Baaghi TV

Author: News Editor

  • گوادر میں حالات پھرکشیدہ ہوگئے

    گوادر میں حالات پھرکشیدہ ہوگئے

    گوادر: بلوچستان پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ حق دو تحریک کے دھرنے اور مظاہرے نے مشتعل ہجوم کی شکل اختیار کرلی ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حق دو تحریک کے مظاہرین نے گوادر میں ڈی آئی جی آفس پر پیٹرول بم پھینکے اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور گوادر میں امن و امان بحال کرنے کے لئے ہر ممکن کردار نبھایا جائے گا۔گوادر میں انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امن کو خراب کرنے کی سازش کا حصہ نہ بنیں۔بلوچستان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گوادر میں پولیس آپریشن کا مقصد امن و امان بحال کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حکومت بلوچستان اور حق دو تحریک کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور ان کے خلاف اپنے آپریشن میں مظاہرین کے ٹینٹ اکھاڑ کے پھینک دیئے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس آپریشن کے بعد پورے شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

  • چین میں پھرکورونا کا قہرجاری وطاری،لاکھوں ہلاکتوں کا خدشہ

    چین میں پھرکورونا کا قہرجاری وطاری،لاکھوں ہلاکتوں کا خدشہ

    بیجنگ:چین کو اس وقت دنیا میں کورونا کی بدترین لہر کا سامنا ہے۔چین سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رواں ماہ دسمبر کے ابتدائی ہفتوں کے دوران چین میں پچیس کروڑ افراد کو کورونا وائرس کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا پابندیاں نرم کرنے کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چین میں آئندہ کچھ ماہ میں کورونا سے دس لاکھ افراد کے جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔بعض ذرائع نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ دسمبر کے دوران چین میں تقریبا پچیس کروڑ افراد کورونا کی زد پر ہیں۔

    چین کے ایک صوبے کا یہ حال ہے کہ کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک جا پہنچی

    ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں چینی صدر چی جن پنگ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں کورونا کی روک تھام کے حوالے سے نئی صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے نئے سرے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ چین میں بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے کورونا وائرس کے حوالے سے لازمی قرنطینہ پابندی آٹھ جنوری سے ختم کی جا رہی ہے۔بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے دوہزار بیس میں قرنطینہ لازمی کیا گیا تھا اور پچھلے ماہ اس کی مدت پانچ روز کر دی گئی تھی۔

    تائیوان اور امریکا کے عسکری تعاون کے جواب میں چین کا اپنی ’جنگی‘ طاقت کا مظاہرہ

    واضح رہے کے تقریبا تین برس قبل شروع ہوئی عالمی وبا کے حوالے سے امریکہ اور چین ایک دوسروں پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں اور ہر ایک دوسرے کو کووڈ۔۱۹ نامی اس وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے۔

    یاد رہےکہ کل عالمی ادارے کی طرف سے وارننگ جاری کی گئی تھی کہ چین کے صنعتی صوبے ژجیانگ میں کورونا کے ایک دن میں 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس تعداد کے دگنا ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں زیرو کورونا ٹالیرنس پالیسی کے باوجود مہلک وائرس کی نئی لہر انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔

    چین میں نیا کورونا ویرئنٹ؛ جسکا پاکستان میں بھی خطرہ. حکام این سی او سی

    شنگھائی کے نزدیک واقع صوبے ژجیانگ میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاہم حالات کنٹرول سے باہر ہیں۔چین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صوبے ژجیانگ میں زیادہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں وہ گھر پر قرنطینہ میں ہے جب کہ 13 ہزار 583 اسپتال میں داخل ہیں۔

  • نیٹوکےارادے بتا رہےہیں کہ روس کےخلاف بڑی جنگ لڑی جانےوالی ہے:روس

    نیٹوکےارادے بتا رہےہیں کہ روس کےخلاف بڑی جنگ لڑی جانےوالی ہے:روس

    ماسکو:نیٹوکےارادے بتا رہےہیں کہ روس کےخلاف بڑی جنگ لڑی جانےوالی ہے:اس حوالے سے روسی نیشنل سیکیورٹی کے نائب سربراہ نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سیاسی شکست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایٹمی تباہی اور تیسری عالمی جنگ سے دنیا کو بچانے کے لئے ہر کام کرے گا۔روسی نیشنل سیکیورٹی کے نائب سربراہ دیمیتری مدودف نے اخبار روسیسکا گازتا میں لکھتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کی نیٹو کے پھیلاؤ کی تیاری کا معنیٰ ماسکو کے ساتھ جنگ کی تیاری ہے۔

    یوکرین نے روس کو فروری میں مشروط امن مذاکرات کی پیشکش کر دی

    مدودف نے اپنے مقالے میں لکھا کہ ابھی واضح ہو گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اینگلوساکسن ممالک کے ساتھ دنیا کے آزاد ممالک کے تعلقات میں اعتماد، شراکت داری، شائستگی کی امید اور خود انہی کی زبان اور اصولوں کے لحاظ سے بات کرنا اب بے معنی باتیں ہیں اور اس موضوع پر تو اب بات نہیں ہوسکتی، اب روس کے پاس ایسا کوئی عنوان اور موضوع نہیں کہ جس کی وجہ سے وہ مغربی ممالک سے مذاکرات کرنا چاہے اور اس کی کوئی دلیل بھی موجودنہیں ہے۔

    مدودف نے مزید لکھا کہ آج روس اور مغربی ممالک کے درمیان اتحاد کے بجائے دوری ہے۔ گزشتہ سال اس حوالے سے بہت اہم تھا اور اس میں جو واقعات ہوئے، ان کی وجہ سے باہمی اعتماد اور احترام کی گفتگو اور مذاکرات کا موقع ختم ہو گیا ہے، مغربی ممالک کے سابقہ اور موجودہ سربراہوں کے کردار اور اعمال سے ان کی مایوسی دیکھنے والی ہے، وہ ایک خونی جنگ کی شروعات کی تیاری کر چکے تھے۔

    سیاحت کی ترقی کیلئے سعودی عرب کے 10 نئے ضوابط جاری

    سابق روسی صدر نے روس اور مغربی ممالک کے درمیان اعتماد کی کم ترین سطح کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک پر اعتماد کا بحران اب آشکار ہو گیا ہے جو روسی اپنے ممالک میں روسی املاک پر قبضہ کر رہے ہیں اور اس پر نئی پابندیاں لگا رہے ہیں، شاید آنے والی کئی دہائیوں تک ہم مغربی ممالک کے ساتھ معمول کے مطابق تعلقات کی بحالی کو فراموش کردیں اور یہ ہمارا انتخاب نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ مغربی ممالک کا ایک قطبی دنیا کا خواب پورا نہیں ہو سکا جس میں ایک شخص حکومت اور اپنی ارادہ دوسروں پر تھونپ سکتا ہے۔ جدید حالات میں اب مغرب کے پاس کوئی نیا آئیڈیا بھی نہیں ہے جو وہ دنیا کے سامنے پیش کرکے انسانیت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے اور اس طریقے سے دنیا کی مشکلات اور اجتماعی امن و امان کے مسئلے کو حل کر سکے۔

    شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا دعوی،سماعت ملتوی

    سابق روسی صدر نے کہا کہ روس دنیا کو ایٹمی تباہی اور تیسری عالمی جنگ سے بچانے کے لئے ہر کام کرے گا، اگر ہمیں روس کے امن و امان کی ضمانت نہ ملی تو کشیدگی غیرمعینہ مدت کے لئے جاری رہے گی اور دنیا تیسری عالمی جنگ اور ایٹمی تباہی کی جانب بڑھتی چلی جائے گی۔اس سے پہلے روسی وزیر خارجہ نے کرنسی لین دین میں ڈالر کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد ہی مغربی ممالک اپنی اقتصاد کو کنٹرول کرنے اور اس میدان میں دنیا کی رہبری کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

  • عمران خان کی اگلی آڈیوکس کےساتھ ہے؟دس ایم پی اےغائب:پرویزالہی خطرے میں:عمران خان کی گرفتاری

    عمران خان کی اگلی آڈیوکس کےساتھ ہے؟دس ایم پی اےغائب:پرویزالہی خطرے میں:عمران خان کی گرفتاری

    لاہور:پنجاب میں عدم اعتماد آرہی ہے اور حکومتی اتحاد کے دس بندے غائب ہیں، کیا بنے گا، اس سوال کا جواب دیتےہوئے سنیئر صحافی مبشرلقمان نےکہا کہ ابھی تو دس بندے غائب ہوئے ہیں آگےآگے دیکھئے ہوتا ہے کیا، اور لوگوں کے فون خراب ہوجائیں گے اور پھر وہ غائب ہوجائیں گے ، چوہدری پرویز الٰہی کی کہانی بھی ختم ہوجائے گی ،عمران خان پہلے کے پی کی اسمبلی تو توڑیں ،ان کو ادھر کوکوئی اسمبلی توڑنے نہیں‌دے رہا ادھر کیا بنے گا ،عمران خان بڑا منافق شخص ہے اس کے نفاق کی نشانیاں بیان ہوچکی ہیں مگریہ صرف عقل والے ہی سمجھ سکتےہیں‌

    عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتےہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ عمران خان نے جو کچھ کیا ہے ان کو گرفتار تو ہونا ہے، جنوری کے وسط تک پتہ چل جائے ،عمران خان گرفتار ہوں گے اور پھرآپ دیکھیں‌ گے کہ پنجاب میں‌ عمران خان کی حکومت بھی‌ نہیں‌رہے گی اور جو پولیس آج پروٹوکول دے رہی ہے وہ ہی کہتے کہ آجاو جناب آپ کی گرفتاری کےآرڈر آچکےہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس شخص نے جو کچھ کیا ہے اس کی قیمت تو چکانا پڑے گی

    آڈیو اور ویڈیو کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ آج عمران خان کہہ رہا ہے کہ دوسروں کے گناہوں پر پردہ ڈالنا چاہیے،آج ان کو یہ بڑی نیکیاں یاد آرہی ہیں ، وہ وقت بھی یاد کریں‌جب عمران خان نے علما کو علمائے سو کہا،میڈیا والوں کو لفافے کہا،سیاستدانوں کو چور کہا اور پھر پاک فوج کو نہ بخشا ایسا شخص آج اپنے لیے بھلائی کی امید کرتا ہے،ایسا نہیں چلے گا ،رانا ثنااللہ جو کہہ رہے ہیں‌ کہ ایک آڈیو ان کے پاس ہے وہ آئے گی ،وہ کیسی ہوگی رانا ثنااللہ ہی بتا سکتے ہیں ، جو آج اس کی ذمہ داری لے رہےہیں‌

    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئےمبشرلقمان نے کہاکہ اس شخص نے جو کچھ کیا ہے اس کو بھگتنا پڑے گا، ناجائز بچیاں پیدا کرتا ہے ،اس نے کون سی اخلاقیات کا مظاہرہ کیا آج اخلاقیات کا درس دے رہا ہے

    مبشرلقمان کا کہناتھاکہ کے پی میں‌ امن وامان کی صورت حال خراب کردی گئی ہے ،پولیس اور سی ٹی ڈی جیسے اداروں کی کارکردگی تباہ ہوگئی ہےاور یہ شخص دوسروں کے پیچھے پڑا ہوا ہے، نو دس سال سے یہ کےپی میں‌حکومت کررہاہے،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ یہ وہی شخص ہے جو طالبان سے مذاکرات کا ڈھنڈورا پیٹتا رہا، طالبان جیسے دہشت گردوں کے ساتھ روابط اس کے قائم تھے ، آج ان حالات کی وجہ سے کی پی کی صورت حال بہت خراب ہے

    سوشل میڈیا کے پی کے لوگوں کو تنخواہ دی جاتی ہے، کے پی کے لوگوں کو تنخواہیں مل نہیں رہیں، عارف علوی نے پہلے عمران خان کو سلیکٹڈ کہا اب اپنے بیان سے مکر رہا ہے، مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ صرف دانت سے کیڑا نکال سکتےہیں اور کچھ نہیں‌کرسکتے،یہ شخص کیا کرسکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ میں‌ چند لوگ ہیں وہ ریکارڈ دے سکتے ہیں‌ کہ کس کس نے فائدہ اٹھایا،اسلام آباد ہائی کورٹ سب ریکارڈ لے لے گی

    مفتاح ااسمٰعیل کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ یہ ن لیگ کے وزیرخزانہ رہ چکے ہیں‌، اب اپنی ہی پارٹی کے خلاف زہراگل رہےہیں، اسحاق ڈار کےخلاف یہ جان بوجھ کر یہ جنگ لڑرہےہیں‌ان کو تو پارٹی سےنکل دینا چاہے تھا ، لیکن کچھ نہیں‌ ہورہا تو یہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے کروایا جارہا ہے،ان کا ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ خواجہ سعد رفیق نے جو کچھ کہا ہے وہ سب جانتے ہیں جہاں تک تعلق ہے حمزہ شہباز کےلیے وزارت اعلیٰ کے امیدوار برقرار نہیں رہ سکتے ، کیا اس ملک کے سب عہدے اس خاندان نے ہی اپنے پاس رکھنے ہیں، لیڈر آف دی اپوزیشن،وزیراعظم ، وزیراعلیٰ‌ ، یہ سب ان کے لیے خاص ہیں ،

    پنجاب کی وزارت اعلیٰ‌ کے حوالےسے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ ان کا لالچ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ پیے عہدے اور سب موجیں یہ خاندان ہی سمیٹے گا، اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے

  • بھارت نے پاکستان اور چین کی سرحدوں پر”خاص”میزائل نصب کردیئے

    بھارت نے پاکستان اور چین کی سرحدوں پر”خاص”میزائل نصب کردیئے

    نئی دہلی :چین اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد کشیدہ ہوتے حالات میں بھارت نے چینی اور پاکستانی سرحدوں پر ’’پرالے بلیسٹک میزائل‘‘ نصب کرنے کی منظوری دے دی ہے، پرالے کا معنی قیامت یا بہت شدید تباہی بتایا جارہا ہے۔

    ہند چین حالیہ سرحدی تنازعے کے بعد بھارت نے پرالے بلیسٹک میزائل چینی پاکستانی سرحدوں پر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی طور پر تیار کردہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا یہ میزائل 100سے 120 کی تعداد میں بھارتی فوج کے حوالے کیا جائے گا۔

    بیرونی اشاروں پر آنیوالی حکومت کے نتائج سے پہلے خبردار کیا تھا،عمران خان

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اعلی سطحی وزارت دفاع کے اجلاس میں پرالے میزائل فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں یہ میزائل بھارتی فضائیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔ گزشتہ سال اس میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا۔

    بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے بلیسٹک میزائل کو ٹیکٹکل امور میں استعمال کرنے کی دی جانے والی منظوری کا پہلا واقعہ ہے۔ یہ میزائل 150سے 500 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت، پاکستان اور چین تینوں ایٹمی صلاحیت کے حامل ممالک ہیں اور تینوں ممالک کے پاس ایک دوسرے پر حملہ، جوابی کاروائی کے لئے فضائی، بحری اور میزائل صلاحیت موجود ہے، گزشتہ کئی دہائیوں سے ان ممالک کے تعلقات میں کشیدگی چلی آرہی ہے اور کسی ایک فریق کی جانب سے چھوٹی سی غلط فہمی خطے کے اربوں انسانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

    پاکستانی لالہ چمن لعل کا منفرد اعزازبین الاقوامی فیلوشپ کی ڈگری لینے والے پہلے…

    کہا جاتا ہے کہ پاکستان کے پاس 165، بھارت کے پاس 160 اور چین کے پاس 350 ایٹم بم موجود ہیں جو نہ صرف ان ممالک بلکہ آس پاس کے ممالک کو بھی ناقابل برداشت تباہی سے دوچار کر سکتے ہیں۔

  • یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی

    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں شامل تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کیف اور اس کے مغربی حمایتیوں نے بات چیت کرنے سے انکار کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کے مطابق روس کے فروری 2022 میں یوکرین پر حملے نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یورپ میں سب سے بڑے تنازع کو جنم دیا اور 1962 میں کیوبا میزائل بحران کے بعد سے ماسکو اور مغرب کے درمیان سب سے بڑا تصادم جاری ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنگ کے خاتمے کا امکان کم نظر آتا ہے۔کریمیلن کا کہنا ہے کہ وہ مقاصد حاصل کرنے تک لڑائی جاری رکھیں گے جبکہ کیف نے کہا کہ اس وقت تک آرام نہیں کریں گے جب تک ہر روسی فوجی کو اپنے تمام علاقوں سے بے دخل نہیں کردیتے، جس میں کریمیا بھی شامل ہے جس پر روس نے 2014 میں قبضہ کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے سرکاری ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم قابل قبول حل کے لیے ہر ایک کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، ہم نہیں بلکہ وہ مذاکرات سے انکار کر رہے ہیں۔ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین میں صحیح سمت میں کام کر رہا ہے کیونکہ امریکا کی قیادت میں مغرب روس کو الگ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہمارے مخالفین کی پالیسی کا مقصد روس کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے، وہ ہمیشہ ’تقسیم اور فتح‘ کی کوشش کرتے ہیں، ہمارا مقصد روس کے لوگوں کو متحد کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم درست سمت کی طرف جا رہے ہیں، ہم اپنے قومی مفادات، اپنے شہریوں اوراپنے لوگوں کا دفاع کررہے ہیں، ہمارے پاس اپنے شہریوں کی حفاظت کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

    ولادیمیر پیوٹن نے مزید بتایا کہ وہ 100 فیصد پُراعتماد ہیں کہ ان کی فورسز پینٹاگون کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیں گی، جسے امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔روسی صدر نے پیٹریوٹ میزائل بیٹری کے حوالے سے کہا کہ ظاہر ہے، ہم اسے تباہ کر دیں گے، 100 فیصد!

  • خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان

    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان

    کابل:افغانستان کی حکومت کی جانب سے خواتین کو کام نہ کرنے کا حکم دینے کے بعد تین غیر ملکی فلاحی تنظیموں (این جی اوز) نے اپنے آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق غیر سرکاری تنظیموں کے اعلان کے فوری بعد اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار اور این جی اوز نے خبردار کیا کہ افغانستان میں انسانی امداد کو سخت نقصان پہنچے گا۔

    سیو دی چلڈرن، ناورے کی ریفیوجی کونسل اور کیئر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم خواتین عملے کے بغیر افغانستان میں ضرورت مند بچوں، خواتین اور مردوں تک مؤثر طریقے سے نہیں پہنچ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمیں اس اعلان کے حوالے سے وضاحت نہیں ملتی، ہم اپنے پروگراموں کو معطل کر رہے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ افغانستان میں مرد اور خواتین یکساں طور پر جان بچانے والی امداد جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ 24 دسمبر کو افغان طالبان نےتمام مقامی اور غیر ملکی فلاحی تنظیموں کو خواتین ملازمین کو کام پر نہ بلانے کی ہدایت جاری کی تھی۔ترجمان وزارت اقتصادیات عبدالرحمٰن حبیب نے بتایا تھا کہ خواتین کے لباس سے متعلق ’اسلامی قوانین‘ پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے تمام افغان خواتین اگلے نوٹس تک کام نہیں کرسکتیں۔

    یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ افغان طالبان کے حکم کا اطلاق اقوام متحدہ کے زیر انتظام کام کرنے والی این جی اوز پر بھی ہوتا ہے یا نہیں کیونکہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے فلاحی ادارے بڑی تعداد میں کام کررہے ہیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ کے نائب خصوصی نمائندے برائے افغانستان رمیز الکباروف نے اے ایف پی کو بتایاتھا کہ اس پابندی سے لاکھوں افراد تک امداد کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوگی، اور ملک کی خستہ حال معیشت پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انسانی امداد کو آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے جاری رکھنا بہت مشکل ہو جائے گا، اس کے لیے خواتین کی شرکت بہت اہم ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ ہم اس حوالے سے حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے اور پابندی واپس لینے کا مطالبہ کریں گے۔رمیز الکباروف نے اتوار کو بتایا کہ آج فلاحی تنظیموں کے حکام کا اجلاس ہوا، جس میں یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ آیا تمام این جی اوز اپنے آپریشنز معطل کریں گی یا نہیں۔انہوں نے تسلیم کیا کہ پابندی سے اقوام متحدہ کی امدادی کارروائیوں پر اثر پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کی فراہمی کی ہماری صلاحیت اور خوراک اور غیر غذائی اشیا جیسی امداد فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت پر براہ راست اثر پڑے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل افغان طالبان نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر بھی پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی اور افغانستان میں بھی اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔23 دسمبر کو جامعہ الازہرکے امام نے طالبان کے خواتین کی تعلیم پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے اسلامی شریعت سے خلاف قرار دیا تھا۔اسلامی تعلیم کی مشہور جامعہ کے سربراہ شیخ احمد الطیب نے افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا اور اس فیصلے کی مذمت کی تھی۔شیخ احمد الطیب نے افغان حکام سے خواتین پر تعلیم کی پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی، انہوں نے کہا کہ افغان خواتین کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی کی پابندی پر جامعہ الازہر کو شدید افسوس ہے۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ: رضوان کو آرام دیکر سرفراز کو کھلائے جانے کا امکان

    نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ: رضوان کو آرام دیکر سرفراز کو کھلائے جانے کا امکان

