Baaghi TV

Author: News Editor

  • آرمی چیف کی یو این سیکریٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزرسےملاقات،علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف کی یو این سیکریٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزرسےملاقات،علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی یو این سیکریٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات ہوئی ہے۔جس میں پاک فوج کی عالمی امن کےلیے کوششوں کو سراہا گیا

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی یواین سیکریٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی ،علاقائی سیکیورٹی اوردیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان میں بدترین سیلاب تباہ کاریوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور آرمی چیف نے ملٹری ایڈوائزر کے یواین امور کے فروغ کے لیے کردار کو سراہا۔

     

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یواین ملٹری ایڈوائزر نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملٹری ایدوائزر نے امن دستوں اورانسداد دہشتگردی کے امور میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

  • لائن لاسز کی مد میں صارفین کو بلوں میں 113 ارب دینا پڑے:رپورٹ

    لائن لاسز کی مد میں صارفین کو بلوں میں 113 ارب دینا پڑے:رپورٹ

    اسلام آباد:لائن لاسز کی مد میں صارفین کو بلوں میں 113 ارب دینا پڑے:رپورٹ کے منظرعام پرآنے سے پاکستانی بھی حیران رہ گئے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان میں بجلی تقسیم کار کمپیناں سفید ہاتھی بن گئی ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ کمپنیز لائن لاسز اور نقصانات کے باعث عوام کو لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ اضافی بلز بھی برداشت کرنا پڑے۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کار کردگی پرسوالات اٹھا دیئے ہیں، اور نیپرا نے پاور پلانٹس کی کارکردگی غیر تسلی بخش اور بجلی کے محکمے میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے حفاظتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے۔

    پاک چین دوستی زندہ باد:چین واقعی ایک عالمی معاشی قوت بن کرابھرا ہے:محمد طارق حسن

    نیپرا رپورٹ کے مطابق تقسیم کار کمپنیز کے باعث 2022 میں گردشی قرض میں 343 ارب کا اضافہ ہوا، اور صرف لائن لاسز کی مد میں صارفین کو بلوں میں 113 ارب دینا پڑے۔

    نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کنڈے کے ذریعے مجموعی نقصانات 230 ارب تک پہنچ گئے، تقسیم کار کمپنیاں کی ریکوری کے واجبات 1680ارب تک پہنچ گئے۔

    رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اپنے دور میں 282 ارب ریکوریاں ڈیفالٹرز سے وصول کرنے میں ناکام رہی۔

    رینجرزاوراینٹی نارکوٹیکس فورس مشترکہ کارروائی11 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ موجودہ حکومت کے آغاز سے لیکراب تک عام بہت زیادہ بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ، ایک طرف بجلی کی قیمت میں بار بار اضافہ کیا جارہا ہے تو دوسری طرف فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگرٹیکسز کی مد میں حکومت عوام سے کھربوں روپے بٹورنے میں مصروف ہے ، یہی وجہ ہے کہ پچھلے ماہ اگست کے بلوں نے عوام الناس کو اس قدر مجبور کردیا تھا کہ لوگوں کواپنے گھروں کی اشیا بیچنا پڑیں بجلی کے بل ادا کرنے کے سلسلے میں ، مگرستمبرمیں معاملہ اس سے زیادہ سخت بن کرسامنے آیا ہے اور عوام الناس ابھی تک اپنے بلوں کی ادائیگی کے لیےمارے مارے پھر رہے ہیں‌

    اسٹیل ملز میں چوریاں، ایف آئی اے نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی

  • چار سدہ:کمسن بچی کا قاتل گونگا و بہرہ افغان مہاجر گرفتار

    چار سدہ:کمسن بچی کا قاتل گونگا و بہرہ افغان مہاجر گرفتار

    چارسدہ: تنگی مفتی نگر میں قتل ہونے والی آٹھ سالہ حنا کا قاتل گرفتار ہوگیا، ملزم بولنے اور سننے سے معذور ہے، اس نے گونگا و بہرہ ہونے کے اشارے کرنے پر بچی کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا۔

     

    رینجرزاوراینٹی نارکوٹیکس فورس مشترکہ کارروائی11 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

    ملزم کی گرفتاری کے بعد ڈی ایس پی اور انویسٹی گیشن آفیسر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آٹھ سالہ کمسن بچی حنا کو 26 ستمبر کو سفاک قاتل نے بے دردی سے قتل کرکے لاش کچرے میں پھینک دی تھی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم افغان مہاجر ہے جو گونگا اور بہرہ ہے۔

    بکری چوری کے شبے میں زمیندارکاخاتون سمیت 3 افرادکو الٹالٹکا کرتشدد:

     

    پولیس افسران نے بتایا کہ ملزم کو تالیاں بجانے اور گونگے ہونے کے اشارے کرنے پر غصہ آتا ہے، واقعے کے روز آٹھ سالہ حنا کو ملزم نے تالیاں بجا نے اور گونگے ہونے کے اشارے پر طیش میں آکر قتل کیا، پولیس کو علاقے کے ایک شخص نے بطور گواہ اطلاع دی تھی، ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

     

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے باپ کو بھی گونگے ہونے کے اشارے کرنے پر زخمی کردیا تھا، ملزم کی ترجمانی اس کے والد نے کی، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا کہ اس نے حناء پر سیمنٹ کے بلاک سے وار کیا اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا۔

  • 35 کروڑ روپےتاوان کا مطالبہ کرنےوالے ملزمان گرفتار

    35 کروڑ روپےتاوان کا مطالبہ کرنےوالے ملزمان گرفتار

    خوشاب:35 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرنے والے ملزمان گرفتار،اطلاعات کے مطابق خوشاب پولیس نے باپ اور بیٹے کو اغوا کرکے پینتیس کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے کو ملزمان نے ایک ماہ قبل راول پنڈی جاتے ہوئے اغوا کیا تھا۔ باپ اور بیٹا دونوں برطانوی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ کارروائی کے دوران دونوں کو بحفاظت طریقے سے بازیاب کرالیا گیا۔اغوا کار ملزمان نے باپ بیٹے کو خیبر پختونخوا کے نواحی علاقے جمرود میں چھپا کر رکھا ہوا تھا۔ ملزمان کی جانب سے دونوں کی رہائی کے لیے پينتيس کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔

    ملزمان نے دونوں کو 29 اگست کو مظفر گڑھ کے علاقے جوہر آباد سے اغوا کیا تھا۔پولیس کی جانب سے اغوا کاروں سے متعلق مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ملنے والے معلومات پر سہولت کاروں کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے اور جلد انہیں بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

    ادھرکراچی سے قیمتی موٹرسائیکلیں چھین کر بلوچستان میں فروخت کرنے والے 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شھر کراچی سے نئی قیمتی موٹرسائیکلیں چھین کر خضدار بلوچستان میں فروخت کرنے والے گروہ سمیت اسٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل لفٹنگ و منشیات فروشی میں ملوث 7 ملزمان تھانہ سعید آباد پولیس نے گرفتار کر لیے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ سعید آباد پولیس نے 4 مختلف کاروائیوں میں اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل لفٹنگ و منشیات فروشی میں ملوث 7 مطلوب ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ پہلی کارروائی میں کراچی سے نئی قیمتی موٹرسائیکلیں چھین کر خضدار بلوچستان میں فروخت کرنے والے تین رکنی منظم گروہ کو خفیہ اطلاع پر چھینی گئی موٹرسائیکلیں بلوچستان لے کر جاتے ہوئے حب ریور روڈ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

    دوسری کارروائی میں اسٹریٹ کرائم و موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو یوسف گوٹھ سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔

  • لٹ گئی تحریک انصاف، مگر پکچر ابھی باقی ہے۔| پارٹ 3 تیار، دوڑیں لگ گئیں۔

    لٹ گئی تحریک انصاف، مگر پکچر ابھی باقی ہے۔| پارٹ 3 تیار، دوڑیں لگ گئیں۔

    لاہور:لٹ گئی تحریک انصاف، مگر پکچر ابھی باقی ہے۔| پارٹ 3 تیار، دوڑیں لگ گئیں۔یہ کہنا تھا سینئرصحافی مبشرلقمان کا جوپاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات پر مسلسل نظررکھے ہوئے ہیں، اس حوالے سے مبشرلقمان نے عمران خان کی آڈیو لیکس پرکھل کرتبصرہ کیا ہے

    وہ کہتے ہیں کہ ابھی عمران خان کی پہلی دو لیکس پر تبصرے ہورہے تھے کہ تیسری لیکس کو لیک کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ،مبشرلقمان کہتے ہیں کہ پہلے سائفر کا ذکرکرکے کہ ثابت کیاکہ حکومت کے خاتمے کے پیچھے امریکی سازش ہے اور اب خود ہی تسلیم کرہے ہیں کہ اس سازش میں امریکہ کا نام نہیں لینا

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پہلی جو دو لیکس آئی ہیں وہ یہ ثابت کرتی ہیں کہ اس میں چار کردارتھے جن کو اس سائفر کا علم تھا باقی کسی دوسرےکو یہ نہیں بتایا گیا تھا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسد عمر عمران خان سے کہتے ہیں کہ یہ سائفر نہیں خط ہے تو عمران خان کہتے ہیں کہ لوگوں کو سائفر کا پتہ نہیں چلے گا کہ سائفر کیاہوتا ہے اس لیے اسے خط کا نام دیتےہیں ، پھراسی گفتگو میں عمران خان کہتےہیں کہ

     

    اس کے منٹس لکھے جانے چاہیں ، تاکہ عوام الناس کو پاکستان میں امریکی سازش کا بتایا جائے ،

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ ہیکر نےجمعہ کے دن باقی ریکارڈنگ کو پبلک کرنے کی دھمکی دی تھی لیکن ابھی تک کوئی ایسی چیز سامنے نہیں آئی بلکہ الٹا پی ٹی آئی کی تیسری لیکس کے منظرعام پرآنے کی اطلاعات ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ اس لیکس میں ہوسکتا ہے کہ عمران خان ادارے کے ذمہ داران کے بارے میں گفتگو کررہے ہوں

    مبشرلقمان کا کہ بھی کہنا تھا کہ پتہ نہیں کہ وہ ہیکر کس بات پر خاموش ہے کسی نے کوئی ڈیل کرلی ہےیا کوئی اور معاملہ ہےانکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیکر سے ملاقات کےلیےنوازشریف نے طارق فاطمی کی ذمہ داری لگائی تھی لیکن ابھی تک کیا پیش رفت ہوئی ہے اس کے بارے میں کسی کو کوئی علم نہیں ہے

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اس سائفر کو بنیاد بنا کرعمران خان سیاست کررہے ہیں جو کہ سرا سر جھوٹ ہے

  • بحریہ ٹاون میں اضافی چارجز، لوٹ مار، مکینوں کا احتجاج

    بحریہ ٹاون میں اضافی چارجز، لوٹ مار، مکینوں کا احتجاج

    اسلام آباد:بحریہ ٹاون ریذیڈنٹس ویلفیئرایوایسی ایشن نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بحریہ ٹاون انتظامیہ کی طرف سے جاری غیر مناسب رویے پر احتجاج کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ بحریہ ٹاون کے مکین پہلے ہی غیر مناسب اور غیرضروری چارجز دے دے کراکتا گئے ہیں اوپر سے نئے چارجز نے رہی سہی کسربھی نکال دی ہے،

    نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بحریہ ٹاون انتظآمیہ کے رویے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے تنظیم کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کو ایک خط لکھا تھا جس میں مینٹیننس چارجز کم کرنے کی درخواست کی گئی تھی لیکن بجائے کم کرنے کہ بحریہ ٹاون نے مینٹینس کے بل میں من چاہا اضافہ کر دیا جوکہ سراسر زیادتی اور غیرمناسب ہے۔

    اس سلسلے میں بٹروا نے بحریہ انتظامیہ سے میٹینگ بھی کی اور خطوط لکھ کر اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا لیکن بحریہ منجمنٹ کے سر پر جوُں تک نہ رینگی اور بٹروا کو کہا گیا کہ اضافہ واپس نہیں لیا جائے گا اور دھمکی بھی دی گئی کہ MSM سیکورٹی آپکو دیکھ لیگی۔
    ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھنے اور رہائشیوں کے دباو کے باوجود ھم نے ایک اچھے اور سُلجھے ہوئے شہری ہونے کا ثبوت دیا اور تمام رہائشیوں کو مینٹیننس کے بلز جمع کروانے کی ترغیب دی جو کہ کسی صورت جمع کرنے کو تیار نہ تھے۔

    بحریہ ٹاون کے مکینوں نے اپنی بے بسی کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ بجلی کے چارجز پہلے ہی 6 روپے تک زیادہ دے رہےہیں اب انتظامیہ نے ہم سے اورکیا لینا ہے ، ہم تو پہلے ہی ستائے ہوئے ہیں لیکن ان کوترس نہیں آرہا ہے کہ اب زبردستی وصولیاں بند کردی جانی چاہیں

    یہ ایک اجتماعی مسئلہ ہے اس لیے بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ آخر کب تک ہم بحریہ ٹاون کی رعایا بن کر بحریہ ٹاون کومن مانی کی اجازت دیتے رہیں گے،ھم بجلی کا ریٹ بھی پورے ملک میں سب سے زیادہ ادا کررہے ہیں اور لوڈشیڈنگ بھی ہم برداشت کررہے ہیں مینٹیننس کے چارجز بھی دوسری تمام سوسائٹیز سے زیادہ ہم ادا کر رہے ہیں اور سروسز کا معیار بھی کم سے کم تر ہم کو ہی سہنا پڑ رھاہے

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • بکری چوری کے شبے میں زمیندارکاخاتون سمیت 3 افرادکو الٹالٹکا کرتشدد:دیگرواقعات میں بھی ناقابل بیان جرائم

    بکری چوری کے شبے میں زمیندارکاخاتون سمیت 3 افرادکو الٹالٹکا کرتشدد:دیگرواقعات میں بھی ناقابل بیان جرائم

    کامونکی:ضلع گوجرانوالا کے علاقےکامونکی میں بکری چوری کے شبے میں زمیندار کی جانب سے خاتون سمیت 3 افراد پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

    مبینہ طور پر بکری چوری کے الزام میں خاتون سمیت 3 افراد پر باری باری الٹا لٹکا کرڈنڈوں سے تشدد کیا گیا، زمیندار کے ڈیرے پر پیش آئے واقعےکی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

    پولیس کے مطابق تشددکا واقعہ کچھ روز پرانا ہے، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تین ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، جب کہ مرکزی ملزم اکرام ظفر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ادھر ایک دوسرے مجرمانہ واقعہ میں رحیم یار خان میں شوہر نے بیوی، ساس اور سالی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تینوں خواتین جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، ملزم نےکسی تنازع پر طیش میں آکر بیوی، ساس اور سالی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔

    گزشتہ روز جھلسنے سے ملزم کی ساس اور سالی جاں بحق ہوگئی تھیں جب کہ آج ملزم کی بیوی بھی اسپتال میں دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم کے 2 بھائیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    پنجاب کے شہر بورے والا کے نواحی گاؤں میں دوران ڈکیتی 2 خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں ابتدائی طبی معائنے میں خواتین سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ہزاروں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • پاک چین دوستی زندہ باد:چین واقعی ایک عالمی معاشی قوت بن کرابھرا ہے:محمد طارق حسن

    پاک چین دوستی زندہ باد:چین واقعی ایک عالمی معاشی قوت بن کرابھرا ہے:محمد طارق حسن

    کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ق) صوبہ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ اس وقت چین عالمی سطح پر ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے دنیا میں دوسری بڑی معیشت میں شمار سے توازن و استحکام کی نوید ثابت ہوگا

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے قومی دن کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ. وزیر اعظم لی کیانگ اور چین کی عوام کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ چین کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کی عوام. حکومت کے پاکستان سے ہم آہنگی طویل عرصے پر محیط ہے

     

    انہوں نے کہا کہ چین کی حکمراں کیمونسٹ پارٹی نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے ایک ہزار راشن بیگ دینا پاکستانیوں محبت کا اظہار ہے.

     

    یاد رہے کہ دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت چین کا 73 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے، یکم اکتوبر 1949 کو چین پیپلز ریپبلک آف چائنا کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا، چین میں یہ دن روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

     

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے،چینی حکومت، فوج اور دیگر سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔

     

    چینی سفارتخانے نے کہا کہ چینی ریڈکراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں،چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیےحصہ لے رہے ہیں۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • رینجرزاوراینٹی نارکوٹیکس فورس مشترکہ کارروائی11 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

    رینجرزاوراینٹی نارکوٹیکس فورس مشترکہ کارروائی11 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

    کراچی:پاکستان رینجرز (سندھ) اوراینٹی نارکوٹیکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شیر احمد عرف شیرا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے11 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

    ابتدائی تفتیش کےدوران ملزم نے اعتراف کیا کہ و ہ کراچی کے مختلف ڈیلروں سے منشیات لے کر کورنگی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ملزم کوبمعہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • جنرل پرویز مشرف  کے پرنسپل سیکرٹری مرحوم طارق عزیز کے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس

    جنرل پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری مرحوم طارق عزیز کے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس

    اسلام آباد: سابق قومی سلامتی کے مشیر اور اس وقت کے صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری مرحوم طارق عزیز کے اعزاز میں جمعہ کو اسلام آباد کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جناب طارق عزیز انکم ٹیکس سروس کے ایک سینئر سرکاری افسر تھے اور 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ خدمت اور بے مثال ایمانداری، پیشہ ورانہ قابلیت کی وجہ سے قابل احترام تھے۔

    دوست احباب، ساتھی، خاندان اور کاروباری برادری اور سیاست سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بشمول رانا سیرت، سمریہ قاضی، پروین ق آغا، سلمان نبی، سعید اختر، فریدہ امجد، طارق صادق، عمر کامران، عبدالشکور، عبدالجلیل، شریف احمد، سید اعجاز۔ شاہ، ظفر بختاوری، محبوبہ رزاق، عاطف عارف شیخ، ظاہر کلیم، برادرم خالد عزیز، پوتے میکائیل ایلین، سلیمان، بیٹیاں طاہرہ عزیز اور ہاجرہ عزیز، جاوید ظفر اور شمیم ​​احمد نےریفرنس میں شرکت کی.

    خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جناب طارق عزیز نے قانون کی حکمرانی کے لیے وقف زندگی گزاری اور انہوں نے کیریئر کی ہر پوزیشن کو بہتر بنا کر چھوڑ ا۔

    مقررین نے طارق عزیز مرحوم کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت مہربان اور اچھے ساتھی اور دوست تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ ریفرنس کا اہتمام انکم ٹیکس گروپ کے سینئر افسران نے کیا تھا۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو