Baaghi TV

Author: News Editor

  • بیرون ملک سےآنے والےپاکستانیوں کو لوٹ لینے کا سلسلہ تھم نہ سکا

    بیرون ملک سےآنے والےپاکستانیوں کو لوٹ لینے کا سلسلہ تھم نہ سکا

    راولپنڈی:اسلام آباد کے ہمسائے شہراورجوکہ ضلعی شہر بھی ہے ، اس ضلع میں خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو لوٹ لینے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔تھانہ روات سے ایک میل دوری ساگری موڑ کے قریب سعودیہ پلٹ شہری سید محسن علی سے ٹو ڈی کار سوار، خؤد کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے دو لٹیرے بیس ہزار سعودی ریال لے کر فرار ہوگئے۔

    گاہی سیداں کوٹلی آزاد کشمیر کا رہائشی سید محسن علی دو سال بعد سعودی عرب سے چھٹی پر آیا کہ منگل کی شام تھانہ روات کے قریب اپنی جمع پونجی سے محروم کردیا گیا۔

    سید محسن علی کے مطابق ٹو ڈی گاڑی نمبر 2168 میں سوار دو اشخاص جو کالی شرٹ اور خاکی پینٹ میں ملبوس تھے نے ہمیں ساگری موڑ کے قریب روک لیا۔

    سید محسن علی کے مطابق انہوں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا ،پہلے دھوکے سے ڈرائیور کا لائسنس چیک کیا۔بعد میں میری تلاشی لی اور میرے پرس میں موجود بیس ہزار سعودی ریال،ڈرائیور لائسنس،اقامہ و دیگر ضروری کاغذات لے کر فرار ہوگئے ۔

    سید محسن علی کے مطابق میرے بیس ہزار ریال زیادہ تر لوگوں کی امانتیں تھیں۔ میری داد رسی کی جائے۔ذرائع کے مطابق روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کردی۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کی صورت حال ہرصورت قائم رکھی جائےگی :چیف الیکشن کمشنر

    بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کی صورت حال ہرصورت قائم رکھی جائےگی :چیف الیکشن کمشنر

    مظفرآباد:بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کی صورت حال ہرصورت قائم رکھی جائےگی،اطلاعات کےمطابق چیف الیکشن کمشنرآزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

    مظفرآباد سے ذرائع کےمطابق اجلاس میں سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز،چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ نے بذریعہ ویڈیو لنک اور پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز علی خان،سینئرایڈیشنل سیکرٹری مالیات راشد حنیف، سینئر ایڈیشنل سیکرٹری قانون راجہ زاہد محمود، سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شبیر احمد عباسی، سپیشل سیکرٹری داخلہ حمید مغل، ڈی آئی جی پولیس عرفا ن مسعود کشفی اور ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس ودیگر نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کوآرڈینیشن اینڈ پیس کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جن میں سرکاری ملازمین، تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور معززین علاقہ شامل ہوں گے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری سروسز اور سپیشل سیکرٹری داخلہ کی جانب سے بریفنگ دی اور حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی فورسز کی فراہمی سمیت دیگر امور پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    حکومت کی جانب سے اس بات کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی کہ سیکورٹی فرورسز فراہم ہو جائیگی اور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر27 نومبرکو ہوں گے۔اس موقع پر طے پایا کہ آئندہ اجلاس میں پولنگ کے دوران سیکورٹی انتظامات کو سیکورٹی فورسز کی میسر تعداد کو دیکھتے ہوئے حتمی شکل دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت کو کہا گیا کہ 21 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں سیکورٹی فورسز و دیگر امور کے حوالہ سے حتمی طور پرآگاہ کیا جائے۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے ہدایت کی کہ 27 نومبر کو بلدیاتی کا ہر ممکن انعقاد یقینی بنایا جائیگا، حکومت سیکورٹی فورسز کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • ڈکیتی کا جھوٹا واقعہ بیان کرکے3 لاکھ بٹورنے والا پکڑا گیا

    ڈکیتی کا جھوٹا واقعہ بیان کرکے3 لاکھ بٹورنے والا پکڑا گیا

    کراچی:ڈکیتی کا جھوٹا واقعہ بیان کرکے3 لاکھ بٹورنے والا پکڑا گیا،اطلاعات کے مطابق کراچی کی پریڈی پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر3 لاکھ روپے ہڑپنے کی کوشش کرنے والے رائیڈر کو گرفتار کرلیا ہے

    اس حوالے سے کراچی کے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھاکہ ملزم بینک سے کمپنی کی رقم لیکر نکلا تھا پولیس کو جھوٹی اطلاع دی کہ اس سے رقم لوٹ کی لی گئی ہے۔ پولیس نے جب اس واقعے کی تفتیش کی تو اطلاع جھوٹ نکلی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعد از تفتیش کمپنی رائڈرسے 3 لاکھ کی رقم برآمد کرلی گئی۔ ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا کہتے ہیں کہ جھوٹی اطلاع دینے اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے پولیس نے2 مختلف مقابلوں میں 5 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکےاسلحہ اور2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی گیلانی سٹیشن کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔

    مومن آباد میں بھی ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہناتھا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • کویت میں پاکستانی شہری کو پھانسی دےدی گئی

    کویت میں پاکستانی شہری کو پھانسی دےدی گئی

    کویت میں قتل اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پاکستانی شہری کو پھانسی دیدی گئی۔اطلاعات کے مطابق کویتی میڈیا کے مطابق کویت میں آج بدھ کے روز علی الصبح سات افراد جن میں کویتی شہریوں کے علاوہ غیرملکی بھی شامل تھے کو پھانسی دے دی گئی جو قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

    کویتی پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نےسزائے موت کی توثیق کی تھی۔ امیر کویت نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا تھا جسے بدھ کو دارالحکومت کی سینٹرل جیل میں نافذ کردیا گیا۔

    پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جن سات افراد کو موت کی سزا دی گئی ان میں سے 4 کا تعلق کویت، ایک کا پاکستان اور دو کا شام اور ایتھوپیا سے تھا، تمام ملزمان پر قتل، غیر قانونی اسلحہ اور بارود جمع کرنے کے الزام ثابت ہوئے تھے، ملزمان پر نشہ کرنے اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزامات بھی تھے۔

    سزائے موت کے قیدیوں میں دو خواتین بھی شامل تھیں جن میں ایک کا تعلق کویت اور دوسری کا ایتھوپیا سے تھا۔ ان پر اغوا، چوری کے علاوہ بدکاری کے بھی الزامات تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلےتین دن قبل سعودی عرب میں بھی منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔اس حوالے سے سعودی سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستانی شہری گلزار خان ولد منت خان کو ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    عدالت میں سماعت کے دوران گلزار خان پراسمگلنگ کا الزام ثابت ہوا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی.پیر (14 نومبر ) کے روز گلزار خان کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ عبدالرحیم حمیدی الجوہر نامی شامی شہری کا بھی ممنوعہ نشہ آور گولیاں درآمد اور وصول کرنے پر سر قلم کیا گیا ہے۔10 نومبر کو بھی سعودی عرب میں 2 پاکستانیوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے ہی الزام میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے سعودی عرب میں زیادتی اور قتل کے مقدمے میں چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئےتھے

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئے۔ مجرمان نے دارالحکومت ریاض میں ایک گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا جب کہ مجرمان طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ کرفرار ہوگئے تھے۔

    سعودی عرب میں رواں سال کے دوران اب تک مختلف مقدمات میں سزائے موت کے مرتکب 20 مجرموں کے سرقلم کیے گئے ہیں۔

    گزشتہ سال دس جولائی کو پاکستانی شہری سمیت 6 مجرموں کے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سرقلم کیےگئے تھے جوکہ 2017 میں ایک ہی روز مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی سب سے بڑی تعداد تھی۔سال 2017 میں مجموعی طور پر 141 سزائے موت کے مجرموں کے سر تلوار کے ذریعے تن سے جدا کردیے گئے تھے۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن؛5پولیس افسران کو ان کے پرانےعہدوں پر پربحال کرنےکا حکم

