Baaghi TV

Author: News Editor

  • ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

    ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

    ابوظبی:ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے آئن مورگن کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر ٹی ٹین کا مداح ہوں اور خوش قسمتی سے کئی برسوں سے اس ایونٹ کا حصہ ہوں ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے جس میں شائقین کے ساتھ ساتھ کھلاڑی بھی لطف اندوز ہوتے ہیں ،

    میرے پاس تجربہ ہے کسی بھی کنڈیشنز میں بالنگ کرواسکتا ہوں:برطانوی فاسٹ باولر…

    ان خیالات کا اظہار برطانوی کھلاڑی آئن مورگن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔ابوظبی میں جاری دس روزہ ٹی ٹین لیگ میں نیویارک اسٹرائیکرز کے اسکواڈ میں شامل برطانوی کھلاڑی آئن مورگن نے مزید کہا کہ ٹی ٹین ایک تیز ترین فارمیٹ ہے جس میں کسی بھی کھلاڑی کے پاس فیصلہ سازی کے لئے محدود وقت میسر ہوتا ہے صحیح فیصلہ لینے کی صورت میں درست نتائج کا حصول یقینی ہوتا ہے اور یہی ٹی ٹین کی خوبصورتی بھی ہے اورکسی بھی ٹیم ممبرکی طرف سے لئے گئے فیصلے کا خیر مقدم کرنا بہت ضروری ہے،

    انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں کی نسبت رواں سیز ن میں پچ کی کنڈیشن بہت اچھی ہے اور تیز رفتار باولنگ کے لئے موزوں بھی ہے جس سے کھیل میں تیزی کا عنصر نمایاں ہوتا ہے موسم کی کنڈیشن کے حوالے سے کئے گئے ا یک سوال کے جواب میں آئن مورگن نے کہا کہ مقامی موسم انتہائی بہتر ہے لیکن شام میں گیند گیلی ہو جا تی ہے خیال رہے کہ ابوظبی میں جاری ٹی ٹین لیگ میں نیویارک اسٹرائیکرز پہلی بار شامل ہوئی ہے اور اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ فور ٹیموں میں شامل ہے ابوظبی ٹی ٹین کا فائنل زید کرکٹ اسٹیڈم میں چار دسمبر کو کھیلا جائے گا

  • انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم

    کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم،اطلاعات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 223.69روپے کی سطح پر بند ہوئے اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    واضح رہے کہ موجودہ دور حکومت میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر بالترتیب 18فیصد اور 20 فیصد گھٹ گئی ہے۔ موجودہ حکومت سے قبل ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 182.93روپے اور اوپن ریٹ 185روپے تھا۔

    سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کے لیے ڈپازٹ شدہ 3ارب ڈالر کے ذخائر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی خبر نے جمعہ کو کاروبار کے ابتدائی دورانئیے میں جاری ڈالر کی پرواز ایک بار پھر روک دی جس سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر کوئی انفلوز نظر نہیں آرہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ بھی معاملات طول اختیار کرتے جارہے ہیں،عالمی مالیاتی اداروں کے فنڈز سے کی صورت میں انفلوز متوقع ہیں، انہی عوامل کے باعث جمعہ کو ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

  • ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

    ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ نیوٹرل وینیو پرنہیں ہونے والا، بھارت نہیں آتا تو نہ آئے۔اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے جمعہ کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، ہم بھارت کے بغیر بھی ایونٹ کی میزبانی کرسکتے ہیں۔

    رمیز راجہ نے کہا ایشئین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی دی ہے، اگر انڈیا کی ٹیم نے پاکستان نہیں آنا تو ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے سیاسی مسائل ہیں لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان سے لے کر کسی نیوٹرل مقام پر کی جائے یہ نہیں ہونے والا۔

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    رمیز راجہ نے کہا کہ انڈیا میں ورلڈ کپ کھیلنے سے متعلق ہماری جو پلاننگ ہوگی وہ ایشیا کپ میں انڈیا کی شرکت کو دیکھتے ہوئی ہی ہوگی۔ ایشیا کپ کی میزبانی کرنا ہمارا حق ہے ہم کوئی ایسی چیز نہیں کہہ رہے جو ہمیں دی نہیں ہو اور ہم مانگ رہے ہیں، ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو مل چکی ہے۔

    پاکستان ویمنز ٹیم سعودی عرب میں چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گی

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگر سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے نہیں آتے اور کسی نیوٹرل مقام پر ہوتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ ہم ایشیا کپ میں شرکت ہی نہ کریں۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے راولپنڈی کی پچ میرے لیے باعث شرمندگی ہے، جتنے شائقین مایوس ہیں اس سے کہیں زیادہ مایوسی مجھے بھی ہے لیکن بدقسمتی کے ساتھ ہم ان پچز کے ساتھ تھوڑی سی بھی چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں تو وہ بالکل فلیٹ ہو جاتی ہے۔

    پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان کی طبیعت ناساز

    رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان میں ایک عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں ہوئی اور یہ بھی ایک وجہ ہے کہ پچز کے معاملے پر ہم ایکسپوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کہا کہ انگلینڈ نے جس طرح بلے بازی کی وہ بھی قابل دید تھی۔ ہمیں بھی سوچنا ہوگا کہ اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی تیز کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

  • عمران خان کی پیشکش پر وزیراعظم کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

    عمران خان کی پیشکش پر وزیراعظم کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

    لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کل اتحادی جماعتوں کےقائدین سے مشاورت کریں گے، شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم کو لاہور میں پارٹی قائدین کی پنجاب میں حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کےلیے تیار ہے، اعتماد کے ووٹ کیلیے گورنر کی سمری کا آپشن بھی موجود ہے اور گورنرکسی بھی وقت اعتماد کے ووٹ کیلیے کہہ سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج پارليمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب سے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی حکومت کو مشروط مذاکرات کی بھی پيشکش کردی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر عام اتنخابات کرانے کے حوالے سے بات کرنی ہے تو ہم تيار ہيں۔

    مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، جس میں وفاقی وزرا، سینئر لیگی رہنما، وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے، جن میں حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق، احد چیمہ، عطا اللہ تارڑ، ملک احمد خان، اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق اور دیگر شامل تھے۔

    اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت کی گئی نیز وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ شب پارٹی قائد نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے ورچوئل اجلاس کی سفارشات کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔

    اجلاس میں تحریک عدم اعتماد، اعتماد کا ووٹ لینے اور گورنر راج کے نفاذ سمیت تمام ممکنہ قانونی و آئینی آپشنز پر مشاورت کی گئی۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف آج صبح ہی اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا لاہور میں قیام 2 سے 3 روز پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

  • رکی پونٹنگ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    رکی پونٹنگ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    پرتھ: آسٹریلیا کو دو بار عالمی کپ کا چیمپیئن بنوانے والے کپتان رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف کے بعد اسپتال لے جایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران سابق آسڑیلوی کپتان رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر پرتھ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    رکی پونٹنگ ٹیسٹ سیریز کی کوریج کے لیے دی چینل سیون کے براڈکاسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، وہ میچ میں کھانے کے وقفے کے دوران کمنٹری چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
    دوسری جانب چینل 7 کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ رکی پونٹنگ کی طبیعت ناساز ہے اور وہ آج کی بقیہ کوریج کے لیے کمنٹری فراہم نہیں کریں گے۔

    فرانس میں ڈاکٹروں کی ہڑتال:مریض رُل گئے

    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کیرئیربہت شاندار رہا ہے اسٹار بلےباز رکی پونٹنگ کو آسٹریلوی ٹیم کے سنہری دور کے کپتان کے روپ میں دیکھا جاتا ہے، وہ 1999 سے 2007 تک آسٹریلیا کی مسلسل تین ورلڈ کپ کی فتحوں کا حصہ ہونے کے علاوہ، اس نے 2006 اور 2009 کے ایڈیشنز کینگروز کی قیادت کی۔

    پونٹنگ کو بین الاقوامی کرکٹ سے الوداع ہوئے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، 47 سالہ کرکٹر نے 2014 سے 2016 تک آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی کوچنگ کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔

  • برطانیہ؛ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

    برطانیہ؛ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

    لندن: برطانیہ میں ہم جنس پرست جوڑے ٹم جیورننک اور ان کے ساتھی مارکو سکیٹینا کو ریسٹورینٹ کے منیجر کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر ایک لاکھ 24 ہزار 835 پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا گیا جو تقریباً پاکستانی 3 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

     

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹم جیورننک اور اُن کے ساتھی مارکو اسکیٹینا لندن ایک اطالوی ریسٹورینٹ پیاٹو میں کام کرتے تھے جہاں ریسٹورینٹ کا منیجر مہینوں سے ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کر رہا تھا۔ہم جنس پرست جوڑے نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا اور ملازمتوں سے متعلق ٹریبیونل سے رجوع کیا۔ جس میں انھوں نے منیجر پر طعنہ زنی، ہراساں کرنے اور جنسی رجحان کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔ٹریبیونل کو بتایا گیا کہ منیجر کے مسلسل نازیبا سلوک اور ہراسانی پر احتجاج کیا تو اُس نے خود کو مافیا کا آدمی قرار دیتے ہوئے ٹم جیورننک کو دھمکی دی کہ وہ ان کے ساتھی مارکو اسکیٹیناکو قتل کردے گا۔

     

     

    ہم جنس پرست جوڑے نے ٹریبیونل کے سامنے منیجر کی دھمکی آمیز ای میلز بھی رکھیں۔ جرح اور شوہد کی روشنی میں ٹربیونل نے فیصلہ ہم جنس پرستوں کے حق میں سناتے ہوئے کہا کہ ریسٹورینٹ منیجر پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 24 ہزار 836 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا۔ٹریبیونل نے حکم دیا کہ ریسٹورینٹ کے منیجر ٹم جیورننک کو 41 ہزار 732 پاؤنڈ اور قتل کرنے کی دھمکی پر مارکو اسکیٹینا کو 83 ہزار 102 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ اس ہم جنس پرست جوڑے نے 2017 میں شادی کی تھی اور 2018 سے اس ریسٹورینٹ میں کام کرنا شروع کیا تاہم رواں برس جون اور سمتبر کے دوران انھیں شدید ذہنی اذیت اور ہراساں کیا گیا۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ امریکا میں گرفتار

    معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ امریکا میں گرفتار

    امرتسر:پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو کیلیفورنیا میں حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں کے ذرائع سے ملی ہے۔ تاہم، کیلیفورنیا کی طرف سے اس بارے میں حکومت ہند کو کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

    سدھو موسی والا کو 29 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ان پر کھلے عام گولیاں برسائی گئی تھیں، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔ ان کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو قرار دیا گیا۔ الزام ہے کہ لارنس بشنوئی کے ساتھ مل کر موسی والا کے قتل کی پوری منصوبہ بندی کی اور پھر اپنے شوٹرز کے ذریعے اس قتل کو انجام دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں 34 لوگوں کو ملزم بنایا ہے۔

    ستیندرجیت سنگھ عرف گولڈی برار کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ سال پنجاب کے فریدکوٹ ضلع کی ایک عدالت نے یوتھ کانگریس لیڈر گرلال سنگھ پہلوان کے قتل کے سلسلے میں گولڈی برار کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ گولڈی برار 16 سے زائد جرائم کے مقدمات میں مطلوب ہے اور وہ ہندوستان سے کینیڈا فرار ہو گیا تھا۔

