Baaghi TV

Author: News Editor

  • لیفٹیننٹ جنرل نگِارجوہر،سرجن جنرل پاکستان آرمی کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    لیفٹیننٹ جنرل نگِارجوہر،سرجن جنرل پاکستان آرمی کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    راولپنڈی:لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نےسندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی خیریت دریافت کی ، ان کے مسائل سنے اوران کی ہرممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی

    سر جن جنرل نے بلوچستان میں نصیر آباداور ڈیرہ مراد جمالی میں آرمی کے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سندھ میں جنرل نِگار جوہر نے دادو، چھور، بدین اور حیدر آباد میں مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔

     

    پاک فوج کے ذرائع کے مطابق سرجن جنرل نے آرمی پیرامیڈکس اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نےکہا کہ وہ خاص طور پر نو زائیدہ بچوں اور خواتین سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نے کہا کہ بچوں اور بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔بچوں اور خواتین کو ہر ممکن خوارک اور طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نےاس موقع پر ہدایت کی کہ طبی سہولتوں کےساتھب ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ سر جن جنرل نے ڈاکٹروں کو ہدایات دیں کہ وہ ہیضہ اور ٹائیفائیڈ سے متاثرہ لوگوں کو ویکسین لگائیں۔

  • وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر سے ملاقات

    وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر سے ملاقات

    سمرقند: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم نے صدر رئیسی اور ایرانی عوام کا ملک میں بڑے پیمانے پر سیلاب کے دوران پاکستانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے تباہ کن اثرات پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ کم سے کم کاربن کے اخراج کے باوجود پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کا سامنا ہے جس کے لیے وہ ذمہ دار بھی نہیں ہے۔ انہوں نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ٹھوس بین الاقوامی کارروائی کی اہمیت پر زور دیا جن کا سامنا پاکستان جیسے موسمیاتی اعتبار سے خطرے کی لپیٹ میں ممالک کو کرنا پڑ رہا ہے۔

    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے نتائج کا مثبت جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے اقتصادی و تجارتی روابط، توانائی، ثقافت اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے اقتصادی اور توانائی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے، بارٹر ٹریڈ کو فعال کرنے، بارڈر مارکیٹس کھولنے اور پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے قریبی دوطرفہ روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان دو طرفہ تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت کے لیے ایک وفد بھیجے گا۔

    وزیراعظم نے صدر رئیسی کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ صدر رئیسی نے وزیراعظم کو دورہ ایران کی دعوت دی۔

  • شیخ یعقوب سیلاب زدگان کی مددتونہ کرسکے مگران کے جذبات سے کھیلنے کی اداکاری خوب کرنے لگے

    شیخ یعقوب سیلاب زدگان کی مددتونہ کرسکے مگران کے جذبات سے کھیلنے کی اداکاری خوب کرنے لگے

    ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان:پاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی شیخ یعقوب سیلاب زدگان کی مددتونہ کرسکے مگران کے جذبات سے کھیلنے کی اداکاری خوب کرنے لگے۔ان دنوں شیخ یعقوب موٹرسائیکل پر مختلف علاقوں کے چکر کاٹنے میں لگے ہوئے ہیں اورسیلاب زدگان سے ہمدردیاں بٹورنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ ان کے اس جذبات شعبدہ بازیوں پر متاثرین سیلاب نے غم وغصہ کااظہارکیا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ جب سیلاب سے ہمارے گھرپانی میں بہہ رہے تھے اورہم اپنے منتخب نمائندے کی راہ دیکھ رہے تھے تب شیخ یعقوب کاکوئی پتہ نہیں تھا۔متاثرین سیلاب نے کہاکہ ہم نے شیخ یعقوب کوکامیاب کراکر زندگی کی سب سے بڑی غلطی کی ہے جس کا خمیازہ آج ہمیں بھگتناپڑرہاہے۔

    ممبرقومی اسمبلی شیخ یعقوب کی جانب سے مشکل کی گھڑی میں حلقہ کے عوام کی کسی قسم کی مددنہیں کی گئی۔انہوں نے کہاکہ اب شیخ یعقوب نے نئے تماشے شروع کررکھے ہیں اور ہمارے جذبات سے کھیلنے کیلئے موٹرسائیکل پر دورے کرکے ہماری ہمدردیاں حاصل کرناچاہتاہے مگرہم اس کے اصل دھوکے بازچہرے کوپہچان چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب شیخ یعقوب کو چاہیے کہ وہ کسی دوسرے حلقے سے الیکشن میں حصہ لے ورنہ اس کے مخالفین کو ووٹوں سے کامیاب کراکر اس کی زیادتیوں سے بدلہ لیں گے۔

    سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورکافوکل پرسن محمدخان کامرانی حلقہ سٹی ٹومیں متاثرین سیلاب کو سرکاری فنڈز فراہم کرکے ان کی ہمدردیاں بٹورنے میں مصروف، واضح رہے کہ آئندہ جنرل الیکشن میں سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے حلقہ سٹی ون میں ممبرقومی اسمبلی جب کہ حلقہ سٹی ٹو سے ممبرصوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کااعلان کیا ہے۔

    سردارعلی امین خان گنڈہ پور متاثرین سیلاب کی سرکاری فنڈزاوروسائل سے مددکرکے حلقہ سٹی ٹومیں راج کرنے کاخواب پورا کرنے کی کوشش کررہاہے اوراپنی سیاست چمکارہاہے جبکہ ممبرقومی اسمبلی شیخ یعقوب،ممبرصوبائی اسمبلی لطف الرحمان اورممبرصوبائی اسمبلی آغازگنڈہ پورخاموش تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں۔ انہیں متاثرین سیلاب کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں ہے

     

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انکی جانب سے کسی قسم کی امدادمہیانہیں کی گئی جس پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی عوام سراپااحتجاج ہیں اورانہوں نے آئندہ جنرل الیکشن میں ممبرقومی اسمبلی شیخ یعقوب،ممبرصوبائی اسمبلی لطف الرحمان اورممبرصوبائی اسمبلی آغازگنڈہ پورکامکمل بائیکاٹ کرنے کااعلان کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ جنرل الیکشن میں شیخ یعقوب،لطف الرحمان اورآغازگنڈہ پور کے مخالفین کوووٹ دے کر ان کو ہرانے میں اپنا کرداراداکریں گے۔انہوں نے کہاکہ شیخ یعقوب، لطف الرحمان اورآغازگنڈہ کی ہارکو یقینی بنائیں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • پیمرا نے اے آروائی اور بول نیوز کی نشریات پھرمعطل کر دیں

    پیمرا نے اے آروائی اور بول نیوز کی نشریات پھرمعطل کر دیں

    اسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان کے دو نجی نیوز چینلز آے آر وائی اور بول نیوز کی نشریات تین دن کے لیے معطل کر دیں۔پیمرا کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں چینلز بغیر کسی موثر تاخیری نطام کے نشریات جاری رکھیے ہوئے تھے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے اس سلسلے میں 5 ستمبر 2022 کو احکامات جاری کیے تھے جن کا مقصد اعلی عدلیہ کے فیصلوں اور پیمرا قوانین پر عمل درآمد کرانا تھا۔’ان احکامات کے تحت تمام چینلز کو ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ موثر تاخیری نظام اور ایڈیٹوریل بورڈ کے حوالے سے کی گئی پیشرفت/اقدامات پر اتھارٹی کو آگاہ کیا جائے۔

     

     

    اتھارٹی ان اقدامات کی تصدیق کے بعد براہ راست یا تاخیر سے نشر کرنے سے متعلق احکامت صادر کرے گی۔ لہذا اس دوران کسی بھی چینل کو براہ راست عوامی تقریبات کی کوریج کی اجازت نہیں ہوگی۔‘یاد رہے کہ دونوں چینلز مسلسل پیمرا قوانین اور احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور مذکورہ خلاف ورزی پر چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان چینلز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو ذاتی شنوائی کے لیے بلوایا گیا تاہم وہ اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے سے قاصر رہے اور محص اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔

    تحریری جواب کو مدنظر رکھتے ہوئے اور معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اتھارٹی نے دونوں چینلز بول اور اے آر وائی کی نشریات تین دن کے لیے معطل کر دیں اور اس سلسلے میں تمام کیبل آپریٹرز کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • اسلام آباد:چینی شہری کی کم عمر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، مقدمہ درج

    اسلام آباد:چینی شہری کی کم عمر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، مقدمہ درج

    اسلام آباد میں ایک چینی شہری کے خلاف کم عمر پاکستانی لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی نے چینی کمپنی کے مالک کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کورال میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

    راولپنڈی کی رہائشی لڑکی کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کے مطابق وہ نویں کلاس کی طالبہ کی عمر 16 برس ہے۔لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے سکیورٹی کیمروں کی انسٹالیشن سے وابستہ کمپنی میں پارٹ ٹائم ملازم ہے۔

     

    متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق کمپنی کے مالک نے اُن کو جنوری 2022 کے بعد سے متعدد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے وہ حاملہ ہو گئیں۔

    پنجاب کے ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے درج کرائے گئے مقدمے کے متن کے مطابق ’میں نے ڈر اور خوف کی وجہ سے گھر پر ذکر نہیں کیا۔ میری صحت کو دیکھتے ہوئے میری بڑی بہن مجھے ہسپتال لے گئیں جہاں الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کے بعد واضح ہوا کہ میں 31 ہفتوں اور تین دن کے حمل سے ہوں۔‘

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے ماتثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرایا جا رہا ہے۔مقدمہ درج کروانے والی متاثرہ لڑکی کا تعلق ضلع لودھراں سے ہے تاہم وہ راولپنڈی میں رہائش پذیر ہے۔

    گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے وہ اس کمپنی میں ملازمت کر رہی تھی اور 15 روپے تنخواہ لے رہی تھی۔چینی باشندے پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 599، 506 اور 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس:وزیراعظم شہبازشریف اور ازبک صدر کےدرمیان ملاقات

    شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس:وزیراعظم شہبازشریف اور ازبک صدر کےدرمیان ملاقات

    سمرقند: وزیر اعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزئیوف نے آج ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان ازبکستان تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے انسانی امداد بھیجنے، سیلاب زدگان کیلئے ہمدردی اور جان بحق ہونے والوں کیلئے تعزیت پر صدر شوکت مرزئیوف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آئے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع، فصلوں، مویشیوں، مکانات اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والی تباہی پر روشنی ڈالی۔

    اجلاس میں تفصیلی طور پر دو طرفہ تعاون کا احاطہ کیا گیا، جس میں تجارتی و اقتصادی تعلقات، ریلوے، کمیونیکیشن اور بندرگاہوں کے ذریعے علاقائی روابط بڑھانے پر خصوصی توجہ رہی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ازبکستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ (UPTTA) اور ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) کو مکمل طور پر فعال کرتے ہوئے سیاسی تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

    وزیر اعظم نے قریبی دفاعی اور سیکورٹی تعاون اور تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادانہ ویزا نظام سے دونوں ممالک کی تاجر برادری دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے گی۔

    وزیراعظم نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور افغانستان، پاکستان اور ازبکستان کی تکنیکی ٹیموں کی جانب سے افغانستان کے اندر فیلڈ مہم کی کامیاب تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کے ذریعے وسط ایشیائی ممالک کو مؤثر طریقے سے دنیا سے جوڑ دے گا۔

    دونوں رہنمائوں نے بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا تاکہ پاکستان اور ازبکستان کے تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے مخصوص تجاویز اور منصوبے مرتب کیے جائیں۔وزیراعظم نے صدر شوکت مرزیوف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ ازبک صدر نے وزیراعظم کو جلد دورہ ازبکستان کی دعوت دی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • عوامی مسلم  لیگ کے رہنما شیخ رشید عوامی زمین ہی ہڑپ کر گئے

    عوامی مسلم  لیگ کے رہنما شیخ رشید عوامی زمین ہی ہڑپ کر گئے

    راولپنڈی :عوامی مسلم  لیگ کے رہنما شیخ رشید عوامی زمین ہی ہڑپ کر گئے ، حکومت کی طرف سے شیخ رشید کو یہ جگہ خالی کرنے کا ایک بارپھرپیغام بھیجا گیا ہے لیکن شیخ رشید اپنے دعوے پرپکے ہیں اور وہ یہ جگہ خالی کرنےکےلیے تیار نہیں

    ذرائع کے مطابق شیخ رشید کواس سلسلے میں کئی بار طلب کیا گیا ہے لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور کسی بھی سرکاری پیغآم کا جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہیں‌

     

    اس سلسلے میں اسسٹنٹ ایڈمنستریٹر متروکہ وقف املاک راولپنڈی کی طرف سے چیئرمین متروکہ وقف املاک کے نام ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں چیئرمین متروکہ وقف املاک سے درخواست کی گئی ہےکہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے اور وہ یہ قبضہ چھوڑنے کےلیے تیار نہیں ہیں ،

    چیئرمین متروکہ وقف املاک کے نام خط میں لکھا گیا ہے کہ شیخ رشید کواس معاملے میں وضاحت اور جواب طلبی کےلیے کئی بار طلب کیا گیا ہے لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور وہ لال حویلی سے ملحقہ سرکاری زمین کونہ تو واپس کرنے کے لیے تیار ہیں اور نہ ہی اس زمین کے اس دوران بننے والے واجبات ادا کررہےہیں ،

    اسسٹنٹ ایڈمنسٹریڑ کی طرف سے خط میں یہ بھی گزارش کی گئی ہے کہ شیخ رشید نے یہ زمین جعل سازی سے ہتھیائی ہے ، شیخ رشید کی طرف سے معاملے کی چھان بین کےلیے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا، اس لیےچیئرمین متروکہ وقف املاک اس سارے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے شیخ رشید کے خلاف ایکشن لیں‌

     

     

    یہ بھی یاد رہے کہ متروکہ وقف املاک کی طرف سے شیخ رشید احمد کو یہ جگہ جھوڑے یعنی بے دخلی کا نوٹس بھیجا ہے لیکن شیخ رشید قبضہ چھوڑنے کےلیے تیار نہیں ہیں ،

    یہ بھی یاد رہے کہ اس سرکاری زمین کے اصل رہائشی، سالوں سے انصاف کے منتظرہیں لیکن شیخ رشید اثرورسوخ استعمال کرکے اس جگہ کو چھوڑنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں

     

    یہ بھی یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کو سرکاری زمین خالی کرنے کا حکم پہلی مرتبہ نہیں کیا گیا بلکہ اس سے قبل  2014 میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے اراضی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا مقدمہ کیا تھا لیکن شیخ رشید اس وقت سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اب تک ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور یہ کیس ابتک التوا کا شکار ہے

     

     

    متروکہ وقف املاک کی جائیداد پر قبضوں کے خلاف  2020 میں حکومتی اقتدار کے حلیف ہوتے ہوئی لیکن  دوبارہ نئے سرے سے انکوائری شروع کروا دی، لیکن حقیقت یہ ہےکہ شیخ رشید احمد اس وقت سے غیر حاضر ہیں اور وہ کسی چیز کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں

     

    پہلے کی طرح  آج 15 ستمبر کو ایک بار پھر پیشی پر سوالیہ نشان ہے شیخ رشید طلب کرنےکے باوجود نہیں آئے ، ان حالات میں متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ کیا انہیں اس ملک میں انصاف مل پائے گا ،کیوں کہ ایک شخص اس قدر طاقتور ہے کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے کسی کو خاطر میں نہیں لارہا ہے ،اب وہ کس طرح کسی کی بات سننے کے لیے تیار ہوگا یہ بہت مشکل نظرآرہاہے

     

     

    اس سلسلے میں چیئرمین متروکہ وقف املاک کے نام جو خط لکھا گیا ہے اس مین کہا گیا ہے کہ :

     

    جائیداد نمبر 58 ڈی ملکیتی متروکہ وقف املاک حکومت پاکستان راولپنڈی کی ملکیت ہے ،اور جائیداد ھذا بوہڑبازارراولپنڈی واقع ہے ،بمطابق ریکارڈ جائیداد ھذا 18 سب یونٹ پر مشتمل ہے ،جائیداد مذکورہ بالا کے ایک سب یونٹ ڈیمانڈنمبری 1-1711-1-0191-0 کی کرایہ داری محمد اسمٰعیل ولد حیات بخش کے نام ہے ، سب یونٹ ھذا کے ذمہ دسمبر 2014 تک مبلغ -31093 روپے بقایا جات واجب الادا ہیں ، اس سب یونٹ پر مسمی شیخ رشید ولد شیخ احمد کا ناجائز قبضہ ہے، یعنی کہ مسمی شیخ رشید احمد مذکور سب یونٹ پر ناجائز قابض ہے ، نیز بیان شیخ رشید احمد جو کہ روزنامہ نوائے وقت میں مورخہ 29 -11-2014 کو شائع ہوا ، کہ جائیداد ھذا کے اورپندرہ سب یونٹ رہائشی بھی ہے ، جو کہ سراسرغلط ہے ، بمطابق ریکارڈ جائیداد مذکورہ بالا کے 18 سب یونٹس ہیں ، جن میں سے ایک سب یونٹ پر شیخ رشید احمد نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے، اور لال حویلی میں شامل کرکے کچن استعمال کررہا ہے، علاوہ ازیں شیخ رشید احمد اپنے بیان روزنامہ نوائے وقت مورخہ 29-11-2-14 میں جائیدادی نمبر C-29 مندر کا ذکر کیا ہے ، جو کہ سراسرغلط ہے ، یہ جائیداد دراصل جائیداد نمبر D- 329 ہے ، اور بمطابق ریکارڈ رقبہ ھذا کے 09 سب یونٹس ہیں اور جائیداد مذکورہ بالا کا ایک رہائشی سب یونٹ و ڈیمانڈ نمبر 1-1711-1-0218-0 رقبہ تعدادی 234 مربع فٹ واقع بوہڑ بازار راولپنڈی ہے ، جوکہ گراونڈ فلور پر واقع ہے ، جس کی کرایہ داری مسمی نزیراحمد ولد بشیر احمد کے نام پر ہے ، بمطابق رپورٹ عملہ فیلڈ سب یونٹ ھذا کے ذمہ دسمبر 2014 تک مبلع 22 ہزار 620 روپے بقایا جات واجب الادا ہیں اور اس سب یونٹ پر مسمی شیخ رشید کا ناجائز قبضہ ہے ، یعنی کی مسمی شیخ رشید احمد مذکورہ نے سب یونٹ پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے ،

     

    جائیداد نمبری D-329 واقع بوہڑ بازار راولپنڈی بروئے ڈیمانڈ نمبر 1-1711-1-0227-0 ملکیتی متروکہ وقف املاک بورڈ ہے ، اور بمطابق ریکارڈ سب یونٹ کی کرایہ داری مشترکہ طور پر مسماۃ جان پرور دختر فقیر محمد اور مسمی عبد الرحمن ولد حسن کے ناموں پر ہے ، سب یونٹ ھذا کا رقبہ 248 مربع فٹ ہے ، جو کہ فسٹ فلور پر واقع ہے ، اس سب یونٹ کا ایک کمرہ مسمی عبد الرحمن ولد حسن کے قانونی وارثان کے پاس ہے ، جبکہ دوسرا کمرہ جو کہ جان پرور دختر فقیر محمد کے زیرقبضہ وکرایہ میں تھا اس سب یونٹ کے آدھے رقبے یعنی ایک کمرے پر جو کہ تقریبا رقبہ تعدادی 124 مربع فٹ ہے ، سب یونٹ ھذا کے ذمے دسمبر 2014 تک مبلغ 10905 روپے واجب الادا ہیں ، اور سب یونٹ پر شیخ رشید احمد ولد شیخ احمد نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے ،یعنی کہ ناجائز قابض ہے ، ، جائیداد نمبر D-329 کا ایک سب یونٹ بروئے ڈیمانڈ نمبر1-1711-1-0221-0 واقع بوہڑ بازار راولپنڈی ملکیتی متروکہ وفف املاک ہے ، بمطابق ریکارڈ رقبہ 01 مرلہ 24 مربع فٹ ہے ،جس کی کرایہ داری مسمی غلام محمد ولد محمد اشرف کے نام پر ہے ،سب یونٹ سیکنڈ فلور پر واقع ہے اور سب یونٹ کے ذم مبلغ 2248 روپے دسمبر 2014 تک واجب الادا ہیں ، اور موقع پر مسمی شیخ رشید احمد ولد شیخ احمد ناجائز قابض ہے ،یعنی اس سب یونٹ پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے،جائیداد نمبری D-329 کا ایک سب یونٹ بروئے ڈیمانڈ نمبر 1-1711-1-0222-0 واقع بوہڑ بازارراولپنڈی ملکیتی متروکہ وقف املاک ہے ، بمطابق ریکارڈ رقبہ 144 مربع فٹ ہے ، جس کی کرایہ داری مسماۃ ولایت جان بیوہ ایوب شاہ کے نام پر ہے ، سب یونٹ سکینڈ فلور پر واقع ہے ، سب یونٹ کے ذمہ مبلغ 18967 روپے دسمبر2014 تک واجب الادا ہیں ،اور موقع پر مسمی شیخ رشید احمد ولد شیخ احمد ناجائز قابض ہے، یعنی کہ سب یونٹ پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے، جائیداد نمبری D-329 کا ایک سب یونٹ بروئے ڈیمانڈ نمبر 1-1711-1-0226-0 واقع بوہڑ بازار راولپنڈی ملکیتی متروکہ وقف املاک ہے ، بمطابق ریکارڈ رقبہ 05 مرلہ 20 مربع فٹ ہے ،جس کی کرایہ داری مسمی محمد اعظم ولد محمد شفیع کے نام پر ہے ،جوکہ ایک بڑے ہال پر مشتمل ہے،سب یونٹ سیکنڈ فلور پر واقع ہے ،سب یونٹ کے ذمہ مبلغ 36228 روپے دسمبر 2014 تک واجب الادا ہیں ،اور موقع پر مسمی شیخ رشید احمد ولد شیخ احمد ناجائز قابض ہے،یعنی کہ سب یونٹ پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے،

     

     

    یہ کہ بیان شیخ رشید احمد ولد شیخ احمد کے میں مندر پرقابض ہوں جو کہ روزنامہ نوائے وقت راولپنڈی اسلام آباد میں مورخہ 29-11-2014 کو شائع ہوا ہے ، اس ضمن میں عرض ہے کہ مندر پر قبضہ کرنا سنگین جرم ہے،چونکہ مندر ہندووں کی مذہبی جگہ ہے ، لٰہذا شیخ رشید احمد ایم این اے اپنے بیان کو مد نظررکھتے ہوئے فورا مندر کا قبضہ متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے حوالے کریں

     

  • حیدرآباد پولیس کے متواتر 3 پولیس مقابلے:مجرموں کا کریمنل ریکارڈ بھی شیئر کردیا

    حیدرآباد پولیس کے متواتر 3 پولیس مقابلے:مجرموں کا کریمنل ریکارڈ بھی شیئر کردیا

    حیدر آباد:حیدرآباد پولیس کے متواتر 3 پولیس مقابلوں کی خبریں وائرل ہورہی ہیں جبکہ دوسری طرف پولیس نے ان مجرموں کا کریمنل ریکارڈ بھی شیئر کردیا گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات حیدرآباد پولیس کے ڈکیت، اسٹریٹ کرمنلز کیساتھ 3 متواتر مقابلے ہوئے جن میں 3 ملزمان اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا

    پہلا مقابلہ

    پہلا مقابلہ پبن پولیس کا دوران چیکنگ لینک روڈ پنیال گاہو کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ڈکیت گروہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈکیت صادق چھٹو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ڈکیت گزشتہ رات پبن کی حدود میں واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے جو پولیس نے ناکام بنادی، گرفتار ملزم صادق چھٹو نے اپنے ابتدائی بیان اپنا تعلق ڈکیت گروہ سے ظاہر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ رات میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پلان کے مطابق ایک واردات کیلئے پبن کی حدود میں پہنچے جہاں پولیس سے ہمارا ٹکراؤ ہوا اور پولیس مقابلہ پیش آیا مزید ملزم نے چوری، ڈکیتی و لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا، پولیس نے گرفتار و فرار ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے

    دوسرا مقابلہ

    دوسرا مقابلہ سائیٹ پولیس کا ہاشمی پھاٹک کے قریب دوران چیکنگ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس کے اشارے پر رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کردی، جوابی کاروائی میں ملزم امجد نظامانی عرف امجی زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار ہوا، ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق منظم جرائم پیشہ گروہ سے ہے جو حالیہ دنوں چوری، ڈکیتی، رہزنی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، گرفتار ملزم امجد نظامانی عرف امجی کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم 30 سے زائد مقدمات میں ملوث و مطلوب رہا ہے

    گرفتار ملزم امجد عرف امجی کا کرمنل ریکارڈ

    66/2010 u/s 401 PPC PS TANDO JAM

    67/2010 u/s 13/DAO PS TANDO JAM

    102/2010 u/s 384,34 PPC PS TANDO JAM

    170/2010 u/s 399, 402 PPC PS TANDO JAM

    209/2010 u/s 457, 380 PPC PS TANDO JAM

    211/2010 u/s 353,324,34 PPC PS TANDO JAM

    212/2012 u/s 13-DAO PS TANDO JAM

    174/2010 u/s 341, 4L506-2 PPC CP-PABBAN

    91/2011 u/s 324,353,34 PPC PS TANDO JAM

    98/2012 u/s 17/3-HO PS TANDO JAM

    103/2012 u/s 353,34 PPC PS TANDO JAM

    182/2012 u/s 324,353,34 PPC CP-PABBAN

    10/2013 u/s 395 PPC, 20-HO CP-PABBAN

    106/2014 u/s 353,324,34 PPC PS TANDO JAM

    172/2014 u/s 324,353,34 PPC PS TANDO JAM

    176/2014 u/s 353,324,34 PPC PS TANDO JAM

    179/2014 u/s 353,324,34 PPC PS TANDO JAM

    195/2014 u/s 392 PPC PS HUSRI

    55/2010 u/s 324,353,34, 147,148 PPC PS RAHUKI

    58/2010 u/s 324,353,34, 147,148 PPC PS RAHUKI

    08/2015 u/s 324,353,34PPC PS HATRI

    41/2015 u/s 324,353,34 PPC PS TANDO JAM

    49/2015 u/s 324,353,427 PPC PS TANDO JAM

    63/2015 u/s 324,353,34 PPC CP-PABBAN

    29/2015 u/s 324,353,34 PPC PS FORT

    77/2015 u/s 324,353,34 PPC PS TANDO JAM

    113/2016 u/s 324,353,147,148 PPC CP-PABBAN

    256/2020 u/s 324,353,147,148,149 PPC CP-PABBAN

    261/2020 u/s 401,34 PPC CP-PABBAN

    106/2022 u/s 324,353,34 PPC PS SITE

    107/2022 u/s 23-A S.A.A PS SITE

    تیسرا مقابلہ

    تیسرا مقابلہ سخی پیر پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے دوران پیٹرولنگ شامداس پارک کے قریب پیش آیا جس میں حالیہ دنوں مختلف اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں متحرک ملزم عبدالوحید یوسفزئی زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار ہوا، گرفتار ملزم عبدالوحید یوسفزئی اور اسکے دیگر ساتھی حیدرآباد بالخصوص لطیف آباد کے مختلف مقامات پر بیشتر وارداتوں میں ملوث رہے ہیں

    گرفتار ملزم عبدالوحید یوسفزئی نے مورخہ 2022-07-28 کو لطیف آباد نمبر 5 میں قائم جنرل اسٹور سے لوٹ مار کی واردات میں کیش رقم و موبائل فون چھینا جس کے فوری بعد ملزمان نے لطیف آباد نمبر 5 میں قائم گیس سلینڈر شاپ پہنچ کر مالک سے گن پوائنٹ پر کیش رقم و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے

    مورخہ 2022-08-16 کو لطیف آباد نمبر 10 سے میں قائم موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات میں کیش رقم، موبائل فون اور موبائل کارڈز لوٹ کر فرار ہوئے

    تھانہ حسین آباد کی حدود شاہ بھٹائی اسپتال کے باہر سمیت تھانہ A-سیکشن کی حدود میں 2 شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون و کیش رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے

    گرفتار ملزم عبدالوحید یوسفزئی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کی تصدیق پولیس نے CCTV کیمروں کی ویڈیوز سے کی

    گرفتار ملزم عبدالوحید یوسفزئی کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم 12 سے زائد مقدمات بھی ملوث رہا ہے

    گرفتار ملزم عبدالوحید کا کرمنل ریکارڈ کچھ اس طرح ہے

    41/2011 u/s 381-A PPC
    PS B-SECTION

    89/2013 u/s 23-A S.A.A
    PS A-SECTION

    89/2013 u/s 353,324, 34 PPC
    PS B-SECTION

    89/2015 u/s 324,353,34 PPC
    PS B-SECTION

    93/2015 u/s 392 PPC
    PS A-SECTION

    108/2015 u/s 324,353,34 PPC
    PS A-SECTION

    109/2015 u/s 23-A S.A.A
    PS A-SECTION

    121/2015 u/s 392,506,34 PPC
    PS A-SECTION

    56/2018 u/s 9-C CNS
    PS A-SECTION

    58/2021 u/s 397, 34 PPC
    PS SITE

    220/2021 u/s 506/2, 337-F1, 34 PPC
    PS A-SECTION

    84/2022 u/s 324,353,34 PPC
    PS Sakhi Pir

    85/2022 u/s 23-A S.A.A
    PS Sakhi Pir

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • 03 اندھے قتل ٹریس کرنے سمیت دوران ڈکیتی کانسٹیبل کوزخمی کرنیوالے 08ملزمان گرفتار

    03 اندھے قتل ٹریس کرنے سمیت دوران ڈکیتی کانسٹیبل کوزخمی کرنیوالے 08ملزمان گرفتار

    لاہور:03 اندھے قتل ٹریس کرنے سمیت دوران ڈکیتی کانسٹیبل کوزخمی کرنیوالے 08ملزمان گرفتارکرلیئے گئے ہیں ، اس حوالےسے آج پنجاب پولیس لاہور کے اعلیٰ‌ افسران نے انکشاف کیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سربراہ لاہورپولیس غلام محمود ڈوگر کی اپنے دفتر میں الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو ہوئی ہے

    ذرائع کے مطابق اس میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور اورایس پی سی آئی اے عاصم افتخار بھی شریک ہوئے تھے

    سربراہ لاہور پولیس غلام محمد ڈوگر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے سٹی ڈویژن نے03 اندھے قتل ٹریس کرنے سمیت دوران ڈکیتی کانسٹیبل کوزخمی کرنیوالے 08ملزمان گرفتارکرلیے

    ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری پنجاب بار کونسل محمد اشرف کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں ، مقتول محمد اشرف نے اپنے ملازم سینئر کلرک ارسلان بٹ کو دفتر کا ریکارڈچوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا

    غلام محمد ڈوگر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقتول نے ارسلان بٹ کواپنے دفتر سے نکال دیا اور تھانہ سول لائن میں چوری کا مقدمہ بھی درج کروا دیا،ملزم ارسلان بٹ نے مقدمہ کی رنجش پر بدلہ لینے کے لیے ایڈوکیٹ محمد اشرف کے قتل کا منصوبہ بنایا، ملزم نے اپنے دوست احمد کے ہمراہ23جولائی کی رات بادامی باغ پل پر محمد اشرف کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرنے میڈیا کو بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا اینالسز اور موبائل لوکیشنز کی مدد سے ملزمان کی گرفتار عمل میں لائی گئی،سی آئی اے پولیس نے شاہدرہ ٹاؤن میں دوران ڈکیتی شہری کے اندھے قتل میں ملوث3ملزمان گرفتارکیے۔ملزمان صدام، افضل اور نادر حسین نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری ارشد علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،

     

    سی سی پی اولاہورغلام محمد ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہری اکبرکےاندھے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار کرلیئے گئے ہیں،ملزم وسیم شاہ نے صائمہ بی بی کے ہمراہ مقتول اکبر کو اغواء کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا تھا،

    سی سی پی اولاہور غلام محمد ڈوگر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وحدت کالونی میں تعینات کانسٹیبل شائق اصغر کو دوران ڈکیتی شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں زخمی کرنیوالا ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے ،ملزم بلال عرف بالی نے ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے مزاحمت پر کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا،

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن لاہور نے شب و روز کی محنت کے بعدملزمان کو گرفتار کیا،مضبوط چالان مرتب کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،

  • آئی سی سی ٹی ٹو20ورلڈکپ کیلئےقومی اسکواڈکااعلان

    آئی سی سی ٹی ٹو20ورلڈکپ کیلئےقومی اسکواڈکااعلان

    لاہور:ورلڈ ٹی 20،پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوچکا ہے اور بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے ، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور ورلڈ ٹی 20 کےلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور ورلڈ ٹی 20 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں 15 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ 3 ریزرو کھلاڑی بھی شامل کئے گئے ہیں۔

     

    لاہورمیں ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کیا۔15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی اور حیدر علی شامل ہیں۔

    حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) اور محمد حسنین اسکواڈ میں شامل ہیں۔محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر 15 کھلاڑیوں میں شامل کئے گئے ہیں۔

     

    فخرزمان، محمد حارث (وکٹ کیپر) اور شاہنوازدھانی ٹریول ریزرو کی حیثیت سے سفر کریں گے۔سلیکٹرز نے فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ تمام کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کیا ہے۔

     

     

    فخر زمان گھٹنے میں تکلیف کے باعث انگلینڈ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔آل راؤنڈرعامر جمال اور اسپنر ابرار احمد کو بھی انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