Baaghi TV

Author: News Editor

  • سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرلیں

    سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرلیں

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے راہیں جدا کرلیں۔،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ سیزن میں عبدالرزاق کو سینٹرل پنجاب کا ہیڈ کوچ تعینات کردیا گیا تھا، حالیہ سیزن میں سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کی سلیکشن کے معاملے پر آل راؤنڈر تنقید کی زد میں آئے تھے اور پاکستان جونئیر لیگ کی سلیکشن کے معاملے پر بھی عبدالرزاق پر کئی اعتراضات سامنے آئے تھے۔

    پاکستان جونئیر لیگ میں حیدر آباد ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھاننے کے بعد عبدالرزاق سینٹرل پنجاب ٹیم کو جوائن نہیں کیا، سابق کرکٹر نے پاکستان جونئیر لیگ کی ٹیم حیدر آباد کے ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دیئے تھے۔

    مصباح الحق اور وقار یونس کے کوچنگ سے مستعفی ہونے کے بعد عبدالرزاق کو ایک سیریز کے لئے عبوری باولنگ کوچ بھی مقرر کیا گیا تھا۔

    پی سی بی ذرائع نے عبدالرزاق کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق آل راؤنڈر نے مختلف نجی چینلز کے ساتھ مصروفیات کے باعث استعفی دیا، پی سی بی میڈیا پالیسی کے تحت بورڈ کا کوئی ملازم میڈیا پر کام نہیں کرسکتا,ذرائع نے کہا کہ عبد الرزاق میڈیا پر کام کرنے کے خواہشمند تھے اسی بنا پر وہ مستعفی ہوئے۔

    واضح رہے کہ سابق کرکٹر کو 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے انٹرنیشنل اور 32 ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ عبدالرزاق ڈھائی سال سے پی سی بی کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھے۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • کراچی؛ دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی سی ٹی ڈی اہلکار دم توڑگیا

    کراچی؛ دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی سی ٹی ڈی اہلکار دم توڑگیا

    کراچی: سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس جنجال گوٹھ کے قریب دہشت گردوں کی پناہ گاہ پر چھاپے کے دوران مقابلے میں زخمی سی ٹی ڈی اہل کار دوران علاج دم توڑ گیا۔

    ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر کو سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں سی ٹی ڈی حکام اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار اہل کار زخمی ہوگئے۔

    زخمی پولیس اہل کاروں کو اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ شدید زخمی سی ٹی ڈی کے اہلکار ہیڈ کانسٹیبل ارشد جدون کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں منگل کی صبح ارشد جدون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔ارشد جدون ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی تھا۔ ارشد جدون تقریباً ایک ماہ سے وینٹی لیٹر پر تھا۔ شہید اہلکار تین بچوں کا باپ تھا۔

    واضح رہے کہ مذکورہ مقابلے میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں کالعدم تنظیم کے دوہائی پروفائل دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    یاد رہےکہ چند دن پہلےشہر قائد کے علاقے گلبرگ بلاک 12 میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکوؤں کی ہلاکت کے سلسلے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان میں سے ایک سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب غلام یاسین بھیو ہے، جس پر ایک کروڑ روپے انعام کی سفارش کی گئی تھی۔ ملزم غلام یاسین بھیو پر بھاری انعام زندہ یا مردہ گرفتاری پر تھا۔ہلاک ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 53 مقدمات درج ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف کار لفٹنگ، اسنیچنگ، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات تھے۔ ملزم پر دہشت گردی، فراڈ، غیرقانونی اسلحہ کے مقدمات بھی تھے۔ اس کے علاوہ ہلاک ملزم کے خلاف سندھ بھر میں مقدمات درج تھے، جن میں گلشن اقبال میں 9، شارع فیصل میں 8، عزیزبھٹی میں 8، گلستان جوہر میں 6، سچل میں 4، بہادرآباد میں 3، سکھر اے سیکشن میں 2 اور سہراب گوٹھ تھانے میں 2 مقدمات درج تھے۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛4 دہشت گرد ہلاک

    کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛4 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی پر اطلاعات پر آپریشن کیا۔

    کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے چند دن پہلے سیکورٹی فورسز کے خیبر ضلع میں آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے شکاس علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا جبکہ سپاہی سلیم نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سے متعلق ’ مسنگ پرسن‘ کا پروپیگنڈا بھی کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ مارے گئے دہشتگرد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • کراچی میں جلدایم کیوایم کا ایڈمنسٹریٹرتعینات کردیاجائےگا:کامران ٹیسوری گورنرسندھ

    کراچی میں جلدایم کیوایم کا ایڈمنسٹریٹرتعینات کردیاجائےگا:کامران ٹیسوری گورنرسندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی پی سے معاہدے کے مطابق کراچی میں جلد ہی ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا جائے گا۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق اولمپئین اصلاح الدین اینڈ ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں عنقریب یونیورسٹی کی تعمیر شروع ہو جائے گی ،کو چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے مل جل کر عوامی مسائل حل کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے ہمارا معاہد ہوا ہے کہ ڈی ایم سیز، کراچی اور حیدرآباد کا ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم کا ہوگا، اس حوالے سے بلدیاتی ایکٹ پر کام جاری ہے ، جلدی ہی کراچی میں ایم کیو ایم کا یڈمنسٹریٹر آ جائے گا۔
    گورنر سندھ کا کہناتھا کہآصف علی زرداری کی عیادت کرنے گیا تھا، ان سے صوبے میں امن اور عوام کے مسائل حل کرنے پر گفتگو ہوئی، آصف زرداری نے کہاکہ ہم مل جل کر مسائل حل کریں گے، وفاق کا نمائندہ ہونے کے ناطے سیاست میرا کام نہیں، یہ سیاست دانوں کا کام ہے۔

    کامران ٹیسوری کا کہناتھا کہ میں محبت کا پیغام پہنچا سکتا ہوں، کراچی کو اون کرنے کی ضرورت ہے، کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے، صوبے کی بہتری کے لیے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے درمیان اچھے تعلقات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ملک کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں کو موقع دے رہے ہیں، ان کو سوچنا ہوگا کہ کہیں وہ کسی سازش کا شکار تو نہیں ہو رہے۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • عمران خان کی تقریر سن کر جذباتی ہو گیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر کو قتل کی دھمکی دینے والے نے مانگی معافی

    عمران خان کی تقریر سن کر جذباتی ہو گیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر کو قتل کی دھمکی دینے والے نے مانگی معافی

    لاہور:عمران خان کی تقریر سن کر جذباتی ہو گیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر کو قتل کی دھمکی دینے والے پی ٹی آئی کے کارکن خرم نے ایک بارپھرمعافی مانگ لی ہے، اس حوالے سے اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں خرم کاکہنا ہے کہ وہ عمرے کی نیت سے سعودی عرب گیا ہوا تھا جہاں اس نے چیف الیکشن کمشنر اور اس کے اہل خانہ کوقتل فقط اس وجہ سے قتل کرنے کی دھمکی دی تھی کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قراردیا تھا

    خرم نامی پی ٹی آئی کا کارکن ہے اور اس نے اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ عمرے کی نیت سےسعودی عرب گیا تھا لیکن اس کو اس بات کا بہت دکھ ہے کہ اس نے عمرے جیسی عبادت کی ادائیگی کے دوران اس قسم کی غلط حرکت کی ، خرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی تقریر سن کر جذباتی ہو گیا تھا۔لیکن اب ضمیر بار بار ملامت کررہا ہے کہ میں چیف الیکشن کمشنر سے اور ان کے دیگراہل خانہ سے معافی مانگ لوں

     

    خرم محبوب کا کہنا تھا کہ وہ روضہ رسول پرحاضری کے لیے گیا تھا لیکن وہاں سے ایک ویڈیو وائرل کی تھی ، میری ضمانت ہوگئی ہے ، اب میں اپنے بیوی بچوں کے درمیان بیٹھا ہوں ،خرم محبوب نے بار بار کہا کہ میں بار بار معذرت چاہتا ہوں ،

    خرم کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے میرے بچے ہیں اور ہم چھ بہن بھائی ہیں اورہمارا ایسا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہےبس عمران خان کی تقاریرسن سن کر جزباتی ہوگیا تھا ،
    یاد رہے کہ چند دن پہلے وفاقی حکومت چیف الیکشن کمشنر اور اُن کی فیملی کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں، پی ٹی آئی کارکن خرم نے دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردی تھی

    یہ بھی یاد رہے کہ خرم کو سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا تھا بعد ازاں ضمانت پر رہائی ملی،عمران خان کو نااہل کرنے ہر خرم نے چیف الیکشن کمشنر اور انکے اہلخانہ کو قتل کی دھمکی دی تھی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • چینی کارکنوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کیلئے پاکستان کا بھرپور عزم کا اعادہ

    چینی کارکنوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کیلئے پاکستان کا بھرپور عزم کا اعادہ

    اسلام آباد: پاکستان نے ملک میں چینی کارکنوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کے لیے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز پر گزشتہ سال دہشت گردانہ حملے کے فیصلے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہم نے متعلقہ عدالت کے سنائے گئے فیصلے اور مقامی پولیس کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کو نوٹ کیا ہے۔

    ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ مخصوص سوالات متعلقہ حکام کو بھیجے جاسکتے ہیں لیکن اس معاملے میں فعال تفتیش، استغاثہ اور فیصلے نے ایک بار پھر انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے ایک بار پھر متاثرین کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چینی کارکنوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو دشمن قوتیں کبھی کمزور نہیں کر سکتی ہیں۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • یہ ثابت کرنےکےلیے کہ واقعی گولی لگی ہے ،جرائم پیشہ لوگ کس طرح ڈرامہ کرتے ہیں:

    یہ ثابت کرنےکےلیے کہ واقعی گولی لگی ہے ،جرائم پیشہ لوگ کس طرح ڈرامہ کرتے ہیں:

    لاہور:یہ ثابت کرنےکےلیے کہ واقعی گولی لگی ہے ،جرائم پیشہ لوگ کس طرح کہانی گھڑتے ہیں، اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے اس میں جرائم پیشہ افراد کی طرف سے جھوٹ کو کس طرح سچ کا لبادہ چڑھایا جاتا ہے ، ساری منظرکشی کی گئی ہے ،

    اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لیکوڈ جسے سپرٹ جم کا نام دیا جاتا ہے اس سے اس جگہ جہاں یہ ثآبت کرنےکی جعل سازی کی جاتی ہے وہاں اس لیکوڈ کو اتنی سی جگہ پر لگایا جاتا ہے کہ جہاں بعد میں دیگرکیمکل لگا کرگولی لگنے اور خون بہنے کا منظرپیش کیا جانا مقصود ہوتا ہے ،

     

    اس کے بعد ایک اورجسم سے ملتے جلتے مرکب کو اس انداز سے لگایا جاتا ہے کہ جس پر مزید کیمکل لگا کراس کی شکل ایسی کی جاتی ہے کہ جس سے دیکھنے والے کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ واقعی یہاں کوئی زخم ہے اور یہ زخم کسی چیز کے لگنے سے بنا ہے

    اس کے بعد ایک اور کیمکل لیکوڈ اٹیکس سے اس جگہ پراس طرح پینٹنگ کی جاتی ہے کہ جس سے یہ ظآہرہونے لگتا ہے کہ واقعی یہ کوئی گولی لگی ہے اور اس گولی لگنے کی وجہ سے گہرا زخم ہے ، پھر ایک اور کیمیکل لگا کراس جگہ کو حقیقی شکل دی جاتی ہے اور پھر کوگولیٹڈ بلڈ جل کے ساتھ اس طرح‌ حقیقی شکل دی جاتی ہے کہ دیکھنے والوں کو یقین آجاتا ہے کہ واقعی گولی لگی ہے اورزخم سے خون بہہ رہا ہوتا ہے

  • مانچسٹر یونائیٹڈ نے مجھے دھوکہ دیا، کلب چھوڑنے پر مجبور کیا گیا:کرسٹیانو رونالڈو

    مانچسٹر یونائیٹڈ نے مجھے دھوکہ دیا، کلب چھوڑنے پر مجبور کیا گیا:کرسٹیانو رونالڈو

    لندن :فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ کلب نے انہیں دھوکہ دیا ہے، کلب کے منیجر ایرک ٹین ہیگ اور کچھ سینئر ایگزیکٹوز نے مجھے زبردستی کلب سے باہر کرنے کی کوشش کی۔

    صحافی پیئرز مورگن کو انٹرویو میں رونالڈو نے دعویٰ کیا کہ اس سال موسم گرما میں کلب کے منیجر ٹین ہیگ نے انہیں کلب چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی اور کلب کی کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ٹین ہیگ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوال پر رونالڈو نے کہا میں ان کی کوئی عزت نہیں کرتا کیوںکہ وہ میری عزت نہیں کرتے، اگر آپ میری عزت نہیں کرتے تو میں کبھی آپ کی عزت نہیں کروں گا۔

    رونالڈو نے کہا نہ صرف کوچ نے بلکہ دو یا تین دوسرے لوگوں نے بھی مجھے کلب جھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی، لگتا ہے کہ مجھے دھوکہ دیا گیا اور میں نے محسوس کیا کہ بعض لوگ مجھے یہاں نہیں دیکھنا چاہتے، نہ صرف اس سال بلکہ گزشتہ سال بھی۔

    رونالڈو 11 سال بعد گزشتہ موسم گرما میں مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس آئے تھے۔ انہوں نے دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی کی حیثیت سے ریئیل میڈرڈ میں شامل ہونے کے لیے یونائیٹڈ کو چھوڑ دیا تھا لیکن کلب کو پریمیئر لیگ سیزن میں بدترین صورت حال کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چیمپیئز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • لاہور:کوکا کولا ایبک کپ کا 46 واں ایونٹ لاہور پولو کلب میں کل شروع ہوگا

    لاہور:کوکا کولا ایبک کپ کا 46 واں ایونٹ لاہور پولو کلب میں کل شروع ہوگا

    لاہور:لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا ایبک کپ کا 46 واں ایونٹ لاہور پولو کلب میں کل بروز منگل 15 نومبر کو شروع ہوگا۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار آٹھ گول کی 12 ٹیمیں شامل ہیں جنہیں چار پولز میں تقسیم کیا گیا۔ لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق کے مطابق کوکاکولا نے تاریخی ایبک کپ کو سپانسر کیا ہے۔

    پاکستان پولو ایسوسی ایشن کے اس کیلنڈر ایونٹ کا انعقاد اس سال 4-8 گول کیٹیگری میں کیا جا رہا ہے۔ زون اے میں باڑیز /ڈی ایس پولو، نیوایج کیبلز/ماسٹر پینٹس، ریمنگٹن فارما، زون بی میں ڈائمنڈ پینٹس، سلام پولو اور گارڈ رائس جبکہ پول سی میں ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل، ریجاس اور ایف جی /دین پولو، زون ڈی میں ری ماؤنٹس، ماسٹر پینٹس بلیک اور پلاٹینم ہومز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    ہر ٹیم میں غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں جو ارجنٹائن، انگلینڈ، ایران سے آئے ہوئے ہیں۔ آج بروز منگل 15 نومبر کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر ڈیڑھ بجے باڑیز /ڈی ایس پولو کے درمیان جبکہ دوپہر اڑھائی بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک سے ہوگا۔ بدھ کو پہلا میچ ساڑھے بارہ بجے ریمنگٹن فارما کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی ٹیموں کے درمیان، دوپہر ڈیڑھ بجے گارڈ رائس کا مقابلہ ری ماؤنٹس سے جبکہ دوپہر اڑھائی بجے نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس سے ہوگا اسی طرح دو ہفتے تک چاروں زونز کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہونے کے بعد 27 نومبر بروز اتوار کو ہوگا۔

  • پی ٹی آئی جلسے کے بعد پنڈال میں خواتین کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی جلسے کے بعد پنڈال میں خواتین کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل

    منڈی بہاوالدین:تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے اور آج منڈی بہاء الدین میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔

    اب سوشل میڈیا پر رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری کے پرسنل اسسٹنٹ اعجاز چوہدری کی جانب سے پنڈال میں خواتین کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

     

     

     

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم این اےامتیاز چوہدری کے پی اے اعجاز وڑائچ خواتین میں پیسے تقسیم کر رہے ہیں۔ویڈیو میں خواتین کو 2 ، 2 ہزار روپے دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم این اےامتیاز چوہدری کے پی اے اعجاز وڑائچ خواتین میں پیسے تقسیم کر رہے ہیں۔

    ویڈیو میں خواتین کو 2 ، 2 ہزار روپے دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے جیو نیوز نے ایم این اے حاجی امتیاز چوہدری کے پی اے اعجاز وڑائچ سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ جلسے میں لانے کے پیسے نہیں دے رہے تھے بلکہ رکشے کا کرایہ دے رہے تھے۔