Baaghi TV

Author: News Editor

  • کراچی؛ موٹرسائیکل سوار ملزمان کی رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ، 2 زخمی

    کراچی؛ موٹرسائیکل سوار ملزمان کی رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ، 2 زخمی

    کراچی :شہرقائد کے علاقے کوہی گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ( Rangers ) رینجرز اہل کاروں کو زخمی کردیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکار کوہی گوٹھ کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اس چیکنگ کے دوران مشتبہ افراد نے اہل کاروں پر فائرنگ کردی۔

    رینجرز اہلکار اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھے۔ اہل کاروں نے موٹر سائيکل پر سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، جس پر انہوں نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ جب کہ ان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب زخمی اہل کاروں کو فوری طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی اہل کاروں کی شناخت رمضان اور شاہد کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی اور ملک کے دیگرعلاقوں خاص کر بلوچستان اور کے پی میں پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی فورسز پردہشت گردوں کی طرف سے ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں ، جن میں ملک وقوم کی حفاظت وخدمت پر مامورکئی فرزندان وطن اپنئ جانیں نچھاور کرچکے ہیں‌

    کراچی میں پچھلے کئی ہفتوں سے ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے پیچھے ملک دشمن قوتیں ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے میں کوئی کسر بھی نہیں چھوڑتے

  • ترکی نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے، وزیراعظم

    ترکی نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترک ہلال احمر کے خیر سگالی سفیر اسماعیل حقی ترنک اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی پر مشتمل ترکی کے وفد سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیراعظم نے مشکل گھڑی میں ترکیہ کی طرف سے یکجہتی کے اظہار کو سراہا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی پر ترک ہلال احمر کا شکریہ ادا کیا۔

    اسلام آباد بارکی عمران کےرویےکی مذمت اورخاتون جج سےیکجہتی:مظاہرے کا اعلان

    شہباز شریف نےکہا کہ 2005 کےزلزلہ اور 2010 کے سیلاب کے بعد کی صورتحال کی طرح حالیہ سیلاب کے بعد بھی ترکیہ نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی ٹرینیں بھجوانے پر صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے عوام کے شکرگزار ہیں۔

    میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں:بیوی کی اس خواہش پرخاوند نے قتل کردیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترکیہ کی جانب سے امدادی کارروائیوں کے لئے بھجوائی گئی 50 کشتیوں سے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے سینکڑوں افراد کو منتقل کرنے میں مدد ملی ہے۔اس موقع پر اسماعیل حقی ترنک نے ملک میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا جبکہ انہوں نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کیلئے مکمل مدد اور بحالی کے عمل میں مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

    وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ وہ امدادی سامان اور خدمات کی فراہمی اور نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

  • بھتہ خوری، اقدام قتل، ڈکیتی، زیادتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار ہوگیا

    بھتہ خوری، اقدام قتل، ڈکیتی، زیادتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار ہوگیا

    کراچی:پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز II سے بھتہ خوری، اقدام قتل، ڈکیتی، زیادتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم معین کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مورخہ 30ستمبر 2022کو ملزم کے خلاف رینجرزہیلپ لائن پر شکایت موصول ہوئی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز(سندھ)نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیزIIسے مطلو بہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے حال ہی میں ایک گھر میں ڈکیتی کی اور ڈکیتی کے بعد خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔خاتون کی مزاحمت پر ملزم نے فائرنگ بھی کی۔ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں پہلے ہی متعدد ایف آئی آر ز درج ہیں اور اینٹی ٹیرا رسٹ کورٹ میں بھتہ خوری کا مقدمہ بھی چل رہا ہے۔

    گرفتار ملزم کومزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    ایک دوسری کوشش میں پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گروہ کے ملزمان محمد آفاق عرف عفی عرف چڈی، محمدیونس، محمد یعقوب عرف کالا،عبداللہ عرف گنجا اور کمال الدین عرف کمو کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والااسلحہ،9چھینے گئے موٹر سائیکل اور17عددموبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 500 سے زائد وارداتوں میں 12لاکھ روپے کیش،300سے زائدموبائل فونز اور30سے 35موٹرسائیکل چھیننے کا اعتراف کیاہے۔ ملزمان چھینے ہوئے موٹرسا ئیکلوں کو پارٹس کی صورت میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

    گرفتار ملزمان کوبمعہ برآمد شدہ اسلحہ ومسروقہ سامان مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے تدارک کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کرلیا

    چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کرلیا

    چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کرلیا۔اطلاعات ہیں‌ کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججزکی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔

    جن ایڈیشنل ججزکی مستقلی پرغور ہوگا ان میں جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد،جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم اورجسٹس امجد رفیق شامل ہیں۔جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوارحسین، جسٹس علی ضیاباجوہ، جسٹس سلطان تنویر، جسٹس رضا قریشی، جسٹس شان گل اور جسٹس راحیل کامران کی مستقلی پر بھی غور ہوگا۔

    اٹک جیل میں ملاقاتی خواتین کو ہراساں کرنے سمیت بدترین جرائم کا انکشاف

    لاہورہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی گزشتہ سال 22 اپریل کو تعیناتی کی سفارش گئی تھی۔ اس سال اپریل میں ایڈیشنل ججزکی مدت میں 6 ماہ کی مزید توسیع کی گئی تھی۔

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبرکو ہی ہوں گے،سندھ حکومت کی درخواست مسترد

    یاد رہے کہ چند دن پہلے قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھتے ہوئے ججز تقرری بارے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس فوری طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا

    تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ججز تقرری کی سفارش کرنے والا جوڈیشل کمیشن نو ارکان پر جبکہ سپریم کورٹ چیف جسٹس اور سولہ ججز ہر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں سات سو کے قریب سٹاف ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں کہا کہ جسٹس قاضی امین کی ریٹائرمنٹ کو 187، جسٹس گلزار کو 239، جسٹس مقبول باقر 177، جسٹس مظہر عالم میاں خیل 77 اور جسٹس سجاد علی شاہ کو 46 دن گزر گئے ہیں۔

    اسلام آباد بارکی عمران کےرویےکی مذمت اورخاتون جج سےیکجہتی:مظاہرے کا اعلان

    خط میں کہا گیا ہے کہ عوام سپریم کورٹ پر بھاری رقم خرچ کرتے ہیں۔ سمجھ سے بالاتر ہے کہ سپریم کورٹ 30 فیصد کم گجائش پر کیوں چل رہی ہے۔ خدشہ ہے کہیں سپریم کورٹ غیر فعال ہی نہ ہو جائے۔ آئین انصاف کی فوری فراہمی پر پر زور دیتا ہے۔ آئین کی پاسداری سپریم کورٹ کی زمہ داری ہے۔

  • صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم،وزراء،اراکین پارلیمنٹ اورمیڈیا کواہم خط لکھ دیا

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم،وزراء،اراکین پارلیمنٹ اورمیڈیا کواہم خط لکھ دیا

    اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم، وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور میڈیا کواہم خط لکھا ہے جس میں ایک اجتماعی مسئلے کے کیطرف توجہ مبذول کروائی ہے ، ذرائع کے مطابق اس خط میں صدر مملکت چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم میں فعال شراکت دار بننے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ اس ملک کے ذمہ داروں کوکردار ادا کرنا چاہیے

    دہلی:ڈینگی کا پھیلاؤ،5سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    صدر مملکت کی طرف سے لکھے گئے خطوط میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی مہم میں تعاون کی بھی اپیل کی گئی ہے ،خط میں لکھا گیا ہے کہ آگاہی مہم میں پسماندہ طبقے، سیلاب زدہ علاقوں کی خواتین پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی،

    حکومت اورکسان اتحاد میں مذاکرات کامیاب،دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    صدرپاکستان کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال چھاتی کے کینسر کے تقریباً 1 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں،تاخیر سے تشخیص کے باعث 50٪ مریض موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،جسمانی معائنہ کرنے اور مرض کی جلد تشخیص سے 98٪ جانیں بچائیں جا سکتی ہیں،

