Baaghi TV

Author: News Editor

  • 2022 کرکٹ؛ گرین شرٹس کی کامیابیاں اورناکامیوں کا سال رہا

    2022 کرکٹ؛ گرین شرٹس کی کامیابیاں اورناکامیوں کا سال رہا

    لاہور: 2022 پاکستان کرکٹ کیلیے کئی سوال چھوڑ کر رخصت ہوا جب کہ گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں ساحل کے قریب پہنچ کر پیاسے رہ گئے۔

    برطانیہ کا سالِ نو کےآغازپر141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازات دینے کا اعلان:پاکستانی…

    پاکستان نے سال 2022میں 26ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے،14میں کامیابی حاصل کی، 12میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بڑی ٹیموں میں سے 8میچز انگلینڈ سے ہوئے، ان میں سے 5میں شکست ملی،نیوزی لینڈ سے 4مقابلوں میں صرف ایک فتح حاصل ہوسکی،یوں 12مقابلوں میں 8بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، بھارت سے 3میچز میں سے 2میں مات ہوئی،حیران کن طور پر سری لنکا نے دونوں میچز ہراے، زمبابوے جیسی کمزور ٹیم نے بھی زیر کیا۔

    سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

     

    ورلڈکپ میں گرین شرٹس گروپ مرحلے میں ناقص کارکردگی کے بعد دعاؤں سے سیمی فائنل میں پہنچے، نیوزی لینڈ کو زیر بھی کرلیا، مگر فائنل میں انگلینڈ نے شکست دیتے ہوئے وائٹ بال کرکٹ کے دونوں فارمیٹ میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا،اس سے قبل یو اے ای میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں بھی سری لنکا نے مات دے کر ٹائٹل کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، محمد رضوان 996 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر، بابر اعظم 735رنز بناکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم…

    بلند بانگ دعووں کے باوجود مجموعی طور پر تینوں فارمیٹ میں کارکردگی کے تسلسل کا فقدان رہا۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان نے 9 ٹیسٹ کھیلے اور صرف ایک ہی میچ سری لنکا میں جیتا،ہوم گراؤنڈ پر دونوں سیریز میں شکست ملی، آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-1 سے مات ہوئی، انگلینڈ نے تینوں ٹیسٹ ہرا کر پہلی بار پاکستان کو تاریخ میں ہوم سیریز میں کلین سوئپ کی خفت سے دوچار کیا، نیوزی لینڈ سے پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوچکا، دوسرا نئے سال میں کھیلا جائے گا۔

    طویل فارمیٹ کے میچز میں بابر اعظم 1184رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سب سے زیادہ 23وکٹیں ابرار احمد نے حاصل کیں،اسپنر نے صرف آخری 3میچز کھیلے۔

    ون ڈے کرکٹ میں پاکستان نے 3سیریز میں مجموعی طور پر 9میچز میں حصہ لیا،ے ان میں سے صرف ایک میں آسٹریلیا نے شکست دی، گرین شرٹس نے کینگروز کیخلاف سیریز 2-1سے جیتی،نیدر لینڈز اور ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کیا، ایک روزہ میچز میں بھی بابر اعظم 679رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، حارث رؤف اور وسیم جونیئر 15،15وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر ثابت ہوئے۔

  • پی سی بی کےچیف ایگزیکٹوآفیسر’’بچت مہم‘‘کی زد میں آگئے

    پی سی بی کےچیف ایگزیکٹوآفیسر’’بچت مہم‘‘کی زد میں آگئے

    کراچی: پی سی بی کے سی ای او بھی ’’بچت مہم‘‘ کی زد میں آگئے۔اطلاعات کے مطابق پی سی بی افسران کی بھاری تنخواہیں دیکھ کر مینجمنٹ کمیٹی کے ہوش اڑ گئے ہیں، ان کا خیال ہے کہ اگرشاہ خرچیوں پر قابو نہ پایا گیا توجلد خزانہ خالی ہو جائےگا،یہ بھی محسوس کیا گیا کہ بیشتر حکام کام سےزیادہ رقوم وصول کر رہے ہیں۔

    پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم…

    ذرائع نے بتایا کہ کئی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا کہ وہ تنخواہ میں 30 سے 40 فیصد کمی برداشت کریں یا گھر واپس چلے جائیں،انھیں فیصلے کیلیے ایک ہفتے کا وقت ملا ہے،یو اے ای سے آنے والے چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین بھی ان میں شامل ہیں۔

    بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل:اسمبلی میں نشستیں ایک سے…

    2014 کے پی سی بی آئین میں سی ای او کی گنجائش ہی موجود نہیں ہے،اسی لیے ویب سائٹ پر فیصل کا کوئی عہدہ ہی درج نہیں کیا گیا،ان کی ماہانہ تنخواہ 25 لاکھ 93 ہزار750 روپے ہے، فیصل کو 40 فیصد کٹوتی یا استعفے کا آپشن دے دیا گیا۔

    برطانیہ کا سالِ نو کےآغازپر141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازات دینے کا اعلان:پاکستانی…

    14 لاکھ 12 ہزار980 روپے ماہانہ پانے والے چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ بھی خطرے میں ہیں، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کی تنخواہ 14 لاکھ 72 ہزار 500 روپے ہے، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکر خان ماہانہ 9لاکھ 61 ہزار663 روپے وصول کرتے ہیں، ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر اینڈ ریئل اسٹیٹ ناصرحمید 9 لاکھ جبکہ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سمیع الحسن برنی 13 لاکھ 93 ہزار 999 روپے ماہانہ پاتے ہیں۔

    پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم…

    چیف میڈیکل آفیسر نجیب اللہ سومرو11لاکھ 77 ہزار 500 روپے ماہانہ تنخواہ حاصل کرتے ہیں، ان سب کو بھی کٹوتی یا گھر جانے کا آپشن دے دیا گیا، اگلے 7 سے 10 روز کے دوران پی سی بی میں کئی اہم تبدیلیاں ممکن ہیں،ذاکر خان 3اپریل کو 60 سال کے ہو کر ویسے ہی ریٹائر ہو جائیں گے لیکن انھیں بھی 3ماہ کی تنخواہ لے کر جانے کا کہہ دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا چند روز قبل ہی مستعفی ہو گئی تھیں، انھیں ماہانہ 9لاکھ 85 ہزار روپے دیے جاتے تھے۔

  • عون چوہدری کےانکشافات پرجسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا رد عمل سامنےآگیا

    عون چوہدری کےانکشافات پرجسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا رد عمل سامنےآگیا

    لاہور:عمران خان کے سابق قریبی ساتھی عون چوہدری کی جانب سے نجی ٹی وی میں جہانگیر ترین نااہلی کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عمران خان کے درمیان ہوئی گفتگو کے حوالے سے کیے گئے انکشافات پر ثاقب نثار کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

    سابق چیف جسٹس آف پاکستان ریٹائرڈ ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اعلیٰ ترین فوجی افسروں سمیت کسی میں یہ جرات نہیں تھی کہ کوئی رعایت حاصل کرنے کیلئے ان سے رابطہ کرے۔ثاقب نثارنے تحریری جواب میں کہا کہ عمران خان اپنے یا جہانگیر ترین کیلئے مجھ سے رابطہ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

    ریٹائرڈ چیف جسٹس ثاقب نثار کا اپنے تحریری جواب میں کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطا بندیال بھی ساتھ تھے جن کے کردار پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔

    واضح رہے کہ نجی ٹی وی  میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا تھا کہ ‘حلفاً کہتے ہیں کہ عمران خان نااہلی کیس میں عمران خان کے ڈاکیومنٹ پورے نہیں تھے، عمران خان کو صادق اور امین قرار دلوانے کیلئے بیلنسنگ ایکٹ کے طور پر جہانگیر ترین کو نااہل کیا گیا۔‘

    عون چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ’جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن آئی تو خود عمران خان نے اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو فون کیا کہ اسے مسترد کردیں اور جہانگیر ترین کو نااہل رہنے دیں‘۔

  • 2022 تلخ اور خوشگواریادوں کےساتھ غروب ہو گیا

    2022 تلخ اور خوشگواریادوں کےساتھ غروب ہو گیا

    لاہور:سال 2022 تلخ اور خوشگوار یادوں کے ساتھ ماضی کا حصہ بن چکا ہے اور دنیا امیدوں اورمثبت توقعات کے ساتھ 2023 میں داخل ہوچکی ہے۔سال 2022 کی تلخیاں اس قدرزیادہ محسوس ہورہی ہیں کہ شاید سال 2023 میں بھی محسوس کی جاسکیں ،ویسے بھی گزشتہ برس کے دوران عالمی سطح پر درپیش سب بڑے چیلنج کووڈ 19 کی شدت میں غیر معمولی کمی آئی اور دنیا نے سُکھ کا سانس لیا لیکن اس سال کا اختتام چین میں کورونا کے لاکھوں نئے مریضوں کی آمد کے ساتھ ہو رہا ہے جس کے باعث نئے سال پربھی فکر مندی اور تشویش کے سائے گہرے ہوتے نظرآرہے ہیں۔

    سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

    عالمی سطح پر ماہرین کے تجزئیے بھی نئے برس کے بارے میں زیادہ اُمید افزا نہیں ہے۔ روس یوکرین جنگ کے اثرات نے کووڈ 19 سے متاثرہ عالمی معیشت کو مزید دگرگوں کردیا، جس کے اثرات پاکستان پر بھی آئے۔

    برطانیہ کا سالِ نو کےآغازپر141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازات دینے کا اعلان:پاکستانی…

    ہمارا ملک موسی تغیرات کے مضر اثرات بھگنے والے ملکوں میں سرفہرست رہا اور اس کے ازالہ کی بات سامنے آئی۔ گزرے برس کا اختتام پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر کے ساتھ ہو رہا ہے اور لگتا ہے کہ اس برس بھی ہمیں قومی سطح پر بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم…

  • برطانیہ کا سالِ نو کےآغازپر141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازات دینے کا اعلان:پاکستانی بھی شامل

    برطانیہ کا سالِ نو کےآغازپر141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازات دینے کا اعلان:پاکستانی بھی شامل

    برطانیہ نے سالِ نو کے آغاز پر ملک اور عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے پر ایک پاکستانی سمیت 141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    برطانوی حکومت نے پاکستانی نژاد مسعود احمد کو نائٹ ہڈ کا اعزاز دیا ہے۔سینٹر فار ڈیولپمنٹ کے سربراہ اور آئی ایم ایف میں اعلیٰ ترین عہدوں پر ذمے داریاں نبھانے والے مسعود احمد پاکستان میں پیدا ہوئے اور بچپن بھی پاکستان میں گزارا۔مسعود احمد نے عالمی ترقی کیلئے کئی منصوبوں کا آغاز کیا، اقتصادی ترقی کیلئے ان کی خدمات کا عرصہ تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے پر محیط ہے۔

    سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

    ادھر اس سے پہلے دنیا کی طرف پاکستان میں بھی ایک اور برس بیت گیا ، ایک اور سال تمام ہوا، 12 بجتے ہی آسمان روشنیوں میں نہا گیا، ملک بھر میں جشن کا سماں۔تفصیلات کے مطابق نئے سال کا آغاز ہوتے ہی کراچی، لاہور اور اسلام سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرے کئے گئے۔

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ 2023 کو پاکستان کے عوام کیلئے امن، ترقی اورخوشحالی کا سال بنائے، نئے سال میں دہشتگردی اورانتہا پسندی سے مکمل نجات دلائیں گے، نئے سال کی آمد پر وطن کی خاطر جان دینے والوں قوم کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا سوشل میڈیا پوسٹ شیئرکرنے سے قبل اس کی تصدیق کا مشورہ

    سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف زرداری نے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہےآنے والا سال ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کا سال ہوگا، نئے سال کے موقع پر دعاؤں میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کو یاد رکھا جائے، انتہائی تکلیف دہ ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گرد حملے کر رہے ہیں، ہمارا وعدہ ہےدہشت گردوں کا صفایا کر کے دھرتی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ نئےسال میں تعمیر و ترقی کےعزم کے ساتھ داخل ہوں گے، امن، ترقی، خوشحالی اوراستحکام سال نو میں ہمارے اہداف ہوں گے، 2023 بلوچستان کے قدرتی وسائل کی ترقی کا سال ہوگا۔

    پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم…

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قوم کو نئے سال کی مبارک باد امید کرتا ہوں کہ نیا سال قوم کے لئے خوش حالی لائے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قوم نے کرونا وائرس کی وبا کا حوصلے کے ساتھ سامنا کیا اور ہم مشکل دور سے نکل آئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سالِ نو کے موقع پورے پاکستان خصوصی طورپر سندھ کے عوام کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ نئے سال میں سیلاب متاثرین کے دکھ کا احساس کر کے اُن کی بحالی کے لیے کام کرنا ہے، نیا سال خوشیوں ، جمہوری استحکام و معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا، نیا سال پاکستان کے لیے دہشت گردی سے پاک اور امن و محبت کا سال ہو گا۔

  • کراچی:میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب جوتا پھینک دیا گیا

    کراچی:میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب جوتا پھینک دیا گیا

    کراچی: میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک شہری نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر جوتا پھینک دیا۔کراچی سے ذرائع کے مطابق کراچی میں نمائش چورنگی پر سال نو کی آتش بازی کی تقریب میں شریک گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب میڈیا سے گفتگو کے دوران جوتا اچھالا گیا جو خوش قسمتی سے انھیں نہ لگ سکا اور وہ ان کے اوپر سے گزر گیا، اس دوران گورنر سندھ نے بات چیت کا عمل جاری رکھا۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کے ہمراہ خالد مقبول صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمٰن بھی موجود تھے، دریں اثنا گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے نمائش چورنگی پر سال نو کی خوشی میں منائے جانے والے جشن میں اس وقت بدمزدگی پیدا ہوگئی جب پولیس نے گورنر سندھ کی آمد سے قبل آتشبازی کے لیے لایا گیا سامان ضبط کرلیا۔

    گورنر سندھ کی نمائش چورنگی آمد اور ان کے پروٹول کے عملے کی جانب سے پولیس سے بات چیت کے بعد آتشبازی کا سامان واپس کر دیا گیا جس کے بعد نمائش چورنگی پر سال نو کی خوشی میں زبردست آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع تھی۔

  • سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

    سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

    کراچی :پاکستان میں بھی سالِ نو کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔کراچی کے ساحل سی ویو پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    سال نو کے موقع پر صدر، گارڈن، لائٹ ہاؤس، بورڈ آفس، فائیو اسٹار، حسین آباد اور عثمان آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔کراچی میں پولیس کی بھرپور انسدادی مہم کے باوجود سال نو کا استقبال شدید ہوائی فائرنگ اور زوردار پٹاخوں سے کیا گیا۔

    سال 2022 کے اختتام سے چند منٹ پہلے ہی شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور سال 2023 کا آغاز زبردست ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلہ گلہ کے ساتھ ہوا۔

    کراچی کے تفریحی مقام کلفٹن سی ویو، بحریہ ٹاؤن، عمار ٹاور، باغ ابن قاسم، مختلف ہوٹلوں، کلبوں اور دیگر مقامات پر سالِ نو کے استقبال کیلئے زبردست آتش بازی کی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ کلفٹن میں ساحل سمندر اور دو دریا پر شہریوں کی بڑی تعداد جشن منانے کے لیے پہنچی ہوئی تھی۔

    کراچی پولیس کی جانب سے سال نو کے موقع پر ممکنہ گڑبڑ سے بچنے اور امن و امان کی بحالی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور سینئر افسران کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن اور درجنوں افراد کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    نارتھ ناظم آباد کے ڈی چورنگی پر فائرنگ سے ایک اور نوجوان زخمی،زخمی کی شناخت 20 سالہ شاہمیر ولد خورشید عالم کے نام سے ہوئی، حسین آباد کراچی آئس کریم کے قریب ہوائی فائرنگ ہوئی ،اس فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا ہے،ایسے ہی زخمی کی شناخت نوید ولد شیر حسین کے نام سے ہوئی، ناظم آباد نیا گولیمار پر ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ،زخمی کی شناخت 36 سالہ بیدال ولد شاہ کے نام سے ہوئی، لیاقت آباد نمبر 4 پر ہوائی فائرنگ ایک شخص زخمی ہوئے ایسے ہی زخمی کی شناخت 35 سالہ عدیل ولد نثار کے نام سے ہوئی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کوچھیپا ایمبولینس کے زریعے ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔ زخمی ہونے والوں میں 1-صدر سن پیٹریک اسکول01 زخمی2-گارڈن عثمان آباد پنجوانی پلازہ 01زخمی3-لائٹ ہاؤس ٹھٹی کمپاؤنڈ01زخمی4-سول راجہ مینشن 01زخمی5-حسین آباد 01زخمی6-بورڈ آفس دلپسند 01 بچہ زخمی7-ناظم آباد پل 01زخمی 8-لیاقت آباد 4نمبر01زخمی9-فائیو اسٹار 01زخمی10-کھارادر 01زخمی11-کشمیر کالونی 01زخمی،سول ہسپتال04،جناح ہسپتال 02،اورعباسی ہسپتال میں اس وقت 05 زخمی آئے ہیں

  • سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا سوشل میڈیا پوسٹ شیئرکرنے سے قبل اس کی تصدیق کا مشورہ

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا سوشل میڈیا پوسٹ شیئرکرنے سے قبل اس کی تصدیق کا مشورہ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور افواہوں کی روک تھام کے لیے سرگرم ہوگئے ۔انتونیو گوتریس نے سوشل میڈیا پر کوئی بھی پیغام شیئر کرنے سے پہلے اس کی صداقت کی تصدیق کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ آن لائن پوسٹ غلط معلومات کو بہت دور تک اور وسیع پیمانے پر پھیلاسکتی ہے، ہم سب مضر مواد کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

     

    قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پوسٹ شیئر کرنے سے پہلے اپنے آپ سے یہ سوالات ضرور پوچھیں کہ یہ پوسٹ کس نے بنائی، اس کا ذریعہ کیا ہے، یہ کہاں سے آئی ہے، آپ اسے کیوں شیئر کر رہے ہیں اور یہ خبر یا پوسٹ پہلےکب چھپی یا شیئر ہوئی تھی؟

  • سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کو بڑی تباہی سے بچالیا

    سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کو بڑی تباہی سے بچالیا

    پشاور:محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن اور انٹیلی جنس ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کرکے ملک کو بڑی دہشتگردی سے بچالیا، مشترکہ کارروائی میں دہشت گرد خودکش جیکٹ سمیت پکڑا گیا۔

    خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی مردان ریجن اور انٹیلی جنس ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کرکے دہشت گرد تنظیم کے اہم کارندے عبدالکبیر ولد محمد خان کو گرفتار کرکے خود کش جیکٹ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

    فورسز نے مشترکہ کارروائی مہاجر کیمپ اکوڑہ ضلع نوشہرہ میں کی، دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    ادھر اس سے پہلے سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھے، علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں شہید سپاہی محمد وسیم کا تعلق خیرپور سے تھا۔

  • پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم شہبازشریف کا پیغام

    پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم شہبازشریف کا پیغام

    اسلام آباد: پاکستان میں بھی سالِ نو کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔دوسری جانب شہر کراچی میں پولیس کی بھرپور انسدادی مہم کے باوجود سال نو کا استقبال شدید ہوائی فائرنگ اور زوردار پٹاخوں سے کیا گیا۔

    سال 2022 کے اختتام سے چند منٹ پہلے ہی شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور سال 2023 کا آغاز زبردست ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلہ گلہ کے ساتھ ہوا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2023ء میں پاکستان کو معاشی و سیاسی استحکام اور سماجی بہتری کی منزل کی طرف لے کر جائیں گے، دعا ہے نیا سال کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔

    اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ 2022ء پاکستان کے لئے تلخ و شیریں ثابت ہوا، سیلاب کی تباہ کاریوں نے عوام کے مسائل اور تکالیف میں اضافہ کیا، سال 2023ء میں 3 کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کی زندگیوں میں اجالے کرنے کی سرتوڑ کوشش کریں گے، دعا ہے اللہ تعالیٰ 2023ء کے سال کو انسانیت کی فلاح و بہبود اور امن و خوش حالی کا باعث بنائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے نیا سال دہشت گردی، مہنگائی سے نجات کا سال ہو، عوام کی جان اور معاش کا تحفظ ہو، نئے سال میں دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت ہمہ جہت چیلنجز کا سامنا ہے، عہد کرتے ہیں کہ عوام کی زندگیوں کی تلخیاں کم کرنے اور حالات بہتر بنانے کے لئے دن رات کام کریں گے، نئے سال کو اپنے نوجوانوں کے لئے مواقع کا سال بنائیں گے۔

    شہباز شریف کا کا مزید کہنا تھا کہ نئے سال کو آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی پائیدار بنیاد بنانے کے لئے استعمال کرنا ہوگا، دعا ہے نیا سال مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو، نئے سال کے موقع پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سالِ نو کی خوشیاں منانے کیلئے عوام سے نمائش چورنگی پہنچنے کی اپیل کی ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ سب آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کیلئے آج رات نمائش چورنگی پہنچیں اور یوں نئے سال کی خوشیاں ہم سب مل کر ساتھ منائیں گے۔

    کراچی کے تفریحی مقام کلفٹن سی ویو، بحریہ ٹاؤن، عمار ٹاور، باغ ابن قاسم، مختلف ہوٹلوں، کلبوں اور دیگر مقامات پر سالِ نو کے استقبال کیلئے زبردست آتش بازی کی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ کلفٹن میں ساحل سمندر اور دو دریا پر شہریوں کی بڑی تعداد جشن منانے کے لیے پہنچی ہوئی تھی۔

    کراچی پولیس کی جانب سے سال نو کے موقع پر ممکنہ گڑبڑ سے بچنے اور امن و امان کی بحالی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور سینئر افسران کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن اور درجنوں افراد کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