Baaghi TV

Author: News Editor

  • نئی ٹیسٹ رینکنگ:بابراعظم اور محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی

    نئی ٹیسٹ رینکنگ:بابراعظم اور محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی

    لاہور: نئی ٹیسٹ رینکنگ:بابراعظم اور محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی،اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کرکٹ کےاسٹارز کے لیے کوئی اچھی خبریں نہیں ہیں، بتایا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے

     

     

    ٹیسٹ رینکنگ کے حوالے سے آنے والی خبروں میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انہیں کے ہم وطن اسٹیو اسمتھ دو درجے ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں

     

     

    دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے جس کے باعث انکی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، اسی طرح سابق انگلش کپتان جو روٹ بھی ایک درجہ تنزلی پاکر چوتھے نمبر پر آگئے ہیں

     

    انگلینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر دوسرے ٹیسٹ میچ میں 63 اور 94 رنز کی اننگز کھیل کر مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 32 درجے ترقی کے بعد 61 نمبر پر آ گئے ہیں

     

     

    وکٹ کیپر بیٹر رضوان اور عبداللہ شفیق کی بھی تنزلی ہوئی ہے، رضوان 4 درجے تنزلی کے بعد 21 ویں جبکہ عبداللہ شفیق 15 ویں سے 18 ویں پوزیشن پر پھسل گئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد رینکنگ میں 60 واں نمبر ہیں

  • چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا بل پیش

    چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا بل پیش

    واشنگٹن:چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا بل پیش ،اطلاعات کے مطابق امریکی قانون سازوں نے چین کی مشہور ایپ ٹک ٹاک پر امریکہ سے پابندی لگانے کا بل پیش کیا ہے۔سی این این کے مطابق، سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چوٹی کے ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو کی طرف سے متعارف کرایا گیا نیا بل، اور ایوان میں کانگریس کے ارکان کا اس حوالے سے اتفاق امریکی پالیسی سازوں کے چین کے ساتھ حالیہ جھگڑے کو نمایاں کرتا ہے۔

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…

    یہ بھی معلوم ہو اہے کہ ادھر چینی حکومت کی جانب سے امریکی صارف کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے مختصر شکل کی ویڈیو ایپ کو زیربحث لایا گیا ہے۔

    امریکی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ مجوزہ قانون ریاستہائے متحدہ میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے ذریعہ "تمام لین دین کو مسدود اور ممنوع قرار دے گا” جس میں کم از کم 10 لاکھ ماہانہ صارفین ہیں جو ان ممالک کے "کافی اثر و رسوخ” میں یا ان کے زیر اثر ہیں جنہیں غیر ملکی مخالف سمجھا جاتا ہے، بشمول چین، روس، ایران، شمالی کوریا، کیوبا اور وینزویلا بھی اس میں شامل ہیں‌

    گوجرہ :موٹروے پولیس کی کارروائی ،32 پیکٹ افیون اورایک من چرس برآمد،ملزمان گرفتار

    امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں قانون سازی کی وجہ سے خاص طور پر ٹک ٹاک اور اس کے والدین، ByteDance کو بطور سوشل میڈیا کمپنیوں کا نام دیا گیا ہے۔اس سے پہلے، ٹک ٹاک نے امریکی عتاب سے بچنے کے لیے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کا چینی حکومت کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ نہیں ہے کہ جس سے وہ امریکہ مخالف کوئی سوچ رکھتی ہو

  • کراچی:لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 3 افراد گرفتار

    کراچی:لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 3 افراد گرفتار

    کراچی:شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد نے ادھوم مچا رکھا ہے، پولیس کی طرف سے جاری کی گئی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی  ڈیفنس میں نوجوان لڑکی کوزیادتی کانشانہ بنایا گیا ہے اور پھر پولیس نے ان درندوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،کراچی پولیس ڈیفنس ملزمان کے خلاف مقدمہ ساحل تھانے میں درج کرکے انہیں باضابطہ گرفتارکرلیا گیا۔

     

    ڈیرہ غازی خان : تھانہ گدائی چوکی لاری اڈا،پائیگاں اور خیابان سرور میں اے ایس پی…

    پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کل گزرے ہوئے دن یعنی منگل کی شب ڈیفنس فیز8 میں پولیس نے نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانے بناتے ہوئے 3 ملزمان ناصر،عتیق مزمل احمد کوحراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا تھا جبکہ متاثرہ لڑکی کواسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…

    لڑکی سے زیادتی اور مجرمون کی گرفتاری کے حوالے سے جاری بیان میں ایس ایچ او ساحل شاہد نے بتایا کہ اس متاثرہ لڑکی عمر 14 سال ہے اوروہ موسیٰ کالونی ناظم آباد کی رہائشی ہے اور متاثرہ لڑکی کو گرفتارملزم مزمل نے بلایا تھا اور لڑکی کونشہ آورچیز پلا کربے ہوش کر دیا تھا اورملزمان لڑکی کو گاڑی میں ڈیفنس فیز 8 لے گئے تھے جہاں گرفتار ملزم ناصر متاثرہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا

     

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس لڑکی سے جنسی زیادتی بھی ثابت ہوگئی ہے ،

    سکول پرنسپل کی طالبہ سے زبردستی زیادتی،پھر دی فیل اور قتل کرنیکی دھمکی

    ایس ایچ اونے بتایا کہ متاثرہ لڑکی اورگرفتارملزمان چند روز قبل ایک فوڈ فیسٹیول میں ملے جہاں ان کی دوستی ہو گئی تھی، انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان ایم اے جناح روڈ پر گاڑیوں کی ڈیکوریشن کاکام کرتے ہیں اورآپس میں دوست ہیں۔یاد رہے کہ پچھلے چند دنوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہ کہ اس وقت علاقے میں آوارہ لڑکوں کے خوف سے ہرطرف خوف کی فضا ہے ،

  • سیلاب نے گاؤں کے گاؤں ملیا میٹ کردیئے؛ 141 ہلاکتیں

    سیلاب نے گاؤں کے گاؤں ملیا میٹ کردیئے؛ 141 ہلاکتیں

    کنشاسا: افریقی ملک کانگو میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں 141 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں۔

     

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ دارالحکومت کے رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ سیلابی نے ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

    زیادہ تر جانی اور مالی نقصان نشیبی علاقوں میں ہوا جہاں سیلابی نے ریلے نے ایک ہزار کے قریب گھر تباہ کردیئے جب کہ کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ سیلابی پانی میں مٹی اور کیچڑ بھی شامل ہوگئی۔ ہائی وے ٹوٹ کر سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور گلیاں کیچڑ والے پانی میں ڈوب گئیں۔

    کانگو میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن بازار اور گھروں پر گرگئی، 26 افراد ہلاک

    وزارت صحت کے مطابق امدادی کاموں کے درمیان 120 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں اور 14 افراد لاپتہ ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

    کانگو: سونے کی کان بیٹھنے سے50 افراد ہلاک

    دارالحکومت کا بندرگاہ سے رابطہ کٹ گیا۔ سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند کردی گئیں۔ دارالحکومت کو صاف کرنے میں 4 دن لگ سکتے ہیں تب تک معمولات زندگی معطل رہیں گے۔

    پنجاب میں کانگوں وائرس پھیلنے کا خطرہ،محکمہ صحت نے خبردار کر دیا

    تاریخ کے اپنی نوعیت کے ہلاکت خیز سیلاب میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ملک بھر میں تین دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ بزرگ شہریوں نے عالمی میڈیا کے نمائندے سے گفتگو میں بتایا کہ اپنی زندگی میں ایسی بارشیں اور سیلاب نہیں دیکھا۔

  • ناکام امریکی میزائل دفاعی سسٹم پیٹریاٹ یوکرین کےحوالے:یوکرینی دفاعی حکام غیرمطمئن

    ناکام امریکی میزائل دفاعی سسٹم پیٹریاٹ یوکرین کےحوالے:یوکرینی دفاعی حکام غیرمطمئن

    ماسکو:ناکام امریکی میزائل دفاعی سسٹم پیٹریاٹ یوکرین کےحوالے:یوکرینی دفاعی حکام غیرمطمئن دکھائی دے رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق روس یوکرین کے درمیان جنگ میں امریکہ اور نیٹو کی طرف سے یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اور کل شام ایک معاہدے کے مطابق امریکی حکومت یوکرین کو ایک جدید پیٹریاٹ سسٹم دینے وای ہے جو اگلے چوبیس گھنٹوں میں یوکرین پہنچا دیا جائے گا،