    آصف علی زرداری کا طبی معائنہ،ڈاکٹرزنے بیرون ملک علاج کا مشورہ دے دیا

    اس خط میں صدر مملکت نے خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال سے بریسٹ کینسر آگاہی مہم کی قیادت کر رہی ہیں، 4 سالہ آگاہی مہم کے نتیجے میں ہسپتالوں میں چھاتی کے کینسر کے کیسز کی رپورٹنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، خط میں صدر مملکت نے خط میں گزشتہ چار سالوں کے دوران میڈیا کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا

  • سندھ کے مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

    سندھ کے مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی :محکمہ داخلہ سندھ نےسندھ کےمختلف شہروں میں 12ربیع الاول کےموقع پرموٹرسائیکل کےڈبل سواری پرپابندی عائد کردی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی اور وسطی میں11 ربیع الاول کوبھی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔اعلامیے کے مطابق حیدرآباد اور خیرپور میں بھی کل ڈبل سواری پرپابندی عائد ہوگی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

    آصف علی زرداری کا طبی معائنہ،ڈاکٹرزنے بیرون ملک علاج کا مشورہ دے دیا

    سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق دونوں دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کے بعد داعش میں شامل ہوئے تھے،دہشت گردوں کا ہدف جشن عیدمیلاد النبیﷺ (12 ربیع الاول) کے موقع پر اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔

    دوسری طرف کراچی میں چپ تعزیے کے جلوس کے باعث کل گرین لائن بی آر ٹی کا آپریشن کل معطل رہے گا۔حکام کے مطابق گرین لائن بی آر ٹی کے برعکس شہر میں اورنج لائن سروس معمول کے مطابق آپریشنل رہے گی۔

    ادھرمتحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن (ایم او ایچ آر ای) نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 8 اکتوبر 2022 کو پیغمبر اسلام ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر نجی شعبے کے لیے چھٹی ہوگی اور اس چھٹی کی تنخواہ بھی ادا کی جائے گی۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق اگرچہ اس کا مطلب ان لوگوں کے لیے لمبا ویک اینڈ نہیں ہے جنہیں ہفتہ اتوار کی چھٹی ملتی ہے، لیکن یہ ہفتہ کو کام کرنے والوں کے لیے خوش آئند ہوگا۔ اس عام تعطیل کے بعد رواں سال مزید دو عام تعطیلات بھی آئیں گی۔ باقی دو عام تعطیلات یوم الشہید اور متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر ہوں گی۔ چونکہ یہ تاریخیں 1، 2 اور 3 دسمبر کو آتی ہیں اور 4 دسمبر کو اتوار ہوگا ہے، اس لیے کارکنوں کو ایک لمبا ویک اینڈ میسر آئے گا۔

    حکومت اورکسان اتحاد میں مذاکرات کامیاب،دھرنا ختم کرنے کا اعلان

  • تہران:طالبات نے اسکارف اتار کر ہوا میں لہرادیے

    تہران:طالبات نے اسکارف اتار کر ہوا میں لہرادیے

    تہران :ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کےبعد سےجاری احتجاج کے دوران طالبات نے اپنےسروں سے اسکارف اتار کر ہوا میں لہرا دیے ،اطلاعات کے مطابق کردستان سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اخلاقی پولیس نے 13 ستمبر کو ٹھیک سے اسکارف نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا جو دوران حراست تشدد سے دم توڑ گئی تھیں۔

    قبائل کےدرمیان اخوت،ان کی خوشحالی وترقی کےلیےمخلصانہ کوششیں جاری رہیں

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے مختلف شہروں میں جاری پر تشدد احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا جس میں یونیورسٹی کالجز اور اسکولوں کے طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ایرانی طالبات بطور احتجاج اپنے سروں کے اسکارف اتار کر سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کررہی ہیں اور احتجاجی مظاہروں میں بھی طالبات اسکارف اتار کر ایرانی حکومت کے خلاف غم و غصے کا اظہار کررہی ہیں۔

    پشاورمیں دہشت گردوں کا فوجی قافلے پرحملہ،2 اہلکارشہید

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تہران کے قریبی علاقے کارج کے ایک اسکول کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبات حجاب ہوا میں لہراتے ہوئے ایک حکومتی اہلکار کو اسکول سے باہر نلکنے پر مجبور کردیتی ہیں۔طالبات حکومتی اہلکار کے سامنے شیم آن یو کے نعرے لگاتی ہیں اور اسکے اوپر پانی کی خالی بوتلیں بھی پھینکتی ہیں۔ایک اور ویڈیو میں طلباء کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اگر ہم متحد نہ ہوئے تو وہ ہمیں ایک ایک کرکے مارڈالیں گے۔شیراز میں بھی درجنوں طالبات نے مرکزی سڑک کو بند کرکے احتجاج کیا اور اسکارف ہوا میں لہرائے۔

    اٹک جیل میں ملاقاتی خواتین کو ہراساں کرنے سمیت بدترین جرائم کا انکشاف

    طالبات نے ’’ڈکٹیٹر کی موت‘‘ کے نعرے لگائے جس کا اشارہ واضح طور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی طرف تھا۔ایک اور تصویر میں ایک کلاس روم میں طالبات خامنہ ای کی تصیر کے سامنے بے حضاب ہوکر اپنی درمیانی انگلی دکھاتی نظر آرہی ہیں۔

  • حب: گھر پر دستی بم حملہ،3بچوں سمیت6افراد زخمی

    حب: گھر پر دستی بم حملہ،3بچوں سمیت6افراد زخمی

    بلوچستان کے ضلع حب میں قبائلی شخصیت کے گھر پر دستی بم حملے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آور قبائلی شخصیت میر صلاح الدین زہری کے گھر پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔

    حکام کے مطابق دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں3 بچوں اور 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ میر صلاح الدین زہری کا شمار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گھر اور اطراف کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

    ادھر یس پی انویسٹی گیشن ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شیر گڑھ کے علاقے میں ڈھائی سالہ بچی 30 ستمبر کو گھر سے لاپتہ ہو ئی تھی جس کی گمشدگی کی ایف آئی آر بچی کے والد کی مدعیت میں درج ہے۔

    ایس پی انویسٹی گیشن ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر کی شام کو بچی بے ہوشی کی حالت میں کھیتوں سے ملی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں طبی معائنے میں ثابت ہوا کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش کےلیے ایک ٹیم تشکیل دیدی گئی تھی جس نے ملزم کو شک کے بنیاد پر ملاکنڈ سے گرفتار کرلیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم اس سے پہلے بھی دو بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ ملزم پہلے مقدمے میں عدالت سے ضمانت پر ہے۔

  • آصف علی زرداری کا طبی معائنہ،ڈاکٹرزنے بیرون ملک علاج کا مشورہ دے دیا

    آصف علی زرداری کا طبی معائنہ،ڈاکٹرزنے بیرون ملک علاج کا مشورہ دے دیا

    کراچی :کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج سابق صدر آصف علی زرداری کے علاج اور تشخیص پر دبئی سے آنے والے ڈاکٹرز کی ٹیم نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دبئی سے آنیوالے ڈاکٹرز کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تشخیص اورعلاج درست سمت میں کیا جارہا ہے۔دبئی سے آنیوالے ڈاکٹرز کی ٹیم ماہرین امراض سینہ پر مشتمل ہے۔ معائنے کے موقع پر بلاول بھٹو زردار اور آصفہ بھٹوزرداری بھی موجود تھیں۔

    خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری تاحال اسپتال میں زیرعلاج ہیں ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کے آج بھی کچھ ٹیسٹ کیےگئے

    دوسری طرف ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے آصف زرداری کو بیرون ملک منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم حتمی فیصلہ بیرون ملک سے آنے والے خصوصی معالج کرینگے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف زرداری کے بیرون ملک سے آنے والے معالجین کی ٹیم کو خصوصی سیکیورٹی میں ضیا الدین اسپتال میں موجود ہیں جن سےبلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کی صحت سے متعلق غیر ملکی ڈاکٹروں کی ٹیم صلاح و مشورہ کریںگے۔

  • امریکی فلمی اداکار ، ہدایتکار ، پروڈیوسر ، کمپوزر۔ہرفن مولا کلنٹن ایسٹ ووڈ جونیئردنیا فانی سے کوچ کرگئے

    امریکی فلمی اداکار ، ہدایتکار ، پروڈیوسر ، کمپوزر۔ہرفن مولا کلنٹن ایسٹ ووڈ جونیئردنیا فانی سے کوچ کرگئے

    نیویارک:معروف امریکی فلمی اداکار ، ہدایتکار ، پروڈیوسر ، کمپوزر۔ہرفن مولا کلنٹن ایسٹ ووڈ جونیئردنیا فانی سے کوچ کرگئےہیں اور ان کے مداحوں پر ان کی وفات کا بہت گہرا اثرپڑا ہے، اس حوالے سے جہاں ان کی وفات پرہرکئی دُکھی ہے تو وہاں ان کے چاہنے والوں نے ان کی زندگی کا ایک نقشہ کھینچا ہے جو کچھ اس طرح‌ہے

    کلینٹ ایسٹ ووڈ 31 مئی 1930 کو ایک اسٹیل ورکر والد کے ہاں پیدا ہوا تھا۔ 1950 کی دہائی میں ، اس نے بی کلاس فلموں میں معاون کردار ادا کیے جن کی قیمت ایک ہفتہ 75 ڈالر تھی ۔ کچھ اسٹوڈیوز نے اسے اس بنیاد پر نہیں ڈالا کہ آدم کا سیب بہت نمایاں ہے۔ ایسٹ ووڈ نے اداکاری کے عزم کو برقرار رکھاتھا اور انھوں نے جو بھی فلمیں چلائیں تھیں zamاس نے لمحوں میں تیراکی کے تالابوں کے گڑھے کھود کر اپنی زندگی جاری رکھی۔ انہوں نے 1959 اور 1966 کے درمیان نشر ہونے والی ٹیلی ویژن سیریز راحائڈ میں راؤدی یٹس کے کردار کی تصویر کشی کرتے ہوئے اپنی شروعات کی۔

    تاہم ، ایسٹ ووڈ کی اصل پیشرفت 1964 میں بننے والی فلم A Fistful of Dolilers میں ہوئی تھی اور اس کے بعد 1965 میں آنے والی فلم فور A چند ڈالرز تھی۔ 1966 میں ، ایسٹ ووڈ اسی سیریز کی آخری فلم ، دی گڈ ، دی برا اور دی ایگلی کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ اداکار بن گیا۔ 1971 میں ، انہیں پلے مسٹی فار می اور دی بیگلیڈ فلموں میں زبردست کامیابی ملی۔ 1971 کی فلم ڈرٹی ہیری میں ، اس نے "خود ساختہ” پولیس کردار کی شبیہہ تیار کی جسے اس وقت تک پیش نہیں کیا گیا تھا ، جس میں انسپکٹر ہیری کالہان ​​کا کردار تھا ، جس نے مجرموں کو اپنے طریقوں سے پکڑا تھا۔

     

    https://www.youtube.com/watch?v=2k18bQ47TFg

    1980 کی دہائی میں ، اگرچہ انہوں نے اچھی پروڈکشنز میں کھیلا ، لیکن پچھلے سالوں کی طرح اس نے اتنی بڑی پیشرفت نہیں کی۔ لیکن 1990 کی دہائی کے اوائل میں ، انہوں نے سنیما کی دنیا میں اپنی ہدایتکاری اور اداکاری میں بننے والی فلموں کے ذریعہ نئی حیرتیں دلائیں۔ 1992 میں ، انہوں نے فلم انفورجیوئن کے ساتھ بہترین ہدایتکار آسکر جیتا ، جس میں انہوں نے ہدایتکاری اور اداکاری کی تھی اور بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لئے نامزد ہوئے تھے۔

    آج تک ، ایسٹ ووڈ نے 60 سے زیادہ فلموں اور ٹی وی پروڈکشنز میں کام کیا ، 30 فلموں کی ہدایت کاری کی ، 25 فلمیں تیار کیں ، 10 فلموں کے لئے موسیقی اور صوتی ٹریک تیار کیا۔اس کی دو شادییں میگی جانسن اور دینا ایسٹ ووڈ (اس کی دوسری بیوی) کے ساتھ ہوئی ہیں اور اس کے سات بچے تھے ، معروف امریکی فلمی اداکار ، ہدایتکار ، پروڈیوسر ، کمپوزر۔ہرفن مولا کلنٹن ایسٹ ووڈ جونیئراپنے لواحقین کو چھوڑ کردارفانی سے کوچ کرگئے ، ان کی وفات پر دنیا بھر سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے