Baaghi TV

Author: News Editor

  • عالمی،علاقائی معاملات میں عرب امارات کے کردارکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:آرمی چیف

    عالمی،علاقائی معاملات میں عرب امارات کے کردارکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:آرمی چیف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں امارات کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

    بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقوں نے دوستانہ تعلقات اور پائیدار تزویراتی شراکت داری کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    یو اے ای کے سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کیساتھ ساتھ متاثرین کی جلد از جلد بحالی کی امید ظاہر کی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ غیر معمولی مدد کو سراہا۔

    معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں امارات کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

  • برطانوی وزیراعظم کو عہدہ  سنبھالنے کے 44 روز بعد مستعفی ہونا پڑگیا

    برطانوی وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے کے 44 روز بعد مستعفی ہونا پڑگیا

    لندن:برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، وہ صرف 44 دن تک برطانیہ کی وزیراعظم رہیں۔برطانیہ میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا، معاشی پالیسی پر وزیراعظم لز ٹرس کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔

    برطانوی وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد صرف 44 روز بعد ہی استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم لز ٹرس کو کہنا ہے کہ بادشاہ چارلس کو اپنے استعفیٰ سے متعلق آگاہ کردیا۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لز ٹرس نے اپنے جانشین کے انتخاب کیلئے آئندہ ہفتے کے اختتام تک الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم نے اپنے وزیر خزانہ کوازی کوارٹینگ کو چند روز قبل عہدے سے فارغ کردیا تھا، جبکہ برطانوی وزیر داخلہ سوئلا بریورمین نے بھی اپنے عہدے سے گزشتہ روز استعفیٰ دیدیا تھا۔

  • ماہانہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں غیر متوقع بڑی کمی

    ماہانہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں غیر متوقع بڑی کمی

    اسلام آباد:رواٍں مالی سال ستمبر کے مہینے میں گزشتہ 16 ماہ کے دوران سب سے کم تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے نے گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارے کے اعدادوشمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ (جاری حسابات) کا خسارہ مسلسل تیسرے ماہ ستمبر میں بھی برقرار رہا۔

    گزشتہ ماہ کرنٹ اکاونٹ کا خسارہ 31کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا جو اس سے پچھلے ماہ اگست میں 67 کروڑ 60 لاکھ ڈالرتھا۔

    اعداد وشمار کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 53 فیصد کم ہوا ہے جب کہ سالانہ لحاظ سے دیکھا جائے تو پچھلے سال ستمبر کے مقابلے میں رواں سال ستمبر کے خسارے میں 37 فیصد کمی آئی ہے۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق 16ماہ بعد ستمبر کا کرنٹ خسارہ سب سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں سالانہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کو 5.8 ارب ڈالر نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔

    اسٹیٹ بینک کی حالیہ مانیٹری پالیسی میں بھی فصلیں متاثر ہونے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا لیکن اس کے برعکس ستمبر میں کرنٹ خسارہ کم ہونے کو غیر متوقع قرار دیا جارہا ہے۔

    حکومت کی جانب سے درآمدات کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کا سلسلہ رواں مالی سال کے آغاز جولائی سے شروع ہوا تھا۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر جولائی تا ستمبر پر مشتمل پہلی سہ ماہی کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے جو پچھلے مالی سال کے پہلے سہ ماہی کے 3 ارب 52 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 37 فیصد کم ہے۔ستمبر میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کی بڑی وجہ اشیاء کے تجارتی خسارے کا کم ہونا ہے گزشتہ ماہ تجارتی خسارہ 2.3 ارب ڈالر رہا جو اس سے پچھلے ماہ کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہے، تجارتی خسارے میں کمی درآمدات میں 18فی صد گرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں گزشتہ ماہ 33 فیصد، مشینری میں 22 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اس کے علاوہ خدمات کا خسارہ بھی پچھلے ماہ 24 فیصد کم ہوگیا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق گزشتہ ماہ ترسیلات زر اور برآمدات میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، حکومت کو درآمدات کم رکھنے کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر اور ایکسپورٹس بڑھانے پر بھی توجہ دینی ہوگی۔

    کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے کو ملکی معیشت کے لیکن نیک شگون قرار دیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی روپے پر ڈالر کے دباوٗ سے نکلنے میں بھی مدد ملے گی۔

  • آرمی چیف سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی:آرمی چیف اور بیلجیئم کے سفیر کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں بیلجیئم کے سفیر چارلس جوزف ایم ڈیلوگن کی جی ایچ کیو پہنچے ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بیلجیئم سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کےامور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانےپربھی بات چیت کی گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران بیلجیئم کے سفیر نے سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت بھی کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بیلجیئم کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

  • ٹی20 ورلڈکپ؛ نمیبیا کوعرب امارات کے ہاتھوں شکست، نیدرلینڈز سپر 12 مرحلے میں پہنچ گیا

    ٹی20 ورلڈکپ؛ نمیبیا کوعرب امارات کے ہاتھوں شکست، نیدرلینڈز سپر 12 مرحلے میں پہنچ گیا

    گیلونگ: ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے دسویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدع نمبیبیا کو 8 رنز سے شکست دیدی، ہار کے بعد نیدرلینڈز کی ٹیم نے سپر 12 مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔

    گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز اسکور کیے، متحدہ عرب امارات کی جانب محمد وسیم 50 اور کپتان رضوان 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ

    نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے، برنارڈ شولٹز اور بین شیکونگو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم کوئی بڑی پارٹنرشپ کرنے میں ناکام رہی، اوپنرز مائیکل وین لنگن اور اسٹیفن بارڈ 16 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان گیراڈ ارسمس بھی محض 16 رنز بناسکے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا

    دیگر بیٹرز میں جان فرائے لنک 14، زین گرین 2 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، میچ کے اختتامی لمحات میں ڈیوڈ ویزے کے 55 اور روبن ٹرمپلمین کے 24 رنز کی بدولت میچ کا رخ تبدیل ہوا تاہم جیت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے غلطی مان لی؟

    یو اے ای کی جانب سے باسل حمید اور ظہور خان نے 2،2 جبکہ جنید صدیق اور کارتک میاپن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی یہ پہلی فتح ہے۔

  • فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے نے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کردیے:قائم شاہ بھی عدالت پہنچ گئے

    فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے نے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کردیے:قائم شاہ بھی عدالت پہنچ گئے

    کراچی: فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے نے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کردیے:قائم شاہ بھی عدالت پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق شوبز اسٹار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے سابق شوہر کی جانب سے کئے گئے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کر دیئے ہیں۔

    پاکستان کی بیٹی نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

    کراچی کی فیملی کورٹ شرقی میں فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں علیزے سلطان نے فیروز خان کی جانب سے کئے گئے تشدد کی تصاویر، ایم ایل او اور پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

    علیزے کے وکیل بیرسٹر قائم شاہ نے کہا کہ 15 میری کلائنٹ پر سنگین الزام لگائے گئے نومبر 2020ء کو فیروز نے علیزے کو تشدد کا نشانہ بنایا، 16 نومبر 2020ء کو پولیس کو فیروز خان کے خلاف تشدد کی رپورٹ جمع کرائی۔

    صادق آباد:02 روز قبل اغواء ہونے والی ڈیڑھ سالہ فرشتہ بازیاب، اغواء کار ملزمہ کرن…

    بیرسٹر قائم شاہ نے مزید کہا کہ علیزے تھانے گئی تو فیروز اور اس کے خاندان نے فون کر کے دھمکیاں دیں، فیروز آئے دن تشدد کرتے تھے، لیکن بچوں کی وجہ سے علیزے چپ رہی۔

    علیزے سلطان کا کمرہ عدالت میں کہنا تھا کہ’3 سے 4 سال میں فیروز خان نے میرے ساتھ جو کیا بتانا نہیں چاہتی تھی، فیروز خان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میرا بیٹا سلطان بھی اس دوران زخمی ہوا تھا‘۔

    باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور داماد کو قتل کردیا

    عدالت کی جانب سے فیروز خان سے بچوں کی ملاقات سے متعلق فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بچوں کےاخراجات، حوالگی کے لیے درخواستوں پر مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

    عدالت نے وکلا کو ہدایت بھی کی کہ آئندہ سماعت پر تیاری کر کے پیش ہوں۔

  • اگلا ورلڈ کپ بھارت میں ہوگا ، پاکستان سے جوہوتا ہے کرلے:بھارتی وزیرکی دھمکی

    اگلا ورلڈ کپ بھارت میں ہوگا ، پاکستان سے جوہوتا ہے کرلے:بھارتی وزیرکی دھمکی

    نئی دہلی:بھارت پاکستان کےساتھ اب کھیل کے میدان میں بھی دشمنی کرنے لگا ہے،ٹی 2 سیریزہویا ایشیا کپ بھارت نے پاکستان کوپریشان کرنے کی ہرممکن کوشش کی ،بھارت کی یہ دشمنی اب بھارتی سیاستدانوں اور حکومتی رہنماوں کے زبانوں سے جھلک رہی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایشیاکپ 2023 میں پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے سخت ردعمل پر بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر طیش میں آگئے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے کھیل میں بھارت کی شراکت داری بہت زیادہ ہے جیسے کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا، ون ڈے ورلڈکپ اگلے سال بھارت میں ہی ہوگا جس میں دنیا کی تمام بڑی ٹیمیں میں شرکت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی ٹیم کے جانے کے حوالے سے فیصلہ وزارت داخلہ کرے گا کیونکہ ہماری ٹیم کو وہاں سیکیورٹی خدشات ہیں۔

    پاکستان نے موقف اپنایا ہے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں سال کے اختتام پر دورہ کرے گی، بھارت بلاوجہ سیکیورٹی کا بہانہ بنارہا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے سیکریٹری بی سی سی آئی اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیا کپ یو اے ای منتقل نہیں کیا جائے گا، بھارت سب کچھ نہیں ہم بھی بہت کچھ ہیں۔

    ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ 2023 میں بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور 2024 سے 2031 تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی کے ایونٹس میں پاکستان کی شرکت پر غیریقینی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے غلطی مان لی؟

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے فوری ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کررکھی ہے۔یاد رہے کہ دونوں روایتی حریف ٹی20 ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

  • ٹی20 ورلڈکپ؛ لنکن ٹائیگرز سپر12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ٹی20 ورلڈکپ؛ لنکن ٹائیگرز سپر12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    برسبین: ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے نویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں 4 قیمتی پوائٹس سمیٹ کر سپر 12 مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

    گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے، لنکن ٹائیگرز کی جانب سے کوشل مینڈس نے 5 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا

    دیگر بلےبازوں میں پاتھون نسانکا 14، دھننجایا ڈی سلوا 0، چارتھ اسالنکا 31، بھانوکا راجا پاکسے 19 اور کپتان داسن شاناکا 8 رنز بناسکے، نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرین اور بس ڈی لیڈز نے 2، 2 جبکہ فریڈ کلاسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ

    ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کا آغاز اچھا نہ رہا، میکس او ڈاؤڈ کے علاوہ کوئی بیٹر لنکن بالرز کے خلاف مزاحمت نہ کرسکا۔ انہوں نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز میں وکرم جیت سنگھ 7، بس ڈی لیڈز 14، کولن ایکرمین 0، ٹام کوپر 16، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 21، ٹم پرنگل 2 اور فریڈ کلاسن 3 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے غلطی مان لی؟

    سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے 3، مہیش تھیکشنا 2 جبکہ لاہیرو کمارا ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ؛ ٹنڈولکر کی پاکستان سے متعلق بڑی پیش گوئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ؛ ٹنڈولکر کی پاکستان سے متعلق بڑی پیش گوئی

    لندن:بھارت کے لیجنڈ کرکٓٹر سچن ٹنڈولکر نے آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی 4 ٹیموں سے متعلق پیش گوئی ہے۔

    برطانوی اخبار سے گفتگو کے دوران سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میری دیرینہ خواہش ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فاتح بھارت ہو۔ میرے خیال سے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ ہوں گے۔

    عدالت انکو سزا دے جنہوں نےعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی،توہین عدالت کیس میں استدعا

    ٹنڈولکر نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کو ’’چھپا رستم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے موسم کے جنوبی افریقا کے کھلاڑی عادی ہیں کیونکہ ایسا ہی موسم ان کے ملک میں ستمبر اور اکتوبر میں ہوتا ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی کامیابی کے امکان کے حوالے سے ٹنڈولکر نے کہا، بھارتی ٹیم ہر لحاظ سے متوازن ہے، اس لئے پر امید ہوں کہ بھارتی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرے۔

    بھارتی ٹیم میں اہم ترین بولر جسپریئت بمراہ کی عدم موجودگی پر ٹندولکر نے کہا کہ بہترین تیز گیند بازوں میں سے ایک کا نہ ہونا بھارتی ٹیم پر اثرانداز ہوگا۔ لیکن مثبت بات یہ ہے کہ بھارتی ٹیم نے اس حقیقت کو قبول کرلیا ہے اور آگے کی جانب دیکھ رہی ہے۔ بمراہ کا متبادل محمد شامی بھی تجربہ کار اور قابل بولر ہے۔

  • صادق آباد:02 روز قبل اغواء ہونے والی ڈیڑھ سالہ فرشتہ بازیاب، اغواء کار ملزمہ کرن گرفتار

    صادق آباد:02 روز قبل اغواء ہونے والی ڈیڑھ سالہ فرشتہ بازیاب، اغواء کار ملزمہ کرن گرفتار

    02 روز قبل اغواء ہونے والی ڈیڑھ سالہ فرشتہ بازیاب، اغواء کار ملزمہ کرن گرفتار،اطلاعات کے مطابق صادق آباد کے علاقہ سے 02 روز قبل اغواء ہونے والی ڈیڑھ سالہ فرشتہ بازیاب کرا لی گئی ہے ، یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس اغواء کار ملزمہ کرن گرفتارہوچکی ہے اور یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ یہ, ملزمہ کرن بچی کے گھر کے قریب رہتی تھی،

    سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے اغواء ہونے والی بچی کو باضابطہ طور پر والدین کے حوالے کر دیا، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان،ایس پی راول، اے ایس پی نیوٹاؤن،اے ایس پی سٹی، ایس ایچ او صادق آباد اوردیگرافسران بھی ہمراہ تھے،

    ڈیڑھ سالہ فرشتہ اپنی کزن کے ساتھ دوکان پر گئی تھی جہاں ملزمہ نے اسے 07 سالہ کزن سے چھینا تھا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزمہ کو گرفتارکیا،ایس ایچ او صادق آباد، ایس ایچ او نیو ٹاؤن اور ایس ایچ او پیرودھائی کی سربراہی میں مختلف ٹیمیں اس کیس پر کام کر رہی تھیں

    بچی کی والدین اوراہل خانہ کا سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری اور راولپنڈی پولیس کو خراج تحسین، پنجاب پولیس کے حق میں نعرے بازی کی اور پھول نچھاور کیے

    دوسری طرف سی سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ بچی کی بحفاظت بازیابی ہر کامیابی سے بڑی کامیابی ہے، خوشی ہے کہ بچی کو والدین سے ملوادیا،