Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر اورسائبر فراڈز پر سینیٹ کمیٹی کا اظہار تشویش

    اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر اورسائبر فراڈز پر سینیٹ کمیٹی کا اظہار تشویش

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹیرف میں اضافے اور بڑھتے ہوئے سائبر فراڈز کے خلاف فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام سیکٹرز کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ 2021 سے فائیو جی تقاضوں کے مطابق اسپیکٹرم بینڈز دستیاب ہیں لیکن قانونی پیچیدگیوں اور اسٹے آرڈرز کے باعث نیلامی نہیں ہو سکی، جس سے اربوں روپے کا نقصان اور ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ وزارت آئی ٹی نے یقین دہانی کرائی کہ نیلامی دسمبر 2025 تک مکمل کر لی جائے گی۔

    کمیٹی کو بتایا گیا کہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق موبائل کمپنی جیز نے صارفین سے 6.58 ارب روپے زائد وصول کیے اور ہر سہ ماہی میں 15 فیصد تک نرخ بڑھائے جو پی ٹی اے کی منظوری کے بغیر کیا گیا۔ کمیٹی نے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا۔زونگ کے خلاف بھی 6.6 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کے مبینہ غیر قانونی استعمال کا کیس زیر بحث آیا۔ کمیٹی نے تاخیری حربوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت قانون کے نمائندے کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق آن لائن فراڈز سالانہ 30 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں جن میں جعلی قرض ایپس، غیر قانونی کال سینٹرز، آن لائن جوا اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں شامل ہیں۔ایجنسی نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں 63 غیر قانونی کال سینٹرز بند، 450 افراد گرفتار اور 40 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔کمیٹی نے یوفون بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات نہ دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ معلومات فراہم نہ ہونے پر استحقاق کی تحریک لائی جا سکتی ہے۔

    کمیٹی نے شفافیت، تیز عدالتی فیصلوں اور عوامی مفاد کے تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ اسپیکٹرم نیلامی، صارفین کے حقوق اور سائبر سیکیورٹی کے معاملات آئندہ اجلاس میں دوبارہ زیر غور آئیں گے۔اجلاس میں سینیٹر انوشہ رحمان، پرویز رشید، ڈاکٹر افنان اللہ خان، ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند، سیف اللہ سرور نیازی، ندیم احمد بھٹو، وزارت آئی ٹی کے اسپیشل سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس، وضاحت طلب

    قومی اسمبلی ،نام لئے بغیر حنیف عباسی خواجہ آصف پر برس پڑے

    کوئٹہ دھماکا،دفعہ 144 کے باوجود جلسہ کیوں،دہشت گردوں کی سہولت کاری؟

    کوئٹہ دھماکا: شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب 4 افراد جاں بحق، 17 زخمی

  • کوئٹہ دھماکا: شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب 4 افراد جاں بحق، 17 زخمی

    کوئٹہ دھماکا: شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب 4 افراد جاں بحق، 17 زخمی

    کوئٹہ میں سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق دھماکا سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے بعد ہوا۔ دھماکا سردار اختر مینگل کی گاڑی کے قریب ہوا تاہم وہ محفوظ رہے۔ اختر مینگل کے بیٹے نے بھی ان کے خیریت سے ہونے کی تصدیق کی۔دھماکے کے بعد علاقے میں شدید بھگدڑ مچ گئی، زخمیوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

    سرفراز بگٹی کی شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی شدید مذمت،تحقیقات کا حکم

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دھماکا انسانیت کے دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ شرپسند عناصر معصوم شہریوں کے خون سے کھیل رہے ہیں، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    نئی نسل اور بدلتی اقدار

  • بیوروکریسی اصل چور ہے، زمینوں پر قبضے سیاستدان نہیں کرتے: نور عالم خان

    بیوروکریسی اصل چور ہے، زمینوں پر قبضے سیاستدان نہیں کرتے: نور عالم خان

    قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے بعد جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن نور عالم خان بھی بیوروکریسی کے خلاف میدان میں آگئے۔

    اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ سیاستدان زمین پر قبضہ نہیں کرتے بلکہ اصل لینڈ گریبرز پاکستان کی بیوروکریسی ہے۔ اُن کے بقول جب بھی ملک میں سیلاب یا دہشت گردی ہوتی ہے تو بیوروکریسی اس سے فائدہ اٹھا کر مال کماتی ہے اور ملک کو تباہی کی طرف لے گئی ہے۔انہوں نے خیبر پختونخوا کی پی ڈی ایم اے پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں 16 افراد کو نہ بچایا جا سکا، دریا کے کنارے پر سوسائٹیز بنائی جا رہی ہیں جنہیں روکا جانا چاہیے۔

    نور عالم خان نے کہا کہ 18ویں ترمیم نے وفاق کو کمزور اور صوبوں کو ریاستوں میں بدل دیا ہے، صوبے دریا کی زمین پر سوسائٹیز بنا دیتے ہیں لیکن وفاق ان سے باز پرس تک نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کا آغاز اسلام آباد سے ہونا چاہیے، نالوں پر قبضے ختم کیے جائیں۔ بھارت آپ کے ساتھ جنگ کر چکا ہے، لیکن اندرونی مسائل نے ہمیں کمزور کردیا ہے۔

    بنوں میں ایف سی لائنز پر حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

    میرپور خاص:ہنر بھی اس کا، منافع بھی اس کا. دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کا نیا پروگرام

    مودی بڑا کمینہ، بارڈر پر ٹینک اور ڈرون پروازیں،انڈین سازش ایکسپوز

  • پنجاب میں تیز بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    پنجاب میں تیز بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں اور اسلام آباد میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، ملتان، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    ادارے نے خبردار کیا ہے کہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ بارشیں پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں مشکلات مزید بڑھا سکتی ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دریاؤں، ندیوں اور نالوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

    اوچ شریف: سیلاب متاثرین کو ڈینگی اور ملیریا سے بچانے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز

    بنا اجازت سیلاب متاثرین میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرنے پر پابندی عائد

  • بنوں میں ایف سی لائنز پر  حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

    بنوں میں ایف سی لائنز پر حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) لائنز پر حملہ کر دیا۔

    دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرا کر زوردار دھماکا کیا اور بعدازاں احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ جوابی آپریشن مقامی بریگیڈ کمانڈر کی زیر نگرانی پاک فوج کے کمانڈوز نے مکمل کیا۔دہشت گردوں کے حملے میں 5 ایف سی اہلکار ابتدائی طور پر زخمی ہوئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان کے مطابق آپریشن کی قیادت بنوں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس نے کی، کلیئرنس کے عمل کے بعد علاقے کو محفوظ قرار دے دیا گیا۔

    مودی بڑا کمینہ، بارڈر پر ٹینک اور ڈرون پروازیں،انڈین سازش ایکسپوز

  • مودی بڑا کمینہ، بارڈر پر ٹینک اور ڈرون پروازیں،انڈین سازش ایکسپوز

    مودی بڑا کمینہ، بارڈر پر ٹینک اور ڈرون پروازیں،انڈین سازش ایکسپوز

    معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے تازہ ولاگ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق بھارت ریلیف آپریشن کے نام پر ایل او سی کے قریب ٹینک اور بھاری اسلحہ منتقل کر رہا ہے۔

    مبشر لقمان کے مطابق مودی کا حالیہ دورہ چین بری طرح ناکام رہا۔ نہ کوئی معاہدہ ہوا، نہ کسی نئے تعاون کا اعلان۔ چینی صدر شی جن پنگ نے بھارتی وزیر اعظم کو نظر انداز کر کے سخت پیغام دیا، جبکہ چینی میڈیا نے مودی کی کوئی تصویر شائع نہ کر کے بھارت کی سفارتی حیثیت کو مزید کمزور کر دیا۔ولاگ میں بتایا گیا کہ بھارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے بہانے فوجی نقل و حرکت تیز کر رہا ہے۔ مبشر لقمان نے خبردار کیا کہ ٹینک اور توپوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کسی بڑے منصوبے کی تیاری کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت ڈیموں کے ذریعے پانی چھوڑ کر پاکستان میں مصنوعی سیلاب لارہا ہے۔ مبشر لقمان کے مطابق یہ "واٹر وار” دراصل پاکستان کے خلاف ایک خطرناک ہتھیار کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔ولاگ میں مزید بتایا گیا کہ بھارتی پنجاب کے عوام اور سیاسی رہنماؤں نے بھی دہلی حکومت کو زمہ دار ٹھہرایا ہے کہ جان بوجھ کر ان کے علاقوں کو سیلاب میں ڈبویا گیا۔ ان کے مطابق دہلی حکومت کا یہ رویہ نہ صرف کسانوں کی معاشی تباہی کا باعث بن رہا ہے بلکہ مرکز کے خلاف غم و غصہ بھی بڑھا رہا ہے۔

    مبشر لقمان نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس میں دو پائلٹس سمیت تین اہلکار شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ افغانستان میں ہولناک زلزلے کے باعث سات سو سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے، جس پر مبشر لقمان نے افسوس کا اظہار کیا۔

    یورپی یونین کا سیلاب متاثرین کیلئے 35 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

  • بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف کا  پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز کا دورہ

    بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف کا پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز کا دورہ

    بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے، مشترکہ تربیت اور اجتماعی ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے تعاون کے نئے شعبوں پر بھی غور کیا اور دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ایئر ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ ایئر چیف نے پرتپاک استقبال کیا۔

    بحرین فضائیہ نے پاک فضائیہ کے بھرپور عملی تجربات سے سیکھنے کی خواہش ظاہر کی اور خود انحصاری کی کاوشوں کو سراہا۔
    چیف آف اسٹاف نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور پاک فضائیہ سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر کی بھارت کو سخت دھمکی، سید علی گیلانی کارنر کا افتتاح

    بارشوں کے دوران سندھ میں سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی عائد

    اسلام آباد: بارشوں کے بعد مارگلہ ہلز کے متعدد ٹریلز بند

    سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کو 38 رنز سے شکست

  • وزیر اعظم آزاد کشمیر کی بھارت کو سخت دھمکی، سید علی گیلانی کارنر کا افتتاح

    وزیر اعظم آزاد کشمیر کی بھارت کو سخت دھمکی، سید علی گیلانی کارنر کا افتتاح

    وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ایک بار پھر بھارت کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مظالم بند نہ ہوئے تو وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق اور اس بار وہاں مقیم بھی رہیں گے۔

    اسلام آباد مانومنٹ پر سید علی گیلانی کارنر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابائے حریت سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی آزادی کی جدوجہد میں گزاری، وہ بارہ سال پابند سلاسل رہے اور بالآخر شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔تقریب میں وزراء حکومت، حریت قیادت، یونیورسل بشپ کونسل کے اراکین، سیاسی و سماجی رہنما اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی فوج سید علی گیلانی کے جسد خاکی سے بھی خوفزدہ تھی اور ان کی نماز جنازہ ادا نہ کرنے دی۔ آج ان کے نام سے کارنر تشکیل دیا گیا ہے جہاں ان کے زیر استعمال قرآن پاک، جائے نماز اور دیگر اشیاء موجود ہیں۔چوہدری انوارالحق نے کہا کہ “ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” آج ہر کشمیری کا نعرہ ہے، اور تحریک آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا کر سید علی گیلانی کے خواب کو پورا کریں گے۔

    انہوں نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لیے تین جنگیں لڑی جا چکی ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو سات اور لڑی جائیں گی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان اور کشمیر کی آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور شہدائے کشمیر و پاک فوج کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

    سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کو 38 رنز سے شکست

    اسلام آباد: بارشوں کے بعد مارگلہ ہلز کے متعدد ٹریلز بند

    راشد خان ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

    ایران پر دوبارہ پابندیاں، یورپی کوشش چین اور روس نے مسترد کر دی

  • بارشوں کے دوران سندھ میں سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی عائد

    بارشوں کے دوران سندھ میں سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی عائد

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت سندھ نے بارشوں کے دوران سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر جانے سے روک دیا۔

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے چاروں صوبوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ شدید مون سون بارشوں کے باعث کئی سیاحتی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی موجود ہیں، اس لیے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ان مقامات پر جانے سے روکا جائے۔وزیراعظم کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سندھ کے چیف سیکریٹری نے تمام کمشنرز اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کو ہدایت جاری کی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنرز نے مقامی سطح پر سیاحوں کو روکنے کے اقدامات شروع کر دیے۔

    حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں گورکھ ہل، کتے کی قبر، ڈاڑھیارو جبل اور ننگرپارکر (تھرپارکر) سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کو 38 رنز سے شکست

    اسلام آباد: بارشوں کے بعد مارگلہ ہلز کے متعدد ٹریلز بند

    سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

    راشد خان ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

  • سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کو 38 رنز سے شکست

    سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کو 38 رنز سے شکست

    سہ ملکی سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 38 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

    یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 188 رنز اسکور کیے۔ ابراہیم زادران نے 63، صدیق اللّٰہ اتل نے 54 اور کریم جنت نے ناقابل شکست 23 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز تک محدود رہی۔ کپتان محمد وسیم نے 67 رنز اور راہول چوپڑا نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے لیکن ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔

    افغان کپتان راشد خان نے 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ شرف الدین اشرف نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔یو اے ای کی جانب سے محمد روہید اور صغیر خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    یاد رہے کہ سیریز کے اپنے ابتدائی میچز میں افغانستان اور یو اے ای دونوں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

    راشد خان ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

    جوا پروموشن کیس میں گرفتاریوں کا دائرہ وسیع، مناہل ملک بھی ریڈار پر

    دریائے چناب میں شدید طغیانی، جھنگ اور دیگر علاقے زیرِ آب