Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پنجاب حکومت ،سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بلز اور ٹیکسز میں رعایت کا اعلان

    پنجاب حکومت ،سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بلز اور ٹیکسز میں رعایت کا اعلان

    وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے بجلی کے بلز اور مختلف ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

    وہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں قائم سیلاب متاثرین کے کیمپ میں عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب کے موقع پر متاثرین سے ملاقات اور مٹھائی تقسیم کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انہیں ایک منظم ریلیف پیکج کے تحت مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ﷺ ہمیں صبر، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے، حکومت اسی جذبے کے تحت عوام کے دکھ درد میں شریک ہو رہی ہے۔

    انہوں نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے روزمرہ مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔متاثرین نے وزیر خزانہ کے دورے اور حکومت کے ریلیف اقدامات پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔

    بھارت نے وضاحت کردی، پاکستان کے خلاف کھیلنے کا اعلان

    سیلاب متاثرین کو رسکیو کرتے کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

  • پاکستان کی اہلِ فلسطین کو غزہ سے بے دخل کرنے کی دھمکیوں کی مذمت

    پاکستان کی اہلِ فلسطین کو غزہ سے بے دخل کرنے کی دھمکیوں کی مذمت

    پاکستان نے اسرائیل کے اہلِ فلسطین کو غزہ سے جبری بے دخلی کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اہلِ فلسطین کی حالتِ زار پر عملی کردار ادا کرے، کیونکہ زبردستی بے دخلی اور غیر قانونی بستیاں امن اور استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرتی ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، جس کا مقصد ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے جو 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

    اس سے قبل آج وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس عزت مآب محمود صدیقی الھباش کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں فلسطینی سفیر بھی موجود تھےملاقات کے دوران وزیراعظم نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کیلئے اپنا تہنیتی پیغام دیا۔ انہوں نے فلسطین کے لیے پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان فلسطین کے برادر عوام کے لیے اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گا جنہوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور بہادری سے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کرہے ہیں۔

    بھارت نے وضاحت کردی، پاکستان کے خلاف کھیلنے کا اعلان

    سیلاب متاثرین کو رسکیو کرتے کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

  • امریکا میں جنوبی کوریا کے 300 سے زائد شہری گرفتار، سیول کا شدید احتجاج

    امریکا میں جنوبی کوریا کے 300 سے زائد شہری گرفتار، سیول کا شدید احتجاج

    امریکا میں جنوبی کوریا کے 300 سے زائد شہری مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے ہیں، تاہم ان کے خلاف الزامات اور گرفتاری کی وجوہات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    اس پیش رفت نے جنوبی کوریا کی حکومت کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ سیول نے باضابطہ طور پر امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا کم از کم انہیں سفارتی رسائی دی جائے تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔وزارت خارجہ جنوبی کوریا کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ امریکا میں مقیم کوریائی شہریوں کے ساتھ کسی بھی امتیازی یا غیرمنصفانہ سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے انسانی حقوق اور سفارتی آداب کا مکمل خیال رکھنا ضروری ہے۔ادھر امریکی حکام نے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دونوں ممالک کے تعلقات میں عارضی تناؤ پیدا کر سکتا ہے۔

    بھارت نے وضاحت کردی، پاکستان کے خلاف کھیلنے کا اعلان

    سیلاب متاثرین کو رسکیو کرتے کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

  • بھارت نے وضاحت کردی، پاکستان کے خلاف کھیلنے کا اعلان

    بھارت نے وضاحت کردی، پاکستان کے خلاف کھیلنے کا اعلان

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ بھارت کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت حکومتی پالیسی کے مطابق ہوتی ہے، اسی لیے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار ممکن نہیں۔

    دیوجیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ کثیرالملکی ٹورنامنٹس میں بھارت ہر ملک کے خلاف کھیلتا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی پابندی نہیں ہے، تاہم دوطرفہ سیریز میں دشمن ممالک سے میچز نہیں کھیلے جاتے۔انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی ہمیشہ مرکزی حکومت کی ہدایات کی پیروی کرتا ہے، ایشیا کپ ایک ملٹی نیشن ایونٹ ہے اور بھارت اس میں مکمل شرکت کرے گا، اسی اصول کے تحت بھارت آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان سمیت تمام ٹیموں کے خلاف کھیلے گا۔

    بی سی سی آئی سیکریٹری نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کسی ملک کے خلاف ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کیا تو اس کے نتیجے میں بین الاقوامی سطح پر بھارتی کھیلوں پر پابندی لگ سکتی ہے، جس سے کھلاڑیوں کو نقصان پہنچے گا۔

    سیلاب متاثرین کو رسکیو کرتے کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

  • سیلاب متاثرین کو رسکیو کرتے کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

    سیلاب متاثرین کو رسکیو کرتے کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

    جلالپور پیروالا کے نواحی علاقے وچھہ سندیلہ میں سیلاب متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے والی کشتی دریائے چناب کے تیز بہاؤ میں الٹ گئی۔

    حادثے کے فوری بعد مقامی افراد اورریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کیں، اب تک کئی افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے، تاہم متعدد لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق حادثے میں کم ازکم 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں 4 معصوم بچے بھی شامل ہیں، کشتی میں 20 سے زائد افراد سوارتھے جنہیں سیلابی پانی سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

    ریسکیو 1122، پولیس اورمقامی رضاکارمشترکہ طور پرسرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، متاثرہ خاندانوں میں غم کی فضا چھا گئی۔ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنرنے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد اورتعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کشتی ڈوبنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس اورلواحقین سے اظہار ہمدردی وتعزیت کی۔

  • بہادر افواج نے عوام کے تعاون سے دشمن کی جارحیت ناکام بنائی،وزیراعظم

    بہادر افواج نے عوام کے تعاون سے دشمن کی جارحیت ناکام بنائی،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے 6 ستمبر کو قومی تاریخ میں بہادری، اتحاد اور عزم کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 60 سال قبل بہادر افواج نے عوام کے تعاون سے دشمن کی جارحیت ناکام بنائی، اور 1965ء کا ناقابلِ تسخیر جذبہ آج بھی زندہ ہے۔

    اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ معرکۂ حق میں مسلح افواج اور عوام ایک آہنی دیوار کی مانند کھڑے ہوئے، اور فوج، بحریہ اور فضائیہ نے بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تزویراتی وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن کے تکبر کو مٹا کر نئی تاریخ رقم کی گئی۔ وزیراعظم نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، اور غازیوں کی جرأت آئندہ نسلوں کے لیے مثال ہے۔

    وزیرِ اعظم نے بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور بدلتے علاقائی تناظر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط اور جدید بناتا رہے گا اور غیر ملکی پراکسیوں کی دہشت گردی کا مقابلہ کرتا رہے گا۔انہوں نے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے اور غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی دفاع اور معاشی استحکام کے تعلق پر بھی زور دیا اور کہا کہ ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر ہی پائیدار خوشحالی اور خود انحصاری حاصل کی جا سکتی ہے۔آخر میں انہوں نے عوام سے محفوظ، متحد اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر محنت کرنے کا اعادہ کرنے کو کہا اور یومِ دفاع و شہداء پر پاکستانی مسلح افواج کو سلام پیش کیا، "پاکستانی مسلح افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!”

    60 ویں یومِ دفاع و شہداء، افواجِ پاکستان کا شہداء کو خراجِ عقیدت پیش

    ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود یورپی یونین کا گوگل پر جرمانہ

    بھارتی فوج سرحدی علاقوں میں، پاک فوج نے ڈرون مار گرایا، سیلاب سے مارنے کی تیاری

  • 60 ویں یومِ دفاع و شہداء، افواجِ پاکستان کا شہداء کو خراجِ عقیدت پیش

    60 ویں یومِ دفاع و شہداء، افواجِ پاکستان کا شہداء کو خراجِ عقیدت پیش

    پاک فوج نے 60 ویں یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر ملک کے بہادر سپاہیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے شہداء کو یاد کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء پاکستانی قوم کے عزم اور ناقابلِ شکست حوصلے کی علامت ہے، جب بہادر سپاہیوں نے دشمن کی کھلی جارحیت کا مقابلہ کیا۔ اس تاریخی دن دشمن کے ہتھیاروں اور تعداد میں برتری کے باوجود افواجِ پاکستان نے وطن کی حفاظت کی اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

    پاک فوج نے مزید کہا کہ شہداء اور غازیوں کی قربانیاں آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیتی ہیں اور افواجِ پاکستان ہر وقت ملک کے دفاع اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ حالیہ سیلاب متاثرین کی امداد میں بھی افواجِ پاکستان بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔آئی ایس پی آر نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور پاکستانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہیں۔

    پاکستان زندہ باد، مسلح افواجِ پاکستان زندہ باد!

    ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود یورپی یونین کا گوگل پر جرمانہ

    یوٹیوبر رجب بٹ کو جوئے کی ایپس کی تشہیر پر 9 ستمبر کو طلبی

    یوٹیوبر رجب بٹ کو جوئے کی ایپس کی تشہیر پر 9 ستمبر کو طلبی

    بھارتی فوج سرحدی علاقوں میں، پاک فوج نے ڈرون مار گرایا، سیلاب سے مارنے کی تیاری

  • ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود یورپی یونین کا گوگل پر  جرمانہ

    ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود یورپی یونین کا گوگل پر جرمانہ

    یورپی یونین نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتباہ کے باوجود گوگل پر 2.95 ارب یورو (3.47 ارب ڈالر) جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    یورپی کمیشن کے مطابق گوگل کا رویہ پبلشرز، مشتہرین اور صارفین کے مفادات کے خلاف تھا اور یہ یورپی اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔گوگل پر الزام ہے کہ اس نے اپنی اشتہاری خدمات میں مسابقت کو نقصان پہنچاتے ہوئے غالب پوزیشن کا غلط استعمال کیا۔گوگل نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر یورپ نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نشانہ بنایا تو وہ بھی ڈیجیٹل مارکیٹ اور پالیسیوں پر اپنے قوانین کے ذریعے جوابی کارروائی کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اینٹی ٹرسٹ کمشنر ٹریسا ریبیرا نے پہلے امریکی ردعمل کے خدشات کے باعث جرمانے پر توقف کیا تھا، تاہم بعد میں برسلز نے فیصلہ سناتے ہوئے گوگل کو حکم دیا کہ وہ اپنے ’خود پسندی کے طرز عمل‘ اور مفادات کے موروثی تنازعات کو ختم کرے۔یورپی یونین اب بھی اس انتظار میں ہے کہ امریکا جولائی میں طے پانے والے تجارتی معاہدے کے تحت کاروں پر ٹیرف کم کرنے کے وعدے کو پورا کرے۔

    یوٹیوبر رجب بٹ کو جوئے کی ایپس کی تشہیر پر 9 ستمبر کو طلبی

    اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    بھارتی فوج سرحدی علاقوں میں، پاک فوج نے ڈرون مار گرایا، سیلاب سے مارنے کی تیاری

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، اسپائس جیٹ کو مسلسل نقصان

    حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی تازہ ویڈیو جاری کردی

  • یوٹیوبر رجب بٹ کو جوئے کی ایپس کی تشہیر پر 9 ستمبر کو طلبی

    یوٹیوبر رجب بٹ کو جوئے کی ایپس کی تشہیر پر 9 ستمبر کو طلبی

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو آن لائن جوئے کی ایپس کی تشہیر اور مالی گھپلوں کے الزامات پر 9 ستمبر کو طلب کر لیا۔

    این سی سی آئی اے کے نوٹس کے مطابق رجب بٹ پر الزام ہے کہ وہ آن لائن ٹریڈنگ ایپس کے ذریعے سرمایہ کاری کی ترغیب دینے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوئے کی ایپس کی تشہیر، اور معصوم افراد کی کمائی لوٹنے کے لیے ایک منظم اسکیم چلانے میں ملوث ہیں۔انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لاہور دفتر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کے سامنے صبح 11 بجے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں، بصورت دیگر یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ادھر رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے کہا ہے کہ ان کی لا فرم یوٹیوبر کی نمائندگی کرے گی اور 9 ستمبر کو تحریری جواب جمع کرایا جائے گا۔ ان کے بقول کیس کا ہر پہلو دیکھ کر قانون کے مطابق مکمل دفاع کیا جائے گا۔

    اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    بھارتی فوج سرحدی علاقوں میں، پاک فوج نے ڈرون مار گرایا، سیلاب سے مارنے کی تیاری

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، اسپائس جیٹ کو مسلسل نقصان

    حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی تازہ ویڈیو جاری کردی

  • اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 5.2 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر جبکہ مرکز افغانستان میں تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، اٹک، ملاکنڈ، سوات، ہنگو، مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کی گہرائی 111 کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندوکش، افغانستان ریجن تھا۔اس سے قبل 2 ستمبر کو بھی اسلام آباد، پشاور، پنجاب کے بعض شہروں اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    بھارتی فوج سرحدی علاقوں میں، پاک فوج نے ڈرون مار گرایا، سیلاب سے مارنے کی تیاری

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، اسپائس جیٹ کو مسلسل نقصان

    خاتون کو بلیک میل کر کے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ڈلیوری بوائے گرفتار

    خاتون کو بلیک میل کر کے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ڈلیوری بوائے گرفتار