Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک کی فروخت سمیت تجارتی معاملات پر اتفاق

    امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک کی فروخت سمیت تجارتی معاملات پر اتفاق

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور چین نے ٹک ٹاک کی فروخت سمیت دیگر کاروباری معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے 19 ستمبر کو ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بات چیت ہوگی۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر نے 15 ستمبر کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد بتایا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا ہے، تاہم تجارتی شرائط کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ نجی فریقوں کے درمیان ہے لیکن شرائط طے پا گئی ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ یورپ میں امریکا اور چین کے درمیان ہونے والا بڑا تجارتی اجلاس کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاص کمپنی پر بھی معاہدہ ہوا ہے، جسے امریکی نوجوان بچانا چاہتے تھے، اور اب وہ خوش ہوں گے۔رائٹرز کے مطابق میڈرڈ میں ہونے والے مذاکرات میں ٹک ٹاک کی فروخت کے ساتھ ساتھ وسیع تر معاشی پالیسیوں پر بھی بات ہوئی۔

    چین نے دو روز قبل امریکی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ ٹک ٹاک کی فروخت یا امریکا میں اس کی سروسز جاری رکھنے کے حوالے سے مذاکراتی حل تلاش کرے۔خیال رہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک کو 17 ستمبر تک بند کیے جانے کا خطرہ ہے، تاہم ٹرمپ پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ پابندی کی مدت میں توسیع کر سکتے ہیں۔

    اسرائیلی حملہ دہشت گردی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایرانی صدر

    امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان

    ایشیا کپ 2025: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دیدی

  • اسرائیلی حملہ دہشت گردی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایرانی صدر

    اسرائیلی حملہ دہشت گردی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایرانی صدر

    ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے دوحا میں عرب و اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقصد غزہ میں نسل کشی رکوانے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔ ان کے مطابق اب کوئی بھی ملک اسرائیلی جارحیت سے محفوظ نہیں رہا، اور تل ابیب کو لگام ڈالنے کے لیے مسلم ممالک کا اتحاد ناگزیر ہے۔مسعود پزشکیاں نے زور دیا کہ اسرائیل کے صہیونی رہنماؤں کا محاسبہ ہونا چاہیے، دوحا پر اسرائیلی حملہ سرخ لکیر عبور کرنے کے مترادف ہے۔

    اس ہنگامی اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی خطاب کیا۔

    اسرائیل کا بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا گھٹیا حرکت ہے،فلسطینی صدر

    فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کا بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا گھٹیا حرکت، محاسبہ ناگزیر ہوگیا ہے.

    ہنگامی اجلاس سے خطاب میں محمود عباس نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات روکنے کےلیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام ہی امن کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کا محاسبہ کرنا ناگزیر ہے، امریکا اور سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت اور جرائم رکوائے۔

    اسرائیل دنیا کےامن کیلئے سنگین خطرہ بن گیا ہے، مصری صدر

    مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کےلیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔

    دوحا میں ہنگامی اجلاس سے خطاب میں عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ اسرائیل نے دوحا میں حملہ کر کے تمام سرخ لکیریں عبور کرلیں، اسرائیل عالمی امن کےلیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔مصر اہل فلسطین کی جبری بےدخلی کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔اجلاس کے دوران اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اسرائیلی مظالم نے تمام حدیں پارکرلی ہیں، اسرائیل کی جانب سے خطے کے ملکوں کو نشانہ بنانا انتہائی خطرناک ہے۔

    عراقی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے، یہ دہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔

    گھوٹکی: آٹے کی قیمت میں 60 روپے فی کلو اضافہ، عوام سڑکوں پر آگئے

    گھوٹکی: آٹے کی قیمت میں 60 روپے فی کلو اضافہ، عوام سڑکوں پر آگئے

    شیخوپورہ: پاک آرمی لورز موومنٹ معرکۂ حق ریلی و یوتھ کنونشن کا انعقاد

    ایشیا کپ 2025: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دیدی

  • امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان

    امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کے لیے غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔

    روبیو نے اپنے دورۂ اسرائیل میں کہا کہ غزہ کے عوام ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں، لیکن یہ مستقبل تبھی ممکن ہے جب حماس کا خاتمہ ہو جائے۔وزیراعظم نیتن یاہو نے اس موقع پر روبیو کے دورے کو امریکا کی واضح حمایت کا ثبوت قرار دیا اور صدر ٹرمپ کو اسرائیل کا ”سب سے بڑا دوست“ قرار دیا۔روبیو نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبوں پر تنقید کی اور کہا کہ ایسے اقدامات حماس کو مزید شہہ دیتے ہیں۔ ان کے مطابق، ملاقات میں غزہ سٹی پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے اور مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو ضم کرنے کے حکومتی عزائم پر بھی گفتگو ہوئی۔

    امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ جلد از جلد ختم ہو، جس کے لیے حماس کے خطرے کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے۔انہوں نے قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے باعث مذاکرات میں آنے والی مشکلات کا اعتراف کیا، لیکن ساتھ ہی کہا کہ واشنگٹن اب بھی قطر کے تعمیری کردار کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ قطر اس معاملے میں مثبت کردار ادا کرتا رہے۔

    پریس کانفرنس کے چند گھنٹوں بعد غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 17 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں اکثریت غزہ سٹی کے شہریوں کی تھی۔حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 64 ہزار 800 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔

    انسانیت کے خلاف جرائم پر اسرائیل کوجوابدہ ہونا ہوگا، شہباز شریف

    کراچی سیف سٹی : 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل

    کراچی سیف سٹی : 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل

  • انسانیت کے خلاف جرائم پر  اسرائیل کوجوابدہ ہونا ہوگا، شہباز شریف

    انسانیت کے خلاف جرائم پر اسرائیل کوجوابدہ ہونا ہوگا، شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی سربراہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ کرنا ہوگا، اس کی جارحیت نے امن کے حصول کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دوحہ پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسرائیل نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایک افسوسناک واقعے کے تناظر میں جمع ہوئے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت ہر پلیٹ فارم پر بھرپور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق، دوحہ سمٹ نے واضح پیغام دیا کہ مسلم امہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہے۔

    وزیر اعظم نے زور دیا کہ یو این سیکیورٹی کونسل فوری طور پر غزہ میں سیز فائر کرائے اور طبی عملے کو رسائی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خاموش رہنے کے بجائے ہمیں متحد ہونا ہوگا، اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کا حامی ہے اور غزہ میں شہری آبادی کو فوری بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، بصورت دیگر تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

    ایشیا کپ 2025: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دیدی

    کراچی سیف سٹی : 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل

    ٹرمپ کا نیو یارک گورنر کی ممدانی کی حمایت پر سخت ردعمل، فنڈز روکنے کی دھمکی

    دوحہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

  • ایشیا کپ 2025: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دیدی

    ایشیا کپ 2025: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دیدی

    ایشیا کپ 2025 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے محمد وسیم اور عالیشان شرافو کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت عمان کو 42 رنز سے ہرادیا۔

    ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ جواب میں عمان کی ٹیم 19ویں اوور میں 130 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔یو اے ای کی اننگز میں کپتان محمد وسیم نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 69 رنز اسکور کیے، جبکہ عالیشان شرافو نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ محمد زوہیب نے 21 اور ہرشیت کوشک نے 19 رنز جوڑے۔ عمان کی جانب سے جیتن رامانندی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں عمان نے محض 7 رنز پر پہلی وکٹ گنوائی اور بعد ازاں وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ آریان بشت 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان جتندر سنگھ اور ونائیک شکلا نے 20، 20 رنز بنائے۔یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 23 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ حیدر علی اور محمد جواداللہ نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ محمد روہید نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ٹرمپ کا نیو یارک گورنر کی ممدانی کی حمایت پر سخت ردعمل، فنڈز روکنے کی دھمکی

    ٹرمپ کا نیو یارک گورنر کی ممدانی کی حمایت پر سخت ردعمل، فنڈز روکنے کی دھمکی

    دوحہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

  • کراچی سیف سٹی : 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل

    کراچی سیف سٹی : 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل

    کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ بریفنگ انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی، جس میں منصوبے، ای-چالان اور پولیس ایمرجنسی رسپانس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سٹی کا پہلا مرحلہ تکمیل کے قریب ہے، جس کے بعد ایمرجنسی رسپانس وہیکل کو محض پانچ سیکنڈ میں پیغام موصول ہوگا۔ دوسرا مرحلہ رواں سال شروع کیا جائے گا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے اجلاس کو بتایا کہ کراچی کے چند مقامات پر ای-چالان نظام تجرباتی طور پر نافذ کیا گیا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے بعد یہ نظام شہر کی تمام شاہراہوں پر لاگو ہوگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کے تحت پولیس مددگار-15، شاہین فورس، سندھ پولیس ہائی وے پٹرول، اے وی ایل سی اور دیگر یونٹس کو مربوط کیا جائے گا، جبکہ اسٹریٹیجک مقامات پر ای وی آرز تعینات ہوں گے۔

    ان کے مطابق ای-چالان کے نفاذ کے بعد پولیس اور عوام کے درمیان براہِ راست رابطہ کم ہو جائے گا، اور منصوبے کے تحت ٹریفک اور جرائم کی نگرانی سندھ کے تمام شہروں میں ممکن ہو سکے گی۔اجلاس میں ڈی جی سندھ سیف سٹی اتھارٹی، این آر ٹی سی حکام، پولیس رینجز/یونٹس کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پی اے وی ایل سی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    ٹرمپ کا نیو یارک گورنر کی ممدانی کی حمایت پر سخت ردعمل، فنڈز روکنے کی دھمکی

    دوحہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

  • ٹرمپ کا نیو یارک گورنر کی ممدانی کی حمایت پر سخت ردعمل، فنڈز روکنے کی دھمکی

    ٹرمپ کا نیو یارک گورنر کی ممدانی کی حمایت پر سخت ردعمل، فنڈز روکنے کی دھمکی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچول کی جانب سے پروگریسیو امیدوار ظہران ممدانی کی نیو یارک کے میئر کے لیے حمایت کو ’شاکنگ‘ قرار دیتے ہوئے اسے شہر کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ گورنر ہوچول نے ’’لٹل کمیونسٹ‘‘ ظہران ممدانی کی حمایت کی ہے، جو نیو یارک کے لیے بہت خراب پیش رفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اس معاملے پر قریب سے نظر رکھے گا اور وفاقی فنڈز بھیجنے کے حوالے سے احتیاط برتی جا سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ گورنر کیتھی ہوچول، جو دوسری بار گورنری کے لیے انتخاب لڑ رہی ہیں، نے اتوار کو ظہران ممدانی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے نیو یارک ٹائمز میں اپنے مضمون میں ممدانی کے سستی رہائش کے منصوبے کی تعریف کی، تاہم کہا کہ وہ ان کے تمام نظریات سے متفق نہیں۔ادھر سابق گورنر اینڈریو کووومو بھی میئر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں، لیکن تازہ پولز میں ممدانی ان سے آگے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایریک ایڈمز کو ایک عہدے کی پیشکش کی تاکہ وہ انتخابی دوڑ سے الگ ہو جائیں، تاہم ایڈمز نے تاحال انکار کیا ہے۔گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں یقین ہے ممدانی میئر منتخب ہو جائیں گے اور اسے انہوں نے ’’بغاوت‘‘ سے تشبیہ دی تھی۔

    دوحہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

  • دوحہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد  کی اہم ملاقات

    دوحہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

    دوحہ میں عرب و اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔

    اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ملاقات میں اسرائیلی جارحیت کے بعد کی صورتحال، باہمی تعلقات اور مسلم امہ کے اجتماعی مؤقف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے حرمین شریفین سے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی علاقائی سلامتی و خودمختاری کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کے متوقع دورۂ ریاض کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔اس ملاقات میں نہ صرف خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت ہوئی بلکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

    وزیراعظم کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں عرب اسلامی سربراہ کانفرنس اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی، اس موقع پر اسرائیلی اقدام کو خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور اردن نے اسرائیلی اقدامات کے خلاف مسلم دنیا کے اتحاد پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے قریبی مشاورت پر اتفاق کیا۔

    دوحہ میں اسرائیل کا حملہ بہت بڑی جارحیت تھی،امیر قطر

  • منی پور میں مودی کے دورے پر عوامی ردعمل، شدید احتجاج اور ہڑتال

    منی پور میں مودی کے دورے پر عوامی ردعمل، شدید احتجاج اور ہڑتال

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 2 برس بعد منی پور کا پہلا دورہ کیا مگر عوامی ردعمل اور شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر میں ہڑتال رہی اور جگہ جگہ ’گو بیک مودی‘ کے نعرے لگائے گئے۔

    انتظامیہ نے پورے علاقے کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا، ڈرون نگرانی، کرفیو اور سخت چیکنگ سے شہری زندگی مفلوج ہو گئی۔مقامی آبادی نے مودی کے دورے کو انتخابی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے پرامن احتجاج اور ہڑتال کی کال دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو 2 سال بعد یاد آیا ہے کہ منی پور بھی بھارت کا حصہ ہے۔منی پور یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی احتجاج کیا اور کیمپس میں نعرے بازی کی، جبکہ عوام نے بی جے پی کے ترقیاتی وعدوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ووٹ بینک کی سیاست قرار دیا۔

    احتجاج کے دوران پولیس نے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا، متعدد افراد زخمی ہوئے اور کئی کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ اسپتال زخمیوں سے بھر گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں کو کوریج سے روکا گیا اور میڈیا پر پابندیاں لگا کر حقائق چھپانے کی کوشش کی گئی۔یاد رہے کہ منی پور 2023 کے نسلی فسادات کے بعد سے اب تک بدامنی اور عدم اعتماد کی کیفیت کا شکار ہے۔

    بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر مائیک ہیسن کی مایوسی، آئی سی سی کو شکایت

    بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر مائیک ہیسن کی مایوسی، آئی سی سی کو شکایت

    سندھ میں سیلابی صورتحال: پیپلز پارٹی نے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں

    برلن میں غزہ پر اسرائیلی جنگ کے خلاف 20 ہزار افراد کا احتجاج

  • صدر  زرداری کا  اے وی آئی سی ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ

    صدر زرداری کا اے وی آئی سی ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ

    صدر آصف علی زرداری نے بیجنگ میں چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (اے وی آئی سی) کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ کیا۔

    صدر مملکت بطور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اے وی آئی سی کمپلیکس پہنچے، جہاں انہوں نے پورے کمپلیکس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں جے-10، جے ایف-17 اور جے-20 اسٹیلتھ فائٹر طیاروں سمیت ڈرونز، خودکار یونٹس اور ملٹی ڈومین آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. جے-10 سی طیارہ، جس نے مئی 2025 کے معرکۂ حق میں اہم کردار ادا کیا تھا، بھی اس کمپلیکس میں تیار کیا جاتا ہے۔ صدر زرداری نے انجینئرز اور سائنسدانوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جے-10 اور جے ایف-17 طیاروں نے پاک فضائیہ کو مزید مضبوط بنایا ہے اور ان کی کارکردگی معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں نمایاں رہی۔ انہوں نے اے وی آئی سی کو چین کی ٹیکنالوجی اور پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا۔

    صدر آصف علی زرداری اس کمپلیکس کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو، خاتون اول آصفہ بھٹو، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔پاکستان اور چین نے دفاعی پیداوار اور ہوا بازی میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر مائیک ہیسن کی مایوسی، آئی سی سی کو شکایت

    سندھ میں سیلابی صورتحال: پیپلز پارٹی نے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں

    برلن میں غزہ پر اسرائیلی جنگ کے خلاف 20 ہزار افراد کا احتجاج

    اسحاق ڈار کی دوحہ میں اہم سفارتی ملاقاتیں، اسرائیلی حملوں کی مذمت