Baaghi TV

Author: News Editor

  • سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن انتخابات:حکومت کےحمایت یافتہ امیدوارکوشکست:حامد خان گروپ کامیاب

    سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن انتخابات:حکومت کےحمایت یافتہ امیدوارکوشکست:حامد خان گروپ کامیاب

    اسلام آباد:حامد خان گروپ کے امیدوار بیرسٹر عابد زبیری صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ امتحانات میں اسلام آباد پولنگ اسٹیشن سے عابد زبیری کو فتح حاصل ہو گئی، عابد زبیری کو اسلام آباد سے 251 ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف خالد جاوید 227 ووٹ لے سکے۔

    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…

    بلوچستان میں پروفیشنل پینل کے حمایت یافتہ امیدوار عابد زبیری نے 75 ووٹ حاصل کیے جبکہ شکیل اور کامران مرتضیٰ کے پینلز حمایت یافتہ امیدوار خالد جاوید نے 57 ووٹ حاصل کیے۔

    عابد زبیری نے جیت کے فوری بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ بول ٹی وی نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے، میں شعیب شیخ اور عائشہ صاحبہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ شفقت کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ بول نیوز کو بہت ترقی دے تاکہ یہ چینل آزادی صحافت کیلئے ہمیشہ کام کرتا رہے۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    تمام 12 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے عابد شاہد زبیری کو 1347 ووٹ ملے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈوکیٹ خالد جاوید کو 1148 ووٹ مل سکے۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حکومتی حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کو 3سال بعد شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

  • فوج اور ایجنسیوں پرتنقید بھارتی میڈیا بھی عمران خان کے اس انداز پربول اٹھا

    فوج اور ایجنسیوں پرتنقید بھارتی میڈیا بھی عمران خان کے اس انداز پربول اٹھا

    لاہور:فوج اور ایجنسیوں کے رویے پرتنقید بھارتی میڈیا بھی عمران خان کے اس انداز پربول اٹھا،اطلاعات کے مطابق فوج اور ایجنسیوں کے خلاف عمران خان کی طرف سےمسلسل تنقید کرنے پرعمران بھارتی میڈیا نے بھی عمران خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کشمکش سے فائدہ اٹھانے کی بھرپورکوشش کی ہے ،

    کہا جارہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اداروں کے خلاف بات کرنے پر بھارتی میڈیا میں مقبول ہوگئے۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے شروع کردیا ہے۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو بھارتی چینل کے اینکرپرسن نے کہا کہ بھارت کو عمران خان کا ایجنڈا معلوم ہے، عمران خان آئی ایس آئی کو ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے وہ بھارت میں مقبول ہیں۔

    آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا،الیکشن کا مطالبہ…

    رہنما پی ٹی آئی فیاض چوہان سے خاتون بھارتی اینکر نے کہا آپ کی پارٹی نے اپنے ریاستی ادارے کو کٹہرے میں کھڑا کرکے بھارت کا کام آسان کردیا ، آپ کا شکریہ، ایسا کرنے سے عمران خان بھارت کے سب سے پیارے ہوگئے۔فیاض الحسن چوہان کہتے رہ گئے کہ بات کو متنازع بنانا آپ کی خواہش ہوگی۔

    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…

    ایک اور بھارتی چینل نے خبر چلائی کہ تحریک انصاف اور پاک فوج آمنے سامنے آگئے ، اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر بھارتی میڈيا نے لکھا کہ ’تحریک انصاف کے رہنما نے پاک آرمی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی‘، عمران خان کی تحریک انصاف پاک فوج پر برس پڑی۔

  • لاہور:ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ظلم کا نظام نہیں:اچھرہ میں عمران خان کا خطاب

    لاہور:ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ظلم کا نظام نہیں:اچھرہ میں عمران خان کا خطاب

    لاہور:عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے، جو اچھرہ پہنچ گیا۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ظلم کا نظام نہیں۔

    تحریک انصاف نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہے، جس کی قیادت سابق وزیراعظم عمران خان کررہے ہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انصاف کے ذریعے آزادی چاہتے ہیں، ہم اس ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ظلم نہیں چاہتے ہیں۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی اور ان کی جماعت کے شہباز گل کے ساتھ جو ظلم کیا گیا ہے، یہ جنگل کا قانون ہے، جب تک ایک معاشرہ قانون اور انصاف کیلئے کھڑا نہیں ہوتا خوشحال نہیں ہوتا۔

    آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا،الیکشن کا مطالبہ…

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وسائل زیادہ ہیں، لیکن امریکا اور برطانیہ میں انصاف اور قانون کی حکمرانی ہے، وہاں قانون اپنے شہریوں کی حفاظت کرتا ہے۔

    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہاں جیل چھوٹے چوروں سے بھرے ہوئے ہیں، جو اربوں روپے چوری کرکے لندن اور محلات میں رہتے ہیں انہیں وزیراعظم بنادیا جاتا ہے۔

    تحریک انصاف کے پلان کے مطابق آج تحریک انصاف کا پڑاؤ آزادی چوک پر ہوگا۔ لانگ مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

  • عمران خان نےحکومت بچانےکےلیےآرمی چیف کوتوسیع کی پیشکش کی

    عمران خان نےحکومت بچانےکےلیےآرمی چیف کوتوسیع کی پیشکش کی

    لاہور:عمران خان نے حکومت بچانے کے لیے آرمی چیف کوتوسیع کی پیشکش کی،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک ایسی بحث جاری ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ اس نے پی ڈی ایم کی پیشکش کے جواب میں آرمی چیف کو توسیع کی پیشکش کی تھی یہ بیانیہ درست نہیں ہے ،

    عزیزہم وطنو!چاہتاہوں کہ پاکستانی اپنے فیصلےخودکریں،امریکہ اوراغیارنہیں:یہی میرامشن…

    عمران کے ناقدین کا یہ کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کے لیے آرمی چیف کو غیر معینہ مدت کی توسیع کی آفرکی جو بے نقاب ہوگئی ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اس حوالے سے عمران خان نجی چینل انٹرویو میں پھنس گئے، ڈی جی آئی ایس آئی کے بیان کردہ حقائق جھٹلانے میں بھی عمران خان ناکام رہے

     

     

    اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حقائق کو توڑ مروڑ کر مرضی کا بیانیہ تشکیل دینے کا روایتی انداز اپنایا اور جو باتیں ایک ذمہ دار کے طورپرچھپانی چاہیں تھیں وہ چھپا نہ سکے بلکہ غیرذمہ دار ثابت ہوئے اورنہ کرنے والی باتیں بھی کردیں

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عمران خان توسیع کی آفر تسلیم کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی مبینہ آفر کو بیچ میں لے آئےجبکہ حقیقت یہ کہ آرمی چیف مارچ 2022 میں عمران خان کی توسیع کی آفر کو ریجیکٹ کر چکے۔

    ان لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف تو پہلے ہی توسیع کی پیشکش مسترد کرچکے تو پھر موجودہ حکومت کی آفر کیسے بیچ میں آ گئی

    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب مارچ میں موجودہ حکومت کی مبینہ آفر کا وجود ہی نہیں تو عمران خان کی آفر کو اس سے منسلک کیسے کیا جا سکتا، اس سے یہ ثابت ہو گیا عمران خان نے بارگیننگ کی کوشش میں آرمی چیف کو توسیع کی پیش کش کی تھی، یہ بھی ثابت ہو گیا کہ عمران خان نے عدم اعتماد سے بچانے کی مدد کے بدلے ہی توسیع کی پیشکش کی تھی، جس کا عمران خان کو علم ہوگیا تھا کہ اب میری حکومت ہرصورت گرادی جائے گی

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ:توقع سےکم تعداد،لاہوری نوجوان عمران خان کا ساتھ چھوڑگئے

    پی ٹی آئی لانگ مارچ:توقع سےکم تعداد،لاہوری نوجوان عمران خان کا ساتھ چھوڑگئے

    لاہور:تحریک انصاف کا لانگ مارچ عوام کو متاثرنہ کرسکا۔ لاہور میں نظام زندگی معمول کے مطابق چلتا رہا۔اطلاعات کے مطابق لبرٹی چوک کے علاوہ سیاسی اجتماع کے رنگ کہیں نظر نہ آئے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہوریوں نے عمران خان کوتنہا چھوڑدیا ہے اورحقیقی آزادی مارچ کے نظریے سے انحراف کرتے ہوئے لانگ مارچ کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ہے اور صرف چند سو افراد نے ہی لانگ مارچ میں شرکت کی۔

     

    عزیزہم وطنو!چاہتاہوں کہ پاکستانی اپنے فیصلےخودکریں،امریکہ اوراغیارنہیں:یہی میرامشن…

    لبرٹی کے علاوہ کہیں بھی پی ٹی آئی کے سیاسی اجتماع کے رنگ نظر نہ آئے اور شہری لانگ مارچ کا حصہ بننے کی بجائے روٹین کی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔لانگ مارچ کے مقابلے میں اچھرہ، عابد مارکیٹ، غالب مارکیٹ سمیت دیگر بازاروں میں زیادہ رش نظر آیا اور شہر کی بیشتر سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق چلتی رہی۔

     

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    تحریک انصاف نے شہریوں کوعذاب میں ڈال کر سیاست چمکانے کی روش تو نہ چھوڑی لیکن اس بار شہری پی ٹی آئی قیادت کی چکنی چوپڑی باتوں میں نہ آئے۔

    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ کارکنان اپنے گھروں سے نکلتے ہیں اور تھوڑی دیر شامل ہونے کےبعد واپس چلے جاتے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ چونکہ عمران خان آج رات لاہور میں ہی قیام کریں‌گے اس لیے وہ بھی گھروں کو جاتے ہیں اور گھر کے چھوٹے موٹے کام کرکے واپس آجاتے ہیں اورکل جب لانگ مارچ لاہور سے باہرنکلے گا توپھرا س میں شامل ہوں گے

  • ارشد شریف شہید یونیورسٹی آف جرنلزم:عمران خان لانگ مارچ کوکامیاب بنانےکےلیےکارڈ کھیلنےلگے

    ارشد شریف شہید یونیورسٹی آف جرنلزم:عمران خان لانگ مارچ کوکامیاب بنانےکےلیےکارڈ کھیلنےلگے

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں شہید ارشد شریف یونیورسٹی آف جرنلزم بنانے کا اعلان کردیا۔لاہور سے لانگ مارچ کے آغاز پر شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی کیرئیر میں سب سے اہم سفر شروع کر رہا ہوں،وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ہمیں انگریزوں سے آزاد کرایا تھا، وقت آگیا کہ ہم ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں۔ مارچ سیاست یا ذاتی مفاد کےلئے نہیں ہے، مارچ کا مقصد صرف ایک ہے کہ اپنی قوم کو آزاد کروں ، فیصلے ملک سے باہر نہ ہوں۔

    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی ہمیں نہ کہے کہ ہم جنگ میں شامل ہوں۔میں ایک آزاد ملک دیکھنا چاہتا ہوں۔لوگ تماشا دیکھ رہے ہیں اور قوم مہنگائی میں ڈوب رہی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا، شفاف انتخابات چاہتاہوں، میں ملک کو نقصان نہیں پہنچاناچاہتا، میں نوازشریف کی طرح بھگوڑا نہیں، میرا جینا مرنا اس ملک میں ہے۔

    اس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے بارے میں نازیبا الفاظ کہے

    عمران خان نے غیراخلاقی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کان کھول کر سن لو، میں جو چیزیں جانتا ہوں میں اپنے ملک اور ادارے کی خاطر چپ ہوں کیونکہ میں اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، میں نواز شریف کی طرح بھگوڑا نہیں ہوں جو یہاں دم دبا کر بیٹھا رہے اور لندن جا کر فوج کو برا بھلا کہے، میں نے اس ملک سے جانا نہیں ہے، میرا جینا مرنا اسی ملک میں ہے۔ میں وہ پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں جو ایک آزاد ملک ہو اور آزاد ملک کے لیے ایک طاقتور فوج ضروری ہے، تو ڈی جی آئی ایس آئی صاحب ہماری تعمیری تنقید ہے جو ہم آپ کی بہتری کے لیے کرتے ہیں، ہم اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

    لانگ مارچ سے حالات کے خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے:وزارت داخلہ

    عمران خان نے کہا کہ میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، آپ کے جواب دے سکتا ہوں لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ میرے ملک کے ادارے کمزور ہوں اور میرے اس سفر کا صرف ایک مقصد ہے کہ ہم اس ملک میں حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی صاحب میں نے آج تک کوئی غیرآئینی چیز نہیں کی، میں صاف اور شفاف الیکشن چاہتا ہوں اور صاف اور شفاف الیکشن میں میرے عوام فیصلہ کرے کہ اس ملک کی قیادت کون کرے گا۔ ہم آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے، سپریم کورٹ نے ہمیں جن علاقوں میں مارچ کی اجازت دی ہے، ہم صرف ان علاقوں میں جائیں گے، کوئی قانون نہیں توڑیں گے، ریڈ زون میں نہیں جائیں گے۔ میں سپریم کورٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ 25مئی کو آپ نے ہمارے جمہوری حق کا تحفظ نہیں کیا، ہمیں مارا گیا، لوگوں کو اٹھایا گیا، مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جو ہمارا بنیادی حق تھا، اس کو تحفظ نہیں دیا گیا۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    انہوں نے لانگ مارچ کے سفر کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ کسی بھی قسم کا انتشار نہ ہونے دیں کیونکہ تحریک انصاف وہ جماعت ہے جو سب انسانوں کو لے کر چلتی ہے۔

