Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • 12 ربیع الاول پر قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن کمی کی سفارش

    12 ربیع الاول پر قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن کمی کی سفارش

    وفاقی کابینہ نے صدر پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت 12 ربیع الاول کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ سفارش ’اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025‘ کے تحت پیش کی گئی ہے۔تاہم یہ رعایت ان قیدیوں کو نہیں دی جائے گی جو سنگین جرائم، دہشتگردی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، قتل یا بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق اس اقدام کا مقصد 12 ربیع الاول کے مبارک دن کے موقع پر خصوصی ریلیف فراہم کرنا ہے۔

    سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان نے یو اے ای کو 171 رنز کا ہدف دے دیا

    بھارت کی طرف سے مزید پانی،دریائے ستلج میں شدید سیلاب، 49 اموات

    محسن نقوی کا سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون پر شکریہ

    محسن نقوی کا سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون پر شکریہ

  • سہ ملکی ٹی20 سیریز: یو اے ای کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 رنز سے شکست

    سہ ملکی ٹی20 سیریز: یو اے ای کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 رنز سے شکست

    شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی20 سیریز کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو 4 رنز سے ہرا دیا۔

    افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 170 رنز اسکور کیے، جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 166 رنز تک محدود رہی۔افغان کپتان ابراہیم زادران 48 رنز اور وکٹوں کے شاندار کھیل پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ رحمان اللّٰہ گرباز نے 40 رنز بنائے، جبکہ آخر میں گل بدین نائب (20 ناٹ آؤٹ) اور عظمت اللّٰہ عمرزئی (14 ناٹ آؤٹ) نے تیز رفتار شراکت داری قائم کی۔یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم (44)، آصف خان (40)، علی شان شرافو (27) اور محمد ذوہیب (23) نمایاں اسکورر رہے۔

    افغان باؤلرز میں فرید احمد، مجیب الرحمان، شراف الدین اشرف، نور احمد اور عبداللّٰہ احمد زئی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔یو اے ای کی طرف سے حیدر علی نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے، جبکہ سمرنجیت اور محمد فاروق نے ایک، ایک وکٹ لی۔ایونٹ میں یو اے ای اپنے چاروں میچز ہار گیا، جبکہ فائنل اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
    بھارت کی طرف سے مزید پانی،دریائے ستلج میں شدید سیلاب، 49 اموات

    محسن نقوی کا سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون پر شکریہ

    بھارت اور روس چین کے ہوگئے ہیں،ٹرمپ کا بیان

  • بھارت کی طرف سے مزید پانی،دریائے ستلج میں شدید سیلاب، 49 اموات

    بھارت کی طرف سے مزید پانی،دریائے ستلج میں شدید سیلاب، 49 اموات

    بھارت نے دریائے ستلج میں ایک اور بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا جس کے بعد دریائے ستلج سمیت دیگر دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے 3 ہزار 900 سے زائد دیہات زیر آب آچکے ہیں، کھیت اور بستیاں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔دریائے راوی میں بھی صورتحال سنگین ہوچکی ہے۔ ہیڈ سدھنائی اور بلوکی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ ہوا ہے جس سے نشیبی علاقے ڈوب گئے ہیں۔ چناب میں بھی پانی کی سطح تشویشناک ہے اور چنیوٹ کے درجنوں دیہات شدید متاثر ہیں۔

    بہاولنگر سب سے زیادہ متاثرہ ضلع قرار دیا جا رہا ہے، جہاں کمال چوک کے قریب سیم نالہ بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں زیر آب آگئیں۔ مرکزی شاہراہ بھی ڈوبنے کے خطرے سے دوچار ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 42 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے، جس سے بابا فرید پل اور بھوکاں پتن پل کے نیچے پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے۔سیلابی ریلے سے تقریباً 130 مواضعات، سینکڑوں بستیاں اور 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں جبکہ 50 ہزار سے زائد مویشی بھی محفوظ مقامات پر پہنچا دیے گئے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ نے 19 ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں جہاں متاثرین کو کھانا، طبی سہولتیں اور جانوروں کے لیے چارہ فراہم کیا جارہا ہے۔ فوج، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں لیکن کئی شاہراہوں کے زیر آب آنے سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے دریاؤں میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، شہریوں اور دیہاتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    محسن نقوی کا سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون پر شکریہ

    بھارت اور روس چین کے ہوگئے ہیں،ٹرمپ کا بیان

  • محسن نقوی کا سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون پر شکریہ

    محسن نقوی کا سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون پر شکریہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کمانڈ سینٹر (CENTCOM) اور اس کی نمائندہ کیپٹن نیٹالی اے بیکر کے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کو سراہا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ وہ CENTCOM اور کیپٹن نیٹالی اے بیکر کے مشکور ہیں جنہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قیمتی تعاون فراہم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کا مظہر ہیں اور مشکل وقت میں عوام کے لیے نہایت ضروری ریلیف فراہم کرتے ہیں۔

    محسن نقوی کے مطابق یہ تعاون نہ صرف انسانی ہمدردی کی مثال ہے بلکہ پاکستان اور امریکا کے دیرپا تعلقات کی عکاسی بھی کرتا ہے، جو قدرتی آفات کے دوران عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    بھارت اور روس چین کے ہوگئے ہیں،ٹرمپ کا بیان

  • بھارت اور روس چین کے ہوگئے ہیں،ٹرمپ کا بیان

    بھارت اور روس چین کے ہوگئے ہیں،ٹرمپ کا بیان

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور روس چین کے ہوگئے ہیں اور دعا کی کہ ان کا مستقبل طویل اور مضبوط ہو۔

    رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ایسا لگتا ہے بھارت اور روس گہرے، تاریک ترین چین کے ہوگئے ہیں، خدا کرے ان کا مشترکہ مستقبل طویل اور مضبوط ہو۔‘‘ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور روس صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد چین کے قریب ہوگئے ہیں، جو امریکا کی نئی دہلی اور ماسکو سے دوری کو نمایاں کرتا ہے۔بھارتی وزارتِ خارجہ نے ٹرمپ کے اس بیان پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا، جبکہ بیجنگ اور ماسکو کے نمائندوں کا ردعمل بھی سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس منعقد ہوا، جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران مودی اور پیوٹن کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے شی جن پنگ کی جانب بڑھتے اور بعد ازاں تینوں رہنماؤں کو ایک ساتھ کھڑے دیکھا گیا۔

    اے پیغمبرﷺ! تیری عمر مقدس کے ہر لمحہ حیات پہ سلام

  • نیپال،فیس بک، یوٹیوب اور ایکس سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک

    نیپال،فیس بک، یوٹیوب اور ایکس سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک

    نیپال نے فیس بک، ایکس، یوٹیوب اور دیگر تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    نیپالی حکومت کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں نے ریاستی رجسٹریشن کی شرائط پوری نہیں کیں، جس پر آج سے غیر رجسٹرڈ پلیٹ فارمز کو غیرفعال کر دیا گیا ہے۔وزیر آئی ٹی پرتھوی سبا گروُنگ نے کہا کہ کمپنیوں کو موقع دیا گیا تھا مگر انہوں نے ہدایت کو نظرانداز کیا۔ رجسٹریشن میں ناکام رہنے والے پلیٹ فارمز میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، یوٹیوب، ایکس، ریڈٹ اور لنکڈاِن شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ نیپال میں 2023 کی ہدایت کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رجسٹر ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا۔عالمی سطح پر بھی سوشل میڈیا پر ریگولیشن سخت کیے جا رہے ہیں۔ امریکا، یورپی یونین، برازیل اور آسٹریلیا نئے قوانین لا رہے ہیں جبکہ چین میں پہلے ہی سخت سینسرشپ اور لائسنسنگ کنٹرول نافذ ہیں۔

    گوگل پر صارفین کی پرائیویسی خلاف ورزی پر 425 ملین ڈالر جرمانہ

    ہندوستانی اکانومی دھوکہ، ایک ارب لوگ غریب، اڈانی اور امبانی کی موج

    بلوچستان کے 5 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

    شہباز شریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن روانہ

  • گوگل پر صارفین کی پرائیویسی خلاف ورزی پر 425 ملین ڈالر جرمانہ

    گوگل پر صارفین کی پرائیویسی خلاف ورزی پر 425 ملین ڈالر جرمانہ

    امریکا کی فیڈرل جیوری نے فیصلہ سنایا ہے کہ گوگل نے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر کمپنی کو 425 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    مقدمے میں الزام تھا کہ گوگل نے گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران ایسے صارفین کا ڈیٹا جمع، محفوظ اور استعمال کیا جنہوں نے اپنے ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی سیٹنگز میں ٹریکنگ بند کر رکھی تھی۔ یہ مقدمہ جولائی 2020 میں دائر ہوا تھا، جس میں صارفین نے 31 ارب ڈالر سے زائد کے ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔جیوری نے گوگل کو صارفین کی پرائیویسی کی دو خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیا، تاہم قرار دیا کہ کمپنی نے بدنیتی سے کام نہیں کیا، اس لیے سزا میں اضافی ہرجانہ شامل نہیں کیا گیا۔

    گوگل کے ترجمان خوسے کاسٹانیڈا نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی اس کے خلاف اپیل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ فیصلہ ہماری مصنوعات کے کام کرنے کے طریقے کو درست طور پر نہیں سمجھتا۔ ہمارے پرائیویسی ٹولز صارفین کو اپنے ڈیٹا پر کنٹرول دیتے ہیں اور جب وہ پرسنلائزیشن بند کرتے ہیں تو ہم اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔‘‘

  • ہندوستانی اکانومی دھوکہ، ایک ارب لوگ غریب، اڈانی اور امبانی کی موج

    ہندوستانی اکانومی دھوکہ، ایک ارب لوگ غریب، اڈانی اور امبانی کی موج

    معروف صحافی مبشر لقمان نے اپنے حالیہ وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی معیشت دراصل ایک "معاشی بلبلہ” ہے، جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ ان کے مطابق بھارت کے حکمران دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بھارت دنیا کی چوتھی بڑی معیشت ہے اور جاپان کو پیچھے چھوڑ چکا ہے، لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ترقی کے دعوے صرف چند امیر کاروباری خاندانوں، خصوصاً امبانی اور اڈانی گروپ، کی دولت کے گرد گھومتے ہیں، جبکہ عام آدمی کی زندگی میں کوئی نمایاں بہتری نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی 4 ٹریلین ڈالر معیشت صرف کاغذی ترقی ہے جس کا عام عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ احمد آباد کے دوران بھارتی حکومت نے جھگی بستیوں کو چھپانے کے لیے ایک دیوار تعمیر کر دی تاکہ دنیا بھارت کی غربت نہ دیکھ سکے۔ ان کے مطابق یہی وہ منافقت ہے جو بھارتی پالیسیوں کی بنیاد ہے: غربت ختم کرنے کے بجائے غربت کو چھپانے کی کوشش۔

    مبشر لقمان نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ بھارت میں ایک فیصد امیر طبقہ یورپی معیار کی زندگی گزار رہا ہے، تقریباً 30 کروڑ افراد بمشکل خطِ غربت سے اوپر ہیں، جبکہ ایک ارب سے زائد لوگ افریقی ممالک کی طرح انتہائی غربت اور پسماندگی میں زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے ریسرچ، جدت اور سائنسی تعلیم پر توجہ نہ دی تو جلد ہی یہ معیشت بھی ماضی میں ملائیشیا جیسے ممالک کی طرح "درمیانی آمدنی کے جال” میں پھنس جائے گی۔ لقمان نے کہا کہ جنوبی کوریا نے محنت، تعلیم اور جدت کے اصولوں پر حقیقی ترقی کی، جس کے نتیجے میں آج وہاں فی کس آمدنی 33 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے برعکس بھارت میں لاکھوں گریجویٹ پیدا ہوتے ہیں مگر ان میں سے تقریباً نصف روزگار کے قابل نہیں ہوتے۔

    وی لاگ کے اختتام پر مبشر لقمان نے کہا کہ بھارت کا دعویٰ کہ وہ ایک ابھرتی ہوئی معاشی طاقت ہے، محض ایک فلمی ڈرامہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وہاں 80 کروڑ افراد آج بھی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ایک وقت کے کھانے پر انحصار کرتے ہیں۔

    بلوچستان کے 5 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

    شہباز شریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن روانہ

    حیدر علی کی معطلی،پی سی بی کا لائحہ عمل قانونی کارروائی کے بعد طے ہوگا

    میڈرڈ میں تکنیکی خرابی سے ہائی اسپیڈ ٹرین سروس شدید متاثر

    بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں اضافہ، مزید پانی آنے کا خدشہ

  • بلوچستان کے 5 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس  بند رکھنے کا فیصلہ

    بلوچستان کے 5 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

    بلوچستان کے 5 اضلاع بشمول کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 5 سے 6 ستمبر تک موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کوئٹہ سمیت پانچ اضلاع میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔مراسلے کے مطابق پانچوں اضلاع میں 5 ستمبر سہ پہر 5 بجے سے 6 ستمبر رات 9 بجے تک انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔محکمہ داخلہ نے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام تجویز کیا گیا ہے، جبکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں انٹرنیٹ سروس پہلے ہی معطل ہے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر مذکورہ اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی تھی، تاہم اب دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت بلوچستان نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 5 ستمبر (11 ربیع الاول) کو عام تعطیل کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

    حیدر علی کی معطلی،پی سی بی کا لائحہ عمل قانونی کارروائی کے بعد طے ہوگا

    میڈرڈ میں تکنیکی خرابی سے ہائی اسپیڈ ٹرین سروس شدید متاثر

    بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں اضافہ، مزید پانی آنے کا خدشہ

    اندرونی اختلافات،سنی اتحاد کونسل کے 26 اراکین نے استعفیٰ نہیں دیا، فہرست منظرعام پر

  • شہباز شریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن روانہ

    شہباز شریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔

    سرکاری ٹی وی کے مطابق بیجنگ کے کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی بیجنگ میونسپل کمیٹی کی رکن ہین زیرونگ، چین میں تعینات پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔دورہ چین کے دوران وزیراعظم نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کے 25ویں اجلاس اور شنگھائی تعاون تنظیم پلس اجلاس میں شرکت کی۔ وہ فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شریک ہوئے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے چین کے صدر و وزیراعظم سمیت روس، ایران، ترکیہ، آذربائیجان اور تاجکستان کے صدور سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔شہباز شریف نے اپنے دورے کے دوران دوسری چین-پاکستان بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

    حیدر علی کی معطلی،پی سی بی کا لائحہ عمل قانونی کارروائی کے بعد طے ہوگا

    میڈرڈ میں تکنیکی خرابی سے ہائی اسپیڈ ٹرین سروس شدید متاثر

    بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں اضافہ، مزید پانی آنے کا خدشہ

    اندرونی اختلافات،سنی اتحاد کونسل کے 26 اراکین نے استعفیٰ نہیں دیا، فہرست منظرعام پر