Baaghi TV

Author: News Editor

  • لبنان میں آئرش فوجی ہلاک

    لبنان میں آئرش فوجی ہلاک

    بیروت:لبنان میں آئرش فوجی ہلاک ہوچکا ہے اس حوالے سےآئرلینڈ کی دفاعی فورسز کے مطابق بدھ کے روز دیر گئے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران دو بکتر بند گاڑیوں کے "چھوٹے ہتھیاروں سے فائر” ہونے کے بعد ایک آئرش فوجی ہلاک ہو گیا۔

    کراچی:تھیلیسیمیا جیسے خطرناک مرض سےبچاوکی کوششیں جاری رہنی چاہیں:اماراتی قونصل…

    آئرش وزارت دفاع کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری افواج کے ایک اور آئرش رکن کی حالت تشویشناک ہے، جس کی اس واقعے کے بعد سائڈن شہر کے قریب رائی ہسپتال میں سرجری ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ دو دیگر فوجی معمولی زخموں کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔

    آئرش وزارت دفاع کی طرف سے کہا گیا ہے کہ "یہ گہرے افسوس کے ساتھ ہے کہ گزشتہ رات لبنان میں ایک سنگین واقعے میں ہمارے ایک امن فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر سکتی ہے،” بیان میں ملوث اہلکاروں کا نام جاری کیے بغیر کہا گیا۔ تاہم اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

    چوہنگ:پارک ویو سوسائٹی میں روڈا اینٹی انکروچمنٹ ٹیم اور اے سی سٹی پرحملہ کرنے…

    آئرش فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سین کلینسی نے کہا، "ہم لبنان میں اس المناک واقعہ کی خبر اور اپنے ایک امن دستے کے نقصان سے بہت صدمے اور غم زدہ ہیں۔”

    بلوچستان کے علاقے چمن میں زلزلے کے جھٹکے

    "ہمارے خیالات ان کے خاندان، اس کے دوستوں اور 121 ویں انفنٹری بٹالین کے ساتھی امن فوجیوں کے ساتھ ہیں۔ ہمارے خیالات ان لوگوں کے ساتھ بھی ہیں جو گزشتہ رات زخمی ہوئے اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ۔ ہیں اور ملک وقوم ان کی قربانی کو کبھی بھی بھول نہیں پائے گی

    آئرش وزارت دفاع کی طرف سے کہا گیا ہے کہ "ہمارا ایک طبی افسر فی الحال رائی ہسپتال میں ہے، اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے اہلکاروں کو بہترین ممکنہ دیکھ بھال ملے۔ ہماری توجہ اب لبنان میں تعینات اپنے تمام اہلکاروں کی حفاظت اور مسلسل تعاون کو یقینی بنانا ہے۔”

  • ایران اور روس کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

    ایران اور روس کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

    تہران :روس اور ایران کے درمیان دفاعی تعلقات کی مضبوطی نے مغرب کو پریشان کردیا ہے ، اور اب تازہ ترین اطلاعات میں‌ بتایا گیا ہے کہ ایران میں ہونے والی 13 ویں بین الاقوامی ایرواسپیس نمائش کے دروان ایران اور روس کے درمیان خلائی میدان میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

    اس حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی جزیرے کیش میں ہونے والے بین الاقوامی ایرواسپیس نمائش میں ایران اور روس کے درمیان خلائی میدان میں مشترکہ تحقیقات، سیٹلائٹ ڈیزائن، مشترکہ پروڈکشن، لانچ اور سیٹلائٹ ٹیسٹنگ کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں.

    خلائی شعبے میں تعاون کی اس تقریب میں ایرانی خلائی ایجسنی کے سربراہ حسن سالاریہ اور روسی خلائے ایجنسی روس کاسموس کے سربراہ یوری بورسوو موجود تھے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ روس اور ایران مستقبل قریب میں مزید معاہدے کرنے جارہےہیں

    یاد رہے کہ جزیرہ کیش میں ہونے والی اس بین الاقوامی نمائش میں 90 ایرانی کمپنیوں کے علاوہ روس، چین، ایتھوپیا کی مختلف کمپنیاں بھی شریک ہیں۔ یہ نمائش 13 دسمبر کو شروع مہوئی جو 16 دسمبر تک جاری رہے گی۔

  • پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بچھ گیا۔ بھارت کھل کرآگیا

    پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بچھ گیا۔ بھارت کھل کرآگیا

    لاہور:پاکستان میں‌دہشت گردی کے بیچ بونے والا بھارت ، ابھی بھی باز نہیں آرہا ہے،کبھی بھارت پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کو سپورٹ کرتا ہے تو کبھی براہ راست دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا جاتا ہے ، یہ وہی بھارت ہے جو پاکستان میں ترقی اور خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتا، اسی لیے بھارت سی پیک کےخلاف سازشوں میں مصروف ہے

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ بھارت پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکرنے میں ہرطرح‌ کا گھنونا کھیل کھیل رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ کون ہے جو پاکستان میں‌دہشت گردی کروارہا ہے ، وہ کون ہے جوپاکستان کوافغان جنگ میں‌ پھنسانا چاہتا ہے ، وہ کون ہےجو سی پیک کے خلاف ہے ، وہ کون ہے جو پاکستان کوعالمی دنیا میں تنہا کرنا چاہتا ہے وہ کون ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ، ان کا کہنا تھا کہ اب تو واضح ثبوت موجود ہیں کہ بھارت کلبھوشن یادیو کی شکل میں پاکستان میں دہشت گردی کورا رہا ہے اور بھی ایسے دہشت گرد پاکستان میں ہوں گے جو پاکستان کو نقصان پہنچانے میں کسی قسم کی سستی نہیں کررہےہوں گے

     

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہدشت گرد گروہوں کو فنڈنگ کرتا ہے ، بھارت پاکستان میں دہشدت گردی کو پروان چڑھا رہا ہے ، بھارت پاکستان میں معصوم شہریوں کوقتل کروا رہا ہے ، بھارت پاکستان میں معاشی تباہی پھیلانے میں کردار ادا کررہا ہے ، لیکن اب ایسا نہیں چلے گا، بھارت کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ اگر بھارت پاکستان میں گڑبڑ کرتا ہے تو پھر بھارت کو بھی اس کےلیے تیار رہنا چاہے، اب بات ناقابل برداشت ہوچکی ہے

    یہ بھی یاد رکھیں کہ بھارت عالمی برادری میں یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتا، حالانکہ صورت حال ہےیہ ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کے پاکستان میں ثبوت موجود ہیں ، عالمی سطح‌پر پاکستان کو اس معاملے کو لےکر پیش ہونا چاہیے ، بھارت خطے میں ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے غیرذمہ دار ملک ثابت ہوا ہے ، جہاں ایٹمی تابکاری مواد کی سرعام فروخت ہوتی ہے ، مگر عالمی دنیا پھر بھی خاموش ہے

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اتنی بڑی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، اگرایسا کبھی پاکستان میں ہوتا تو کیا بھارت ہمیں سکون کا سانس لینے دیتا ، ہرگز ایسا نہ ہوتا ، مگر بھارت کے خلاف کسی نے ایکشن نہیں لیا بھارت پھرپاکستان کے خلاف سازشوں پر اتر آیا ہے، اس کے لیے ملک میں جب تک سیاسی عدم استحکام نہیں آتا بھارت کو بہتر انداز سے جواب نہیں دیا جاسکتا ، ہمیں بھارت کی ان چالوں کو سمجھنا ہوگا

  • ن لیگ کے لوگ سمجھدار،اسحاق ڈارہربات کا الزام مجھ پر نہیں لگا سکتے: مفتاح اسماعیل

    ن لیگ کے لوگ سمجھدار،اسحاق ڈارہربات کا الزام مجھ پر نہیں لگا سکتے: مفتاح اسماعیل

    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ معاشی مسائل کا حل صرف آئی ایم ایف ہے، اسحاق ڈار ہر بات کا مجھ پر الزام نہیں لگا سکتے، وزیر خزانہ کی اپنی ایک منطق ہے، مسلم لیگ کے لوگ سمجھدار ہیں، سب کو پتا ہے اسحاق ڈار غلطی کر رہے ہیں۔

    عمران خان ماضی کی طرح اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی یوٹرن لیں گے:گورنرپنجاب

    نجی ٹی وی میں‌ گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کہا پٹرول، ڈیزل مہنگا کرو ہم نے مہنگا کیا، اگر آئی ایم ایف کو ساتھ رکھنا ہے تو ایکس چینج ریٹ اپنی مرضی کا نہیں رکھ سکتے، پچھلے ماہ ہماری ایکسپورٹ کم اور بنگلہ دیش کی بڑھی ہے، اس وقت دنیا میں کاٹن کی قیمت کم ہوگئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گیس قیمتوں میں رعایت دیں لیکن آئی ایم ایف سے طے شدہ 162 ارب روپے سرپلس پر کھڑے رہے، بنگلہ دیش ایکسپورٹ بڑھانے کی وجہ سے آگے نکل گیا، پاکستان نے ایکسپورٹ نہیں بڑھائی، حکومت کا خسارہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو ادا کرنا پڑتا ہے، ایکسپورٹس کم ہونے کے باعث پاکستان ڈیفالٹ کی نہج تک پہنچا، 1999 میں نواز شریف دور میں ایکسپورٹس جی ڈی پی کا 16 فیصد تھی اب 9 فیصد نہیں۔

    عمران خان کا قومی اسمبلی میں واپس جانے کا اعلان

    سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میرے دور میں آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کی معیشت کو سہارا ملا، آئی ایم ایف نے قسط جاری کردی تو ڈیفالٹ سے بچا جاسکتا ہے، ہر بات کا الزام مجھ پر نہیں ڈالا جاسکتا، اسحاق ڈار نےغلط کہا، 36 ارب ڈالرکا انتظام ہو رہا تھا تبھی آئی ایم ایف نے پچھلی قسط دی، آپ کے پاس دنیا کو بیچنے کے لیے کچھ نہیں تو خریدنا بھی نہیں چاہیے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سعودی عرب، چین سمیت تمام دوست ممالک چاہتے ہیں ہم آئی ایم ایف سے بات کرلیں، ہر حکومت جاتے ہوئے آخری سال خزانے کے منہ کھول دیتی ہے جو ملک کی خدمت نہیں، صرف دو آپشن ہیں آئی ایم ایف کے پاس جائیں یا ری اسٹرکچر کریں، پھر آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھائی گئیں اکتوبر سے چلنے والے مذاکرات اب تک نہ ہوئے، میرے دور میں آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کی معیشت کو سہارا ملا۔

  • مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو

    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو

    نیویارک :مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی۔

    عمران خان ماضی کی طرح اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی یوٹرن لیں گے:گورنرپنجاب

    نیویارک میں سلامتی کونسل کے زیراہتمام عالمی پائیدارامن اور سیکیورٹی کے عنوان سے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل میں توسیع بالادستی کے بجائے برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

    عمران خان کا قومی اسمبلی میں واپس جانے کا اعلان

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی بھی تنازع کے فریق ملک دوطرفہ معاملہ کہہ کر توجہ نہیں ہٹاسکتے، سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کےحل میں مؤثر کردار ادا کرے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عالمی امن اور متعلقہ مسائل کا حل سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے، انسانی حقوق، دہشتگردی ہو یا موسمیاتی تباہیاں،ہر شعبے میں سلامتی کونسل کا کردار بڑھ گیا ہے۔

    ناکام امریکی میزائل دفاعی سسٹم پیٹریاٹ یوکرین کےحوالے:یوکرینی دفاعی حکام غیرمطمئن

    انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، عالمی تعلقات میں انصاف کیلئےاقوام متحدہ پر اہم ذمہ داری عائدہوتی ہے، عالمی سطح پر قیام امن کے ساتھ سماجی اور معاشی ترقی کا چیلنج بھی درپیش ہے۔

  • صدر مملکت کی عمران خان سے ملاقات، اسحاق ڈار سے ملاقاتوں سے آگاہ کیا

    صدر مملکت کی عمران خان سے ملاقات، اسحاق ڈار سے ملاقاتوں سے آگاہ کیا

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، عارف علوی نے عمران خان کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق آگاہ کیا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء سے ہونیوالی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    کراچی:تھیلیسیمیا جیسے خطرناک مرض سےبچاوکی کوششیں جاری رہنی چاہیں:اماراتی قونصل…

    عمران خان نے عارف علوی کو سینئر لیڈر شپ کے اجلاس اور ق لیگ کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد صدر مملکت زمان پارک سے روانہ ہو گئے۔سینئر رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے زمان پارک سے روانہ ہوتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیمارداری کرنے آئے تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سےملالہ یوسف زئی کی ملاقات

    اس سے پہلے عوام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام ذمہ داران سے رائے لے چکا ہوں، اب مزید مشاورت نہیں فیصلے کا اعلان ہو گا، اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی، 17 دسمبر کو دو اسمبلیوں سے نکلنے کی تاریخ کا اعلان کروں گا، کسی سے کوئی مدد نہیں مانگ رہا

  • حکومت نے ریکوڈک بل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی ترامیم مان لیں

    حکومت نے ریکوڈک بل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی ترامیم مان لیں

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ریکوڈک بل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی ترامیم مان لی ہیں۔ذرائع کے مطابق ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر اتحادی جماعتیں وفاقی حکومت سے مطالبہ منوانے میں کامیاب ہوگئیں۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ وفاقی حکومت غیرملکی سرمایہ کاری بل میں ترامیم پر راضی ہوگئی۔

    مجوزہ ترمیم کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری بل صرف بلوچستان میں صرف ریکوڈک تک محدود ہوگا، ترمیم شدہ غیرملکی سرمایہ کاری بل جمعہ کو سینیٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔حکومتی وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ بل میں وعدے کے مطابق ترامیم کیلئے تیار ہیں۔

    وفد میں وفاقی وزیر ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ مذاکرات میں شریک ہوئے، جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع مذاکرات میں موجود تھے، بی این پی مینگل سے ہاشم نوتیزائی، پی کے میپ کے سینیٹر شفیق ترین نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔

    ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری بل سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا گیا، بطور اتحادی اعتماد میں نہ لینے سے ٹھیس پہنچی، ناراض اتحادیوں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری بل اٹھارہویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کے مخالف ہے۔ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا قومی اسمبلی فلور پر کی گئی اپنی یقین دہانی پر قائم ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی 2 اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے وزرا نے ریکوڈک کے معاملے پر کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا، اس معاملے پر اختر مینگل نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا بھی اشارہ دیا۔

  • بلوچستان: مخصوص بلدیاتی نشستوں پر18 آزاد اور 11 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

    بلوچستان: مخصوص بلدیاتی نشستوں پر18 آزاد اور 11 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

    کوئٹہ:مخصوص بلدیاتی نشستوں پر 18 آزاد اور 11 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر چناؤ کیلئے پولنگ مکمل ہوگئی، 18 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ آزاد امیدوار سرفہرست ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ 11 نشستیں پی ٹی آئی نے حاصل کرلیں۔

    بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر پولنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خواتین، کسان اور اقلیت کی 18 مخصوص نشستوں پر کامیابی کے ساتھ آزاد امیدوار سرفہرست ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ 11 نشستیں پاکستان تحریک انصاف نے جیتیں، گوادر حق دو تحریک اور نوری پینل بھی 10، 10 نشستوں پر کامیاب ہوگئے۔

    بلوچستان کے 32 اضلاف کی مخصوص نشستوں میں بی اے پی 9 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ چوتھے، پشتونخوامیپ اور بی این پی 5، 5 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں، پیپلزپارٹی، سنجرانی پینل، گیلو پینل، الفتح پینل نے 4 چار اور ہمدرد پینل، نیشنل پارٹی، جے یو آئی الخالد پینل نے 3 تین نشستیں حاصل کر لیں۔

    دیگر جماعتوں میں جماعت اسلامی، ہندو پنچایت، چاغی پینل، اے این پی بالترتیب دو دو نشستیں اپنے نام کرسکیں، چمن سے تعلق رکھنے والے پینل اولس تحریک نے اب تک ایک مخصوص نشست حاصل کی ہے۔

  • پاکستان اور تاجکستان کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور تاجکستان کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔اطلاعات کے مطابق مشترکہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن بھی موجود تھے۔

    دونوں ملکوں کے درمیان دوشنبے اور اسلام آباد کے درمیان سسٹر سٹیز ریلیشنز کے قیام، صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون، ٹرانزٹ ٹریڈ، صدر تاجکستان کے ماتحت ڈرگ کنٹرول ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے درمیان نارکوٹکس ڈرگز اور سائیکو ٹروپک مادوں اور ان کے ماخذوں کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔

    اعلامیہ کے مطابق تاجک حکومت کی ایجنسی آف سٹینڈرڈرئزایشن، میٹرولوجی، سرٹیفکیشن اینڈ ٹریڈ انسپکشن اور حکومت پاکستان کی سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے درمیان تعاون، کسٹمز سروس آف تاجکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان کے درمیان الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کے قیام کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔انسٹیٹیوٹ آف واٹر پرابلمز، ہائیڈرو پاور اینڈ ایکولوجی آف دی اکیڈمی آف سائنس تاجکستان اور پاکستان کی کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے درمیان بنیادی تحقیق، یونیورسٹی آف پشاور پاکستان اور تاجک نیشنل یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

    تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اس موقع پر ان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے تاجکستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا، تاجک صدر نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے ارکان سے انہیں ملوایا۔بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاجکستان کے صدر کا دورہ پاکستان ہمارے لیے باعث فخر ہے، تاجکستان وسطی ایشیا کا اہم ملک ہے، پاکستان اور تاجکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔

    قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

  • کراچی:تھیلیسیمیا جیسے خطرناک مرض سےبچاوکی کوششیں جاری رہنی چاہیں:اماراتی قونصل جنرل کا پیغام

    کراچی:تھیلیسیمیا جیسے خطرناک مرض سےبچاوکی کوششیں جاری رہنی چاہیں:اماراتی قونصل جنرل کا پیغام

    کراچی: صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل خانےکے زیر اہتمام افضال تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی، نامور اداکار جاوید شیخ اور افضال فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ افضال تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، صوبے بھر میں افضال فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا جیسے مرض میں مبتلا مریضوں کی خدمت کر رہی ہے۔

    لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2ملزمان گرفتار

    شر جیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت اور بالخصوص قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی کے بے حد شکر گزار ہیں جو یو اے ای حکومت کی طرف سے سندھ میں فلاحی کاموں میں مصروف ہیں۔

    سکول پرنسپل کی طالبہ سے زبردستی زیادتی،پھر دی فیل اور قتل کرنیکی دھمکی

    صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کی جانب سے آج کی اہم تقریب یو اے ای قونصل خانے کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے،تھیلیسیمیا موذی مرض ہے جو تیزی سے پھیل رہا ہے،ضرورت ہےکہ مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    بیوہ خاتون کے مکان پر قبضہ،مزاحمت پر بہو کے ساتھ کی گئی زیادتی

    ان کا کہنا تھا کہ افضال فاؤنڈیشن کے سپورٹرز کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی ہمت میں اضافہ کرے تاکہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات مل سکیں۔اس موقع پر قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیثی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، یو اے ای حکومت پاکستان کے عوام کی خدمت جاری رکھےگی۔