Baaghi TV

Author: News Editor

  • شیخوپورہ:صدر پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے قتل پر ڈی پی او کا نوٹس

    شیخوپورہ:صدر پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے قتل پر ڈی پی او کا نوٹس

    لاہور:شیخوپور میں ہونے والے صدر پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے قتل پر ڈی پی او نے سخت نوٹس لے لیا ہے ،اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ میں صدر پرائیویٹ اسکولز ایسویسی ایشن کے صدر کو قتل کردیا گیا ہے اور ان کے قتل پر ڈی پی او نےسخت نوٹس لیا ہے

    اس حوالے سے پولس کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف۔ ترجمان پولیس کے مطابق شیخوپورہ۔فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے گئی ہیں‌

    کراچی: شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے اور دیگچی میں پکانے والی مجرمہ رہا

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق اعجاز خان کو اس کے سالہ نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔شیخوپورہ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے ما رہی ہیں

    پاکستان کی افغانستان میں مدرسے پر دہشت گرد حملے کی مذمت

    دوسری طرف لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں 22 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث میاں بیوی کو رحیم یار خان سے گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے دروازے کے سامنے کوڑا پھینکنے پر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

    فیصل آباد:خاتون کو برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ ،3 افراد گرفتار

    پولیس کےمطابق لیاقت آباد میں ملزمان علی رضا اور حلیمہ نے 22 سالہ نورین کو گھر کے سامنے کوڑا پھینکنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ایس پی انویسٹی گیشن زوہیب نصر رانجھا نے بتایا کہ ملزمان لڑکی کو قتل کرنے کے بعد رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں چھپ گئے تھے، دوران تفتیش ملزمان سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔

  • قندھارمیں پاکستانی قونصل خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’’ہیک‘‘ کرلیا گیا

    قندھارمیں پاکستانی قونصل خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’’ہیک‘‘ کرلیا گیا

    اسلام آباد: افغان شہر قندھار میں پاکستانی قونصل خانے کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ “ہیک” کر لیا گیا۔،اطلاعات کے مطابق قونصل خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب مشن کی عارضی بندش کے بارے میں ٹوئٹ کیا گیا جس کے فوراً بعد ہی قونصل جنرل طارق علی نے تصدیق کی کہ پاکستانی قونصل خانے کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا جسے فوری طور پر بحال کرلیا گیا۔

    خیال رہے اس سے ایک روز قبل ہی صحافی انس ملک نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’پاکستان قندھار میں اپنا قونصل خانہ دو دن کے لیے بطور احتجاج بند کر دے اور طالبان حکومت پر زور دے کر کہ وہ ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کے خلاف کارروائی کرے اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں نہ دے اور اس ضمن میں سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا پہلا قدم ہوسکتا ہے‘۔

    تاہم قونصل جنرل نے فوری طور پر وضاحت کی کہ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے پیر کے روز اپنے جنگجوؤں سے کہا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں عسکریت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مبینہ “بلا تعطل” کارروائیوں کی وجہ سے ملک بھر میں حملے کریں۔

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم

    جبکہ پاکستان نے افغانستان سے کہا ہے کہ وہ سرحد کے اس طرف ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے۔

    پاکستان کی افغانستان میں مدرسے پر دہشت گرد حملے کی مذمت

  • چند ماہ میں پاکستان میں فٹبال کودرست سمت گامزن کردیں گے:چیئرمین ہارون ملک

    چند ماہ میں پاکستان میں فٹبال کودرست سمت گامزن کردیں گے:چیئرمین ہارون ملک

    لاہور:چند ماہ میں پاکستان فٹبال کو درست سمت میں گامزن کردیا، معمول کی سرگرمیاں بحال کرنے کے ساتھ اپنے مینڈیٹ کے مطابق شفاف انتخاب کیلئے بھی مثبت انداز میں پیش رفت کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے فٹبال ہاﺅس لاہور میں رکن شاہد نیاز کھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا، انھوں نے بتایا کہ پاکستان فٹبال کی رونقیں لوٹ آئی ہیں، قومی ٹیمیں ایکشن میں نظر آنے لگی ہیں، الیکشن کیلئے بنیادی عمل ”پاکستان فٹبال کنیکٹ“ کیلئے کلبز اور اکیڈمیز سمیت 4 ہزار رجسٹریشن درخواستیں موصول ہوئیں،ان میں سے ایک ہزار 7 سو کو پورٹل تک رسائی دی جاچکی جبکہ ایک ہزار 74نے بھی ویب سائیٹ کا استعمال شروع کردیا ہے،ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال اور انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے کئی کلبز اور اکیڈمیز کو مشکل بھی پیش آئی،ان کو رہنمائی اور ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،

    15دسمبر تک رجسٹرڈ کلبز کو آئندہ سال پی ایف ایف الیکشن میں ووٹ کا حق حاصل ہوگا۔ ہارون ملک نے مزید بتایا کہ ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کی آئندہ مصروفیت سعودی عرب میں ہونے والا 4ملکی ٹورنامٹ ہے،ساف کے تحت ویمنز فٹبال ڈیویلپمنٹ پروگرام میں شامل یہ ایونٹ11سے 19جنوری تک شیڈول کیا گیا ہے۔ انہوں نے قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے افتتاحی تقریب کے ساتھ فیفا ایگزیکٹو سمٹ میں شرکت کا بھی بتایا ،عالمی فٹبال برادری نے پاکستان میں فٹبال کی ٹریک پر واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بہتر مستقبل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،فیفا کے اہم رکن ملکوں سے دوستانہ تعلقات کی فضا سے ملک میں کھیل کے فروغ کا سفر تیز تر کرنے میں مدد ملے گی۔
    نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد نیاز کھوکھر نے بتایا کہ پاکستان میں فٹسال کے فروغ کیلئے بھی مسلسل سرگرم ہیں،حال ہی میں اے ایف سی کے نامزد ایرانی انسٹرکٹر ناصرصالح کی نگرانی میں مکمل ہونے والے کوچنگ کورس کے شرکاءنے فٹبال ہاﺅس میں انٹرنیشنل معیار کی تربیت حاصل کی جس کے کھیل پر دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔

    دوسری طرف نیشنل چیلنج فٹبال کپ کا جنوری میں آغاز ہوگا،32ٹیمیں شریک ہوں گی،ڈیپارٹمنٹس کی منیجرز میٹنگ گزشتہ روز لاہور میں ہوئی،شرکاءنے پاکستان میں فٹبال کی سرگرمیاں بحال ہونے پر بڑی گرمجوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے کہا کہ ملک میں فٹبال کے فروغ کیلئے ڈپیارٹمنٹس نے اہم کردار ادا کیا ہے، گزشتہ کئی دہائیوں میں اداروں سے قومی ٹیموں کیلئے نئی کھیپ میسر آتی رہی ہے، امید ہے کہ یہ سلسلہ بحال ہونے سے باصلاحیت کھلاڑی کو آگے آنے کے بھرپور مواقع ملیں گے۔ شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے رکن این سی شاہد نیاز کھوکھر نے کہا کہ قومی ٹیموں پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھولنے کے بعد ڈومیسٹک فٹبال کی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں،مارچ 2021سے سلسلہ معطل ہونے کے بعد چیلنج کپ ملکی سطح پر کھیل کی بحالی کیلئے پہلا بڑا قدم ہوگا،ایونٹ کے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ اس موقع پر منیجر کمپی ٹیشن قمر علی قریشی اور ہیڈ کوچ شہزاد انور نے تیکنیکی پہلوﺅں پر روشنی ڈالی جس سے شرکاءبہتر متاثر نظر آئے۔

     

  • فیفا ورلڈ کپ؛ جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1-2 سے شکست دے دی

    فیفا ورلڈ کپ؛ جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1-2 سے شکست دے دی

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1-2 سے شکست دے دی۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے گروپ ایچ کے میچ میں جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

    پرتگال کی جانب سے پانچویں منٹ میں رِکارڈو ہورٹا نے گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو جنوبی کوریا کے کِم ینگ-گوون نے 27 ویں منٹ میں برابر کردیا۔دوسرے ہاف کے آخر کے اضافی وقت میں ہوانگ ہی-چین نے گول اسکور کر کے جنوبی کوریا کو برتری دلا ئی جس نے فتح یقینی بنا دی۔پوائنٹس ٹیبل پر پہلی اور دوسری پوزیشن پربالترتیب موجود پرتگال اور جنوبی کوریا ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کر گئے۔

    دنیا کے معروف فٹبالررونالڈو نے سعودی کلب جوائن کرلیا

    دوسرے میچ میں مراکش کی فٹ بال ٹیم کینیڈا کودوایک سے شکست دے کرعالمی کپ ٹورنا منٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔مراکش کی ٹیم نے دوحہ کے الثمامہ اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں کینیڈا کے خلاف دو گول کیے تھے اور وہ ورلڈکپ کے گروپ ایف میں سرفہرست رہی ہے۔کینیڈا کی ٹیم مراکش کے خلاف صرف ایک گول کرسکی ہے اور وہ بھی مراکشی کھلاڑی کی اپنی غلطی کی وجہ سے ہوا تھا۔

    فیفا ورلڈکپ: فرانس کو تیونس سے اپ سیٹ شکست

    تُونس، سعودی عرب اور قطر سمیت دیگر تمام عرب ٹیموں کے ٹورنا منٹ سے باہرہونے کے بعد مراکش واحد عرب ملک ہے جس نے رواں سال عالمی کپ دوسرے اور 16ٹیموں کے مرحلے میں جگہ بنائی ہے۔

    مراکش نے سنہ1986ء میں میکسیکو میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں گروپ سولہ میں جگہ بنائی تھی اور اب 36 سال کے بعد وہ دوسری مرتبہ گروپ مرحلے سے آگے بڑھنے کامیاب رہا ہے۔اس نے رنراپ کروشیا سے دو پوائنٹس زیادہ کے ساتھ میچوں کا اختتام کیا ہے اور مجموعی طور سات پوائنٹس اسکورکیے ہیں۔

    مراکش کے حکیم زیش کو میچ کے چوتھے منٹ ہی میں کینیڈا کے گول کیپرکی غلطی کی وجہ سے گول کرنے کا موقع مل گیا تھا۔اس کے بعد 23 ویں منٹ میں یوسف النصیری نے دوسراگول کردیا۔انھوں نے یہ گول اشرف حکیمی کے ایک شاندار طویل پاس پر کیاتھا۔

    ایران کے فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہونے پر جشن منانے والے شخص کو قتل کر دیا گیا

    لیکن نایف اجورد نے وقفے سے پانچ منٹ قبل سام ایڈکوگبے کے کراس کو پاؤں کی ٹھوکر لگا کراپنے ہی جال میں پھینک دیا تھا۔اس طرح ٹورنامنٹ سے باہرہونے والے کینیڈا کے لیے کھیل میں واپس آنے کی امیدپیدا ہوگئی مگرکینیڈا کے کھلاڑی دوسرے ہاف میں برابری کے قریب پہنچ کربھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔اب مراکش کا گروپ سولہ میں اگلا مقابلہ آیندہ منگل کو گروپ ای کی رنراپ ٹیم کے خلاف ہوگا۔اس ٹیم کا فیصلہ جمعرات ہی کو ہونے والا تھا۔

  • پنجاب کی سطح پربہترین کارکردگی دکھانیوالے 200 کھلاڑیوں کوماہانہ وظیفہ دینےکا فیصلہ

    پنجاب کی سطح پربہترین کارکردگی دکھانیوالے 200 کھلاڑیوں کوماہانہ وظیفہ دینےکا فیصلہ

    لاہور : صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان،چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ملک تیمور مسعود کی زیرصدارت گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اور ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن نے بریفنگ دی،اجلاس میں وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ملک ندیم عباس بارا، سیکرٹری سپورٹس ایند یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ،ایڈیشنل سیکرٹری ملک ثناء اللہ، انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق،سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر رانا ظہیر، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زیدی،سیکرٹری پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار،سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ،ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف،ڈی آئی جی پولیس غازی محمد صلاح الدین، فلم سٹارشان شاہد،ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خرم بشیر،ایس ایس جی سی ظہیر احمد، سیکشن افسر محکمہ خزانہ شہزاد علی،محکمہ خزانہ، ہیڈ آف سپورٹس کنیئرڈ کالج یونیورسٹی عمارہ رباب، ڈائریکٹرایڈمن سید عمیر حسن اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمدودیگر شریک تھے۔.

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    سپورٹس بورڈ پنجاب کے بورڈ نے سپورٹس کے مختلف امور کی منظوری دیدی، بورڈ نے پنجاب کی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 200 کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دینے کی منظوری دیدی،سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ہر کھلاڑی کو0 1500روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا،عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو بھی کیش انعامات دینے کی منظوری دی گئی تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپورٹس میڈیسن کلینک کیلئے ملک کے مایہ ناز ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی،اس کلینک میں کھلاڑیوں کا مفت علاج ہوگا، حمید لطیف، گھرکی اور جناح ہسپتال پینل پر ہونگے،سپورٹس میڈیسن کلینک کے قیام کے بعد کھلاڑیوں کو علاج کیلئے بیرون ملک نہیں جانا پڑیگا، بورڈ نے تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں اورآفیشلز کا الاؤنس 800روپے سے بڑھا کر 1200سے 1500روپے کرنیکی منظوری دیدی،کھلاڑیوں اور آفیشلز کا رہائش الاؤنس بھی 2ہزار روپے کردیا گیا،بورڈ نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے صوبہ بھر میں سپورٹس ویونیوز کے نام معروف کھلاڑیوں کے نام پر رکھنے کی بھی منظوری دیدی جس کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائیگی جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ جن سپورٹس ویونیوز کے نام سیاسی شخصیات کے نام پر رکھے گئے تھے ان کو معروف مقامی کھلاڑی کے نام پر رکھا جائے،

    ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

    بورڈ نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی فنانس، ایچ آر کمیٹیاں اور مارکیٹنگ ایجنسی قائم کرنیکی منظوری دیدی، علاوہ ازیں پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی ممبر شپ فیس دوگنی کردی جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب کاسپورٹس ٹی وی چینل بنانے کی تجویزدی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان،چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ سپورٹس میں بہت سی اصلاحات پہلی بار کررہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو سہولیات ملیں اور سپورٹس بھی فروغ پائے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کئی سالوں سے رکے ہوئے کام بحال کئے ہیں جیسے12سال بعد پنجاب کی 40سپورٹس ایسوسی ایشنز کو 3کروڑ 8لاکھ روپے سالانہ گرانٹ جاری کی ہے تاکہ سپورٹس ایسوسی ایشن سپورٹس کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں، اس طرح بعد پنجاب گیمز بھی بحال کیں جو کہ نوے سال سے ہورہی تھیں،73ویں پنجاب گیمز میں بہت سے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں، پنجاب میں سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں جس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے،

    ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

    وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ملک ندیم عباس نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سہولیات کی فراہمی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے بغیر سپورٹس میں ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، کھلاڑیوں کو وظائف ملنے سے ان کا کھیل بہتر ہوگا اور وہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ سپورٹس انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر جدید سپورٹس سہولیات بنائی ہیں اور مزید پر کام جاری ہے، پنجاب بھر میں 500سے زائد سپورٹس کی جدید سہولیات کھلاڑیوں کو دستیاب ہیں جس کو عالمی معیار کے مطابق بنارہے ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کردیا ہے،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تین کروڑ طلبہ زیرتعلیم ہیں،سکولوں اور کالجوں سے 10لاکھ نئے کھلاڑی تلاش کریں گے اور ان کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی اکیڈمیز میں تربیت دلوا کر قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کیلئے تیار کریں گے۔

  • ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کا خواب پورا ہوگیا:انگلش بلے بازہیری بروک

    ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کا خواب پورا ہوگیا:انگلش بلے بازہیری بروک

    پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے انگلش بیٹر ہیری بروک کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ اچھا جا رہا ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کا خواب پورا ہوگیا۔

    انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 506 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا لیکن 515 رنز پر کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ لیام لیونگ اسٹون کو بھی نسیم شاہ نے 9 رنز پر آؤٹ کیا۔

    ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

    ہیری بروک نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا تاہم 116 گیندوں پر 5 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 153 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اس طرح پوری انگلش ٹیم 657 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔جواب میں راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے جواب میں پاکستان نے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے۔

    ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

    دوسرے روز کھیل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش بیٹر ہیری بروک نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ اچھا جا رہا ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کا خواب پورا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے دونوں دن کئی ریکارڈز توڑے،پریشر بالکل محسوس نہیں ہوا،مزید بہتر کھیل پیش کریں گے۔

    ہیری بروک کا کہنا تھاکہ اچھے وقت پر اچھا فیصلہ ہی ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ میں راولپنڈی ٹیسٹ جیسی پچ پر پہلے کبھی نہیں کھیلا اور نہیں لگتا کہ مجھے اس پچ پردوبارہ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

  • کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جارہا، شوکت ترین

    کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جارہا، شوکت ترین

    کراچی: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری کے عالم میں میں کوئی غیر زمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جارہا، معاشی صورتحال کے باعث عوام کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم

    سندھ ہاؤس میں ماہر معاشیات مزمل اسلم اور سیکریٹری اطلاعات کراچی محمد طحہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ چند دن پہلے اسٹیٹ بینک نے معیشت کی بدحالی پر رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بینکوں کے پاس ذخائر ختم ہونے کا عندیہ بھی دیا گیا تھا، اس تمام تر صورتحال کے بعد سمجھ نہیں آتا کہ یہ لوگ کس طرح ڈالر کو 200 روپےسے نیچے لیکر جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے، جس سے ملک میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ حکومتی وزرا کوششوں کے باوجود ایل سی کھول نہیں رہے ہیں، اسوقت فارما، چکن فیڈ، شپنگ لائنز کو بھی پیمنٹ نہیں کی جارہی ہیں، ڈالر کی قدر دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    شوکت ترین نے کہا کہ توقع کی جارہی تھی کہ رواں ماہ پیٹرول کی قیمت کم ہوجائے گی مگرحکومت نے پیٹرول کی قیمت کم نہیں کی، جس کی وجہ سے اربوں روپے کا ٹیکہ عوام کو لگایا گیا، عالمی مارکیٹ میں مسلسل کمی کے باوجود عوام کو اس ریلیف سے محروم رکھا گیا۔

    شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہماری ان اسکیموں کو سراہا تھا لیکن اب حکومت نے اس اسکیموں کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہی بند کردیا ہے، اگر حکومت ایل سیز کھول دے تو اس سے امپورٹ بہت زیادہ بڑھے گی، اب سنا ہے کہ روس نے ہمیں سستا تیل دینے سے منع کردیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو روس سے دوبارہ بات کرنا ہوگی تاکہ سستا تیل مل سکے، یہ بھی خبر ہے کہ اس سال حکومت کو چالیس ملین روپے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف نے بھی انہیں قرض دینے سے انکار کردیا ہے، اس وقت سی ڈی ایز 90 فیصد چل رہی ہے، انہیں کون ان حالات میں لون دے گا؟۔

    ایک ہفتے میں زرمبادلہ کےذخائر32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرزمزید کم ہوگئے

    شوکت ترین نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف نہیں کہا کہ آپ کے دوست جب تک نہیں کہیں گے پیسہ نہیں دیں گے، آپ کو ان کے سامنے کھڑے ہوکر بات کرنا ہوگی، 99 بلین کے گیپ کو ری اسٹریکچر کرنے کی ضرورت ہے۔

  • T20 ورلڈکپ کے آغاز میں 3 دن باقی: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے

    T20 ورلڈکپ کے آغاز میں 3 دن باقی: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے۔اطلاعات کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 5 دسمبر کو نئی دہلی میں ہونی ہے جس میں شرکت کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی 4 دسمبر کو بھارت روانگی شیڈولڈ تھی تاہم ابھی تک ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے گئے،جس کی وجہ سے پاکستان بلائنڈ ٹیم اب اتوار کو بھارت روانہ نہیں ہو سکے گی۔دوسری جانب پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اب ہفتے اور اتوار کی چھٹی کی وجہ سے پیر کو ویزوں کے اجراء کی امید لگا لی ہے۔

    رکی پونٹنگ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ ویزوں کے لیے تین کلیئرنس درکار تھیں دو کلیئرنس بھارت کی جانب سے موصول ہو چکی ہیں، بھارتی سفارت خانے کو تیسری کلیئرنس ملنے پر ویزوں کو اجراء ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پیر کو ویزے ملتے ہیں تو اگلے روز بھارت جائیں گے جبکہ پاکستان کے میچز ری شیڈولڈ کرنے کا کہا جائے گا، ایک دو میچز تو ری شیڈولڈ ہو سکیں گے لیکن زیادہ میچز ممکن نہیں ہوں گے۔

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    خیال رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلا میچ 6 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف نئی دہلی میں کھیلنا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 4 دسمبر کو شیڈولڈ ہے۔

    ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

  • جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ:چوتھے دن بھی مقابلے جاری رہے

    جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ:چوتھے دن بھی مقابلے جاری رہے

    لاہور:جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کے چوتھے دن دو اہم میچز ہوئے جن میں ڈی ایس پولو /باڑیز اور ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیمیں فاتح رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پاکستان پارک کیولری گراؤنڈ پولو گراؤنڈ میں دو اہم میچز ہوئے جنہیں دیکھنے کیلئے فیملیز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں ڈی ایس پولو /باڑیز نے زبردست مقابلے کے بعد سلام پولو کی ٹیم کو 7-6 سے ہرایا۔ ڈی ایس پولو /باڑیز کی طرف سے رولو ٹروٹز نے چار، دانیال شیخ نے دو اور نفیس باڑی نے ایک گول سکور کیا۔

    دوسری طرف سے نکلوس رئیوز گنزو نے پانچ گول سکور کیے جبکہ حمزہ علی حکیم نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک نے کالاباغ /ذکی فارمز کی ٹیم کو 7-3.5 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے صوفی محمد عامر نے شاندار کھیل پیش کیا اور تین خوبصورت گول سکور کیے

    دیگر میں لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس (ر) جو ہاشم کمال آغا کی جگہ کھیل رہے تھے نے دو گول سکور کیے جبکہ صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم کالاباغ /ذکی فارمز کی طرف سے میعصم حیدر بلوچ نے دو گول سکور کیے جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

    یاد رہے کہ جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس بروز منگل 29 نومبر کو شروع ہوا۔ جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر) کے مطابق پہلی بار پاکستان میں آٹھ گول کے ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں شامل ہیں جن کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم میں غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔کور کمانڈر کپ پاکستان پولو ایسوسی ایشن کا کیلنڈر ایونٹ ہے اور ہر سال یہاں منعقد ہوتا ہے۔ اس سال بھی اس ٹورنامنٹ کو ڈائمنڈ پینٹس نے سپانسر کیا گیا

  • وزیر اعظم شہبا زشریف کا اماراتی صدر کو فون :پاکستان آنے کی دعوت دے دی

    وزیر اعظم شہبا زشریف کا اماراتی صدر کو فون :پاکستان آنے کی دعوت دے دی

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہبا زشریف نےاماراتی صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور ان کی خیریت دریافت کی

    وزیراعظم شہبازشریف نے عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو عرب امارات کے 51 ویں قومی دن کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی کےلیے دعا بھی کی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو پاکستان آنے کی دعوت دی ، وزیراعظم کی اس پیش کش کو قبول کرتے ہوئے اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے ،

    یہ دورہ کب ہوگا ،اس کی تاریخ بعد میں بتائی جائے گی ،تاہم اماراتی صدر نے اس موقع پرخوشی کااظہارکیا اور پاکستان آنے کی پکا وعدہ کیا ہے،اس دوران گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا

    وزیر اعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر عرب امارات کے صدر ،حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہایہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید وسعت پر بھی بات چیت ہوئی