Baaghi TV

Author: News Editor

  • اسلام آباد،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسمیت ملک کےچاروں صوبوں میں پاک فوج کےدستےتعینات

    اسلام آباد،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسمیت ملک کےچاروں صوبوں میں پاک فوج کےدستےتعینات

    راولپنڈی:وفاقی حکومت نے کل یعنی بروز ہفتہ امام حسین کے چہلم کے موقع پر اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیے ہیں۔

    "وفاقی حکومت، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت دیئے گئے اختیارات کے استعمال میں، تمام میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 4(3)(i) کے تحت فوجی دستوں/اثاثوں اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی تعیناتی کی اجازت دینے پر خوش ہے۔ چہلم 2022 پر اے جے کے، جی بی اور آئی سی ٹی سمیت صوبے،” وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا، جس کی ایک کاپی ڈان ڈاٹ کام کے پاس دستیاب ہے۔

    اس میں کہا گیا ہے کہ تعینات فوجیوں کی صحیح تعداد کا تعین صوبائی حکومتیں کریں گی۔مزید برآں، متعلقہ صوبائی حکومتوں کی طرف سے تعیناتی کی مدت کے دوران ضرورت کی بنیاد پر فوج/سی اے ایف کے اضافی دستوں کا بھی مطالبہ کیا جاسکتا ہے

    احکامات تمام صوبائی حکومتوں کے سربراہان کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔حکام نے بڑے شہروں میں چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا ہے۔

    کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے روٹ کی طرف جانے والی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی جب کہ ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ، سندھ کے پولیس چیف نے کہا کہ انٹیلی جنس اکھٹا کرنے کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کی امام بارگاہوں، مساجد اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر موبائل اور موٹرسائیکل گشت اور پکٹنگ کو بھی مضبوط کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران مساجد/امام بارگاہوں، شاپنگ سینٹرز، مارکیٹوں، صنعتی و تجارتی زونز، عوامی مقامات اور اہم تنصیبات پر توجہ دی جائے۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسنائپرز کو چھتوں پر جبکہ گلیوں، سڑکوں اور راستوں پر تعینات کیا جائے گا۔ جلوس کے داخلی مقام پر واک تھرو گیٹ بھی لگائے جائیں گے اور لوگوں کو باڈی تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جائے گا۔

    دریں اثنا، پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں 301 جلوسوں اور 530 مجالس کے لیے 42 ہزار اہلکار تعینات کر کے سیکیورٹی کو حتمی شکل دے دی ہے۔سیکیورٹی پلان کے مطابق چہلم حضرت امام حسین (ع) کے تین مرکزی جلوسوں اور 40 مجالس کے لیے 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ صوبے بھر میں حساس اور اے کیٹیگری کے جلوسوں اور مجالس کو چار درجے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

  • عالمی درجہ حرارت کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں کتنا کردار ہے؟حقائق سامنے آگئے

    عالمی درجہ حرارت کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں کتنا کردار ہے؟حقائق سامنے آگئے

    لاہور:پاکستان میں آئندہ مون سون سیزن زیادہ خطرناک ہونے کی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا ہے اسی عالمی پیشن گوئی کے تناظر میں محکمہ موسمیات نے پاکستان میں آئندہ مون سون سیزن زیادہ خطرناک ہونےکی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات پاکستان اور 9 ممالک کی مشترکہ تحقیقی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق مستقبل میں مون سون کی بارشیں مزید شدت اختیار کریں گی، اور پاکستان میں آئندہ مون سون زیادہ خطرناک ہونے کا خطرہ ہے۔مشترکہ رپورٹ میں پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی وجوہات بھی بتائی گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مون سون بارشوں سے نقصانات کی وجوہات میں ناقص دریائی مینجمنٹ سسٹم، غیرقانونی آباد کاری اور معاشی عدم استحکام شامل ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے سے بارشیں 50 تا 75 فیصد زیادہ ہوئیں، مستقبل میں درجہ حرارت مزید بڑھنے پر بارشیں کئی گنا زیادہ شدید ہوسکتی ہیں، اور آئندہ اگست کے 5 دن مون سون بارشوں کا بلند سطح تک رحجان جاسکتا ہے۔

    تحقیقی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کا فقدان ہے، نقصانات سے بچاؤ کیلئے 2010 کے سیلاب کے بعد بنائے گئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

    یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نومبر میں کوپ27 کے سربراہ اجلاس کی تیاریاں کی جاری ہیں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے دوچار ممالک کا مطالبہ ہےکہ امیر اور تاریخی آلودگی والے ممالک نقصانات کی تلافی کریں۔

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • شاہ سلمان ریلیف سینٹرکی جانب سےامدادی سامان کےمزید2جہازپاکستان پہنچ گئے

    شاہ سلمان ریلیف سینٹرکی جانب سےامدادی سامان کےمزید2جہازپاکستان پہنچ گئے

    کراچی :شاہ سلمان ریلیف سینٹرکی جانب سےامدادی سامان کےمزید2جہازپاکستان پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد جاری ہے جس کے تحت مزید دوجہاز امدادی سامان لیکر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں

    امدادی سامان میں خیمے، کمبل، غذائی اور غیر غذائی پیکج اور کھجوریں شامل ہیں

    تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی فوری مدد کے لیے سعودی عرب سے امدادی ہوائی جہاز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے

    سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے سیہون شریف کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور وہاں پریشان حال لوگوں کے حالات سے آگاہی حاصل کرکے ان کے ساتھ بھرپورہمدردی ظاہر کی ہے

    سعودی عرب سے انسانی امداد کی پہلی پرواز گزشتہ روز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری تھی ، جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور قونصل جنرل بندر فہد الدیل نے دفتر خارجہ اور این ڈی ایم اے کے نمائندوں کے ساتھ کراچی ایئرپورٹ پریہ امداد جہاز وصول کیا۔

    آج سیلاب متاثرین کے لیے سعودی عرب سے مزید دو جہاز امدادی سامان لیکر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئےہیں جسے وصول کرنے کے لئے ر قونصل جنرل سمیت وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور کور 5 کے حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود ہیں‌ ۔امدادی سامان میں خیمے، کھانے پینے کی اشیاء سعودی حکومت نے بھیجی ہیں۔

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • شہبازشیگری بہت اچھےانسان ہیں:بس قسمت میں ایسےتھا:آئمہ بیگ نےاپنی منگنی ٹوٹنےکا باقاعدہ اعلان کردیا

    شہبازشیگری بہت اچھےانسان ہیں:بس قسمت میں ایسےتھا:آئمہ بیگ نےاپنی منگنی ٹوٹنےکا باقاعدہ اعلان کردیا

    لاہور:شہبازشیگری بہت اچھےانسان ہیں:بس قسمت میں ایسےتھا،اطلاعات کے مطابق آئمہ بیگ نے پہلے اپنی منگنی ٹوٹنے کی پوسٹ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور کومنٹس بند کر دیئے ، تاہم بعد میں انہوں نے بعد میں اپنی ہی پوسٹ کو ڈیلٹ کر دیا

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پراپنی منگنی ٹوٹنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔ انہوں نے لکھا کہ اب شہباز شیگری اور وہ اب ساتھ نہیں۔

    پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی گذشتہ برس شہباز شیگری سے منگنی کی ۔ دونوں شوبز شخصیات کی منگنی کی یہ تقریب ایک میگا ایونٹ تھا جس میں شوبز کی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی تھی ۔ اسی تقریب میں آئمہ بیگ کے بازو پرامام ضامن پہنے والی تصویر پر گلوکارہ کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

     

     

     

    گذشتہ کئی دنوں نے آئمہ بیگ اور شہباز شیگری کی علحیدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ لیکن اب اداکارہ نے باضابطہ طورپر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پراس خبر کا اعلان کیا کہ ان کی اورشہبازکی راہیں جدا ہوچکی ہیں ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ahmed sheikh (@ahmeddxedits)

    گلوکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ شہباز کے ساتھ گزارے اچھے لمحات کی وجہ سے ان کا احترام کرتیں ہیں۔ انہوں نے یہ لکھا کہ بعض اوقات کچھ غلط ہونے کی کوئی اور وجہ ہوتی ہے ۔ اب سب کے سوالوں کا یہی جواب ہے کہ ہماری راہیں الگ ہو چکی ہیں ۔ لیکن ہم دونوں اچھا کر رہے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں اور شہباز اب ایک نہیں رہیں ۔ آئمہ نے اپنی تحریر کے آخری الفاظ یہ لکھے کہ کوئی بھی سوری کا ٹیکسٹ بالکل نہیں ، ہم بالکل خیریت سے ہیں ۔

     

     

     

    آخر میں آئمہ نے لکھا کہ میوزک زندگی ہے، دیکھیں کہ یہ ہمیں کہاں لے جاتا ہے ؟آئمہ نے اپنی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے بعد کومنٹس کو بند کر دیا ، تاہم بعد میں یہ پوسٹ ڈیلٹ کر دی۔

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • چہلم شہدائے کربلا، پنجاب میں 3 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد:کراچی میں‌ سیکورٹی پلان جاری

    چہلم شہدائے کربلا، پنجاب میں 3 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد:کراچی میں‌ سیکورٹی پلان جاری

    لاہور:کراچی:::شہدائے کربلا کے چہلم پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 16 سے 18 ستمبر تک ہوگا۔

    دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ڈبل پر پابندی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بزرگ، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔جلوس کی گزرگاہوں پر گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ تقاریر پر بھی پابندی ہوگی۔

    کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہفتے کو شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کے موقع پر پولیس کے 2996 افسران اور جوان سیکیورٹی پرمامورہوں گے۔اس کے علاوہ ریپڈ رسپانس فورس کے 375 افسران و اہلکارڈیوٹی سرانجام دے گے۔

    جلوس کے اطراف اورگزرگاہوں پرپولیس کے ماہر نشانہ بازتعینات کئے جائیں گے۔اس کےعلاوہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کیلئے 1 ہزار ٹریفک اہلکارتعینات ہوں گے۔چہلم حضرت امام حسین کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کیا جاچکا ہے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والے ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن کی جانب موڑ دیا جائے گا۔جو ٹریفک لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آتا ہے اس کو تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ اور جیل چورنگی کی جانب موڑا جائے گا۔

    اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے والے ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ جانے کی اجازت ہوگی۔ہر چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ہفتہ 17 ستمبر کو چہلم حضرت امام حسین کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • سندھ کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

    سندھ کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

    راولپنڈی :سندھ کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں پاک آرمی کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ٹنڈوالہیار، عمر کوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص میں پاک فوج کے جوان سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خیرپور ، نوشہرو فیروز، قمبر شہداد کوٹ میں بھی سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے پاک فوج سر فہرست ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج کے جوانوں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن و دیگر اشیاء ضروریہ کی تقسیم بھی جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق راشن ، کپڑے اور بستروں کے علاوہ آرمی کے جوانوں کی جانب سے سیلاب زدگان کو میڈیکل کی مفت سہولیات بھی فراھم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • دوروزہ میکڈونلڈ 15ویں نیشنل انٹرسکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئین شپ کا افتتاح

    دوروزہ میکڈونلڈ 15ویں نیشنل انٹرسکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئین شپ کا افتتاح

    لاہور: ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے جمعۃ المبارک کو سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں دوروزہ میکڈونلڈ 15ویں نیشنل انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئین شپ کا افتتاح کیا، مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا،

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ میکڈونلڈ 15ویں نیشنل انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئین شپ کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے گراس روٹ لیول سے سوئمنگ کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سپورٹس بورڈ پنجاب چیمپئن شپ کے انعقاد کے لئے بھرپور تعاون کررہا ہے، ہر کھیل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے،

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے سوئمنگ کی اکیڈمی قائم کی ہے جس میں فینا کوالیفائیڈ کوچز سوئمرز کو تربیت دے رہے ہیں، نوجوان سوئمرز کیلئے یہ خوشی کی بات ہے کہ وہ عالمی معیار کے سوئمنگ پول میں مقابلوں میں شریک ہیں، کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے سپورٹس کا انفراسٹرکچر بہتر کر رہے ہیں،

    مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے چیمپئن شپ کے پہلے روز کامیاب ہونیوالے سوئمرز میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان سوئمنگ فیڈریشن زوریز لاشاری، سیکرٹری کرنل احمد،صدر پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن دانیال لاشاری اور سیکرٹری عاطف شفیق، فینا کوالیفائیڈ کوچ محمد حفیظ بھٹی اور ڈویژنل کوچ رفیع زمان بھی موجود تھے۔

    چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 400 سے زیادہ سکولوں کے طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں، پہلے روز سو میٹربٹر فلائی (سپر بوائے) کے مقابلے میں ایان آصف نے پہلی، ریان صادق نے دوسری اور احتشام بٹ نے تیسری پوزیشن لی، سو میٹر بٹر فلائی انڈر16 بوائز کے مقابلے میں داؤد نواز پہلے، سبحان احمد دوسرے اور مصطفی کبیر تیسرے نمبر پر رہے، سو میٹر بٹر فلائی انڈر14 میں آریان رحمن خاور پہلے، یوسف احمد دوسرے اور فتح صدیق تیسرے نمبر پر رہے، سو میٹر بٹر فلائی انڈر 12میں دیان کاشف پہلے، اسجد علی دوسرے اور محمد حسیب تیسرے نمبر پر رہے،سومیٹر بیک سٹروک (سپر بوائے) کے مقابلے میں ریان صادق لون پہلے، داؤد اشرف دوسرے اور ابوبکر صدیق تیسرے نمبر پررہے، سو میٹر بیک سٹروک انڈر16میں داؤد نواز پہلے، ابراہیم طاہر دوسرے اور مصطفی کبیر تیسرے نمبر پررہے۔چیمپئن شپ کے دوسرے روز ہفتہ کو بھی مقابلے ہوں گے۔

  • لاڑکانہ:فاقہ کشی سےبےحال سیلاب متاثرہ شخص بچےفروخت کرنے پرمجبور

    لاڑکانہ:فاقہ کشی سےبےحال سیلاب متاثرہ شخص بچےفروخت کرنے پرمجبور

    لاڑکانہ:سیلاب متاثرہ شخص ایک وقت کی روٹی کے لیے اپنے بچےفروخت کرنے پرمجبور سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ایک اور افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں بھوک سے مارا ایک بے گھر شخص اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا .

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلاب کے باعث بھوک اور بدحالی کا شکار ایک شخص اپنے بچے فروخت کرنے کا اعلان کررہا ہے . لاڑکانہ شہر کے متاثرین کیمپ میں رہنے والا نورل چانڈیو اپنے گھر والوں کی بھوک مٹانے کے لیے اپنے بچوں کو فروخت کرنے کی آوازیں لگاتا دکھائی دے رہا ہے .

     

    فاقہ کشی سے بدحال شخص آوازیں لگا رہا ہے کہ بچے لے لو، کھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے . بچے لے لو، روٹی کے لیے پیسے نہیں ہیں . متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ میرا گھر بار سب ڈوب گیا ہے اور تمام سامان پانی میں بہہ گیا ہے . ہمارے پاس ٹینٹ ہے نہ سر چھپانے کی جگہ . نورل چانڈیو آوازیں بلند کرتا ہے کہ میرے بچے لے لو، اور بدلے میں مجھے راشن کا ایک تھیلا دے دو .

    رائس کینال کے پل کے مقام پر بچوں سمیت عارضی پذیر شخص کا کہنا ہے کہ کئی روز سے راشن ملا، نہ ہی کوئی ٹینٹ دستیاب ہے اور انتظامیہ کی جانب سے بھی کسی نے داد رسی نہیں کی . قبل ازیں لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین کے لیے آنے والے امدادی سامان کی مبینہ طور پر فروخت کی خبریں اور وڈیو بھی میڈیا پر سامنے آئی تھی، جس کے بعد سیلاب متاثرین نے مقامی انتظامیہ اور حکومتی شخصیات پر امدادی سامان کی مستحقین تو فراہمی کے بجائے ادھر ادھر کرنے کے الزامات عائد کیے تھے .

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • آصف زرداری نے لاڑکانہ چھوڑ کرلاہوربسیرے کرنےکا فیصلہ کرلیا

    آصف زرداری نے لاڑکانہ چھوڑ کرلاہوربسیرے کرنےکا فیصلہ کرلیا

    لاہور: آصف زرداری نے لاڑکانہ چھوڑ کرلاہوربسیرے کرنےکا فیصلہ کرلیا،اطلاعات کےمطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری آئندہ ہفتے لاہور پہنچیں گے، اورلاہور میں طویل عرصہ قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری لاہور تنظیمی عہدیدران سے ملاقاتیں کریں گے، اور اس دوران وہ اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ کے طور پر جانے جاتے ہیں، ان لاہور قیام کو پنجاب حکومت کے خطرہ سمجھا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ پہلےسابقچند ماہ قبل بھی  صدر آصف علی زرداری لاہور  آئے تھے سابق صدر آصف علی زرداری ایک سے 2 روز لاہور میں قیام کیا تھا،آصف علی زرداری لاہور میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا تھا

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکو ظہرانے پر بلایا تھا

     

     

    واضح رہے کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے کے بعد آصف زرداری دوسری  بار لاہور آرہے ہیں پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت کریں گے-

     

    حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی

  • سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات یقینی بنانےکاحکم

    سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات یقینی بنانےکاحکم

    کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تحریری بیان اور الیکشن کا نوٹیفیکشن بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخات میں تاخیر کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق درخواست دائر کیں .

    لاء آفیسر نے بتایا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے 23 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے . عدالت نے قرار دیا کہ آپ یہ بات تحریری طور پر لکھ کر دیں . لاء آفیسر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پریس ریلیز کے ذریعے اعلان کیا ہے،مجھے وقت دیں تاکہ الیکشن کمیشن سے ہدایت لے سکوں .

    سندھ ہائیکورٹ نے 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کا حکم دے دیا،جبکہ الیکشن کمیشن کو تحریری بیان اور الیکشن کا نوٹیفیکشن پیش کرنے کا حکم دیا ہے .

    درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات نے جان بوجھ کر تاخیر کی . واضح رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے تمام 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 23 اکتوبر کو پولنگ کا اعلان کیا . الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق کراچی ڈویژن میں بلدیات انتخابات 23 اکتوبر کو ہوں گے . حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی گئی،الیکشن کمیشن کے مطابق رپورٹ آنے کے بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا فیصلہ کیا جائے گا .

    یاد رہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پہلی بار 27 جولائی جبکہ دوسری بار 28 اگست کو پولنگ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی تھی . سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ممکنہ بارشوں اور خراب موسم کے باعث 20 جولائی کو ملتوی کردیا گیا تھا .

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا