Baaghi TV

Author: News Editor

  • پنجاب کوگندم کی فراہمی روکنے والےشہبازشریف جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب کوگندم کی فراہمی روکنے والےشہبازشریف جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے گجرات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص خود کو وزیراعظم کہہ رہا ہے اسے سمجھ بوجھ ہونی چاہیے، شہباز شریف کوچاہیئے کہ پہلے تولیں پھر بولیں، ان کا کام صرف بولنا رہ گیا ہے اور وہ تواتر سے جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وفاق سے گندم امپورٹ کرنے کی اجازت مانگی اور شہباز شریف نے نہیں دی، پنجاب حکومت پرائیویٹ سیکٹر نہیں بلکہ گورنمنٹ آف پنجاب ہے، وفاق عام آدمی کو گندم اور آٹے کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔
    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے دیگر صوبوں کو گندم دی، پنجاب کو نہیں دی، ہم یہ ایشو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے، وفاق ہمیں گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دے۔

    ایک ماہ کے دوران قتل،اندھے قتل،اغواء برائے تاوان ڈکیتی میں ملوث 69 ملزمان گرفتار

    انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت 80لاکھ خاندانو ں کو 40 فیصد رعایت پر اشیائے ضروریہ دے رہے ہیں، مستحق خاندانوں کے ان کے بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائی جا رہی ہے، پروگرام کے تحت رجسٹر ہونے والے کریانہ اسٹورز کو 10 فیصد کمیشن دیا جا رہا ہے۔

    جتوئی : ٹی ایچ کیو ہسپتال سے 18 دن کی بچی اغواء والدہ غم سے نڈھال

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے پانچ نئے اضلاع بنائے ہیں اور یہ فیصلہ مشاور ت کے ساتھ کیا گیا ہے، نئے اضلاع بننے سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پرویزالٰہی نے جی ٹی روڈ سماں تا گجرات ڈنگہ دورویہ سڑک اورفلائی اوور منصوبہ، اولڈ جی ٹی روڈ گجرات تا لکھن والا دورویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔

  • 3 سالہ بچی کے اغواء کا ماسٹر مائنڈ سگا باپ نکلا

    3 سالہ بچی کے اغواء کا ماسٹر مائنڈ سگا باپ نکلا

    رائیونڈ:لاہور میں 3 سالہ بچی کو اغواء کرنے والا سگا باپ نکلا، بچی کو قصور سے برآمد کرلیا گیا۔اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے رائے ونڈ سے 3 سالہ بچی کے اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا، اور پولیس کے مطابق سگا باپ ہی اپنی بیٹی کے اغوا کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا کہ اس نے اپنے باس کے کہنے پر اپنی ہی 3 سالہ بچی نویدہ کے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔ملزم نے بتایا کہ بچی کے والد کا باس اپنے مخالفین کو مقدمات میں پھنسانا چاہتا تھا، اور اس نے ملزم کو اپنی بچی کو رائے ونڈ سے نامعلوم جگہ منتقل کرنے کا کہا۔

    کراچی:خاتون کو ہراساں کرنے والا باپ، بیٹا گرفتار، مقدمہ درج

    پولیس کے مطابق بچی کے اغواء کی اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو بچی کے اغوا کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آئیں، تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا اورملزم کو گرفتار کرکے بچی کو قصور سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری ہے

    اسلام آباد میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن،بڑے نامی گرامی مجرم گرفتار

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اطہر اسماعیل نے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کے حوالہ سے میڈیا کو آگاہ کیا ، اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسنین حیدر، ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ سی آئی اے پولیس نے ایک ماہ کے دوران قتل،اندھے قتل، اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی میں ملوث 69 ملزمان گرفتار کر لیے گرفتار ملزمان سے10 کروڑ66 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی برآمدگی ہوئی،سی آئی اے کینٹ نے خالی گھروں میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 4رکنی گینگ گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان علی رضا، انتظار، عثمان اور نعمان شامل 3 کروڑ27لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا،

    راولپنڈی:منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت 26ملزمان گرفتار

    ڈیفنس میں ہونے ہونے والی ہونے3 کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا، 3 بینک ملازمین سمیت 8 ملزم گرفتار کر لئے گئے ،2 کروڑ85لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،ڈائمنڈ، گھڑیاں اور اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزمان بینک ملازمین سے حاصل کردہ معلومات سے کورئیر کمپنی کا نمائندہ بن کر شہری کو کال کرتے تھے،ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو یرغمال بنا کر گھر میں داخل ہوتے اور بینک معلومات، کریڈٹ کارڈ حاصل کرتے،ملزمان بینک ملازمین سے لی گئی حساس معلومات سے یرغمال شہری کی رقم اپنے جعلی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لیتے تھے،گرفتار ملزمان میں ریاست، کاشف، وقاص،علی ریحان اورو غیاث و دیگر شامل ہیں

    سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے قتل،ڈکیتی، نقب زنی اور ہاؤس رابری میں ملوث 13 ملزمان گرفتار کر لیے گرفتار ملزمان سے جیولری، غیر ملکی کرنسی سمیت 3کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد کر لی،ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری شاہد پرویز کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا،

    سی آئی اے اغواء برائے تاوان سٹاف نے کارروائی کی اور 3 مغوی بازیاب کروائے،بازیاب ہونے والوں میں شہریوں میں یاسر، عبدالرشید اور عظیم شامل ہیں،جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا اینالسز کی مدد سے 8 اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے تاوان کی رقم 10 لاکھ روپے، ٹیوٹا کرولا کار اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی،سی آئی اے چوہنگ نے تاوان کے لیے اغواء ہونیوالے 5سال علی احمد کو بحفاظت بازیاب کروایا،گرفتارملزمان اویس خان اور علی عمران سے تاوان کی رقم 3لاکھ روپے برآمد کی، سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے قتل،اندھے قتل کے 3 مقدمات ٹریس کر کے3 شوٹرز گرفتار کر لیے،شوٹرز عمر اور علی حمزہ نے شادباغ میں کیبل تنازع پر فیصل بٹ اور شالیمار میں خاتون ثمرہ کو قتل کیا تھا،ملزمان نے دونوں قتل عمران نذیر عرف پستول کے کہنے پر کیے، مقتولہ ثمرہ عمران عرف پستول کی سگی بہن تھی،ملزمان سے آلہ قتل اور وقوعہ میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی،علاوہ ازیں ڈکیتی مزاحمت پر شہری محمد سلیمان کے قتل میں ملوث ملزم رحمان بٹ کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے آلہ قتل پسٹل اور02 موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی،

  • بھارت میں گوگل پر 16 ملین ڈالر جرمانہ

    بھارت میں گوگل پر 16 ملین ڈالر جرمانہ

    نئی دہلی :بھارت میں مارکیٹ پر غلبے کیلئے ناجائز ہتھکنڈوں کے استعمال کے الزام میں گوگل پر 161 ملین ڈالر (13 ارب بھارتی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا نے جمعرات کو ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ گوگل اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے متعدد اسمارٹ فونز، ویب سرچز، براؤزنگ اور ویڈیو ہوسٹنگ سروسز کے لائسنس کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

    بھارتی حکام کے مطابق گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے ذریعے مارکیٹ پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی، گوگل اپنی ایپس کے غلبہ کو یقینی بنانے کے لیے اسمارٹ فون بنانے والوں کے ساتھ ”یکطرفہ معاہدے“ کر رہا ہے۔

    اس نے گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کو بند کرے اور باز آجائے۔گوگل نے ابھی تک بھارت میں کیے گئے جرمانے یا الزامات کا جواب نہیں دیا۔

    سی سی آئی کا کہنا ہے کہ گوگل اپنے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے متعدد اسمارٹ فونز، ویب سرچز، براؤزنگ اور ویڈیو ہوسٹنگ سروسز کے لائسنس کا ”غلط استعمال” کر رہا ہے۔

    اس میں کہا گیا ہے کہ گوگل بازار میں موجود بہت سی کمپنیوں کے ساتھ زبردستی ایسے معاہدے کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ گوگل کروم، یوٹیوب، گوگل میپس اور اس جیسی اس کی دیگر ایپس کا استعمال کیا جائے۔

    بھارتی ادارے نے اس الزام کے تحت گوگل کو اسمارٹ فون بنانے والوں کے ساتھ ریونیو شیئرنگ کے بعض معاہدوں سے بھی روک دیا ہے کہ ان طریقوں سے، ”گوگل نے خاص طور پر اپنی سرچ سروس محفوظ بنانے میں مدد حاصل کی اور اس نے اس کے لیے مسابقتی بازار سے مکمل طور پر الگ ہو کر ایسا کیا۔”

    بیان میں مزید کہا گیا کہ گوگل کا یہ طرز عمل مسابقت کو روک رہا تھا، جس سے کمپنی کو صارفین کے ڈیٹا تک مسلسل رسائی ملنے کے ساتھ ہی منافع بخش اشتہارات کے مواقع بھی فراہم ہوتے رہے ہیں۔

    سی سی آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا، ”کمپنیوں کو صلاحیت کی بنیاد پر مقابلہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے اور یہ ذمہ داری غالب کھلاڑیوں (موجودہ صورت میں، گوگل) پر عائد ہوتی ہے کہ اس کا طرز عمل میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے مسابقتی عمل کو نہ روکے۔”

    گوگل بازار میں موجود بہت سی کمپنیوں کے ساتھ زبردستی ایسے معاہدے کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ گوگل کروم، یوٹیوب، گوگل میپس اور اس جیسی اس کی دیگر ایپس کا استعمال کیا جائے

    سی سی آئی نے گوگل سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ڈیوائس مینوفیکچررز کو اپنی ایپس کو پہلے سے انسٹال کرنے پر مجبور نہ کرے اور اسے مینوفیکچررز اور صارفین کو ابتدائی ڈیوائس سیٹ اپ کے دوران اپنی پسند کی ایپس انسٹال کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

    امریکی کمپنی گوگل کو عدم اعتماد سے متعلق دنیا میں کئی دیگر کیسز کا بھی سامنا ہے اور اب بھارت میں بھی اسے ٹیک سیکٹر کے سخت ضوابط کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نگراں ادارہ اسمارٹ ٹی وی مارکیٹ میں گوگل کے کاروباری طرز عمل اور ادائیگیوں سے متعلق ‘گوگل پے’ جیسی ایپ کے نظام کی بھی چھان بین کر رہا ہے۔

    اینڈرائڈ سے متعلق اس تحقیقات کا عمل سن 2019 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب، دو بھارتی افراد اور لاء اسکول کے ایک طالب علم نے اس سے متعلق شکایت درج کی تھی۔

    بھارت میں بھی گوگل کو تقریباً وہی معاملہ در پیش ہے، جس کا اسے یورپ میں سامنا ہے۔ وہاں بھی ریگولیٹرز نے کمپنی پر مینوفیکچررز کو اینڈرائڈ ڈیوائسز پر اپنی ایپس کو پہلے سے انسٹال کرنے پر مجبور کرنے کے لیے پانچ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

  • عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو

    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو

    پشاور:عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کا آڈیو پیغام سامنے آیا ہے اور یہ آڈیو پیغام تحریک انصاف کے کارکنوں کے نام ہے ، اس پیغام کا مقصد الیکشن کمیشن کی طرف سے غیرمناسب فیصلے کو قبول نہ کرنے کی تاکید ہے اور سخت لائحہ عمل اپنانے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے

    مبینہ طور پروائرل ہونے والی ویڈیو میں پرویز خٹک کہتے ہیں‌ کہ پرویز خٹک بات کر رہا ہوں ۔ میں پاکستان تحریک انصاف کی جتنی بھی تنظیمیں ہیں اور جتنی یوتھ ونگز ہیں ان سے درخواست ہے کہ اگر فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں آیا تو ٹھیک ہے اور اگر خلاف آیا تو ہر ضلع میں ایسا احتجاج ہونا چاہیے جس کے نتیجے میں سڑکیں بند ہوں اور پوری دنیا کو پتا چلے کہ ہماری کتنی پاور ہے

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آج سنانے کا اعلان کر دیا۔

    الیکشن کمیشن کل توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج دوپہر دو بجے سنائے گا، جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

    سکیورٹی کیلئے اسلام آباد پولیس کو خط

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کے فیصلے موقع پر ہنگامی بنیاد پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔

    انسپیکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں سماعت کے دوران کمیشن کے اندر اور اطراف میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے جو 21 اکتوبر 2022 کو صبح 10 بجے شروع ہوگی۔ درخواست گزار اور مدعا علیہان کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں اور اس دوران کسی قسم کے ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے پورے دن الیکشن کمیشن کی عمارت کے اندر اور باہر سادہ لباس میں دو اہلکاروں اور ایک ٹریفک وارڈن سمیت فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ اس معاملے کو انتہائی ہنگامی بنیاد پر لیا جائے۔

    عمران خان کا تحریری جواب

    واضح رہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس کے سلسلے میں 7 ستمبر کو الیکشن کمیشن میں اپنا تحریری جواب جمع کرایا تھا، جواب کے مطابق یکم اگست 2018 سے 31 دسمبر 2021 کے دوران وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کو 58 تحائف دیے گئے۔

    بتایا گیا کہ یہ تحائف زیادہ تر پھولوں کے گلدان، میز پوش، آرائشی سامان، دیوار کی آرائش کا سامان، چھوٹے قالین، بٹوے، پرفیوم، تسبیح، خطاطی، فریم، پیپر ویٹ اور پین ہولڈرز پر مشتمل تھے البتہ ان میں گھڑی، قلم، کفلنگز، انگوٹھی، بریسلیٹ/لاکٹس بھی شامل تھے۔

    جواب میں بتایا کہ ان سب تحائف میں صرف 14 چیزیں ایسی تھیں جن کی مالیت 30 ہزار روپے سے زائد تھی جسے انہوں نے باقاعدہ طریقہ کار کے تحت رقم کی ادائیگی کر کے خریدا۔

    اپنے جواب میں عمران خان نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے بطور وزیر اعظم اپنے دور میں 4 تحائف فروخت کیے تھے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2 کروڑ 16 لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد سرکاری خزانے سے تحائف کی فروخت سے تقریباً 5 کروڑ 80 لاکھ روپے حاصل کیے، ان تحائف میں ایک گھڑی، کفلنگز، ایک مہنگا قلم اور ایک انگوٹھی شامل تھی جبکہ دیگر 3 تحائف میں 4 رولیکس گھڑیاں شامل تھیں۔

    توشہ خانہ ریفرنس

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر راجا پرویز اشرف نے اگست کے اوائل میں توشہ خانہ کیس کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک ریفرنس بھیجا تھا۔

    ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔

    اپریل کے آغاز میں سابق وزیر اعظم نے توشہ خانہ میں ملنے والے تحائف کے تنازع پر ایک غیر رسمی میڈیا گفتگو کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کے تحفے ہیں اور یہ ان کی مرضی ہے کہ انہیں رکھنا ہے یا نہیں۔

  • پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا:وزیر خزانہ

    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا:وزیر خزانہ

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اگر روس سے تیل لے سکتا ہے تو ہم بھی لے سکتے ہیں، روس سے تیل کے حصول کیلئے حکومت غور کر رہی ہے۔

    اسی بات کی تصدیق عاصمہ شیرازی نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آج سے روس سے تیل خریدنے کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس میں رکاوٹ دور ہو گئی ہے، امریکا کو بتا دیا ہے سستا تیل خریدنا ہمارا حق ہے، کوشش ہے کم از کم اس ریٹ پر تیل خرید لیں جس پر بھارت خرید رہا ہے

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان نے اپنا کام مکمل کر دیا ہے تاہم ہم ایف اے ٹی ایف کے اعلان سے پہلے اعلان نہیں کرسکتے۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ معیشت سے متعلق فیصلوں میں آزاد ہوں اگر آزاد نہ ہوتا تو یہ چیلنج کبھی قبول نہ کرتا، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر آئندہ کچھ دنوں میں بہتر ہوجائیں گے، پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، مہنگائی کو نیچے لانے کیلئے حکومت اپنی کوشش میں لگی ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا بوجھ کم ہوگا۔

    اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا گیا ہے اس پر عمل کریں گے، ابھی تک پاکستان سودی نظام پر چل رہا ہے اور کوشش ہے کہ سودی نظام کو ختم کیا جائے، اسلامی نظام میں اثاثوں کو گروی رکھنا پڑتا ہے۔

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر200روپے سے کم بنتی ہے، عوام کوریلیف دینے کیلئے متعدد اقدامات اٹھارہے ہیں، ڈالرکی قدر میں200روپے سے اوپر اضافہ مصنوعی ہے، امید ہے آنے والے دنوں میں اچھی خبریں آئیں گی۔

  • سٹی پولیس کی کاروائی میں منشیات سپلائر چرس سمیت گرفتار

    سٹی پولیس کی کاروائی میں منشیات سپلائر چرس سمیت گرفتار

    کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گزشتہ 7 روز کے دوران اسٹریٹ کریمنلز اور مطلوب منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 1 بھتہ خور سمیت 9 اسٹریٹ کریمنلز اور 27 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

    ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان سے 10 عدد اسلحہ بمعہ ایمونیشن, 4 کلو سے زائد چرس, ہیروئن, آئس, کرسٹال, 900 عدد مختلف کمپنیز کی سمز,18 گرے ٹریفک سسٹم, ہارڈ ڈسک, لیپ ٹاپ, واکی ٹاکی, مختلف شناخی کارڈز وغیرہ برآمد کئے گئے,

    ملزمان عادی/پیشہ ور بھتہ خور, اسٹریٹ کریمنلز, اور مطلوب منشیات فروش تھے, اسٹریٹ کریمنلز حالیہ چھینا جھپٹی/ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے,

    ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیے گئے ہیں, ایس ایس پی سٹی.ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے

    ڈی ایس پی سٹی غلام شبیر سرکی کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر عمران رشید شیخ نےاپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی

    ادھر ایک اور واقعہ میں دوران چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے بائیکو پیٹرول پمپ کے قریب سے ایک مشکوک شخص بنام شہزادہ رضوان صدیقی کو روک کر چیک کیا جس کے قبضے سے دوران تلاشی چرس برآمد ہوئی،مزکورہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں خود کو منشیات سپلائر ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ چرس فروخت کرنے کیلئے لیکر جارہا تھا

    گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہےجبکہ گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد 640 گرام چرس پولیس تحویل میں لیکر نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

  • کراچی:خاتون کو ہراساں کرنے والا باپ، بیٹا گرفتار، مقدمہ درج

    کراچی:خاتون کو ہراساں کرنے والا باپ، بیٹا گرفتار، مقدمہ درج

    کراچی : پولیس نے خاتون کو نازیبا پیغامات بھیجنے والے باپ اور بیٹے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شاہ فيصل کالونی کے رہائشي اور خاتون کے پڑوسی ہيں۔ ملزم اور اسکے بیٹے نے سوشل میڈیا پر خاتون کو نازيبا پيغامات بھيجے۔حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کی نشاندہی پر ملزمان کو گرفتار کيا گيا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رکشہ سوارخاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوارنے نازیبا اشارے کرکے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

    کارروائی شاہ فیصل کالونی پولیس نے حراسگی کا شکار ہونے والی خاتوں کے شوہر کی نشاندہی پر کی ،ملزم عبدالرحمان اور اس کا بیٹا حسن رحمان خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریئعے حراساں کر رہے تھا ،خاتون کو حراساں کرنے والے ملزمان باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کےتحقیات کا آغاز کر دیا گیا ہے

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان نے بھارت کی بدنیتی پر مبنی مہم مسترد کردی

    ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان نے بھارت کی بدنیتی پر مبنی مہم مسترد کردی

    اسلام آباد: پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے مکمل اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی بدنیتی پر مبنی مہم کو مسترد کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ ہم ایف اے ٹی ایف کے مکمل اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف منظم اور مذموم مہم کو یکسر مسترد کرتے ہیں، یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی میڈیا سے سرکاری لیکس کے ذریعے ایف اے ٹی ایف اجلاسوں سے قبل پاکستان کے خلاف گمراہ کن، بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو فروغ دیا گیا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے بارہا پاکستان کی طرف سے اے ایم ایل اور سی ایف ٹی نظام کو بہتر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا اعتراف کیا ہے، بھارت کی اس عمل کو سیاسی رنگ دینے اور پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں پر شکوک و شبہات کے باوجود ایف اے ٹی ایف نے اس سال جون کے مکمل اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان نے اپنے 2018 اور 2021 کے دونوں ایکشن پلانز کی تمام بنیادی اور طریقہ کار کی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کرلیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ یہ سمجھتے ہوئے کہ ایف اے ٹی ایف بھارت کے عزائم کو قبول کرنے والا نہیں ہے، بھارت غلط معلومات کی مہم کے ذریعے اپنے مذموم عزائم کو فروغ دینے کی شدت سے کوشش کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس مکروہ کوشش کے بارے میں ایف اے ٹی ایف کی توجہ دلائی ہے، جھوٹ اور پروپیگنڈے کی چکی میں پلنے والے بھارتی میڈیا اور ریاستی اداروں کی کوئی اعتباریت نہیں ہے، ان کا پاکستان مخالف بیانیہ بے بنیاد ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ بھارتی میڈیا اور اس کے سرپرستوں کی بدنیتی کو مزید بے نقاب کرے گا۔

  • چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کیلئے ہائیکورٹ کے 4 ججز کے نام تجویز کر دیئے

    چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کیلئے ہائیکورٹ کے 4 ججز کے نام تجویز کر دیئے

    اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ کے لیے ہائیکورٹ کے 4 ججز کے نام تجویز کر دیئے۔

    ججز تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 اکتوبر بروز پیر کو طلب کر لیا گیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    جوڈیشل کمیشن اجلاس سے قبل چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے لیے ہائیکورٹ کے 4 ججوں کے نام تجویز کر دیئے، جن ججز کے نام تجویز کیے گئے ہیں ان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سیّد حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں۔

    جوڈیشل کمیشن تمام نامزد گیوں کا جائزہ لیکر تعیناتی کی سفارش کا فیصلہ کرے گا۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد مزید دو سینئر ججوں اور سپریم جوڈیشل کمیشن کے اراکین نے بھی عدالت عظمیٰ میں خالی اسامیاں پر کرنے کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھاتھا

    سپریم کورٹ میں ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے جسٹس طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس عمر عطابندیال کے نام خط میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ میں کوئی اسامی خالی ہونے کی صورت میں آئین کے آرٹیکل 175 اے (8) کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس خود بخود شیڈول ہونا چاہیے۔

    انہوں نے لکھا کہ کمیشن کے مجموعی ارکان کی اکثریت سپریم کورٹ کی ہر اسامی کے لیے ایک جج کی نامزدگی پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے۔

  • اسلام آباد میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن،بڑے نامی گرامی مجرم گرفتار

    اسلام آباد میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن،بڑے نامی گرامی مجرم گرفتار

    اسلام آباد:کیپیٹل پولیس کاجر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کے لیے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری ہے ادھرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے تین منشیا ت فروشوں سمیت 17ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے6280گر ام چرس، 1310گر ام ہیر وئن اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ چار پسٹل 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے17 ملزمان گرفتارکر لیے گئے،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ تر نو ل پولیس نے ملزم عادل اشتیا ق کو گرفتار کرکے 5040گر ام چرس برآمد کرلی، رمنا پولیس نے ملزم ولید مشتاق کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،

    انڈسٹریل ایر یا پولیس نے ملزم عامر خا ن اور ایر ک مسیح کو گرفتار کرے پسٹل 30بورمعہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کھنہ پولیس نے ملزم محمد شفیق کو گرفتار کرکے 1310گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، سہا لہ پولیس نے ملزم محمد وقاص کو گرفتار کرکے 1240گر ام چرس برآمد کرلی، سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار ملزم حمزہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،

    جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیمو ں نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے10مجرمان کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں ‘ پکار 15 ” پر فوراً اطلا ع دیں۔