Baaghi TV

Author: News Editor

  • کراچی پریس کلب میں امراض درد کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد:صحافیوں کی کثیرتعداد کے بیمارہونے کا انکشاف

    کراچی پریس کلب میں امراض درد کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد:صحافیوں کی کثیرتعداد کے بیمارہونے کا انکشاف

    کراچی: ماہرین امراض درد نے کہا ہے کہ بارشوں کے بعد شہر کی مخدوش اور خستہ حال سڑکوں کے نتیجے میں کمر اور مہروں کے درد کے مریضوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

    کراچی پریس کلب میں پاک امریکن ارتھرائیٹس سینٹر اور عہد میڈیکل سینٹر کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف رہیوموٹالوجسٹس (ماہرین امراض درد)نے صحافیوں کا طبی معائنہ کیا۔

     

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    کیمپ میں 100 سے زائد صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے اور طبی مشورے بھی دیے گئے۔کیمپ کے اختتام پر پاک امریکن ارتھرائیٹس سینٹر کی مینیجنگ ڈائریکٹرڈاکٹر صالحہ اسحاق،ڈاکٹر سمیرا غنی، عہد میڈیکل سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر فراز ہاشمی، ڈاکٹر ماجد، رومان خان اور افشاں بھی موجود تھیں۔

    ڈاکٹرز نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران کمر اور مہروں کے درد کے امراض میں 30 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، کراچی پریس کلب میں میڈیکل کیمپ میں معائنہ کرانے والے 90 فیصد صحافی کمر اور مہروں کے درد میں مبتلا پائے گئے ۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران نوجوانوں بالخصوص بائکرز کی بڑی تعداد اس مرض کا شکار ہو رہی ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    ڈاکٹر صالحہ اسحاق کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جو سڑکیں بنائی جاتی ہیں وہ برسوں موجود رہتی ہیں، کئی ممالک میں 1950 کی سڑکیں آج بھی اچھی حالت میں موجود ہیں لیکن کراچی میں سڑکیں بارشوں میں بہہ جاتی ہیں،گزشتہ سال بننے والی سڑکیں چند ماہ قبل ہونے والی بارشوں میں بہہ چکی ہیں، سڑکوں کی حالت انتہائی بری ہے، خستہ حال اور مخدوش سڑکوں کے نتیجے میں شہری کمر اور جوڑوں کے درد کا شکار ہو رہے ہیں، گزشتہ 6 ماہ کے دوران ان امراض میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور نوجوان بالخصوص بائیکرز کی بڑی تعداد کمر اور مہروں کے درد کا شکار ہو رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خراب سڑکوں کی وجہ سے ہر عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں اور ان افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے خواتین جوڑوں کے درد کا زیادہ شکار ہوتی تھیں لیکن اب مرد خصوصا نوجوانوں کی بڑی تعداد اسپتال آرہی ہے۔ سندھ حکومت کو چاہیے کہ جیسے دنیا بھر میں سڑکیں تعمیر کرنے والے ٹھیکیداروں کے نام کی تختی لگائی جاتی ہے ایسے ہی کراچی میں بھی ٹھیکیداروں کی تختیاں لگائی جائیں تاکہ شہریوں کو علم ہو اور ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں پر پابندی لگائی جائے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب میں منعقدہ کیمپ میں طبی معائنے کے لیے آنے والے 90 فیصد صحافی کمر اور مہروں کے درد کی شکایت کے ساتھ آئے ہیں۔

    فزیوتھراپٹس عبدالماجد نے بتایا کہ شہر کی خراب سڑکوں کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے اور اس سفر کے نتیجے میں تھکن ، کمر اور مہروں کی درد کی شکایات بھی عام ہیں، شہریوں کو چاہیے کہ وہ ایکسرسائز کو معمول بنائیں کیونکہ ورزش اآپ کے جوڑوں اور پٹھوں کو مضبوط اور توانا رکھتی ہے۔

