Baaghi TV

Author: News Editor

  • ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی جانب سے عمرہ کرنے کا دعویٰ کرنے والا گرفتار

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی جانب سے عمرہ کرنے کا دعویٰ کرنے والا گرفتار

    مکہ المکرمہ :ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی جانب سے عمرہ کرنے کا دعویٰ کرنے والا گرفتار،اطلاعات کے مطابق سعودی حکام نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ملکہ الزبتھ دوئم کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ یمنی شہری ہے جس نے پیر کو مکہ کی عظیم الشان مسجد میں سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو کلپ شائع کیا۔کلپ میں، اس نے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس میں لکھا تھا: "ملکہ الزبتھ دوم کی روح کے لیے عمرہ، ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ انہیں جنت میں اور صالحین میں قبول کرے۔”

    اس فوٹیج کو سعودی سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیلایا گیا، ٹوئٹر صارفین نے اس شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔سعودی عرب نے مکہ جانے والے زائرین کو بینرز اٹھانے یا نعرے لگانے سے منع کر دیا۔

    اور جب کہ فوت شدہ مسلمانوں کی طرف سے عمرہ ادا کرنا قابل قبول ہے، لیکن اس کا اطلاق ملکہ جیسی غیر مسلموں پر نہیں ہوتا، جو کہ چرچ آف انگلینڈ کی اعلیٰ ترین منتظم تھیں، جو دنیا بھر میں اینگلیکن کمیونین کے مادر چرچ ہیں۔

    پیر کو دیر گئے سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرینڈ مسجد میں سیکورٹی فورسز نے "یمنی شہریت کے ایک رہائشی کو گرفتار کیا جو مسجد عظیم کے اندر بینر اٹھائے ہوئے ایک ویڈیو کلپ میں نظر آیا، جو عمرہ کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کرتا تھا”۔

    "اسے گرفتار کر لیا گیا، اس کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔”ملکہ کا انتقال جمعرات کو ہوا اور ان کی آخری رسومات کا منصوبہ 19 ستمبر کو ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان دوبارہ جھڑپیں شروع،

    آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان دوبارہ جھڑپیں شروع،

    تہران :آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان دوبارہ جھڑپیں شروع، اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جس میں کئی آذربائیجانی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

    ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جس میں کئی آذربائیجانی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

    آرمینیا کی وزرات دفاع کے مطابق آذری فوج نے اس کی فوجی پوزیشوں پر صبح پانچ بجے سے آرٹلری، ہیوی توپ خانے اور ڈرون سے بمباری شروع کر دی جس کا آرمینیا کی افواج نے مناسب جواب دیا لیکن آذربائیجان کی وزارت دفاع نے آرمینیا پر الزام عائد کیا کہ اس کی افواج نے دشکسان، کلباجر اور لاچین کے سرحدی علاقوں میں وسیع پیمانے پر تخریبی کاروائیاں کی ہیں اور آذری فوجی پوزیشنوں پر فائرنگ کی ہے جن میں مارٹر کا استعمال بھی کیا گیا۔

    گزشتہ ہفتے آرمینیا نے آذربائیجان پر اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا الزام لگایا تھا۔

    یاد رہے کہ ایک دوسرے کے جانی دشمن آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان پہلی مرتبہ 1980ء میں لڑائی ہوئی تھی جب یہ دونوں علاقے سابق سوویت یونین کے کنڑول میں تھے جس میں آرمینیا کی افواج نے آذربائیجان سے نگارنوکاراباخ کے علاقے چھین لئے تھے۔

    2020ء میں ہونے والی جنگ میں آذربائیجان نے اپنے علاقے واپس چھین لئے تھے اور اب تک دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی جنگوں اور جھڑپوں میں 30,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • ابھی وقت ہے آنکھیں کھول لیں ورنہ سب کچھ لُٹ جائے گا:مبشرلقمان کا پیغام

    ابھی وقت ہے آنکھیں کھول لیں ورنہ سب کچھ لُٹ جائے گا:مبشرلقمان کا پیغام

    لاہوار:میں آج کوئی سیاسی گفتگو نہیں کررہا ، نہ ہی میں آج سیاست کو موضوع بنانا چاہتا ہوں مجھے تو فکر ہے کہ جب اس دنیا کے بڑے برے طاقتورملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں توپھر پاکستان کا کیا بنے گا، یہ کہنا تھا سنئر صحافی مبشرلقمان کا جونہ صرف سیاسی امور پر دسترس رکھتے ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی معاملات کو بڑے قریب سے دیکھتے ہیں

    سینئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میں آج دنیا کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں جن پر نظررکھنا ہر پاکستانی اور خاص کرحکمران طبقے کے لیے تو بہت ہی ضروری ہے جوملکی مفاد کے حوالے سے عاری نظرآتا ہے، مبشرلقمان کہتے ہیں کہ دنیا میں ایک طرف اس برطانیہ کی ملکہ کی وفات کی رسومات جاری ہیں جوبرطانیہ دنیا میں ایک بڑا طاقتور ملک تھا لیکن آج اس ملک کا یہ حال ہے کہ وہاں‌لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں‌

    مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ لوگوں کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ، پھرسردی کا موسم بھی آرہا ہے ، اور یورپ کی سردی تو بہت ہی سخت ہوتی ہے جہاں آگ جلانے کے بغیرسردی کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ، جب برطانیہ سمیت یورپ میں‌ایک طرف مہنگائی ہے اور دوسری طرف گیس اور توانائی کے دیگرذرائع کا بحران ہےتو ان کو توتڑپنا یقینی نظر آرہا ہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ امریکہ کا بھی یہی حال ہے وہاں‌ مہنگائی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، وہاں امریکہ میں ایک عام شخص کی تنخواہ دو اڑھائی ہزار ڈالر ہے تو اگر ایک شخص کو زندہ رہنے کے لیے کھانے پینے کے لیے اس کی تنخواہ کا پچاس فیصد خرچ ہوجائےتو وہ باقی ضروریات کس طرح پوریں کریں گے ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے آجکل وہ کریڈٹ کارڈ کے گرد ہی گھوم رہے ہیں تاکہ ان کو کم سے کم خرچ کرنے پڑیں‌

    سینئرصحافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپ اس وقت توانائی کے سخت ترین بحران کا سامنا کررہا ہے اوریورپ کی توانائی کے چشمے روس سے نکلتے ہیں‌ روس یوکرین جنگ کے بعد روس نے اپنی سپلائی لائین بند کردی ہٰیں جس کےبعد یورپ میں سخت اندھیرے چھا جانے کے خدشات ہیں ، سخت سردی ہوتی ہے اس سردی میں‌ زندہ رہنے کےلیے کمروں کو گرم رکھنا ضروری ہے اوریہ صرف گیس سے ممکن ہے جو روس سے آرہی ہے ، اس کے باوجود روس نے یورپ کو گیس کی کچھ مقدار فرااہم کرکے ایک سو ارب ڈالرکما بھی لیے ہیں‌

     

     

    دوسری طرف یورپ میں جرمنی کہ جوآج سے دو تین سال پہنے بہت زیادہ ترقی کررہا تھا آج یورپ میں‌اگرکسی کا بُرا حال ہے تو وہ جرمنی کا ہے ،جس کی معیشت ڈوب رہی ہے ، جس کو توانائی کے بحران کا سب سے زیادہ نقصان ہورہا ہے ، مہنگائی ہے ، بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور جرمنی کو کچھ دکھائی نہیں دے رہا کہ وہ اس مشکل صورت حال سے کسیے بچ پائے گا ،

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ بعض لوگوں‌کا یہ کہنا ہے کہ اگرروس نے یوپر کو جانے والی گیس کی سپلائی منقطع کردی ہے تو یورپ قطر سے گیس لے لے ، ایل پی جی اور این ایل جی قطر کے پاس بہت زیادہ گیس کے ذخائر ہیں‌

    مبشرلقمان کہتے ہیں‌ کہ میں ان کو بتانا چاہتا ہوں‌کہ قطرسے گیس لینے کے لیے کم از کیم تین سال کا عرصہ درکار ہے اور اس مقصد کےلیے کھربوں ڈالرز بھی چاہیں ، یورپ کے پاس پیسے بھی نہیں ، مہنگائی ہے ، بے روزگاری بڑھ رہی ہے ،قطر سے گیس کے لیے پائپ لائنز اور دیگرسسٹمز کو بھی انسٹال کرنے کے لیے بہت وقت درکار ہے ،ان حالات میں روس کے متبادل کے طور پر گیس کی فراہمی بہت ہی مشکل ہے اور ناممکن کے قریب تر ہے

    مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ وہ تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ روس یوکرین جنگ میں روس نے ان حالات کا مقابلہ کرنے کی پہلے ہی منصوبہ بندی کررکھی تھی اور وہ اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے اوران حالات میں چین بھی روس کا برا حلیف بن کرسامنے آیا ہے . چین روس کے تیل اور گیس کا بڑا خریدار ہے اور چین کو روس کی سلامتی عزیز ہے، آنے والے دنوں میں یورپ کومزید سخت حالات اور مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا

    یورپ اپنی سرحدیں‌کھول کردنیا بھر سے آنے والوں سے پیسے لینے کا کاروبار شروع کرے گا ، کینیڈا پہلے ہی اس قسم کے کاروباری انداز کو اپنا رہا ہے ،

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں بھی توانائی کا بحران ہے اور ہمیں اس بحران سے نکلنے کے لیے ہائیڈل پاور پراجکیٹس کو اپنانا ہوگا ، ہاوسنگ سوسائٹیز کے کلچر کو محدود کریں‌تو زیادہ بہتر ہے ، ہمیں زراعت کے لیے زمینیں بچانی چاہیں ، کھاد کسانوں کو جینئوئن دیں‌ تو ہمارے کسان کو بھی فائدہ ہوگا اور ہماری زراعت بڑے گی پھلے پھولے گی اور جب یہ بہتری آئے گی تو ملک خوشحال ہوگا

    پاکستان سے گندم ، گوشت اور ڈالرکی اسمگلنگ جاری ہے ، اگر یہ حالات رہے تو پھر پاکستان کیسے سکون کا سانس لے سکتا ہے ، پاکستان میں فوڈ سیکورٹی سے بھی بہتری آسکتی ہے ، ڈیمز کی کمی کا احساس تو اب قوم کو ہوگیا ہی ہوگا اگرآج کالا باغ ڈیم بنا ہوتا توجس سیلاب نے پاکستان کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ، اتنا پانی تو کالا باغ ڈیم اپنے اندرسمو لیتا ، بجلی بھی بنتی ، زراعت بھی ترقی کرتی ، سیلاب بھی نہ آتے اور ملک بھی خوشحال ہوتا مگر یہ کون کرے گا اگرحکمرانوں کا یہی انداز رہا وہ خود ہی لوٹ کھسوٹ میں مصروف رہے تو قوم کو کون بچائے گا اس کےلیے قوم کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے

  • ملک بھر میں ڈینگی بے قابو؛ مزید300 سےزائد افراد شکار،1 جاں بحق

    ملک بھر میں ڈینگی بے قابو؛ مزید300 سےزائد افراد شکار،1 جاں بحق

    لاہور:ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں اور ڈینگی کا مرض خطرناک صورت حال اختیار کرنے لگا ہے۔اسلام آباد میں ایک دن میں مزید 55 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے، ڈینگی کے شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 668 ہو گئی ہے ۔وفاقی درالحکومت کے دیہی علاقے ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 36 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جب کہ شہری علاقوں میں ڈینگی سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہے ۔

    خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق
    خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے نئے 105 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبے میں مجموعی طورپر ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

    پنجاب کی صورت حال
    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے 1516 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا، جن میں سے 1110 مقامات لاہور کے تھے۔پنجاب بھر سے 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 115 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور سے 56، راولپنڈی سے 38، بہاولپور اور شیخوپورہ سے 3،3 جب کہ گجرانوالہ اور قصور سے 2،2 مریض رپورٹ ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 629 مریض داخل ہیں جن میں سے 200 مریض لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 2392 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1224 کیسز 12 روز کے دوران رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے گزشتہ 12 روز کے دوران 464 جب کہ راولپنڈی سے 470 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے، لاہور سے رواں برس ڈینگی کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

    بلوچستان
    گزشتہ چند روز کے دوران بلوچستان کے 2 اضلاع کیچ اور گوادر میں ڈینگی کے مریضوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق1 ہفتے کے دوران کیچ میں 74 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ڈی جی ہیلتھ بلوچستان نور محمد قاضی کے مطابق رواں سال صوبے میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد 2974 ہے، کیچ میں ڈینگی کے مجموعی طور پر 2629 جب کہ گوادر میں ڈینگی کے345 مریض سامنے آئے ہیں۔نورمحمد قاضی کا کہنا تھا کہ نصیر آباد ڈویژن میں ڈینگی کے مریضو

    صوبائں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے نصیرآباد، جعفر آباد اور سبی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ی ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ڈینگی کے تدارک کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

    کراچی
    ملک میں ڈینگی کے قاتل مچھروں کے سب سے زیادہ وار کراچی میں دیکھے گئے ہیں۔شہر میں ہر روز کم از کم 100 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہورہی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔صرف 1 ہفتے کے دوران شہر میں ڈینگی کے قاتل مچھروں نے 5 افراد کی جان لے لی ہے، جب کہ رواں برس ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں ہونے والی عالمی پولو چیمپئن شپ 2022 کے کوالیفائنگ میچ میں پاکستان نے دوسرے پلے آف میں بھارت کو شکست دی۔

    پاکستان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں سات گول سے ہرایا، پاکستان نے زون ای سے پولو ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کرلیا ہے۔پاکستان کی طرف سے حمزہ معاذ نے 6 جب کہ میکائل سمیع نے ایک گول کیا۔پاکستان پولو ٹیم اکتوبر میں امریکا میں ہونے والے مین راؤنڈ میں کھیلےگی۔

    دوسری طرف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔

    سری لنکا نے پاکستان کو تیسری بار ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دی ہے، سری لنکن ٹیم اس سےقبل 1986 اور 2014 میں بھی پاکستان کو فائنل میں ہراچکی ہے۔سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں147رنز بناسکے، محمد رضوان 49 گیندوں پر 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اس سے قبل 58 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170 رنز بنائے۔راجاپکسا 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، حسن علی اور عثمان قادر کی جگہ نسیم شاہ اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کی اننگز کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا ،پہلے ہی اوور میں 2 کے مجموعی اسکور پر اوپنر کوشل نسیم شاہ کی شاندارگیند پر بولڈ ہوگئے۔

    سری لنکا کو دوسرا نقصان پاتھم نسانکا کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 8 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔سری لنکن ٹیم کی تیسری وکٹ چھٹے اوور میں 36 کے مجموعی اسکور پر گری، گھناتھیلاکا حارث رؤف کی تیز گیند کا سامنا نہ کرسکے اور ایک رنز بناکر بولڈ ہوگئے جبکہ افتخار احمد نے سیٹ بیٹر دھننجایا ڈی سلوا کو 28 رنز پویلین بھیجا۔

    سری لنکا کو پانچواں نقصان کپتان داسن شانکا کی صورت میں اٹھانا پڑا ، وہ 2 رنز بناکر شاداب کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔58 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا اور ہسارنگا کے درمیان شاندار 58 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ہسارنگا 21 گیندوں پر 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    اختتامی اوورز میں راجا پکسا جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناقابل شکست رہے،اس کے علاوہ کرونارتنے نے 14 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، نسیم، شاداب اور افتخار نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، وہ صرف 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ نئے آنے والے بیٹر فخر زمان پہلی گیند پر صفر پر پویلین لوٹے۔

    22 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد افتخار احمد اور محمد رضوان کے درمیان 71 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر افتخار 31 گیندوں پر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    پاکستان کی چوتھی وکٹ 102 رنز پر گری، محمد نواز 6 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، اس کے بعد میڈل آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا، خوشدل شاہ 2، محمد آصف صفر اور شاداب خان 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔محمد رضوان نے 49 گیندوں پر55 رنز بنائے پر وہ بھی پاکستان کو کامیابی نہ دلواسکے اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    سری لنکا کی جانب سے مدوشان نے 4 اور ہسارنگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔یوں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر سری لنکا نے ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔سری لنکا کے بھانوکا راجاپکسا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ونندو ہسارنگا کے نام رہا۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم: سمٹ میں بھارتی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے

    شنگھائی تعاون تنظیم: سمٹ میں بھارتی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے

    بیجنگ :شنگھائی تعاون تنظیم: سمٹ میں روس، چین اور پاکستان کے ساتھ نریندر مودی کی شرکت کی تصدیق ہوچکی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم: سمٹ میں بھارتی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ازبکستان میں علاقائی سمٹ میں شرکت کریں گے، جس میں روس کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بالمشافہ مذاکرات ہوں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، روس، 4 وسطی ایشیائی ممالک قازقستان، کرغستان، ازبکستان اور تاجکستان کے علاوہ بھارت اور پاکستان بھی شامل ہیں، جس کا انعقاد سمرقند میں 15 اور 16 ستمبر کو ہوگا۔

    چین میں روس کے سفیر نے بدھ کو بتایا تھا کہ سمٹ میں ولادیمیر پیوٹن اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوگی، کورونا وائرس کی عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے چینی رہنما کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس ملاقات کی تصدیق نہیں کی، معمول کی پریس بریفنگ میں ترجمان نے بتایا کہ اس حوالے سے فراہم کرنے کے لیے کوئی معلومات نہیں ہے۔بھارتی حکومت نے جاری بیان میں یہ نہیں بتایا کہ نریندر مودی کی ولادیمیر پیوٹن، شی جن پنگ یا وزیر اعظم شہباز شریف سے دوطرفہ مذاکرات ہوں گے یا نہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • پچھلے2ماہ سے پاکستان بھرمیں بخارکی گولیاں ہی غائب:مریض کدھرجائیں،ہرکوئی پریشان حال

    پچھلے2ماہ سے پاکستان بھرمیں بخارکی گولیاں ہی غائب:مریض کدھرجائیں،ہرکوئی پریشان حال

    اسلام آباد:ملک کے مختلف شہروں میں بخارکی گولیوں کی قلت برقرار ہے اور لوگوں کو اب تو پیراسٹامول ، پینا ڈول ہی نہیں مل رہیں ،ملک بھر میں ڈینگی اور موسمی بخار کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب بخار کی گولیوں کی قلت مارکیٹ میں مسلسل برقرار ہے۔

    لاہور میں بخار کی گولیوں کی قلت کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ادھر خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ڈینگی کے بڑھتےکیسز کے پیش نظر پشاور میں بخار کی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، بخارکی گولیوں کے پتےکی قیمت 17 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہوگئی ہے جب کہ بعض میڈیکل اسٹورز پر بخار اور سردرد کی ادویات بھی دستیاب نہیں۔

    میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہےکہ بخارکی گولیوں کا پرانا اسٹاک موجود ہے، نیا اسٹاک نہیں آرہا، مارکیٹ میں ادویات سپلائی نہیں ہو رہیں، ادویات بلیک میں بھی فروخت ہو رہی ہیں۔بلوچستان میں بھی کورونا کے ساتھ ڈینگی کے مریض بھی سامنے آرہے ہیں اور یہاں بھی ادویات کی مارکیٹس میں بخار میں استعمال ہونے والی گولیاں ایک ماہ سے غائب ہیں۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر میں بخار، زکام، پیٹ درد، کھانسی اور مرگی کے دورے کی بیشتر ادویات نایاب ہوچکی ہیں جبکہ جن میڈیکل اسٹورز پر موجود ہیں وہاں ادویات کی زیادہ قمیت وصول کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی اونچی اڑان کے اضافے کی وجہ سے خام مال کی خریدو فروخت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ کمپینیوں کی جانب سے ہول سیلرز کو اسٹاک فراہم نہیں کیا جارہا۔
    ذرائع کا بتانا ہے کہ کچھ کمپنیز کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    مارکیٹ میں 20 پتوں کی بخار کی دوا کا ڈبہ 700 روپے جبکہ زکام کی دوا کے 10 پتوں کا ڈبا 850 روپے سے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔نامور سرکاری و نجی اسپتالوں اور طبی ماہرین سمیت شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فی الفور جائزہ لیا جائے تاکہ بحران پر قابو پایا جاسکے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • لڑکی کے باپ نے لڑکے کا بھائی اغواء کیوں کیا؟جان کرہرکوئی حیران

    لڑکی کے باپ نے لڑکے کا بھائی اغواء کیوں کیا؟جان کرہرکوئی حیران

    کراچی : لڑکی کے باپ نے لڑکے کا بھائی اغواء کیوں کیا؟جان کرہرکوئی حیران ،اطلاعات کے مطابق پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، لڑکی کے والد نے لڑکے کا بھائی اغواء کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے والد نے مبینہ طور پر لڑکے کے بھائی کواغوا کرلیا۔

    17 سالہ نوجوان جنید کواورنگی ٹاؤن سے اغوا کیا گیا، لڑکی کے والد نے مغوی کی رہائی کے لیے بیٹی کی واپسی کی شرط رکھ دی ہے۔مغوی جنید کے بھائی نے لاہورکی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔

    جنید کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کے والد نے بیٹی کی واپسی کیلئے جنید کو اغوا کیا، انہوں نے بتایا کہ حدود کے تنازع کے باعث پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی ہے۔

     

    دوسری طرف جہلم کے علاقے کالا گجراں میں واقع ایک نجی اسکول میں ایڈمن آفیسر اپنی ملازمہ کے ساتھ 3 سال تک مبینہ زیادتی کرتا رہا۔پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے کالاں گجراں میں واقع نجی اسکول میں افسر ملازمہ کو 3 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

     

     

    متاثرہ خاتون انصاف کے لئے پولیس کے پاس پہنچ گئی اور بیان دیا کہ سجاد حسین نامی ایڈمن آفیسر اسے بلیک میل کررہا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ سجاد حسین نے مجھے آفس میں بلایا، جب میں گئی تو اس نے مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، جب کہ میری نازبیا ویڈیو اور تصاویر بنالیں۔

     

    متاثرہ خاتون کے مطابق سجاد حسین نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا، اور اسی بنیاد پر 3 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔خاتون نے بتایا کہ انکار پر سجاد حسین مجھے قتل کرنے اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا، اور بعد میں کہتا تھا میں تم سے شادی کروں گا، اس بات کا علم سیکیورٹی گارڈ شفقت اللہ اور ایک خاتون میڈیم خدیجہ کو بھی تھا۔خاتون نے بتایا کہ میڈیم خدیجہ، سجاد حسین اور شفقت اللہ مجھے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

     

     

    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت پر اس کا میڈیکل کراویا گیا، جس کی رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • آٹا ملے یا نہ ملے:گندم کی نئی سرکاری قیمت 4000 روپے فی من ہوگی

    آٹا ملے یا نہ ملے:گندم کی نئی سرکاری قیمت 4000 روپے فی من ہوگی

    سندھ کابینہ نے مالی سال 23-2022 کے لیے گندم کی نئی سرکاری قیمت 4000 روپے فی من مقرر کردی۔کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران صوبے میں سیلاب کی صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کابینہ نے صوبے میں -2022 کے لیے گندم کی نئی سرکاری قیمت 4000 روپے فی من مقرر کردی۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم بیرون ملک سے 9000 روپے فی من کے حساب سےگندم خریدتے ہیں، ہم اپنے کاشتکار بھائیوں کو فائدہ دینے کے بجائے دوسرے ملکوں کو فائدہ دیتے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس سال گندم کی فصل نہ ہوئی توقحط جیسی صورتحال ہوگی۔سندھ کابینہ نے سید صلاح الدین کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر کراچی واٹر بورڈ جب کہ اسد اللہ خان کے چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کرنےکی منظوری دے دی۔صوبائی کابینہ نےعمران صمد کو سندھ بینک کا سی ای او، صدر تعینات کرنےکی بھی منظوری دے دی۔

    دوسری طرف اس وقت ملک بھر میں آٹے کا شدید بحران ہے ، بعض علاقوں میں آج آٹا ایک سو پندرہ روپے تک فروخت ہوتا رہا ہے ، غریب مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن ان کو اتنا مہنگا آٹا بھی نہیں مل رہا اوراگرجیسا کہ حکومت نے چارہزارروپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا ہے تو پھرغریب کیا کریں گے کسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • سابق امریکی سفیرکی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات

    سابق امریکی سفیرکی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات

    اسلام آباد: سابق امریکی سفیرکی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ کی سابق سفیر رابن رافیل نے سابق وزیراعظم عمران خان سے آج بنی گالہ میں ملاقات کی ہے ، اس حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ان حالات میں امریکی سفیر کا ملاقات کرنا عمران خان کے لیے غیرمعمولی ہے جبکہ عمران خان پاکستان میں امریکی مداخلت کو پسند نہیں کرتے

    مبشرلقمان نے اس حوالے سے ٹویٹر پر امریکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے امریکا کی سابق سفیر رابن رافیل کی ملاقات بنی گالا میں دوپہر سوا دو بجے ہوئی اس موقع پر ڈاکٹر وسیم شہزاد بھی موجود تھے۔

     

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رابن رافیل امریکا کی سابق سفارتکار اور سی آئی اے تجزیہ کار اور لابیسٹ ہیں اور وہ 1993 میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ جنوبی و سطی ایشیائی امور تھیں۔ذرائع کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری بھی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کر چکے ہیں اور ان کی ملاقات 8 ستمبر کو امریکی سفارت خانہ میں ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کو امریکی مداخلت قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کمزور ملکوں کی حکومتوں کو گرا کروہاں اپنی مرضی کی حکومتیں لاکرپھر ان کے ذریعے اپنے مقاصد پورے کرتاہے،عمران خان نے یہ ایک بیانیہ قوم کےسامنے رکھا تھا ،مگراب امریکی سابق سفیر سے ملاقات کے بعد یہ نظرآرہا ہے کہ عمران خان کے رویے میں لچک آرہی ہے اور وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ امریکی آشیرباد حکومت لینے کے لیے ضروری ہے