Baaghi TV

Author: News Editor

  • امریکی وسط مدتی انتخابات؛ پاکستانی امیدوار بھی کامیاب

    امریکی وسط مدتی انتخابات؛ پاکستانی امیدوار بھی کامیاب

    واشنگٹن:امریکا میں ہونے والے وسطِ مدتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم کچھ حلقوں کے نتائج بھی سامنے آئے ہیں جن میں کئی پاکستانی نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وسط مدتی الیکشن کے ابتدائی نتائج میں ٹیکساس سے پاکستانی نژاد امریکی شہری سلمان بھوجانی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔

    اسی طرح ٹیکساس میں ہی پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سلیمان لالانی کی جیت کا امکان روشن ہے۔ علی سجاد مسلسل تیسری بار بھی آرٹیشیا شہر کے میئر منتخب ہوگئے۔

    ادھر کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ فورٹی میں پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈاکٹر آصف محمود کا ری پبلکنز کے کانگریس یونگ کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ ڈاکٹر آصف محمود کے پہلے مسلمان سینیٹر کے طور پر کامیابی کے امکانات بھی ہیں۔

    علاوہ ازیں علی سجاد نے آرٹیشیا شہر کا میئر منتخب ہونے کی ہیٹ ٹرک کرلی۔ انھیں مسلسل تیسری بار فتح ملی۔ ان کا تعلق حکمراں جماعت ڈیموکریٹک سے ہے تاہم ان انتخابات میں ری پبلکنز کے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے امکان ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا میں ایوان زیریں کو ایوان نمائندگان اور ایوان بالا کو سینیٹ کہا جاتا ہے اور ان دونوں ایوان کے ارکان کو مجموعی طور پر کانگریس کہا جاتا ہے یعنی کانگریس سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے تمام ارکان پر مشتمل مشترکہ پارلیمنٹ ہے۔

    اس وقت ایوان بالا میں مجموعی 100 نشستوں میں سے 48 حکمراں جماعت کے پاس ہیں اور دو آزاد امیدواروں کی حمایت بھی حاصل ہے جب کہ 50 ہی نشستیں اپوزیشن ری پبلکنز کے پاس ہیں۔

    ایوان زیریں یعنی ایوان نمائندگان میں مجموعی نشستیں 435 ہیں جن میں سے 220 حکمراں جماعت جب کہ 212 ری پبلکنز کو حاصل ہیں 2 نشستیں خالی ہیں اور 6 براہ راست ممبر ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایوان نمائندگاں میں 435 میں سے حکمراں جماعت 188 اور ری پبلکنز 202 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لیں گی تاہم اکثریت ثابت کرنے کے لیے 218 نشستوں کی ضرورت ہوگی۔

    اسی طرح سینیٹ کی 35 نشستوں میں سے اکثر پر ری پبلکنز کی جیت کے امکانات ہیں جس کے بعد سینیٹ میں دلچسپ صورت حال ہوجائے گی اور صدر جوبائیڈن کو اپنی پالیسیوں کی منظوری کے لیے اپوزیشن کی سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ امریکا میں ہر دو سال بعد وسط مدتی الیکشن ہوتے ہیں جس میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 100 نشستوں میں سے 35 نشستوں پر ووٹنگ ہوتی ہے۔

  • برطانوی بادشاہ چارلس کو انڈے مارنے کی کوشش

    برطانوی بادشاہ چارلس کو انڈے مارنے کی کوشش

    لندن:ایک شخص کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو انڈے مارنے کی کوشش نے اس واقعہ کودنیا بھر میں وائرل کردیا ہے ،اس حوالے سے برطانوی حکام نے بھی تصدیق کی ہےکہ برطانیہ کےبادشاہ چارلس سوئم پر انڈے مارنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا پارکر برطانیہ کے شہر یورک میں روایتی راستے سے داخل ہورہے تھے جب ایک شخص نے ان پر انڈے مارنے کی کوشش کی۔

    ویڈیو میں متعدد انڈوں کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے مگر کوئی بھی شاہی جوڑے کو نہیں لگا۔

    اس کے فوری بعد پولیس نے ہجوم میں موجود ایک شخص کو حراست میں لے لیا جو نعرے لگارہا تھا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے تعمیر کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر وہاں موجود افراد نےانڈے پھینکنے والے شخص کے خلاف نعرے بازی کی۔اس شخص کی گرفتاری کے بعد بادشاہ چارلس نے یورک شہر میں داخلے کی روایتی تقریب کو مکمل کیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق آج برطانوی بادشاہ چارلس اس شہر میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے کا افتتاح کریں گے۔

  • کرکٹ کےبعد ہاکی کےمیدان سے بھی خوشی کی خبر:پاکستان نےجاپان کوہرادیا

    کرکٹ کےبعد ہاکی کےمیدان سے بھی خوشی کی خبر:پاکستان نےجاپان کوہرادیا

    ایبوہ:کرکٹ کےبعد ہاکی کےمیدان سے بھی پاکستانیوں کےلیےخوشی کی خبر:پاکستان نےجاپان کوہراکرتیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ، اطلاعات کے مطابق آج سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے ایشین چیمپین جاپان کو 3-5 گول سے شکست دیکر 11 سال بعد ایونٹ میں وکٹری سٹینڈ پر جگہ بنا لی۔

    تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا. مذکورہ میچ میں پاکستان نے جاپان کو ایک سنسنی خیز مقابلہ میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا. پاکستان کی جانب سے 11ویں منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول, 18ویں منٹ میں افراز احمد نے پینلٹی کارنر کے زریعے, 27ویں اور 31ویں منٹ میں رومان نے دو فیلڈگول, 53ویں منٹ میں رانا عبدوحید نے فیلڈ گول سکور کیا. جبکہ جاپان کی جانب سے 10ویں منٹ میں کینٹارو نے, 31ویں اور 50ویں منٹ میں یوما نے دو گول سکور کئے.

    ایونٹ میں 11 سال بعد پاکستان تیسری پوزیشن حاصل کرکے برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگیا. اس سے قبل پاکستان نے ایونٹ کا فائینل آسٹریلیا کے مدمقابل 2011 میں کھیلا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم میں 9 باصلاحیت اور نوجوان کھلاڑیوں نے اس ایونٹ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آگاز کیا اور ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

    مذکورہ ایونٹ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، ساوتھ افریقہ اور مصر شامل ہیں۔

    سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائینل کل میز بان ٹیم ملائشیا اور کوریا کے مابین کھیلا جائیگا

  • آرمی چیف کی قومی ٹیم کو نیوزی لینڈکیخلاف سیمی فائنل جیتنے پر مبارک باد

    آرمی چیف کی قومی ٹیم کو نیوزی لینڈکیخلاف سیمی فائنل جیتنے پر مبارک باد

    راولپنڈی:پاک فوج کےسربراہ نےپاکستان کی فتح پرپاکستان کی کرکٹ ٹیم اورٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دیتےہوئے کہا ہےکہ یہ سب پاکستانیوں کی فتح ہے،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےپاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کےخلاف سیمی فائنل جیتنےپرمبارک باد دی ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا ہےکہ بہترین پرفارمنس کے ساتھ سیمی فائنل جیتنے پر ٹیم پاکستان کو مبارک باد، فائنل کے لیےگڈلک، پاکستان زندہ باد۔

    ویل ڈن پاکستان ٹیم، وزیراعظم کی قومی ٹیم کو سیمی فائنل جیتنے پر شاباش

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی سیمی فائنل میں قومی ٹیم کی فتح پر مسلح افواج کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

    خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    دوسری طرف اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کھیلے جانے والے اہم میچ کی جھلکیاں منظرعام پر آرہی ہیں

    پاکستان کی نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست کی تصویری جھلکیاں

     

    پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    پاکستان نے تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے، پہلی مرتبہ پاکستان نے 2007 میں فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسری مرتبہ 2009 میں اور تیسری بار 2022 میں پاکستان فائنل میں پہنچا ہے۔

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     
     
     
     
     
     
     
     
     
     
     
     
     
     
     
  • تنقید کرنیوالےانجوائےکریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے: بابر اعظم

    تنقید کرنیوالےانجوائےکریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے: بابر اعظم

    پرتھ:قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کاکہنا ہےکہ تنقید کرنےوالےانجوائےکریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےپہلے سیمی فائنل میں فتح کےبعد گفتگوکرتےہوئےبابر اعظم کہنا تھا کہ ہم پلان کرکے آئے تھےکہ ابتدائی 6 اوررز میں مومینٹم سیٹ کریں گے اور ہم اس میں کامیاب رہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    بابر اعظم کہنا تھا کہ آج بالرز نے اچھی پرفارمنس دی، ہم جیت کے لمحےکو انجوائے کر رہےہیں، مل بیٹھ کر فائنل کے لیے پلان کریں گے۔

    میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں رہا، کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے رہتے ہیں، یقین تھا کہ کم بیک کروں گا، ٹیم منیجمنٹ کا شکریہ کہ مجھ پر یقین برقرار رکھا۔

    ٹی 20: محمد رضوان اور بابر اعظم کی نویں سنچری پارٹنرشپ

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہو 100 فیصد دیں گے، تنقید مجھ پر نہیں ٹیم پر کی جاتی ہے، تنقید کپتان پر ہو تو سمجھیں تنقید ٹیم پر ہی کی جارہی ہے، تنقید کرنے والے انجوائےکریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

    خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

  • ٹی 20: محمد رضوان اور بابر اعظم کی نویں سنچری پارٹنرشپ

    ٹی 20: محمد رضوان اور بابر اعظم کی نویں سنچری پارٹنرشپ

    لاہور:ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، ٹی ٹونٹی میں دونوں اوپنرز نے نویں سنچری شراکت بنائی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف دونوں بیٹرز نے 12 ویں اوورز میں سنچری شراکت داری بنائی۔ اس وقت بابر اعظم نے 52 اور رضوان 46سکور بنا چکے تھے۔ تاہم 105 سکور پر بابر اعظم کی اننگ کا خاتمہ ہو گیا، انہوں نے 42 گیندوں پر 53 رنز کی باری کھیلی۔

    اس سے قبل بابر اعظم اور محمد رضوان کی محدود فارمیٹ میں سنچری شراکت داری کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو 13 اکتوبر 2022ء کو دونوں نے بنگلہ دیش کیخلاف تھری فیگر اننگز پارٹنر شپ بنائی، 2 نومبر 2021ء کو ابو ظہبی میں نمیبیا کیخلاف بابر اور رضوان نے 113 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی۔

    25 اپریل 2021ء کو زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوران ہرارے میں ٹی ٹونٹی میچ کے دوران محمد رضوان اور بابر اعظم 126 سکور کی باری کھیلی۔

    16 جولائی 2021ء کو انگلینڈ کے شہر نوٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں بیٹرز نے 150 رنز کی جارحانہ پارٹنر شپ بنائی تھی، اس کے بعد 24 اکتوبر 2021ء کو بھارت کیخلاف دبئی میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ میچ میں کپتان اور وکٹ کیپر نے 152 سکور کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔

    16 دسمبر 2021ء کو کراچی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ میں رضوان اور بابر اعظم نے 158 رنز کی شراکت داری بنائی، 14 اپریل 2021ء کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز سنچورین میں دونوں بیٹرز نے 197 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔

    دونوں بیٹرز کے درمیان سب سے بڑی پارٹنر شپ انگلینڈ کے خلاف بنی، 22 ستمبر 2022ء کو کراچی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 203 رنز کی ناٹ آؤٹ اور میچ وننگ باری کھیلی تھی۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    لاہور:پاکستان نے 1992ء ورلڈکپ کی تاریخ دہراتے ہوئے آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر محدود فارمیٹ میں تیسری مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔

    پاکستانی بیٹنگ:

    153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، دونوں بیٹرز میگا ایونٹ میں مسلسل ناکام رہے تھے تاہم کیویز کے خلاف سیمی فائنل میچ کے دوران جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور حریف باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی 20 فارمیٹ میں اپنی نویں سنچری شراکت بنائی، یہ ریکارڈ 12 ویں اوورز میں بنا، اس وقت بابر اعظم نے 52 اور رضوان 46سکور بنا چکے تھے۔

    دونوں پلیئرز کے درمیان 105 رنز کی پارٹنر شپ بنی اور بابر اعظم 42 گیندوں پر 53 رنز بنا کر بولٹ کا نشانہ بن گئے، مچل نے کیچ تھاما۔ بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنی 23 ویں نصف سنچری مکمل کی اور مسلسل ناکامی کا جمود بھی توڑا۔

    17 ویں اوورز میں وکٹ کیپر بلے باز 57 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹرینٹ بولٹ نے وکٹ حاصل کی، اس دوران قومی بلے باز نے امپائر سے نو بال کی استدعا کی تاہم بعد میں تھرڈ امپائر نے نو بال کے بجائے آؤٹ قرار دیدیا۔ محمد حارث 30 سکور بنا کر سینٹر کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    پاکستان نے ہدف آخری اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شان مسعود 3اور افتخار صفر پر ناؤٹ آ رہے۔ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان اس سے قبل 2007ء کے ورلڈکپ میں فائنل میں بھارت سے شکست کھا چکا ہے جبکہ 2009ء کے میگا ایونٹ میں سری لنکا کو پچھاڑا تھا۔

    نیوزی لینڈ بیٹنگ:

    اس سے قبل سڈنی میں کھیلے جانیوالے ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باؤلنگ کی دعوت دی تھی۔ ولیمسن الیون کا آغاز ہی جارحانہ ہوا جب فن ایلن نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگایا لیکن اگلی گیند پر امپائر نے انہیں آؤٹ دیا البتہ انہوں نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا کیونکہ ان کے بلے سے لگنے کے بعد پیڈ پر لگی تھی۔

    اس دوران اگلی ہی گیند پر ایک مرتبہ پھر گیند ان کے پیڈ سے ٹکرائی اور امپائر نے انہیں دوبارہ ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا، ایلن نے ریویو لیا لیکن وہ ناکام رہے اور پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد ڈیون کونوے کا ساتھ دینے کپتان کین ولیمسن آئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں نے مل کر سکور کو 38 تک پہنچایا۔

    پاور پلے کی آخری گیند پر کیوی جوڑی نے مشکل رن لینے کی کوشش کی لیکن شاداب خان کی تھرو نے کونوے کی اننگز کا خاتمہ کردیا، انہوں نے 21رنز بنائے۔ اگلی وکٹ کے لیے مزید انتظار نہ کرنا پڑا اور محمد نواز نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر خطرناک گلین فلپس کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔ تین وکٹیں گرنے کے بعد ولیمسن کا ساتھ دینے ڈیرل مچل آئے اور دونوں نے تیزی سے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔

    دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت قائم کی، شاہین شاہ آفریدی نے اپنے آخری اوور میں 46 رنز بنانے والے ولیمسن کو آؤٹ کر کے پاکستان کو چوتھی کامیابی دلائی۔

    دوسرے اینڈ سے ڈیرل مچل نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نصف سنچری مکمل کی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، مچل نے 35 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کی جبکہ محمد نواز نے ایک شکار کیا۔

    بابر اعظم

    اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔ انہوں نے پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور بنگلہ دیش کے خلاف جیتنے والی فاتح الیون کو برقرار رکھا ہے۔

    پاکستانی سکواڈ

    بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، محمد حارث، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ۔

    نیوزی لینڈ سکواڈ

    کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، ڈیرل مچل، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ایش سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ

  • پشاور:افغان باشندہ گرفتار،ساڑھےنوکلوسونا،لاکھوں ریال برآمد

    پشاور:افغان باشندہ گرفتار،ساڑھےنوکلوسونا،لاکھوں ریال برآمد

    پشاور: سٹی ڈویژن کے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزم انار الدین ولد فخر الدین کو گزشتہ شب سرکلر روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی گاڑی سے ساڑھے نو کلو گرام سے زائد سونا برآمد کیا گیا اور اسی طرح چھ لاکھ سعودی ریال بھی ملزم کے قبضہ سے برآمد کیے گئے۔

    برآمد سونا اور کرنسی کی مالیت تقریباً 16 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، برآمدہ سونا اور غیر ملکی کرنسی ممکنہ طور پر منی لانڈرنگ کے طور پر اسمگل کیا جا رہا تھا۔

    ایس پی سٹی عبدالسلام خالد کے مطابق ملزم کے حوالے سے دیگر اداروں سے رابطہ کر لیا گیا ہے، رقم اور سونا کو دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے استعمال کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایاکہ غیر ملکی شہری سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی بذات خود ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، ملزم کا دہشتگردانہ تنظیموں سے تعلق بارے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کی بابت بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

  • جعلی پولیس بن کر تاجروں کو لوٹنے والے سگے بھائی اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    جعلی پولیس بن کر تاجروں کو لوٹنے والے سگے بھائی اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    لاہور: جعلی پولیس کا روپ دھار کر تاجروں سے پیسے بٹورنے والے دو سگے بھائی اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مصری شاہ انویسٹی گیشن پولیس نے 2 نوسربازوں توقیر اور شعیب کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں، جو خود کو پولیس اہل کار ظاہر کرکے تاجروں اور دکان داروں سے پیسے بٹورتے تھے۔

    پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے گاڑی، پولیس کارڈ اور یونیفارم برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش 40 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو نے کہا ہے کہ پولیس کی وردی کا تقدس پامال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔

    ادھرصوبائی دارالحکومت کے علاقے فیصل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے منشیات کے غیر ملکی ڈیلر کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس نے فیصل ٹاؤن فلیٹس میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کا غیر ملکی ڈیلر گرفتار کرلیا۔ منشیات فروش جواد اڈوکا کا تعلق مغربی افریقا سے بتایا جاتا ہے، جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا۔

    پولیس نے ملزم سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے قبضے میں لے لی اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟

    عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟

    لاہور:عمران خان لانگ مارچ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرلیں گے اس کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ وہ عوام کودکھائیں گے ، لانگ مارچ تو پرامن ہونا چاہیے تھا مگرلانگ مارچ میں درجنوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں، سکاری املاک کو نقصان پہنچا رہےہیں ، عمران خان اور اس کی پارٹی کے عزائم کھل کرسامنے آگئےہیں ،وہ عمران خان کو صرف نقصان پہنچا سکتے ہیں، تھکا تھکا کر مارنے والی بات جو اس نے کی یاد رکھیں‌ وہ خود تھک جائیں گے

    لانگ مارچ لانگ مارچ نہیں ، اب پنجاب سے شروع ہوگی تو شاہ محمود قریشی قیادت کریں گے ، کے پی سے پرویز خٹک شروع کریں گے باقی سارے فصلی بٹیرے نظر آئیں گے ، دیکھیں‌ گے پہلے تین سے چار ہزار لوگ ہوتے تھے لیکن اب اٹھ سے نو سو ہوں گے ، اگر زیادہ ہوگے تو پنڈی پہنچ کر لوگوں کو تکلیف دیں‌گے

    انکا کہنا تھا کہ اس ملک میں بڑے بڑے لانگ مارچ ہوسکتےہیں خاص کردینی جماعتیں تو اس لیے ایسی باتیں نہ کریں‌
    ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان نے جواب دیا کہ سی این این کو جوانٹریودیا وہ خان ایکسپوز ہوگیا ، اب نئی بحث شروع کردیں گے کہ سی این این کو اپروچ کیا گیا ہے، سی این این اور امریکہ سے تو آزادی چاہتےتھے اسے ہی انٹریو دے رہےہیں‌ اور صفائیاں پیش کررہےہیں

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان امریکہ کو یہ بتا رہا کہ ایٹمی پاکستان کے اداروں میں تقسیم ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کوئی ان سے ڈیل کرے ، نہ امریکہ کرے گا نہ چین اور نہ اور کوئی کرے گا ،

    نئے آئی جی کی تقرری کا معاملہ، پنجاب نے وفاقی حکومت کو 3 نام بھجوا دیئے

    آرمی چیف کو ایکسٹینشن کے حوالے سے جو بات ہورہی ہے ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال تو یہ باجوہ کو مزید ایکسٹینشن دے دیں‌ تاکہ یہ گند ختم ہوجائے ورنہ عمران خان تو نئے آرمی چیف کو عمران خان نہیں چھوڑے گا
    ان کا کہنا تھا کہ میں‌ایکسٹینشن کے حق میں نہیں ہوں لیکن عمران خان کے رویے کی وجہ سے ایکسٹیشن ہوجانی چاہیے

    لاہور: پی ٹی آئی نےمختلف شہروں میں جاری احتجاج ختم کرنےکااعلان کردیا

    ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کو بند کردینا چاہیے ، اس حوالے سے ایف آئی اے ایک سپیشل ونگ بنارہی ہے ، ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان نے کہا کہ عمران خان ابھی تک گرفتار کیوں نہیں ہوا مجھے علم نہیں ، مبشرلقمان نے کہا ک عمران خان کو گرفتار ہونا چاہے

     

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان نے کہا کہ اگرفیصل واوڈا کسی سے ملاقات کرے تو بے وفا اور غدار اور اگراعتزاز احسن عمران خان سے ملاقات کرتے تو کچھ بھی نہیں وہ پی پی کا وفادار ساتھی ہے ، لیکن یہ بھی تو کہ اگر وہ ملاقات کریں توسب کچھ جائز ہے

     

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفے کے حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ یہ اچانک نہیں ہوا بلکہ اس کے بپیچھے ایک لمبی کہانی ہے ، شہبازشریف کی طرف سے سپریم کورٹ سے جوڈیشیل کمیشن اور ایسے ہی ارشد شریف کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی استدعا درست ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پتہ لگنا چاہیے کہ عمران خان پر فائرنگ ہوئی کس کو فائدہ ہوا اور کس کو نقصان ، ارشد شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جیو کے مرتضیٰ شاہ بھی اس علاقے میں گئے ہیں جہاں کینیا میں ارشد شریف گئے تھے ،

     

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ ایسی خبریں آرہی ہیں کہ ارشد شریف بہت کم گو انسان تھا ، اس کو دیکھنے والے بتاتے ہیں کہ وہ کینیا میں ان دنون کچھ خاموش تھا اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈرائیور کو بھی علم تھا کہ ارشد شریف کے ساتھ کچھ ہونے والا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے اور اس کا علم ہونا ضروری ہے

     

    انکا کہنا تھاکہ ارشد شریف کا موبائل ، لیب ٹاپ پاکستان کے حوالے کرے تاکہ ساری صورت حال سامنے آئے ، انکا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اس حوالے سے بہت کچھ آنے والا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بھی اس حوالے سے کوشاں ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمے تعاون کریں گے تو بہت پیش رفت کی امید ہے