Baaghi TV

Author: News Editor

  • پٹرول کی قیمتوں اور مسلسل لوڈ شیڈنگ پر بنگلادیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    پٹرول کی قیمتوں اور مسلسل لوڈ شیڈنگ پر بنگلادیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    ڈھاکا: بنگلادیش کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے جس کے دوران پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

    جس وقت عمران خان نےکہا پنجاب اسمبلی توڑدی جائےگی:مونس الٰہی

    مظاہرین میں اپوزیشن رہنما بھی موجود تھے جنھوں نے وزیراعظم پر انتخابات میں دھاندلی کرکے حکومت بنانے اور پھر ملک میں مہنگائی سمیت پٹرول اور بجلی بحران کا ذمہ دا ٹھہرایا۔
    کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    ضلع اپر چترال کی تزئین و آرائش، مونسپل انتظامیہ نے کام کا آغاز کردیا۔

    ملک بھر میں بڑھتے ہوئے مظاہروں کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کریک ڈاؤن آپریشن کیا جس میں پوزیشن جماعت کے دو بڑے رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔یوں بنگلادیش میں معاشی صورت حال کافی بہتر ہے تاہم عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ڈالرز میں ادائیگی کے توازن میں مشکلات درپیش ہیں جس کے لیے بنگلادیش نے آئی ایم ایف سے بھی رجوع کیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں 15 سال سے شیخ حسینہ واجد برسر اقتدار ہیں جو اس سے قبل وہ 1996 سے 2001 تک بھی وزیر اعظم رہ چکی ہیں اور ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک اپوزیشن لیڈر رہیں۔اس وقت اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا جو دو بار وزیراعظم رہ چکی ہیں، جیل میں کئی اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ قید ہیں۔

  • ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی،انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز

    ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی،انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز

    ملتان:ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی، انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز ،اطلاعات کے مطابق ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر 202 رنزبنالیے، مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 281 رنزکی مجموعی برتری حاصل کرلی۔

    انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز کی اوپننگ زیک کرالی اور بین ڈکٹ نےکی لیکن ابرار احمد نے زیک کرالی کو 3 رنز پر رن آؤٹ کرتے ہوئے پویلین بھیج دیا۔اس کے علاوہ ول جیکس کو 4، جو روٹ کو 21 پر اور بین ڈکٹ کو 79 رنزپر ابرار نے ہی آؤٹ کیا۔ڈکٹ کی وکٹ کے ساتھ ابرار احمد کی ڈیبیو ٹیسٹ میں 10 وکٹیں ہوگئیں۔

    ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم پہلے سیشن سے قبل ہی 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ نے 5 وکٹ پر 202 رنزبنالیے ہیں اور اسے پاکستان کے خلاف 281 رنزکی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین…

    پاکستان کی پہلی اننگز
    ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کا آغاز پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107رنز کے ساتھ کیا تاہم پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم کے75 اور پھر سعود شکیل کے 63 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی۔ اس کے بعد محمد رضوان 10، محمد نواز 1، محمد علی اور زاہد محمود صفر آؤٹ اور فہیم اشرف 22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ابرار احمد 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    دوسرے روز پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم انگلش بولر اولی رابنسن کی گیند پر 75 رنز پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد سعود شکیل جیک لیچ کی گیند پر جیمس اینڈریسن کو کیچ دے بیٹھے اور 63 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے ۔

    نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کا شکار، ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

    قومی ٹیم کی پانویں وکٹ محمد رضوان کی صورت گری جب جیک لیچ نے محمد رضوان کو صرف 10 رنز پر ہی بولڈ کردیا، جس کے بعد جو روٹ آغا سلمان اور محمد علی جبکہ جیک لیچ ہی محمد نواز کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے پاکستان ٹیم کی دونوں آخری وکٹیں زاہد محمود اور فہیم اشرف کی صورت مارک ووڈ نے لی۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز
    ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لی تھیں۔

    جس کے بعد پہلے روز پاکستان ٹیم سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 5 رنز پر امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے،اس کے بعد عبداللہ شفیق بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

  • مخالف ممالک پرسائبرحملوں کےلئےامریکہ نے11 بلین ڈالر کا بجٹ مختص کردیا

    مخالف ممالک پرسائبرحملوں کےلئےامریکہ نے11 بلین ڈالر کا بجٹ مختص کردیا

    لاہور:رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ اولگ سیرومولوتوف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مغربی ممالک معلومات، ڈیٹا اور سائبر حملوں کے ذریعے سے غیر دوست ممالک کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے امریکہ نے 2023ء میں 11بلین ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔

    روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے سائبر حملوں کے لئے 11 بلین ڈالر کے بجٹ کی منظوری سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ امریکہ سائبر حملوں کے ذریعے اپنے مخالف ممالک کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔

    نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کا شکار، ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

    روسی نائب وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ اکتوبر کے مہینے میں امریکہ نے اپنے ایک نئے ڈاکٹرین کا اعلان اور اسے نشر کیا تھا جس کے مطابق جوبائیڈن حکومت ساری دنیا اور سائبر اسپیس کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس ڈاکٹرین کے مطابق چین امریکہ کا سب سےبڑا حریف ہے جو اپنی اقتصادی، فوجی اور سفارتی طاقت کو بڑھا کر بین الاقوامی نظام کے لئے خطرہ پیدا کر رہا ہے۔

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین…

    رپورٹ کے مطابق اس منصوبے میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ چین امریکہ کا اصلی حریف ہے اور چین روس کی شراکت امریکہ کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

  • ہم توساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسا نہیں چاہتے، مونس الہی

    ہم توساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسا نہیں چاہتے، مونس الہی

    لاہور:ق لیگ کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مؤنس الہیٰ کا کہنا ہے کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسا نہیں چاہتے۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ایک دوسرے پر تحفظات آئے روز سامنے آرہے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی عمران خان سے متعدد بار وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت کرچکے ہیں، جب کہ ق لیگ کے رہنما مؤنس الہیٰ کا بھی بیان سامنے آچکا ہے۔

    وی لاگرز کے ساتھ ملاقات میں ق لیگ کے رہنما مؤنس الہیٰ نے ایک بار پھر انکشاف کیا ہے کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسا نہیں چاہتے۔

    ق لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں اور میرے والد پرویزالہیٰ پی ٹی آئی کے ساتھ دیرپا تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں، اور ہم نے کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی سیاست اورعزت پر فرق آئے۔

    مؤنس الہی نے کہا کہ عمران خان اور سابق آرمی چیف جنرل باجوہ ہمارے محسن ہیں، ہم نے ہی دونوں میں تناؤ کم کرنے کی کوشش کی تھی۔مؤنس الہی نے واضح کیا کہ چوہدری شجاعت اور پرویزالہی کے درمیان رابطہ بحال ہوچکا ہے، تاہم ہم الیکشن کے مطالبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان جو کہیں گے وہی ہوگا یہ اٹل ہے۔

  • بنگلادیش کیخلاف کوہلی کی سنچری، رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

    بنگلادیش کیخلاف کوہلی کی سنچری، رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

    ڈھاکہ: سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بنگلادیش کے خلاف سنچری بناکر آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔بنگلادیش کیخلاف پہلے 2 میچز میں شکست، ایشان کشن نے غصہ ڈبل سنچری بنا کر نکال دیا

    بنگلادیش اور بھارت کے درمیان تیسرے ون ڈے میں ویرات کوہلی نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی 72 ویں سنچری بنائی اور ساتھ ہی رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، اس سے قبل پونٹنگ سب سے زیادہ سنچریز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر تھے۔

    نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کا شکار، ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

    انہوں نے 1995 سے 2012 تک کے اپنے کیرئیر میں 71 سنچریز بنائیں جب کہ کوہلی نے بنگلادیش کے خلاف سنچری بناکر اس فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

     

    جناح پولو فیلڈزکےزیراہتمام کورکمانڈرپولوکپ سپانسرڈ:دوبڑی ٹیموں نےکوالیفائی کرلیا

    بھارتی اوپنر ایشان کشن نے بنگلا دیش کے خلاف ڈبل سنچری بناکر گزشتہ دو میچز میں شکست کا غصہ نکال دیا۔بنگلادیش میں جاری تین میچز کی ون ڈے سیریز میں بنگلادیش کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جب کہ بھارتی کی کوشش ہے کہ میچ میں فتح حاصل کرکے کلین سوئپ سے بچا جاسکے۔

     

     

    ادھراوپنر ایشان کشن نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 126 گیندوں پر 200 رنز بنائے اور وہ مجموعی طور پر 210 بنا کر تسکین احمد کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ایشان کی اننگز میں 24 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔

    ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی 7 وکٹیں، انگلش ٹیم 281 پر آل آؤٹ

    ایشان ون ڈے میچ میں ڈبل سنچری کرنے والے چوتھے بھارتی کھلاڑی ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ اور روہت شرما کے پاس تھا، روہت شرما نے ون ڈے میں تین مرتبہ 200 رنز بنائے ہیں۔اس کے علاوہ اس میچ میں ویرات کوہلی نے بھی سنچری اسکور کی ہے۔

  • یوکرین کے ساتھ جنگ میں ایران روسی فوج کی سب سے زیادہ مدد کررہا ہے:امریکا

    یوکرین کے ساتھ جنگ میں ایران روسی فوج کی سب سے زیادہ مدد کررہا ہے:امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ ایران یوکرین جنگ میں روسی کی سب سے زیادہ مدد کر رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں روس اور ایران کے تعلقات ایک مکمل دفاعی شراکت دار کی طرح ہوگئے ہیں جو ایک دوسرے کی مدد سے میدان جنگ میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

    نیویارک ٹائمز کے 1100 سے زائد صحافیوں نے ہڑتال کا اعلان کردیا

    امریکا کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے الزام عائد کیا کہ ایران گولہ بارود اور اسلحہ فراہم کرکے یوکرین جنگ میں روس کی فوجی مدد کر رہا ہے۔ ایران اور روس کے مشترکہ طور پر مہلک ڈرونز کی تیاری کی بھی اطلاعات ہیں۔جان کربی نے مزید کہا کہ روس ایران کے ساتھ ہتھیاروں کی تیاری اور تربیت جیسے شعبوں میں تعاون کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ بھی خدشہ ہے کہ روس بشمول ہیلی کاپٹر اور فضائی دفاعی نظام کے ایران کو جدید فوجی پرزے فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران روس کا سب سے بڑا فوجی حمایتی بن گیا ہے۔ آج یوکرین میں لوگ دراصل ایران کے اقدامات کے نتیجے میں مر رہے ہیں۔

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی

    ادھر برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے بھی کہا کہ ایران روس کے اہم فوجی حامیوں میں سے ایک بن گیا ہے اور ان کے درمیان تعلقات عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سنگین معاہدوں کی بدولت ایران نے روس کو سیکڑوں ڈرونز دیئے۔

    سرکاری عہدیدار سے تحائف لینے کے الزام میں لبنانی اداکارہ گرفتار

    خیال رہے کہ یوکرین نے بھی ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ روس کو خودکش بمبار ڈرون ایران نے فراہم کیے تھے کیوں کہ ان ڈرونز کے ملبے پر ایرانی ساختہ لکھا تھا۔ایران نے پہلے تو اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا لیکن بعد میں اعتراف کیا کہ یہ ڈرونز روس کو ایران نے ہی فراہم کیے تھے لیکن یہ یوکرین جنگ سے بہت پہلے کی بات ہے۔اس اعتراف کے بعد امریکا، آسٹریلیا اور چند یورپی ممالک نے ایران کی چند شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

  • نیدرلینڈزاورارجنٹینا کےکوارٹرفائنل میں امریکی صحافی میچ دیکھتے دیکھتےدنیا فانی سے کوچ کرگیا

    نیدرلینڈزاورارجنٹینا کےکوارٹرفائنل میں امریکی صحافی میچ دیکھتے دیکھتےدنیا فانی سے کوچ کرگیا

    جمعہ کی شب فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے دوران معروف امریکی صحافی کا انتقال ہوگیا۔امریکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گرانٹ واہل نامی صحافی قطر کے لوسیل آئیکونک اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کا میچ کور کررہے تھے کہ اس دوران وہ گرپڑے جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اسپتال لے جانے پر پتا چلا کہ گرانٹ اب اس دنیا میں نہیں رہے تاہم صحافی کی موت کی حتمی وجہ معلوم ناہوسکی۔

    اس حوالے سے امریکی فٹبال کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صحافی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا، اپنے بیان میں امریکی فٹبال انتظامیہ نے کہا کہ امریکی فٹبال کی پوری انتظامیہ اس خبر کے بعد دل شکستہ ہے’۔تحریری بیان میں کہا گیا کہ ‘گرانٹ نے فٹبال کے لیے اپنی زندگی وقف کردی، ہم افسردہ ہیں کہ اب اس کی تحریریں ہمارے ساتھ نہیں ہوں گی’۔اس کے علاوہ صحافی کی اہلیہ نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ وہ اس خبر پر صدمے میں ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے اس مشکل وقت میں اپنے ساتھ کھڑے رہنے والے دوست احباب اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

     

     

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرانٹ واہل دو دہائیوں سے زائد عرصے سے فٹبال پر رپورٹنگ کررہے تھے جس میں 11 ورلڈ کپ شامل ہیں، انہوں نے اس ہفتے کے آغاز پر ہی اپنی سالگرہ منائی تھی۔

  • لکی مروت میں حساس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوقتل کردیا گیا

    لکی مروت میں حساس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوقتل کردیا گیا

    پشاور: خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا واقعہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پیش آیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام مروت بنوں میں تعینات تھے۔

    پسند کی شادی کیس؛ ملزم ظہیر کی ضعیف والدہ کی ضمانت منظور

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے تاہم علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    ادھر پنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد جاں بحق 3 زخمی ہوگے۔رپورٹ کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آپسی لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 03افراد جاں بحق اور03افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں طاہر،نور علی اوریاسر شامل ہیں۔

    جعلی عامل نے دم کے لئے آئی خاتون کے ساتھ زیادتی کر ڈالی

    پولیس کے مطابق نعشوں کو پورسٹ مارٹم جبکہ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا کر دیا گیا ہے۔ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر اور ایس ڈی پی اوسول لائنز پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی

    پولیس کے مطابق موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں ایس پی اور ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا۔

  • جرمنی میں بغاوت،انگلیاں روس کی طرف اٹھنے لگیں

    جرمنی میں بغاوت،انگلیاں روس کی طرف اٹھنے لگیں

    برلن:جرمنی میں بغاوت،انگلیاں روس کی طرف اٹھنے لگیں،اطلاعات کے مطابق اس وقت جرمنی میں بغاوت کا سماں ہے ،جس کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ امریکہ اور اتحادیوں کا کہنا ہے کہ اس بغاوت کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے، بغاوت کرنے والا گروہ کتنا طاقتور ہے، اور اس کا کس طرف جھکاو ہے یہ بھی بحث جاری ہے

     

    اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والے پرواز میں فنی خرابی

    جرمنی کے ہوم لینڈ سیکورٹی شعبے نے کہا ہے کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے والی فار رائٹ تنظیم خطرناک ہے، اس کے پاس کافی پیسہ اور ہتھیار ہے۔جرمنی کی فیڈرل پولیس کے سربراہ ہولزر میونش نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار کئے گئے لوگوں میں بہت خطرناک بھی ہيں جو کریمنل ریکارڈ کے ہیں۔

     

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ سازش کرنے والے گروپ نے ایک منصوبہ بنایا تھا جس پر عمل کیا جانا تھا اور یہ منصوبہ خطرناک تھا اسی لئے ہم نے مداخلت کی۔پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 50 ٹھکانوں کی تلاشی کے دوران ہتھیار برآمد ہوئے جس میں رائفلیں اور بارود شامل ہیں۔

    امریکہ کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کو 4 ملین ڈالر امداد فراہم

     

    اس تنظیم سے تعلق کے شک میں 54 افراد سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے جن کے بارے میں پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے جرمنی کی حکومت کو سرنگوں کرکے اپنی حکومت نافذ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری نظر میں اس تنظیم کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ جرمن حکومت کے لئے چیلنج بن سکتی ہے۔ہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہ تھامس ہیڈ نوینگ نے کہا کہ اس گروپ کے منصوبے پر کئی مہینے سے نظر رکھی جا رہی تھی۔

    بینکوں سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا غیر ملکی ڈاکوؤں کا گینگ گرفتار

    دوسری جانب کریملن ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جرمنی میں تختہ پلٹ کی سازش سے ماسکو کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

     

    دیمیتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کو میڈیا کے ذریعے جرمنی میں کسی بغاوت کی سازش کا پتہ چلا جس کے بارے میں ہمارا کوئی موقف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہيں ہے کہ اس سے روس کا کوئی تعلق نہيں ہے، یہ جرمنی کا داخلی مسئلہ ہے۔

  • پاکستان سے افغانستان میں ڈالر، گندم اور یوریا کھاد اسمگل کرنےکا انکشاف

    پاکستان سے افغانستان میں ڈالر، گندم اور یوریا کھاد اسمگل کرنےکا انکشاف

    پشاور :پاکستان سے افغانستان میں ڈالر، گندم اور یوریا کھاد اسمگل کرنےکا انکشاف،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں پاکستان سے ڈالر،یوریا کھاد اور گندم کے بڑے پیمانے پراسمگل ہونے کے انکشاف کے بعد حکومت پاکستان نے سخت نوٹس لیا ہے، اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی کم ہوتے غیر ملکی ذرمبادلہ کی قیمت پر غیر ملکی کرنسی، گندم اور یوریا کھاد بہت بڑی رعایتی قیمتوں پر درآمد کی گئی ہیں اور انہیں افغانستان سمگل کر دیا گیا ہے۔

    بینکوں سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا غیر ملکی ڈاکوؤں کا گینگ گرفتار

    پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی مختلف وزارتوں کے مشترکہ اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ افغانستان کی سرحد پر 2500 کلومیٹر سے زیادہ پر سرحدی باڑ لگائی جا چکی ہے جس پر 50 بلین روپے خرچ کئے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں سول، فوجی، کسٹم حکام تعینات ہیں، اس کے باوجود افغانستان کی طرف ڈالر، گندم اور یوریا کھاد کی اسمگلنگ جاری ہے۔

    سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ

    پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس اسمگلنگ کو روکنے کےلئے تمام متعلقہ اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی گئی کہ افغانستان سے کوئلے کی درآمد کے بہانے ڈالر کی بہت بڑی رقوم باہر منتقل کی جا رہی ہیں۔

    اسحاق ڈآر نے اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کےلئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آھنگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ متعلقہ ادارے اور حکام افغانستان میں اسمگلنگ روکنے کےلئے مضبوط اور قابل عمل منصوبہ تیارکریں تاکہ ملک میں معاشی اور مالی استحکام لایا جاسکے۔