    سانحہ ماڈل ٹاؤن؛5پولیس افسران کو ان کے پرانےعہدوں پر پربحال کرنےکا حکم

    لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے پانچ پولیس افسروں کو ان کے پرانے عہدوں پر پر بحال کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے پولیس اہکاروں کی تنزلی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس فیصل زمان نے کی۔

    درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ محکمے نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد پولیس افسروں کے عہدوں میں تنزلی کردی، انسپکٹر کو سب انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو اے ایس آئی کر دیا گیا۔وکیل نے کہا کہ درخواستگزاروں کی دی گئی ترقی بھی محکمہ نے واپس لے لی۔

    عدالت نے درخواست گزاروں کی درخواست منظور کر لی، اور پولیس اہلکاروں کی تنزلی ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو پرانےعہدوں پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے کہ لاہورکے سانحہ ماڈل ٹاون کو 8 برس بیت گئے۔ سترہ جون دو ہزارچودہ کو ماڈل ٹاؤن میں انتظاميہ نے منہاج القرآن مرکز کے گرد تجاوزات کو جواز بنا کربھاري مشينري کے ساتھ آپريشن شروع کرديا ۔

    پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے مزاحمت پر لاٹھي چارج شروع ہوااور آنسو گيس کے شيل پھينکے گئے۔ پھر نوبت فائرنگ تک جاپہنچي۔ افسوس ناک واقعہ ميں چودہ افراد زندگي کي بازي ہار گئے جبکہ آپریشن میں حصہ لینے والے پوليس اہلکاروں سميت متعدد لوگ زخمي ہوئے۔

    واقعہ کے بعد رانا ثناء اللہ سے قانون کی وزارت واپس لے لي گئي تھی ، ليکن مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کلین چٹ ملنے پررانا ثناء کو دوبارہ وزیر قانون پنجاب بنا دیا گیا۔ صوبائی حکومت کا اصرار ہے کہ واقعہ ميں ان کي بدنيتي شامل نہيں تھي ۔

    سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد تئيس جون دوہزار چودہ کو سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہرالقادري وطن واپس پہنچےاور حکومت کے خلاف اسلام آباد ميں طويل دھرنے کي قيادت کی۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • قومی کھیل ہاکی حکومت کی مدد اور مخیر حضرات کے رحم و کرم کا منتظر

    قومی کھیل ہاکی حکومت کی مدد اور مخیر حضرات کے رحم و کرم کا منتظر

    لاہور:قومی ہاکی ٹیم کو جنوبی افریقا کے دورے کے لئے ایک بار پھر حکومت اور مخیر حضرات کی امداد کی ضرورت پڑ گئی ہے۔قومی ہاکی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر فنڈز کی قلت کا سامنا ہے اور کھلاڑی جنوبی افریقا کے دورے کے لئے امداد کے منتظر ہیں۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کو جنوبی افریقا نیشنز کپ میں شرکت کے لئے 22 نومبر تک روانہ ہونا ہے لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس فنڈز اور اسپانسرز کی شدید قلت ہے۔

    پی ایچ ایف کے پاس فنڈز کی قلت کے باعث کھلاڑی جنوبی افریقا کے دورے کے لئے امداد کے منتظر ہیں۔پاکستان ہاکی ٹیم اگر نیشنز کپ میں شرکت نہیں کرے گی تو اسے پابندیوں اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ایونٹ میں عدم شرکت پر 15000 یورو جرمانہ اور پرو لیگ میں شرکت پر پابندی لگ سکتی ہے۔نیشنز کپ میں عدم شرکت پر قومی ہاکی ٹیم پر اولپمکس میں کوالیفائی کرنے کے دروازے بھی بند ہوجائیں گے۔

    پی ایچ ایف نے نیشنز کپ میں شرکت کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزیر اعظم کو خط لکھے ہیں۔ جس میں پی ایچ ایف نے 3 کروڑ روپے کی مدد مانگی ہے۔ایف آئی ایچ نیشنز کپ جنوبی افریقہ میں 28 نومبر سے 4 دسمبر تک کھیلا جائے گا

    واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی کپ میں بھی پرائیوٹ سپانسر کی مدد سے شرکت کی تھی ۔ قومی ٹیم نے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • 5 سال میں 32 ارب ڈالر مالیت کی کمپنی بنانے والے نوجوان کا حیران کن زوال:27 ارب ڈوب گئے

    5 سال میں 32 ارب ڈالر مالیت کی کمپنی بنانے والے نوجوان کا حیران کن زوال:27 ارب ڈوب گئے

    واشنگٹن:سیم بینک مین فرائیڈ کو ’کرپٹو کنگ‘ کا خطاب ملے ابھی آٹھ ہی دن ہوئے تھے کہ ان کی کمپنی نے دیوالیہ ہونے کا دعویٰ کر دیا ، بس چند ہی دنوں میں 27 ارب ڈالرز سے محروم ہوگیا، شاید یہی وجہ ہےکہ فرائیڈ چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ اب ان کو امریکا میں تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کرپٹو کرنسی ایکسچینج ایف ٹی ایکس کے سابق باس ویڈیو گیمز کے شوقین ہیں

    گزشتہ پیر کی صبح سیم بینک مین فرائیڈ ایک ارب پتی تھا اورکرپٹوکرنسی کا "بادشاہ” سمجھا جاتا تھا۔ لیکن جمعہ تک، کرپٹو ایکسچینج FTX منہدم ہو چکا تھا اور 30 ​​سالہ کاروباری شخص کے اثاثوں کی قیمت صفر ہو گئی تھی، بلومبرگ نے اسے "تاریخ کی دولت کی سب سے بڑی تباہی” قرار دیا۔

    سیم بینکمین فرائیڈ کی ڈیجیٹل اثاثہ سلطنت، ایف ٹی ایکس کے لیے دیوالیہ پن کی فائلنگ نے 30 سالہ کاروباری اور ایک وقت کے کرپٹو کرنسی کنگ کے لیے فوری زوال پر مہر لگا دی۔ دیوالیہ پن کی فائلنگ میں 130 سے ​​زیادہ اداروں کو شامل کیا گیا ہے، بشمول ایف ٹی ایکس یو ایس اور تجارتی کمپنی المائدہ ریسرچ لمیٹڈ ہیں . یہ بات قابل غور ہے کہ صرف المائدہ10 بلین ڈالر کے اثاثے اور واجبات شامل ہیں۔

    امریکی دیوالیہ پن کوڈ کے تحت جب کوئی کمپنی باب 11 میں داخل ہوتی ہے، تو وہ کاروبار میں رہتی ہے جب کہ اپنے قرض دہندگان کی ادائیگی کے لیے ایک جارحانہ تنظیم نو کے منصوبے پر عمل کیا جاتا ہے۔ سیم بینک مین فرائیڈ نے ایف ٹی ایکس گروپ کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ان کی جگہ جان جے رے III کو نامزد کیا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق جس میں ان کے ایک ٹیکسٹ پیغام کا حوالہ دیا گیا ہے، 30 سالہ تاجر بہاماس میں ہے۔

    بلومبرگ کے حسابات کی بنیاد پر، سیم بینک مین فرائیڈ کی دولت ہفتے کے آغاز میں 16 بلین ڈالر تھی۔ لیکن جیسے ہی FTX کرپٹو ایکسچینج گر گیا، اس کے اثاثوں کی قیمت صفر ہو گئی، اور 30 ​​سالہ کاروباری شخص کے پاس صرف $1 رہ گیا۔ بلومبرگ کے ایک مضمون میں وہ "تاریخ میں دولت کی سب سے بڑی تباہی” کی بات کرتا ہے۔

    سیم بینک مین فرائیڈ باضابطہ طور پر 2021 میں ارب پتی بن چکے تھے جس کی وجہ ایف ٹی ایکس نامی کمپنی تھی جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج بن چکی تھی جس میں روزانہ 10-15 ارب ڈالر کی ٹریڈنگ ہوتی تھی۔

    2022 کے اوائل میں ایف ٹی ایکس کی مالیت کا تخمینہ 32 ارب روپے لگایا گیا تھا جو اس وقت تک ایک گھریلو نام بن چکا تھا اور مشہور شخصیات اس سے تعلق جوڑ رہی تھیں۔

    ان پر وال سٹریٹ جرنل نے یہ الزام بھی لگایا کہ المائدہ ریسرچ نے ایف ٹی ایکس کے صارفین کا پیسہ بطور قرض استعمال کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی۔ان کے اختتام کا آغاز اس وقت ہوا جب ایف ٹی ایکس کی مرکزی مدمقابل کمپنی بائنانس نے ایف ٹی ایکس سے جڑے تمام کرپٹو ٹوکن چند دن بعد فروخت کر دیے۔بائنانس کے چیف ایگزیکٹیو چینگ پینگ ژاو نے اپنے 75 لاکھ صارفین کو بتایا کہ ان کی کمپنی حال ہی میں سامنے آنے والے انکشافات کی وجہ سے ایسا کر رہی ہے۔اس قدم کے بعد پریشان صارفین نے ایف ٹی ایکس کرپٹو ایکسچینج سے اپنا پیسہ نکالنا شروع کر دیا جو مجموعی طور پر اربوں ڈالر تھا۔اور یوں چند دنوں میں اربو ڈالرز ڈوب گئے

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • یورپ میں مہنگائی انتہا کوپہنچ گئی:لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا

    یورپ میں مہنگائی انتہا کوپہنچ گئی:لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا

    پیرس:یورپ میں مہنگائی انتہا کوپہنچ گئی:لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا، اسکی پہلی وجہ کورونا وبا ہے اور دوسری وجہ یوکرین میں جنگ جاری ہے، اداس معاشی منظر نامہ یورپ بھر میں احتجاج کو متحرک کر رہا ہے۔ کئی یورپی ممالک میں مظاہرین تنخواہوں میں اضافے اور کام کے بہتر حالات کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

    برطانیہ میں دسیوں ہزار نرسیں پہلی بار ہڑتال پر جائیں گی، زندگی گزارنے کے اخراجات بڑھنے کے ساتھ ہی بہتر تنخواہ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

    آرسی این کی طرف سے بلائی گئی صنعتی کارروائی سال کے اختتام سے پہلے شروع ہو جائے گی، جو اس کی 106 سالہ تاریخ میں بے مثال ہے۔

    یونین کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں نرسوں کی تنخواہوں میں حقیقی معنوں میں 20 فیصد تک کمی آئی ہے جس کی وجہ سے اراکین کو اپنے خاندان کا پیٹ پالنے اور اپنے بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر سیکڑوں کارکن بہتر تنخواہ کے مطالبے پر رواں ماہ قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے واک آؤٹ کر رہے ہیں۔ 700 مزدور 18 نومبر سے تین دن تک ہڑتال کریں گے۔

    یورپ کے تمام ممالک اس وقت اپنےمعاشی صورت حال سے اس قدرپریشان ہیں کہ ان کی سلامتی بھی داو پرلگی ہوئی ہے، یورپ کے اکثرممالک نے اپنی معاشی تباہی کا ذمہ دار روس کوقراردیا ہے، اس کی وجہ توانائی کی فراہمی میں‌تعطل اور پھرگیس ،پٹرول اور دیگر توانائی کے ذرائع کی قیمتوں‌ میں ناقابل برداشت حد تک اضافے کو بھی قراردیا جارہا ہے

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • خوشاب میں اسد عمر اسٹیج پر توازن کھو کر گر گئے

    خوشاب میں اسد عمر اسٹیج پر توازن کھو کر گر گئے

    خوشاب:کپتان کا کھلاڑی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پھر کیا ہوا یہ منظرسب نے دیکھا ، کہا جاتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر خوشاب میں توازن کھو بیٹھے اور اسٹیج پر گر گئے۔پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ آج آٹھویں روز اسد عمر کی قیادت میں اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔

    اس حوالے سے خوشاب میانوالی روڈ کے مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ لگائے گئے، مرکزی پنڈال غلہ منڈی چوک میں سجایا گیا ہے۔

    استقبالی کیمپ میں اسد عمر اسٹیج پر کھڑے کارکنان کو ہدایات دے رہے تھے کہ اچانک گر گئے۔گرتے ہی بیٹھ کر خود کو سنبھالا اور پھر بیٹھ کر ہی مزید ہدایات دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔

    دوسری جانب حقیقی آزاد مارچ کا پنڈال آج جہلم کی تحصیل دینہ میں سجے گا، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی قیادت کرینگے۔

    دینہ میں حقیقی آزادی مارچ کی میزبانی فواد چوہدری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماء کرینگے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لانگ مارچ کے دوران ویڈیو لنک پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پرستمبرکا مہینہ بھاری گزرا :دومرتبہ اسٹیج سے گرگئے ،اطلاعات کےمطابق سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے خطاب کے دوران اسٹیج ٹوٹ گیا۔

    یوسف رضا گیلانی سیلاب سے متاثرہ راجن پور کے علاقے فاضل پور میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران اسٹیج ٹوٹ گیا، یوسف رضا گیلانی نے اسٹیج پر لڑکھڑانے کے باوجود تقریر جاری رکھی۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • یوکرین اور پولینڈ منصوبہ بندی سے روس اور نیٹؤ کے درمیان جنگ کروانا چاہتے ہیں:روس

    یوکرین اور پولینڈ منصوبہ بندی سے روس اور نیٹؤ کے درمیان جنگ کروانا چاہتے ہیں:روس

    ماسکو:متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا کا کہنا ہے کہ یوکرین اور پولینڈ یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ پر مارے جانے والے میزائل کے بارے میں "غیر ذمہ دارانہ بیانات” دے کر ان کے ملک اور نیٹو کے درمیان براہ راست تنازعہ کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔

    یہ میزائل منگل کو پولینڈ کے ایک دیہی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ اگرچہ نیٹو نے میزائل کی شناخت ایک آوارہ پراجیکٹائل کے طور پر کی ہے جو کہ "غالباً” غلطی سے یوکرین کی طرف سے فائر کیا گیا تھا، اس نے کہا کہ روس بالآخر ذمہ دار ہو گا کیونکہ اس نے جنگ شروع کی۔ وائٹ ہاؤس نے بھی کہا کہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ میزائل یوکرین کا تھا، اس کی حتمی ذمہ داری روس پر عائد ہوگی۔

    لیکن یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ میزائل یوکرین کی طرف سے داغا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے اعلیٰ کمانڈروں سے یقین دہانی ملی ہے کہ "یہ ہمارا میزائل نہیں تھا۔”

    بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیبنزیا نے کہا کہ اس طرح کے بیانات "بالکل غیر ذمہ دارانہ” ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر یہ میٹنگ طے شدہ نہ ہوتی تو اسے یوکرین اور پولینڈ کی روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم پر اکسانے کی کوششوں پر بات کرنے کے لیے بلانا پڑتا۔

    نیبنزیا نے زیلنسکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "یہ بیانات ایک ایسے شخص کی طرف سے آئے ہیں جو یہ معلومات حاصل کرنے میں ناکام نہیں ہو سکتا تھا کہ یہ یوکرین کے میزائل تھے جو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فائر کیے گئے تھے جو پولینڈ کی طرف اڑ گئے تھے۔”

    روسی ایلچی نے مزید کہا کہ "اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ صرف جان بوجھ کر غلط معلومات نہیں پھیلانا تھا بلکہ نیٹو کو، جو یوکرین میں روس کے ساتھ پراکسی جنگ لڑ رہا ہے، کو ہمارے ملک کے ساتھ براہ راست تصادم میں ملوث ہونے کے لیے اکسانے کی شعوری کوشش تھی۔”

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا