Baaghi TV

Author: News Editor

  • عمران خان بڑا ضدی:کشمیرڈیل سےانکار:مودی نےدورہ پاکستان ملتوی کردیا:اہم انکشافات

    لاہور:عمران خان بڑا ضدی:کشمیرڈیل سےانکار:مودی نےدورہ پاکستان ملتوی کردیا:اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سینئر صحافی اور اینکر جاوید چوہدری نے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد کئی بڑے اہم انکشافات کیے ہیں۔ اپنے کالم میں جاوید چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت امن معاہدہ کرنے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو کھولنے اور مسئلہ کشمیر کو 20 سال کے لیے الگ رکھنے کی ڈیل کے قریب تھے۔مگرعمران خان نے اسے اپنی سیاسی موت سے تعبیر کرکے انکارکردیا

    جاوید چوہدری مزید لکھتے ہیں‌ کہ آئی ایس آئی کے سربراہ فیض حمید اور ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت ایک عرب ملک میں کئی بار ملاقات کی۔ واضح رہے کہ 2021 میں کئی بھارتی میڈیا ہاؤسز نے ڈوول اور حمید کے درمیان ہونے والی ملاقات کی خبر بھی دی تھی۔

    جاوید چوہدری کہتےہیں‌ کہ ان ملاقاتوں میں دونوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے نئے آغاز پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے تجارت کو کھولنا تھا، ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت یا ایک دوسرے کے خلاف دہشت گردی میں ملوث نہ ہونے کا اعلان کرنا تھا اور مسئلہ کشمیرپر20 سال تک سیزفائر کرنا تھا اور پھر اس کےبعد بعد دو طرفہ طور پر حل کرنا تھا۔ جاوید چوہدری کہتے ہیں کہ 9 اپریل 2021 کو وزیر اعظم مودی کے دورہ پاکستان کے دوران تمام پس منظر کا کام کیا گیا تھا اور اعلانات کیے جانے تھے۔

    جاوید چوہدری لکھتے ہیں‌ کہ “آئی ایس آئی کے سربراہ فیض حمید نے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے کئی بار عرب ملک میں ملاقات کی اور یہ طے پایا کہ نریندر مودی 9 اپریل 2021 کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ مودی جو ہنگلاج ماتا کے عقیدت مند ہیں، براہ راست پاکستان جائیں گے۔ مندرجائیں گے اور دس دن وہاں ٹھہریں گے ۔پھر واپسی پر وہ عمران خان سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا اعلان کرتے ہوئے ان کا بازو ہوا میں بلند کریں گے۔

    اس وقت شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے کہا تھا کہ اگرآپ نے کشمیر پرڈیل کرلی تو قوم معاف نہیں کرے گی اور آپ کی سیاست دفن ہوکررہ جائے گی ، جس پر وزیراعظم عمران خان پیچھے ہٹ گئے اور بعد میں عمران خان کے انکار کےبعد مودی نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

    جاوید چوہدری کہتےہیں کہ اس پس منظر میں یہ بات اہم ہےکہ فروری 2021 میں ہندوستان اور پاکستان دونوں نےلائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا تھا۔حیرت انگیزاعلان دونوں ممالک کی فوجوں کی جانب سےاپنے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنزکے درمیان ’ہاٹ لائن رابطے‘ پرمشترکہ بیان میں کیا گیا، جو بظاہر ایک روز قبل ہوا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ "دونوں ملکوں کی فوجی نمائندگان نے24/25 فروری 2021 کی آدھی رات سے ایل او سی اور دیگر تمام شعبوں کے ساتھ تمام معاہدوں، مفاہمتوں اور فائر بندی کے سختی سے عمل کرنے پر اتفاق کیا۔”

    سابق فوجی سربراہ جنرل (ر) باجوہ کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے جاوید چوہدری نے سابق آرمی چیف سے ملاقات کے بعد کئی اور انکشافات بھی کیے ہیں۔ اپنے ایک مضمون میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق فوجی سربراہ نے انہیں بتایا کہ عمران خان بہت زیادہ متکبر ہیں اور یہ فوج ہی تھی جس نے ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کو عمران خان کے ساتھ تین سال سے زیادہ عرصے تک رکھا۔

  • پشاور:پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے ناصر موسیٰ زئی کےحجرے پردستی بم حملہ

    پشاور:پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے ناصر موسیٰ زئی کےحجرے پردستی بم حملہ

    پشاور:تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے کے نتیجے میں ایم این اے ناصر موسی زئی کے حجرے کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ کمرے کے شیشے ٹوٹ گئے۔ناصرموسی زئی دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تھریٹ الرٹ سے آگاہ کیا تھا۔

    صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان نے رکن قومی اسمبلی ناصرموسیٰ زئی کے گھر پر حملےکی مذمت کی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ناصرموسیٰ زئی کےگھرپرحملہ قابل افسوس ہے، حملےکی فوری تحقیقات کرکے مجرموں کو بےنقاب کیا جائے، صوبائی حکومت مہنگائی کے بعد عوام دشمنی پر اترآئی ہے۔

    چین:ٹریفک حادثہ، 19 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی نے پارٹی سے متسعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یکم جنوری کو مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان مولاناعطاءالرحمان نے ناصرموسی زئی کو جے یوآئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔قریبی ذرائع کے مطابق ناصر موسی زئی آئندہ ہفتے باقاعدہ طور پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت کریں گے۔

    کراچی:سمندرمیں ڈوبنے والی لڑکی کےساتھ پہلے زیادتی کی گئی:ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ ناصر موسی زئی جنرل الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک اںصاف کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 29 پشاور تھری سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔

  • شاہین آفریدی کی ون ڈے اسکواڈ کیساتھ ٹریننگ،بولنگ بھی کرائی،فیلڈنگ بھی کی

    شاہین آفریدی کی ون ڈے اسکواڈ کیساتھ ٹریننگ،بولنگ بھی کرائی،فیلڈنگ بھی کی

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آج ون ڈے اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کی، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں،ان کے ری ہیب کا عمل جاری ہے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ایک بار پھر گراؤنڈ میں بولنگ کر کے اچھا لگ رہا ہے، شکر ہے کہ دوبارہ گراؤنڈ میں واپس آیا ہوں۔

    شاہین آفریدی نے کہا کہ ری ہیب کا عمل زبرست جا رہا ہے، فزیو نے کافی محنت کی ہے، اس ہفتے مجموعی طور پر 19 اوورز کرائے، اگلے ہفتے 25 اوورز کراؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس بار ورلڈ کپ سے بھی زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں، اب اکستان سپر لیگ کا منتظر ہوں، لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار پہلے سے بھی بہتر ہے اور ٹورنامنٹ میں زبردست کرکٹ کھیلے گی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پیرکو کھیلا جائےگا جب کہ دوسرا میچ بدھ کو اور تیسرا میچ جمعےکو ہوگا۔تینوں میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں دونوں ٹیموں کےکپتان بابراعظم اور کین ولیمسن نے شرکت کی، دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

    خیال رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پیرکو کھیلا جائےگا جب کہ دوسرا میچ بدھ کو اور تیسرا میچ جمعےکو ہوگا۔تینوں میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

  • کراچی:14 سالہ دو سہیلیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں

    کراچی:14 سالہ دو سہیلیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں

    کراچی :کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو کی رہائشی 14 سالہ 2 سہیلیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں۔پولیس کے مطابق 14 سالہ کنزا بنت محمد جنید اور اس کی سہیلی 14 سالہ نائلہ دختر محمد نوید لاپتہ ہوگئیں۔

    صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    کنزا کے والد محمد جنید نے درخواست میں کہا ہے کہ نائلہ کورنگی نمبر دو میں گھر آئی تھی، دونوں گورنمنٹ ملت اسکول کورنگی ٹی ایریا میں ایک ساتھ پڑھتی ہیں اور دونوں کی دوستی بھی اسکول میں ہی ہوئی تھی۔درخواست کے متن کے مطابق دونوں بچیاں بوقت تین بجے دن گھر میں کام کررہی تھیں اور میں گھر کی چھت پر تھا، ساڑھے تین بجے گھر کی چھت سے نیچے آیا تو دونوں بچیاں گھر میں موجود نہیں تھیں، گھروالوں سے دریافت کیا تو معلوم ہوا دونوں بچیاں گھر سے باہر گئیں ۔

    کراچی؛سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ہونیوالی نرس کی لاش نکال لی گئی:شرمناک رویےکا شکار

    محمد جنید کا کہنا تھاکہ دیر ہوجانے پر تشویش ہوئی اور اسی اثنا میں نائلہ کے والد نوید بھی بیٹی کو لینے آگئے، دونوں نے مل کر بچیوں کو علاقے میں تلاش کیا اور معلومات حاصل کیں لیکن بچیوں سے متعلق معلومات نا ملنے پر پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس نے محمد جنید کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے، اغوا کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں اغوا کی دفعات 364 اے کے تحت درج کیا گیا۔

  • حلقہ بندیاں غیر منصفانہ، دھاندلی ہو چکی، الیکشن تسلیم نہیں کرینگے:خالد مقبول صدیقی

    حلقہ بندیاں غیر منصفانہ، دھاندلی ہو چکی، الیکشن تسلیم نہیں کرینگے:خالد مقبول صدیقی

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے کی گئی حلقہ بندیاں غیر منصفانہ ہیں، دھاندلی ہو چکی، ایسے الیکشن تسلیم نہیں کریں گے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے زیر قیادت وفد بلدیاتی انتخابات کیلئے کی گئی حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج کی دعوت دینے فاروق ستار کی رہائشگاہ پر پہنچا، ڈاکٹر فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی اور وفد کا شاندار استقبال کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مہاجروں کو تقسیم کرنے میں ایسا محسوس ہوتا ہے قومی سطح پر اتفاق ہے، پہلے مہاجروں کو کم گنا گیا ہے اور غیر منصفانہ حلقہ بندیاں کی گئی ہیں، دھاندلی ہوچکی ہے ہم ایسے الیکشن تسلیم ہی نہیں کریں گے، 11 جنوری کو ہم نے الیکشن کمیشن تک جا کر یہ احساس دلانا ہے کہ شفاف الیکشن کرانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اگر آصف علی زرداری اپنے معاہدوں کی پاسداری نہیں کرتے ہیں تو اس سے سندھ میں اچھا پیغام نہیں جا رہا، ووٹ دینے والے اور الیکشن لڑنے والے کو حق نہیں مل رہا ہے، کراچی میں رہنے والوں کے ساتھ ہمیں بنیادی سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ میں اس معاملہ پر ایم کیو ایم کی مکمل تائید کروں گا، 140 اے پر عدالت نے حکم دے دیا، یہ ہمیں ایک دوسرے سے لڑانے کے لئے سازش کی جا رہی ہے، بھائی کو بھائی سے لڑانے کا وقت آگیا ہے، اب فیصلہ کن مرحلہ آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد سے سب کا تعلق ہے، پنجابی ، سندھیوں ، بلوچوں سمیت دیگر کو بھی سوچنا پڑے گا، جماعت اسلامی کا پیپلز پارٹی کا پیکٹ ہو گیا ہے ہمیں بو آگئی ہے، ہم ایک ہی فیکٹری کا پراڈکٹ ہیں۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کی مئیر شپ کس کو دینی ہے یہ پہلے سے طے کر لی گئی ہے، اس شہر کو آگ میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم نے ہر معاملہ پر صبر کیا پر پر اب نہیں ہوسکے گا، ایسا نہ ہو کہ ہم اپنے بچوں کو روک نہ سکیں، میرے لہجہ کو صرف دھمکی نہ سمجھا جائے، جو میں دیکھ رہا ہوں وہ بتا رہا ہوں۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان مختلف امور پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے کراچی کی بہتری کیلئے مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • سعودی عرب کا6ممالک سے5لاکھ غیرملکی ورکرزبھرتی کرنےکامعاہدہ

    سعودی عرب کا6ممالک سے5لاکھ غیرملکی ورکرزبھرتی کرنےکامعاہدہ

    ریاض:سعودی عرب کےلیے 5 لاکھ غیرملکی ورکرز بھرتی کرنے کا معاہدہ ہوچکا ہے اور یہ بھی بتایا جارہاہے کہ سعودی آرکو کمپنی نے 6 ممالک سے افرادی قوت درآمد کرنے کے لیے27 ارب ریال کے معاہدے کیے ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی کویتی ہم منصب کوجنیواکانفرنس میں شرکت کی دعوت

    سعودی ذرایع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیرتجارت اور قائمقام وزیراطلاعات ماجد القصبی اور وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے حال ہی میں ان ممالک کا دورہ کیا تھا جس کے بعد افرادی قوت کی درآمد کے لیے معاہدے کیے گئے۔مقامی لیبرمارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترکیہ، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، آذربائیجان، تاجکستان اور ازبکستان سے معاہدے کیے گئے ہیں۔

    سعودی عرب کا پاکستان میں ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان

    افرادی قوت کی درآمد کے لیے کیے جانے والے معاہدوں کے مطابق تھائی لینڈ اور انڈونیشیا سے 2030 تک محتلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے 4 لاکھ افراد کو سعودی عرب لے جایا جائے گا۔معاہدوں کے مطابق ترکیہ، ازبکستان ، تاجکستان اورآذربائیجان سے آئندہ 7 برسوں کے دوران مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ کارکنوں کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے۔

    ایران:مزید 2 مظاہرین کو پھانسی دیدی گئی

    واضح رہے افرادی قوت کی درآمد کے لیے کیے جانے والے معاہدوں کا مقصد سعودی لیبرمارکیٹ کو بہتر افرادی قوت فراہم کرنا ہے جن میں گھریلو ملازمین کے علاوہ مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے کارکن شامل ہیں۔خیال رہے کورونا کی وبا کے بعد مملکت کی لیبرمارکیٹ میں افرادی قوت کی طلب میں اس وقت غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  • چین:ٹریفک حادثہ، 19 افراد ہلاک

    چین:ٹریفک حادثہ، 19 افراد ہلاک

    چین:ٹریفک حادثہ، 19 افراد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے جیانگ شی میں ایک ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے بتایا کہ سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ نانچانگ کاؤنٹی میں بڑا سڑک ٹریفک حادثہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے جامع تحقیقات کی جار ہی ہیں۔

    علی پور: بہن سے دوستی کا شبہ ،لڑکی کے بھائیوں نے نوجوان کی ناک کاٹ دی

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری ملکیت والے روزنامہ ہوبی گروپ سے وابستہ مقامی نیوز کے ادارے جمو نے بتایا کہ ایک ٹرک کے جنازے کی آخری رسومات کے اجتماع پر چڑھ دوڑنے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔مقامی خاتون ڈینگ نے بتایا کہ لوگ جسد خاکی کو شمشان گھاٹ لے جانے سے قبل سڑک کے کنارے آخری رسومات ادا کررہے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان پر ایک ٹرک چڑھ دوڑا، مرنے والوں میں زیادہ تر افراد وہ ہیں، جو آخری رسومات میں شریک تھے۔

    لکی مروت:دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

    ایک اور مقامی شخص گونگ نے بتایا تھا کہ اس کی بیوی اس حادثے میں ہلاک ہو گئی، وہ آخری رسومات میں شریک تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کی خبر سامنے آنے کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد کاؤنٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دھند کی صورتحال ہے۔مزید بتایا گیا کہ حد نگاہ کافی کم ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہو سکتے ہیں۔

    ڈی آئی خان :محکمہ فوڈ،منتخب نمائندوں اور بااثر آٹا ڈیلرز کی ملی بھگت سے آٹا بلیک…

    رپورٹ کے مطابق ایڈوائزی میں مزید بتایا گیا کہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں، آہستہ اور احتیاط سے گاڑی چلائیں، آگے جانے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، لائن تبدیل نہ کریں۔رپورٹ کے مطابق چین میں سخت حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سڑک حادثات عام ہیں۔

  • جماعت اسلامی نے2027 تک کے’اعلان کراچی‘وژن کا اعلان کردیا

    جماعت اسلامی نے2027 تک کے’اعلان کراچی‘وژن کا اعلان کردیا

    کراچی: جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی سے تین کروڑ سے زائد عوام کے جائز و قانونی حقوق کے حصول اور گھمبیر مسائل کے حل کے لیے ”اعلان کراچی“ جاری کردیا۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی اور حق دو کراچی تحریک کے قائد حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کو باغ جناح میں منعقدہ جلسے میں اعلان کراچی، خواتین چارٹر اور وژن 2023-2027 کے اہم نکات پیش کیے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اہل کراچی کے حقوق اور شہر ی و بلدیاتی اداروں کے اختیارات و وسائل دینے اور الیکشن کمیشن سے 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے اور فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشن کے باہر اسٹیٹک پوزیشن پر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔جلسے میں شہر بھر سے بڑی تعداد میں مرد وخواتین، بچے، بزرگ، نوجوان، طلبہ و اساتذہ، علماء کرام، تاجر بردری، مزدور، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، سول سوسائٹی و اقلیتی کمیونٹی کے نمائندے اور جماعت اسلامی کے بلدیاتی امیدواران شریک ہوئے۔

    امریکہ میں فائرنگ کا جنون جاری، ہالیوڈ میں فائرنگ سے متعدد ہلاک و زخمی

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد آئندہ 4 سالوں میں ہر ضلع میں ایک بڑا اسپتال، ہر ٹاؤن میں چیسٹ پین سینٹرز، پیچیدہ بیماریوں کے لیے مہنگے ٹیسٹ رعایتی بنیادوں پر کروانے کے لیے ڈائیگناسٹک سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ طالبات کے لیے یونیورسٹیاں، طلبہ کی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کے لیے اداروں کا قیام، روزگار میں معاونت،شہر کے لیے شایان شان جامع ماس ٹرانزٹ پروگرام، فلائی اوورز‘ انڈر پاسز، دو منزلہ سڑکیں، لا ئٹ ریل، سرکلر ریلوے کے علاوہ ہزاروں جدیدبسیں اور سڑکوں کی بحالی وژن 2023-2027 پروگرام کا حصہ ہوں گے ۔

    یوکرین کا ایک مگ 29جنگی طیارہ اپنےہی ائیرڈیفنس کا شکارہوکرتباہ

    انہوں نے کہا کہ K-4 منصوبہ کے 650 ملین گیلن پانی فراہمی منصوبے کے تینوں فیز اور نکاسی آب کا منصوبہ S-3 مکمل کیا جائے گا ۔صنعتی اور تجارتی مراکز میں ہنگامی اور ترجیحی بنیادوں پر انفر اسٹرکچر کو بحال، پانی اور سیوریج کا نظام، گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ خواتین کے لیے محفوظ، سستی اور باعزت ٹرانسپورٹ، خواتین مراکز، ورکنگ ویمن کو تحفظ اور برابری کی سطح پر تنخواہ، ہر محلہ میں فیملی پارک، گھریلو مسائل کے حل کے لیے یوسی کی سطح پر پنچائیت کا نظام، خواتین کے لیے باعزت تعلیم و روزگار کا انتظام، خواتین کی بنیادی صحت کے لیے ڈسپنسریز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    کراچی؛سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ہونیوالی نرس کی لاش نکال لی گئی:شرمناک رویےکا شکار

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ شہر کراچی وفاقی حکومت کو اس کے بجٹ کا تقریباََ 55 فیصد اور حکومت سندھ کو تقریباََ 95 فیصد ادا کرتا ہے جبکہ خرچ 2 فیصد بھی نہیں ہوتا۔ کراچی سے جمع شدہ ریونیو کا کم از کم 15 فیصد حصہ شہر پر خرچ کیا جائے۔ کراچی کو میگا سٹی گورنمنٹ کی خصوصی حیثیت دیتے ہوئے بااختیار بلدیاتی نظام دیا جائے۔ سہولیات فراہم کرنے والے تمام ترقیاتی ادارے بشمولLARP, LDA, MDA, KDA کو بلدیہ کراچی کے ماتحت کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر کراچی کی درست مردم شماری کرائی جائے۔ کراچی کی ساڑھے 3 کروڑ آبادی کے لحاظ سے کراچی کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں اوریونین کونسلوں کی تعداد متعین کی جائیں، کوٹہ سسٹم فوری طور پر ختم کیا جائے اور ہر سطح پر داخلے اور نوکریاں صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں۔

    ڈی آئی خان :محکمہ فوڈ،منتخب نمائندوں اور بااثر آٹا ڈیلرز کی ملی بھگت سے آٹا بلیک…

    جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ سرکاری اداروں میں کراچی کے نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں۔ کراچی کی اسامیوں پر جعلی ڈومیسائل کی بنیاد پر بھرتیاں بند کی جائئیں اور کراچی کے اداروں میں مقامی افراد کو اسامیوں پر تعینات کیا جائے۔

     

    حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ آج عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ شہر کراچی نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، یہ شہر اب شہر کھنڈرات میں تبدیل نہیں ہوگا، اس شہر کو وارث مل گئے ہیں، جماعت اسلامی اس شہر کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر ڈالے گی، آج کراچی کی خواتین نے بھی نئی تاریخ رقم کی ہے، عوام کو حق دیا جائے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے نمائندے منتخب کریں، جوڑ توڑ کی سیاست ختم کی جائے، کراچی کے عوام کو تحفظ دیا جائے، حکمران اگر عوام کی حفاظت نہیں کر سکتی تو عوام کو اجازت دی جائے کہ وہ اسلحے کا لائسنس حاصل کریں۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی عوام کے تحفظ کے لیے محلہ کمیٹیاں تشکیل دے گی، اب ہم تقسیم نہیں ہوں گے بلکہ شہر کے سارے لوگ مل کر ایک دوسرے کی حفاظت کریں گے، حافظ نعیم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کراچی کو اسٹریٹ کرائم سے پاک کرنے کے لیے رینجرز کو اختیارات دیے جائیں۔

  • کراچی:سمندرمیں ڈوبنے والی لڑکی کےساتھ پہلے زیادتی کی گئی:ملزم گرفتار

    کراچی:سمندرمیں ڈوبنے والی لڑکی کےساتھ پہلے زیادتی کی گئی:ملزم گرفتار

    کراچی: سی ویو پر ڈوبنے والی لڑکی کی لاش برآمد، جنسی ہراسانی کے الزام میں 2 ملزمان گرفتارہوچکے ہیں، اطلاعات ہیں کہ مقتولہ کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ سی ویو پر چھلانگ لگا کر ڈوبنے والی 23 سالہ لڑکی کے ساتھ ویٹرنری ہسپتال کے مالک نے مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جس کے بعد لڑکی نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی۔ایس ایس پی ساؤتھ سید اسد رضا کا کہنا تھا کہ 7 جنوری کی رات کو پولیس نے جانوروں کے ہسپتال پر چھاپہ مارا جہاں لڑکی کام کرتی تھی، جس کے بعد ملزم سمیت عملے کے ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقتولہ کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    گوجر خان: بڑے بھائی کے ہاتھوں بیٹے کی شادی کیلئے برطانیہ سے آیا چھوٹا بھائی قتل

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ 23 سالہ لڑکی نے 6 جنوری کو فرحان شہید پارک کے قریب سی ویو پر سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی، لڑکی کی لاش آج صبح برآمد کی لی گئی ہے۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکی جس ہسپتال میں کام کرتی تھی اس ہسپتال کے مالک (ویٹرنری ڈاکٹر) نے لڑکی کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، ساحل پولیس نے مقتولہ کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    کراچی؛سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ہونیوالی نرس کی لاش نکال لی گئی:شرمناک رویےکا شکار

    سید اسد رضا نے بتایا کہ ’گرفتار مالک کے کمرے سے ٹشو، بال اور مانع حمل ادویات برآمد ہوئی ہیں۔‘پولیس نے بتایا کہ ہسپتال کے مالک نے ’اعتراف‘ کیا ہے کہ ان کا لڑکی کے ساتھ گزشتہ دو سال سے جنسی تعلقات تھے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم کو اغوا اور دیگر دفعات کے تحت مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ شاید لڑکی نے خودکشی کی ہے کیونکہ وہ جنسی ہراسانی کا شکار تھی‘۔

    امریکہ میں فائرنگ کا جنون جاری، ہالیوڈ میں فائرنگ سے متعدد ہلاک و زخمی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سی ویو پر 23 سالہ لڑکی کے سمندر میں چھلانگ لگاکر ڈوبنے کی اطلاعات کے پیش نظر ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ لڑکی کی شناخت سارہ ملک دختر ابرار احمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ محمود آباد اعظم بستی کی رہائشی ہے۔پولیس کی جانب سے لی گئی جائے وقوعہ کی تصاویر میں ایک خاتون کا ہینڈ بیگ دیکھا گیا جس میں سے شناختی دستاویزات اور دیگر اشیا برآمد ہوئی تھیں

  • مرکزی مسلم لیگ کسی کوبھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سےفرارنہیں ہونےدے گی:خالد مسعودسندھو

    مرکزی مسلم لیگ کسی کوبھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سےفرارنہیں ہونےدے گی:خالد مسعودسندھو

    اسلام آباد:موجودہ اورسابق حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا اسی لئے آج عوام میں جانے کے قابل نہیں اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ۔ حکومتوں کی نا اہلی ہے کہ آج ملکی معیشت زبوں حالی کا شکارہے۔ وکلاء ، پروفیسرزاور اہل علم قیادت پر مشتمل پاکستان مرکزی مسلم لیگ اُمید کی کرن ہے ۔ مرکزی مسلم لیگ کسی کو بھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سےفرارنہیں ہونے دے گی،حکومت اورالیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہ کی تو ووٹرز کے ہمراہ احتجاج پر مجبورہوجائیں گے ۔

    صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کی بلدیاتی انتخابات کے نامزد امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے التواء کے خلاف نامزدامیدواران کے ہمراہ اتوار کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ الیکشن کمیشن اورحکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے اوراسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کروائے ورنہ احتجاج پرمجبورہوجائیں گے،عوام پرجوش ہے جبکہ امیدواروں کی طرف سے انتخابی مہم سمیت تمام تر تیاریوں مکمل ہوچکی ہیں ایسے میں انتخابات نہ کروانا ووٹرزکی توہین ہے،حکومت اورالیکشن کمیشن ووٹ اورووٹرزکوعزت دے اوراسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے،بلدیاتی انتخابات سےاختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوتے ہیں اوراسی سےعام لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں پتہ نہیں کیوں یہ سیاسی پنڈت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے گھبراتے ہیں ۔

    ایڈووکیٹ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ اسلام آباد میں دوسری بار بلدیاتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں پہلی بار 2015 میں بھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے دباءو پر ہوئے تھے اب بھی عدلیہ کو ہی کردار ادا کرنا ہونا ہوگا ورنہ یہ لوگ جمہوریت اور قانون سے کھلواڑ جاری رکھیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ پہلی بار کسی بھی انتخابی میدان میں آئی ہے ہم نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں میرٹ کی بنیاد پر پڑھے لکھے،خدمت کا جذبہ رکھنے والے اور عام لوگوں سے امیدوار کھڑے کئے ہیں ،ہم نے پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی مسائل سے نکالنے اور محمد علی جناح کی سوچ کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کیلئے مرکزی مسلم لیگ کے نام سے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کیساتھ کیساتھ سیاسی میدان میں آنے کا فیصلہ کیاہے اس پلیٹ فارم سےقوم کو پڑھی لکھی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر بطور قوم سوچنے والی قیادت فراہم کریں گے،پاکستان کو درپیش سیاسی ومعاشی مسائل سے نکالنے کیلئے مرکزی مسلم آئندہ جنرل انتخابات سمیت تمام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی مسلم لیگ محض اقتدار کیلئے سیاست نہیں کرے گی ہمارا سلوگن اسلامی فلاحی پاکستان ہے اور اس کیلئے ہم عوامی سطح پر شعور اجاگر کررہے ہیں مرکزی مسلم لیگ کا انتخابی نشان پڑھائی والی میز کرسی تعلیم اور شعور کا نشان ہے ،ہم عوامی سطح پر شعور بیدار کررہے ہیں اس شعور کی بیداری سے ہم اپنی مزل کو پائیں گے اوروہ منزل قائد اور اقبال کا اسلامی فلاحی پاکستان ہے ۔