Baaghi TV

Author: News Editor

  • مردان میں خودکش حملہ آور ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی دھماکے سے ہلاک

    مردان میں خودکش حملہ آور ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی دھماکے سے ہلاک

    اسلام آباد: مردان میں خودکش حملہ آور ٹارگٹ تک پہنچے سے قبل ہی دھماکے سے ہلاک ہوگیا، واقعہ جمعہ کی نماز سے قبل پیش آیا۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے تھانہ چورہ کی حدود میں کھیتوں میں خودکش حملہ آور ٹارگٹ سے پہلے دھماکے سے ہلاک ہوگیا، دھماکے کے بعد کھیت سے ایک شخص کے جسم کے اعضا ملے جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    یہ واقعہ جمعہ کی نماز سے قبل واقعہ پیش آیا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان نے جائے وقوع کا دورہ کیا دھماکے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

    واقعے پر ڈی آئی جی مردان محمد علی گنڈاپور نے کہا ہے کہ دھماکے سے خودکش بمبار ہلاک ہوا، دھماکا پولیس تھانہ چورہ کے نزدیک کھیتوں میں ہوا ہے، ریجن میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے میں مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی جدید سائنس حطوط پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد کھیت سے ایک شخص کے جسم کے اعضا ملے جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں

    مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • پاکستان کی کوشش ہےکہ ڈاکٹرعافیہ کا معاملہ بہتراندازمیں اٹھائے:دفترخارجہ

    پاکستان کی کوشش ہےکہ ڈاکٹرعافیہ کا معاملہ بہتراندازمیں اٹھائے:دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ نےکہاہےکہ پاکستان کی کوشش ہے کہ امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ بہترانداز میں اٹھائے اور اس پر مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے مجدد الف ثانی کی تقریب میں شرکت کے خواہشمند پاکستانیوں کو اجازت نہ دینا افسوسناک ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے،یہ عرس 19 سے 26 ستمبر تک ہونا تھا اور 196 زائرین نے اس عرس میں شرکت کرنا تھی۔ بھارت نے44 افراد کو ویزا جاری نہیں کیا جبکہ دیگر کے ویزوں کو پولیس رپورٹ سے مشروط کردیا گیا۔

    ترجمان نے عافیہ صدیقی سے متعلق بتایا کہ امریکا میں قید عافیہ صدیقی کا معاملہ سینکڑوں پاکستانیوں کے دل کے قریب ہے،پاکستان عافیہ صدیقی کے معاملے کو اٹھانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ بہترانداز میں اٹھائے اور اس پر مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے،اس حوالے سے معاملہ عدالت میں ہے اوراس پر متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد عدالت کو رپورٹ جمع کرائیں گے۔

    نیویارک میں موجود پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل پرترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے خوشی کا مقام ہوتا اگر روزویلٹ ہوٹل دفترخارجہ کا اثاثہ ہوتا اور یہ صورتحال کبھی نہ ہوتی تاہم یہ معاملہ پی آئی اے کا ہے اور اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔

    ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل سمیت متعدد عالمی راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران تباہ کن سیلاب پر علمی برادری کی توجہ مبذول کرائی، موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات پر توجہ دلوائی اور موسمیاتی تبدیلیوں میں ترقی پذیر ممالک کے کم حصے پر روشنی ڈالی۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ثمرقند میں ایس سی او کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کی اور 19 ستمبر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں بھی شرکت کی جبکہ گزشتہ روز مصری وزیر اعظم نے وزیراعظم سے رابطہ کیا۔اسکے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنی ملاقاتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو اجاگر کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے نتیجہ سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے مفید ملاقات کی اور اس ملاقات میں امریکہ نے پاکستان کے لیے 10 ملین ڈالرز کا اعلان کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے نوجوان وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی شرکت کی جبکہ اپنے متعدد ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 130 سے زاید پروازیں ٹرینیں اور ٹرک سیلاب زدگان کے لیے امداد کے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • چینی وفد کا اندورن سندھ کا دورہ، پاک فوج کی سیلاب متاثرین کیلئے خدمات کی تعریف

    چینی وفد کا اندورن سندھ کا دورہ، پاک فوج کی سیلاب متاثرین کیلئے خدمات کی تعریف

    راولپنڈی :چینی میڈیا کے وفد نے پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے پیش کی جانے والی خدمات کی تعریف کی ہے۔اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کاکہنا ہے کہ چینی میڈیا کے وفد کی جانب سے اندرون سندھ کا دورہ کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ چینی وفد نے بدین کے علاقے ماتلی میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا جبکہ پاکستان آرمی نے چائنیز وفد کو ٹینٹ سٹی کا دورہ کرایا اور صورتحال دکھائی۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس دوران چائنیز وفد اور پاک آرمی نے متاثرین میں راشن اور ٹینٹس بھی تقسیم کیے جبکہ متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چائنیز وفد نے پاک آرمی کی سیلاب میں مسلسل امداد اور لوگوں کو ریسکیو کرنے کے عمل کی بھی تعریف کی۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے وفد کی ملاقات

    لاہور:وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے میانوالی اورتلہ گنگ کے ہسپتالوں کو رجب طیب اردوان ٹرسٹ/انڈس ہسپتال کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ترک وفد کی ملاقات کے دوران میانوالی کے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی آپریشنل مینجمنٹ رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے بھی سپرد کردیا گیا، اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو انڈس ہسپتال ماڈل پر چلایا جائے گا۔

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس موقع پر تلہ گنگ کے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال اورچودھری پرویزالٰہی ہسپتال کے انتظامات بھی رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے حوالے کردیا گیا ہے ، انڈس ہسپتال انتظامیہ تلہ گنگ ٹی ایچ کیو اورچودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہسپتال کی آپریشنل مینجمنٹ کرے گا۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اورنرسنگ کالج انڈس ہسپتال و ہیلتھ نیٹ ورک کی اشتراک سے آپریشنل کیا جائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو نجی شعبے کے اشتراک سے صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

    چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کے دوران چیئرمین رجب طیب اردوان ٹرسٹ میاں احسن کی میانوالی ہسپتال کو جلد ازجلد آپریشنل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اشتراک سے9 ہسپتال اور2ریجنل بلڈ سینٹرز کامیابی سے چلائے جارہے ہیں

    رجب طیب اردوان ٹرسٹ اورانڈس ہسپتال کے اشتراک سے 35لاکھ مریضوں کو سالانہ مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے
    صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد، ایم پی اے حافظ عماریاسر،راسخ الہی، سابق پرنسپل سیکرٹری جی ایم سکندر، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے چیئرمین میاں محمد احسن،انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹ ورک کے چیئرمین عبدالکریم پراچہ،صدر ڈاکٹر عبدالباری خان،سی ای او نارتھ ڈاکٹر تسمان،مارکیٹنگ ہیڈ سلمان حامد وفد میں شامل تھے

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • کراچی: منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن:6 ملزمان گرفتار

    کراچی: منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن:6 ملزمان گرفتار

    کراچی :ضلع ساؤتھ پولیس نے منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس دوران پولیس نے مختلف علاقوں سے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتارکرلیئے ہیں ،

    پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ڈیفنس پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میں 5 ملزمان جبکہ تھانہ کلفٹن کے ہاتھوں 1 ملزم گرفتارہوا ہے

    ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان کی شناخت مزمل، کلیم، زاہد، جمیل اور قمر کے ناموں سے ہوئی، مذکورہ بالا گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 10 کلو سے زائد چرس اور درخشاں کی حدود سے 1 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے

    دوسری طرف کلفٹن پولیس کی کاروائی میں گرفتار ملزم کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے 70 گرام چرس برآمد ہوئی
    ملزم ندیم اس سے قبل بھی منشیات کے ایک بڑے مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے

    ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جنہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ شہر بھر میں منشیات فروشوں کو منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ہیںملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا تھا ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش خاندان کے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش منشا خاندان کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے سات کلوگرام چرس،ایک سو نوےگرام آئس اوردولاکھ روپے نقد بھی برآمد ہوئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان اسکول اور کالجزسمیت متعدد علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے، منشیات فروش گروہ کے خلاف پہلے بھی چھپن مقدمات درج ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف حساس اداروں کی اطلاع بھی موصول ہوئی تھی۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پاگئے

    فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پاگئے

    سیالکوٹ:پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹرشہزاداعظم حرکت قلب بند ہونے سے راولپنڈی میں وفات پاگئے۔راولپنڈی کے رہائشی شہزاد اعظم کو جمعرات کی رات دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

    ڈاکٹرز نے ان کا ای سی جی کیا اور رپورٹ بہتر آنے پر انھیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔گھر پہنچنے پر شہزاد کو دل کا جان لیوا دورہ پڑا اور 36 سالہ کھلاڑی خالق حقیقی سے جا ملے۔

    شہزاد اعظم نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 1494 رنز اسکور کئے تھے۔انھوں نے 388 وکٹیں بھی حاصل کی تھی۔شہزاد اعظم کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور وہ اسلام آباد کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے۔شہزاد اعظم ناردرن کی نمائندگی بھی کرچکے تھے۔

     

     

    کرکٹ تجزیہ کار فرحان نثار نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ 36 سالہ بولر شہزاد اعظم نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 388 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ دنوں لاہور سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر عثمان شنواری میدان میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔کرکٹر کے اچانک انتقال پر کرکٹ حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • لاہورہائی کورٹ نے13 سالہ مسیحی لڑکی کی شادی کرسچین میرج ایکٹ کے تحت درست قرار دی

    لاہورہائی کورٹ نے13 سالہ مسیحی لڑکی کی شادی کرسچین میرج ایکٹ کے تحت درست قرار دی

    لاہور: ہائیکورٹ نے 13 سالہ مسیحی لڑکی کی شادی کرسچین میرج ایکٹ کے تحت درست قرار دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے نسرین بی بی کی درخواست پر قانونی نکتہ طے کردیا۔یاد رہے کہ والد کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والی 13 سالہ علیزہ کی والدہ نسرین نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سال 1929 کا بچوں کی شادی پر روک تھام کا قانون کرسچین میرج ایکٹ کو ختم نہیں کرتا، 1929 کا چائلڈ میرج ایکٹ الگ قانون ہے جو کم عمری میں شادی کے زمہ داروں کو سزا دیتا ہے، لیکن یہ شادی کو ختم نہیں کرتا۔

    عدالت نے فیصلہ دیا کہ بین الاقوامی ٹریٹیز بچوں کی شادی کو نامنظور کرتے ہیں لیکن شادی کو باطل بھی قرار نہیں دیتیں۔

    جسٹس طارق شیخ کی جانب سے ریمارکس دئیے گئے کہ علیزہ نابالغ ہے لیکن اس کی شادی باطل نہیں، کرسچین میرج ایکٹ کی دفعہ 60 کے تحت شادی کرنے والی لڑکی کی عمر13 سال سے زائد ہونی چاہیے۔

    یہ بھی کہا گیا کہ عدالتی معاون کے مطابق والد کی مرضی کے بغیر شادی بے قاعدہ ہوسکتی ہے لیکن باطل نہیں،والد کی اجازت نہ لینے کے نکتے پر شادی فاسد نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے نسرین بی بی کی درخواست خارج کردی۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • ابھی تو بہت کم آڈیولیک ہوئی ،اللہ نہ کریں ایسا ہوورنہ  جنرل (ر)غلام مصطفیٰ بولتے ہوئے اچانک خاموش

    ابھی تو بہت کم آڈیولیک ہوئی ،اللہ نہ کریں ایسا ہوورنہ جنرل (ر)غلام مصطفیٰ بولتے ہوئے اچانک خاموش

    لاہور:ابھی تو بہت کم آڈیولیک ہوئی ،اللہ نہ کریں ایسا ہوورنہ یہ خدشات پیش کررہےہیں پاک فوج کے سابق جنرل (ر)غلام مصطفیٰ جوکہ خبردارکرتے ہوئے بتارہے ہیں کہ وزیراعظم ہاوس کی لیکس بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے

    اس حوالے سے سیینیئر صحافی مبشرلقمان کی طرف سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے لیکن حال یہ ہے کہ اس کے وزیراعظم اور دیگراہم مقامات کی جاسوسی کی جارہی ہے اور کسی کو پتہ تک نہیں‌

     

    جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ کہتے ہیں‌ کہ جس نے وزیراعظم ہاوس کی اہم باتیں لیک کی ہیں وہ تو کل کو بہت کچھ لیک کرسکتا ہے اور جس ملک کے وزیراعظم ہاوس اور اس کے گردونواح کا یہ حال ہو کہ اس میں ہونے والی ہربات ریکارڈ کی جارہی ہوتو پھر یہ لمحہ فکریہ ہے، ایسا کرنے والا بہت کچھ کرسکتا ہے وہ وزیراعطم ہاوس اور نواح میں حساس اور اہم مقامات کی ریکارڈنگ بھی کررہے ہوں گے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی صورت میں تو بہت کچھ سامنے آئے گا جس سے تو زلزلہ بپا ہوسکتا ہے پھرکون کون شکار ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں تو اس قسم کے سانحات پرقابو پانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • خواجہ سعد رفیق کی پاکستان کے چھوٹے ایئرپورٹس کو فعال کرنے کی پیشکش

    خواجہ سعد رفیق کی پاکستان کے چھوٹے ایئرپورٹس کو فعال کرنے کی پیشکش

    اسلام آباد۔:وفاقی وزیر ہوابازی و ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان کے چھوٹے ایئرپورٹس کو فعال کرنے اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے چینی سفیر کو بجٹ ایئرلائینز کی پی آئی اے کے ساتھ اشتراک پر غور کرنیکی پیشکش کی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق یہ پیشکش انہوں نے گزشتہ روز پاکستان میں چین کے سفیر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کی۔

    چیئرمین ریلوے ،ایڈیشنل سیکرٹری ریلوے، سیکرٹری ایوی ایشن ، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایم ایل۔1 منصوبے کے جلد آغاز پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے چھوٹے ایئرپورٹس کو فعال کرنے اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے چینی سفیر کو بجٹ ایئرلائینز کی پی آئی اے کے ساتھ اشتراک پر غور کرنیکی پیشکش کی۔ چینی سفیر نے اس پیشکش کا خیر مقدم کیا اور چینی نجی ائیر لائنز سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔چینی سفیر نے پاکستانی ائیرلائینز کے لئے پاکستان سے براہ راست بیجنگ اور گوانگ ژو پروازوں کی جلد اجازت دینے کیلئے اقدامات کی بھی یقین دہانی کرائی۔

  • ٹیکسوں سے متعلق پالیسی میں ٹیکس دہندگان کی موثرشمولیت ضروری ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ٹیکسوں سے متعلق پالیسی میں ٹیکس دہندگان کی موثرشمولیت ضروری ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    اسلام آباد۔:وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ٹیکسوں سے متعلق پالیسی میں ٹیکس دہندگان کی موثرشمولیت ضروری ہے، مجموعی قومی پیداوارکے تناسب سے ٹیکسوں کی 15 فیصدشرح کے ہدف کے حصول کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں ایف بی آر ہیڈکوارٹرزدورہ اوراعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایف بی آر کی محصولات کی وصولی سے متعلق کارگردگی کاجائزہ لیاگیا۔چئیرمین اور ایف بی آر کے ممبران بھی اجلاس میں موجودتھے۔

     

     

    چئیرمین عاصم احمد نے ایف بی آر کی ٹیم کی جانب سے وزیرخزانہ کاخیرمقدم کیا، انہوں نے وزیرخزانہ کوتفصیلی پریزنٹیشن بھی دی جس میں ریونیو میں اضافہ کیلئے ایف بی آر کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات اوردرپیش مشکلات کا تفصیل سے احاطہ کیاگیا۔چئیرمین ایف بی آر نے وزیرخزانہ کوبتایاکہ ایف بی آر نے درآمدات اورطلب میں کمی اور پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد نہ ہونے کے باوجود جولائی اوراگست کیلئے محصولات کے اہداف کوکامیابی سے حاصل کیاہے جبکہ ستمبرکے ہدف کوبھی عبورکیاجائیگا۔وزیرخزانہ نے اہداف کے حصول کیلئے ایف بی آر کی کوششوں کوسراہا،

    انہوں نے ایف بی آرکی ٹیم کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے اورانہیں فرائض کی بجاآوری میں ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔انہوں نے ایف بی آر کی ٹیم کو بدلتے ہوئے اقتصادی منظرنامہ کے مطابق اپنے آپ کوڈھالنے کی ہدایت بھی کی۔ا نہوں نے ایف بی آرکی مزیدکوششوں کی ضرورت پربھی زوردیا اورکہاکہ مجموعی قومی پیداوارکے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح کو15 فیصدتک کرنے کی استعداد موجودہے جسے بروئے کارلانا چاہئے۔انہوں نے گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال مجموعی ٹیکس محصولات میں براہ راست ٹیکسوں کے حصہ کوبڑھانے کیلئے ایف بی آر کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیرخزانہ نے ٹیکسوں سے متعلق پالیسی میں ٹیکس دہندگان کی موثرشمولیت کی ضرورت پربھی زوردیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے