Baaghi TV

Author: News Editor

  • راولپنڈی اسلام آباد کی سبزی منڈی انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی

    راولپنڈی اسلام آباد کی سبزی منڈی انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی

    اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کی سبزی منڈی انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی اطلاعات کے مطابق ایک دفعہ پھر سبز منڈی میں آگ بھڑک اٹھی انتظامیہ کی ناقص پالیسی اور غفلت کے باعث سبز منڈی میں دوسری دفعہ آگ لگ چکی ہے اور لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ اس سے پہلے اتوار بازار پشاور موڑ سستا بازار میں بھی کئی دفعہ آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے جس میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا،

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    نقصانات ہونے کے باوجود انتظامیہ مستقل بنیادوں پر کوئی حل نکال نہ سکی جڑواں شہروں کی بڑی سبزمنڈی جہاں پر دکانداروں کو کسی قسم کی کوئی سہولت حاصل نہیں بڑے پیمانے پر افغانی شہریوں کا منڈی میں راج بڑی تعداد میں غیر قانونی اسٹال جس میں افغانی ٹھیکیدار اور سی ڈی اے انتظامیہ کی ملی بھگت سے روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی قائم ہونے والے اسٹالوں سے منتھلیاں وصول کی جاتی ہے ضلع انتظامیہ پرچی مافیا اور افغانی مافیا کے آگےمکمل بس آگ لگنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    انتظامیہ کی مکمل خاموشی انتظامیہ کی طرف سے تمام دکانداروں کو اسٹال بنا کر دیے جائیں اور ان کی مد میں حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے یہاں پر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے وصول ہونے والی رقم غیر قانونی طور پر بسنے والے شہریوں اور مافیا کے ہاتھوں میں چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہاں غریب دکانداروں کو کسی قسم کی کوئی سہولیات مہیا نہیں کی جارہی سبزی منڈی کے اندر پیدل چلنا محال ہو چکا ہے صفائی کا انتظام انتہائی ناقص اور نہ ہونے کے برابر ہے

     

  • دہشتگردی میں ملوث ہر فرد سے سختی کیساتھ نمٹیں گے: اعلامیہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی

    دہشتگردی میں ملوث ہر فرد سے سختی کیساتھ نمٹیں گے: اعلامیہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی

    اسلام آباد: نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں دہشتگردی میں ملوث ہر فرد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی سلامتی کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ قومی سلامتی کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع، وزیر داخلہ، خارجہ امور کے وزراء نے بھی شرکت کی۔

     

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سوات کی صورتحال اور کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سکیورٹی اداروں نے اپنی سفارشات اجلاس میں پیش کیں۔ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ایک اور اجلاس ہوا، اس اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، اس اجلاس میں جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، کور کمانڈر پشاور نے شرکت کی۔

     

     

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبر پخونخوا اور مغربی سرحدوں سے متعلق سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا اور مغربی سرحدوں سے متعلق سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل آرمی چیف اور وزیراعظم کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، ملاقات کے دوران قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کو کسی صورت دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا، سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔ بڑی قربانیوں سے ملک میں امن کو بحال کیا گیا، دہشتگردی کے خاتمے میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں اور عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے وفاقی اور صوبائی سطح پر انسداد دہشت گردی کے نظام کو ازسرنو متحرک کرنے اور مرکزی سطح پر وزیراعظم کی زیر قیادت ایپکس کمیٹی تشکیل دینے ، سی پیک کے منصوبوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، ملک کی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت، آئین و قانون کی حکمرانی اور ریاستی عملداری کیلئے قوم اور ادارے یکجان اور ایک آواز ہیں، ملک میں امن و امان کے قیام اور وطن عزیز کی سلامتی و دفاع کیلئے دی گئی شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اہم اجلاس وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا کے علاوہ سروسز چیفس، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگز دیں۔

    اجلاس نے ملک میں امن وامان کے قیام اور وطن عزیز کی سلامتی و دفاع کے لئے پاک فوج، رینجرز، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے کردار کو سراہا اور اس عظیم مقصد کے لئے شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

    اجلاس نے شہدا کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ شہدا نے ملک وقوم کے لئے جرأت و بہادری اور شجاعت کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں۔ اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے قرار دیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت، آئین اور قانون کی حکمرانی اور ریاستی عمل داری کے لئے قوم اور ریاستی ادارے یکجان اور ایک آواز ہیں، پوری قوم ان مقاصد پر نہ صرف واضح ذہن کے ساتھ متحد اور یکسو ہے بلکہ ہر قیمت پر ان کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے سوات سمیت ملک کے بعض حصوں میں امن و امان کو خراب کرنے کے واقعات کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا کہ پاکستان کے ہر شہری کا لہو نہایت قیمتی ہے اور اسے بہانے میں ملوث ہر فرد سے قانون پوری سختی سے نمٹے گا، ہمارے شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سپاہ کے ساتھ مل کر بے مثال قربانیاں دیں اور تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے مرکزی سطح پر ایپکس کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔ انسداد دہشت گردی کے ادارے (نیکٹا) کو فعال بنایا جائے گا جو صوبائی سطح پر انسداد دہشت گردی کے محکموں (سی ٹی ڈی) کے اشتراک عمل سے کام کرے گا۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ انسداد دہشت کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر نظام کو ازسرنو متحرک کیاجائے۔ اس کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے اقدامات کی نشاندہی کی جائے تاکہ نظام کو مزید موثر خطوط پر استوار کیا جاسکے۔ یہ نظام نگرانی کے فرائض بھی انجام دے گا تاکہ مسلسل بہتری کا عمل جاری رہے۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے موثر اقدامات کی منظوری دی۔ اس ضمن میں نیکٹا اشتراک عمل کی ذمہ داری انجام دے گا جبکہ صوبوں کے ذریعے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ انسداد دہشت گردی کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے، جہاں اپ گریڈیشن درکار ہے،کی جائے، اس ضمن میں وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ استعداد بڑھانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

  • سوات : ہزاروں افراد کا ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف احتجاج

    سوات : ہزاروں افراد کا ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف احتجاج

    سوات:سوات کے علاقے چار باغ میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام امن و امان کی صورتحال پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ہزاروں افراد دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے۔ مظاہرے میں شریک اسکولوں کے بچوں نے بھی قیام امن کا مطالبہ کر دیا۔

    بے امنی نامنظور، دہشت گردی قبول نہیں۔ چارباغ میں بھی ہزاروں افراد سفیدپرچم تھامے سڑکوں پرآگئے، مظاہرے میں سیاسی قائدین کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد شریک تھے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    احتجاج میں شامل اسکولوں کے بچوں نے بھی امن قائم رکھنے کامطالبہ کیا جبکہ وزیراعظم کے مشیر انجیئرامیرمقام بھی شرکا کوہرممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ حکمران عوامی جذبات کومدنظررکھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

    دوسری جانب ضلع بونیر میں بھی بڑھتی بدامنی خلاف سواڑی چوک سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع اور خصوصاً سوات ، بونیر میں امن برقرار رکھنا ہوگا۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں امن برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    واضح رہے کہ سوات میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔ اس سے قبل 11 اکتوبر کو بھی سوات کے مرکزی شہر منگورہ میں ہزاروں افراد نے قیام امن کےلیے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

  • صدرمملکت نےبرآمدات درآمدات بینک آف پاکستان بل 2022ء کی منظوری دیدی

    صدرمملکت نےبرآمدات درآمدات بینک آف پاکستان بل 2022ء کی منظوری دیدی

    اسلام آباد:صدر مملکت نے برآمدات درآمدات بینک آف پاکستان بل 2022ء اور سفارتی و قونصلر آفیسرز (حلف اور فیس ترمیمی) بل 2022ء کی منظوری دے دی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے برآمدات درآمدات بینک آف پاکستان بل 2022 کی منظوری دے دی۔

    ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان کے قوانین کی اشاعت (ترمیمی) بل 2022ء اور سفارتی اور قونصلر آفیسرز (حلف اور فیس ترمیمی) بل 2022ء کی بھی منظوری دیدی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مذکورہ بلوں پر دستخط آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کئے، جس کے تحت وہ سینیٹ و قومی اسمبلی کے منظور کردہ بلوں کی منظور دیتے ہیں۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد تینوں بل اب قانون کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔

    ادھرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا میں جنسی ہراسیت کا کیس دوبارہ شنوائی کیلئے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے حوالے کردیا۔

    ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق پیمرا کے ایک جنرل منیجر کو خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں یکطرفہ سزا سنائی گئی تھی، جی ایم پیمرا اور ایک ڈی جی کو ہراسگی کیس میں قصور وار قراردیا گیا تھا۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ڈی جی پیمرا کو ”نوکری سے برطرفی“ اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سُناچکے ہیں۔

    صدر مملکت نے جمعہ کو کیس وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جان کو خطرات کے پیش نظرپاکستان سےباہر رخصت پر تھا، محتسب نےمقدمےکا فیصلہ یکطرفہ طور پر کیا،وفاقی محتسب برائے انسدادہراسیت  بمقامِ کار ملزم کو شنوائی کا موقع فراہم کرے۔صدر کا کہنا ہے کہ انصاف کے اصولوں کے مطابق ملزم جنرل منیجر کو سماعت کا مناسب موقع دیا جائے

  • کور کمانڈر پشاور کا ضلع جنوبی وزیرستان کا دورہ، قبائلی عمائدین سے ملاقات

    کور کمانڈر پشاور کا ضلع جنوبی وزیرستان کا دورہ، قبائلی عمائدین سے ملاقات

    راولپنڈی:آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ضلع جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر نے مقامی لوگوں اور قبائلی عمائدین کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی ہر ممکن مدد اور علاقے میں امن و استحکام لانے والے دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کو ختم کرنے کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

    قبائلی عمائدین نے سماجی اقتصادی ترقی کے لیے ماحول پیدا کرنے اور لوگوں اور علاقے کے تحفظ کو یقینی بنانے میں فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

    مقامی لوگوں نے امن و امان کو برقرار رکھنے اور امن کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کا بھی عزم کیا ہے۔

    ادھروزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی سلامتی کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع، وزیر داخلہ، خارجہ امور کے وزراء نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سوات کی صورتحال اور کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سکیورٹی اداروں نے اپنی سفارشات اجلاس میں پیش کیں۔

    ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ایک اور اجلاس ہوا، اس اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، اس اجلاس میں جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، کور کمانڈر پشاور نے شرکت کی۔

  • پیمرا میں جنسی ہراسیت:فیصلہ یکطرفہ تھا: صدرنےکیس دوبارہ شنوائی کیلئے وفاقی محتسب کو بھجوادیا

    پیمرا میں جنسی ہراسیت:فیصلہ یکطرفہ تھا: صدرنےکیس دوبارہ شنوائی کیلئے وفاقی محتسب کو بھجوادیا

    اسلام آباد:فیصلہ یکطرفہ تھا، انصاف کے اصولوں کے مطابق ملزم کو مناسب موقع دیا جائے،اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا میں جنسی ہراسیت کا کیس دوبارہ شنوائی کیلئے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے حوالے کردیا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق پیمرا کے ایک جنرل منیجر کو خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں یکطرفہ سزا سنائی گئی تھی، جی ایم پیمرا اور ایک ڈی جی کو ہراسگی کیس میں قصور وار قراردیا گیا تھا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ڈی جی پیمرا کو ”نوکری سے برطرفی“ اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سُناچکے ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    صدر مملکت نے جمعہ کو کیس وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جان کو خطرات کے پیش نظر پاکستان سے باہر رخصت پر تھا، محتسب نے مقدمے کا فیصلہ یکطرفہ طور پر کیا، وفاقی محتسب برائے انسدادہراسیت بمقامِ کار ملزم کو شنوائی کا موقع فراہم کرے۔

    صدر کا کہنا ہے کہ انصاف کے اصولوں کے مطابق ملزم جنرل منیجر کو سماعت کا مناسب موقع دیا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم جی ایم اور اس کے وکیل نے گواہی ریکارڈ کرنے اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جرح کیلئے دستیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے ہدایت کی کہ کیس ازسر نو سماعت کیلئے محتسب کے حوالے کیا جاتا ہے، جس کا 60 دن میں فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے تاخیر سے ملزم جی ایم کو کیس میں نامزد کرنے کا مؤقف مسترد کردیا۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے سماجی اور ثقافتی ماحول میں خاندان کی عزت اور ممنوعات کے مروجہ تصورات کی وجہ سے ایک عورت کیلئے ایسے پریشان کن واقعات کے بارے میں بات کرنا آسان نہیں، ایسے کیسز میں مجرم کی طرف سے خاتون کے کردار کیخلاف جوابی الزامات کا اندیشہ بھی ہوتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ ایسی ہی وجوہات کی بناء پر جنسی ہراسگی کے بہت سے کیس رپورٹ نہیں ہوتے، جنسی ہراسانی کے متاثرین معاملے کو رپورٹ کرکے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہیں، شکایت درج کرانے میں تاخیر کی بنیاد پر ایسے کیسز کو مسترد نہیں کیا جانا چاہئے۔

  • پنجاب کے بعد ایک اور صوبے میں ایک اور نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا

    پنجاب کے بعد ایک اور صوبے میں ایک اور نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا

    پشاور:پنجاب کے بعدایک اور صوبے نے عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے انتظامی معاملات کی بنیاد پرایک ضلع کو دوحصوں میں تقسیم کرکے ایک اور ضلع کا اضافہ کردیا ہے ، خیبرپختونخوا حکومت نے عوامی مطالبے پر جنوبی وزیرستان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا گیا ہے جنہیں جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کا نام دیا گیا ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر دو سب ڈویژنز سرواکئی اور لدھا پر مشتمل ہوگا، اسپنکئی راغازئی کو نئے تشکیل شدہ اپر ڈسٹرکٹ کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر نوٹی فائی کر دیا گیا ہے۔

     

    تیرزا، سرواکئی، شوال، لدھا، مکین، شکتوئی اور سراروغہ کو جنوبی وزیرستان اپر میں تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے اور ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کا ہیڈکوارٹرز وانا کو قرار دیا گیا ہے۔

    صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کو بہترین انتظامی امور اور ترقی کیلئے 2 اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جنوبی وزیرستان کی تقسیم کے بعد اب خیبرپختونخوا میں 36 اضلاع ہوگئے ہیں۔

    یاد رہےکہ پنجاب میں پانچ نئے اضلاع بنانے کی منظوری دے دی گئی، تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو نئے اضلاع ہوں گے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزراء راجہ بشارت، محسن لغاری، راجہ یاسر ہمایوں، متعلقہ علاقوں کے اراکین اسمبلی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2005 میں تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب تونسہ اور تلہ گنگ کو ضلع بنا نے کی منظوری بھی میں نے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تونسہ اور تلہ گنگ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہوں۔ مری، وزیرآباد اور کوٹ ادو کو بھی ضلع بنانے کی منظوری دی ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کو کسی صورت دوبارہ پنپنے نہیں دینگے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی سلامتی کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

     

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع، وزیر داخلہ، خارجہ امور کے وزراء نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سوات کی صورتحال اور کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سکیورٹی اداروں نے اپنی سفارشات اجلاس میں پیش کیں۔

    ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ایک اور اجلاس ہوا، اس اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، اس اجلاس میں جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، کور کمانڈر پشاور نے شرکت کی۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبر پخونخوا اور مغربی سرحدوں سے متعلق سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا اور مغربی سرحدوں سے متعلق سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل آرمی چیف اور وزیراعظم کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، ملاقات کے دوران قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔سکیورٹی اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کو کسی صورت دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا، بڑی قربانیوں سے ملک میں امن کو بحال کیا گیا، دہشتگردی کے خاتمے میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں اور عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

  • مستونگ میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    مستونگ میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    مستونگ:بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آ کر تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

    ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    لیویز کے مطابق دھماکے میں دو گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا گیا، دھماکا اس وقت ہوا جب قبائلی افراد میت کو دفنا نے کے بعد واپس آرہے تھے.

    دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    دوسری طرف مشیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی۔

    مشیر داخلہ نے دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کوبزدلانہ کارروائیوں سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہو سکتا، بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کی ہر سازش کا ڈٹ کے مقابلہ کریں گے۔

  • نشتر ہسپتال کی چھت سےلاشیں ملنے کا معاملہ،پولیس نے ہسپتال انتظامیہ پر ذمہ داری ڈال دی

    نشتر ہسپتال کی چھت سےلاشیں ملنے کا معاملہ،پولیس نے ہسپتال انتظامیہ پر ذمہ داری ڈال دی

    ملتان :نشتر ہسپتال کی چھت پر واقع کمرے اور صحن سے لاشیں ملنے کے بعد پولیس اور ہسپتال انتظامیہ ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے،پولیس نے ہسپتال انتظامیہ پر ذمہ داری ڈال دی۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ لاوارث لاشوں کی تدفین نشترہسپتال انتظامیہ کا کام ہے۔دفعہ 174 کی کارروائی کے بعد لاوارث لاش نشتر ہسپتال کے سردخانے میں رکھی جاتی ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    پولیس کا سردخانے میں لاش رکھوانے کے بعد کوئی عمل دخل باقی نہیں رہتا،قانون کے مطابق لاوارث لاشیں ہسپتال میں رکھوانے کی پولیس پابند ہے۔ سی پی او کے مطابق لاشوں کو کتنا عرصہ رکھنا اوران کا کیا کرنا ہے؟ یہ ہسپتال انتظامیہ کا کام ہے،اگر وارث آجائے تو قانونی کارروائی بعد ہسپتال انتظامیہ لاش حوالے کردیتی ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    قبل ازیں ملتان میں نشتر ہسپتال کے سرد خانے کی چھت پر مزید لاشیں پڑی ہونے کا انکشاف ہوا ۔ رپورٹ بتایا گیا کہ سرد خانے کے اوپر 2 کمرے لاشوں سے بھرے ہوئے ہیں،ایک کمرے میں متعدد لاشیں پڑے ہیں جبکہ نشتر ہسپتال کے سرد خانے کے فریزر کئی سال سے بند ہیں،نشتر ہسپتال کے سرد خانے میں 40 میتیں رکھنے کی جگہ ہے،ایک فریزر میں صرف 7 سے 8 لاشیں رکھی جا سکتی ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ پنجاب حکومت اور ہسپتال انتظامیہ نے معاملے پر انکوائری کمیٹیاں بنا دیں،کمیٹی تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی جبکہ مونس الٰہی نے نشتر ہسپتال شعبہ اناٹومی کی سربراہ کا بیان شیئر کیا۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    شعبہ اناٹومی کی سربراہ پروفیسر مریم کے مطابق لاشیں نا معلوم افراد کی تھیں جو پولیس نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سپرد کیں،لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال کو دی گئیں۔ پولیس کی طرف سے میڈیکل کے طلبہ کیلئے استعمال کرنے کی بھی اجازت دی تھی۔نشترہسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کے واقعہ پر وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ دارعملے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