Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • مودی باز نہیں آیا، لیک دستاویزات سے سازش بےنقاب،را کا منصوبہ

    مودی باز نہیں آیا، لیک دستاویزات سے سازش بےنقاب،را کا منصوبہ

    معروف اینکر مبشر لقمان نے اپنے تازہ وی لاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی "را” کا ایک مبینہ خفیہ دستاویز لیک ہو گیا ہے، جس نے پاکستان کو ڈبونے کی سازش کو بے نقاب کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سلابی صورتحال محض قدرتی آفت نہیں بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت بھارت کی کارروائی ہے۔مبشر لقمان کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، وزیرآباد، لاہور اور قصور شدید متاثر ہیں اور دریائے راوی و ستلج میں مسلسل پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے آبی ذخائر میں پانی روکنے کے بعد اچانک ریلا چھوڑا، جس سے پاکستان میں تباہی مچی اور ساتھ ہی بھارتی پنجاب بھی زیرِ آب آگیا۔

    وی لاگ میں بھارتی پنجاب کے مقامی افراد کے بیانات بھی شامل کیے گئے جنہوں نے مبینہ طور پر مودی حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنی ہی آبادی کو قربانی کا بکرا بنا دیا۔ مبشر لقمان نے بتایا کہ یہ پانی نہ صرف گاؤں اور کھیتوں کو تباہ کر رہا ہے بلکہ کرتاپور کے گرد و نواح میں بھی داخل ہو چکا ہے۔مبشر لقمان نے کہا کہ بھارت کا اصل ہدف سکھوں کا مقدس مقام، گوردوارہ کرتاپور تھا تاکہ پاکستان اور سکھ کمیونٹی کے بڑھتے تعلقات کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ ان کے مطابق را کی منصوبہ بندی کا مقصد کرتاپور راہداری کو تباہ کر کے سکھوں اور پاکستانیوں کے درمیان بڑھتی قربت کو ختم کرنا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا اور فوج اس آفت کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کر رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی عوام بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ مبشر لقمان نے الزام عائد کیا کہ بھارتی فوج ریلیف کے نام پر محض فوٹو سیشن کر رہی ہے اور عملی طور پر لوگوں کی مدد میں ناکام ہے۔وی لاگ میں مبشر لقمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور ہماچل پردیش میں مصنوعی بارش (کلاؤڈ سیڈنگ) کے ذریعے موسم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے، جس سے غیر معمولی بارشوں اور سیلاب کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

    آخر میں انہوں نے خبردار کیا کہ دریائے راوی اور چناب کے اطراف رہنے والے لوگ مزید الرٹ رہیں کیونکہ بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔ مبشر لقمان نے کہا کہ اگر بھارت کے "پانی کو بطور ہتھیار” استعمال کرنے کے منصوبے کو روکا نہ گیا تو پاکستان ہر سال اسی طرح کی تباہی کا سامنا کرتا رہے گا۔

    پی ٹی اے نے آئی ایم ای آئی ریکارڈ ہٹادیا، نئی پالیسی کا اعلان

    گلگت بلتستان کے ضلع رندو میں ٹریفک حادثہ، 4 غیر ملکی سیاح زخمی

    ملتان ،اسکول پرنسپل نے چپراسی سے شادی کر لی، سوشل میڈیا پر وائرل

  • پی ٹی اے نے  آئی ایم ای آئی ریکارڈ ہٹادیا، نئی پالیسی کا اعلان

    پی ٹی اے نے آئی ایم ای آئی ریکارڈ ہٹادیا، نئی پالیسی کا اعلان

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ڈیوائسز کے انٹرنیشنل موبائل ایکوپمنٹ آئیڈنٹیٹی (پی ٹی اے کو ہٹا دیا ہے۔

    پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈیوائس کی شناخت، رجسٹریشن، بلاکنگ سسٹم اور مینجمنٹ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اس فیصلے کے بعد پی ٹی اے اور موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (DIRBS) آپریشنز میں بہتری حاصل ہوگی۔پی ٹی اے کے مطابق اس عمل سے صارفین کو موبائل ڈیوائسز کی بروقت رجسٹریشن اور ٹیکسز کی ادائیگی میں بھی سہولت میسر آئے گی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ غیر رجسٹرڈ موبائل فون صرف 60 دن تک ہی نیٹ ورک پر استعمال کیے جا سکیں گے، جبکہ مقررہ وقت میں ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں وہ ڈیوائس دوبارہ بلاک کر دی جائے گی۔

    ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا، مودی نے فون کالز ریسیو نہیں کیں

  • گلگت بلتستان کے ضلع رندو میں ٹریفک حادثہ، 4 غیر ملکی سیاح زخمی

    گلگت بلتستان کے ضلع رندو میں ٹریفک حادثہ، 4 غیر ملکی سیاح زخمی

    گلگت بلتستان کے ضلع رندو میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 غیر ملکی سیاح زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر سکردو ریجنل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر رندو غلام علی کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں، اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ غیر ملکی سیاح سکردو سے گلگت کی جانب جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں کی ٹیکسی کار مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے باعث دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا، مودی نے فون کالز ریسیو نہیں کیں

  • ملتان ،اسکول پرنسپل نے چپراسی سے شادی کر لی، سوشل میڈیا پر وائرل

    ملتان ،اسکول پرنسپل نے چپراسی سے شادی کر لی، سوشل میڈیا پر وائرل

    ملتان میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک اسکول پرنسپل نے اپنے ہی چپراسی سے شادی کر لی۔

    یہ خبر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر خوب چرچہ بن گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکنڈری اسکول کی پرنسپل فرزانہ نے اپنے اسکول کے چپراسی فیاض کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو کر سب کو حیران کر دیا۔میڈیا سے گفتگو میں پرنسپل فرزانہ نے بتایا کہ انہیں فیاض سے محبت اُس کے کام کرنے کے انداز اور چائے پیش کرنے کے طریقے سے ہوئی۔ فرزانہ کے مطابق انہوں نے خود فیاض کو شادی کی پیشکش کی جو اس نے قبول کر لی۔

    یہ شادی علاقے میں عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور لوگ اسے ایک غیر معمولی مگر خالص محبت پر مبنی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔

    ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا، مودی نے فون کالز ریسیو نہیں کیں

  • ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا، مودی نے  فون کالز ریسیو نہیں کیں

    ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا، مودی نے فون کالز ریسیو نہیں کیں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں کواڈ اجلاس کے لیے بھارت کا دورہ کرنا تھا، تاہم اب انہوں نے یہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

    جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے چار بار فون پر بات کرنے کی کوشش کی لیکن مودی نے کالز ریسیو نہیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا یہ رویہ نئی دہلی کے "شدید غصے اور احتیاط” کو ظاہر کرتا ہے۔یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا، جو برازیل کے بعد کسی بھی ملک پر سب سے زیادہ ہے۔

    امریکی تھنک ٹینک سے وابستہ تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات بحران کا شکار ہیں اور دونوں رہنماؤں کا قریبی تعلق بھی متاثر ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی پائی جا رہی ہے، خاص طور پر اس وقت سے جب بھارت نے تجارتی معاہدہ حتمی نہ کیا اور ٹرمپ نے سخت ٹیرف عائد کر دیا تھا۔

    ڈیرہ غازی خان: کوہ سلیمان میں بارشوں کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات

  • سیالکوٹ میں موسلا دھار بارش، شاہراہیں اور گلیاں دوبارہ  ڈوب گئیں

    سیالکوٹ میں موسلا دھار بارش، شاہراہیں اور گلیاں دوبارہ ڈوب گئیں

    سیالکوٹ شہر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے ایک بار پھر سڑکیں اور گلیاں زیرِ آب آگئیں۔

    دو دن کے وقفے کے بعد بارش کے نویں اسپیل نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ شاہراہوں، بازاروں اور محلوں میں 2 سے 3 فٹ پانی کھڑا ہوگیا جبکہ متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔یاد رہے کہ 27 اگست کو ریکارڈ 355 ملی میٹر سے زائد بارش نے سیالکوٹ شہر کو ڈبو دیا تھا اور تمام مرکزی و نواحی علاقے شدید متاثر ہوئے تھے۔

    بارش کے بعد شہری سیلابی صورتحال سے خوفزدہ ہیں اور سوشل میڈیا پر دعاؤں اور تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

    حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان

    وزیر آباد، مریم نواز کے دورے کے بعد فلڈ ریلیف کیمپ ختم، متاثرین پریشان

    افغان حکومت نے پاکستانی سفیر کو پر ڈی مارش دیا، اسحاق ڈار کی تصدیق

  • حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان

    حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان

    وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کر دیا۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے لیسکو ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی صارفین کو خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے گا اور بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع دی جائے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر حکومت بجلی بلوں کی مد میں مزید امداد کا اعلان کرے گی تو ڈسکوز متاثرین کے بل بھی معاف کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی کے باعث بجلی کی بحالی کا عمل متاثر ہوا ہے، تاہم پانی کی سطح کم ہوتے ہی یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

    اویس لغاری نے بتایا کہ پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ صارفین میں سے ایک کروڑ 80 لاکھ بجلی 70 فیصد ڈسکاؤنٹ پر حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق لیسکو کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ وزیر اعظم کے سیلاب فنڈ میں جمع کروا دی ہے اور ملازمین و صارفین کی سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر توانائی نے مزید کہا کہ بہت سے صارفین سولر پینل لگا کر اپنی کھپت 200 یونٹس سے نیچے لے آئے ہیں جس سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی آئی ہے۔ ان کے مطابق حکومت کے اقدامات سے بجلی کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے، لیکن جو لوگ یہ فرق محسوس نہیں کر رہے ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

    اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ والے نئے آئی پی پیز بننے جا رہے ہیں، لیکن نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے 4 روپے فی یونٹ کا بوجھ عوام پر پڑے گا، جسے حکومت نظر انداز نہیں کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ واپڈا کی نجکاری کا عمل شروع ہو چکا ہے اور محکمے میں رائٹ سائزنگ کی جا رہی ہے۔

    وزیر آباد، مریم نواز کے دورے کے بعد فلڈ ریلیف کیمپ ختم، متاثرین پریشان

    اتحاد ٹاؤن میں کن کن لوگوں کی انویسمنٹ،مبشر لقمان کا مریم نواز سے معصومانہ سوال

  • افغان حکومت نے پاکستانی سفیر کو  پر ڈی مارش دیا، اسحاق ڈار کی تصدیق

    افغان حکومت نے پاکستانی سفیر کو پر ڈی مارش دیا، اسحاق ڈار کی تصدیق

    ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے سفیر کو ڈرون حملوں کے الزام میں ایک خط (ڈی مارش) جاری کیا ہے۔

    اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ افغان حکام نے پاکستانی سفیر کو یہ خط دیا ہے، جسے سفارتی زبان میں ڈی مارش کہا جاتا ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق وہ بیرونِ ملک سے واپس آئے ہیں اور معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ ننگرہار اور خوست صوبوں میں مبینہ طور پر پاکستانی ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے، تاہم تاحال افغان حکام نے کوئی شواہد پیش نہیں کیے اور پاکستان کی جانب سے بھی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ معاملہ تحقیقات کا متقاضی ہے اور فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا پاکستان ان مبینہ حملوں میں ملوث ہے یا نہیں۔اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان کی کابل سے صرف ایک ہی درخواست ہے کہ وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی کرے اور اپنی سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان حکام سے کہا ہے کہ یا تو ان عناصر کو سرحد سے ہٹائیں یا پھر ہمارے حوالے کر دیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی ترقی اور استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی تکمیل سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا اور وسطی ایشیائی ممالک سے براہِ راست روابط قائم ہوں گے۔

    وزیر آباد، مریم نواز کے دورے کے بعد فلڈ ریلیف کیمپ ختم، متاثرین پریشان

    اتحاد ٹاؤن میں کن کن لوگوں کی انویسمنٹ،مبشر لقمان کا مریم نواز سے معصومانہ سوال

    خیبرپختونخوا سے گلگت،پنجاب،ہر سیلاب متاثرہ ضلع میں مرکزی مسلم لیگ نظر آئے گی،تابش قیوم

  • نواسی نے ساتھی کے ساتھ مل کر نانی کو قتل کیا، 36 لاکھ کا سونا و نقدی برآمد

    نواسی نے ساتھی کے ساتھ مل کر نانی کو قتل کیا، 36 لاکھ کا سونا و نقدی برآمد

    خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں ڈکیتی کے دوران نانی کے قتل میں ملوث 20 سالہ نواسی اور اس کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    ملزمان سے 36 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔ایس پی انویسٹی گیشن جمیل الرحمٰن کے مطابق معمر خاتون کے قتل میں نواسی نے اپنے ساتھی رضوان کے ہمراہ واردات کی۔ دورانِ ڈکیتی مقتولہ نے رضوان کو پہچان لیا تھا جس پر اسے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم رضوان کے قبضے سے لوٹا گیا سونا، نقدی، اسلحہ، موٹرسائیکل اور نشہ آور انجیکشن بھی برآمد ہوئے۔

    تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ ملزمہ نے ڈکیتی سے چند روز قبل گھر کے پالتو کتے کو زہر دے کر مار دیا تھا تاکہ واردات کے دوران مزاحمت نہ ہو سکے۔

    توشہ خانہ ٹو کیس، اڈیالہ جیل میں کل کی سماعت ملتوی

    موریطانیہ، تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 69 ہلاک، 100 لاپتہ

    ایرانی صدر کا شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی پیشکش

    دریائے سندھ میں شدید سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

  • توشہ خانہ ٹو کیس، اڈیالہ جیل میں کل کی سماعت ملتوی

    توشہ خانہ ٹو کیس، اڈیالہ جیل میں کل کی سماعت ملتوی

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی کل ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    کیس کی سماعت جیل کے اندر ہی مقرر تھی تاہم عدالتی عملے نے وکلاء اور پراسیکیوشن کو آگاہ کر دیا کہ کل کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔ذرائع کے مطابق عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو مطلع کیا جبکہ پراسیکیوشن کو بھی سماعت ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ خالد یوسف چودھری کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت کے بارے میں تفصیلات وکلاء کو کل اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس سے بتائی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں گزشتہ کئی ہفتوں سے سماعتیں اڈیالہ جیل میں ہی کی جا رہی ہیں، تاہم اس مرتبہ کسی نامعلوم وجہ کے باعث مقررہ سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    ایرانی صدر کا شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی پیشکش

    دریائے سندھ میں شدید سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

    ایف بی آر نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے