Baaghi TV

Author: News Editor

  • مکی آرتھر کا قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے کا باب بند ہوگیا

    مکی آرتھر کا قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے کا باب بند ہوگیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی) نے مکی آرتھر کی کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش مسترد کردی ہے جس کے بعد اُنکا قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے کا قصہ ختم ہوگیا۔کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے مکی آرتھر کو ہیڈکوچ بنانے کی آفر کی تھی۔ تاہم مکی آرتھر نے فل ٹائم کوچ کی ذمہ داری لینے کے بجائے کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش کی تھی۔

    جس میں رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ،اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہونے والا ون ڈے ورلڈ کپ سمیت تین ایونٹس کی کنسلٹنسئ شامل تھی۔ مکی آرتھر کے ساتھ معاملات ختم کرنے کے بعد اب پی سی بی حکام نے کسی دوسرے غیرملکی کوچ کے ساتھ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    قبل ازیں منگل 27 دسمبر کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ وہ مکی آرتھر کو پہلے بھی لائے تھے اور کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار پیدا کرنے کیلیے اُن سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کہتے ہیں مکی آرتھر پارٹ ٹائم کوچنگ کے خواہاں ہیں، ہم پاکستان کیلئے فل ٹائم کوچ رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مکی نے حتمی فیصلے کیلئے مزید وقت مانگا ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی نژاد آسٹریلوی مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ بننے کی آفر ٹھکرادی، وہ ڈربی شائر سے کنٹریکٹ کرچکے ہیں، وہ کچھ ہفتوں کیلئے کنسلٹنٹ یا پی ایس ایل میں ہیڈ کوچ کا کام کرسکتے ہیں۔

    مکی آرتھر کی جانب سے ہیڈ کوچ بننے سے انکار کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مکی آرتھر پارٹ ٹائم کوچنگ کے خواہاں ہیں، ہم نے صاف کہہ دیا پاکستان کیلئے فل ٹائم کوچ رکھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے حتمی فیصلے کیلئے مزید وقت مانگا ہے، مکی آرتھر ایشیاء کپ کے بجائے ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی میں کوچنگ کرنا چاہتے تھے۔

    نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بہترین اور فل ٹائم کوچنگ اسٹاف رکھیں گے۔

  • فیصل آباد:فائرنگ کےدو واقعات،سابق صدربارسمیت5افراد جاں بحق

    فیصل آباد:فائرنگ کےدو واقعات،سابق صدربارسمیت5افراد جاں بحق

    فیصل آباد: پنجاب کے بڑے صنعتی شہر میں لاقانونیت بڑھنے لگی، فیصل آباد میں فائرنگ کے دو واقعات میں سابق صدر بار اور ان کے ڈرائیور سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، وکلاء نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    فیصل آباد میں پہلے واقعے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی، جس میں سابق صدر بار اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔وکلا نے واقعے کیخلاف عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کردیا۔تاحال فائرنگ کے واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    کوئٹہ: سرکاری اسپتال میں ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر جنسی ہراسانی کا انکشاف

    فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 افراد جان سے گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جالندھر پل پر میاں گروپ اور چھڑا گروپ کے درمیان پرانا تنازع تھا، جس پر مسلح تصادم ہوا، ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

    نامعلوم ملزمان کی وکلاء پر فائرنگ، 1ہلاک 2 زخمی

    اس سے پہلے ٹانک میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، واقعے میں ایک وکیل جاں بحق ہوگیا، گن مین اور دوسرا وکیل زخمی ہے۔ٹانک کے تھانہ گل امام کی حدود میں نامعلوم افراد نے وکلاء کی کار پر فائرنگ کردی، واقعے میں ایڈووکیٹ دلنواز کنڈی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا وکیل مصطفیٰ کنڈی اور گن مین زخمی ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر لڑکی کی آئی ڈی بنا کر نوجوانوں کو لوٹنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار

    پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی، جاں بحق وکیل کی لاش اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔گزشتہ چند ماہ سے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، جس میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معروف شخصیات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

  • راولپنڈی میں پولیس اور قبضہ مافیا میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 26 گرفتار

    راولپنڈی میں پولیس اور قبضہ مافیا میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 26 گرفتار

    راولپنڈی: راولپنڈی تھانہ چکری کی حدود میں قبضہ مافیا کے مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، ملزمان 2 گھنٹے تک پولیس پر فائرنگ کرتے رہے، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک 2 زخمیوں سمیت 26 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان کے بنکرز کو پولیس نے ہیوی مشینری سے مسمار کردیا۔

     

     

    پولیس کے مطابق تھانہ چکری کی حدود میں بڑے رقبے پر قبضے کی اطلاع ملی تھی، پولیس نفری موقع پر پہنچی تو جدید ہتھیاروں سے لیس ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، ملزمان غیر قانونی بنکرز سے مسلسل دو گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے۔ حالات کی کشیدگی دیکھتے ہوئے راولپنڈی کے 10 تھانوں کی نفری اور ایلیٹ کمانڈوز کی 8 سکیشنز کو موقع پر طلب کیا گیا۔

     

     

    ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کی نگرانی میں ہونے والے آپریشن میں ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے بھی حصہ لیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تعداد اور فائرنگ کو دیکھتے ہوئے بکتر بند گاڑی کو بھی موقع پر روانہ کیا گیا، دو گھنٹے سے جاری فائرنگ تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دو زخمیوں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے جھڑپ میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے،

     

     

    سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے آپریشن میں موجود تمام پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف ہیلمٹس اور جیکٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی، اندھیرے کے باعث کل تک سرچ آپریشن کو ملتوی کیا ہے۔

  • ڈاکوراج،سابق عالمی اسنوکرچیمپئن سمیت 15افرادموبائل اور6لاکھ روپےسےمحروم

    ڈاکوراج،سابق عالمی اسنوکرچیمپئن سمیت 15افرادموبائل اور6لاکھ روپےسےمحروم

    کراچی: شہرقائد کے ضلع شرقی میں اسٹریٹ کرمنلز نےانٹرنیشنل اسنوکر پلیئر سمیت15 افراد کو یرغمال بنا کر موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقدی سےمحروم کردیا۔پولیس کےمطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ مسلسل ڈاکوؤں کےنشانے پر ہے، رواں سال کے ابتدائی 10 دنوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں 2 صحافیوں سمیت درجنوں شہریوں کو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر نقدی اور موبائل فونز کے محروم کر دیا۔

    ڈسٹرکٹ ایسٹ میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ دکانوں میں لوٹ مار کے بعد ڈاکوؤں نے محمود آباد میں قائم اسنوکر کلب میں گھس کر وہاں پر موجود سابق انٹرنیشنل اسنوکر پلیئر سمیت 15 سے زائد افراد کی جامع تلاشی لیتے ہوئے انھیں لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فونز سے محروم کر دیا۔
    ڈاکوؤں نے اسنوکر کلب میں پُرسکون انداز سے لوٹ مار کی اور تھیلے میں موبائل فونز، نقدی جمع کر کے روانہ ہوئے۔ محمود آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نمبر 9 سال 2023 بجرم دفعہ 397 چونتیس کے تحت محمد خلیل کی مدعیت میں درج کرلیا جس میں مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ محمود آباد کشمیر کالونی کا رہائشی ہے اور ڈکیتی کی یہ واردات اُن کے بھتیجے ملک عرفان کے اسنوکر کلب میں ہوئی جو محمود آباد گلی نمبر 4 سیکٹر اے بابا چوک ڈبل روڈ کشمیر کالونی میں واقعے ہے۔

    مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 8 جنوری کی رات تقریباً سوا ایک بجے کے قریب میں اسنوکر کلب میں موجود اور دیگر لڑکے عرفان ریاست ، وقاص ، کامران ، رضوان ملک سمیت دیگر 10 سے 12 لڑکے اسنوکر کھیلنے میں مصروف تھے کہ اس دوران 4 مسلح افراد داخل ہوئے اور آتے ہی اسلحہ تان کر سب کو دیوار کے سائیڈ پر کھڑا کر دیا اور سب سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے مجموعی طور پر 25 موبائل فونز کے علاوہ مجھ سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے ، عرفان سے 75 ہزار روپے ، وقاص سے 10 ہزار روپے ، کامران سے 40 ہزار روپے ، رضوان سے 15 ہزار روپے اور کاؤنٹر سے 2 لاکھ 47 ہزار روپے بھی چھین لیے۔

    مدعی کے مطابق انھیں شبہ ہے کہ اسنوکر کے باہر بھی ان کے کچھ ساتھی موجود تھے جبکہ واردات میں ملوث ڈاکوؤں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان تھیں جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے اور ڈاکوؤں کے سامنے آنے پر انھیں شناخت کیا جا سکتا ہے۔اسنوکر کلب میں لٹنے والوں میں دریں اثنا منطور کالونی کے علاقے میں بھی گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے چائے کے ہوٹل میں گھس کر وہاں پر موجود افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹا۔

    ڈسٹرکٹ ایسٹ کے افسران کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں فائرنگ سے جان گنوانے ، موبائل فونز اور نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیا چھین جانے کی صورت میں برداشت کر رہے ہیں جبکہ رواں سال کے دوران ڈسٹرکٹ ایسٹ میں خاتون سمیت 3 افراد ڈکیتی مزاحمت پر جان کی بازی ہار چکے اور متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں جس میں بہادر آباد تھانے کا اہلکار بھی شامل ہے۔

    ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے ٹیپو سلطان اور گلشن اقبال میں سینئر صحافی عاجز جمالی اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری طحہٰ عبیدی سے بھی ڈاکو قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو چکے ہیں اور لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا ایک شہری نے تعاقب بھی کیا اور سچل کے علاقے میں ان کی موجودگی کے حوالے سے پولیس کو بتایا کہ لیکن پولیس کی جانب سے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا اور ڈاکو وہاں سے بھی نکل جانے میں کامیاب ہوگئے۔

  • کوئٹہ: سرکاری اسپتال میں ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر جنسی ہراسانی کا انکشاف

    کوئٹہ: سرکاری اسپتال میں ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر جنسی ہراسانی کا انکشاف

    کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر خواتین ملازمین کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی نے شیخ زید اسپتال کا دورہ کیا اور 10 سے زائد خواتین ملازمین کے بیانات قلمبند کرلئے۔ کچھ خواتین ملازمین کے بیانات ٹیلی فون پر بھی ریکارڈ کیے گئے۔ متاثرہ خواتین نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر ہراساں کیا جاتاہے۔

    ٹھٹھہ : بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی

    ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے سفارشات مرتب کرکے ابتدائی رپورٹ سیکریٹری صحت کو پیش کردی ہے۔عتیق اللہ خان نے کہا کہ خواتین نے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کرنے کی شکایات کیں ہیں تاہم جسم فروشی کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

    میرپور ساکرو: بچوں کے اغواء کارکو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

    خیال رہے کہ چند دن قبل کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں جنسی ہراسانی کا بڑا اسیکنڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے متاثرہ نرس کی شکایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

    کراچی: مختلف کاروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار

    محکمہ صحت اور پولیس حکام کے نام لکھے گئے خط میں اسٹاف نرس نے انکشاف کیا کہ اسپتال میں موجودہ گروہ نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کرتا ہے اور بات نہ ماننے پر انسانیت سوز سلوک کیا جاتا ہے جبکہ غیراخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل بھی کیا جاتا ہے۔

  • سٹینڈ فارما کا انجکشن پیراسٹ غیر معیاری قرار، ڈریپ الرٹ جاری

    سٹینڈ فارما کا انجکشن پیراسٹ غیر معیاری قرار، ڈریپ الرٹ جاری

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے سٹینڈ فارما کا انجکشن پیرا سٹ ( پیراسیٹامول ) غیر معیاری قرار دیتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے کمپنی کو پیراسٹ انجکشن فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کرنے کے علاوہ پیرا سٹ 1 گرام اور 100 ایم ایل کا بیچ نمبر CJ170 استعمال کرنے والوں کو بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    گوجرہ: دکانوں کی تعمیرکے دوران مندرکی چھت گرگئی

    ڈریپ کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پیراسٹ انجکشن بیچ نمبر CJ170 استعمال کرنے والے فوری اپنے معالج سے رابطہ کریں، مذکورہ انجکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے با آسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔ ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ سپلائیرز کو اس ضمن میں سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ میڈیکل سٹورز سے فوری اس انجکشن کو اکٹھا کر کے متعلقہ کمپنی کو واپس دیں۔

    کراچی: مختلف کاروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار

    کیا آپ سر درد یا بخار کے لیے پیراسیٹامول کی گولی کھانے کے عادی ہیں؟ آپ یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ یہ سوال کیوں کیا جا رہا ہے۔اس کی وجہ حال ہی میں پیراسیٹامول کے استعمال پر ہونے والی ایک نئی تحقیق ہے جس کے مطابق بلڈ پریشر یا فشار خون کے عارضے میں مبتلا ایسے مریضوں میں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جو پیراسیٹامول کی گولی استعمال کرتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف ایڈنبرگ کے محققین کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق ماہرین امراض قلب کو زیادہ عرصے کے لیے مریضوں کو یہ دوائی دینے سے پہلے اس کے فوائد اور نقصانات پر غور کرنا چاہیے۔لیکن اگر اس دوا کا استعمال صرف سر کے درد یا بخار کے لیے کیا جا رہا ہے تو اس میں کوئی خطرے والی بات نہیں۔

    ٹھٹھہ :دھابیجی ،زیادتی کے بعد قتل ہونے والے لڑکے ملزمان کی عدم گرفتاری پراحتجاج

    لیکن کچھ ماہرین ایسے بھی ہیں جن کا ماننا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج کی تصدیق کے لیے زیادہ عرصے تک زیادہ افراد پر اس دوائی کے اثرات کی تحقیق ضروری ہے۔

    پیراسیٹامول مضر صحت بھی ہو سکتی ہے؟
    واضح رہے کہ پیراسیٹامول دنیا بھر میں درد سے آرام کے لیے عام استعمال ہونے والی دوائی ہے۔ لیکن یہ دوائی طویل المدت تکلیف یا درد کے لیے بھی دی جاتی ہے حالانکہ زیادہ عرصے کے لیے یہ فائدہ مند ہے بھی یا نہیں، اس کے شواہد کم ہیں۔

    اس دوائی کا استعمال کتنا عام ہے؟ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ سکاٹ لینڈ جیسے ملک میں ہر دس میں سے ایک شخص کو 2018 میں درد کے لیے پیراسیٹامول دی گئی۔

    لیکن اس حالیہ تحقیق کے مطابق اگر کسی شخص کو ہائی بلڈ پریشر ہو، جو عام طور پر برطانیہ میں ہر تین میں سے ایک شخص کو ہوتا ہے، تو ایسے شخص کے لیے اس دوا کا استعمال مضر صحت بھی ہو سکتا ہے۔

    اس تحقیق کے دوران 110 رضاکاروں کی مدد کی گئی جن میں سے تقریبا دو تہائی افراد یہ دوا ہائی بلڈ پریشر یا ہائیپر ٹینشن کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

  • نامعلوم ملزمان کی وکلاء پر فائرنگ، 1ہلاک 2 زخمی

    نامعلوم ملزمان کی وکلاء پر فائرنگ، 1ہلاک 2 زخمی

    ٹانک: تجوڑی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے وکلاء پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر سینئر قانون دان جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تجوڑی کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے وکلاء کی گاڑی کو گولیوں سے چھلنی کردیا۔

    فائرنگ کے نتیجے میں سینئر قانون دان دلنواز جاں بحق ہوگئے جب کہ ساتھی وکلاء مصطفٰی اور ابرار زخمی ہیں۔فائرنگ کا واقعہ تھانہ گل امام کی حدود میں پیش آیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گل امام کی پولس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کروایا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وکلاء ضلع کچہری سے چھٹی کر کے اپنے گاؤں اماخیل جا رہے تھے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔گزشتہ چند ماہ سے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، جس میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معروف شخصیات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    اوکاڑہ : ایک طرف مہنگائی, دوسری طرف ڈاکو،عوام بے حال

    دوسری طرف سندھ ہائی کورٹ نے مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔دورانِ سماعت عدالتِ عالیہ میں پولیس حکّام کی جانب سے واقعے کی رپورٹ پیش کی گئی۔

    سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو انکوائری مکمل کر کے 30 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ پولیس اہلکاروں پر لگائے گئے الزامات سے متعلق مکمل انکوائری کی جائے اور آئی جی سندھ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے 30 دن میں رپورٹ پیش کریں۔

    ڈی جی خان : وقت کی پابندی نہ کرنے پر ورکنگ جرنلسٹ کا آر پی او کی پریس کانفرنس…

    عدالت میں پیش کی گئبی پولیس کی رپورٹ میں مقتول محمد بخش کے خلاف مختلف مقدمات درج تھے۔عدالت نے پولیس رپورٹ پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقتول کا کرمنل ریکارڈ تھا تو وہ بھی عدالت میں پیش کرنا چاہیے تھا۔

    دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محمد بخش کو پولیس اہلکاروں نے گھر سے اغواء کیا اور اس کی رہائی کے لیے 3 لاکھ روپے مانگے۔درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پیسے نہ دینے پر پولیس نے محمد بخش کو جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا۔

  • چینی ماہرین طب نےکیمیائی ’مائیکروموٹر‘والی انسولین گولی میں انقلاب برپاکردیا

    چینی ماہرین طب نےکیمیائی ’مائیکروموٹر‘والی انسولین گولی میں انقلاب برپاکردیا

    بیجنگ: دنیا بھر کےماہرین انسولین کی کھائی جانے والی گولی بنانے میں جستجو کررہے ہیں۔ لیکن پیٹ کے اندر تیزابی کیفیت اور دیگر تیزابی مائع اس عمل کو ناکام بناتی رہے ہیں۔ تاہم اب انسولین کو ایک خاص انداز میں بند کیا گیا ہے تاکہ اس کی افادیت برقرار رہے۔ اس کے ابتدائی تجربات انتہائی کامیاب رہے ہیں۔چینی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس میں کیمیائی ’مائیکروموٹر‘ استعمال کی گئی ہیں۔ اس کی روداد اے سی ایس نینو میں شائع ہوئی ہے جس میں چوہوں کو منہ سے یہ دوا دی گئی ہے جو ان کی آنتوں میں پہنچ کر کامیابی سے انسولین کو آنتوں میں جذب کرسکتی ہے۔

    اوکاڑہ : ایک طرف مہنگائی, دوسری طرف ڈاکو،عوام بے حال

    چین میں سُن یاٹ سین یونیورسٹی اور دیگراداروں کے ماہرین نے یہ ایجاد کی ہے۔ اس کےلیے میگنیشیئم خردذرات پر انسولین کا محلول چڑھایا گیا اور اس پر لائپوسوم کی ایک اورپرت ڈالی گئی۔ اس کے بعد اان ذرات کو بیکنگ سوڈا میں ملایا گیا اور اس کی چھوٹی گولیاں بنائی گئیں اور ہر گولی 3 ملی میٹر جسامت کی تھی۔ اس میں سب سے اہم کام کیمیائی مائیکروموٹر کا ہے جو انسولین کو آنتوں تک پہنچا کر جذب کراتی ہے۔

    سینیگال میں مسافر بسوں میں خوفناک تصادم،40 افراد ہلاک اور 87 زخمی

    تین ملی میٹر جسامت کی گولیاں چونکہ بیکنگ سوڈا میں لپیٹی گئی ہیں اور یوں ان میں انسولین کی تاثیر ختم نہیں ہوتی۔ معدے میں پہنچنے پر پیٹ کے مائعات سے بیکنگ سوڈا گھل جاتا ہے اور اندر سے میگنیشیئم کے ذرات باہرآجاتے ہیں۔ جسے ہی یہ پیٹ کے پانی سے ملتے ہیں تو ہائیڈروجن کے بلبلے خارج ہوتے ہیں اور یہ بلبلے مائیکروموٹر کا کام کرتے ہوئے اسے دھکیلتے ہیں۔ یوں انسولین والے ذرات معدے اورآنتوں کی دیواروں تک پہنچتے ہیں وہاں جذب ہوکر خون میں شامل ہوجاتے ہیں۔ اس طرح دوا کا کام مکمل ہوجاتا ہے۔اسے کامیابی سے چوہوں پر آزمایا گیا ہے اور اگلے پانچ گھنٹے تک ان کے خون میں گلوکوز کی مقدار معمول پر رہی۔ تاہم انسانی آزمائش کی منزل ابھی بہت دور ہے۔

  • بھارتی بیس بال ٹیم نےپاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی

    بھارتی بیس بال ٹیم نےپاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی

    اسلام آباد: بھارتی بیس بال ٹیم نے اسلام آباد میں ہونے والے ویسٹ ایشیا چیمپین شپ ایونٹ کے لیے پاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی۔ذرائع کے مطابق پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بھارت کو رواں ماہ اسلام آباد میں شیڈول ویسٹ ایشیا چیمپین شپ میں شرکت کی دعوت دی تھی جو اس نے قبول کرلی ہے۔

    پہلا ون ڈے؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 25 جنوری سے یکم فروری تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں بھارت، افغانستان، فلسطین،سری لنکا، بنگہ دیش کی ٹیمیں اپنی قسمت آزمائیں گی۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    کیوی بولرفرگوسن کو پاکستان سےون ڈے سیریزمیں سخت مقابلے کی توقع

    پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ نےبتایا کہ بھارتی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت سے خطے میں اسپورٹس کو فروغ حاصل ہوگا، بھارت کی بیس بال فیڈریشن نے دلی میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزا کی درخواست دیدی، پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔سید فخر شاہ نے مزید بتایا کہ قومی ٹیم کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔

    شاہین آفریدی کی ون ڈے اسکواڈ کیساتھ ٹریننگ،بولنگ بھی کرائی،فیلڈنگ بھی کی

  • پاکستان تحریک انصاف ملک دشمن جماعت:ریٹائرڈ بھارتی میجرکا بیان

    پاکستان تحریک انصاف ملک دشمن جماعت:ریٹائرڈ بھارتی میجرکا بیان

    نئی دہلی:پاکستان دشمن بھارتی ریٹائرڈ میجرنےپی ٹی آئی کوملک دشمن قراردیا،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرپاکستان کےخلاف سرگرم بھارتی ریٹآئرڈ میجرگورو آریا نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت ، اسرائیل اورامریکہ اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے جتنا پاکستان کے اپنے لوگ نقصان پہنچاتے ہیں

    بھارتی ریٹائرڈ میجر گورو آریا نے اس‌حوالے سے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستانی خود ہی پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ جنیوا میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے باہمی تعاون سے جو کانفرنس منعقد ہوئی ہے اس میں دنیا کے اکثرممالک کی عدم شرکت اور عدم تعاون کو پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ر پورٹ کیا وہ بہت ہی غلط تاثردے رہی ہیں،

     

     

    بھارتی ریٹائرڈ میجر نے مزید کہا ہے کہ جس طرح‌شیریں مزاریں نے جنیوا میں ہونے والی کانفرنس کو رپورٹ کیا ہے اس سے منفی تاثر جاتا ہے اوریہ منفی تاثرپاکستان کےلیےاچھا نہیں ہے، بھارتی میجر کا یہ بھی کہنا تھاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جتنا نقصان خود پاکستانی اپنے ملک کوپہنچا رہے ہیں‌اس قدر نقصان تو بھارت، امریکہ اوراسرائیل بھی نہیں دے پارہے

     

     

     

    یاد رہے کہ شریں مزاری نے جنیوا میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے تعاون سے ہونے والی کانفرنس کو پاکستان کی سفارتی ناکامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ: قابل رحم حاضری اور یہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے چھوٹے ایم ٹی جی رومز میں سے ایک میں ہے کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں عام طور پر سائیڈ ایم ٹی جیز کا انعقاد کیا جاتا ہے نہ کہ اہم کانفرنسوں کے اہم اجلاس۔ اس چھوٹے سے پنڈال میں بھی حاضری صرف پاکستانی اہلکاروں کی ہی لگتی ہے

    بھارتی ریٹائرڈ میجر نے شیریں مزاری کے ان ریمارکس کو ملک دشمنی قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ پی ٹی آئی یہ رویہ انتہائی قابل شرم ہے اورمجھ جیسا شخص بھی اسے پاکستان کےخلاف سازش سمجھتا ہے