Baaghi TV

Author: News Editor

  • ٹانک میں وزیراعظم شہبازشریف کے ہاوسنگ منصوبے سے تعلق رکھنے والا عملہ اغوا کرلیاگیا

    ٹانک میں وزیراعظم شہبازشریف کے ہاوسنگ منصوبے سے تعلق رکھنے والا عملہ اغوا کرلیاگیا

    ٹانک: وزیراعظم شہبازشریف کے ہاوسنگ منصوبے سے تعلق رکھنے والا عملہ اغوا کرلیاگیا ، کہا جارہا ہے کہ ٹانک میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کردہ 100 گھروں کے منصوبے پر کام کرنے والا عملہ کام میں مصروف تھا کہ یہ واقعہ ہوگیا

    ٹانک میں اغوا کے اس معاملے کے متعلق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ضلع ٹانک وقار احمد خان کے مطابق نواحی علاقہ کوڑ قلعہ میں وزیراعظم ہاؤسنگ سوسائٹی کے سپروائزر، جنرل منیجر اور اکاؤنٹنٹ کو ٹانک آتے ہوئے ٹانک وانا مرکزی شاہراہ سے اغوا کیا گیا۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ مغویوں میں اسحاق شاہ، حسن اور نوید شامل ہیں جبکہ مغویوں کے زیر استعمال گاڑی چیسن کچ گاؤں کے قریب سے برآمد کرلی گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ عملے کی بازیابی کیلئے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک کے نواحی علاقہ کوڑ قلعہ میں سیلاب متاثرین کیلئے 100 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

  • تعلیمی اداروں میں سیرت النبیؐ کے موضوعات پر مقابلے کروائے جائیں:عمران خان کی حکومت کوہدایت

    تعلیمی اداروں میں سیرت النبیؐ کے موضوعات پر مقابلے کروائے جائیں:عمران خان کی حکومت کوہدایت

    اسلام آباد:تعلیمی اداروں میں سیرت النبیؐ کے موضوعات پر مقابلے کروائے جائیں:عمران خان کی حکومت کوہدایت کردی ہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسکولز، کالجز اور یونیورسٹی کے سطح پر سیرت النبی ﷺ کے موضوعات پر تحریری اور تقریری مقابلے کروائے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو سرکاری سطح پر اور ذیلی تنظیمات کو تنظیمی سطح پر سرگرمیوں کے اہتمام کی ہدایات جاری کر دیں۔

    عمران خان نے پنجاب، خیبرپختونخواہ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو سرکاری سطح پر ربیع الاول کی سرگرمیوں کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔

    چئیرمین کی جانب سے مرکزی قیادت سمیت علماء مشائخ ونگ، یوتھ ونگ، خواتین ونگ، آئی ایس ایف، لیبر ونگ اور وکلاء ونگ کو تنظیمی سطح پر اہتمام کی ہدایات کی گئی۔

    تحریک انصاف کی جانب سے 12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں “رحمت للعالمین کانفرنس” کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علماء و مشائخ، دینی اسکالر، پارٹی قیادت اور عوام شرکت کریں گے۔

    چئیرمین تحریک انصاف عمران خان “رحمت للعالمین کانفرنس” سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومتیں سرکاری سطح پر اور پارٹی تنظیمی سطح پر اس طرز کی تقریبات کا انعقاد کریں گی۔

    عمران خان نے کہ اس کانفرنس میں حسن قراءت، نعت شریف، نعتیہ مشاعرے، حمد درودو سلام اور محافل میلاد کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا، سرکاری و غیر سرکاری عمارات پر چراغاں اور آرائش کا اہتمام کیا جائے گا اور ضرورت مند، سیلاب متاثرین میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں اس موقع پر “رحمت للعالمین” اسکالر شپ کا اعلان کریں اور تقسیم بھی کریں، پارٹی قیادت اور کارکنان محافلِ سیرت، محافل میلاد، محافل ذکر، محافل نعت اور محافل سماع میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

    اسلام آباد :پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی،اطلاعات کےمطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ اسحاق ڈار کا کہا ہے کہ پیٹرول 12.63 اور ڈیزل 12.13 پیسے فی لیٹر سستا کردیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اسلام آباد میں پہلی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12.63 روپے، ڈیزل 12.13 روپے، مٹی کا تیل 10.19 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10.78 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت 237.43 سے کم ہوکر 224.80 روپے، ڈیزل کی قیمت 247.43 سے کم ہوکر 235.30 روپے، مٹی کا تیل 202.02 روپے سے کم ہوکر 191.83 روپے اور لائٹ ڈیزل 197.28 سے کم ہوکر 186.50 روپے پر آجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

  • ریلویز نے سیلاب سے متاثرہ ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا

    ریلویز نے سیلاب سے متاثرہ ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا

    لاہور:محکمہ ریلوے نے سیلاب کے باعث بند ہونیوالی مسافر ٹرینیں 2 اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان کردیا، ٹرینیں اضافی کوچز کے ساتھ چلیں گی۔

    پاکستان ریلویز کے مطابق لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ 22 گھنٹے ہوگا، ریلوے نے بحال کی گئی ٹرینوں کو اضافی کوچز کے ساتھ چلانے کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں 2 اکتوبر سے مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سی ای او ریلوے فرخ تیمور غلزئی کے مطابق خیبر میل اور رحمان بابا ایکسپریس کو 2 اکتوبر سے روہڑی کی بجائے کراچی تک چلایا جائے گا۔

    ریلویز کے مطابق 5 اکتوبر سے قراقرم، کراچی اور پاک بزنس ایکسپریس کو بحال کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ 22 گھنٹے ہوگا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بحال کی گئی ٹرینوں کو اضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔سیلاب کے باعث مسافر ٹرینوں کی بندش سے محکمہ ریلوے کو روزانہ کروڑوں جبکہ اب تک 3 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

  • روس کا یوکرین کے 4 خطوں کے ساتھ الحاق کا اعلان:یوکرین اورمغربی ممالک نے مسترد کردیا

    روس کا یوکرین کے 4 خطوں کے ساتھ الحاق کا اعلان:یوکرین اورمغربی ممالک نے مسترد کردیا

    ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے 4 خطوں کو اپنے ملک کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ماسکو سے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک تقریب میں روسی صدر نے یوکرین کے 4 خطوں کے روس کے ساتھ الحاق کی دستاویز پر دستخط کیے۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ‘یہ لاکھوں افراد کی مرضی ہے اور اب یہ چاروں روس کے نئے خطے بن چکے ہیں’۔یہ اعلان یوکرین کے ان خطوں میں ایک ریفرنڈم کے بعد کیا گیا جس کے نتائج میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 99 فیصد عوام روس کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔پانچ روز جاری رہنے والی پولنگ کے نتائج کو یوکرین اور مغربی ممالک نے مسترد کر دیا تھا۔

    روسی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘ڈونیٹسک،لوہانسک، خیرسون اور زاپورزیا خطوں کے عوام اب ہمارے ہم وطن بن گئے ہیں’۔انہوں نے یوکرین پر فوجی کارروائی روکنے اور مذاکرات کی میز پر آنے پر زور دیا۔اس الحاق کا مطلب یہ بھی ہے کہ اب یہ جنگ اس سرزمین پر لڑی جارہی ہے جسے روس نے اپنا قرار دیا ہے۔

    گزشتہ دنوں روسی صدر نے کہا تھا کہ اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ضرورت ہوئی تو ہم جوہری ہتھیاروں کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب یوکرین کی حکومت نے روس کے قبضے میں چلے جانے والے مقامات کو دوبارہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے ان خطوں کے الحاق کا فیصلہ مذاکرات کے امکان کو ختم کردے گا۔

     

    یوکرین میں سویلین قافلے پر روسی حملے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی اور برطانوی میڈیا کے مطابق یہ حملہ یوکرین کے جنوبی ریجن زاپوریزیا میں کیا گیا جس میں 28 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔

    یہ تمام افراد مشترکہ طور اسی ریجن میں روس کے زیر قبضہ علاقے میں پھنسے ہوئے اپنے رشتہ داروں کو نکالنے جارہے تھے۔روس کی جانب سے سویلین قافلے پر ایس 300 سسٹم سے 16 میزائل داغے گئے۔یہ حملہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب روسی صدر پیوٹن بہت جلد یوکرین کے اس خطے سمیت دو علاقوں خرسون اور زاپوریزیا کو خودمختار حیثیت قرار دینے کی دستاویز پر دستخط کرنے والے ہیں۔

     

     

    ان علاقوں میں روس نے ایک متنازع ریفرنڈم کا انعقاد کرایا تھا جس پر یوکرین اور مغربی ممالک نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل روس فروری میں ڈونسٹک اور لنشک کو بھی خودمختار علاقے قرار دینے کا اعلان کرچکا ہے۔

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

  • جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس فوری بلانےکےلیے خط لکھ دیا

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس فوری بلانےکےلیے خط لکھ دیا

    اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس فوری طلب کرنے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ کہا کہ عدالت عظمیٰ میں 5 ججز کی اسامیاں خالی ہیں، جس کی وجہ سے مقدمات کا بوجھ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں 5 ججز کی ریٹائرمنٹ کے باعث آسامیاں خالی ہیں، اس لئے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے خط میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کو 239، جسٹس قاضی امین احمد کی ریٹائرمنٹ کو 187، جسٹس مقبول باقر کو 177، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کو 77 اور جسٹس سجاد علی شاہ کو ریٹائر ہوئے 46 روز گزر چکے ہیں۔

     

     

    خط میں کہا گیا ہے کہ فوری انصاف کی فراہمی سپریم کورٹ کا آئینی فرض ہے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ سپریم کورٹ ججز کی 30 فیصد کم تعداد کے ساتھ کیوں کام کررہا ہے، عدالت عظمیٰ پر مقدمات کا بوجھ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ میں 50 ہزار سے زائد کیسز زیر التواء ہیں، مجھے یہ بتاتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے کہ اگر اسامیوں کو پر نہ کیا گیا تو سپریم کورٹ میں دائر مقدمات کا کبھی بھی فیصلہ ہونے کا امکان نہیں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ چیف جسٹس صاحب! متعدد بار کہہ چکا ہوں اپنا آئینی کردار ادا کریں، سپریم جوڈیشل کونسل ارکان کو اپنا کام بھی کرنےدیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا جائے تاکہ ارکان ججز کی تقرری کرسکیں کیونکہ عدلیہ پر عوام کا اعتماد کسی صورت کم نہیں ہونا چاہئے۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • چھٹا ٹی 20: انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹ سے شکست دیدی

    چھٹا ٹی 20: انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹ سے شکست دیدی

    لاہور: چھٹے ٹی 20 میچ میں پاکستان کا 170 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 15ویں اوور میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا,اس سے پہلے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے چھٹے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کے قائد بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    انگلینڈ اننگز
    170 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ محمد نواز نے پاکستان کی جانب سے پہلا اوور کرایا۔

    الیکس ہیلز 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 27 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر شاہنواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ڈیوڈ ملان تھے جنہوں نے 5 چوکے مار کر 18 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    اس طرح مہمان ٹیم نے 170 رنز کا ہدف 14 اعشاریہ 3 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر ہنستے کھیلتے حاصل کرلیا، اوپنر فل سالٹ نے 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بین ڈکٹ بھی 26 سکور بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے نائب کپتان شاداب خان نے ہی دونوں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    پاکستان اننگز

    قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ انگلش فاسٹ باؤلر ریسے ٹاپلے نے پہلا اوور کرایا۔

    ڈیبیو کرنے والے محمد حارث خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 1 چھکے کی مدد سے 8 گیندوں پر صرف 7 رنز بناکر رچرڈ گلیسن کی گیند پر عادل رشید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، شان مسعود دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر تھے جو کہ صفر پر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    حیدر علی نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 14 گیندوں پر 18 رنز کی مختصر اننگز کھیلی اور سیم کرن کی گیند پر بین ڈکٹ کو کیچ دے بیٹھے، چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر افتخار احمد تھے جو کہ 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 31 رنز بناکر سیم کرن کی گیند پر ہیری بروک کو کیچ کروا گئے۔

    آصف علی نے 9 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 9 رنز بنائے اور چھکا مارنے کی کوشش میں ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ریسے ٹاپلے کے ہاتھوں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے، محمد نواز نے 1 چھکے کی مدد سے 7 گیندوں پر 12 رنز بنائے اور ریسے ٹاپلے کی گیند پر ہیری بروک کو کیچ دے بیٹھے۔

    بابر اعظم نے 41 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 گیندوں پر 87 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

    اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلے اور سیم کرن نے 2،2 جبکہ ریسے ٹاپلی، رچرڈ گلیسن نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

    بابر اعطم کے 3 ہزار رنز مکمل

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چھکا لگا کر اپنے ٹی 20 کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کئے، انہوں نے 86 میچوں میں 81 اننگز کھیل کر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    انگلش کپتان معین علی نے کہا کہ آج کے میچ کے لئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔

    پلیئنگ الیون میں کپتان معین علی، فل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید، ریسے ٹاپلے، رچرڈ گلیسن شامل تھے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد رضوان کی جگہ محمد حارث جبکہ حارث رؤف کی جگہ شاہنواز دھانی کو شامل کیا گیا تھا۔

    گرین شرٹس کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد حارث، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، محمد نواز، عامر جمال، محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔

    محمد حارث کا ڈیبیو

    قومی ٹیم کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث ڈیبیو کرنے والے 99ویں کھلاڑی بن گئے ، محمد رضوان نے ان کو ڈیبیو کیپ دی۔

    خیال رہے کہ سیریز کے پہلے مرحلے کے چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جس میں سے دو میں پاکستان اور دو میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی جبکہ لاہور میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں گرین شرٹس نے 6 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔

    اس فتح کے ساتھ 7 میچوں کی سیریز 3،3 سے برابر ہوگئی ہے اور فیصلہ کن میچ اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • افغانستان سے دہشت گردوں کا پاک فوج پر حملہ:پاک فوج کا جوان شہید

    افغانستان سے دہشت گردوں کا پاک فوج پر حملہ:پاک فوج کا جوان شہید

    افغانستان سے دہشت گردوں نے پاکستانی فوج پر حملہ کردیا، واقعے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں پاکستانی فوج پر فائرنگ کی پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

    ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے ميں پاک فوج کا سپاہی جمشید اقبال شہيد ہوگیا، 27 سالہ سپاہی کا تعلق چنیوٹ سے ہے۔

    آئی ایس پی آر نے پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ عبوری افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کيلئے پرعزم ہے،بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • ڈپلومیٹک سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاوس کے ریکارڈ سے غائب،کابینہ اجلاس میں انکشاف:اعلامیہ جاری

    ڈپلومیٹک سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاوس کے ریکارڈ سے غائب،کابینہ اجلاس میں انکشاف:اعلامیہ جاری

    اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ سفارتی سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہے اور سفارتی سائفر کو فراڈ، جعلسازی،’فیبری کیشن ‘ کے بعد چوری کرلیاگیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آڈیو لیکس کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

    اعلامیے کے مطابق آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی طرف سے آڈیو لیکس کی مکمل تحقیق کے فیصلے کی تائید کی گئی ہے۔

    وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ آڈیوز نے سابق حکومت اور عمران نیازی کی مجرمانہ سازش بے نقاب کردی، ایک سفارتی’سائفر‘ کو من گھڑت معنی دے کر سیاسی مفادات کی خاطر قومی مفادات کا قتل کیاگیا اور سفارتی سائفر کو فراڈ، جعلسازی،’فیبری کیشن ‘ کے بعد چوری کرلیاگیا۔

    وفاقی کابینہ نے قرار دیا کہ سائفر کی چوری آئینی حلف، قوانین، بالخصوص ’آفیشل سیکرٹ ایکٹ‘ کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ ریاست کے خلاف ناقابل معافی جرائم کا ارتکاب ہے، کلیدی ریاستی مفادات پر سیاسی مفادات کو فوقیت دی گئی۔

    کابینہ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ سفارتی سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہے جبکہ سابق وزیراعظم کو بھجوائے گئے سائفر کی وزیراعظم ہاؤس میں وصولی کا ریکارڈ میں اندراج موجود ہے۔وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ لازم ہے کہ ذمہ داروں کاواضح تعین کرکے قانون کے مطابق کڑی سزا دی جائے۔

    کابینہ نے فیصلہ کیا کہ خصوصی کمیٹی سابق وزیراعظم اور ان کے سابق پرنسپل سیکرٹری کے خلاف کارروائی کا تعین کرے گی، خصوصی کمیٹی سینیئر وزرا کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا تعین کرے گی جبکہ کابینہ کمیٹی میں حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے جس میں خارجہ، داخلہ، قانون کی وزارتوں کے وزرا شامل ہوں گے۔

    وفاقی کابینہ نے مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بدتمیزی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کسی خاتون سے اس نوعیت کے کسی منفی رویے کی کوئی گنجائش موجود نہیں، خواتین کے بارے میں پی ٹی آئی چیئرمین کا رویہ ہمیشہ متعصبانہ، جانبدارانہ اور توہین آمیز رہا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی سائفر کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ امریکا کا نام نہیں لینا، اب ہم نے صرف کھیلنا ہے۔آج دوسری آڈیو بھی لیک ہوئی ہے جس میں عمران خان کہتے ہیں کہ کسی کے منہ سے امریکا کا نام نہیں سننا چاہتا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونےوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مبینہ آڈیو لیکس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گفتگو پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران مبینہ آڈیو لیکس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، سیاسی امور اورآڈیو لیکس پر بحث کے دوران سرکاری حکام کو اجلاس کے دوران باہر بھیج دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق نئے ایس او پیز پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے، شرکا کے موبائل فون اور سمارٹ آلات لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کابینہ ارکان کو موبائل فونز اور سمارٹ واچز ہال سے باہر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کابینہ اجلاس سے قبل تمام شرکاء نے اپنے موبائل فون باہر جمع کرا دیئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے کی اجازت دیدی۔ کابینہ میں ریفرنس بھیجنے پر تفصیلی بحث ہوئی، وزارت قانون کی طرف سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ریکوڈک پر ہونے والے سیٹلمنٹ معاہدے پر سپریم کورٹ سے رائے لی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ نے بجلی کی بچت اور پیداوار سے متعلق عملدرآمدی لائحہ عمل کی سمری موخر کر دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس نے عمران خان نیازی کے جھوٹے بیانیے اورموجودہ حکومت کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کو بری طرح بے نقاب کردیا ہے، اب قوم کے سامنے حقیقت عیاں ہوچکی ہے،ہم نے ریاست کو بچانے کےلئے اپنی سیاست کو دائو پرلگا دیا،ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا یا،عوام سچ اور جھوٹ ، خدمت اور فراڈ، ریاکاری اور سچائی میں تفریق کریں ،عوام ہمیشہ صحیح فیصلہ کرتے ہیں ۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • امریکہ کی طرف سےبڑا ریلیف:پاکستان پر واجب الادا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی واپسی مؤخر

    امریکہ کی طرف سےبڑا ریلیف:پاکستان پر واجب الادا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی واپسی مؤخر

    اسلام آباد:امریکا نے پاکستان پر واجب الادا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض واپسی مؤخر کردی۔امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

    جی20قرض معطلی اقدام کے تحت دوسرا پاک امریکا دوطرفہ معاہدہ طے پا گیا۔اطلاعات کےمطابق پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دوسرے پاک امریکہ دوطرفہ معاہدے پر دستخط کر دیے۔

    امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دستیاب اہم وسائل کو ری ڈائریکٹ کرنا ہماری ترجیح ہے، معاہدے کے تحت امریکہ پاکستان کو قرض کی مد میں 132 ملین ڈالر کا ریلیف دے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک،امریکا تعلقات کی75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اردو میں ایک جملہ ادا کیا کہ ’اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے‘، جس پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں شریک افراد نے بھرپور داد دی۔

    تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، امریکا پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والے ممالک میں شامل ہے، پاک،امریکا تعلقات کو چین یا افغانستان کے تناظرمیں نہیں دیکھنا چاہیے۔

    مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع