Baaghi TV

Author: News Editor

  • طلاق کی افواہوں کے بعد شعیب اور ثانیہ پہلی بار ایک ساتھ ،مگرکہاں:تفصیلات آگئیں

    طلاق کی افواہوں کے بعد شعیب اور ثانیہ پہلی بار ایک ساتھ ،مگرکہاں:تفصیلات آگئیں

    طلاق کی افواہوں کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر آگئے۔،اطلاعات کے مطابق دونوں اسٹارز کو طویل عرصے بعد پہلی بار ایک ساتھ انکے نئے شو دی مرزا ملک شو کے سیٹ پر دیکھا گیا، اطلاعات کے مطابق دبئی میں مرزا ملک شو کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور شعیب ملک اور انکی اہلیہ ثانیہ مرزا پروگرام کے سیٹ پرایک ساتھ موجود ہیں۔ پروگرام کی ریکارڈنگ میں فلم اسٹار فہد مصطفیٰ بھی موجود ہیں۔

    ایک تصویر میں دونوں سپر اسٹارز ایک دوسرے کے کافی قریب کھڑے باتیں کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ثانیہ مرزا سامنے اور شعیب ملک دائیں جانب دیکھ رہے ہیں جیسے وہ ایک دوسرے کو نظرانداز کررہے ہوں۔

    ایک تصویر میں فہد مصطفی اور شعیب ملک کے درمیان ثانیہ مرزا کھڑی ہیں اور اس میں شعیب اور ثانیہ کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھائی دے رہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں اور دونوں نے تاحال اسکی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ جوڑے نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں ہیں صرف کاغذی کارروائی باقی ہے اور اپنے بیٹے کیلئے دونوں کو پیرنٹنگ کرینگے۔

    15 نومبر کو شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی تھی جس کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ شائد طلاق کی افواہیں غلط تھیں لیکن شعیب ملک کی پوسٹ پر ثانیہ مرزا کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تھا جس سے دوبارہ شکوک پیدا ہونے لگے تھے۔

    لیکن اب ان تازہ تصاویر نے ایک بار پھر لوگوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے کہ آخر ان دونوں کے درمیان طلاق ہوئی ہے یا علیحدگی کی افواہیں صرف نئے شو کی پروموشن کیلئے مارکیٹنگ اسٹنٹ ہے۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • رونا لیلی’  3 ممالک کی مشترکہ گلوکارہ کے چرچے

    رونا لیلی’ 3 ممالک کی مشترکہ گلوکارہ کے چرچے

    ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    رونا لیلی’ 3 ممالک کی مشترکہ گلوکارہ

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    17 نومبر 1952 کو پیدا ہونے والی خوب صورت گلوکارہ رونا لیلی جنوبی ایشیا کی واحد گلوکارہ ہیں جنھوں نے پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت، تین بڑی فلم انڈسٹریز اور کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔ 1965 میں پاکستان سے فنی سفر شروع کرنے والی رونا لیلی 1966 تک صرف 14 سال کی عمر میں ہی پاکستان کی لیڈنگ پلے بیک سنگر بن گئیں۔۔ 1974 میں بنگلہ دیش میں گانے کا آغاز کیا۔۔اور 1991 تک 7 نیشنل ایوارڈز حاصل کر چکی تھیں۔۔

    1974 میں ہی انہوں نے ہندوستان میں بھی گانا شروع کر دیا تھا۔ ۔1983 تک وہ سپر رونا کیلئے گولڈن ڈسک جیت چکی تھیں۔۔بپی لہری کی موسیقی میں اس البم کی ایک لاکھ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔۔۔1966-91 کے دوران وہ تینوں بڑی فلمی صنعتوں کی لیڈنگ پلے بیک سنگر تھیں۔۔پاکستان، بنگلہ دیش اور اس وقت دنیا کی سب سے بڑی فلمی منڈی انڈیا یعنی بولی وڈ۔

    17 نومبر 2022 کو رونا لیلی 70 برس کی ہو گئی ہیں وہ بلا شبہ ساؤتھ ایشیا کی مشترکہ سپر سٹار ہیں۔۔ان کو ہر کوئی celebrate کر رہا ہے۔ انہوں نے اردو، ہندی، سندھی ، پنجابی ، بنگالی اور پشتو سمیت 17 زبانوں میں گا کر ایک عظیم گلوکارہ کا مقام حاصل کر لیا ہے۔ رونا لیلیٰ آجکل اپنے بچوں سمیت لندن میں مقیم ہیں ۔

    رونا لیلیٰ کی آواز میں گائے ہوئے چند یادگار اور سدا بہار گیت اور نغمے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    1. ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا
    2. میرا بابو چھین چھبیلا میں تو ناچوں گی
    3. مر جائے گی محبت اشکوں کا زہر ہی کر
    4. ملی گل کو خوشبو ، مجھے مل گیا تو
    5. افر میں بتا دوں میرے دل میں کیا ہے
    6. جب پیار کسی سے ہوتا ہے تو ہوتا ہے یہ انجام
    7. ذرا ٹھیر جا وے چوری چوری جانڑ والیا

  • ٹی20ورلڈکپ سیمی فائنل میں شرمناک شکست،بھارتی سلیکشن کمیٹی برطرف

    ٹی20ورلڈکپ سیمی فائنل میں شرمناک شکست،بھارتی سلیکشن کمیٹی برطرف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے پوری سلیکشن کمیٹی کو برطرف کردیا۔
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیف سلیکٹر چیتن شرما سمیت تمام ارکان کو ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر فارغ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں بھی چھانٹی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلیاں کی جائیں گے اور کئی سینیئرز کھلاڑیوں کو سائیڈ لائن کیا جائے گا۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایشون نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا اپنا آخری میچ کھیلا اور دنیش کارتک کو بھی اسکواڈ سے نکالا جائے گا جبکہ نے روہت شرما اور کوہلی کے مستقبل کا فیصلہ ان پر ہی چھوڑ دیا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم نے بھارت کو شرمناک شکست دی اور 10 وکٹوں سے میچ اپنے نام کرلیا تھا۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • برطانیہ کاپاکستان کو’ہائی رسک تھرڈکنٹریز‘کی فہرست     سےنکالنےکےاقدام کاخیرمقدم کرتےہیں:دفترخارجہ

    برطانیہ کاپاکستان کو’ہائی رسک تھرڈکنٹریز‘کی فہرست سےنکالنےکےاقدام کاخیرمقدم کرتےہیں:دفترخارجہ

    اسلام آباد :پاکستان نے برطانیہ کی جانب سے باضابطہ طور پر پاکستان کو ’’ہائی رسک تھرڈ کنٹریز‘‘ کی فہرست سے نکالنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ قدم 21 اکتوبرکو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے فیصلے کے مطابق اٹھایا گیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کنٹرول کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی گئی پیش رفت کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کے اس قدم کا خیر مقدم کرتے ہیں، توقع ہے کہ دیگر ممالک بھی اس تناظر میں پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کریں گے۔ ترجمان نے بھارت کے غیر قانونی زیر مقبوضہ جموں و کشمیرکی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کو یہ یاد دلانا چاہتا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا واحد اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے انعقاد میں مضمر ہے، کشمیری عوام کو اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے۔

    انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سمیت یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے اور بھارت کو مسلمانوں کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی غیر قانونی کارروائی اور حربوں سے روکے، بھارتی حکومت کو فوری طور پر ان تمام اقدامات کو کالعدم کرنا ہوگا جن کا مقصد کشمیری عوام کی جمہوری اکثریت اور ان کی نسلی شناخت کو چھیننا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی وحشیانہ بھارتی جبر سے آزادی کی منصفانہ جدوجہد میں حمایت جاری رکھے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے منسوب بیان کی غلط تشریح بھارت کو اپنے غیر ذمہ دارانہ جوہری رویے سے بری الذمہ قرار دینے کی ایک مکروہ کوشش ہے، پاکستان کی سرزمین پر جوہری صلاحیت کے حامل براہموس میزائل فائر کے واقعہ نے ایک جوہری ریاست کے طور پر بھارت کے طرز عمل کے بارے میں کئی سوالات کو جنم دیا ہے جو عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث بنتے رہنا چاہئے۔

    ترجمان نے کہا کہ 2021 کے داسو دہشت گرد حملہ کیس کے فیصلے نے ایک بار پھر انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے، ہم نے ایک بار پھر متاثرین کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، پاکستان ملک میں چینی کارکنوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔ ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ دشمن قوتیں پاک چین ہمہ جہتی سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو کبھی کمزور نہیں کرسکتیں۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • پی آئی اے کےکتنے جہاز اڑنے کے قابل ہیں‌،سعد رفیق نےحقائق بیان کردیئے

    پی آئی اے کےکتنے جہاز اڑنے کے قابل ہیں‌،سعد رفیق نےحقائق بیان کردیئے

    اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن ڈویژن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے فلیٹ میں اس وقت صرف 23 جہاز فعال ہیں، آئندہ تین ماہ میں مزید 6 نئے جہاز شامل ہونے سے یہ فلیٹ 29 جہازوں پر مشتمل ہوجائے گا، پی آئی اے کی مالی حالت ماضی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں اور سیاسی بنیادوں پر ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی بناء پر تباہی کا شکار ہوئی۔

    جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ روحیل اصغر کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے کے ملکیتی ٹرپل سیون 12 اور اے ٹی آر 4ہیں، 13 اے 320 میں سے 6 پی آئی اے کی ملکیت ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور سے اسلام آباد کے لئے ایک نجی ایئرلائن نے آپریشن شروع کردیا ہے، پی آئی اے کے لئے ابھی تجارتی طور پر یہ ٹھیک نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت 23 جہاز فنکشنل ہیں۔ آئندہ تین ماہ میں مزید چھ نئے جہاز شامل ہونے سے پی آئی اے کا فلیٹ 29 جہازوں پر مشتمل ہو جائے گا۔ ناکارہ جہازوں پر پی آئی اے کو رقم خرچ نہیں کرنی چاہیے۔ دنیا نئی ٹیکنالوجی کی طرف جارہی ہے، ہمیں بھی جانا چاہیے۔ کوئٹہ سے نجی ایئرلائن کو حکومت نے اجازت دی ہے۔ پی آئی اے کی مالی حالت میرٹ کے برعکس بھرتیاں کرنے سے تباہ ہوئی۔ ماضی میں ملازمین کو سیاسی بنیادوں پر ریگولرائز کیا گیا۔

    دوسری طرف وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چاروں وفاقی اکائیوں پر مشتمل سیاسی جماعتوں کی ترجمانی کرتی ہے، ان کا لانگ مارچ حکومت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، فتنہ عمرانیہ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بتایا جائے کہ سیلاب زدگان کے نام پر ٹیلی تھون میں جمع کی گئی 13 ارب روپے کی رقم کہاں خرچ کی گئی۔

    جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں کافی سالوں سے ایک جماعت یہ بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ساری سیاسی برادری چوروں، بددیانتوں اور غداروں پر مشتمل ہے اور صرف ایک شخص مہاتما ہے۔ اس نام نہاد مہاتما نے سوشل میڈیا کا سہارا لے کر اپنے سیاسی مخالفین اور ریاستی اداروں کے خلاف زبان استعمال کی۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کی حکومت مسلط کی گئی تو تمام سیاسی جماعتوں نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کیا اور تمام جماعتیں اس ایوان میں بطور احتجاج آئیں۔ ہم نے ان انتخابی نتائج کو کبھی تسلیم نہیں کیا مگر اس کے باوجود ہم نے ملک کے نازک حالات کے پیش نظر اسلام آباد کا گھیرائو نہیں کیا اور عمران خان کی حکومت گرانے کی کوشش نہیں کی ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے جیلیں بھگتیں اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، ہمیں ہر طرح سے تنگ کیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جو کوئی بوتا ہے وہی کاٹتا ہے، جو کچھ اس جھوٹے شخص کے ساتھ ہو رہا ہے اسے مکافات عمل کہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی کی گرفت میں نہیں بلکہ یہ اپنے کئے کی گرفت میں ہے۔ کسی پر بہتان لگانا، جھوٹ بولنا ، بیماروں کے ہسپتالوں پر حملے کرنا پی ٹی آئی کا شیوہ ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ممنوعہ فارن فنڈنگ بھی ثابت ہوچکی ہے، ووٹ چوری پہلے ہی ثابت ہوگئی تھی، خیرات چوری بھی سامنے آچکی ہے، اب توشہ خانے کی ڈکیتی بھی سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ صرف گھڑی کا نہیں بلکہ تحائف کا لامتناعی سلسلہ ہے، توشہ خانہ سے سامان نکال کر اونے پونے داموں اپنی مرضی کے دام لگوا کر بیچے گئے اور اسے کسی گوشوارے میں ظاہر نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے قائدین کو صرف اس لئے نکال دیا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے تنخواہ نہیں لی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے نام پر ٹیلی تھان میں جمع کی گئی 13 ارب روپے کی رقم کن بنکوں میں جمع ہوئی ، ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ پیسہ انہوں نے سیلاب زدگان پر کس مد میں استعمال کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر انہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کرنی ہے تو وہ اپنا حساب بھی ضرور دیں، یہ لانگ مارچ لا رہے ہیں اور جلدی الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں، ہمارا ان سے سوال ہے کہ ان کے اقتدار کے پونے چار سالوں کی گنتی کیسے کرنی ہے اور یہ فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے کہ وہ سال اسمبلی میں شمار کئے جائیں گے کہ نہیں۔ یہ قبل از وقت الیکشن کی بات کرتے ہیں، جلد انتخابات کے حوالے سے کوئی منطق تو پیش کریں۔ ان کا سائفر کا بیانیہ بھی ختم ہوگیا ہے، امریکی سازش کا بیانیہ بھی 35 پنکچر والا ثابت ہوا۔ ہم پی ٹی آئی کے سپورٹرز سے پوچھتے ہیں کہ وہ کم از کم ان کے ان بیانیوں والے سٹیکرز ہی اتار دیں۔ ”ایبسلوٹلی ناٹ ” کی کوئی سچائی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرآباد میں ان کے لانگ مارچ میں شریک تین بچوں کا والد شہید ہوا جس کو ان کے گارڈ کی گولی لگی اور یہ وزیراعظم کے خلاف پرچہ کٹوانے میں لگے رہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ قومی حکومت ہے جو چاروں وفاقی اکائیوں کی ترجمانی کرتی ہے۔ عمران خان لانگ مارچ کے ذریعے اسے نہیں گرا کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیانتداری سے کام کر رہے ہیں۔ بڑی بڑی باتیں کرنے والا شخص ریلوے سمیت قومی اداروں کے ساتھ جو کچھ کر گیا ہے ان کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے ہم سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ فتنہ عمرانیہ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • دین کیلئے مفتی رفیع عثمانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مصطفیٰ کمال

