Baaghi TV

Author: News Editor

  • آئی جی پنجاب فیصل شاہکار رخصت پر چلے گئے

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار رخصت پر چلے گئے

    لاہور:آئی جی پنجاب فیصل شاہکار 14 روزکی رخصت پر چلے گئے۔اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے چودہ دن کی چھٹی مانگ رکھی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ کنور شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

    راولپنڈی:عوامی احتجاج پرپی ٹی آئی کا ایئرپورٹ روڈ پر جاری احتجاجی دھرنا ختم

    خیال رہے کہ عمران خان پر حملے کے بعد فیصل شاہکار نے آئی جی پنجاب کے طور پر کام کرنے سے معذرت کی تھی۔پنجاب حکومت نے 8 نومبر کو صوبے میں نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی تقرری کے لیے وفاق کو 3 نام بھجوادیے ہیں۔

    صوبائی حکومت نے وفاق کو آئی جی پنجاب کے جو نام ارسال کیے ہیں، اُن میں فیاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وفاقی حکومت کی جانب سے فیصل شاہکار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کے بعد صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کی مرضی سے ایف آئی آر درج نہ ہونے پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے برطرف کردیا۔

    سابق عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر عدم اطمینان و تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے فیصل شاہکار عہدے سے فارغ کردیا تھا، جس کی صوبائی کابینہ نے بھی منظوری بھی دے دی تھی ، تاہم وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب کی خدمات واپس لینے سے انکارکردیا تھا اور آج ان کی طرف سے یہ اطلاع شیئر کی گئی کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہےہیں

  • اداروں کےخلاف تقاریرعمران خان پرسنگین مقدمات درج کرنےکی تیاری

    اداروں کےخلاف تقاریرعمران خان پرسنگین مقدمات درج کرنےکی تیاری

    لاہور:اداروں اوراہم شخصیات کے خلاف تقریریں اور بیان بازی عمران خان کے گلے پڑنے کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم کے خلاف ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی۔

    اس حوالےسے یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بہت جلد پیکا ایکٹ اورتعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔ پیکا دفعات نفرت انگیز تقاریر ،جعل سازی اور عوام میں اشتعال پھیلانے سے متعلق ہیں۔

    سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ عمران خان تقاریر کرتے وقت اداروں سے متعلق وہ بھی باتیں کہہ جاتے ہیں جو کہ ان کو نہیں کہنی چاہیں،عمران خان کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعہ 10 اور 11 کے تحت مقدمہ بنایا جائے گا۔ تعزیرات پاکستان کی دفعات 120 بی ، 124 اے ، 505, 506 , 109/ 134 مقدمے میں شامل ہوں گی۔

    وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے شوکت خانم اسپتال میں اُن کی پریس کانفرنس کو بنیاد بنایا جائے گا۔اسی کی بنا پر فوجی قیادت پر الزامات، دھمکی اور عوام کو بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد ہوگا۔

    راولپنڈی:عوامی احتجاج پرپی ٹی آئی کا ایئرپورٹ روڈ پر جاری احتجاجی دھرنا ختم

    تحریک انصاف کی قیادت کےخلاف ایکشن فوجداری قوانین کے تحت لیا جائےگا،حکومت نےمقدمات کےاندراج کےلیےقانونی ماہرین سےبھی رائے مانگ لی۔سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور انتہا پسند ایجنڈا کی تکمیل پر کام کرنےکے الزام کے تحت بھی کارروائی کی جائے گی۔

  • پی ایس ایل 8:بڑے بڑے انٹرنیشل کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کےخواہشمند

    پی ایس ایل 8:بڑے بڑے انٹرنیشل کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کےخواہشمند

    لاہور:پی ایس ایل سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کیلئے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔ آسٹریلوی کپتان آرون فنچ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھی مینز ٹیم کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پر خوشی سے نہال

    پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کیلئے بڑے بڑے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔

    رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کپتان آرون فنچ نے بھی دستیابی ظاہر کردی، وہ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے، نیوزی لینڈ کے جمی نیشم اور مارٹن گپٹل بھی آئندہ سال ہونیوالے سیزن کیلئے دستیاب ہیں۔

    پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

    ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن، انگلینڈ کے عادل رشید اور سری لنکا کے راجا پکشا بھی پاکستان سپر لیگ 8 میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

    انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

    رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 8 میں تمام انٹرنیشنل کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری کیلئے دستیاب ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ تمام غیرملکی اور ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جلد جاری کرے گا۔

    امکان ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ 18 سے 22 نومبر کے درمیان کرائی جائے گی۔

  • سردیوں میں ناشتےاورکھانےکیلئےکتنی اورکب گیس ملےگی؟سیکریٹری پیٹرولیم نےبتادیا

    سردیوں میں ناشتےاورکھانےکیلئےکتنی اورکب گیس ملےگی؟سیکریٹری پیٹرولیم نےبتادیا

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس عامر اقبال گوپانگ کی زیرصدارت ہوا۔جس میں سردیوں میں گیس کی قلت کےحوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پرتفصیلی گفتگو ہوئی،اجلاس کے دوران کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا معاملہ زیر غور آیا۔ اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ دی۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جاری اہم اجلاس میں ایس ایس جی سی کے حکام نے بتایا کہ اس وقت سوئی سدرن کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس قلت کا سامنا ہے، کراچی میں ایک لاکھ 90 ہزار کنکشنز ہیں، پورے کراچی میں فوری گیس کی فراہم ممکن نہیں ہے، کوشش ہے جہاں گیس پریشر کم ہے وہاں ایل پی جی پہنچائیں، کراچی میں ایک لاکھ صارفین کو ایل پی جی سلنڈر فراہم کریں گے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے، کمپنیوں کے پریشر پمپس چلنے سے گھریلو صارفین کو مشکلات ہوتی ہے، فیکٹریوں کے پریشر پمپس کو چھاپے مار کر روکیں گے۔

    اجلاس کے دوران سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ 10 سال بعد پاکستان میں مقامی گیس کا ذخیرہ ختم ہوجائےگا، سیاسی عدم استحکام کے باعث غیر ملکی کمپنیاں نہیں آ رہیں،

    سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہم ایل این جی 40 ڈالر کی خرید کر گھریلو صارفین کو 3 ڈالر میں دے رہے ہیں، مہنگی ایل این جی خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے، بقایا جات جمع ہونے سے گیس کمپنیاں دیوالیہ ہونےکے قریب ہیں۔

    گیس کی ترسیل کے حوالے سے سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ پابندیوں کے باعث ایران اور روس سےگیس نہیں لےسکتے، روس اور یوکرین جنگ کے بعد دنیا میں گیس ہی نہیں، اگر پیسوں کا بندوبست کر بھی لیں تو گیس نہیں ملے گی۔

    موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ گھریلوصارفین کو سردیوں میں ناشتے اور کھانے کے اوقات میں صرف 8 گھنٹےگیس ملےگی، صارفین کو 16گھنٹےگیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہےگا، سی این جی اسٹیشن کو بتا دیا اگلے دو ماہ گیس نہیں ملےگی۔ موجودہ بحرانی صورتحال میں گھریلو صارفین کو 8 گھنٹے گیس دے دیں توبڑی کامیابی ہوگی۔

  • فائنل پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان:سیمی فائنل میں کس کے ساتھ کیاہوا؟شہبازشریف نے ٹویٹ کردی

    فائنل پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان:سیمی فائنل میں کس کے ساتھ کیاہوا؟شہبازشریف نے ٹویٹ کردی

    اسلام آباد:فائنل پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان:سیمی فائنل میں کس کے ساتھ کیاہوا؟شہبازشریف نے ٹویٹ کردی،اطلاعات کے مطابق سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کوشکست پرجہاں بھارتی خود پریشان اور دکھی ہیں وہاں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ کے بارے میں بڑی امید کی جارہی ہے ، اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان نے بھی ٹویٹ کرکے فائنل میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے معرکے کے متعلق خبردی وہاں ، بھارت کے‌حوالے سے بھی اشاروں اشاروں میں بڑی بات کہہ گئے

    اس سے پہلے آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بھارت کے خلاف اس میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے 170 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

    انگلینڈ کی اس فتح پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کی ہے۔

    اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’اس اتوار کو 152/0 بمقابلہ 170/0 ہوگا۔‘

     

    کہاجارہاہےکہ اس ٹوئٹ میں دراصل وزیراعظم شہباز شریف کااشارہ بھارت کی 10وکٹوں سےشکست کی طرف ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی اور 152رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔

    انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

    بھارت کو سیمی فائنل میں بدترین شکست، پاکستان اور انگلینڈ فائنل میں مدمقابل ہونگے

    اسی طرح آج ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھی بھارت کے 168 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 170 رنز بنائے اور میچ 10وکٹوں سے جیتا۔

    اللہ کہتاہےمحنت کرواوریقین رکھو:معاملات آسان کردوں گا’اللہ نےہماری…

    انگلینڈ کی اس فتح کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل اتوار 13 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور انگلینڈ ایک ایک بار ورلڈ کپ جیت چکے ہیں۔

  • پاکستان میں تعلیم کی صورت حال اس قدربہترنہیں جتنی بتائی جارہی ہے:اقوام متحدہ

    پاکستان میں تعلیم کی صورت حال اس قدربہترنہیں جتنی بتائی جارہی ہے:اقوام متحدہ

    لاہور:پاکستان میں تعلیم کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا جارہا ہےاور پاکستان کی حکومتوں کے دعوے کس قدر سچے ہیں اس حوالے سےپاکستان میں تعلیم کی پسماندگی کو بے نقاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں تعلیم کی صورتحال کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

    وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

    پاکستان میں تعلیم کی خستہ حال صورت حال پر عالمی ادارے نے تشویش کا اظہارکیا ہے، یونیسکونےاپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ پاکستان میں سرکاری تعلیمی اداروں کی کمی کےباعث نجی تعلیمی اداروں میں تیزی سےاضافہ ہورہا ہے، نجی تعلیمی اداروں کے فروغ سے سرکاری تعلیمی اداروں کو حقارت سے دیکھا جارہا ہے۔

    اقوام متحدہ کے تعلیم اور صحت کے حوالے سے ادارے یونیسکو کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا میں 27 فیصد طلبا نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم جب کہ پاکستان میں یہ تعداد دگنی ہے، پاکستان میں غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔

    کس نے کہا ہے کہ روس ایٹمی جنگ کی تیاری کررہا ہے:جھوٹ سے کام نہ لیاجائے:روس

    پاکستان کے حوالے سے یونیسکو کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ایک تہائی سےزیادہ طلبا نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں نجی تعلیمی اداروں کے 45 اور سرکاری اسکولوں کے25 فیصد طلبا ٹیوشن سینٹر بھی جاتے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 92 طلبا کے لیے ایک استاد ہے۔

    کسانوں کو بیج اور کھاد پر 5 ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینے کا اعلان

    رپورٹ کےمطابق ملک میں میٹرک کے59 فیصد طلبا اسکولوں کے علاوہ مختلف اکیڈمیز بھی جاتے ہیں، پاکستان میں اکیڈمیزاور ٹیوشن سینٹر کی فیس اضافی بوجھ ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں شرح خواندگی کوہرآنے والی حکومت تسلی بخش قرارد یتی آئی ہے اوراس مقصد میں مزید بہتری کےلیے تعلیم کے میدان میں بہت زیادہ خرچ کرنےکےدعوے کیے ہیں لیکن اقوام متحدہ کی رپورٹ نےپاکستان میں تعلیم کی خستہ حال صورت حال کومزید مخدوش قراردیتے ہوئے اس میں بہتری کےلیے مزید اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے

  • کس نے کہا ہے کہ روس ایٹمی جنگ کی تیاری کررہا ہے:جھوٹ سے کام نہ لیاجائے:روس

    کس نے کہا ہے کہ روس ایٹمی جنگ کی تیاری کررہا ہے:جھوٹ سے کام نہ لیاجائے:روس

    ماسکو:روس نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ یوکرین میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا منصوبہ بنا رہا ہے، اس نے صاف طور پر تسلیم کیا ہے کہ اس طرح کے منظر نامے سے جوہری جنگ شروع ہو جائے گی، جو اس کے بقول "کبھی نہیں چھیڑنی چاہیے۔”

    بدھ کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی رپورٹ پر اقوام متحدہ کے مکمل اجلاس کے دوران، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روسی وفد کے رکن الیگزینڈر شیوچینکو نے ان دعوؤں کی تردید کی کہ ماسکو نے سابق میں چھوٹے ایٹمی وار ہیڈز استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    انہوں نے یوکرین میں روسی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔”آج کے مکمل طور پر بے بنیاد الزامات کے جواب میں کہ روس مبینہ طور پر یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے دوران جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دے رہا ہے، ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہیں گے کہ اس علاقے میں روس کا نظریہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور ایسا نہیں ہے۔ کسی بھی توسیعی وضاحت کی اجازت دیں،”

    شیوچینکو نے کہا کہ "روس اس اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے کہ جوہری جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہو سکتا اور اسے کبھی نہیں چھیڑنا چاہیے۔”

    مغربی حکام کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔ انہوں نے روسی حکام کے حالیہ بیانات کو لیا ہے کہ روس اس طرح کی طاقت کے استعمال کے خطرے کے طور پر اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے اپنے تمام ہتھیار استعمال کرے گا۔

    منگل کے روز اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ اگر روس نے اپنے دشمنوں کے خلاف جوہری حملے کی اپنی "خوفناک” دھمکیوں کو انجام دیا تو امریکہ جواب میں اپنی فوجی طاقت کی پوری طاقت استعمال کرے گا، یہ ایک مضمر خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا، "وہ اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ وہ ایسا کچھ کریں گے لیکن ہم جانتے ہیں کہ روس جھوٹ بولنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم ان کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں،” انہوں نے مزید کہا، "ہم نے انہیں نجی اور براہ راست پیغام دیا ہے کہ وہ اسے قبول کریں۔ ایسے قدم پر ان کا احتساب کیا جائے گا۔”

    اقوام متحدہ میں اجلاس کےدوران، یوکرین کےاقوام متحدہ کےایلچی اناتولی زلینکونےکہا کہ Zaporizhzhia نیوکلیئر پاور پلانٹ پر روس کی فوجی کارروائی ماسکو کے اپنے بیان کردہ معیارات کے خلاف ہے۔

    اقوام متحدہ میں یورپی یونین کے وفد کے سربراہ اولاف سکوگ نے ​​بھی کہا کہ روس کے اقدامات سے یوکرائنی جوہری تنصیبات کو سنگین اور براہ راست خطرات لاحق ہیں، انہوں نے ماسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرائن کی حدود میں موجود تمام جوہری تنصیبات سے دستبردار ہو جائے۔

    انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

    روسی ایلچی نے کہا کہ یوکرین اور یورپی یونین کے نمائندے "تعمیری بات چیت کے مقصد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور بحث کو سیاسی بناتے ہیں۔”روس اس سے قبل بھی یوکرین میں جنگ کے دوران جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو مسترد کر چکا ہے۔

    روس نے یوکرین میں جوہری یا کیمیائی ہتھیاروں کی ممکنہ تعیناتی کے بارے میں میڈیا کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کو تنازع میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اپنے جوہری ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی "کوئی ضرورت نہیں” ہے۔

    اگست کے اوائل میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایٹمی جنگ کے نتائج کے خلاف خبردار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم اس حقیقت سے آگے بڑھ رہے ہیں کہ جوہری جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہو سکتا اور اسے کبھی نہیں چھیڑنا چاہیے، اور ہم عالمی برادری کے تمام اراکین کے لیے مساوی اور ناقابل تقسیم سلامتی کے لیے کھڑے ہیں۔”

    نیپال اور بھارت میں آنے والےشدید زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

    لیکن، یوکرین کے چار علاقوں کو روس کے ضم شدہ حصوں کا باضابطہ طور پر اعلان کرنے کی تقریب کے دوران، پوتن نے کہا کہ روس "ہماری سرزمین” کے دفاع کے لیے "ہماری تمام قوتیں اور ذرائع استعمال کرے گا۔”

    "کیف حکام کو ان لوگوں کی مرضی کا احترام کرنا ہوگا،” انہوں نے یوکرائن کے چار علاقوں کے لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا۔ "ہم اپنی تمام قوتوں اور وسائل کو اپنے اختیار میں استعمال کرتے ہوئے اپنی سرزمین کی حفاظت کریں گے، اور لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ یہ ہمارے لوگوں کی آزادی کا عظیم مشن ہے۔”

    یوکرین کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے تمام مقبوضہ علاقے واپس لینے کے لیے پرعزم ہے۔

    روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین کے تنازع کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے اور ایشیا پیسفک خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

    یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین میں ایک "خصوصی فوجی آپریشن” کا آغاز کیا جس کا اعلان ملک کو "ڈی نازیفائی” کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے، امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے روس کے اعتراضات پر کیف کو بھاری ہتھیاروں کی بڑی کھیپ فراہم کرتے ہوئے ماسکو کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

  • کوٹ ادو میں 3 بچوں کے قاتل ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

    کوٹ ادو میں 3 بچوں کے قاتل ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

    کوٹ ادو:کوٹ ادو میں ڈکیتی کےدوران3بچوں کے قاتل ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سےہلاک ہوگئے۔24 اکتوبرکوکوٹ ادو میں سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 3 لڑکوں کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس نے واقعے میں ملوث مجید کھنڈ اور صادق درکھان نامی 2 ڈاکوؤں کو گزشتہ روز وسطی پنجاب سے حراست میں لیا تھا۔

    پولیس ترجمان وسیم خان کے مطابق گرفتار دونوں ڈاکوؤں کو اسلحے کی برآمدگی کے لیے احسان پور لے جایا جارہا تھا کہ سندیلہ چوک کے قریب ڈاکوؤں کے 5 مسلح ساتھیوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ساتھیوں کی فائرنگ سے پولیس موبائل میں موجود دونوں گرفتار ڈاکو مارے گئے۔

    واقعے کے بعد حملہ آور ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ،پولیس نے ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے 3 بچوں کو قتل کرنے والے تیسرے ڈاکو کاشف رند کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • کسانوں کو بیج اور کھاد پر 5 ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینے کا اعلان

    کسانوں کو بیج اور کھاد پر 5 ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینے کا اعلان

    کراچی:سندھ حکومت نے کسانوں کو بیج اور کھاد پر 5 ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینے کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ورلڈ بینک کے 13 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھی مینز ٹیم کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پر خوشی سے نہال

    وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بتایا کہ ربیع کی فصل کے بیج اور کھاد کیلئے کاشتکاروں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

    عالمی بینک نے پہلے ہی 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کرنے پر اتفاق کیا اور 25 ایکڑ سے زائد زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو صوبائی حکومت سبسڈی دے گی۔

    ملاقات میں مراد علی شاہ اور عالمی بینک کے نمائندوں نے ڈسپنسریز اور اسپتالوں کی مرمت اور بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عالمی بینک نے صحت کی سہولیات کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے چالیس ملین ڈالر قرض کی پیشکش کی۔

  • پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

    پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے پر سابق ویسٹ انڈین کرکٹر این بشپ بھی حیران ہوگئے۔

    بدھ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں شاہینوں نے کیویز کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے ابتدائی دو میچز بھارت اور زمبابوے سے ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل دکھائی دے رہا تھا، اپنی کارکردگی کے ساتھ گرین شرٹس کو دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا پڑا اور فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے اگر مگر کی صورتحال تھی۔

    معاملہ کچھ یوں ہوگیا تھا کہ اتوار کو سپر 12 مرحلے کےآخری 3 میچز سے گروپ 2 میں شامل پاکستان،بنگلادیش ، جنوبی افریقا اور بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچے کا فیصلہ ہونا تھا، اگر گرین شرٹس کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس کے لیے ضروری تھا کہ وہ اپنا آخری میچ بنگلادیش سے جیتےاور پھر نیدرلینڈز یا تو جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے یا پھر بھارت کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست ہو۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھی مینز ٹیم کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پر خوشی سے نہال

    تاہم ہوا یوں کہ اتوار کو پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کیا جبکہ بھارت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرگیا جس کے بعد بنگلادیش اور پاکستان کا دن کا دوسرا میچ کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کرگیا۔

    قبل ازیں پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلے سیمی فائنل اور پھر بدھ کو نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    شاہینوں نے کیویز کو دبوچ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے پر جہاں پاکستان نے سب کو حیران کیا وہیں سابق ویسٹ انڈین کرکٹر این بشپ بھی ابھی تک یقین نہیں کرپارہے کہ پاکستانی ٹیم فائنل میں کیسے پہنچ گئی؟

    ٹی 20: محمد رضوان اور بابر اعظم کی نویں سنچری پارٹنرشپ

    پہلے سیمی فائنل کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بشپ نے کہا کہ ‘یہاں سڈنی میں رات کے 2 بج رہے ہیں اور اب تک حیران ہوں کہ پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے’۔