    جوہری فیوژن توانائی کے حصول میں انتہائی اہم پیشرفت

    اس سے پہلے کہا جارہا تھا کہ امریکی حکومت یوکرین کو روس کے فضائی اور میزائل حملوں سے بچاؤ کےلئے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام فراہم کرنے کے منصوبے کے آخری مرحلے میں ہے جس کا یوکرین کافی عرصے سے امریکہ سے مطالبہ کر رہا تھا۔یوکرین اور امریکہ کے درمیان طئے پانے والے معاہدے کے مطابق یوکرین اس سسٹم کو بہت جلد مختلف مقامات پر نصب کرے گا اور پھر روسی حملوں سے بچاوکےلیے اس کا استعمال کرے گا

    امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے

    اطلا ت کے مطابق یہ منصوبہ امریکی وزیر دفاع اور امریکی صدر کی منظوری کے بعداس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے ،۔پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام میں بجلی فراہم کرنے والا یونٹ، کمانڈ اور کنٹرول کا مرکز، راڈار یونٹ، انٹینا اور میزائل فائر کرنے والی آٹھ گاڑیاں شامل ہوتی ہیں جن میں سے ہر گاڑی میں زمین سے ہوا میں مارکرنے والے چار پیٹریاٹ میزائل نصب ہوتے ہیں جو 160 کلومیٹر کی دوری تک میزائلوں اور جنگی طیاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    روس اور مغرب تصادم کے دہانے تک پہنچ گئے ہیں: روس اہلکارنے خبردارکردیا

    اس میزائل دفاعی نظام کے خلیج فارس کی جنگ میں بہت وسیع پیمانے پر تجربات کئے گئے تھے اور امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کے ذریعے سے عراق کی طرف سے فائر ہونے والے 47 سکڈ میزائلوں میں سے 45 کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا تھا جب کہ بعد میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے انکشاف کیا تھا کہ مذکورہ امریکی میزائل دفاعی نظام نے صرف ایک سکڈ میزائل کو ہی روکا تھا۔ ۔

    اسکے علاوہ 2017 میں نیویارک ٹائمز نےبھی اپنی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا تھا کہ یمنی حوثیوں کے میزائل حملے روکنے میں پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام ناکارہ ثابت ہوا تھا اور سعودی علاقوں میں اس امریکی دفاعی سسٹم کے ہوتے ہوئے یمنی فوج نے بھرپور طریقے سے اُس علاقے میں اپنے میزائل حملے کئے ہیں

  • نیوزی لینڈکابڑا قدم،سگریٹ نوشی پرپابندی

    نیوزی لینڈکابڑا قدم،سگریٹ نوشی پرپابندی

    نیوزی لینڈ: نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے انسداد سگریٹ نوشی کے نئے سخت ترین قوانین منظور کیے ہیں، جس کے تحت نئی نسل پر تمباکو خریدنے پر پابندی عائد کردی گئی۔نئے قوانین کے مطابق یکم جنوری 2009 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کسی بھی شخص کو تمباکو فروخت کرنے پر ایک لاکھ 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکے گا، یہ پابندی اس شخص کی پوری زندگی کے لیے ہوگی۔

    ٹیکس کی عدم ادائیگی،جعلی سیگریٹس سے بھرے دو ٹرک ضبط

    رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی کی اشیاء میں نیکوٹین کی مقدار کو کم کرنا بھی قانون کا حصہ ہے، جس سے تمباکو فروخت کرنے والوں کی تعداد میں 90 فیصد تک کمی ہو جائے گی۔ایسوسی ایسٹ وزیر صحت ڈاکٹر عائشہ ویرال نے بیان میں بتایا کہ اس قانون کے بعد مستقبل کو تمباکو نوشی سے پاک کرنے میں نمایاں پیش رفت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں لوگ طویل اور صحت مند زندگی گزار سکیں گے، جبکہ صحت کے نظام کو 5 ارب ڈالر کی بچت ہوگی کیونکہ تمباکو نوشی کی وجہ سے کینسر، دل کے دورے و دیگر بیماروں کا علاج نہیں کرنا پڑے گا۔

    سیگریٹ نوشی ایک لعنت ہے اسکو کیسے روکیں تحریر    اکرام اللہ نسیم

    ڈاکٹر عائشہ ویرال نے بتایا کہ تمباکو و سگریٹ بیچنے کی تعداد 6 ہزار سے کم کرکے 2023 کے آخر تک 6 سو کر دی جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلے ہی آرگنائزیشن آف اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) کے 38 ممالک میں سے نیوزی لینڈ میں بالغ افراد میں سگریٹ پینے والوں کی شرح کم ہے، وہ انسداد سگریٹ نوشی کے قوانین کو مزید سخت کررہا ہے کیونکہ حکومت ملک کو 2025 تک ’تمباکو نوشی سے پاک‘ کرنا چاہتی ہے۔

    سیگریٹ نوشی روح کا کینسر تحریر : فرزانہ شریف

    رپورٹ کے مطابق صرف بھوٹان میں انسدادی سگریٹ نوشی کے سخت قوانین ہیں، جس نے 2010 میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد کی تھی۔

  • سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط:ایران کوسخت تشویش

    سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط:ایران کوسخت تشویش

    ریاض :سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان اور برطانوی وزیردفاع بن والیس نے فوجی اور دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان اور برطانوی وزیر دفاع بن والیس نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔

    دنیا کو کسی فوجی اتحاد کی نہیں بلکہ باہمی تعاون کی ضرورت ہے،سیکرٹری جنرل شنگھائی…

    سعودی وزیر دفاع نے بی اے ای سسٹمز کمپنی کا دورہ بھی کیا جہاں پر انہیں ٹائیفون جنگی طیاروں اور اس میں استعمال ہونے والے مختلف ہتھیاروں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

    ایک سال میں 2 ارب 33 کروڑ روپے کی گیس چوری ہونے کا انکشاف

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے سال 2020 میں ڈھائی بلین ڈالر کے ہتھیار دوسرے ممالک سے خریدے تھے، اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور دوسرے ممالک سے بھی کئی بلین ڈالر کے ہتھیار ہر سال خریدے جاتے ہیں۔

    بتایا جائے نیشنل پارک کی زمین پرکرشنگ پلانٹس کیسے لگے؟ سپریم کورٹ

    اعداد و شمار اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب نے 2014ء میں یمن جنگ کے آغاز سے اب تک دفاعی میدان میں نہ صرف بڑے عسکری معاہدے کئے ہیں بلکہ اپنے جنگی جنون سے ملکِ یمن کو آٹھ سال کی مسلسل جنگ میں جھونک کر اُسے بھوک پیاس، ویرانی اور صدی کے سب سے بڑے انسانی بحران سے دوچار کیا ہے۔

    دوسری طرف ایرانی حکام اس معاہدے پر نظر رکھے ہوئےہیں اور ایرانی وزارت دفاع کی طرف سے اس معاہدے کو خطے عدم استحکام سے تعبیر کیا ہے

  • خطرہ۔! سیتا وائٹ کی روح انتقام لینے آگئی ۔ فیض، تحریک انصاف کو ضرورملے گا

    خطرہ۔! سیتا وائٹ کی روح انتقام لینے آگئی ۔ فیض، تحریک انصاف کو ضرورملے گا

    لاہور:خطرہ۔! سیتا وائٹ کی روح انتقام لینے آگئی ۔ فیض، تحریک انصاف کو ضرورملے گا،دیکھتے جاو۔اس حوالےسے سینیئرتجزیہ نگار مبشرلقمان نے کہا ہے کہ سیتا وائٹ تو بیچاری چلی گئی مگرعمران خان کو کوئی احساس نہ آیا کہ وہ اس سےنکاح کرلیتا یا پھر اسے طلاق دے دیتا لیکن آج ٹیرن جو کہ سیتا وائٹ کی بیٹی تھی اس طرح بغیر باپ کے نہ رہتی ، ان کا کہنا تھاکہ وہ تو خود حیران ہےکہ اس شخص کو کبھی بھی یہ احساس نہیں ہوا کہ ٹیریان جو کہ عمران خان کی بیٹی تھی اس کے سر پردست شفقت ہی رکھ لیتا کبھی اپنے بیٹوں سے بھی باپ جیسا سلوک کرلیتا ، جو اپنی اولاد کا خیر خواہ نہیں وہ قوم کا ہمدرد کیسے ہوسکتا ہے ، یہ بس ریاست مدینہ کا نعرہ سب کو اپنے ساتھ ملانے کا ایک بہانہ تھا

    انکاکہنا تھاکہ الیکشن کمیشن میں آٹھ سال سے عمران خان کےخلاف فیصلہ کس نے نہیں ہونے دیا یہ بھی پتہ چل گیا ہے جو فیض عمران خان کو حاصل تھا ، اس فیض نے اپنی کرپشن چپھانے کےلیے جو کچھ کیا وہ بھی سامنے آنے والا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی بتادوں کہ وہ فیض اب پھر عمران خان کو حاصل ہونے والا ہے اور وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والا ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس کی مقبولیت سے خائف ہے ، کس بات سے خائف ہے ، عمران خان نے تو یہ سب کچھ جعل سازی کی ہے ، اس نے سوشل میڈیا پر جس طرح‌ پچاس فیصد جعلی فالوورز جمع کررکھے ہیں وہ بھی بہت جلد سامنے آنے والے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ٹیریان کو جمائما خان پال رہی ہے وہ اس کے بچوں کے ساتھ رہتی ہے اس کو احساس ہوگیا مگر عمران خان کو احساس نہ ہوا، نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے انکا کہنا تھاکہ وہ وطن واپس آتا ہے یاکہ نہیں اگرآنا بھی ہے تو کچھ نہ کچھ عدالتی ریلیف ضرور لینا پڑے گا ، وہ کس طرح عدالتی ریلیف لے گا اس کو معلوم ہے ، مگر وہ بیمار ہے یا کہہ نہیں اس کو پتہ ہے مگراس نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا ہوا ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس شخص نے جس طرح جھوٹ بولا وہ بھی حیران کن ہے ، نواز شریف کے ڈاکٹرز عدنان نے جس طرح اس کے بیمار ہونے کی کہانی گھڑی اور ایسے ہی ڈاکٹر راشد یاسمین ، فیصل سلطان اور عثمان بزدار کوبھی جیل میں ہونا چاہیے جنہوں نے نوازشریف کو ملک سے باہر بھجوانے کےلیے جعلی رپورٹس پر دستخط کیے ، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری کا ڈرامہ جس طرح‌کیا گیا وہ بھی باعث شرم ہے کہ کس طرح‌ ڈاکٹر عدنان اور ایک دو اور چند ٹویٹ پر ٹویٹ کررہے تھے کہ نوازشریف کو اگر پاکستان سے نہ نکالا گیا تو وہ مرجائے گا ، پھر سب نے دیکھ لیا کہ وہ نوازشریف لندن جا کر تندرست نکلا اور کبھی بھی ڈاکٹر کے پاس نہیں گیا

    مونس الٰہی اور ملک ریاض کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ سنا ہےکہ مونس الٰہی آج کل ٹی وی چینلوں کی بولی لگا رہے ہیں ،ملک ریاض توپہلے بھی یہ کرتا ہے اب ایک اور انداز سے کررہا ہے، ایک اور بزنس ٹائیکون ہے تو پہلے اس کے پاس ایک چینل تھا اب وہ ایک اور لینے کے لیے لابنگ کررہا ہے ، مونس الٰہی اور چوہدری پرویز الٰہی اپنا اپنا کارڈ کھیل سکتے ہیں ، میاں اسلم اقبال کہتے ہیں کہ لبرٹی جا کر اسمبلیاں‌ توڑ دیں‌گے ، مگرعدالت پیش نہیں ہوتے ، عدالت کو یہ دکھایا جاتا ہے کہ وہ بیمار ہے ،

    جہاں تک ملکی معیشت کا تعلق ہے تو ملکی معیشت ڈوب رہی ہے ، اس حکومت نے کچھ نہیں کیا ، بھارت نے جس طرح‌معیشت کو سنبھالاہےوہ سب جانتے ہیں

  • جماعت اسلامی بنگلادیش کے امیر دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار

    جماعت اسلامی بنگلادیش کے امیر دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار

    ڈھاکا: بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان کو دہشت گردی کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت میں جماعت اسلامی کے امیر کو گرفتار کر کے اُن کے خلاف دہشت گردی کی دفع کے تحت جترا بری پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ْ

    بارش کو دشمنی تھی فقط میری ذات سے جوں ہی مرا مکان گرا ابر چھٹ گئے:تنویر سپرا کی…

    انسداد دہشت گردی فورس کے سربراہ اسد زمان نے بتایا کہ شیفق الرحمان کو منگل کی دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب منٹو روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے امیر کے ساتھ اُن کے بیٹے رفعت صادق سیف اللہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    راولپنڈی:متعدد بچے ڈیٹا نہ ہونے سے پولیوکے قطرے پینے سے محروم

    پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر کو مسلح تنظیم جماعت انصار کے دہشت گرد کی نشادہی پر گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ ملزم نے دوران تفتیش دہشت گردی کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر کے بیٹے اور اُن کے ساتھیوں کو بھی 9 دسمبر کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    صدرمملکت عارف علوی کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ،مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا

  • وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلیے فنڈز جاری کردیے

    وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلیے فنڈز جاری کردیے

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے بیرون ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں اور مشن کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیوں سمیت دیگر مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے فنڈز جاری کردیئے۔

    وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک میں متعدد پاکستان مشنز اور سفارتخانوں کیلئے تیسری سہہ ماہی تک کے فنڈز وزارت خارجہ کو جاری کردیئے گئے ہیں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ذرمبادلہ کی فراہمی کی بھی منظوری دیدی ہے۔

    ڈالر کی قلت کے باعث وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈز کا اجراء روکنے کی وجہ سے بیرون ملک متعدد پاکستان مشن کے ملازمین کی تنخواہیں 4 ماہ سے بند ہونے کا انکشاف ہوا تھا، فنڈز کی قلت کے باعث درپیش مسائل کیلئے یورپ سے کئی مشن نے وزارت خارجہ کو خطوط بھی ارسال کیے تھے۔ جن میں بتایا گیا تھا کہ مشن کو پچھلے 4 ماہ میں 50 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی نہیں ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق جرمنی سے پاکستان یورپ مشن نے وزارت خارجہ کو خط میں لکھا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے سے مشن کے امور سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ امریکا، فرانس، جرمنی، عمان، ویانا، بیلجئم مشن میں موجود ملازمین کو بھی تنخوائیں نہیں ملیں جبکہ ایران، ترکی اور افغانستان میں بھی موجود وزارت خارجہ کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگیاں بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

    وزارت خارجہ نے بذریعہ خط وزارت خزانہ کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا تاہم متعلقہ حکام ڈالرز کے ذخائر کم ہونے کی وجہ سے رقم جاری نہیں کررہا تھا ۔ رابطہ کرنے پر ترجمان وزارت خزانہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ وزارت خزانہ نے بیرون ممالک قائم پاکستانی سفارتخانوں و پاکستانی مشن کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیوں سمیت دیگر مالی ضروریار پوری کرنے کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیںْ

    وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک متعدد پاکستان مشنز اور سفارتخانوں کیلئے تیسری سہہ ماہی تک کے فنڈز وزارت خارجہ کو جاری کردیئے گئے ہیں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ذرمبادلہ کی فراہمی کی بھی منظوری دیدی ہے۔

    قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مالی مشکلات کے بارے میں کہا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو فنڈز رکھنے میں متعدد اقدامات اور لین دین کا سلسلہ شامل ہوتا ہے جس میں کبھی کبھار تاخیر ہو جاتی ہے۔

    ترجمان نے میڈیا رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزارت خارجہ اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مصروف عمل ہے، حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کے کام کو یقینی بنایا جائے اور تمام متعلقہ محکمے اس مقصد کے لیے پرعزم ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی سفارت کار اور مشن پاکستان کی نمائندگی اور اپنے فرائض سرانجام دینے کے لیے پرعزم ہیں۔