    کراچی :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کےخلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    لاہور: نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون فائنل

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان کو آرام دیا جائے گا،ان کی جگہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں تقریباً چار سال بعد سرفراز احمد کی واپسی کا امکان ہے،سرفراز جنوری 2019 کے بعد ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر میر حمزہ کی بھی چار سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے پر میر حمزہ ٹیسٹ کھیلیں گے جبکہ آف اسپنر ساجد خان کو بھی موقع دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بیس سال بعد پاک سرزمین پر ٹیسٹ کھیلنے کےلیے تیار ہیں،گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، ٹیسٹ کے لیے تیار پچ کو اسپنرز کے لیے موزو قرار دیا جا رہا ہے ۔

    سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفر قبول کرلی

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس متعدد ٹاپ کلاس کرکٹرز ہیں جو نیوزی لینڈ کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں، ماضی میں کیا ہوا یہ نہیں دیکھیں گے، پاکستان کے ساتھ سیریز کیلئے پرجوش ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے 12 ٹیسٹ کھیلنے والے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا کہ بطور گروپ پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کافی پرجوش ہیں، پاکستانی قوم کرکٹ کو کافی پسند کرتی ہے اور نیوزی لینڈ یہاں سیریز کیلئے تیار ہے، امید ہے اچھی کرکٹ ہوگی۔

  • اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی: رانا ثنااللہ کا ورکرز کنونشن سے خطاب

    اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی: رانا ثنااللہ کا ورکرز کنونشن سے خطاب

    فیصل آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ اسمبلیاں توڑنے کے عمل کو غیر جمہوری اور غیر آئینی سمجھتے ہیں، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، 2023 کے الیکشن کی انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے۔

    فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے سے 7،8 ماہ سے غائب ہے، پولیس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، یہ ایک چیز بتا دیں جو انہوں نے ملک کی بہتری کے لیےکی ہو، ہم سی پیک لےکر آئے انہوں نے بند کیا، اگر سی پیک پر عمل درآمد ہوچکا ہوتا تو ملک میں کوئی بے روز گار نہ ہوتا۔

    قیام پاکستان سے ابتک توشہ خانہ میں کون سےتحائف آئےبتایا جائے:درخواست سماعت کےمقرر

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھر میں بیٹھی مرشد کے ساتھ مل کر توشہ خانہ چوری کیا، یہ جب ہم پر جھوٹے مقدمات درج کرا رہا تھا، اس وقت خود توشہ خانہ چوری کر رہا تھا ، ان کے خلاف اب کیسز بنیں گے۔

    وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اگر یہ اسمبلیاں توڑتے ہیں تو پھر ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے، الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، 2023 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن اکثر یت حاصل کرےگی۔

    مستحق فنکاروں کیلیے امداد 25 ہزار:چوہدری پرویز الٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰہی نے اعلان…

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کو دیوالیہ اور عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کا وجود ایک فساد و فتنہ ہے، ووٹ کی طاقت سے اس کا قلع قمع کرنا چاہیے، عمران خان نے قوم کو نفرت اور گالیوں کا کلچر سکھایا، اس فتنے کے ہوتے جمہوریت کیسے آگے بڑھ سکتی ہے، اس فتنے کو عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے مائنس کرے۔

  • امریکا کی افغانستان سے دہشتگردوں کو روکنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش

    امریکا کی افغانستان سے دہشتگردوں کو روکنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش

    واشنگٹن:امریکا نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے روکنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی۔اس حوالےسے پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ امریکا افغان سرحد سے حملے روکنے کیلئے پاکستان کو فنڈز فراہمی کیلئے تیار ہے۔بلاول بھٹو کے مطابق دورہ امریکا کے دوران انکی امریکی سینیٹر باب مینینڈیز اور لنڈسے گراہم سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

    دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے حال ہی میں پاکستان میں حملوں میں اضافہ کیا ہے۔امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ ”بڑھتے خطرے“ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش کی ہے، دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون کریں گے۔

    دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف کا کہناہے کہ بلوچستان میں کیپٹن سمیت5 فوجی جوانوں کی شہادت کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ٹویٹر پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہیروز کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیرداخلہ راناثنااللہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر اور فخر ہیں،قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے، دہشتگردی کا پہلے بھی مقابلہ کیا،اب بھی طاقت سے قلع قمع کریں گے۔