Baaghi TV

Author: News Editor

  • آئی ایم ایف کی نئی قسط کے لیے معاملات پورے ہیں: اسحاق ڈار

    آئی ایم ایف کی نئی قسط کے لیے معاملات پورے ہیں: اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جون تک ادائیگیوں کا بندوبست کرلیا، سعودی عرب اور چین سے مثبت گفتگو ہوئی ہے جبکہ آئی ایم ایف کی نئی قسط کیلیے تمام معاملات پورے ہیں۔

    نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق دار نے کہا کہ پرویز الہی کو جنرل باجوہ نے کال نہیں کی بلکہ انہیں واپڈ ہاؤس اور کہیں اور سے کال آئی، اُن دو اور صاحبان نے پرویز الہیٰ سے بنی گالہ کے چکر بھی لگوائے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پرویز الہیٰ نے جنرل باجوہ سے پوچھا جس پر انہوں نے جواب دیا اپنی مرضی کریں۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ نوازشریف پرویز الہیٰ کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب نام پر رضامند نہیں تھے البتہ میں نے انہیں منایا تھا، پرویز الہیٰ نے جو کیا اُس سے دھچکا لگا، اب اُن کی واپسی کیلیے کردار ادا نہیں کروں گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی سمری مسترد ہوتی تو پلان بی موجود تھا، توقع ہے نئے آرمی چیف اپنے ادارے اور سسٹم میں بہتری لائیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر کو بتادیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات شرائط پر نہیں ہوں گے، وقت سے پہلے الیکشن ناممکن ہے، پی ٹی آئی کو اسمبلی میں آنا ہے تو خود آئیں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی نئی قسط کیلیے تمام معاملات پورے ہیں، جون تک ادائیگیوں کا بندوبست کرلیا جبکہ سعودی عرب اور چین سے بھی مثبت گفتگو ہوئی ہے، روس سے سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پالیسی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں تو انہیں بڑھائیں گے بھی نہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر پچاس روپے والا معاہدہ ماضی کا ہے جسے پورا کرنا ہوگا۔

  • لاہور میں کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی پکڑی گئی

    لاہور میں کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی پکڑی گئی

    لاہور : لاہور میں کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی پکڑی گئی ،اطلاعات کے مطابق پولیس نے جعلی نوٹ بناکر ملک بھر میں پھیلانے والا 4 رکنی گینگ گرفتار کرلیا، ملزموں کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…

    لاہور کی غالب مارکیٹ پولیس نے جعلی کرنسی بنانے میں مہارت رکھنے والا گينگ پکڑ لیا، جو 5 ہزار اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں اس مہارت سے بناتا تھا کہ نوٹوں کی پہچان رکھنے والے بھی اسے پکڑ نہیں پاتے تھے۔

    پولیس کے مطابق پرنٹنگ کے شعبہ سے وابستہ ملزمان نے اتنی بڑی تعداد میں جعلی نوٹوں کی چھپائی کی کہ خود بھی نہ گن سکے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے بڑے فیصلے

    ایس ایچ او غالب مارکیٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان گزشتہ 2 سال سے جعلی نوٹوں کا دھندا کررہے تھے، گینگ جعلی نوٹ سپلائی کرنے کیلئے ملک کے پسماندہ علاقوں کا انتخاب کرتا تھا۔پولیس نے ملزموں کے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا تو کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی اور بڑی تعداد میں کاغذ سمیت دیگر خام مال پکڑا گیا۔

  • دہشت گردی اوراسلامو فوبیا آج کے بڑے مسائل ہیں:بلاول بھٹو

    دہشت گردی اوراسلامو فوبیا آج کے بڑے مسائل ہیں:بلاول بھٹو

    اسلام آباد: وزیرخارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور اسلامو فوبیا آج کے بڑے مسائل ہیں۔عالمی میڈیا کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جمہوریت کے فروغ پر یقین رکھتا ہے، پاکستان علاقائی امن و استحکام میں کردار ادا کر رہا ہے اور افغانستان میں بھی استحکام چاہتا ہے۔

    چوہدری شجاعت حسین کا نوازشریف سے ملاقات کے لئے لندن جانے کا امکان

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے گزشتہ دنوں افغانستان کا دورہ کیا، پُرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، انہوں نے کہا کہ افغان مسائل کے حل کے لیے اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

    روس اور مغرب تصادم کے دہانے تک پہنچ گئے ہیں: روس اہلکارنے خبردارکردیا

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، دہشت گردی اور اسلامو فوبیا آج کے دور کے بڑے مسائل ہیں۔اپنی مرحومہ والدہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانا بی بی شہید کا وژن تھا۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے بڑے فیصلے

    دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ان کا استقبال کیا، بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں جی 77 اور چین کی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

  • وزیراعظم اور بل گیٹس کا مشترکہ مقاصد پر ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق

    وزیراعظم اور بل گیٹس کا مشترکہ مقاصد پر ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق

    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن ( بی ایم جی ایف ) کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے مشترکہ مقاصد اور باہمی تعاون کے شعبوں میں مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، انہوں نے پاکستان میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری صحت عامہ اور سماجی شعبے کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔

    ایبٹ آباد ہاکی گراؤنڈ میں خامیوں کی نشاندہی:ذمہ دار کون:حقائق سامنے آگئے

    شہباز شریف نے ملک میں پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکوں، غذائیت اور مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے میں بی ایم جی ایف کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی قابل قدر مدد کو سراہا۔انہوں نے تعاون کے تمام جاری شعبوں میں فاؤنڈیشن کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

    روس اور مغرب تصادم کے دہانے تک پہنچ گئے ہیں: روس اہلکارنے خبردارکردیا

    2022 میں پاکستان میں پولیو کیس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستمبر 2022 سے پولیو کیسز میں وقفہ آیا ہے، حالیہ سیلاب جس نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی وجہ سے پولیو کے قطرے پلانے کی جاری کوششوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

    شہباز شریف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت خصوصی ایمرجنسی رسپانس پلان کو فعال طور پر نافذ کر رہی ہے۔

    چوہدری شجاعت حسین کا نوازشریف سے ملاقات کے لئے لندن جانے کا امکان

    بل گیٹس نے پاکستان میں حالیہ سیلاب میں جانوں کے ضیاع پر گہرا افسوس کیا اور پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے لیے اپنی فاؤنڈیشن کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا کہ پولیو وائرس کی وجہ سے کسی بچے کو فالج کا خطرہ نہیں ہے۔

    بی ایم جی ایف کے تعاون سے مختلف دیگر حکومتی زیرقیادت پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن کا مقصد غذائی قلت اور سٹنٹنگ سے نمٹنے، حفاظتی ٹیکوں کی ضروری خدمات، مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے آر اے اے ایس ٹی اور قومی بچت کے پروگرام کو ڈیجیٹلائز کرنا ہے۔وزیراعظم اور بل گیٹس نے مشترکہ مقاصد اور باہمی تعاون کے شعبوں پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس، ریکوڈک معاملے پر2 اہم اتحادی جماعتیں ناراض

    وفاقی کابینہ اجلاس، ریکوڈک معاملے پر2 اہم اتحادی جماعتیں ناراض

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ریکوڈک معاملے پر جے یو آئی اور بی این پی مینگل کے اراکین نے احتجاج کیا اور اجلاس سے واک آوٹ کرگئے۔ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے ریکوڈک معاملے پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا۔ ناراض اراکین کا مؤقف ہے کہ ترامیم شامل ہونے کے بعد ہی کابینہ اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…

    بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے وزراء کابینہ اجلاس میں شریک ہوئے اور احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد اجلاس سے اٹھ کر چلےگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزراء نے ریکوڈک کے معاملے پر کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

    کوکاکولا لاہوراوپن پولو چیمپئن شپ:کون ہارا اورکون رہا فاتح؟تفصیلات آگئیں

    دوسری جانب اتحادی جماعتوں کے اراکین کے احتجاج اور واک آوٹ کے دوران حکومتی وزراء ناراض اراکین کو مناتے رہے۔ حکومت نے یقین دہاہی بھی کرائی کہ تحفظات درست ہیں، جلد ترامیم کی جائیں گی۔

    ایبٹ آباد ہاکی گراؤنڈ میں خامیوں کی نشاندہی:ذمہ دار کون:حقائق سامنے آگئے

  • پاکستان سپر لیگ سیزن 8: ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے79غیرملکی کھلاڑیوں کےناموں کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8: ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے79غیرملکی کھلاڑیوں کےناموں کا اعلان

    لاہور:پاکستان سپر لیگ سیزن 8: ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے 79 غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کیلئے پی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کیلئے غیر ملکی ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے بڑے ناموں پر مشتمل 79 غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق ڈرافٹنگ 15 دسمبر کو ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 8 کیلئے جن غیر ملکی کھلاڑیوں نے دستیابی ظاہر کی ہے ان میں شائے ہوپ، آندرے فلیچر، کارلوس بریتھ ویٹ، چیڈوک والٹن، فیبین ایلن، کیمو پال، کیرن پاؤل اور لینڈل سمنز شامل ہیں۔

     

    ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں میں اینجلیو میتھیوز، کیمرون ڈیلپورٹ، فضل حق، حضرت اللہ زازئی، عمران طاہر، جانیمن ملان، کشال پریرا، لیوئس گریگوری، محمود اللہ، مہدی حسن، مشفیق الرحیم نام بھی ہیں۔پی ایس ایل 8 میں نجیب زادران، اولی پاپ، قیس احمد، سکندر رضا، تمیم اقبال، تسکین احمد، تھسارا پریرا، وین پارنیل، ول جیکس بھی حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

    واضح رہے کہ مجموعی طور پر پاکستان سپر لیگ 8 کیلئے 500 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے خود کو مختلف کیٹیگریز میں رجسٹرڈ کروایا ہے۔

  • وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے بڑے فیصلے

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے بڑے فیصلے

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے میں سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے بڑے فیصلے کرتے ہوئے کفایت شعاری پالیسی پر عملدر آمد کیلئے سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سرکاری محکموں کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے اوروزیراعلیٰ آفس سمیت تمام سرکاری محکموں کے نان ڈویلپمنٹ اخراجات میں 50فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ کفایت شعاری پالیسی پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب بھر میں سرکاری اراضی کامکمل ریکارڈ طلب کرلیاہے اورہدایت کی ہے کہ سرکاری اراضی کی تفصیلات 7روز کے اندر وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اراضی کو شفاف طریقے سے نیلام کرنے کیلئے جامع پالیسی تیار کی جائیگی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے آؤٹ آف باکس اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے ریونیو بڑھانے کیلئے منفرد انداز سے نئے اقدامات متعارف کرائیں۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے مقرر کردہ ٹارگٹ پورا کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ اہداف کا حصول مقررہ مدت میں یقینی بنانا متعلقہ اداروں او رمحکموں کی ذمہ داری ہے۔متعلقہ محکمے ریونیو کے ٹارگٹس کے حصول کیلئے دن رات ایک کردیں۔ صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ریونیو میں اضافے سے صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولتیں دی جائیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری،سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی،ایم این اے حسین الٰہی،چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری خزانہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں صوبے میں جاری ترقیاتی پروگرام اورمالیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

  • اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا ہے کون؟

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا ہے کون؟

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا ہے کون؟اسلام آباد سے کچھ ایسی خبریں آرہی ہیں کہ جن کو جان کے ہرپاکستانی حیران ہےکہ کس قدر لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، یہ لوٹ مار کرنے والا ایک گینگ ہے جو آپس میں رشتہ دار بھی ہیں اور انکے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کے ہاتھ بھی بڑے لمبے ہیں،

    اس حوالے سے باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ اس سارے کھیل کا ماسٹر مائنڈ عفان عالم ہے جو کہ ریلوے کا آفیسر تھا جس کو سی ڈی اے میں ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے لگا دیا گیا ہے جبکہ صورت حال یہ ہے کہ اس کو لینڈ اور ریونیو کے معاملات کا بالکل پتہ نہیں ہے ،عفان عالم سابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی آنکھوں کا تارہ ہے اور بہت ہی قریب جاناجاتا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ عفان عالم ہی اس قسم کے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچاتا ہے ، عفان عالم سابق چیئرمین سی ڈی اے کے دورمیں ڈائریکٹر لینڈ تھا اور اس نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں جعل سازی کرکے جعلی فائلیں تیار کرکے کروڑوں روپے کی خرد برد کی ہے ، عامرعلی احمد نے ان جعل سازیوں پر پردہ ڈالنے کےلیے عفان عالم کو ڈی جی لینڈ سی ڈی اے کے عہدے پر بٹ

    اس کے بعد عامر علی احمد نے ایک ایماندار افسر نوید الٰہی کو محکمہ بدرکرکے عفان علی کےسپرد اس کا چارچ کردیا جس نے یہاں دیگر اپنے ہم نوا لوگوں سےملکر رشوت کا بازار گرم رکھا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عرفان مروت جو کہ ایک کرپٹ افسر تھا اور کرپشن کی وجہ سے معطل بھی ہوا اب عفان عالم اس کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ لینڈ کے عہدے پر بٹھانےکےلیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے

    عفان عالم کا بھائی تاشفین عالم کو ڈپٹی کمشنر نوشہرہ فیروز لگا کر وہاں لوٹ مار کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ،تاشفین عالم پچھلے مہینے انیس نومبر کو دو ارب روپے کی کرپشن کرکے بیرون ملک فرار ہوچکا ہے اور سندھ حکومت نے اس کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں،

    اہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ خاندان بڑے منظم طریقے سے پاکستان لوٹ رہا ہے اور انکو بڑے بڑے لوگوں کی سرپرستی حاصل ہے، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس خاندان کی کرپشن کے اور بھی حیران کن اسکینڈلز ہیں جن کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے

    اس خاندان کی لوٹ مار سے تنگ پاکسانیوں اور افسران نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف ، چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ  سے درخواست کی ہے کہ اس کرپٹ خاندان کی کرپشن کا سختی سے نوٹس لیں اور اس کرپٹ افسر کو اس واپس اس کے محکمے میں بھیجا جائے تاکہ غریب عوام الناس اور دیگرمتاثرہ لوگ اس کی زیادتیوں سے بچ سکیں عوام الناس نے وزیراعظم ، وزیرداخلہ ، چیئرمین سی ڈی اے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے عرض کی ہےکہ تاشفیق عالم کوکٹہرے میں لاکر ان سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لی جائے اور ان کے خلاف اس خاندان کےخلاف ایک چارج شیٹ پیش کی جائے تاکہ ائندہ کوئی افسر اس دیدہ دلیری سے ملک وقوم کو لوٹنے سے باز رہے

    یاد رہے کہ چنددن قبل ایف آئی اے نے سرکاری فنڈز کے ناجائزاستعمال پرافسران کے خلاف تحقیقات شروع کردیں ہیں، اس حوالے سے ایف آئی اے کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسران نے سرکاری فنڈز میں خوردبرد کی ہے اس لیے اب ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ٹو عبدالحمید بھٹو نے ایڈیشنل ڈائریکٹر حیدرآباد اور قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے شہید بے نظیر آباد کو فوری تحقیقات کی ہدایات جاری کردیں، جس کے بعد دونوں افسران کو جاری مراسلے میں انکوائری افسر کی فوری تعیناتی اور تحقیقات کے لیے کہا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فراڈ میں ملوث افسران کے بیرون ملک فرار کو روکنے کے لیے ان کے کوائف بھی ایف آئی اے امیگریشن کو ارسال کردیے گئے تھے تاہم اس خاندان کے اہم رکن ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم بیرون ملک فرار ہوگئے تاشفین عالم 19 نومبرکو دبئی روانہ ہوئے، تاشفین عالم دبئی سے غیر ملکی پرواز میں آزر بائیجان چلےگئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈی سی نوشہرو فیروز تاشفین عالم کو 1500 ایکڑ زمین کی خریداری کے لیے 3 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے تھے، جاری کردہ فنڈز کے استعمال میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور مبینہ خردبرد کا الزام ہے

  • میگھنا گلزار:معروف ہندوستانی لکھاری مصنفہ اورشاعرہ

    میگھنا گلزار:معروف ہندوستانی لکھاری مصنفہ اورشاعرہ

    میگھنا گلزار
    13 دسمبر 1973 یوم پیدائش
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہندوستان کی معروف لکھاری، مصنفہ ، اسکرپٹ رائٹر اور فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر میگھنا گلزار 13 دسمبر 1973 میں مہاراشٹر میں پیدا ہوئیں ۔ وہ ہندوستان کے ممتاز شاعر گلزار اور فلمی اداکارہ راکھی کی بیٹی ہیں ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد سوشیالوجی میں ماسٹر کیا جبکہ نیویارک یونیورسٹی امریکہ سے پروڈیوسر کا کورس کیا۔ میگھنا نے اپنے فنی سفر کا آغاز اپنے والد کی رہنمائی میں 1999 سے کیا جبکہ 2002 سے انہوں نے The Times of India اور NDFC Publication Cinema میں لکھنے کی شروعات کی۔

    میگھنا نے 2000 میں ونود سندھو سے شادی کی جس سے ان کو ایک بیٹا سمے سندھو پیدا ہوا ہے۔ میگھنا گلزار کو مختلف اداروں کی جانب سے متعدد ایوارڈ اور اعزازات حاصل ہوئے ہیں جن میں 2018 میں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایتکارہ بھی شامل ہے ۔

  • بارش کو دشمنی تھی فقط میری ذات سے جوں ہی مرا مکان گرا ابر چھٹ گئے:تنویر سپرا کی بولتی شاعری

    بارش کو دشمنی تھی فقط میری ذات سے جوں ہی مرا مکان گرا ابر چھٹ گئے:تنویر سپرا کی بولتی شاعری

    بارش کو دشمنی تھی فقط میری ذات سے
    جوں ہی مرا مکان گرا ابر چھٹ گئے

    تنویر سپرا

    13 دسمبر. 1993 یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تنویر سپرا کا اصل نام محمد حیات تھا۔ وہ 1929ء میں جہلم کے ایک مزدور گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ غربت اور تنگ دستی کے باعث تعلیم جاری نہ رکھہ سکے اور لڑکپن ہی میں مزدوری کے لیے کراچی چلے گئے ۔۔ وہاں بحری جہازوں میں رنگ و روغن کا کام کیا ، کچھہ عرصہ درزیوں کا کام کرتے رہے ۔ جہلم واپس آ کر دکانداری کی ، لاہور میں کچھہ عرصہ صحافت سے بھی وابستہ رہے ۔۔ محنت مزدوری کرتے ہوئے لڑکپن سے جوانی میں داخل ہوئے ۔ 1959 میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی جہلم میں کام کرتے رہے ۔۔ محنت مشقت کے ساتھہ غیر رسمی تعلیم کا سلسلہ جاری رہا ۔ اور ذاتی مطالعے اور لگن کی بدولت ادیب عالم اور ادیب فاضل کے امتحانات پاس کیے ۔
    شاعری کا آغاز 1963،64 میں کیا ۔ اور 1969 میں فنون میں چھپنے کے بعد ادبی حلقوں میں متعارف ہوئے ۔ ان کا مجموعہ کلام ” لفظ کھردرے ” 1980 میں منظر عام پر آیا ۔ 1988 میں انھیں وزیراعظم بینظیر بھٹو کی طرف سے نیشنل بک کونسل آف پاکستان کا عوامی ادبی جمہوری انعام ملا ۔

    13دسمبر 1993ء کواسلام آباد میں وفات پائی اور جہلم میں مدفون ہیں۔

    تنویر سپرا کے کچھ شعر

    دیہات کے وجود کو قصبہ نکل گیا
    قصبے کا جسم شہر کی بنیاد کھا گئی

    اے رات مجھے ماں کی طرح گود میں لے لے
    دن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے

    تنویرؔ پڑھو اسم کوئی رد بلا کا
    گھیرے میں لیے بیٹھے ہیں کچھہ سائے مرا جسم

    اٹھا لیتا ہے اپنی ایڑیاں جب ساتھہ چلتا ہے
    وہ بونا کس قدر میرے قد و قامت سے جلتا ہے

    میں اپنے بچپنے میں چھو نہ پایا جن کھلونوں کو
    انہی کے واسطے اب میرا بیٹا بھی مچلتا ہے

    دن بھر تو بچوں کی خاطر میں مزدوری کرتا ہوں
    رات کو اپنی غیر مکمل غزلیں پوری کرتا ہوں

    آج بھی سپرا اسکی خوشبو مل مالک لے جاتا ہے
    میں لوہے کی ناف سے پیدا جو کستوری کرتا ہوں

    شیشے دلوں کے گردِ تعصب سے اَٹ گئے
    روشن دماغ لوگ بھی فرقوں میں بٹ گئے

    اظہار کا دباؤ بڑا ہی شدید تھا
    الفاظ روکتے ہی مرے ہونٹ پھٹ گئے

    بارش کو دشمنی تھی فقط میری ذات سے
    جونہی مرا مکان گرا ، اَبر چَھٹ گئے

    دھرتی پہ اُگ رہی ہیں فلک بوس چمنیاں
    جن سے فضائیں عطر تھیں وہ پیڑ کٹ گئے

    سپرا پڑوس میں نئی تعمیر کیا ہوئی
    میرے بدن کے رابطے سورج سے کٹ گئے