  • عمر سرفراز چیمہ کا بطور مشیر داخلہ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا

    عمر سرفراز چیمہ کا بطور مشیر داخلہ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا

    لاہور:عمر سرفراز چیمہ کا بطور مشیر داخلہ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز الہی کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عمر سرفراز چیمہ بطور مشیر اطلاعات بھی کام کریں گے۔

    محکمہ جیل خانہ جات بھی عمر سرفراز چیمہ کو دے دیا گیا ہے۔

    اس سے پہلے سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے کہ عمر سرفراز چیمہ صاحب کو وزارت داخلہ دی جائے۔

    اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان کا حکم سر آنکھوں پر، اس لیے انہوں نے پنجاب کی وزارت داخلہ چھوڑ دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر خان حکم دیں گے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔

    قبل ازیں اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے اور ہمیشہ خان کا وفادار رہوں گا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل ہاشم ڈوگر نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو پیش کیا تھا۔

  • "تم چوربھی ہواورجھوٹے بھی”واشنگٹن ائیر پورٹ پر نامعلوم شخص کی اسحاق ڈار سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

    "تم چوربھی ہواورجھوٹے بھی”واشنگٹن ائیر پورٹ پر نامعلوم شخص کی اسحاق ڈار سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

    واشنگٹن: امریکی ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک اوورسیز پاکستانی کی جانب سے تضحیک آمیز جملوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کی جانب سے سخت جملے کہے جس کے بعد اسحاق ڈار نے مذکورہ شخص کو کہا کہ ’تم جھوٹے ہو‘ جس پر اس شخص نے وفاقی وزیر کو چور اور جھوٹا کہہ کر پکارا۔

    https://twitter.com/Paknewsisbest/status/1580506577320042497?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1580506577320042497%7Ctwgr%5Ea5fd0926d6effa3c945b89245ea98ad0fbd0175b%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2385969%2F10

     

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اسی اثنا میں اسحاق ڈار کے ہمراہ ایک شخص کو بھی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جس نے اوورسیز پاکستانی کو دھمکی دی کہ ’تم مجھے نہیں جانتے‘۔ بعدازاں مذکورہ شخص اور اوورسیز پاکستانی کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

     

    واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار عالمی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا میں ہیں۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    پاکستان ملک میں تباہ کن سیلاب کے بعد بین الاقوامی قرض دہندگان سے نئی شرائط کا مطالبہ کرے گا۔ وزارت خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ نے ایجنسیوں کو ملک میں ہونے والی تباہی کے بارے میں بریفنگ دی جس سے انفراسٹرکچر، فصلیں اور لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

  • نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پرلاوارث انسانی لاشیں،وائس چانسلربھی میدان میں‌ آگئے

    نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پرلاوارث انسانی لاشیں،وائس چانسلربھی میدان میں‌ آگئے

    ملتان:نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پر لاوارث انسانی لاشوں کو پھینکے جانے کا معاملہ ، قائم مقام وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ، شعبہ اناٹومی کی سربراہ کا موقف بھی سامنے آ گیا ، لاوارث لاشوں کو پیوٹریفیکیشن کے عمل سے گزارنے کیلئے چھت پر رکھنا ضروری ہوتا ہے،

    نشتر ہسپتال کے شعبہ اناٹومی کی چھت پر لاوارث انسانی لاشوں کو پھینکے جانے کی نشاندہی گزشتہ روز مشیر وزیراعلی پنجاب طارق زمان گجر نے دورے کے دوران کی تھی جس پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیا تھا اس حوالے سے قائم مقام وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں پروفیسر ڈاکٹر عباس نقوی ، ڈاکٹر غلام مصطفی اور ڈاکٹر طارق پیرزادہ شامل ہیں ،

     

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق کمیٹی کھلے آسمان کے نیچے چھت پر رکھی گئی لاوارث لاشوں کے حوالے سے تحقیقات کریگی ، تاہم ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق لاوارث لاشوں کی تدفین کیلئے سی پی او ملتان کو مراسلہ بھجوا چکے ہیں ، سی پی او کو چند ماہ قبل بھجوائے گئے مراسلہ میں ایس ایچ او ملتان کینٹ کو لاوارث لاشوں کی ایس او پیز کے مطابق تدفین یقینی بنانے کا کہا گیا ہے ،

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اس حوالے سے شعبہ اناٹومی کی سربراہ ڈاکٹر مریم اشرف نے بھی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو تحریری طور پر معاملے پر جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم کیلئے لائی گئی لاوارث لاشوں کو فریزر میں رکھنا ناممکن ہوتا ہے ، لاشوں کی حالت اس قدر خراب ہوتی ہے کہ انہیں ٹیچنگ کے مقاصد کے لئے بھی استعمال نہیں کیا جا سکتا ، طبی اصطلاح میں پیوٹریفیکیشن کا عمل مکمل کرنے کیلئے لاشوں کو چھت پر رکھا جاتا ہے ، عمل مکمل ہونے کے بعد لاش کی ہڈیوں کو طلبا اور طالبات کو سمجھانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ، ہڈیوں نکالنے کے بعد لاشوں کی ایس او پیز کے مطابق تدفین کی جاتی ہے ،

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    جبکہ ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ لاشوں کو چھت پر جالی سے بند کمروں میں رکھا جاتا ہے ، لاوارث لاشوں سے ٹیچنگ مقاصد کیلئے ہڈیوں کا حصول بھی قانون کے مطابق کیا جاتا ہے ، لاوارث لاشوں کی متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ذریعے تدفین کروائی جاتی ہے۔

  • ضمنی انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری

    ضمنی انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری

    اسلام آباد: کراچی میں ہونے والے بلدیاتی اور گیارہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے وزارت داخلہ نے رینجرز، فوج اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ پاک فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہو گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    وزارت داخلہ کی طرف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا، جاری کردہ مراسلہ کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پاک فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی رینجرز یا ایف سی کے اہلکار تمام پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہونگے۔

    وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے تعیناتیاں 15 تا 17 اکتوبر تک ہونگی، الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ کے مطابق اہلکار فراہم کئے جائیں گے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    مراسلہ کے مطابق کراچی ڈویژن کے تمام 7 اضلاع میں 23 اکتوبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کے لئے بھی فوج کیو آر ایف پر ہو گی، سندھ رینجرز کے اہلکار کراچی ڈویژن کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہونگے، الیکشن کمیشن اجلاس میں وزارت دفاع اور افواج پاکستان کے نمائندے نے فوج ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    یاد رہے کہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 237 ملیر کراچی ، این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر، پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

  • اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ توسیع کی منظوری

    اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ توسیع کی منظوری

    اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ کے توسیع کی منظوری دیدی۔اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کی سمری کی سرلوکیشن کے ذریعے منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے رینجرز کی تعیناتی میں تین ماہ کی توسیع کی درخواست کی تھی۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے زیرقیادت مخلوط وفاقی حکومت نے حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اسلام آبادپرممکنہ چڑھائی کو روکنے کے لیےحکمت عملی مرتب کرلی ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ، ریڈ زون میں واقع سرکاری عمارتوں اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے ہوگی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    یہ فیصلے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کےاجلاس میں کیے گئے ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبرناصر، کمانڈر رینجرز اسلام آباد ، چیف کمشنراسلام آباد عثمان یونس، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی شرکت کی۔اجلاس میں سکیورٹی ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کے نمائندے بھی شریک تھے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اجلاس میں پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے کوروکنے سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ہدایت پریہ اجلاس اِن کیمرا منعقد ہوا ہے۔سکیورٹی ایجنسیوں نے وزیرداخلہ راناثناءاللہ کوپی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکاء کی تعداد 15سے 20 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے ۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

  • آئی جی سندھ کی سی ٹی ڈی پولیس افسران واہلکاروں سے ملاقات۔اہم فیصلے

    آئی جی سندھ کی سی ٹی ڈی پولیس افسران واہلکاروں سے ملاقات۔اہم فیصلے

    کراچی :-آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس میں سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور انسداد دہشت گردی جیسے اقدامات میں انکی جرأت مندانہ و دلیرانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

    اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس نے جرائم کے خلاف محکمانہ امور پر بریفنگ دیتے ہوئے گذشتہ دنوں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان ہونیوالے پولیس مقابلے اوراس حوالے سے پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل کو مؤثر بنائے جانے جیسے امور پر بھی بریفنگ دی۔علاوہ اذیں انہوں نے مقابلے کے دوران سی ٹی ڈی کے زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کی تفصیلات سے بھی آگاہی دی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    آئی جی سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں جو اقدامات کیئے وہ ناصرف لائق ستائش بلکہ قابل تحسین بھی ہیں یعنی کہ آپ لوگوں نے گر کسی ایک انسان کی جان بچائی تو گویا پوری انسانیت کو بچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی و دیگر جرائم جیسے اقدامات کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانیکے لیئے علاقوں کی سطح پر ریکی نگرانی سراغ رسانی اور مخبری کے نیٹ ورک کو مذید مربوط اور مؤثر بنایا جائے تاہم جرائم کے خلاف پولیس ایکشن کے دوران حفاظت خود اختیاری جیسے امور کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    آئی جی سندھ نے ملاقات میں شریک سی ٹی ڈی کے سینئر افسران کو یہ ٹاسک دیا کہ غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کی روک تھام کو باقاعدہ نقل و حمل کے ذرائع کا پتہ اور نشاندھی کرتے ہوئے یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں اختیار کردہ حکمت عملی اور لائحہ عمل کو ہر سطح پر مربوط اور کامیاب بنایا جائے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کے کارہائے نمایاں اور کارکردگی کے حوالے سے تقریب تقسیم انعامات و تعریفی اسناد کا جلد انعقاد کیا جائیگا۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل بھارت کو آسٹریلیا میں بُری شکست

    ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل بھارت کو آسٹریلیا میں بُری شکست

    پرتھِ:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل ہونے والے پریکٹس میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم نے بھارت کو شکست سےدوچارکردیا۔اطلاعات کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئےمیچ میں ویسٹرن آسٹریلیا الیون کی ٹیم نےویرات کوہلی اور روہت شرما کے ہوتے ہوئےکےایل راہول کی قیادت میں کھیلے والی بھارتی ٹیم کو پریکٹس میچ میں 39 رنز سے شکست کا مزہ چکھایا۔

     

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

     

    ویسٹرن آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نک ہابسن اور ڈی آرسی شارٹ کی ففٹیز کی بدولت 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ویسٹرن آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 169 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز ہی اسکور کر سکی۔

    بھارت کی جانب سے کپتان کے ایل راہول کے علاوہ کوئی بھی بیٹر عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکا، کے ایل راہول نے 55 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ضائع گئی۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    ادھرپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی جب کہ آل راؤنڈر محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔محمد نواز کی اننگز میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، انہوں نے 225 کے اسٹرائیک ریٹ سے دھواں دھار اننگز کھیلی۔

     

    تاہم وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 123 اسٹرائیک ریٹ سے 56 گیندوں پر 69 رنز اسکور کیے اور میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ٹوئٹر پر صارفین نے نواز کی اس اننگز پر خوب تبصرے کیے، کسی نے کہا کہ مین آف دی میچ محمد رضوان کی جگہ نواز کو ملنا چاہیے تھا جب کہ کوئی بولا محمد نواز میچ ونر ہیں جو ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکل سے نکالتے ہیں۔

  • پی آئی اے لندن دفتر کی بد انتظامی،قومی ایئر لائن کو اربوں کا ٹیکہ لگا دیا

    پی آئی اے لندن دفتر کی بد انتظامی،قومی ایئر لائن کو اربوں کا ٹیکہ لگا دیا

    کراچی: آڈیٹر جنرل نے قومی ایئر لائن کے لندن آفس میں مالی بد انتظامیوں کا انکشاف کیا ہے جس کے باعث پی آئی اے کو اربوں کا ٹیکہ لگا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کے لندن دفتر کی بد انتظامیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو 2 ارب 71 کروڑ سے زائد کا ٹیکا لگ گیا۔

    آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2017 سے 2021 تک قومی ائیرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث دو ارب سے زاَئد کا نقصان ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناقص منصوبہ بندی اور ملازمین کی غفلت سے قومی ایئرلائن کو 2 ارب 71 کروڑ روپے جرمانوں کی مد میں ادا کرنا پڑے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    رپورٹ کے مطابق دو ارب سے زائد جرمانے مسافروں کا دوران سفر اور ایئرپورٹس پر سامان گم اور چوری ہونے کے نقصانات کی مد میں ادا کئے گئے۔رپورٹ میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد کیخلاف کارروائی اور ذمہ داروں سے رقم وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پی آئی اے کو نقصان کی خبریں آرہی تھیں ، چند ماہ قبل قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) اور فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان طیارے کی ڈیوٹی پر تنازع سے قومی ائیرلائن کو ماہانہ لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔

     

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    رپورٹ کے مطابق پاکستان پی آئی اے نے ٹینڈر کے ذریعے 4 ایئر بس 320 طیارے لیز پر حاصل کیے تھے، جس میں سے پہلا طیارہ 29 اپریل کو اسلام آباد پہنچ گیا تھا، تاہم ایف بی آر کے ساتھ جاری تنازع کی وجہ سے اب تک طیارے کو پرواز کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ایف بی آر نے لیز پر حاصل طیارے پر 41 کروڑ کا سیلز ٹیکس لگادیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اب تک ٹیکس کی ادائیگی نہیں کرسکی ہے۔

    پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کو فی کس طیارے کی لیز کی مد میں ماہانہ 5 لاکھ ڈالر بھی ادا کرنے پڑتے ہیں، جس کے باعث 41 کروڑ فی طیارہ یک مشت ٹیکس کی مد میں ادا کرنا قومی ایئرلائن کی بساط سے باہر ہے۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کی اجازت نہ مل سکنے کے باعث طیارہ اب تک کھڑا ہے اور قومی ائیرلائن کو ماہانہ لاکھوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

  • عمران خان کی تڑپ بتا رہی ہےکہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو چکی ہے:فضل الرحمان

    عمران خان کی تڑپ بتا رہی ہےکہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو چکی ہے:فضل الرحمان

    چارسدہ : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تڑپ بتا رہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب اسٹیبلشمنٹ دوبارہ ایسا نہیں کرے گی

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

     

    چارسدہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بڑے اتحادی کا یہ معنی نہیں کہ میں وزیر اعظم کے اختیارات میں مداخلت کروں، نئے آرمی چیف کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے، وہ آئین اور میرٹ کے مطابق فیصلہ کریں گے، جو تمام اتحادیوں کو قابل قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا کی تقرری میں کوئی روکاٹ نہیں، اس کا فیصلہ بھی جلد ہو جائے گا۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نئے آرمی کو متنازعہ بنانا فضل الرحمان کا نہیں عمران خان کا کام ہے، عمران خان کا کام اداروں میں تفریق اور قوم کو لڑانا ہے، ان کی تڑپ بتا رہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو چکی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سوات کے عوام دہشت گردی اور فوجی آپریشن سے متاثر ہوچکے ہیں، اس لیے وہ دونوں سے خوف زدہ ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہ صوبائی حکومت سوات کی صورت حال پر مکمل خاموش ہے، سوات کے بارے میں صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو وفاق اپنا آئینی حق استعمال کرے گا۔