Baaghi TV

Author: News Editor

  • ارشد شریف قتل کیس، تحریک انصاف کی کیس پراثرانداز ہونیکی کوشش

    ارشد شریف قتل کیس، تحریک انصاف کی کیس پراثرانداز ہونیکی کوشش

    لاہور:کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کیس میں سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔ کیس کی سماعت جاری ہے ارشد شریف کی والدہ نے بھئ سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے ۔ مبینہ اطلاعات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں انکی والدہ کی جانب سے دی گئی درخواست انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے دباو میں آ کر دی

    رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے قتل کو سیاسی رنگ دینے کے حوالے سے بہت سی چیزیں سامنے آئی ہیں جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عدالت کی طرف سے لیا جانے والا سوموٹوایکشن ایک سیاسی جماعت کے دباو کی وجہ سے ہے ،حالانکہ عدالت کوسوموٹو ایکشن نہیں لینا چاہیے تھا ، اس حال میں کہ حکومت کی طرف سے پہلے ہی ایک جے آئی ٹی کام کرہی ہے،

     

     

     

    ارشد شریف قتل کیس کا افسوسناک واقعہ 23/24 اکتوبر 2022 کو کینیا میں پیش آیا۔ اس واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا شروع کردیا تھا ،، جس کے نتیجے میں فیکٹ فائنڈنگ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے واقعہ کے رونما ہونے کے بعد صرف 7 ہفتوں کے اندر روپورٹ جمع کرا دی

     

     

     

     

     

     

    حکومت پاکستان نے مناسب احترام اور برق رفتاری کے ساتھ ارشد شریف کی لاش کی منتقلی اور تدفین میں سہولت فراہم کی۔اورپھرچند دنوں میں جوڈیشل کمیشن آف انکوائری کی تشکیل کا اعلان کیا۔جہاں ایک طرف حکومت کام کررہی ہے وہاں دوسری طرف سرپم کورٹ  نے سوموٹو لیا اور دو دن سے سماعت جاری ہے عدالت نے کچھ اقدامات کا حکم دیا ہے جن کی فوری تعمیل کی گئی ہے علاقائی دائرہ اختیار کی قانونی خامیوں سے قطع نظر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بھئ بن چکی ہے۔حکومت  مشکلات کے باوجود کیس کو حل کرنے میں مخلص ہے۔ تاہم عمران خان نے ایک غمزدہ ماں کے جذبات اور دکھ کو اپنے سیاسی حملے کو آگے بڑھانے اور اپنی انا کی تسکین کے لیے ارشد شریف کے قتل کواستعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس عمل میں حکومت پاکستان کی کوششوں، طریقہ کار کے قانون اور کیس کے حقائق کے ساتھ ساتھ ایک ممکنہ نتیجہ یہ سب کچھ عمران خان کے کچھ پاپولسٹ کی انا کی قربان گاہ پر قربان ہونے کا امکان ہے۔

     

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف کے قتل کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے  درخواست کی سیاسی طور پر حوصلہ افزائی کی گئی جو زیادہ تر افواہوں پر مبنی ہے، اور قانونی لحاظ سے اس کے کوئی ثبوت نہین ہین ۔بظاہر، ایک سیاسی جماعت وزیر آباد کیس میں وہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو وہ نہیں کر سکی اور بظاہر اس عمل میں ارشد شریف کے قتل کو انجام تک پہنچانے کے لیے معروضی تحقیقات سے سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

    سابق آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی سی، اور آئی ایس پی آر کے ساتھ ساتھ سی ڈی وی کے دیگر افسران کی نامزدگی، بغیر کسی ثبوت کے، اداروں اور اس کے نتیجے میں خود ملک کو کمزور کرنے کی انتہائی بدنیتی پر مبنی مہم کا تسلسل ہے۔ ایک سیاسی جماعت نے   یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ریاست اور اس کے اداروں بشمول عدلیہ کی ساکھ کو مجروح کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔یہ بھی ایک قابل فکر بات ہے کہ ایف آئی آر میں ملزمان کون ہیں اس کے باوجود تفتیش کے طریقہ کار کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ جو کہ درج ذیل ہے:-

    FIR CrPC 154 کے تحت شروع کی گئی ہے۔ اس نے فوری کیس میں قانون کو حرکت میں لایا ہے اور ثانوی ایف آئی آر  میں قانونی رکاوٹ ہے۔تفتیشی افسر کے تحت تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ارشد شریف کی والدہ دیگر گواہوں کے ساتھ سی آر پی سی 161 کے تحت تفتیشی افسر کو اپنے بیانات دے سکتی ہیں اور دیں گی۔ اس کے بعد قانون کے ذریعہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تحقیقات کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ ملزمین کو شامل کرے۔جو لوگ ارشد شریف کے قاتلوں کا پتہ لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہیں سزا دینا چاہتے ہیں وہ تحقیقات میں مدد کریں گے، جبکہ جو لوگ اس معاملے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں وہ اس پر سیاست کرکے تحقیقات میں رکاوٹ ڈالیں گے۔ میڈیا کے ذرایعے ٰایسے حقائق توڑ مروڑکرپیش کیے جائیں گے کہ جن سے اس کیس کے قانونی پہلووں پر اثرپڑے گا، ۔ بلکہ یہ خطرناک ثابت ہو گا جو عام طور پر قیاس آرائیوں/افواہوں سے رہنمائی کے لیے تحقیقات/شواہد سے چلتا ہے۔ اگر تحقیقات اس سیاسی جماعت کے سیاسی تھیٹروں اور اس پر پیدا ہونے والے دباؤ کی وجہ سے سامنے آئیں تو یہ ایک نظیر بن جائے گی اور ہمارے عدالتی نظام کا مذاق اڑے گا۔

    یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ مقصد بظاہر آسان ہے کہ تفتیش کے عمل اور ہمارے عدالتی نظام کو اتنا متنازعہ بنایا جائے کہ عوام بڑے پیمانے پر دونوں سے غیر مطمئن ہو جائیں اور عمران خان کی  کی پالیسی سے اتفاق کریں۔ فوری کیس میں ہائی پاورڈ جے آئی ٹی تشکیل دی گئی جس نے آزادانہ قتل کیس کی تحقیقات کرنی ہین ۔ دریں اثناء ارشد شریف کے آلات کی فرانزک جاری ہے اور اس لیے یہ ضروری ہے کہ اسے آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے اور اسے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور اس کی میڈیا بریگیڈ کے غیر ضروری اثر و رسوخ سے بچایا جائے۔ اگرسپریم کورٹ کے حکم پر نامزد لوگوں کےخلاف تحقیقات کی اجازت دی جائے تو پھر اس کیس کو سیاسی فوائد کی خاطراستعمال کرنے والے اس سے سیاسی فائدہ اتھائیں گے، یہ ارشدشریف کے ساتھ خیرخواہی نہیں بلکہ اس کے قتل کوسیاسی رنگ دیا جائےگا جو کسی بھی طرح درست نہیں ، اس لیے سپریم کورٹ اس کیس کوکسی سیاسی جماعت کےدباومیں آکراس انداز سے تفتیش نہ کرے

  • کراچی میں زیادتی مزاحمت پر نوجوان لڑکی قتل

    کراچی میں زیادتی مزاحمت پر نوجوان لڑکی قتل

    کراچی: مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں فلیٹ سے لڑکی کی لاش ملی جس کو ذیادتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا۔مبینہ ٹاؤن کے علاقے میں موسمیات کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ سے نوعمر لڑکی کی لاش ملی ، ایس ایچ او مبینہ ٹائون انسپکٹر احمد مجتبیٰ نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 15 سالہ زینب دختر نعیم کے نام سے کی گئی جسے گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا۔

    کورونا وائرس کے 24 نئے کیس رپورٹ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد رہی. قومی ادارہ…

    پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور ملزم عرفان کھوکھر کو گرفتار کرلیا، ملزم پیشے کے اعتبار سے پلمبر ہے اور وہ گھر میں آیا تھا ، اس نے زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جس پر زینب نے مزاحمت کی تو عرفان نے اسے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شور شرابہ سن کر اہل محلہ جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی ، پولیس اہلکار بھی بروقت پہنچ گئے اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے مزید بتایا کہ وقوعہ کے وقت زینب گھر میں اکیلی تھی اور عرفان اس سے قبل ان کے گھر میں کام کرتا رہا تھا جس کی وجہ سے اسے معلوم تھا کہ زینب اس وقت گھر میں اکیلی ہوتی ہے ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

  • بھیڑوں کو بھیڑیوں سے بچاتے ہوئے زخمی کتے کے لیے 15 ہزار ڈالر جمع

    بھیڑوں کو بھیڑیوں سے بچاتے ہوئے زخمی کتے کے لیے 15 ہزار ڈالر جمع

    جارجیا: امریکی شہر کے مضافات میں ایک کسان کی جانب سے بھیڑوں کی نگرانی کے لیے پالے گئے کتے نے بہادری سے بھیڑوں کو بھیڑیوں کے غول سے بچایا۔ اس کوشش میں وہ شدید زخمی ہوگیا جس کے علاج کے لیے اب 15 ہزار ڈالر کی رقم جمع کی گئی ہے۔

    کورونا وائرس کے 24 نئے کیس رپورٹ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد رہی. قومی ادارہ…

    اس کتے کا نام کیسپر ہے جن کی نسل بطورِ خاص مویشیوں کے ریوڑ قابو کرنے میں استعمال کی جاتی ہے۔ چند روز قبل بھوکے بھیڑیوں نے بھیڑوں کےغول پر حملہ کیا تو کیسپر نے بہادری سے ان کا مقابلہ کیا۔ نصف گھنٹے تک جاری اس جنگ میں اس نے کئی بھیڑیوں کو بھی مارڈالا۔ تاہم اس لڑائی میں اسے گہرے زخم لگے اور اس کی دم کی کھال کا بڑا حصہ بھی اکھڑ گیا۔

    گوگل کی 2022 کی مقبول سرچز میں نسیم شاہ اور ٹی 20 ورلڈ کپ سرفہرست

    اس کے مالک اور کسان جان ویئروِلر نے بتایا کہ لڑائی کے فوراً بعد وہ کہیں لاپتہ ہوگیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر اعلانِ گمشدگی کے بعد کیسپر مالک کے پاس لوٹا اور 20 ماہ کا یہ وفادار جانور شدید زخمی حالت میں تھا۔ جان نے فوری طور پر اسے ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر کیسپر کو خوب داد دی جارہی ہے۔ ایک تنظیم نے اس کے علاج اور بہتری کے لئے چندہ کیا اور اب تک 15 ہزار ڈالر کی رقم جمع ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب امریکہ بھر میں مویشیوں اور بھیڑوں کے غول پر بھیڑیوں کے حملے بڑھ گئے ہیں جس پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • اکیسویں صدی:پتھر کو دورپھرشروع:یورپ سردیوں میں لکڑیاں پھونکنے پرمجبور

    اکیسویں صدی:پتھر کو دورپھرشروع:یورپ سردیوں میں لکڑیاں پھونکنے پرمجبور

    برسلز:یورپی ممالک کی حکومتوں کے بعض فیصلے اب خود یورپی عوام کے لئے مہنگے ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ مغرب نے اپنے مفادات کی خاطر یوکرین کو جنگ کی آگ میں جھونک تو دیا مگر اُس کا خمیازہ اب مغربی اور یورپی ممالک کے عوام کو جھیلنا پڑ رہا ہے۔

     

    بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کیلیے سرگرم

    روس یوکرین جنگ کے نتائج نے اب یورپی عوام کو سخت مشکلات میں ڈال دیا ہے اور اب یہ خطہ اکیسویں صدی کے ترقی یافتہ دور میں ایک بار پھر قدیم زمانے کی طرف لوٹ گیا کہ جس میں لوگ خود کو سخت سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے لکڑیاں جلایا کرتے تھے۔

    بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کیلیے سرگرم

     

    اطلاعات کے مطابق یورپ کے کئی ممالک میں اس وقت گیس کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے جس کے پیش نظر اب عوام نے لکڑیاں جلانا شروع کر دی ہیں۔ بات صرف اتنی ہی نہیں بلکہ خود لکڑیوں کی فراہمی بھی عوام کے لئے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے کیوں کہ اس میں ہر کنبے کے لئے ایک خاص کوٹہ مخصوص کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی لکڑیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔

    چاند اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ 36 سیکنڈ ظاہر ہوا اور پھر غائب ہوگیا

     

    جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے روس یوکرین جنگ میں دخیل ہو چکے یورپی ممالک کو اپنی پالیسیوں کے منفی نتائج آشکار ہوتے نظر آ رہے ہیں اور اب اس وقت نوبت یہ آ گئی ہے کہ کرہ زمین کا ایک ترقی یافتہ خطہ سمجھا جانے والا یورپ اب قدیم زمانے کی مانند سخت سردی سے نمٹنے کے لئے لکڑیاں پھونکنے پر مجبور ہے۔

  • بدھ بازار سے ایک ساتھ 10 موٹر سائیکلیں چوری

    بدھ بازار سے ایک ساتھ 10 موٹر سائیکلیں چوری

    کراچی: نیو کراچی یوپی کے بدھ بازار سے ایک ہی جگہ سے 10 موٹر سائیکلیں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ہر بدھ اور اتوار کو یوپی کے بازار سے مسلسل درجن بھر سے زائد بائیک چوری ہورہی ہیں مگر نیوکراچی پولیس خاموش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، لوٹ مار کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور بائیک کی چوری اپنی عروج پر ہے، مختلف گروہ مختلف علاقوں میں سرگرم ہیں جو گاڑیاں اور بائیک چوری کرکے فوری طور پر انہیں کھول کر چھپا دیتے ہیں۔

    میں نے گھڑی نہیں خریدی لہذا آئیندہ اس مسئلہ پر مجھے گھسیٹا گیا تو قانونی کاروائی کروں گا. محمد شفیق

    اسی طرح تھانہ نیوکراچی کی حدود میں بدھ اور اتوار کو لگنے والے یوپی کے بازار سے بائیک چوری کرنے کے لیے گروہ مسلسل سرگرم ہے، سندھ گورنمنٹ اسپتال کے اردگرد سے ہر بدھ اور ہر اتوار کو بازار آنے والے درجن بھر سے زائد شہری اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہورہے ہیں۔

    آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا منتقلی کے خلاف ایف آئی اے متحرک

    ایک روز قبل بدھ کو یوپی کے بازار میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے مرکزی دروازے کے پاس نالے کے قریب پارکنگ سے دس کے قریب موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں، شہری کافی دیر تک پہلے تو اپنی اپنی موٹر سائیکلیں ڈھونڈتے رہے پھر تھک ہار کر 15 پر انٹری کرانے کے بعد تھانہ نیو کراچی چلے گئے جہاں انہوں ںے شکایات درج کرائیں۔

     

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ بائیک چوری ہونے کے واقعات کا سرکاری سطح پر مسلسل اندراج ہورہا ہے، شہری بائیک چوری ہوتے ہی 15 پر سب سے پہلے انٹری کراتا ہے اور پھر تھانہ نیو کراچی کا چکرلگاکر بائیک چوری سے پولیس کو مطلع کرتا ہے، ہربدھ اور اتوار کو بائیک چوری کے مسلسل اتنے کیسز سامنے آنے کے باوجود تھانہ نیو کراچی پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

  • نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کا شکار، ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

    نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کا شکار، ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

    ملتان : پاکستان کے نوجوان بولر نسیم شاہ کی ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق نسیم شاہ دائیں کندھے کی تکلیف کے شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث انہوں نے ملتان میں ٹریننگ سیشن میں بولنگ بھی نہیں کی۔

     

    ذرائع کے مطابق نسیم شاہ نے احتیاطاً بولنگ نہیں کی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نسیم شاہ کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا۔

    فیفا ورلڈکپ میں مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

     

     

    دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ جانتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ملتان ٹیسٹ میں مضبوط ہو کر آئے گی لیکن ہم اپنے پلان کے مطابق چلیں گے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بین اسٹوکس کا کہنا تھا پاکستان میں بولنگ کی کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں لیکن ملتان کی پچ خشک اور پنڈی سے مختلف ہے، یہاں ریورس سوئنگ ہو سکتی ہے۔

    آئی سی سی نےانڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا

    بین اسٹوکس کا کہنا تھا مارک ووڈ کو ٹیم کو شامل کیا گیا ہے جس سے ہمیں فائدہ ہو گا، مارک ووڈ لیام لیونگ اسٹون کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں، مارک ووڈ کے آنے سے 20 وکٹیں حاصل کرنے میں مزید آسانی ہو گی۔

     

    انگلش کپتان کا کہنا تھا ملتان کی آلودگی سے فکر مند نہیں ہیں، ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم مضبوط طریقے سے آئے گی لیکن ہم اپنے پلان کے مطابق جائیں گے ہم اپنے لیے 20 وکٹیں لینے کے لیے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ برصغیر میں سب ٹیمیں ٹاس جیت کر بیٹنگ کی کوشش کرتی ہیں، ہمارا بھی پلان یہی ہے اور اسی طرح کھیلنے کا پلان ہے لیکن اگر بابر اعظم ٹاس جیت جاتے ہیں تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

  • بڑی مخبریاں۔اندر کی لڑائی،عمران ریاض کوکس نے رکوایا؟ شہباز گل کی کمال دھلائی

    بڑی مخبریاں۔اندر کی لڑائی،عمران ریاض کوکس نے رکوایا؟ شہباز گل کی کمال دھلائی

    لاہور:بڑی مخبریاں۔اندر کی لڑائی،عمران ریاض کوکس نے رکوایا؟ شہباز گل کی کمال دھلائی ۔رندا پھر گیا،اکڑ غائب یہ ہے آج کا موضوع مگر اس وقت ایک بحث چل رہی ہے کہ پہلے اسد عمر نے سخت ریمارکس دیئے اور اب عدالت سے معافی مانگ لی ، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اکثر لوگوں کا یہ حال ہے کہ پہلے وہ بڑی بڑی باتیں‌کرتیں پھرکھسیانی بلی کی طرح پیروں میں پڑجاتے ہیں ، ایسے ہی عمران خان کا حال ہے اور دیگرپی ٹی آئی رہنماوں نے بھی یہی انداز اپنا رکھا ہے ، ان کا یہ کہنا تھا کہ عمران خان کا میرے ساتھ بھی یہی رویہ تھا ، اب میری طرف بندے بھیج رہا ہے کہ ملاقات کرلیں تو میں نے ملاقات سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے نہیں کسی اصولی موقف پر بات ہوگی

     

    مبشرلقمان نے ایک سوال کا جواب دیا کہ عمران خان سے ذاتی لڑائی نہیں ، ہم بھی چاہتے ہیں کہ اس ملک میں ہر حوالے سے بہتری آنی چاہے ،عمران خان کہتا تھا کہ اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتا ہوں ، چینی مافیا کے خلاف اپریشن کروں گا ، اس کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد کروں گا، مگرپھرفرح گوگی اور بشریٰ‌ بی بی نے جب کرپش کی تو ان سے پوچھ بھی نہ سکے ، اور پھر وہی باتیں ، ایسے تو نظام بہتر نہیں ہوسکتا، ان کا کہنا تھا کہ میں بھی عمران خان کے ساتھ اسی لیے کھڑا ہوا تھا کہ چلو میرے ملک سے کرپشن اور چوربازاری ختم ہوجائے گی مگرایسے نہ ہوسکا،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس قابل نہیں رہا کہ وہ اس ملک میں‌تبدیلی لا سکے

    شہبازگل کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہبازگل نے جھوٹ اور بہتان اور بتنگڑ کے تیر چلائے ، وہ سب فلاپ ہوگئے ، شہبازگل جیسے شخص کو تمیز ہی نہیں ، کس طرح وہ اپنے مخالفین پر طنز کرتا رہا اور کمرٹیڑھی ہونے کے طعنے دیتے رہا ، مگرجب اداروں کے خلاف زبان درازی کی وجہ سے پکڑا گیا تو وہ کمراور جو جٹ ہونے کا نعرہ لگاتا تھا سب نکل گئے، پھر وہ کیلے کھلانے والی ویڈیو جب باہر آئی تو کہنے لگا کہ یہ مجھے زبردستی کھلائے گئے ہیں‌

    انہوں نے مزید بتایاکہ عدالت میں پیش ہونے سے پہلے اس قسم کا حلیہ بنایا تھا کہ پتہ نہیں کہ کیا ایسا ہوگیا کہ دنیا کو باورکرارہا تھا کہ وہ تو سخت بمار ہیں لیکن جب عدالت لے جایاگیا تو پھر کلین شیو اور ہشاش بشاش اور پھر جب وکیلوں نے بتایا کہ بابا ایسا نہیں جوآپ سمجھ رہے ہیں توپھر وہیل چیئر بھی آگئی اور وہ ڈرامے پھر شروع ہوگئے

    شہبازگل کے حوالےسے کہا کہ یہ مراثی ہے یہ ڈھونگ رچا رہا ہے ، یہ ڈرامے بازی ہے ، یہ پی ٹی آئی میں‌ کیوں گھسا ہوا ہے ، ، ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاستددانون کے قول وفعل میں بڑا تضاد ہے ، یہ اس ملک کے سیاستدان ہے جو یہ حرکتیں‌ کررہےہیں

    عام انتخابات کے‌حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اکتوبر یا نومبر میں ہوں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ انتخابات مزید تاخیر کا شکارہوجائیں گے ، وہ عارف علوی جو کھیل کھیلے رہے تھے مذاکرات کا وہ بھی بے سود، اسد عمر نے بڑی جلدی سے معافی مانگ لی اس کو پتہ تھا کہ الیکشن آرہے ہیں تو نااہلی ہوسکتی ہے پھر جلدی سے معافی مانگ لی اور عمران خان بھی یہی کرتا ہے ، پہلے بھی نااہل ہوچکا ہے اور اب پھر ہوگا

    فواد چوہدری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی کی کیا جرات تھی کہ وہ دستخط نہ کرتے ، یہ سب اس قسم کی گفتگو کرتے ہیں ، یہ لوگ ہی اصل مسئلہ ہیں

     


    ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں‌ کو کچھ حیا نہیں ، چوہدری پرویز الٰٰہی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں‌کہ کیا کچھ ہورہا ہے ، عمران ریاض خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ فنڈ ریز نگ کے حوالے سے جارہا تھا تو اس کا ویزہ کینسل کروا دیا تھا ، مونس الٰہی کا کہنا تھا وہ کون ہے کہ جس کا ویزہ کینسل ہوگیا ، تو سب جانتے ہیں کہ مونس الٰہی پی ٹی آئی کے کتنے قریب ہیں اور یہ کون کرسکتا ہے

    ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پنجاب میں اور ہوسکتا ہے کہ مرکز میں ن لیگ کی حکومت نہ بن سکے اس کی وجہ پارٹی کے اندر اختلافات ہیں اور ن لیگی امیدواوراحمزہ کو قبول نہیں کرتے تو یہ آگے دیکھیں کیا کیا ہوتا ہے ،

  • فیفا نےاگلےورلڈ کپ کےلئےکوٹےکا اعلان کردیا

    فیفا نےاگلےورلڈ کپ کےلئےکوٹےکا اعلان کردیا

    پیرس:فوٹبال بین الاقوامی فیڈریشن فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لئے سبھی بر اعظموں کے کوٹے کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوٹبال کا تیئیسواں ورلڈ کپ مشترکہ طور پر امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں سنہ دوہزار چھبیس میں منعقد ہوگا۔

    بلاول بھٹو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں مدعو کرنے پر قطری وزیر خارجہ کے مشکور

    فیفا کے اعلامیے کے مطابق یورپ سے سولہ، افریقہ سے نو، ایشیا سے آٹھ، شمالی امریکا کونکاکاف اور کیریبیئن خطے سے چھے، جنوبی امریکہ سے چھے اور اوشیا یا آسٹریلیا سے ایک ٹیم کو براہ راسٹ داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ امریکہ، ایشیا اور افریقہ سے دو ٹیمیں پلے آف کے بعد ورلڈ کپ میں پہنچیں گی۔

    اسی طرح ورلڈ کپ 2026 کے تینوں میزبان ورلڈ کپ کے آخر مرحلے میں موجود رہیں گے۔بتایا جاتا ہے کہ ورلڈ کپ بیس چھبیس کی تین افتتاحی تقریبات میزبان ملکوں یعنی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوں گی۔

    ون ڈے سیریز: بھارت کو 5 رنز سے شکست،بنگلہ دیش نے دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل…

    ادھرقطر میں جاری مراکش اور اسپین کے درمیان میچ میں سیکیورٹی پر مامور گارڈ اپنی ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگ رہا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے اسپین کو سنسنی خیز میچ میں پنالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دی تاہم میچ میں مراکش سے تعلق رکھنے والا سیکیورٹی گارڈ فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھا اور ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں کررہا تھا۔

    فیفا ورلڈکپ میں مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا

    فٹبال ورلڈکپ کے دوران جہاں ہمیں شاندار مقابلے دیکھنے کو مِل رہے ہیں وہیں گراؤنڈ سے باہر ہونے والے واقعات بھی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں، میچ میں فتح کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں سجدہ ریز ہوگئے اور فلسطینی پرچم لہرائے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

  • چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

    چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

    بیجنگ :چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ,اطلاعات کے مطابق چینی صدر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ، یہ ملاقات بہت اہم قرار دی جارہی ہے ، عالمی ذرائے ابلاغ خصوصا مغربی ذرائے ابلاغ اس ملاقات کو بہت اہمیت دے رہا ہے ،

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور چینی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ معاشی ، اقتصادی اور دفاعی معاہدوں کی بھی بازگشت ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چین سعودی عرب کو عالمی تجارتی بیلٹ میں شامل کرنے کی بھی پیش کرچکا ہے ،

     

     

     

     

     

    ادھر چینی صدر شی جن پنگ چین-عرب ممالک کے پہلے سربراہی اجلاس، چین- خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے اور سعودی عرب کے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ۔8 دسمبر کوسعودی عرب کے اخبار”الریاض” میں چینی صدر شی جن پنگ کا دستخط شدہ مضمون “ہزاروں سال کی دوستی کو آگے بڑھانا اور مشترکہ طور پرایک بہتر مستقبل تشکیل دینا” شائع ہوا ۔

    اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے پبلش ہونے والے ایک مضمون میں انہوں نے کہا کہ وہ چینی عوام کی گہری دوستی ساتھ لے کر،عرب دوستوں کے ساتھ چین-عرب ممالک کے پہلے سربراہی اجلاس ، چین-خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس اور سعودی عرب کا دورہ کرنے کے لیے دوبارہ ریاض آئے ہیں ۔ یہ سفر وراثت کا سفر ہے بلکہ یہ تخلیق کا سفر بھی ہے۔اس کا مقصد چین – عرب ممالک، چین-خلیجی ریاستوں اور چین-سعودی عرب کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھانا اور چین اور عرب دنیا، خلیج کی عرب ریاستوں اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔

    مضمون میں کہا گیا کہ چین موجودہ دورے کو سعودی عرب کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے ایک موقع کے طور پر لے گا ، تاکہ ایک دوسرے کو سمجھا جائے اور ایک دوسرے کی حمایت کی جائے ، مشترکہ طور پر آزادی اور خود انحصاری کی حمایت اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کی جائے ۔ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو اور سعودی عرب کے “وژن 2030” کو مزید مضبوط اور ہم آہنگ کیا جائے گا ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا اور ٹھوس بنایا جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان مفادات اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ، جی20، اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر کثیر الجہتی میکانزم کے اندر تعاون کو مضبوط بنایا جائےگا، مشترکہ طور پر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کیا جائے گا اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور عالمی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جائے گا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

    فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں کروشیا نے جاپان کو پری کوارٹر فائنل میں پینلٹیز پر 3-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پانچویں پری کوارٹر فائنل میں کروشیا نے جاپان کو پنیلٹیز پر 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

    کروشین گول کیپر ڈومنِک لِویکووچ نے شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی تین پینیلٹیز روکیں۔اس سے قبل مقررہ 90 منٹ اور اضافی دو ہاف کے کھیل میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔

    جاپان کی جانب سے ڈائزین مائڈا نے 43 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو کروشیا کے آئیون پیریسِچ نے 55 ویں منٹ میں برابر کردیا۔ جس کے بعد دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔

    اس سے پہلے ایک اور میچ میں انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں انگلینڈ نے سینیگال کو 1 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے دی۔قطری دارالحکومت دوحہ کے ابلیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں انگلینڈ نے سینیگال کو شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

    انگلینڈ نے حریف پر میچ کے آغاز سے ہی ذہنی دباؤ بناکر رکھا اور موقع ملتے ہی انگلینڈ کی جانب سے جارڈن نے 38 ویں منٹ پر سینیگال کے خلاف پہلا گول داغ دیا جب کہ 45 ویں منٹ پر ہنری کین نے بال کو جال میں پھینک کر ٹیم کیلئے دوسرا گول کیا اور انگلینڈ کو برتری کو مضبوط کیا۔

    90 منٹ کے میچ کے دوران سینیگال کی جانب سے بارہا بال کو جال میں پھینکنے کی کوشش کی گئی تاہم مخالف ٹیم نے ماہرانہ کھیل پیش کیا اور بال کو جال میں جانے سے روکا۔انگلینڈ کے ساکا نے 58 ویں منٹ پر تیسرا گول داغ کر ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا، جس کے بعد ٹیم نے میچ کے اختتام تک برتری کو برقرار رکھا۔

    انگلینڈ نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں سینیگال کو 1 کے مقابلے 3 گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