Baaghi TV

Author: News Editor

  • موت کاایک وقت مقررہے:عمرے پرجانےوالاپاکستانی شہری دومنٹ دل کی دھڑکن بند ہونےکےباجود بچ گیا

    موت کاایک وقت مقررہے:عمرے پرجانےوالاپاکستانی شہری دومنٹ دل کی دھڑکن بند ہونےکےباجود بچ گیا

    ریاض:موت کا وقت مقرر ہے ، نہ وقت سے پہلے اور نہ ہی وقت کے بعد موت آتی ہے،اللہ کی نشانیاں بھی اس وقت مقرر پر مہرثابت کرتی ہیں ، اسی سلسلے میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں سعودی طبی عملے نے دل کی دھڑکن بند ہونے والے پاکستانی شہری کی جان بچا گئی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں مناسک عمرہ کے دوران پاکستانی شہری کے دل کی دھڑکن دو منٹ تک بند رہی، لیکن معجزانہ طور پر وہ زندہ رہا۔

    حرم مکی کے ہلال احمر نے بتایا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اطلاع ملی کہ ایک 40 سالہ پاکستنای زائر کو سینے میں شدید درد کی شکایت ہے، اطلاع ملنے پر قریب ترین ٹیم مریض کے پاکستان پہنچی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

    ہلال احمر کے مطابق عمرہ زائر کے دل کے وال بند ہوگئے تھے جس سے ان کے خون کا بہاؤ رک گیا اور دل کی حرکت بھی بند ہوگئی، جس پر ٹیم نے سب سے پہلے زائر کی سانس کی بحالی کے لیے حرم کے مختلف حصوں میں موجود اے ای ڈی آلے کو استعمال کیا، اور اس کی سانس بحال کی اور پھر اسے مسجد الحرام کے اندر ہی واقع اجیاد اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

    ہلال احمر نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد پاکستانی شہری کو مکہ کے شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا، جہاں ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا، اور مکمل صحت یات ہونے تک اسپتال میں ہی رکھا گیا۔

    ہلال احمر کے مطابق پاکستانی شہری کی جان بچانے میں سب سے اہم کردار سانس کی بحالی کے لیے حرم میں نصب اے ای ڈی آلہ ہے، جسے ہلال احمر نے حرم انتظامیہ کے تعاون سے متعدد جگہوں پر نصب کر رکھا ہے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • آئندہ برس بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہوگا:پاکستان کی آبادی دنیا کی آبادی کا 3 فیصد ہے

    آئندہ برس بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہوگا:پاکستان کی آبادی دنیا کی آبادی کا 3 فیصد ہے

    جنیوا:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی 8ارب سے بڑھ گئی ہے، آئندہ سال بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ آبای والا ملک بن جائے گا۔

    پاکستان کی آبادی دنیا کی آبادی کا تین فیصد ہے اور یہاں شرح پیدائش 3.6 فیصد ہے، پاکستان ان 8 ملکوں میں سے ایک ہے جہاں 2050 تک دنیا کی آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ موجود ہوگا۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچنے کو انسانی ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے، 2030 تک دنیا کی آبادی ساڑھے 8 ارب ہو جانے کا امکان ہے جبکہ آبادی 2050میں 9.7 ارب اور2100 میں 10.4ارب ہوجائے گی، عالمی آبادی کی موجودہ تعداد 1950 میں 2.5 ارب عالمی آبادی کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔

    یو این رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1950 کے بعد سے دنیا کی آبادی سست ترین شرح سے بڑھ رہی ہے جبکہ 2020 میں آبادی کے اضافے کی شرح میں ایک فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق عالمی آبادی کو 7 ارب سے 8ارب ہونے میں 12سال لگے۔ تاہم آبادی میں اضافے کی شرح میں کمی کے باعث آبادی کو 8 سے 9 ارب ہونے میں 15سال لگیں گے۔

    اندازے کے مطابق 2037 میں دنیا کی آبادی 9ارب ہو جائے گی۔ دنیا کی 8 ارب آبادی کا نصف حصہ ایشیا میں ہے۔ ایشیائی ممالک چین اور بھارت سب سے زیادہ آبادی والے ممالک ہیں۔ دونوں کی آبادی 1.4 ارب سے زیادہ ہے۔

    1426ملین آبادی کے ساتھ چین دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے۔ جبکہ بھارت کی آبادی اس سے صرف تھوڑی سے کم 1412ملین ہے، تاہم چین کی آبادی میں اضافے کی شرح بہت کم ہوچکی ہے جس کے باعث 2023 میں بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

    اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی برانچ چیف ریچل سنو نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ 1960 کی دہائی کے اوائل میں اپنے عروج کے بعد دنیا کی آبادی میں اضافے کی شرح میں ڈرامائی طور پر کمی واقع ہوئی، شرح فرٹیلیٹی میں مسلسل کمی کی وجہ سے 2050 تک یہ تعداد ممکنہ طور پر 0.5 فیصد تک گر سکتی ہے۔

  • ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس؛ شعیب شیخ عدالت میں آنے سے گریزاں:بہانے پربہانہ

    ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس؛ شعیب شیخ عدالت میں آنے سے گریزاں:بہانے پربہانہ

    اسلام آباد: ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کو پیش ہونے کے لیے یکم نومبر تک آخری موقع دیا تھا وہ بھی گزرچکا ہے

    یاد رہےکہ اکتوبر کی سماعت میں سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ و دیگر کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی شعیب شیخ پیش نہ ہوئے تو سزا معطلی کا حکم واپس لینے پر غور کریں گے۔

    ایگزیکٹ کے شعیب شیخ سزا کے خلاف اپیل میں اکتوبرکی سماعت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے سزا معطلی کا حکم واپس لینے کی استدعا کردی۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر اشفاق نقوی نے عدالت کو بتایا تھا کہ شعیب شیخ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے۔ انہیں طلب کیا گیا تھا۔ عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ سزا معطلی کا حکم واپس لیا جائے۔ دریں اثنا شعیب شیخ کے وکیل کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیاتھا، جس میں کہا گیا کہ شعیب شیخ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

    اکتوبر کے مہینے کے پہلے ہفتے میں ہونےوالی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا تھا کہ شعیب شیخ کب پیش ہوں گے؟ جس پر وکیل نے آئندہ ماہ کی تاریخ مانگ لی تھی

    یاد رہے کہ شعیب شیخ اور دیگر نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 5 جولائی 2018ء کو شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ شعیب شیخ کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 20 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کی سزا معطل کر رکھی ہے۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم

    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم

    اسلام آباد:سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے جس کی منظوری سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کے اجلاس میں دی ہے۔

    دارالحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار تفویض کیا ہے۔

    سعودی کابینہ نے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وکمیونیکیشن کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات کرکے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرکے اس کا حتمی مسودہ قانونی کارروائی کے لیے پیش کیا جائے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا جو کہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

    محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

    اس سے قبل سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے اور دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • برطانوی وزیر ماحولیات زیک گولڈ اسمتھ 11 سالہ مصری بچی کے سوالوں سے گھبراکر بھاگ کھڑےہوئے

    برطانوی وزیر ماحولیات زیک گولڈ اسمتھ 11 سالہ مصری بچی کے سوالوں سے گھبراکر بھاگ کھڑےہوئے

    شرم الشیخ: برطانیہ کے وزیر ماحولیات زیک گولڈ سمتھ گیارہ سالہ بچی کے سوالوں سے جان چھڑا کر بھاگ نکلے۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری کاپ 27 کانفرنس کے موقع پر زیک گولڈ اسمتھ کا سامنا 11 سالہ موسمیاتی کارکن لیسیپریا کینگوجام سے ہوا تو ننھی موسمیاتی کارکن نے ان سے سوالات شروع کردیے۔

    اس ملاقات کی ویڈیو لیسیپریا نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ میں نے زیک گولڈ اسمتھ سے پوچھا کہ آپ جیلوں میں بند موسمیاتی کارکنوں کو کب رہا کریں گے جنہیں حکومت نے تیل اور گیس کے نئے لائسنس کے اجراء کے خلاف احتجاج پر گرفتار کیا تھا؟

     

    جس پر زیک گولڈ اسمتھ نے جواب دیا نو آئیڈیا اور اپنی جان چھڑا کر بھاگنے لگے جس پر لیسیپریا نے انکا پیچھا کیا اور سوالات کرتی رہی اس دوران بحث کے دوران ایک خاتون سرکاری اہلکار نے لڑکی کو روکنے کی کوشش بھی کی۔

    ٹوئٹر پر شیئر ویڈیو میں گفتگو کی آواز ٹھیک سنائی نہیں دے رہی لیکن ننھی ماحولیاتی کارکن کا کہنا ہے کہ زیک گوڈ اسمتھ نے جاتے جاتے کہا؛ میں اس سلسلے میں کچھ نہیں کر سکتا۔اس پر لیسیپریا نے کہا: ’اگر وہ کچھ نہیں کر سکتے تو پھر وزیر کیوں ہیں اور COP27 میں کیوں آئے ہیں؟۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • وزیرآباد واقعہ، جے آئی ٹی تشکیل، غلام محمود ڈوگر کنوینئر ہوں گے

    وزیرآباد واقعہ، جے آئی ٹی تشکیل، غلام محمود ڈوگر کنوینئر ہوں گے

    لاہور: وزیرآباد واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینئر غلام محمود ڈوگر ہوں گے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں عمر سرفراز چیمہ، غلام محمود ڈوگر ہیں، سی سی پی او لاہور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے کنوینئر ہونگے۔

    ممبران میں سید خرم علی، آر پی او ڈی جی خان، احسان اللہ چوہان، اے آئی جی مانیٹرنگ، انویسٹی گیشن برانچ ملک طارق محبوب ، ایس پی پوٹھو ہار اور نصیب اللہ خان، ایس پی سی ٹی ڈی بھی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبرگردش کررہی تھی کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام کرنے سے انکار کر دیا، جے آئی ٹی ارکان کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

    محکمہ داخلہ صرف واقعہ کی تفتیش کیلئے صرف لیٹرہی جاری کر سکی ،ارکان کو اب تک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے کسی نے آگاہ تک نہیں کیا گیا۔

    جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب بھی مقدمہ درج ہونے کے بعد چپ چاپ 14 روزہ کی ایکس پاکستان لیو پر چلے گئے، قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ کی جانب سے بھی تفتیش کے لئے کوئی حکم نہیں ملا، واقعہ میں ملزم نوید گوجرانوالہ پولیس کے پا س موجود ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کو12 روز گزرنے اور ملزم گرفتار ہونے کے باوجود مقامی عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، حملے کے ملزم کی تاحال گرفتاری بھی نہیں ڈالی جا سکی۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں اگلے 15روز کیلئے برقرار رہیں گی۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔

    اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں رد بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

    یاد رہے کہ 15 اکتوبر کو وفاقی وزیر خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے 31 اکتوبر تک تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    اسحٰق ڈار نے واشنگٹن سے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وزرات خزانہ میں اوگرا کی سمری مل چکی ہے اور میرے ساتھ یہاں واشنگٹن میں پہنچائی گئی ہے اور میں نے دیکھا ہے۔ سمری میں ‘پیٹرول میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے تبادلہ خیال کیا ہے۔مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے چاروں مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے اور 31 اکتوبر 2022 تک یہی قیمتیں جاری و ساری رہیں گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • عمران خان کو ملنے والے تحائف کے خریدار منظر عام پر آگئے

    عمران خان کو ملنے والے تحائف کے خریدار منظر عام پر آگئے

    لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملنے والے قیمتی تحائف خریدنے والے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق تحائف کے ساتھ سامنے آگئے۔

    عمر فاروق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والی قیمتی گھڑی دبئی میں فرح خان کے ذریعے بیچی، پانچ سے چھ ملین ڈالر کی گھڑی دو ملین ڈالر میں فروخت کردی گئی۔

    گھڑی کے خریدار کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے مجھ سے رابطہ کیا اور فرح خان گھڑی لے کرآئیں، میں نے گھڑی ساز کمپنی سے تصدیق کرائی تو ان کا کہنا تھا کہ 5 سے 6 ملین ڈالر میں مل جائے تو اچھی ڈیل ہے تاہم انہوں نے میرے ساتھ 2 ملین ڈالر میں ڈیل کی۔

    عمر فاروق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد نے انہیں تحائف دیے، انہوں نے یہ توشہ خانہ میں جمع کرائی اور پھر وہاں سے دبئی لے آئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر نے رابطہ کرکے بتایا کہ ہمارے پاس گھڑیوں کا اچھا سیٹ ہے اور فرح گوگی دبئی آکر آپ کو گھڑی دکھائیں گی۔ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ فرح گوگی میرے دفتر آئیں اور مجھے گھڑیاں دکھائیں۔ انہوں نے دبئی میں ساڑھے 7 ملین درہم بطور کیش ادا کیے۔ یہ گراف کی گھڑی تھی کعبہ کا ایڈیشن تھا۔

  • ایران میں اسلامی حجاب کےخلاف عالمی ذرائع ابلاغ کا پروپیگنڈا بے نقاب

    ایران میں اسلامی حجاب کےخلاف عالمی ذرائع ابلاغ کا پروپیگنڈا بے نقاب

    اسلامی جمہوریہ ایران میں تمام خواتین اسلامی حجاب کسی دباو یا محض قانون کی پاسداری کے لئے نہیں بلکہ اسلامی احکام اور اپنی ثقافت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کرتی ہیں، یہاں تک کہ غیر مسلم خواتین بھی ایرانی ثقافت کی پاسداری کرتے ہوئے اسلامی حجاب پہنتی ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بعض اسلام اور ایران دشمن ذرائع ابلاغ میں کچھ ایرانی خواتین کی جانب سے احتجاج کرنے کی خبریں شائع کی جا رہی ہیں اور ایسا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ایرانی خواتین حجاب اسلامی کے خلاف ہیں اور حکومت ان کو جبری طور پر حجاب پہننے پر مجبور کررہی ہے لیکن جب ایران کی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو معلوم ہوتاہے کہ اس ملک میں اسلام کے آنے سے پہلے بھی خواتین باقاعدہ طور پر حجاب کیا کرتی تھیں لہذا حجاب اس ملک کی ثقافت کا ایک حصہ ہے۔

    اس وقت عالمی ذرائع ابلاغ کی طرف سے یہ پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ ایران نے حجاب کے خلاف احتجاج کرنے والے 15ہزاراحتجاجی مظاہرین کو پھانسی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، یہ جھوٹ اس قدر جھوٹا ہے کہ اس دور میں اس قدر سخت فیصلہ کرنا کسی کے بس میں ہی نہیں

    ایک 22 سالہ کرد خاتون مہسا امینی کو مورالٹی پولیس نے ستمبر میں مبینہ طور پر اسکارف صحیح طریقے سے نہ پہننے پر حراست میں لیا تھا۔ اس کے نتیجے میں ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے، اور بہت سی خواتین نے خواتین کے حقوق کی وکالت کرنے کے لیے اپنے حجاب کے اسکارف کو آگ میں جلا دیا۔

    دوسری طرف یہ بھی پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ اب، ایرانی پارلیمنٹیرینز کی جانب سے مظاہرین کے لیے سخت سزاؤں کے مطالبے کے جواب میں ایرانی پارلیمنٹ نے کل 290 اراکین میں سے 227 کے ووٹ سے تقریباً 15,000 افراد کے لیے سزائے موت کی منظوری دی۔

    ایران کے خلاف عالمی سامراجی قوتوں کے پراپیگنڈہ کو بے نقاب کرتے ہوئے لاہور میں ایرانی قونصل جنرل لاہور رضا ناظری نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےعالمی سامراجی قوتوں کی اسلامی جمہوریہ ایران کی اسلامی ثقافت کے‌خلاف سازشوں کو بے نقاب کرتےہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری ایران کو غیرمستحکم کرکے خطے میں اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں ، ایران اسلامی اقدار کے خلاف کسی بھی ایسی کوشش کو سختی مسترد کردے گا

    باغی ٹی وی کو ملنے والی مصدقہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ میں یہ فیصلہ ہی نہیں ہوا کہ 15ہزارایرانیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا جائے
    یہ سب کچھ عالی میڈیا کی کارستانی ہے جواپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یہ تاثردینا چاہتے ہیں کہ ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور عالمی برادری کو ایران کے خلاف سخت نوٹس لینا چاہیے ، اس مذموم پراپیگنڈے کا مقصد ایران کے خلاف سازشوں کو عملی جامہ پہنانا ہے جو کبھی کامیاب نہین ہوں گی

  • نوجوان کیڈٹس پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں توانائیاں صرف کریں: آرمی چیف

    نوجوان کیڈٹس پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں توانائیاں صرف کریں: آرمی چیف

    لاہور:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان کیڈٹس پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اپنی توانائیاں صرف کریں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اپنے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر آرمی چیف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان کا استقبال کیا۔

    بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس دوران پی ایم اے کے کیڈٹس اور افسران سے بھی بات چیت کی۔

     

     

     

    اس موقع پر سپہ سالار نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے اعلیٰ تربیتی ادارے کے غیر معمولی اعلیٰ معیار اور اس کے لیے کوششوں کو سراہا اور مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اپنی توانائیاں صرف کریں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران، جوانوں سے بات چیت کی۔

    آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ بلوچ رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے کا استقبال کیا۔