Baaghi TV

Author: News Editor

  • حکومت کا سیلاب متاثرہ پولیو ورکرزکےلئے25 کروڑ روپےامداد کا فیصلہ

    حکومت کا سیلاب متاثرہ پولیو ورکرزکےلئے25 کروڑ روپےامداد کا فیصلہ

    بریکنگ:وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ پولیو ورکرز کے لئے 25 کروڑ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کوآرڈینیٹر پولیو شہزاد بیگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ سیلاب کے دوران پولیو ورکرز کو کافی نقصان اٹھانا پڑا، لیکن ان ورکرز نے نقصانات کے باوجود امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

    وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان پولیو پروگرام نے نقصانات کا ایک جامع جائزہ لیا، سیلاب کی تباہی سے 33 ملین افراد اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کی ذدمیں تھا، جب کہ تقریباً 12500 پولیو ہیلتھ ورکرز سیلاب سے متاثر ہوئے، اور ان پولیو ورکرز کی اکثریت سندھ اور بلوچستان میں ہے۔

    عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح پولیو ورکرز ہیں، کیوں کہ پاکستان کیلئے ان کی بے شمار خدمات ہیں، حکومت ملک بھر کے پولیو ورکرز میں تقریباً 250 ملین (25 کروڑ) روپے کے چیک تقسیم کرے گی۔

    وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ ٹھٹھہ میں سیلاب سے متاثرہ فرنٹ لائن ورکرز میں چیک تقسیم کیے جاچکے ہیں، ان ورکرز کے گھر یا تو سیلاب میں بہہ گئے تھے یا جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

    کوآرڈینیٹر پولیو شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے ورکرز کی شناخت کرنا، اور ان کی فہرست مرتب کرنا بہت مشکل کام تھا، ہمارا 350,000 سے زیادہ فرنٹ لائن عملہ ہے، تمام صوبوں میں ایک وسیع پیمانے پر سروے کیا گیا ہے۔

  • مراکش سے شکست کے بعد رونالڈو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے:آنسوبہانے کا منظرساری دنیا نے دیکھا

    مراکش سے شکست کے بعد رونالڈو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے:آنسوبہانے کا منظرساری دنیا نے دیکھا

    دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں اپنی ٹیم پرتگال کی مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد معروف فٹبالر رونالڈو اشکبار ہوگئے۔الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، سیمی فائنل تک رسائی کے لیے دونوں ٹیموں نے سر دھڑ کی بازی لگائی مگر مراکش کو اس میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔

     

    رونالڈو اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے کے لیے دوسرے ہاف میں میدان میں اترے اور متعدد بار گول کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔مراکش نے پرتگال کو ایک صفرسے شکست دی تو رنالڈو میچ ختم ہوتے ہی روتے ہوئے اسٹیڈیم سے روانہ ہوئے۔

    اسٹیڈیم میں موجود فوٹوگرافرز نے رونالڈو کے جذباتی ہونے کی تصاویر کیمرے میں محفوظ کر کے انہیں شیئر کیا تو سوشل میڈیا پر یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

     

    دوسری طرفمراکش کے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر عرب اور مسلم دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    قطر میں ہفتہ کو فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو ایک مقابلے میں صفر گول سے ہرا کر مراکش سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی مسلم افریقی اور پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔

    مراکش کی شاندار کامیابی سے پوری مسلم دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مختلف عرب ملکوں میں لوگ دیوانہ وار سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔فلسطین کے شہر غزہ میں بھی مراکش کی کامیابی کا جشن منایا گیا، شہریوں نے اپنے ہاتھوں میں مراکش اور فلسطین کے پرچم تھام رکھے تھے۔

     

    ترکی کے شہر استنبول میں بھی لوگوں نے مراکش کی کامیابی کا جشن منایا۔دوحہ میں پاکستان، افغانستان سمیت دیگر مسلم ممالک کے شہریوں نے مراکش کی کامیابی پر جشن منایا۔

     

     

    متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مراکش کی کامیابی پر تمام عربوں کو مبارکباد دی۔

    انہوں نے ٹویٹ کیا کہ؛ ورلڈ کپ میں مراکش سے اوپر کوئی نہیں ہے، تمام عربوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ مراکش کے شیروں کے ذریعے عرب کا خواب پورا ہو رہا ہے۔

  • دیکھ کرجس کوٹھہرجائیں مسافرکے قدم ایسا منظرتوکوئی راہ میں آیا ہی نہیں: شبانہ زیدی شبین کی خوبصورت باتیں

    دیکھ کرجس کوٹھہرجائیں مسافرکے قدم ایسا منظرتوکوئی راہ میں آیا ہی نہیں: شبانہ زیدی شبین کی خوبصورت باتیں

    دیکھ کر جس کو ٹھہر جائیں مسافر کے قدم
    ایسا منظر تو کوئی راہ میں آیا ہی نہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پورا نام: شبانہ زیدی شبین
    قلمی نام: شبین
    والد کا نام: سید ظفر زیدی
    والدہ کا نام: سیدہ مہرالنساء
    شوہر کا نام سید ذاکر حسین زیدی
    بچوں کے نام:
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)کنول
    ۔ (2)ثمر
    ۔ (3) مظفر
    ۔ (4)اظفر
    ۔ (5)حسنین رضا
    ۔ (6)احسن رضا
    آبائی وطن : اوکاڑہ، پاکستان ۔
    جائے ولادت: لیہ
    تاریخِ ولادت: 10 دسمبر 1988
    تعلیم: ایم اے۔ ایم ایڈ
    پیشہ: درس و تدریس
    آغازِ تحریر:۔ 2005
    تصنیفات
    ۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)سلگتے کنول۔2008
    ۔ (2)اک شہر بسا پانی پر۔2013
    ۔ (3)میں خیال ہوں کسی اور کا
    ۔ (انتخاب )
    ۔ (4)موج سبد گل2016
    ۔ (رثائی شاعری )
    ۔ (5)نظم کہانی۔2018
    ۔ ( بچوں کے لیے )
    ان کے علاوہ دو ناول
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ۔1۔ سراب۔۔ 1988
    ۔2سوشلزم اور عشق بلاخیز ۔ منتظر اشاعت
    پذیرائی: پروین شاکر ایوارڈ
    شریف اکیڈمی
    ایوارڈ:دختر لیہ ٹائٹل ایوارڈ
    روش انٹرنیشنل ایوارڈ
    اور بےشمار ایوارڈ و اسناد
    پتا:۔ صدر گوگیرہ۔اوکاڑہ پنجاب۔پاکستان

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کسی کے رونے سے موسم ہرا نہیں ہوتا
    دو آنسوؤں سے زمیں کا بھلا نہیں ہوتا
    ہماری دوستی اس چاند سے ہو ئی جب سے
    کسی اندھیرے اب سے سامنا نہیں ہوتا
    ہوائے تازہ کا ہوتا بھی تو گزر کیسے
    دریچہ ذہن کا جب تک کھلا نہیں ہوتا
    ہوں جس کے اپنے ہی چہرے پہ داغ اور دھبے
    وہ دوسروں کے لیے آئینہ نہیں ہوتا
    اکیلی شام مہکتی ہے میرے آنگن میں
    اب انتظار کسی دوست کا نہیں ہوتا
    ہمیں تو جینا ہے خود اپنے ہی اصولوں پر
    آمیر شہر کسی کا خدا نہیں ہوتا
    خدا ڈبوئے تو پھر کیسے پار اترو گے
    خدا سے بڑھ کے کوئی ناخدا نہیں ہوتا
    تمھاری یاد بھی اب تھک چکی ہے آ آ کر
    شبین ہم سے بھی اب جاگنا نہیں ہوتا

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    اب کے موسم میں کوئی خواب سجایا ہی نہیں
    زرد پتوں کو ہواؤں نے گرایا ہی نہیں
    دیکھ کر جس کو ٹھہر جائیں مسافر کے قدم
    ایسا منظر تو کوئی راہ میں آیا ہی نہیں
    کیوں ترے واسطے اس دل میں جگہ ہے ورنہ
    کوئی چہرہ مری آنکھوں میں سمایا ہی نہیں
    اس نے بھی مانگ لیا آج محبت کا ثبوت
    ایک لمحے کے لیے جس کو بھلایا ہی نہیں
    مجھ کو تنہائی نے گھیرا ہے کئی بار مگر
    اس کی یادوں نے مگر ساتھ نبھایا ہی نہیں
    جس کی خوشبو سے مہکتے مرے گھر کے در و بام
    وقت نے رنگ کوئی ایسا دکھایا ہی نہیں
    روشنی اپنے مقدر کہاں ہوگی شبینؔ
    جب دیا ہم نے اندھیروں میں جلایا ہی نہیں

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    رتوں کا لمس شجر میں رہے تو اچھا ہے
    مٹھاس بن کے ثمر میں رہے تو اچھا ہے
    کہاں سے دل کے علاقے میں آ گئی دنیا
    یہ سر کا درد ہے سر میں رہے تو اچھا ہے
    مرا قیام ہے گھر میں مسافروں جیسا
    یہ گھر بھی راہ گزر میں رہے تو اچھا ہے
    میں سن رہی ہوں قیامت کی آہٹوں کو شبینؔ
    حیات پھر بھی سفر میں رہے تو اچھا ہے

  • کراچی: نیو کراچی گبول ٹاﺅن ندی کے قریب فائرنگ3 بھائی ہلاک۔

    کراچی: نیو کراچی گبول ٹاﺅن ندی کے قریب فائرنگ3 بھائی ہلاک۔

    کراچی: نیو کراچی گبول ٹاﺅن ندی کے قریب فائرنگ 03 بھائی ہلاک ہوگئے ہیں‌، اس حوالے سے مزید یہ معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچا ہوا ہے اور ہردل دکھی ہے

    چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ریسکیو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق نیو کراچی گبول ٹاﺅن ندی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ جن کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اوکاڑہ : جی ٹی روڈ پر نجی کالج کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،نوجوان شدید زخمی…

    عباسی شہید میں مقتولین کی شناخت نذر محمد، سعید محمد اور خیال محمد کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے تینوں سگے بھائی ہیں۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوع سے چودہ نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں ، جبکہ ایک بارہ بور کا چلا ہوا کارتوس ملا ہے ،ندی کے قریب واقعہ پیش آیا ، بظاہر معاملہ دشمنی کا لگتا ہے ، حتمی طور پر ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد کچھ کہا جاسکتا ہے ،

    اوکاڑہ : خواتین کانسٹیبلز کو فحش ویڈیو کلپس واٹس ایپ کرنے والا پولیس کانسٹیبل…

    ذرائع کے مطابق تینوں بھائی چوکیداری کا کام کرتے تھے اور پیدل واپس گھر سہراب گوٹھ جارہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تینوں بھائیوں کی ندی کے قریب بیٹھے منشیات فروشوں سے تلخ کلامی ہوئی جس پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    دوسری جانب اہل خانہ نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور نہ کبھی کسی سے کوئی تلخ کلامی ہوئی تھی۔

  • فیفا ورلڈکپ، بے ہودہ لباس پہننے پر سابق مس کروشیا کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

    فیفا ورلڈکپ، بے ہودہ لباس پہننے پر سابق مس کروشیا کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

    قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوران سابق مِس کروشیا کو سیکیورٹی گارڈز نے نامناسب لباس پہننے پر میدان سے نکال دیا۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، تاہم میچ کے دوران سابق مِس کروشیا ایوانا نول نے نامناسب لباس زیب تن کیا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں میدان سے باہر نکال دیا۔

    نیدرلینڈزاورارجنٹینا کےکوارٹرفائنل میں امریکی صحافی میچ دیکھتے دیکھتےدنیا فانی سے…

    کروشیا کو گزشتہ روز پہلے کواٹر فائنل میں برازیل کا چیلنج درپیش تھا، جس میں برازیلین ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا تاہم پنلٹی ککس پر کروشیا نے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے، جہاں انکا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔

    نامناسب لباس کا دفاع کرتے ہوئے سابق مِس کروشیا سیکیورٹی اہلکاروں سے بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوائی ہیں اور ہر کوئی مجھے دیکھ کر خوش دکھائی دیتا ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ:خلاف توقع برازیل ورلڈ کپ کی دوڑ سےباہر

    یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل قطر نے شائقین کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ میچ کے دوران شائقین کو مختصر لباس یعنی (کندھوں کو کُھلا رکھنے یا گھٹنے سے اوپر) کپڑے پہن کر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، جس پر یورپی ممالک کی جانب سے قطری حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ قطر میں مسلم قوانین کے تحت ورلڈکپ کے دوران شائقین کو بھی مختصر لباس پہننے پر جرمانہ یا جیل بھیجا جاسکتا ہے۔

  • مراکش کی کامیابی پر عرب اور مسلم دنیا میں شاندار جشن

    مراکش کی کامیابی پر عرب اور مسلم دنیا میں شاندار جشن

    دوحہ :مراکش کے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر عرب اور مسلم دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔قطر میں ہفتہ کو فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو ایک مقابلے میں صفر گول سے ہرا کر مراکش سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی مسلم افریقی اور پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔

    مراکش کی شاندار کامیابی سے پوری مسلم دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مختلف عرب ملکوں میں لوگ دیوانہ وار سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا فلسطین کے شہر غزہ میں بھی مراکش کی کامیابی کا جشن منایا گیا، شہریوں نے اپنے ہاتھوں میں مراکش اور فلسطین کے پرچم تھام رکھے تھے۔

    ترکی کے شہر استنبول میں بھی لوگوں نے مراکش کی کامیابی کا جشن منایا۔

    دوحہ میں پاکستان، افغانستان سمیت دیگر مسلم ممالک کے شہریوں نے مراکش کی کامیابی پر جشن منایا۔

    متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مراکش کی کامیابی پر تمام عربوں کو مبارکباد دی۔

    انہوں نے ٹویٹ کیا کہ؛ ورلڈ کپ میں مراکش سے اوپر کوئی نہیں ہے، تمام عربوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ مراکش کے شیروں کے ذریعے عرب کا خواب پورا ہو رہا ہے۔

  • نامورادیبہ شاعرہ،اورصحافی ڈاکٹرعارفہ صبح خان:شاندارخدمات پرخراج تحسین

    نامورادیبہ شاعرہ،اورصحافی ڈاکٹرعارفہ صبح خان:شاندارخدمات پرخراج تحسین

    جب سے اتری ہوں آسمان سے میں
    تب سے الجھی ہوں اس جہان سے میں

    عارفہ صبح خان

    تاریخ پیدائش:10 دسمبر 1970

    تحریر و تعارف: آغا نیاز مگسی

    پاکستان کی نامور ادیبہ_شاعرہ، اور صحافی ڈاکٹر عارفہ صبح خان 10 دسمبر 1970 میں لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ ان کے والد صاحب کا نام محمد ادریس خان اور یوسفزئی پٹھان قبیلے سے تعلق ہے تحریک پاکستان میں انہوں نے بڑا فعال کردار ادا کیا جس کی وجہ سے قائد اعظم محمد علی جناح کے بہت قریب رہے۔ ۔ عارفہ کے دادا سعید جان جج اور پر دادا ایس ایس پی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ عارفہ صبح خان نے ابتدائی تعلیم فاطمہ جناح گرلز ہائی اسکول لاہور سے اور اعلی تعلیم یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور سے ادبیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

    عارفہ نے چوتھی جماعت سے نثر نگاری اور شاعری شروع کی لیکن انہوں نے شاعری میں کسی استاد کی شاگردی اختیار نہیں کی اور نہ ہی کسی اصلاح لی لیکن ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ شاعری میں استاد ضروری ہے۔ وہ پاکستان میں اردو کی پہلی مزاحیہ خاتون ادیبہ اور صحافی ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں ۔ وہ علمی لحاظ سے ڈاکٹر فراق تحسینی اور ڈاکٹر سلیم اختر کو اپنا استاد مانتی ہیں۔ عارفہ نے روزنامہ جنگ سمیت متعدد اخبارات اور رسائل وغیرہ میں کام کیا ہے۔ وہ کرنل محمد خان، شفیق الرحمن ، احمد ندیم قاسمی اورعطاالحق قاسمی کا بڑے احترام کے ساتھ ذکر کرتی ہیں۔ عارفہ کی شادی بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ظفر آفتاب کے ساتھ 1995 میں شادی ہوئی اور 1998 میں انہیں ایک بیٹی پیدا ہوئی۔ وہ بیٹی کے پیداطہونے پر بہت خوش ہیںچلیکن انہیں اس بات کا بہت دکھطہے کہ انہیں بیٹے کی اولاد نہیں ہوئی ہے بلکہ ان کو بھائی بھی والدین سے پیدا نہیں ہوا اور مزید یہ کہ عارفہ کی والدہ کا بھی کوئی بھائی پیدا نہیں ہوا یعنی ان کی تین نسلوں میں کوئی بیٹا پیدا نہیں ہوا۔

    تصنیفات:
    ۔۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)عکس زن
    ۔ (2)تجاہلِ عارفانہ
    ۔ (3)شٹ اپ
    ۔ (4)مابدولت
    ۔ (5)اماں حوا سے اماں کونسلر تک
    ۔ (6)کُرکُرے کردار
    ۔ (7)اب صبح ہو نے کو ہے
    ۔ (8)اردو تنقید کا اصلی چہرہ
    ۔ (9)صبح ہوگئی جاناں
    ۔ (10)عشقِ بلاخیز
    ۔ (11)ادبی ستارے
    ۔ (12)کافر ادا
    ۔ (13)تنقیدیں گرہیں
    ۔ (14)سیاست دانوں کے سائیڈ ایفیکٹس
    اعزازات
    ۔۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)پاکستان کی
    ۔ پہلی مزاح نگار خاتون ہونے کا اعزاز
    ۔ (2)پاکستان کی پہلی کرائم رپورٹر ہونے کا اعزاز
    ۔ (3)پاکستان کی پہلی پولیٹیکل لیڈی رپورٹر
    ۔ (4)صحافت کی شیرنی کا لقب
    ۔ (صحافت کے امام مجید نظامی نے دیا)
    ۔ (5)خواتین کی پطرس بخاری کا خطاب
    ۔ (کرنل محمد خان مرحوم نے دیا)
    ۔ (6)خان زادی، خان بی بی
    ۔ اردو ادب کی قلوپطرہ، اعزازات کی ملکہ
    ۔ ادب کا ستارہ (خطابات)
    ۔ (7)10 گولڈ مڈلز اور پچاس ایوارڈز
    ۔ ادبی، صحافتی اور علمی خدمات پر
    ۔ (8)صدر آل پاکستان ویمن جرنلسٹ فورم
    ۔ پریس کلب، لاہور
    ۔ پانچ سال مسلسل صدر رہنے کا اعزاز
    ۔ (9)صحافت اور ادب میں سب سے زیادہ
    ۔ گولڈمڈلز اور ایوارڈز لینے کا ریکارڈ
    ۔ (10)بہترین صحافی ایوارڈ
    ۔ سات بار مسلسل
    ۔ (11)ڈرامے سیریلز لکھے
    ۔ سونے کی چڑیا
    ۔ نئے راستے
    ۔ لیڈی رپورٹر کیوں
    ۔ (12)چار سیاسی پروگراموں کی اینکرنگ
    ۔ ہاٹ ایشوز
    ۔ پولیٹیکلز ٹمپریچر
    ۔ ون ٹو ون
    ۔ ویمن ایشوز
    موبائل:00923008005450

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    پیار کی راہ جب نکالی تھی
    زندگی کس قدر مثالی تھی
    تو نے مجھ کو بھری تھی جب چٹکی
    میرے گالوں پہ کتنی لالی تھی
    گھیر رکھا تھا تیری یادوں نے
    سامنے چائے کی پیالی تھی
    جان دے کر دیارِ فرقت میں
    پیار کی آبرو بچالی تھی
    سارے ارماں سمیٹ کر دل میں
    ہم نے اک بزم سی سجالی تھی
    غمِ دنیا میں خود کو ڈھالا تھا
    عمر بھی اپنی لاابالی تھی

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    تیری یادیں سنبھال لیتی ہوں
    دل کا آنگن اُجال لیتی ہوں
    شعر کہہ کر غبار اندر کا
    میں ہمیشہ نکال لیتی ہوں
    اک تری جستجو میں گرتے ہوئے
    خود کو اکثر سنبھال لیتی ہوں
    کام آتی ہوں بے نواؤں کے
    اور دعائے وصال لیتی ہوں
    ہجر کی دوپہر میں سر پہ صبحؔ
    اس کی یادوں کی شال لیتی ہوں

    نظم
    ۔۔۔۔۔
    چلو اتنا ہی کردو
    ۔۔۔۔۔
    ابھی راتوں کی تاریکی
    ابھی موسم کا سناٹا
    ابھی یہ رینگتے سائے
    درو بامِ تمنا پر
    کہ جیسے کل مسلط تھے
    اسی صورت مسلط ہیں
    ابھی تو کچھ نہیں بدلا
    عجب اک بے کلی سی ہے
    عجب اک ہو کا عالم ہے
    میں کیسے دل کو سمجھاؤں، میں کیسے دل کو بہلاؤں
    اگر تم نے
    نہ آنے کی قسم توڑی نہیں اب تک
    چلو اتنا ہی کردو
    کہ اس میں کیا برائی ہے
    مجھے تم فون پر دل کے
    بہلنے اور سنبھلنے کی
    کی کوئی صورت بتادینا
    تمھارا شکریہ ہوگا

  • فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکشی ٹیم سجدے میں گرگئی

    فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکشی ٹیم سجدے میں گرگئی

    دوحہ :فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکشی ٹیم سجدے میں گرگئی،اطلاعات کے مطابق فیفاورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنالی جس کے بعد ٹیم کے کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوگئے۔

    قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کرپہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

    مراکش اب تک فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والا دوسرا مسلم ملک ہے، اس سے قبل 2002 کے ورلڈکپ میں ترکی سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔

    اس سے پہلے مراکش نے پرتگال کو ایک گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں مراکش نے ایک اور مضبوط ٹیم پرتگال کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    قطر میں کھیلے گئے میچ میں مراکش کے یوسف النصیری نے 42 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جس کے بعد پرتگال نے حریف ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے۔

    پہلا ہاف ختم پر اسکور 0-1 تھا، دوسرے ہاف میں بھی کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے مراکش کیخلاف گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم انہیں کامیابی نہ ملی اور میچ مقرر اوور میں ایک صفر سے مراکش کے نام رہا۔مراکش فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والا پہلا عرب ملک ہے۔

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا یہ آخری ورلڈ کپ ہے تاہم وہ اسے یادگار نہ بناسکے اور ان کی ٹیم کوارٹر فائنل میں ہی باہر ہوگئی۔

  • / چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کاکسٹمز ہاؤس کراچی کا دورہ

    / چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کاکسٹمز ہاؤس کراچی کا دورہ

    کراچی :سیکریٹری ریونیو ڈویژن / چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ہفتے کو لارج ٹیکس پیئرز آفس (LTO) اور کسٹمز ہاؤس کراچی کا دورہ کیا۔ایل ٹی او میں میٹنگ کے دوران، چیئرمین ایف بی آر نے دسمبر 2022 کے مہینے کے لیے تفویض کردہ اہداف کے حوالے سے تمام چیف کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو نے دسمبر 2022 کے ساتھ ساتھ مالی سال 23-2022 کی دوسری سہ ماہی کے لیے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے قابل عمل حکمت عملی بھی پیش کی۔

    چیئرمین ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو ریونیو کو مؤثر طریقے سے محفوظ کرنے اور موجودہ مالی سال کے بجٹ اہداف کو حاصل کرنے کیلۓ ہدایات جاری کیں۔ چئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کاری سے ایف بی آر کی پالیسیز کامیابی سے نافذ کی جا سکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس دہندگان کے زیر التوا مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ چیئرمین نے چیف کمشنرز کو مزید ہدایت کی کہ وہ ریونیو کے تحفظ کے لیے عدالتوں میں زیر التواء کیسز کی مؤثر طریقے سے پیروی کریں۔

    بعد ازاں چیئرمین ایف بی آر نے کسٹمز ہاؤس کراچی میں چیف کلکٹرز اور کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرلز کے اجلاس کی صدارت کی۔ چیئرمین نے کسٹمز فیلڈ فارمیشنز پر زور دیا کہ وہ دسمبر کے مہینے کے لیے مقرر کردہ تمام ریونیو کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کریں تاکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی شاندار طریقے سے ختم ہو۔ چیف کلکٹرز نے بتایا کہ گزشتہ پانچ مہینوں میں کسٹمز فیلڈ فارمیشنز نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے متعدد ضوابط کی وجہ سے درآمدی دباؤ کے باوجود محصولات کے اہداف حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر کو غلط انوائسنگ/انڈر انوائسنگ کے رجحان کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں کئی نئے ویلیو ایشن رولنگز کے اجراء کے علاوہ متعدد ویلیویشن رولز پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

    اجلاس کے دوران انسداد اسمگلنگ پالیسی بھی زیر بحث آئی اور فورم کو آگاہ کیا گیا کہ اسمگلنگ کی لعنت کو روکنے اور سرحدی علاقوں کو اس رجحان سے بچانے کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

  • ہیروز آف دی ایئر’ کی شخصیت :امریکی اعلان کے بعد تہران پریشان

    ہیروز آف دی ایئر’ کی شخصیت :امریکی اعلان کے بعد تہران پریشان

    نیویارک:شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین نے اپنے سالانہ ہیروز آف دی ایئر’ کی شخصیت کا اعلان کرتے ہوئے یہ اعزاز ایران کی خواتین کو دے دیا۔
    ٹائم میگزین ہر سال دسمبر میں ’ہیروز آف دی ایئر‘ کے اعزاز کا اعلان کرتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں ہیروز آف دی ائیر کے ناموں کا اعلان کرنا بھی شروع کیا ہے۔

    ملک پرمشکل وقت ہے،تمام سیاستدان تلخیاں بھلا کرپاکستان کی خاطرآگے بڑھیں:سید مصطفیٰ…

    رواں سال میگزین نے ایرانی خواتین کو ’ہیروز آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیتے ہوئے ایران میں جاری مظاہروں میں ان کی ہمت کا اعتراف کیا ہے۔

    اس سال، میگزین نے اپنے سرورق پر تین بے نقاب نوجوان ایرانی خواتین کی تصویر دکھائی، جو ملک کے حکمرانوں کی مخالفت میں ہتھیار بند کر رہی ہیں۔ ایران میں خواتین کے لیے سر ڈھانپنا لازمی جریدے کی جانب سے 3 خواتین کی تصویر کو سرورق کی زینت بنایا گیا، اور ساتھ ہی ایرانی حکومت کے خلاف نوجوان خواتین کی جانب سے جاری مظاہروں کی تعریفیں کی گئیں۔

    لندن: سالک حسین کی نواز شریف سے ملاقات، پنجاب میں تبدیلی پر گفتگو

    جریدے نے لکھا کہ نوجوان خواتین جس تحریک کی قیادت کر رہی ہیں وہ تعلیم یافتہ، روشن خیال، اعلیٰ توقعات کے لیے سڑکوں پر ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کالج، غیر ملکی سفر، موزوں ملازمتیں، قانون کی حکمرانی، ایپل اسٹور تک رسائی، سیاست میں بامعنی کردار اور کہنے اور پہننے کی آزادی حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں۔
    امریکی جریدے نے لکھا کہ مجھے حیرت ہے کہ انہیں اس قدر باغی کس چیز نے بنا دیا ہے کیونکہ ان کا یہ کردار 16 ستمبر کو اخلاقی پولیس کے زیر حراست 22 سالہ مہسا امینی کی موت سے پہلے بھی تھا، جس کے بعد اسلامی مملکت کی 43 سالہ تاریخ کے سب سے پائیدار احتجاج نے جنم لیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ٹائم میگزین نے اپنے سالانہ ’پرسن آف دی ایئر‘ کی شخصیت کا اعلان کرتے ہوئے یہ اعزاز یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو دیا تھا۔جریدے نے یوکرینی صدر کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کے عوام کو روسی جارحیت کے سامنے ڈٹ جانے پر آمادہ کیا۔

    اس سال ٹائم میگزین کی جانب سے ’پرسن آف دی ایئر‘ کے لیے ولادیمیر زیلنسکی کے علاوہ ایران میں حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے والی خواتین، چینی صدر اور امریکی سپریم کورٹ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