  • سائفر آڈیو انکوائری: ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا

    سائفر آڈیو انکوائری: ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا

    سائفر آڈیو انکوائری میں پیش رفت ہوگئی، شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو انکوائری کے معاملے پر یکم نومبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

    ایف آئی اے نے نوٹس میں پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد؛ سائفر پر آڈیو لیکس و کابینہ کی سب کمیٹی کے فیصلے کے تناظر میں ایف آئی اے نے سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کو انکوائری کے لیے طلب کیا تھا ۔

    وزارت داخلہ کے احکامات پر ڈی جی ایف آئی اے نے رواں ماہ 5 اکتوبر کو سائفر و آڈیو لیکس کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون رانا عبدالجبار کی سربراہی میں پانچ رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دی تھی جس کے دیگر ممبران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر کانٹر ٹیررازم ونگ، اسٹنٹ ڈائریکٹر آئی او اور ٹیم کے سربراہ کی طرف مقرر کردہ آفیسر ممبران میں شامل ہیں،اسی طرح انکوائری ٹیم میں 3 انٹیلی جینس ادروں سے گریڈ 19 کے ایک ایک آفیسر کو بھی شامل کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق طلبی کے لیے جاری نوٹس میں سہیل محمود کو آج 28 اکتوبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے کاﺅنٹر ٹیررازم ونگ ہیڈ کواٹر میں انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیاتھا ۔ اسی طرح سابق سیکریٹری ٹو پرائم منسٹر محمد اعظم کو بھی 28اکتوبر کے لیے ہی دوبارہ طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: تمام چیف سیکریٹریز،سول سرونٹس اورآئی جیز کو براہ راست وفاق کےاحکامات ماننےکاحکم

    پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: تمام چیف سیکریٹریز،سول سرونٹس اورآئی جیز کو براہ راست وفاق کےاحکامات ماننےکاحکم

    اسلام آباد:پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: تمام چیف سیکریٹریز،سول سرونٹس اورآئی جیز کو براہ راست وفاق کےاحکامات ماننےکا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے اور متعلقہ ذمہ داران کوآگاہ بھی کردیا گیا ہے ،

    ادھر دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی پیش نظر سیکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔

    آسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون جانے والے راستے بند کرنے شروع کردیئے ہیں جبکہ میریٹ چوک کنٹینرز لگا کے مکمل بند کیا جارہا ہے۔
    اسلام آباد ڈی چوک سے ریڈ زون راستہ پہلے سے ہی مکمل بند ہے تاہم نادرا چوک بھی گیٹ لگانے کا کام جاری ہے جس کی وجہ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے پہلے سے بند ہے۔

    اسکے علاوہ سرینا چوک پر بھی کنٹیرز جمع ہیں جسے بند کردیا جائیگا،صرف مارگلہ روڈ سے داخلی راستہ کھلا ہوگا وہاں بھی پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔سرینا، میریٹ، ڈی چوک، ریڈ زون جانے والی راستوں پر پولیس و ایف سی کی اضافی نفری لگا دی گئی تاہم انتطامیہ مزید راستے بند کرنے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کال کے بعد سندھ پولیس کے افسران و اہلکار سیکیورٹی کے لئے اسلام آباد روانہ کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس نے بتایا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے 2000 دو ہزار فورس اسلام آباد بھیجی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے 900 ریکروٹس اور ٹرینگ اسٹاف کو بذریعہ ٹرین اسلام آباد روانہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست پر اب تک مجموعی طور پر دو ہزار افسران و اہلکار سندھ سے اسلام آباد سیکیورٹی کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔اسلام آباد روانہ کی گٸی پولیس فورس میں ایک ایس ایس پی، دو ایس پیز، چار ڈی ایس پیز، 20 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔

  • عدم برداشت بڑھنے لگی:وسیم اکرم نے لائیو شو میں شعیب ملک کی بےعزتی کردی

    عدم برداشت بڑھنے لگی:وسیم اکرم نے لائیو شو میں شعیب ملک کی بےعزتی کردی

    لاہور:عدم برداشت بڑھنے لگی:وسیم اکرم نے لائیو شو میں شعیب ملک کی بےعزتی کردی ، اس بے عزتی کے چرچے دنیا میں وائرل ہونے لگے ہیں، اطلاعات ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے براہ راست نشریات کے دوران شعیب ملک کو گدھے سے تشبیہہ دے دی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی سلیکشن اور مینجمنٹ پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔

     

     

    شائقین کرکٹ کی جانب سے ٹیم کے بیٹنگ مڈل آرڈر کو لیکر متعدد سوالات ہورے ہیں۔ ایسے میں سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم نے بھی کپتان بابر اعظم کو ٹیم کی درست سلیکشن نہ کرنے پر مورد الزام ٹہرایا ہے۔سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کا ایک کلپ وائرل ہوا ہے جس میں وہ پاکستان کے مڈل آرڈر کی ناکامی پر اظہار خیال کررہے ہیں۔

    لیجنڈ کرکٹر کہتے ہیں کہ ایک سال سے سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستان کا مڈل آرڈر کمزور ہے۔ اب اگر میں کپتان ہوتا تو میرا ایک ہی مقصد ہوتا کہ ہم کیسے ورلڈ کپ جیتیں، اس کے لئے مجھے گدھے کو بھی باپ بنانا پڑے تو بنالوں گا کیونکہ میں ورلڈ کپ جیتنے جارہا ہوں۔

    وسیم اکرم اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر مجھے مڈل آرڈر میں شعیب ملک چاہیے تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا اور چیئرمین، سلیکٹر سے بات کروں گا۔

  • اپنےملک اور اداروں کی خاطر چُپ ہوں اوراپنےملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا:عمران خان کا لبرٹی میں خطاب

    اپنےملک اور اداروں کی خاطر چُپ ہوں اوراپنےملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا:عمران خان کا لبرٹی میں خطاب

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پرامن رہیں گے لیکن عدلیہ ثنا اللہ اور شہباز شریف پر نظر رکھے۔

     

     

    عمران خان نے کہا کہ میں اپنے ملک اور اداروں کی خاطر چُپ ہوں، میں اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، میں نواز شریف کی طرح بھگوڑا نہیں، جو یہاں تو چُپ کرکے بیٹھا رہے اور لندن جاکر فوج کو برا بھلا کہے۔ میرا جینا مرنا اس ملک میں ہے، ہماری تنقید تعمیری ہے، ہم آپ کی بہتری کے لئے تنقید کرتے ہیں، میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں۔

     

     

    لبرٹی چوک پر کنٹینر سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ 26 سال کی سیاسی جدوجہد میں سب سے اہم سفر شروع کررہا ہوں، وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی حقیقی آزادی کی جانب سفر شروع کریں، یہ مارچ کسی سیاست ، الیکشن یا ذاتی مفاد کے لئے نہیں، اس کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ میں اپنی قوم کو آزاد کروں اور اس کو ایک آزاد ملک بناؤں ، اس ملک کے فیصلے ملک سے باہر نہ ہوں، میں ایک ایسا ملک دیکھنا چاہتا ہوں کہ انصاف کے ذریعے لوگوں کے حقوق کی حفاظت ہو، لوگوں پر ظلم نہ ہوں۔

     

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم مہنگائی میں ڈوب رہی ہے، 50 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی اس امپورٹڈ حکومت میں ہوئی ہے۔ ان کے سہولت کار اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم مسلط کئے چوروں کو قبول کرلیں گے تو وہ سن لیں کہ قوم ہر قربانی قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔

     

    عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی نے 2 لوگوں کا نام لئے ہیں، یہ جب سے اسلام آباد میں آئے ہیں لوگوں پر ظلم کررہے ہیں، اعظم سواتی سے پہلے شہباز گل پر تشدد کیا ، اس کے برہنہ کرکے تصویریں بنائیں۔

    آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جب کراچی میں سیکٹر کمانڈر کی زیادتی پر بیان دیا تو آپ نے اسے ہٹا دیا، اب ان کو بھی ہٹائیں۔ یہ لوگ آپ کو بدنام کررہے ہیں، فوج ہماری ہے اور ملک ہمارا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے جب پریس کانفرنس نے کہا کہ ہم سیاست نہیں کرتے، ایسی سیاسی پریس کانفرنس کرتے تو میں نے شیخ رشید کو بھی کرتے نہیں سنا۔ آپ پریس کانفرنس میں غیر جانبدار نہیں رہے، آپ نے پریس کانفرنس میں چوروں کے ٹولے پر بات کیوں نہیں کی۔

     

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی کام نہیں بلکہ صاف اور شفاف الیکشن چاہتا ہوں ، صاف اور شفاف الیکشن میں میرے عوام فیصلہ کرے کہ ملک کی قیادت کون کرے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ نے جس علاقے میں اجازت دی ہے ، ہم اس سے آگے نہیں جائیں گے، کوئی قانون نہیں توڑیں گے، زیڈ زون نہیں جائیں گے۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ 25 مئی کو ہمارے جمہوری حق کے لئے عدلیہ نے کچھ نہیں کیا، ہم پر امن لوگ ہیں لیکن آپ کو رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف پر نظر رکھنی ہے۔