Baaghi TV

Author: News Editor

  • معیشت کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں

    معیشت کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں

    اسلام آباد:معیشت کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معیشت کو سدھارنے کے مشن پر طویل مشاورت کی گئی، اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کو بریفنگ بھی دی۔

    بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کیلئے بولی پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے:انوراگ ٹھاکر

    وزیرخزانہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات کو رد کر دیا، اور چند ہفتوں میں معاشی حالت بہتر ہونے کا یقین دلایا۔

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے438 رنز: نیوزی لینڈ نے بغیر نقصان 165 رنز بنالیے

    اجلاس کے شرکاء نے ملک کے ڈیفالٹ کرنے کے بیانیہ کو دشمن کا ایجنڈا قرار دیا، اور تحریک انصاف کی قیادت کے بیانات کا جائزہ بھی لیا گیا، جس کے بعد شرکاء نے غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز بھی دی، اور سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سفارش کی۔

    سال 2022 کے ایمرجنگ کرکٹرز کے ناموں کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی پیر کو ہونے والے دوسرے اجلاس میں ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی، اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔قومی سلامتی کمیٹی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں دہشت گردوں کے خاتمے کيلئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

  • 2022؛پاکستان کےلیےمعاشی لحاظ سے10برسوں میں سب سےبھاری سال ثابت ہوا

    2022؛پاکستان کےلیےمعاشی لحاظ سے10برسوں میں سب سےبھاری سال ثابت ہوا

    لاہور:پاکستان کی معیشت اب بہت مشکل صورتحال سے دوچارہےاوریہ صورتحال بہتر ہونے کی بجائے بگڑتی جارہی ہے،2022 پاکستانی معیشت کے لئے انتہائی مشکل سال رہا جس میں نہ صرف پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے نئے ریکارڈ قائم کئے بلکہ مہنگائی،اسٹیٹ بینک کی شرح سود میں اضافے کے لحاظ سے بھی یہ سال پچھلے10 سالوں میں سب سے مہنگا سال ثابت ہوا۔

    2013 سے 2022 تک کے 10سالوں کا جائزہ لیا جائے تو 2019میں ڈالر کی قدر میں سب سے زیادہ 18.7 فیصد اضافہ ہوا تھا لیکن 2022 میں ڈالر کی قدر میں 20.2 فی صد اضافہ ہوگیا یعنی پچھلے دس سال میں کسی بھی سال میں ڈالر کی قدر میں اتنا اضافہ نہیں ہوا۔

    اسی طرح 2022میں مہنگائی کی شرح 19.29فیصدرہی جب کہ پچھلے 10سال میں سالانہ مہنگائی کی شرح 10فیصد تک بھی کبھی نہیں پہنچی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی اس سال شرح سود میں 6.26 فیصد اضافہ کیا گیا اس سے پہلے 2019 میں شرح سود میں 10 فیصد کا سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالات معمول پرآ گئے

    عارف حبیب سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر بھی سال2022میں 11.4ارب ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جو سال2013کے بعد کم ترین ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔2022میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 51فیصد کمی آئی ہے کسی بھی ایک سال میں اس قدر بڑی کمی کی پچھلے سالوں میں نظیر نہیں ملتی۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر 2021کے مقابلے میں کم رہی لیکن اسے پچھلے 8 سال کے مقابلے میں زیادہ رہی۔

    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

    غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم بھی پچھلے 10سال میں سب سے کم رہا جب کہ مجموعی طور پر سال بھر میں 50 ہزار ارب روپے سے زائد قرضے لئے گئے جو پچھلے 10میں کسی بھی سال میں سب سے زیادہ لئے گئے قرضے ہیں، بجٹ خسارہ بھی4697 ارب رہا جو 10سال کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ ہے۔

    بعض میکرو اکنامک اشاریوں کے لحاظ سے 2022 بہتربھی رہا جیسے برآمدات کا حجم 29.3ارب ڈالر رہا جو پچھلے 10سال کا سب سے زیادہ برآمدی حجم ہے۔درآمدات 60.9 ارب ڈالر کی ہوئی جو زیادہ ہے لیکن 2021کے 66.6 ارب ڈالر سے کم ہے۔

    بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کیلئے بولی پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے:انوراگ ٹھاکر

    تجارتی خسارہ بھی 2019سے کم لیکن اس سے پچھلے برسوں کے مقابلے میں زیادہ رہا۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی 11.4 ارب ڈالر رہا جو 2018، 2019 اور 2021کے مقابلے میں کم ہے لیکن اگر باقی برسوں سے موازنہ کیا جائے تو زیادہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ ہے۔

  • رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل توبیٹے نےعلیحدگی اختیارکرلی

    رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل توبیٹے نےعلیحدگی اختیارکرلی

    ریاض:اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر نے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں رونالڈو ٹیم کی جرسی پکڑے ہوئے ہیں۔

    النصر نے رونالڈو کی تصویر کے ساتھ ہی لکھا ہے کہ ایک نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے، یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جو ناصرف ہمارے کلب بلکہ ہماری لیگ، ہماری قوم اور آنے والی نسلوں، لڑکے اور لڑکیوں کو بھی مزید کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دے گا۔

    معاہدے کے مطابق 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈو جون 2025 تک النصر کلب کی جانب سے میدان میں اتریں گے جب کہ دہائی کے آخر تک کلب کے برانڈ امبیسیڈر کے فرائض سر انجام ساتھ کھیلنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    النصر کلب اور رونالڈو کے درمیان معاہدے کی سالانہ مالیت 20 کروڑ ڈالر کے قریب بتائی جارہی ہے۔رونالڈو نے 2009 سے 2018 تک ریئل میڈرڈ کے لیے کھیلتے ہوئے کلب کو 2 لا لیگا ٹائٹلز، 2 ہسپانوی کپ، 4 چیمپئنز لیگ ٹائٹل، اور تین کلب ورلڈ کپ جتوائے ہیں۔

    پی سی بی میں کمان کی تبدیلی؛ عامر جلد ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں، ذرائع

    دوسری طرف اس سے پہلے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ان کےصاحبزادے رونالڈو جونیئر نے بھی انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے اپنی راہیں جدا کر لیں ۔

    فیفا ورلڈ‌کپ: لیونل میسی کے کمرے کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

     

     

    کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران مانچسٹر کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے مینجر کے لئے کوئی عزت نہیں ، اس فیصلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹ بال کلب سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جبکہ رونالڈو کے بیٹے اسی کلب سے تربیت لے رہے تھے مگر اب رونالڈو جونیئر نے بھی کلب کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔

    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

    یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ رونالدو جونیئر نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی اکیڈمی کو جوائن کرلیا ہے۔ رونالڈو جونیئر ریال میڈرڈ کی انڈر 14 لیول کی ٹیم کے 20 مقابلوں میں شرکت کر کے 50 گول کر چکے ہیں ۔

  • پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالات معمول پرآ گئے

    پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالات معمول پرآ گئے

    گوادر: پاکستانی میڈیا کے مطابق گوادر کے مختلف علاقوں میں بازار کھل گئے ہیں اور حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ گوادر کے ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی دستوں نے عوام کے تعاون سے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ اقدامات انجام دیئے ہیں۔

    اس رپورٹ کے مطابق کارو باری مراکز دوبارہ کھل گئے ہیں اور بندرگاہی نیز شہری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق گوادر کے، کسی بھی علاقے سے سنیچر کو ہڑتال اور احتجاجی دھرنے اور مظاہرے کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ اسی کے ساتھ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ شہر گوادر میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور لوگ گھروں ‎سے نکلنے سے گریز کر رہے ہیں ۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے ساحلی علاقے گوادر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود حق دو تحریک کے احتجاجی مظاہروں کے دوران گزشتہ چار دن میں مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات بھی رونما ہوئے ۔ بتایاگیا ہے کہ گوادر میں اب تک سو سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ ضیااللہ لانگو نے خبردار کیا ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے الزام لگایا کہ پر تشدد مظاہرے کرنے والوں اور خواتین سے انسانی ڈھال کے طور پر کام لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    دوسری طرف گوادر کو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت اللہ نے پولیس اور انتظامیہ پر طاقت کے استعمال سے مظاہرین کی سرکوبی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم موٹروے اور اورینج لائن نہیں بلکہ اپنے بنیادی حقوق جیسے پانی بجلی اور نوکریوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم کئے جانے تک مظاہرے جاری رہیں گے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ اپنے سبھی گرفتار ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

  • برطانیہ:آفات اوربحرانوں کی زد میں:کورونا کےبعداسٹریپٹوکوکس اے کےانفیکشن سےاموات میں تیزی آگئی

    برطانیہ:آفات اوربحرانوں کی زد میں:کورونا کےبعداسٹریپٹوکوکس اے کےانفیکشن سےاموات میں تیزی آگئی

    لندن:برطانیہ میں اب تک درجنوں شہری ایک جراثیمی انفیکشن کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق برطانوی ہیلتھ سیکورٹی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ یہ ہلاکتیں جن کی تعداد ایک سو بائیس بتائی گئی ہے،اسٹریپٹوکوکس اے بیکٹیریا کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے تیس کی عمر اٹھارہ سال سے کم بتائی جا رہی ہے۔

    ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    رپورٹ کے مطابق، اسٹریپٹوکوکس اے بیکٹیریا نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چار سے زائد بچوں کی بھی جان لے لی ہے۔

    راولپنڈی سے مالدیپ بھیجی جانیوالی کرکٹ بالز سے ہیروئن برآمد

    قابل ذکر ہے کہ اسٹریپٹوکوکس اے بیکٹیریا غلاظت اور نجاست کو براہ راست چھونے سے پھیلتی ہے اور اس کے علائم پہلے مرحلے میں بخار اور گلے میں درد کی شکل میں سامنے آتے ہیں ۔ اگر اینٹی بایوٹک سے اس کا علاج نہ ہو تو انفیکشن خون میں داخل اور جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔

    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام

    برطانیہ کے محکمہ صحت کے حکام نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین مہینے کے دوران اسکارلیٹ بخار کے تقریبا چونتیس ہزار معاملات بھی سامنے آئے ہیں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اینٹی بایوٹک، بالخصوص پینی سلین کی قلت کے نتیجے میں رواں سال کے دوران درجنوں برطانوی بچے بھی موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

  • إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ:رہنما تحریک انصاف سردار جعفر خان لغاری وفات پا گئے

    إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ:رہنما تحریک انصاف سردار جعفر خان لغاری وفات پا گئے

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور بزرگ سیاستدان سردار جعفر خان لغاری دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق سردار جعفر خان لغاری کا انتقال صبح 8 بجے ہوا، وہ طویل عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سردار جعفر خان لغاری طویل عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور انہوں نے علاج معالجے میں بھی بہتر سے بہتر کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے

     

    سردار جعفر خان لغاری کا شمار سینیئر ترین ارکان قومی اسمبلی میں ہوتا تھا، سال 2002 میں وہ حلقہ این اے 174 راجن پور ون سے قومی اتحاد کے امیدوار کے طور پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

     

    سال 2008 میں بھی حلقہ این اے 174 (راجن پور) سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے، انہوں نے سردار نصراللہ خان دریشک کو شکست دی تھی۔

     

    سال 2013 کے عام انتخابات میں حلقہ NA-174 (راجن پور-I) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے،سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے منتخب ایم این اے تھے بعد ازاں 2018 میں نون لیگ کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔مرحوم کی نمازہ جنازہ 24 گلبرگ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

  • پاکستانی ایئرپورٹس برائےفروخت:ملک کی سلامتی داوپرلگادی گئی:ایسانہیں ہونےدیں گے:عمران اسلم خان

    پاکستانی ایئرپورٹس برائےفروخت:ملک کی سلامتی داوپرلگادی گئی:ایسانہیں ہونےدیں گے:عمران اسلم خان

    لاہور:پاکستانی ایئرپورٹس برائےفروخت:حکومت نےتوملک کی سلامتی داوپرلگادی:ایسا نہیں ہونے دیں گے:اطلاعات کے مطابق حکومت کی طرف سے کراچی لاہور اسلام آباد ایرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ یعنی کسی دوسرے ملک کو بیچنے کے حوالےسے جو قانون سازی کی ہے ، پاکستان کی ایوی ایشن برادری نے اسے ملک کی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک قراردیا ہے ،

    پاکستان کے ساتھ کیا ہورہا ہے اور ایسا کرنے والے کون ہیں ، اس حوالے سے سرپرست اعلی ایئرکرافٹ آپریٹرز اینڈ اونرز ایسوسی ایشن عمران اسلم خان نےحکومت کے اس فیصلے کو انتہائی خطرناک قراردیتے ہوئے اسے قوم کے ساتھ ایک بہت بڑے دھوکے اور فریب سے تعبیرکیا ہے ، ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کو توبرائے فروخت رکھ دیا گیا ہے ، کیا یہ وقت بھی اس قوم نے دیکھنا تھا کہ پاکستان کی حساس اور قومی سلامتی سے مشروط اہم تنصیبات اور ادارے ہی فروخت کردیئے جائیں

     

     

    پاکستان ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کے اس فیصلے کی بھرپورانداز سے مخالفت کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مزاحمت کرنے کا اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کو برائے فروخت نہیں ہونے دیں‌گے ، یہ کیا طریقہ ہے کہ حکمران اپنی نااہلی چھپانے کےلیے اب وطن پاک کی حساس تنصیبات کے سودے کرنے پر تلے ہوئے ہیں

    سرپرست ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن عمران اسلم خان نے کہا کہ وہ تو اس ملک کی سلامتی کو داوپرنہیں لگنے دیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے اور وطن پاک کےساتھ ہونے والی ان زیادتیوں کے خلاف بند باندھنے کی کوشش بھی کریں‌ گے ،عمران اسلم خان کا کہنا تھاکہ ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ و فروخت کے فیصلے کے خلاف عدالت جارہے ہیں

     

    ایرپورٹس کی فروخت کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے عمران اسلم خان سرپرست اعلٰی ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہاہےکہ حکومت کا یہ فیصلہ قوم بالخصوص آئندہ آنے والی نسلوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے جس کا ازالہ نہیں کیاجاسکتا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی سے متعلق ادارے بھی حکومت کے اس فیصلے کا نوٹس لیں اور سب سے پہلے اس ملک کی سلامتی کا سوچیں

    عمران اسلم خان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی سلامتی کو داو پر لگا دیا گیا ہے،انکا یہ بھی کہنا تھاکہ ملک پاک کے حالات پہلے ہی بہت ابتر ہیں ان حالات میں ایئرپورٹس کو فروخت کردینا کون سی عقلمندی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ایرپورٹس ملکی معیشت اور سیکورٹی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،

     

    عمران اسلم خان نے کہا ہے کہ ایوی ایشن کمیونٹی قطر حکومت اور انویسٹمنٹ گروپ کو بھی خبردار کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے حساس معاملات سے دور رہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کا کہنا تھاکہ وہ ایرپورٹ آئوٹ سورسنگ کے حکومتی فیصلے کو عدالتوں میں چیلنج کرینگے ، عمران اسلم خان نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان کے قومی اثاثوں کو فروخت نہیں ہونے دیں گے ، بھرپورمزاحمت کریں گے ، پاکستان برائے فروخت کا راستہ روکیں گے ، حکمرانوں کی ملک دشمنی کے خلاف آہنی دیوار بنیں گے لیکن اس وطن پاک اور اس کے قومی اداروں پرآنچ نہیں آنے دیں گے

  • مودی کے دورحکومت میں مسلمانوں کا استحصال اورقتل عام جاری ہے،کوئی روک سکتا ہے توروک لے:رعنا ایوب

    مودی کے دورحکومت میں مسلمانوں کا استحصال اورقتل عام جاری ہے،کوئی روک سکتا ہے توروک لے:رعنا ایوب

    واشنگٹن:مودی کے دورحکومت میں مسلمانوں کا استحصال اورقتل عام جاری ہے،کوئی روک سکتا ہے توروک لے،بھارتی صحافی خاتون رعنا ایوب نے واشنگٹن میں بہترین پرفارمنس ایوارڈ وصول کرتے وقت بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کوبے نقاب کیا

    رعنا ایوب واشنگٹن میں اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہ حال ایسے صحافیوں سے بھرا ہوا ہے جو میری بات کو سمجھیں گے،میں مودی کے ظلم سے تنگ آکربھارت چھوڑ کرآئی ہوں‌، میرے ایک ساتھی کےساتھ جو ظلم ہوا سب جانتے ہیں ، مگرآج میں آپ سب کے سامنے بھارت میں ہونے والے مظالم کی تصویرضرور پیش کروں گی، میں واشنگٹن پوسٹ کی بھی مشکور ہیں جس نے مجھے آج عزت سےنوازا

    رعنا ایوب کہتی ہیں کہ میں یہ ایوارڈ ایک ایسے شخص کو وقف کرنا چاہوں گی جو ہمارے درمیان نہیں ہے، اس کا نام شیریں ابو اخلیہ ہے، جسے سچ بولنے کی پاداش میں قتل کیا گیا ہے

    رعنا ایوب نے واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بنیادی طور پرہندوستان سے ہوں ، اس ہندوسان سے جہاں ایک ارب تیس کروڑ انسان بستے ہیں اور وہاں بائیس کروڑ سے زائد مسلمان بھی آباد ہیں مگرمسلمانوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جارہا

    رعنا ایوب کا کہنا تھاکہ جو کوئی بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کو بے نقاب کرتا ہے تو پھر اس کو قتل کردیا جاتا ہے اورراستےسے ہٹا دیا جاتا ہے، شاید میں بھی ان میں سے ایک ہوں جواس خوف کی وجہ سے بھارت چھوڑ کرآج امریکہ میں ماری ماری پھرتی ہوں اور کسی پناہ کی تلاش میں ہوں

    ایم بی ایس کو سفر کے دوران دی گئی استثنیٰ کے بارے میں سوال کیا گیا اور انہوں نے نریندر مودی کی مثال دی کہ انہیں بھی اسی طرح کا استثنیٰ دیا گیا تھا۔ لہذا، انہوں نے ایک طرح سے میرا کام کیا، ایم بی ایس کا نریندر مودی سے موازنہ کر کے۔

    واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رعنا ایوب نےکہا کہ جس آدمی کو آپ بین الاقوامی میگزین کے سرورق پر لگاتے ہیں، وہ ایک ایسا آدمی ہے جس کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ 2002 میں جب مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو دو دن کے عرصے میں ایک ہزار مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا اور ہم نے کبھی اسے مذاق کے طور پر سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ شخص وزیر اعظم بن جائے گا۔ اتنا تو تھا کہ امریکہ اسے امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا اور اب آپ اسے دیکھیں، اس نے ابھی G-20 کی صدارت سنبھالی ہے۔ ایک قاتل اور پھر اس کی اتنی پذیرائی اس کا ذمہ دار امریکہ ہے

    رعنا ایوب نے کہا کہ اگر میں مودی کے مظالم پر آواز بلند کروں تومیں محب وطن نہیں اور پھر مجھ جیسی خاتون کو اپنا گھربارچھوڑنا پڑتا ہے ،

    رعنا ایوب کہتی ہیں کہ فوری طور پر سننے کی ضرورت ہے. یہ صرف مسلمانوں کی اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی کہانی نہیں ہے، یہ ہندوستان کی کہانی ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت فاشزم کی حالت میں پھسل رہی ہے۔ ہندوستان کے وزیر داخلہ، امیت شاہ بدقسمتی سے اور خوش قسمتی سے، میں نے 2010 میں اپنی تحقیقات کے ساتھ اس کے کال ریکارڈ شائع کیے تو انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔ میں تقریباً 25 سال کی تھی میرے اوپر8 خفیہ کیمرے بھی نصب کیے گئے تھے یہ ہے دنیا کی بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت جس کی کرتوتوں سے ہرکوئی حیران ہے

    کیا دنیا اس بات کا نوٹس نہیں لے گی ، کیا دنیا مودی کے مظالم کو توسیع دینا چاہتی ہے، ایسانہیں ہونا چاہیے اگرآج آپ میرے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو بھارت میں مسلمانوں کو کچل دیاجائے گا، میں نے حق کا ساتھ دیا تو مجھے مارنے کی کوشش کی گئی ، میرے سے منسوب غلط قسم کامواد شیئر کیا گیا، لیکن آخر کب تک ، دنیا مودی کے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں صحافیوں کے‌خلاف مودی حکومت کے مظالم کا نوٹس لے اور سخت پابندیاں عائد کرے

  • حکومت کی سکیورٹی فراہمی سےمعذرت،اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں: ذرائع

    حکومت کی سکیورٹی فراہمی سےمعذرت،اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں: ذرائع

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کرلی اورٹرانسپورٹ و دیگر انتظامات نہ ہونے پر بلدیاتی انتخابات کا کل انعقاد ممکن نہیں۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عدالتی فیصلے پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، انتخابات کیلئے پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ عملے کا انتظام نہیں ہوسکا۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے بھی سکیورٹی کی فراہمی کیلئے معذرت کرلی ہے، ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات بھی اتنے کم وقت میں ممکن نہ ہوسکے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ مواد کی ترسیل بھی اتنے کم وقت میں ممکن نہیں، جلد بازی میں الیکشن سے شفافیت پر سوالات اٹھ جائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھی الیکشن کمیشن سے واپس روانہ ہوگئے۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 31دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

    وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ و دیگر انتظامات نہ ہونے پر بلدیاتی انتخابات کا کل انعقاد ممکن نہیں۔

    دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر ایف ڈی ای اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی، شہر بھر کے پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہونے والے عملے سے رابطوں کا آغاز کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بیشتر پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف، سکول کالجز اور سرکاری یونیورسٹیوں کے ملازم ہیں، تعلیمی اداروں کی تعطیلات کے باعث پولنگ سٹاف شہر میں ہے بھی یا نہیں رابطے جاری ہیں۔

  • اسلام آباد کےعوام کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپورشرکت کریں:عمران خان

    اسلام آباد کےعوام کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپورشرکت کریں:عمران خان

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے تاکید کی ہے کہ اسلام آباد کے عوام کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کریں۔

    سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے عدالتی حکم پر اسلام آباد کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

     

    انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اسلام آباد کے عوام ووٹ کے ذریعے اپنی مقامی حکومت منتخب کر پائیں گے، ملک کی بدقسمتی ہے کہ ملک پر مسلط کرپٹ ٹولے کے ساتھ الیکشن کمیشن بھی ملا ہوا ہے، الیکشن کمیشن ہمیشہ ان چوروں کی حمایت کر کے جمہوریت کے خلاف فیصلے کرتا ہے، اللہ کا کرم ہے کہ معززعدالتیں ہمیشہ الیکشن کمیشن کے غیر قانونی فیصلوں کو مسترد کر دیتی ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ یہ کرپٹ ٹولہ عوام سے خوفزدہ ہے، ہمیشہ انتخابات سے راہِ فرار اختیار کرتا ہے، چوروں کی کوشش صرف اور صرف ملک پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کی ہے، ملک پر قبضہ مسلط رکھنے کے لئے یہ ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کے پیسے سے ضمیروں کی منڈیاں لگاتے ہیں، اس مافیا کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا، عوام ان کو بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔

     

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے عوام کو خصوصی تاکید کرتا ہوں کہ آپ نے کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنی ہے، مجھے امید ہے ان شاء اللہ اسلام آباد کے عوام اس کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے۔