Baaghi TV

Author: News Editor

  • لاہور:پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع

    لاہور:پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع

    لاہور:عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہے۔تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے آج شروع ہوچکا ہے اور 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

    لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ لبرٹی چوک پہنچ گئے ہیں۔

    لانگ مارچ کے لیے عمران خان کا کنٹینر لبرٹی چوک میں پہنچایا جا چکا ہے۔ جس میں 5 کرسیاں لگائی گئی ہیں جن پر عمران خان اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھ کر کسی بھی اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر لانگ مارچ کے روٹ اور مختلف مقامات پر پڑاؤ کے پلان کا اعلان کردیا ہے۔

    حکومت کی اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق رانا ثناء اللہ کی حکمت عملی کی مخالفت کردی ہے، اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو فساد مارچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن یلغار کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

     

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق عدالت کا ایک فیصلہ موجود ہے، اس طریقہ کارکےمطابق آئیں گے تو ہم اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کریں گے، مخصوص جگہ پر آئیں گے تو ہم سیکیورٹی دیں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا، اسلام آباد کے عوام اسلام آباد کے اندر سے نکل آئے تو کرپٹ ٹولےکو بھاگنےکی جگہ نہیں ملے گی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک تباہی کی طرف جانے سے 6 ماہ پہلے بچ گیا، الیکشن آئینی مدت پوری ہونےپر اگلے سال ہوں گے، والدین اپنے بچوں،بچیوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے محفوظ رکھیں۔

    گزشتہ روز عمران خان نے وڈیو پیغام جاری کیا تھا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ مارچ حکومت گرانے یا لانے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے۔ یہ تحریک تب تک نہیں رکے گی جب تک ہم اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد نہیں کرتے۔

  • قطر: فٹبال ورلڈ کپ کی مشقوں کے دوران حادثے میں 3 پاکستانی فائر فائٹرز جاں بحق

    قطر: فٹبال ورلڈ کپ کی مشقوں کے دوران حادثے میں 3 پاکستانی فائر فائٹرز جاں بحق

    دوحہ:قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کی مشقوں کے دوران حادثے میں 3 پاکستانی فائر فئٹرزجاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کےمطابق فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ بدھ کو پیش آیا۔ حکام نے حادثے کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم مرنےوالے افراد کے دوستوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا ہے کہ انکی ہلاکت دوحہ کی حماد بندرگاہ پر کرین گرنے کے باعث ہوئی۔

    پادری اور راہبائیں بھی پورن دیکھتی ہیں:پوپ فرانسس کا اعتراف

    اے ایف پی کے مطابق حادثے کے مقام پر فٹبال ورلڈ کپ کے حوالے سے فضائی اور اسٹیڈیم پر کیمیکل حملے سے نمٹنے کی مشقیں کی جارہی تھیں تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں فائر فائٹرز ان مشقوں میں شریک نہیں تھے۔

    فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہونے والی مشقوں میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، سعودی عرب، ترکی اور فلسطین کی سیکیورٹی فورسز شریک ہوئیں۔

    روس نے امریکی اور یورپی تجارتی سیٹلائٹس تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

    فٹبال ورلڈ کپ میں سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے پاک فوج کا دستہ بھی قطر بھیجا گیا ہے جبکہ ترکی نے بھی 3 ہزار پولیس اہلکار قطر بھیجے ہیں، فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست قطری وزارت داخلہ نے کی تھی۔قطر میں فٹبال کے عالمی میلے کا آغاز 20 نومبر سے ہوگا جو 18 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

  • کراچی میں ہجوم نے 2 افراد کو بچوں کا اغواکارسمجھ کر قتل کردیا

    کراچی میں ہجوم نے 2 افراد کو بچوں کا اغواکارسمجھ کر قتل کردیا

    کراچی :مچھر کالونی کے شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو مبینہ اغوا کار قرار دے کر تشدد کرکے ہلاک کردیا ہے۔کراچی کےعلاقے ماڑی پور مچھر کالونی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق دو ملازمین کار پر سوار تھے، جنہیں مشتعل افراد نے اغوا کار قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنایا، اور کار کو بھی آگ لگا دی۔ جب کہ دونوں مقتولین کو بچاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ڈی آئی جی جنوبی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

  • پادری اور راہبائیں بھی پورن دیکھتی ہیں:پوپ فرانسس کا اعتراف

    پادری اور راہبائیں بھی پورن دیکھتی ہیں:پوپ فرانسس کا اعتراف

    لاہور:پوپ فرانسس نے آن لائن پورنوگرافی کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے اور اسے ایک ایسا فتنہ قرار دیا جو پادری کے بھی قلب کو کمزور کر دیتا ہے۔

    روم میں پادریوں اور مذہبی اسکولوں میں زیر تعلیم مسیحیوں سے خطاب کے دوران پوپ فرانسس کا کہنا تھا آپ میں سے ہر ایک سوچتا ہے کہ اگر آپ کو ڈیجیٹل پورنوگرافی کا تجربہ ہوا ہے یا آپ کواس کی طرف راغب کرنے کی کوشش ہوئی ہو تو کیا کیا جائے۔ یہ ایک ایسی برائی ہے جس سے بہت سے لوگ متاثر ہیں۔ حتی کہ پادری اور راہبائیں بھی اس سے متاثر ہیں۔

    مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے کہا میں صرف مجرمانہ پورنو گرافی مثلاً بچوں کے جنسی استحصال کی بات نہیں کر رہا ہوں، جہاں آپ جنسی استحصال کے واقعات براہ راست دیکھتے ہیں بلکہ میں نارمل پورنو گرافی کی بھی بات کر رہا ہوں۔

    کیتھولک چرچ کے 85 سالہ رہنما نے اعتراف کیا کہ نہ تو وہ موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی موبائل فون ہے تاہم انہوں نے اپنے عقیدت مندوں سے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے بہتر رابطہ اور مواصلات کے لیے اس کا استعمال کریں۔

    انہوں نے خبروں کو جنون کی حد تک دیکھنے اور موسیقی کو جنون کی حد تک سننے کے خلاف بھی متنبہ کیا، اس سے پہلے کہ لوگ کسی زیادہ سنگین خطرے سے دوچار ہوجائیں۔ ان کے بقول یہ چیزیں انسان کو اس کے اصل کام سے توجہ بھٹکا دیتی ہیں۔

  • آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے

    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگر وہ آپ کو توسیع دے رہے ہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں۔ لیکن ملک کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے،نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں ایسی سختی دیکھی جو ضیا دور میں بھی نہیں تھی، اس دوران ایسا برتاؤ کیا گیا جیسے میں قوم کا مجرم اور غدار اور ملک دشمن ہوں۔

    روس نےایک بارپھرپاکستان کوگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی

    عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف سے کہا تھا کہ اگر وہ توسیع دیتے ہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں، میرے نوکروں کو جاسوسی کے لیے پیسے دیے جارہے ہیں ،بند کمروں میں کوئی ڈیل نہیں کررہا، ہمارے اور بھی لوگوں تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہسائفر کی تحقیقات کے بجائے اسے کور اپ کرنے کی کوشش کی گئی، تنقید کرنے پر کبھی کسی صحافی پر کیس نہیں کیا، کوئی بھی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛کاروباری طبقہ انتہائی پریشان

    انہوں نے کہا کہ مافیاز قانون سے اوپر اور سیاست دان این آر او مانگے ہیں، رانا ثنا اللہ کو سیاستدان نہیں مجرم سمجھتا ہوں، ہر چیز ٹیپ ہوتی ہے، ہماری میٹنگ کی خبر بھی نکل جاتی ہے، اس بار کسی کو نہیں بتایا کہ کیا کرنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے ساتھ الیکشن پر بات ہوسکتی ہے مگر یہ الیکشن نہیں کرائیں گے، میں چاہتا ہوں کہ پاک فوج کی ساکھ خراب نہ ہو، آرمی چیف کی توسیع کی بات ہورہی تھی، میں نے کہا کہ اگر وہ آپ کو توسیع دے رہے ہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں۔

    روس نےایک بارپھرپاکستان کوگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی

    عمران خان نے کہا کہ میں نے ارشد شریف کو کہا تھا کہ تمھاری جان کو خطرہ ہے لہذا باہر چلے جاؤ، سب کو علم ہے کہ ارشد شریف کا منہ بند کروانے کی کوشش کی گئی، شیری مزاری کے پاس ارشد کے میسجز ہیں جس میں اُس نے اپنی جان کے خطرات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈرٹی ہیری نے خوف پھیلایا ہوا ہے کہ بولو گے تو پکڑے جاؤ گے، ڈرٹی ہیری کی فیصل واؤڈا سے بہت زیادہ دوستی ہے۔

  • روس نے امریکی اور یورپی تجارتی سیٹلائٹس تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

    روس نے امریکی اور یورپی تجارتی سیٹلائٹس تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

    ماسکو: روس نے دھمکی آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرامریکا اوریورپی ممالک نے یوکرین جنگ میں شامل ہونے کی کوشش کی تو خلا میں موجود ان کے قیمتی تجارتی سیٹلائٹ کو نشانہ بنایا جائے گا۔

    روسی وزارتِ خارجہ کے ایک سینیئرآفیشل نے کہا ہے کہ امریکا اوراس کے اتحادیوں نے اگریوکرین جنگ میں قدم رکھا تو ان ممالک کے سیٹلائٹ کو نشانہ بنانا جائزہوگا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛کاروباری طبقہ انتہائی پریشان

    واضح رہے کہ گزشتہ برس روس نے اپنے سیٹلائٹ شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ روس نے اس میزائل سے اپنے ہی ایک پرانے سیٹلائٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس سیٹلائٹ شکن نظام پر مہارت رکھتا ہے۔

    وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے:عمران خان

    دوسری جانب روسی وزارتِ خارجہ میں ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے والے شعبے کے نائب سربراہ، کونسٹینٹن وورونٹسوو نے اقوامِ متحدہ سے کہا ہے کہ امریکا اور اتحادی مغربی بالادستی کے لیے خلا کو استعمال کرنا چاہتےہیں۔کونسٹینٹن نے اپنے مندرجات پڑھتے ہوئے کہا کہ مغربی سیٹلائٹ سے یوکرین جنگ میں مدد کرنے کا عمل ایک ’بہت ہی خطرناک رحجان ہے۔‘

    روس نےایک بارپھرپاکستان کوگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی

    اقوامِ متحدہ کی فرسٹ کمیٹی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی میں نیم سویلیئن انفرااسٹرکچرجائز ہدف ہوسکتے ہیں اور سیٹلائٹ سے مدد ایک ’اشتعال انگیز‘ عمل ہوسکتا ہے۔

  • لانگ مارچ سے حالات کے خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے:وزارت داخلہ

    لانگ مارچ سے حالات کے خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے:وزارت داخلہ

    اسلام آباد:وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے ملک میں عدم استحکام کا خدشہ ظاہرکردیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق صوبائی حکومتوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

     

    خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 148 (1) کے تحت ہرصوبہ وفاقی قوانین پرعملدرآمد کا پابند ہے، آرٹیکل 149 (4)کے تحت وفاق صوبوں کو ہدایات دے سکتا ہے۔ کسی کو زبردستی طاقت کے ذریعے وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    حکام کے مطابق تمام سرکاری ملازمین ریاستی قوانین کے تابع ہیں، کسی حکومتی ملازم کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خط میں صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی قیمت پر ریاستی آئین اور قوانین سے انحراف کی اجازت نہیں ہوگی، لانگ مارچ میں صوبائی حکومتیں آئین اور قانون کے مطابق عملدرآمد کریں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اعلان کیے گئے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہو گا اور 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔

  • عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    لاہور:عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان ایک ایماندار اور مخلص انسان ہیں جوسب پر اعتماد کرتے ہیں، انہوں نے کبھی نہیں کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ غدار ہیں۔ لانگ مارچ کی آڑ میں دشمن ملک بھی فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے تماشا کھڑا کرنے کی سمجھ نہیں آئی، کچھ پارٹی رہنما النگے،تلنگے ہیں، 12 سے 15 سال سے صرف عمران خان کوجوابدہ ہوں، علی زیدی نہیں چیئرمین جواب مانگیں گے تو ان کو جواب دوں گا، عمران خان کی وجہ سے ہی مجھے ووٹ پڑے تھے، مجھ سے جواب لینے کے لیے علی زیدی کو 20 ہزاردفعہ پیدا ہونا پڑے گا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں، دنیا میں سوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین بنے ہیں، عمران خان نے کبھی نہیں کہا جنرل باجوہ غدار ہیں، افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ سائفر پڑھا نہیں نہ اسے دیکھا ہے، میں کابینہ میں نہیں تھا اس لیے سائفر نہیں دیکھا، عمران خان ایک ایماندار آدمی سب پر اعتماد کرتے ہیں، پی ٹی آئی چیئر مین کو اس حوالے سے بھروسہ کروایا گیا، پارٹی کے اندر کچھ سانپ میرے لیڈر کو ڈس کوالیفائی کرانا چاہتے تھے، انہوں نے ہی اداروں کے درمیان مِس انڈراسٹینڈنگ کرائی، میٹنگ میں عمران خان کے منہ پرکہا آپ کے اردگرسانپ بیٹھے ہیں۔

    وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے:عمران خان

    سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سانپ سازشی عناصر نے جہانگیر ترین کو ہٹایا، یہ وہ کمزور سانپ ہے جو اپنی ذاتی زندگی میں بھی کچھ نہیں کر سکے، ایک کروڑ گھروں کی بات انہی سانپ نے کی تھی۔ ایک سانپ نے جھوٹ کہا انہیں وزیراعظم کی آفرکی گئی، میں توخان صاحب سے اپنی وفاداری بتا رہا ہوں، میں نے یہ کہا ہم نے پُرامن احتجاج ہمیشہ کیے، میں نے کہا سازشی عناصراس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اس میں کیا غلط بات ہے، دو دن پہلے قوم کے بیٹے کو سازش کے ذریعے مارا گیا۔

    روس نےایک بارپھرپاکستان کوگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی

    پی ٹی آئی سینئر رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ کی آڑ می ں دشمن ملک بھی فائدہ اٹھاسکتا ہے، اپنے چیئرمین کو ایڈوائزدینا میرا حق ہے، لانگ مارچ کرنا آئینی حق ہے، لانگ مارچ میں شرکت سے متعلق ابھی میرا پارٹی میں اسٹیٹس ہی کلیئرنہیں۔ کسی بھی سیاسی جماعت اور اداروں کو آمنے سامنے نہیں آنا چاہیے، عمران خان ہمیشہ پرو آدمی تھے، اچانک کیا ہوا، درمیان میں لوگوں نے یہ گند کرایا، اپنے چیئرمین کو صحیح بات بتانا میری ذمہ داری ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛کاروباری طبقہ انتہائی پریشان

    انہوں نے کہا کہ موبائل،لیپ ٹاپ نہیں ملے گا، ارشد شریف کو پیچھے سے نہیں آگے سے گولی لگی، کینیا کی پولیس بدترین پولیس ہے، ارشد شریف کو فارم ہاؤس پہنچانا عام نہیں خاص آدمی کا کام ہے، یہ بلیک اینڈ وائٹ کیس ہے، گاڑی کے ڈرائیور کو کچھ نہیں ہوا، اس کیس میں بہت سارے لوگ عام اور خاص بھی نکلیں گے۔ میرے ساتھ کچھ ہوگا تو ان کی بھی لاشیں گریں گی، اس ملک کی بہت زیادہ تباہی ہو گئی ہے، ارشد شریف قتل سے عام اور خاص لوگوں کو فائدہ ہوا، ارشد شریف جان دے کر وہ کچھ کرگئے جو ہم لوگ 65 سالوں میں نہیں کر سکے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ارشد شریف کے بہت اچھے تعلقات تھے، ارشد شریف تو پاکستان سے جانا نہیں چاہتے تھے۔

  • غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار

    غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار

    لاہور:غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار،اطلاعات کے مطابق پولیس نے2گھنٹے کے اندر اندر ملزمان تک رسائی حاصل کی۔مقدمہ میں نامزد 2ملزمان گرفتارہوچکے ہیں اوریہ بھی معلوم ہواہے کہ اس قتل کی واردات میں ملزمان ماموں،شوہراور دیور نے مل کر ماں اور بیٹی کو غیرت کے نام پر کیا قتل۔ دوران انٹاروگیشن گرفتار ملزمان کا اعتراف جرم۔ ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل پستول برآمدہوچکا ہے اور اس حوالسے ایس ایچ او تھانہ مندنی فضل داود خان کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے

    سوتیلی ماں نے دو بیٹیوں کو قتل کر دیا

    تفصیلات کے مطابق مسمی لعل شاہ ولد امیر خان ساکن سابندی نے کیجولٹی جمال آباد ہری چند میں قتل کی رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ آج مجھے میری بھتیجی اور اس کی بیٹی کو کسی نے اسلحہ آتشین سے قتل کرنے کی اطلاع دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آکر دیکھا تو بھتیجی فاطمہ زوجہ سید کریم اور اس کی بیٹی ثناء دختر سید کریم کو کسی نے اسلحہ آتشین سے قتل کیا ہے۔ مقتولین 7/8دن پہلے گھر سے بغیر اجازت گئے ہوئے تھے۔ جس کی رنجھ و دکھ سے شوہر سید کریم، دیور عیسی خان پسران مسلم خان اور ماموں مرزا خان ولد عبدالحکیم نے ماں اور بیٹی دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔

    برطانیہ:ہرپانچ میں سے ایک برطانوی لڑکی ، نوجوان خاتون غیرمحفوظ

    تھانہ مندنی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان کو احکامات جاری کئے، جس پر ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ مندنی فضل داود خا ن ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں شروع کی اس دوران پولیس نے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان عیسیٰ خان اور مرزا تک انتہائی قلیل دورانیہ میں رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل1پستول برآمد کیا گیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان نے ماں اور بیٹی کو مبینہ طور پر بدچلنی کے الزام میں قتل کیا تھا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • چوہدری غلام حسین کوکیوں گرفتارکیا؟ایف آئی اے نے بتادیا

    چوہدری غلام حسین کوکیوں گرفتارکیا؟ایف آئی اے نے بتادیا

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اے آر وائی نیوز سے منسلک سینئر صحافی و اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کی گرفتاری پر وضاحت دے دی۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے لاہور نے گرفتار کیا، وہ کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مقدمے میں مطلوب تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ چوہدری غلام حسین نے 2003 میں جعلی دستاویز پر بینک سے قرض لیا تھا، انہوں نے بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا، مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے 2 بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔

    خیال رہے کہ چوہدری غلام حسین کو لاہور میں ایک کافی شاپ سے حراست میں لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوزکےاینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا۔اس حوالے سےاے آر وائی نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کے بیٹے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد کو گلبرگ میں کافی شاپ سے تحویل میں لیا گیا ہے۔

     

    چوہدری غلام حسین کے بیٹے نے بتایا کہ والد کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے تیس سے چالیس لوگ آئے تھے۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”560806″ /]

    اس حوالے سے سنیئراینکرمبشرلقمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ چوہدری غلام حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے

     

    عمر غلام حسین نے بتایا کہ والد صاحب کو کسی پرانے کیس میں تحویل میں لیا گیا ہے جو کافی پہلے ختم ہوچکا ہے۔چوہدری غلام حسین کے بیٹے کا کہنا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ والد کو ایف آئی اے آفس لے جایا گیا ہے۔