Baaghi TV

Author: News Editor

  • امریکی وزیر خارجہ کا پشاور دھماکے پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار

    امریکی وزیر خارجہ کا پشاور دھماکے پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار

    امریکی وزیر خارجہ نے پشاور دھماکے میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
    پشاور میں پیر 30 جنوری کو پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے، واقعے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی تھی۔

    دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں پشاور میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم دہشت گردی کی اس کارروائی کے نتیجے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس المیے کو یہ بات مزید گھمبیر بناتی ہے کہ متاثرین میں سے زیادہ تر سیکیورٹی اہلکار تھے جنہوں نے خود کو شہریوں کی حفاظت اور خدمت کیلئے وقف کر رکھا تھا۔

    فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    بلنکن کا کہنا ہے کہ شہریوں کیخلاف ہر قسم کے تشدد پر امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ہم پاکستانی حکومت کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

  • تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار پر غداری کا مقدمہ درج

    تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار پر غداری کا مقدمہ درج

    اسلام آباد:تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزارکیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ ویمن پولیس اسٹیشن اسلام آباد میں اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی درج مقدمے میں 153 اے ،124 اے اور505 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاندانہ گلزار ملک بدامنی اور عوام میں نفرت پیدا کرنا چاہتی ہے، شاندانہ گلزار نے ملک بد امنی اورانتشار پھلانے کی کوشش کی۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی پروگرام میں شاندانہ گلزار نے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی۔

    دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے پر فواد چوہدری کو رہا کیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی درخواست ضمانت منظور کی تھی

  • ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نےمنشیات اسمگلنگ کی کوشش بنادی

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نےمنشیات اسمگلنگ کی کوشش بنادی

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر بنادی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    فواد چوہدری ضمانت پراڈیالہ جیل سے رہا

    مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز جی ایف 771کے ذریعے بحرین جانا چاہتا تھا، اے ایس ایف کے عملے نے دوران تلاشی مسافر کے بیگ سے دو کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کی۔اعلامیے کے مطابق مسافر کو ابتدائی تفتیش کے بعد اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔ ملزم سے برآمد ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈھائی کروڑ روپے ہے۔

    چینی خاتون ایک دہائی تک روس سے متعلق جعلی اور فرضی تاریخ لکھتی رہی

    دوسری جانب سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران بحرین جانے والے مسافر سے 6 کروڑروپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    شام :داعش نے سینکڑوں بچوں کو اپنی ڈھال کیلئے یرغمال بنا لیا

    ترجمان کے مطابق اہل خانہ کے ہمراہ بحرین کےلیے سفر کرنے والے محمد اسلم نے 5 کلو گرام منشیات دو بیگ میں خفیہ طریقے سے چھپا رکھی تھی۔مسافر خاندان کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید کارروائی کےلیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

  • پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن

    پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے توہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے پر پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروسز ڈی گریڈ کردیں۔

    ایفل ٹاور کی اونچائی میں مزید اضافہ کیوں کیا گیا؟

    پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قابل اطلاق قانون اور عدالتی احکامات کے تحت نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا۔

    1965 کی جنگ چونڈہ کا محاذ اور یوم دفاع منانے کا مقصد — نعمان سلطان

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا کو سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا تاہم پلیٹ فارم نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹایا اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔ جان بوجھ کر عدم تعمیل کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے اور رپورٹ کردہ مواد کو بلاک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

     

    گوگل و وکی پیڈیا نے حلیمہ سلطان کو یاسر حسین کی والدہ بنا دیا

    ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق ہدایات پر جان بوجھ کر عمل نہ کرنے کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹوں کیلئے محدود کردیا گیا ہے۔ یہ تنبیہ بھی کی گئی ہے کہ محدود پابندی کے ساتھ پلیٹ فارم کو رپورٹ کردہ مواد کو بلاک / ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے، تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم پاکستان کے اندر بلاک کردیا جائے گا۔

    پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق رپورٹ کردہ غیرقانونی مواد کو بلاک کرنے، ہٹانے کے بعد ویب سائٹ پر سے پابندی اٹھائے جانے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب نے دنیا بھرسےآنے والوں کےلیے ویزہ فری سروس شروع کردی

    سعودی عرب نے دنیا بھرسےآنے والوں کےلیے ویزہ فری سروس شروع کردی

    ریاض:سعودی عرب نے دنیا بھرسے آنے والوں کےلیے ویزہ فری سروس شروع کردی،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے تمام مقاصد کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعے مملکت میں آنے والوں کے لیے الیکٹرانک اسٹاپ اوور ٹرانزٹ ویزا جاری کرنے کی سروس کا آغاز کیا، جو پیر 30 جنوری سے نافذ العمل ہے۔

    سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ویزا رکھنے والے مملکت میں چار دن رہ سکتے ہیں اور ویزا کی مدت تین ماہ ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ویزا مفت ہے اور اسے فلائٹ ٹکٹ کے ساتھ فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔سعودی وزارت خارجہ نے یہ سروس متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر اور سعودی قومی ایئر لائنز کے تعاون سے شروع کی۔

    ٹرانزٹ ویزا ٹرانزٹ مسافروں کو اجازت دیتا ہے، جو سعودی عرب میں عمرہ کرنے اور مدینہ میں مسجد نبوی کی زیارت کے علاوہ مملکت کے اندر سفر کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحتی پروگراموں میں شرکت کے لیے بھی داخل ہونا چاہتے ہیں۔وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ٹرانزٹ ویزا کے لیے درخواستیں سعودی عربین ایئرلائنز اور فلائناس کے الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

    یہ خود بخود وزارت خارجہ کے یونیفائیڈ نیشنل ویزا پلیٹ فارم کو بھیج دیا جائے گا، تاکہ ڈیجیٹل ویزا کو فوری طور پر پروسیس کیا جا سکے اور اسے ای میل کے ذریعے فائدہ اٹھانے والے کو بھیج دیا جا سکے۔

    وزارت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ڈیجیٹل ٹرانزٹ ویزا سروس کنگڈم کی پوزیشن کو مضبوط بنا کر اور مختلف براعظموں کو جوڑنے والے اس کے ممتاز اسٹریٹجک مقام، اور ٹرانزٹ مسافروں کے لیے پرکشش اسٹیشن کے ساتھ ساتھ ایک عالمی سیاحتی مقام سے مستفید ہو کر کنگڈم کے وژن 2030 کے مقاصد کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔

  • فواد چوہدری ضمانت پراڈیالہ جیل سے رہا

    فواد چوہدری ضمانت پراڈیالہ جیل سے رہا

    رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

    معروف بزنس مین محمد لاکھانی کی گاڑی پر فائرنگ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد فیضان گیلانی میں الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی درخواست سماعت پر سماعت کی۔فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کےمطابق الیکشن کمیشن حکومت نا تو ہے اور نہ ہی ریاست ہے، الیکشن کمیشن اتھارٹی ہے۔

    ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافہ،سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کے بیان کو دیکھیں تو اخلاقیات کہاں رہ گئی۔ جس پرعدالت نے کہا کہ اخلاقیات تو پاکستان میں ویسے بھی نہیں ہے۔ منشی کے لفظ کوغلط کیوں سمجھاجارہاہے؟ کیا کسی وکیل نے منشی کہنے پر اعتراض اٹھایا؟فاضل عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت 20 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کی۔ جج نے کہا کہ فواد چوہدری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا، اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ فواد چوہدری غلطی دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔

    خیال رہے کہ 24 جنوری کو فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید کی شکایت پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے 25 جنوری کو فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

  • بالآخرپشاور پولیس لائن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    بالآخرپشاور پولیس لائن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    پشاور:پشاور پولیس لائن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج،اطلاعات کے مطابق پشاور کی پولیس لائن مسجد میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شرقی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    پشاور کی پولیس لائن مسجد میں پیر کو نماز ظہر کے وقت ہونیوالے خودکش حملے میں پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعے میں مسجد کا ایک حصہ بھی منہدم ہوگیا تھا، واقعے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی تھی۔

    واقعے کے دو روز بعد پشاور دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شرقی کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسجد کی چھت منہدم ہونے کی وجہ کثیر تعداد میں پولیس افسران اور جوان شہید ہوئے، نامعلوم دہشت گردوں نے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

    یاد رہے کہ پشاور میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔گزشتہ روز (30 جنوری 2023) کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں عین اس وقت خودکش دھماکا ہوا تھا جب وہاں باجماعت نماز ظہر ادا کی جارہی تھی۔

    دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100سے زائد ہوگئی ہے، جن میں ڈی ایس پی عرب نواز، 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام اور ملحقہ پولیس کوارٹر کی رہائشی خاتون بھی شامل ہیں۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق اسپتال میں لاشیں لائی گئیں جبکہ 50 زخمی ابھی بھی زیرعلاج ہیں۔

  • بابر اعظم کو ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیاں مل گئیں

    بابر اعظم کو ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیاں مل گئیں

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیز موصول ہوگئیں۔

    گزشتہ دنوں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک ہی دن میں دو اعزاز حاصل کیے تھے، بابر نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کیا تھا۔

    تاہم اب چئیرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نےکپتان بابر اعظم کو لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹرافیاں دے دی ہیں۔بابر اعظم نے نجم سیٹھی سے سر گارفیلڈ سوبرز آئی سی سی کرکٹر آف ائیر اور مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کی ٹرافیاں وصول کیں۔

     

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنے نام ایک ہی دن میں دوسرا اعزاز  کرلیا۔بابر اعظم نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد اب سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کرلیا ہے۔بابر یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ ایوارڈ 2022 میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا تھا۔

    اس سے قبل بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 قرار پائے تھے۔

     

     

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی-آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ بدستور بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں ، ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے روسی ون ڈر ڈسن دوسرے،کوئنٹن ڈی کک تیسرے نمبر پر ہیں امام الحق کا پانچواں اور فخر زمان کا گیارہواں نمبر ہے۔

    پی ایس ایل 8، ٹیموں کے تربیتی کیمپ اورغیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا پلان

    دوسری جانب آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں بیٹرز کی فہرست بھارتی ٹیم کے سوریا کمار یادیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی چوتھی پوزیشن ہے۔

    علاوہ ازیں ون ڈے بولرز کی فہرست میں بھارت کے محمد سراج پہلے اور ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں۔

    شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تقریبات کب ہوں گی تاریخیں سامنے آ گئیں

  • ملک کی سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظرپنجاب میں‌ الیکشن کےلیے گورنرنے خط لکھ دیا

    ملک کی سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظرپنجاب میں‌ الیکشن کےلیے گورنرنے خط لکھ دیا

    لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبے میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدارکو خط لکھ دیا۔گورنر پنجاب نے اپنے خط میں الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی، خط میں کہا گیا ہےکہ ملک کی موجودہ سکیورٹی اور اقتصادی صورت حال کو سامنے رکھا جائے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، الیکشن کمیشن کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے حالات کا جائزہ لےکر آگے بڑھنا چاہیے۔خط میں گورنر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنےکی آئینی شق کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ‘گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو آرٹیکل 105 کی شق 3 کے تحت تاریخ دینے کا پابند ہے’۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلےالیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو 25 جنوری کو خط لکھا تھا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں 90 روز میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں، اس لیے الیکشن کی تاریخ دی جائے،الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 سے 17 اپریل تک تاریخ تجویز کی تھی۔

    دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

    تاہم اب گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دے دیا، ذرائع کے مطابق الیکشن کی تاریخ 16 اپریل تجویز کی گئی ہے جبکہ گورنر کا موقف ہے انہیں الیکشن کی تاریخ کا علم نہیں کیونکہ خط کا جواب انہوں نے نہیں بلکہ سیکرٹری نے دیا۔

    گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دے دیا گیا ہے لیکن گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 16 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے۔

    گورنر نے اس خط میں صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دی اور الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا کہہ دیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس پر پی ٹی آئی نے صدر مملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے بیان میں حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینا میرا نہیں بلکہ کسی اور کام ہے۔

  • قرآن مجید کی بے حرمتی:او آئی سی نے اجلاس بلاکربڑامطالبہ کردیا

    قرآن مجید کی بے حرمتی:او آئی سی نے اجلاس بلاکربڑامطالبہ کردیا

    ریاض:اسلامی تعاون تنظیم کی عاملہ کمیٹی نے اپنے ایک اجلاس میں یورپ میں بعض انتہا پسند عناصر کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے ان عناصر کے خلاف ممکنہ اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔رپورٹ کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طہ نے اس اجلاس میں جو جدہ میں منعقد ہوا یورپ میں بعض انتہا پسند عناصر کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کئے جانے کی شدید مذمت کی اور ان عناصر کے اس طرح کے اقدام کو اشتعال انگیزی سے تعبیر کیا۔

    ننکانہ :قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے

    او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طہ نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف اس قسم کے اقدامات کا مقصد دین اسلام اور مسلمانون کے مقدسات کی توہین کرنا اور مسلمانوں کو اشتعال دلانا ہے۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طہ نے متعلقہ ملکوں کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کریں

    پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

    او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طہ نے کہا کہ قرآن مجید کو نذر آتش کر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی توہین کی گئی ہے اور یہ مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت ہے اور ایسا کر کے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پچھلے دنوں سوئیڈن ، ڈینمارک اور ہالینڈ میں قرآن کریم کی اہانت کی گئی تھی جس پر پوری دنیاکے مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے