Baaghi TV

Author: Regional News

  • کم عمربچوں کوسگریٹ کی فروخت کا معاملہ

    کم عمربچوں کوسگریٹ کی فروخت کا معاملہ

    معاملہضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کھلے اورکم عمربچوں کوسگریٹ کی فروخت کے حوالہ سے آگاہی مہم کاآغاز

    ہری پور۔ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کھلے اورکم عمربچوں کوسگریٹ کی فروخت کے حوالہ سے آگاہی مہم کاآغازکردیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمسرت زمان نے نمائندہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ مین بازارہری پورمیں 18سال سے کم عمربچوں کوسگریٹ کی فروخت کے حوالے سے دکانداروں کوضروری ہدایات جاری کیں۔اْنھوں نے بتایاکہ اگر کوئی دوکاندارکم عمربچوں کویاحکومت کے جاری کردہ پیکٹ پرلوگوکے علاوہ سگریٹ کی فروخت میں پایاگیاتواْس پربھاری جرمانے عائدکیے جائیں گے بعدازاں دکانداروں میں نمایاں جگہوں پرآویزاں کرنے کے لئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

  • غیرت کے نام پر  بہن کو قتل کرنے والا بھائی گرفتار

    غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والا بھائی گرفتار

    گلگت پولیس نے غیرت کے نام پر سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے بھائی کو گرفتار لیا۔ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن کے حکم پر ایس ایچ او جگلوٹ کی سربراہی میں ملزم کو اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیاگیا اور ملزم کے خلاف تھانہ جگلوٹ میں مقدمہ نمبر درج کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ملزم ناصر ولی ولد حاجی دار سکنہ تانگیر ضلع دیامر حال مقیم جگلوٹ نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کو پستول سے فائر کرکے قتل کیا ہے۔ایس ایس پی گلگت راجہ مرزہ حسن صاحب نے ایس ایچ او جگلوٹ و عملہ کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور بہترین کاروائی پر کارکردگی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • جاوید ہاشمی کی انتہائی دلی خواہش جو پوری نہ ہوسکی

    جاوید ہاشمی کی انتہائی دلی خواہش جو پوری نہ ہوسکی

    ملتان۔ (APP) سینئر سیاست دان اور سابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنی منزل کے قریب ہیں۔ میری دلی خواہش تھی کہ میں کشمیریوں کی جدوجہد میں عملی حصہ لوں اور کشمیر کے محاذ پر جام شہادت نوش کروں۔میری یہ خواہش تو پوری نہیں ہوسکی لیکن مجھے یقین ہے کہ آزادی کشمیر کا خواب میں اپنی زندگی میں پورا ہوتا دیکھوں گا۔کشمیریوں کو آزادی ضرورملے گی اوران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ APP سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر1947وہ دن ہے جب ہندوستان کی فوج نے کشمیر پر قبضہ کیا۔اس کے بعد 5اگست2019کو کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کردی گئی۔ آرٹیکل 370کے تحت شیخ عبداللہ نے ایک معاہدے کے تحت بھارت کو کشمیر میں اپنا پرچم لہرانے کی اجازت دی تھی اورنیشنل کانگریس بھارت کے ساتھ کھڑی تھی۔اب یہ رشتہ بھی ٹوٹ چکا ہے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیر سے زیادہ مضبوط کوئی اور مقدمہ نہیں ہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے کشمیریوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کرتے رہے۔کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے خون کی ندیاں بہادیں۔میں سلام پیش کرتا ہوں مقبول بٹ اور برہان وانی جیسے کشمیری نوجوانوں کو جنہوں نے اپنی جانیں قربان کرکے یہ مسئلہ دوبارہ زندہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جب بھی سیاسی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے یہ مسئلہ پس پشت چلا جاتا ہے۔پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر جتنی یکسو ہے کسی اور مسئلے پر نہیں اور مجھے اسی لئے یقین ہے کہ میں اپنی زندگی میں کشمیریوں کی آزادی ضرور دیکھوں گا۔

  • انجمن تاجران پاکستان کے صدر کا حکومت سے مطالبہ

    انجمن تاجران پاکستان کے صدر کا حکومت سے مطالبہ

    حکومت حفیظ سنٹر لا ہور کے تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے تمام مراحل کا بیک وقت آغاز کرے‘ آل پاکستان انجمن تاجران

    اسلام آباد۔آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہاہے کہ حفیظ سنٹر کے متاثرہ تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے پیچیدگیوں کو دور کر کے تمام مراحل کا بیک وقت آغاز کیا جائے۔بدھ کویہاں جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آتشزدگی سے صرف تاجر ہی نہیں بلکہ دکانوں پرکام کرنے والے سینکڑوں ملازمین بھی بیروزگار ہو گئے ہیں، حکومت متاثرہ تاجروں اور ملازمین کیلئے امدادی پیکج سے فوری طور پر کچھ فنڈز جاری کرے انہوں نے کہا ک اگر ذمہ دار ادارے حفیظ سنٹر میں آگ سے بچا? کیلئے پیشگی اقدامات کا جائزہ لیتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ انار کلی سمیت دیگر بازاروں اور تجارتی مراکز میں بجلی کی بے ہنگم اورلٹکی ہوئی تاریں ایسے ہی کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں لیکن مطالبات کے باوجود اس پر توجہ نہیں دی جارہی۔ تجاوزات کا مسئلہ بھی جوں کا توں ہے اور حادثات کے بعد یہی تجاوزات امدادی سر گرمیوں میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر سمیت تمام تاجر تنظیموں نے حفیظ سنٹر کے تاجروں کیلئے آواز اٹھائی ہے۔

  • تاجر انجمن تاجران کے خلاف میدان میں

    تاجر انجمن تاجران کے خلاف میدان میں

    سرگودھا میں ہڑتال کی کال کو تاجروں نے مسترد کردیا
    سرگودھا میں انتظامیہ کی جانب سے ریل بازار میں سیل کی جانیوالی دکانوں کیخلاف ہڑتال کی کال کو تاجروں نے مسترد کردیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کو کسی طور بھی معاف نہیں کیا جائیگا۔دکاندار گوداموں میں سٹاک کیا گیا مال مارکیٹ میں لائیں اور سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں ایسا نہ کرنیوالے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی دوسری طرف ریل بازار کے تاجروں کی جانب سے آج دی جانیوالی ہڑتال کی کال کو تاجروں نے مسترد کردیا ہے۔

  • شہید پولیس اہلکارپورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

    شہید پولیس اہلکارپورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

    جمرود ٹیڈی بازار میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار معمورخان کوپورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کے دستے نے شہید اہلکار کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ نماز جنازہ میں پولیس حکام واہلکاروں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

  • سرچ آپریشن میں پولیس نے 18 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا

    سرچ آپریشن میں پولیس نے 18 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا

    کوہاٹ پولیس کی کاروائی،18مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

    پشاور۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کی نگرانی میں تھانہ گمبٹ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ہوا۔ انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کا انعقاد گمبٹ کے نواحی گاؤں ناکبند میں کیاگیا۔ سرچ آپریشن کی کاروائی میں 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ زیر حراست مشتبہ افراد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمدکیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ٹارگٹ گھروں اور جرائم پیشہ افراد کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔آپریشن میں پولیس وایلیٹ فورس، خواتین پولیس، بی ڈی ایس، سراغ رساں کتوں اوربکتر بندگاڑیوں نے حصہ لیا۔تلاشی آپریشن میں 2 بندوق، 5 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمدہوئے جبکہ مشتبہ افراد کو چھان بین کیلئے تھانہ گمبٹ منتقل کردیاگیا۔

  • مکروہ جرم میں ملوث ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    مکروہ جرم میں ملوث ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    تھانہ ڈگر پولیس کی کامیاب کاروائی، قماربازی کی محفل پر چھاپہ، ملزمان گرفتار

    پشاور۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سہیل خالد کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں ہدایت پر ایس ڈی پی او ڈگر ناصر خان کی سربراہی میں انور سعید خان ایس ایچ او تھانہ ڈگر نے جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گاؤں ایلئی میں قمار بازی کی محفل سجی ہے پولیس نفری نے قماربازی کی محفل پر چھاپہ مار کر 04 ملزمان جمیل الرحمان، لعل زادہ، شیرین باچا اور بخت زادہ ساکنان ایلئی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے جبکہ داؤ پر لگی 47000 ہزار روپے برآمد کرلیے۔

  • بنوں سے مولانا فضل الرحمن کے لیے بری خبر

    بنوں سے مولانا فضل الرحمن کے لیے بری خبر

    بنوں، اہم خاندان جمعیت علماء اسلام کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

    پشاور۔ ممش خیل بنوں میں اہم خاندان جمعیت علماہ اسلام کو چھوڑ کر ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے’ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے حاجی نوشیر خان ‘ اکرام خان ‘ماسٹر شاہ خیاص ‘ اصغر خان اور دیگر مشران کو پارٹی مفلر پہناکر تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

  • صوبائی صدر نے متحدہ محاذاساتذہ خیبرپختونخواکی تمام تںطیمیں تحلیل کردیں

    صوبائی صدر نے متحدہ محاذاساتذہ خیبرپختونخواکی تمام تںطیمیں تحلیل کردیں

    متحدہ محاذاساتذہ خیبرپختونخواکی تمام ضلعی تحصیل ڈویڑنل تنظیمیں تحلیل کردی گیئں ہیں۔ صوبہ خیبرپختونخواکے اساتذہ کی رجسٹرڈتنظیم متحدہ محاذاساتذہ کے صوبائی چیئرمین حاجی عبدالمناف خان نے تمام ضلعی تحصیل وڈویڑنل تنظیمیں فوری طور پر تحلیل کرتے ہوئے مختلف اضلاع کے لیے ضلعی کنوینئرزمقررکردیئے ہیں جوکہ ایک ماہ کے اندررکنیت سازی مکمل کرکے بذریعہ الیکشن نئی کابینہ تشکیل دیں گے صوبائی چیئرمین حاجی عبدالمناف خان نے ملک محمداشفاق گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول نمبر1کوضلع ہری پورکیلئے کنوینئرجبکہ راجہ لیاقت زمان وملک اکثرکومعاون مقررکیا، ضلع ایبٹ آباد کے لئے حاجی عبدالسلام کوضلعی کنوینئرجبکہ آخوند زادہ ضیاء الرحمن اورکاشف الرحمن کو معاون مقررکر دیاہے حاجی عبدالمناف خان نے مردوخواتین اساتذہ کرام سے اپیل کی کہ وہ اساتذہ کی رجسٹرڈتنظیم متحدہ محاذاساتذہ کی رکنیت حاصل کریں کیونکہ متحدہ محاذ اساتذہ نے ہی ہرپلیٹ فارم پراورہرقسم کے حالات میں اساتذہ کے لیے جدوجہدکی ہے اورکسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیااساتذہ متحدہ محاذاساتذہ رجسٹرڈکے پلیٹ فارم پرآکراپنے حقوق کیلئے جدوجہد کا حصہ بنیں۔