    حال ہی میں انٹرپول نے گولڈی برار کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا تھا۔ گولڈی برار نے کینیڈا میں بیٹھ کر سدھو موسی والا کو قتل کرنے کی سازش کی۔ اس معاملے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کالج کے وقت سے ساتھ ہیں۔ گولڈی برار پر قتل، اقدام قتل، مجرمانہ سازش اور اسلحہ اسمگلنگ کے الزامات ہیں۔

    ستوندر سنگھ عرف گولڈی برار سری مکتسر صاحب، پنجاب کا رہنے ولا ہے جو 1994 میں پیدا ہوا تھا۔ وہ 2017 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر کینیڈا گیا تھا۔ گولڈی نے بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ پنجاب پولیس کے ڈوزئیر میں ان کی 5 مختلف تصاویر ہیں، تصاویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ حالات کے مطابق اپنی شکل بدلتا رہتا ہیں۔ گولڈی ’اے پلس‘ کیٹیگری کا گینگسٹر ہے اور اسے عدالت نے اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔

    گولڈی برار کے خلاف قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری جیسے سنگین مقدمات درج ہیں۔ گولڈی کے خلاف پنجاب میں مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں، جن میں سے 4 میں وہ بری ہو چکا ہے۔ کینیڈا فرار ہونے سے پہلے گولڈی کی مجرمانہ سرگرمیاں پنجاب کے فیروز پور اور سری مکتسر صاحب میں عروج پر تھیں۔

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

     گناہ چھپانے کے لئے خاتون نے نومولود بچے کو پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دیا

  • فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    دوحا: قطر میں جاری فیفا ولڈکپ میں جاپان کا اسپین کے خلاف متنازعہ گول جائز قرار دینے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ا،طلاعات کے مطابق خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں جاپان نے اسپین کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی تاہم اس میچ میں جاپان کے اسٹرائیکر نے گیند کو گراؤنڈ کی لائن کے قریب سے ساتھی کھلاڑی کو پاس دیا تھا اور گول ہوا۔

    دنیا کے معروف فٹبالررونالڈو نے سعودی کلب جوائن کرلیا

    اس گول کو امپائرز نے جائز قرار دیا تھا جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ میں جاپان فتحیاب رہا، البتہ فیفا نے اپنا موقف دیا ہے کہ امپائرز کا فیصلہ درست تھا کیونکہ گیند گراؤنڈ کی حدود سے باہر نہیں گئی تھی بلکہ کچھ حصہ میدان کے اندر کی طرف موجود تھا۔

    فیفا ورلڈکپ: فرانس کو تیونس سے اپ سیٹ شکست

    جاپان کے گول جائز قرار دینے کے باعث جرمنی کی ٹیم کوسٹاریکا کو شکست دینے کے باوجود فیفا ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 16 مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔اگر جاپان اور اسپن کا میچ برابر ہوتا تو جرمنی راؤنڈ آف 16 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرجاتا کیوں کہ انہوں نے کوسٹاریکا کو 2-4 سے شکست دی تھی۔

    جاپان اور اسپین کے درمیان ہونے والے میچ میں جاپان نے اسپین کو 1-2 سے شکست دے دی۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں جاپان نے اسپین کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

    ایران کے فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہونے پر جشن منانے والے شخص کو قتل کر دیا گیا

    اسپین کی جانب سے الوارو موراٹا نے 11 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو 48 ویں منٹ میں جاپان کے رِٹسو ڈوان نے برابر کردیا۔برتری کو برابر کرنے کے تین منٹ بعد 51 ویں منٹ میں آؤ ٹاناکا نے جاپان کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پوزیشن میں موجود جاپان نے ناک آؤٹ مراحلے کے کوالیفائی کر لیا۔

  • امریکا سمیت دنیا بھر میں کروڑوں کا فراڈ کرنیوالا گروہ  شیخوپورہ سے گرفتار

    امریکا سمیت دنیا بھر میں کروڑوں کا فراڈ کرنیوالا گروہ شیخوپورہ سے گرفتار

    لاہور: امریکا، کیینڈا اور دیگر ممالک میں کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے 24 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے سائبر ونگ نے سسٹم ہیک کر کے فراڈ کرنے والے بین الاقوامی گروہ کوشیخوپورہ سے گرفتار کرلیا۔ گروہ میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔گروہ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، برطانیہ امریکہ کینیڈا سمیت دیگر ملکوں میں سرمایہ کار اور لاٹری سکیم کی آڑمیں فراڈ کرتا تھا اوراب تک تقریبا ایک ارب روپے کے قریب فراڈ کر چکا ہے۔

    ایف آئی اے کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر ونگ چودھری سرفراز اور ڈپٹی ڈائریکٹر آصف اقبال کی سربراہی میں شیخوپورہ میں چھاپہ مار کرگروہ کو گرفتار کیا ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گروہ کے زیادہ تر افراد روانی سے انگریزی، عربی فارسی اور یونانی زبانیں بول لیتے ہیں۔ گروہ کسی کو امریکا اور برطانیہ میں لاکھوں ڈالر کی لاٹری نکلنے یا پرکشش سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر لوٹ مار کررہے تھے۔

    گرفتار خاتون نے عربی، فارسی انگریزی زبان میں فون کالز کر کے لوگوں کو بے وقوف بنا کر رقم منگوائی۔گروہ پاکستان میں سسٹم ہیک کر کے مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس سے کروڑ روپے نکال لیتا تھا جبکہ کچھ افراد عزیز واقارب کو حادثات میں زخمی بتا کر کال کرتے اور موبایل بینکنگ کے زریعے رقم منگواتے۔

    گروہ کے ارکان متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ماسکنگ کے ذریعے کال کرکے اور فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے جعلی اکاؤنٹس بنا کر پرکشش عہدوں پر ملازمت دلانے سے لیکر امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک میں خوبصورت خواتین اور مرد حضرات کے رشتہ کرانے کی آڑ میں بھی درجنوں افراد کو لاکھوں پاؤنڈز ڈالر اور یورو سے محروم کر چکے ہیں۔

    اس گروہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر ونگ کو لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں 500 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی تھی۔

    ایف آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فراڈ کرنے والے گروپ میں شامل ہو کر ان کو ٹریس کیا اور شیخو پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے خلاف سائبر قوانین کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، جدید ماڈل کی مختلف گاڑیوں سمیت دیگر سامان قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

     گناہ چھپانے کے لئے خاتون نے نومولود بچے کو پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دیا

  • فیصل آباد:خاتون کو برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ ،3 افراد گرفتار

    فیصل آباد:خاتون کو برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ ،3 افراد گرفتار

    فیصل آباد:خاتون کو برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ ،3 افراد گرفتارہوچکے ہیں ، اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کےعلاقے گھرڑیانوالا میں بیٹی سے تعلقات کے شبے میں لڑکے کے گھر پر چار سے زائد افراد نے حملہ کرکے لڑکے کی والدہ کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈيو بناکر عام کردی، تشدد کرنے والوں میں خاتون بھی شامل تھی۔

    فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں پیش آئے واقعے پر خاتون سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلی اگیا ہے جبکہ تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں پانچ افراد نے اپنی ایک عزیزہ کے گھر میں داخل ہو کر اسے تشدد کانشانہ بنایا اور اس دوران اس کے کپڑے پھاڑ کر اسے برہنہ کر دیا۔

    ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کے نوٹس پرتشکیل دی جانےوالی ٹیموں نے کارروائی کی۔ پولیس نے جدیدوسائل بروئےکارلاتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ساجد، عثمان اور فہد شامل ہیں۔

    ملزمان اس دوران شرمناک واقعے کی ویڈیو بھی بناتے رہے جو کہ بعدازاں وائرل کردی گئی۔ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او خالد ہمدانی کے حکم پر واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے۔اس دوران واقعہ میں ملوث تین ملزمان ساجد ،عثمان اور فہد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک خاتون سمیت دو مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

     گناہ چھپانے کے لئے خاتون نے نومولود بچے کو پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دیا