    دین کیلئے مفتی رفیع عثمانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مصطفیٰ کمال

    اسلام آباد:مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دین کے لیے مفتی رفیع عثمانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے محترم مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم کراچی جناب حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی صاحب کے انتقال پر گہرے افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

    چئیر مین پی ایس پی نے کہا کہ حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی صاحب کی رحلت سے دنیا جاری فیض سے محروم ہوگئی ہے، دین کے لیے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    سید مصطفیٰ کمال نے حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی کے لواحقین، علماء اور شاگردوں سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے ممتاز عالم دین ،سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل مفتی محمد رفیع عثمانی کے سانحہ ارتحال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ آج ملک، ایک عظیم عالم دین اور فقیہ سے محروم ہوگیا ہے۔ملک و قوم کے لئے مفتی محمد رفیع عثمانی کی ملی اور تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نےکہا ہے کہ آپ ایک عظیم مفکر، بلند پایہ رہنما اور اتحاد امت کی ایک توانا آواز تھے۔ آپ نے اپنے تلامذہ اور وابستگان کو ہمیشہ اعتدال اور فرقہ واریت سے دور رہنے کی تعلیم دی جس کی بدولت آپ کے ادارے جامعہ دارالعلوم کراچی کی ملک اور بیرون ملک ایک خاص پہچان ہے۔

    ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ آپ کی وفات سے عالم اسلام ایک ممتازاور اہم شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    یاد رہے کہ آج شام مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مولانا مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے۔

    مفتی رفیع عثمانی ،مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے، مرحوم رفیع عثمانی مفتی اعظم پاکستان تھے، مرحوم مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع عثمانی کے بیٹے اور مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔

    مرحوم مفتی رفیع عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست بھی تھے۔ مفتی رفیع عثمانی 21 جولائی 1936 کو دیوبند میں پیدا ہوئے۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے

    مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے

    کراچی :مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مولانا مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے۔مفتی رفیع عثمانی ،مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے، مرحوم رفیع عثمانی مفتی اعظم پاکستان تھے، مرحوم مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع عثمانی کے بیٹے اور مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔

    مرحوم مفتی رفیع عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست بھی تھے۔ مفتی رفیع عثمانی 21 جولائی 1936 کو دیوبند میں پیدا ہوئے۔

     

    مفتی زبیر کا کہنا تھا کہ مفتی رفیع پورے دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑتے تھے، ان کا انتقال ریاست کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کا انتقال اتنا بڑا نقصان ہے جو بیان نہیں کیا جاسکتا۔

    گورنرسندھ نے مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء ایک عرصہ تک پر نہیں ہوسکے گا۔

     

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ دینی تعلیمات کےفروغ کیلئےمفتی صاحب کی خدمات بے مثال ہیں، یہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کیلئےعظیم نقصان ہے۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • ایک دو دن میں نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

    ایک دو دن میں نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

    اسلام آباد:وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ایک دو دن میں نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا۔ تعیناتی پراس سے زیادہ تاخیر شاید مناسب نہیں ہوگا۔

    آرمی چیف کی تعیناتی کب ہوگی؟ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثنا سے سوال ہوا تو رانا ثنااللہ نے جواب دیا کہ ایک دو دن کا معاملہ رہ گیا ہے اور نئے آرمی چیف کا نام پیپر پر آجائے گا۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ ان کے تجربے کے مطابق حساس نوعیت کے فیصلے سے قبل اتفاق رائے ہوتا ہے۔ اہم تعیناتی پر اختیار وزیراعظم کا ہے، اس پر اتفاق رائے ہے۔انہوں نے کہا کہ مشاورت سے مراد کسی کو اختیار نہیں ہوتا۔ وزیراعظم کسی سے بھی پوچھ سکتے ہیں، بالآخر فیصلہ انھوں نے کرنا ہوتا ہے۔

    وزیرداخلہ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے ان رہنماؤں کو سیاسی فہم رکھنے والے رہنما قرار دیا ہے تاہم عمران خان سے متعلق کہا کہ انھیں اپنی اور کسی دوسرے کی عزت کا کوئی خیال نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جہاں آرمی چیف کی تقرری سے متعلق اہم ملاقاتیں کی ہیں وہیں وہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملے ہیں۔

    اسحاق ڈار نے عارف علوی کے ساتھ ملاقات میں ملک کے اہم ادارے کے سربراہ کی تقرری سمیت دیگر امور پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق صدر نے کسی بھی سمری کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے کی یقین دہانی کروا دی۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن کر کے 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے قصبے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے ان دہشت گردوں کی مانیٹرنگ کی

    اطلاعات کے مطابق اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

    سیکیورٹی فورسزنے اس بات کا عزم کررکھا ہے کہ وہ قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کا چوتھا غیرمعمولی اوراہم اجلاس،بڑے فیصلے

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کا چوتھا غیرمعمولی اوراہم اجلاس،بڑے فیصلے

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کا چوتھا غیرمعمولی اوراہم اجلاس،بڑے فیصلے،اطلاعات کے مطابق ‏وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا ہے ، اس اہم اجلاس میں پنجاب میں شوگر ملوں کو 25نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کا پابند کردیا گیا۔

    وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اہم اجلاس میں صوبائی کابینہ نے گنے کی سپورٹ پرائس300 روپے کرنے کی منظوری دے دی، اس کے ساتھ ساتھ احساس راشن رعایت پروگرام میں بینک آف پنجاب کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی

    ‏باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے ڈی جی ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر کو گریڈ 21دینے کی منظوری دے دی، کابینہ اجلاس میں ڈی جی اور ریسکیو1122کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا، صوبائی کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ضابطہ کار کی منظوری دے دی

    اس اہم اجلاس میں پنجاب میں الیکٹرک رکشے چلانے کااصولی فیصلہ کیا گیا ، اس کے ساتھ ساتھ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکسز کی مد میں 50فیصد تک رعایت دیں گے۔

    پنجاب میں امن وامان کی بہتر صورت حال کے لیے وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس کی 3ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی، جبکہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کامران خان کے کنٹریکٹ میں دو سال کی توسیع دی گئی ، اس کےساتھ ساتھ ہواوے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے معاہدے کی اصولی منظوری بھی دی گئی

    چوہدری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اجلاس میں‌ ایل ڈی اے ٹریبونل کے صدر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ، اس اہم اجلاس میں سرگودھا اور بہاولپورکومتعلقہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سٹی ایریا قرار دینے کی منظوری دی گئی ، کابینہ اجلاس میں پنجاب ڈرگ رولز میں ترمیم کی منظوری کے ساتھ ساتھ صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈکی ری ویمپنگ کی منظوری دی گئی ، کابینہ اجلاس میں پنجاب کمیشن آن سٹیٹ آف وویمن کی سالانہ رپورٹ کی منظوری دی گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں حکومت پنجاب کے اکاؤنٹس کے بارے میں آڈٹ رپورٹس کی منظوری کے ساتھ ساتھ پبلک سیکٹر انٹرپرائز گورنمنٹ آف پنجاب آڈٹ اکاؤنٹ کے آڈٹ کی منظوری دی گئی ، اس اجلاس میں ‏چیئرمین زکوٰۃ وعشر کونسل کی تعیناتی کے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی ،

    وزیراعلیٰ‌پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے زیرصدارت اجلاس میں قائداعظم لائبریری شیڈول ریگولیشن1984میں ترمیم کی منظوری دی گئی ، اس کے ساتھ ساتھ پنجاب پبلک لائبریری جنرل ریگولیشن2012میں ترمیم کی منظوری دی گئی ، قائداعظم بزنس پارک کے کنٹریکٹ کے ازسرنو جائزہ لینے کی اصولی منظوری بھی دی گئی

     

     چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار