Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سیلاب میں پلوں اور سڑکوں کی تباہی کی اصل وجہ کرپشن ہے، خواجہ آصف

    سیلاب میں پلوں اور سڑکوں کی تباہی کی اصل وجہ کرپشن ہے، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی بنیادی وجہ کرپشن ہے، جو معاشرتی کلچر کا حصہ بن چکی ہے۔

    نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر مختص رقم کا صرف 15 سے 20 فیصد خرچ ہوتا ہے جبکہ باقی رقم کرپشن کی نذر ہو جاتی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ سوال بار بار اٹھایا جاتا ہے کہ پل جلدی کیوں گر جاتے ہیں؟ اس کا سیدھا جواب کرپشن ہے۔ منصوبہ بنانے والے، تجویز دینے والے، تعمیر کرنے والے اور کنٹریکٹر سب پیسہ بنانے میں لگے ہیں، اسی وجہ سے حکومت کا تھوڑا سا پیسہ منصوبوں پر لگتا ہے اور باقی ہضم کر لیا جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 40 برسوں سے یہی سلسلہ چل رہا ہے کہ بجٹ میں رکھی گئی رقم کا صرف ایک چھوٹا حصہ خرچ ہوتا ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ سڑکیں اور پل بار بار ٹوٹتے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ تقسیم سے پہلے بنائے گئے پل اور تعمیرات آج بھی قائم ہیں، لیکن موجودہ دور میں تعمیر ہونے والے پل اور سڑکیں چند سال بھی نہیں ٹک پاتیں۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کلچر میں رزقِ حلال کی وہ اہمیت نہیں رہی جو بزرگوں کے دور میں تھی، آج ہر شخص دولت کمانے کی دوڑ میں لگا ہوا ہے۔خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ یہ کرپشن ہمیں قدرت کے عذاب کی طرف دھکیل رہی ہے اور جب تک عوام کا پیسہ پوری طرح ان کی فلاح پر خرچ نہیں ہوگا، پل اور سڑکیں ٹوٹتے رہیں گے اور قوم کو نقصان ہوتا رہے گا۔

    بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں بہتری، نئے ہائی کمشنرز کی تقرری کا اعلان

    الیکشن کمیشن کی نئی فہرست، پی ٹی آئی سمیت 4 جماعتیں بغیر سربراہ کے شامل

    عثمان خواجہ کی غزہ پر اسرائیلی مظالم رکوانے کی مہم، آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات

    پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 18 اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے

  • بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں بہتری، نئے ہائی کمشنرز کی تقرری کا اعلان

    بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں بہتری، نئے ہائی کمشنرز کی تقرری کا اعلان

    بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، دونوں ممالک نے اپنے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کا اعلان کر دیا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور کینیڈا کے تعلقات اُس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر عائد کیا تھا۔کینیڈا میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر نے اکتوبر 2024 میں ملک چھوڑ دیا تھا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق وہ اُن چھ سفارتکاروں میں شامل تھے جنہیں کینیڈا نے ملک بدر کیا، تاہم بھارت نے مؤقف اپنایا تھا کہ اس نے اپنے سفارتکار کو واپس بلا لیا۔ اسی روز بھارت نے بھی 6 سینئر کینیڈین سفارتکاروں کو، جن میں قائم مقام ہائی کمشنر بھی شامل تھے، ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

    جسٹن ٹروڈو کے بعد کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جون میں اپنی پہلی دو طرفہ ملاقات میں اتفاق کیا تھا کہ سینئر سفارتکاروں کو دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔کینیڈا کی وزارتِ خارجہ کے مطابق گزشتہ برس سے خالی ہائی کمشنر کا عہدہ تجربہ کار سفارتکار کرسٹوفر کوٹر سنبھالیں گے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 18 اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے

    کشتی کی سواری اور فضائی سفر، سب ڈرامے،سیاسی پارٹیوں کو مبشر لقمان کا چیلنج

    80 ارب واجبات،پی ٹی اےکمپنیوں کے لائسنس معطل کردیئے

    80 ارب واجبات،پی ٹی اےکمپنیوں کے لائسنس معطل کردیئے

    روسی درآمدات، امریکا نے بھارت پر 50 فیصد محصولات عائد کردیے

  • الیکشن کمیشن کی نئی فہرست، پی ٹی آئی سمیت 4 جماعتیں بغیر سربراہ کے شامل

    الیکشن کمیشن کی نئی فہرست، پی ٹی آئی سمیت 4 جماعتیں بغیر سربراہ کے شامل

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہو گئی ہے۔

    فہرست میں چار جماعتیں بغیر سربراہ کے شامل ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی ورکرز پارٹی، پاک سرزمین پارٹی اور پاکستان عوامی راج پارٹی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی مقرر کیے گئے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ کونسل کی صدارت نعیم حسین چٹھہ کے پاس ہے۔

    بغیر سربراہ جماعتوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ یہ جماعتیں تاحال نئے قائدین کے انتخاب یا تعیناتی کے بغیر فہرست میں شامل ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 18 اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے

    کشتی کی سواری اور فضائی سفر، سب ڈرامے،سیاسی پارٹیوں کو مبشر لقمان کا چیلنج

    80 ارب واجبات،پی ٹی اےکمپنیوں کے لائسنس معطل کردیئے

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو

  • عثمان خواجہ کی غزہ پر اسرائیلی مظالم رکوانے کی مہم، آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات

    عثمان خواجہ کی غزہ پر اسرائیلی مظالم رکوانے کی مہم، آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات

    آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ غزہ میں اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے سرگرم ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

    عثمان خواجہ نے وزیراعظم سے کہا کہ ہمت دکھائیں اور انسانیت کے لیے آواز بلند کریں۔ یہ ملاقات اس وقت ممکن ہوئی جب وزیراعظم البانیز کو طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ بھوک کی شدت کے باعث اموات کی تعداد 317 تک جا پہنچی ہے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کے قحط کو انسانی ساختہ بحران قرار دے دیا، جبکہ اقوام متحدہ کے سیکڑوں ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں قتل عام کو نسل کشی قرار دیا جائے۔

    ادھر ایک امریکی سروے میں ووٹرز کی اکثریت نے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 18 اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے

    کشتی کی سواری اور فضائی سفر، سب ڈرامے،سیاسی پارٹیوں کو مبشر لقمان کا چیلنج

    80 ارب واجبات،پی ٹی اےکمپنیوں کے لائسنس معطل کردیئے

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو

  • پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 18 اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے

    پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 18 اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کرا دیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 18 اراکین قومی اسمبلی نے کمیٹیوں سے استعفے اسپیکر آفس میں جمع کرائے۔ بیرسٹر گوہر نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔استعفیٰ دینے والوں میں جنید اکبر، عامر ڈوگر، شیخ وقاص اکرم، شہریار آفریدی، آصف خان، فیصل امین گنڈا پور، علی اصغر خان سمیت دیگر اراکین بھی شامل ہیں۔

    اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی کہ سسٹم کا حصہ رہیں اور سسٹم چلے، ہماری 180 نشستیں تھیں، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں اکثریت تھی، قومی اسمبلی میں 91 نشستوں کے ساتھ موجود رہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو شہید کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو ناحق قید کیا گیا لیکن پھر بھی ہم نے کہا کہ بات چیت کی جائے، ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں یہ سب ہوتا ہے، مگر فی الحال کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین نے عمران خان کی ہدایت پر پارلیمنٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

  • کشتی کی سواری اور فضائی سفر، سب ڈرامے،سیاسی پارٹیوں کو مبشر لقمان کا چیلنج

    کشتی کی سواری اور فضائی سفر، سب ڈرامے،سیاسی پارٹیوں کو مبشر لقمان کا چیلنج

    مبشر لقمان نے اپنے حالیہ وی لاگ میں حکومتی اشرافیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان ملک کو لوٹ کر بیرونِ ملک سیر و تفریح میں مصروف ہیں۔

    انہوں نے خصوصی طور پر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاپان اور تھائی لینڈ کے دوروں کے بعد سیلاب زدہ علاقوں کا ’’پکنک‘‘ کے انداز میں معائنہ کرنے پہنچیں۔ مبشر لقمان کے مطابق یہ دورے صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں اور ان کی وجہ سے ریسکیو کارروائیاں بھی متاثر ہوتی ہیں کیونکہ ادارے پروٹوکول میں الجھ جاتے ہیں۔مبشر لقمان نے کہا کہ حکومت کو چھ ماہ قبل ہی موسمیاتی وارننگز مل گئی تھیں کہ گلیشیئرز پگھل رہے ہیں اور سیلاب کا خطرہ ہے، مگر اس کے باوجود غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو روکا نہیں گیا۔ ان کے مطابق چھ ہزار سے زائد غیر قانونی سوسائٹیز زیر تعمیر ہیں جو گرین ایریاز کو تباہ کر رہی ہیں۔

    وی لاگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اقوامِ متحدہ اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کی امداد پاکستان کے لیے جاری کی گئی، لیکن وفاقی حکومت نے ایم ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کا اعلان کیا جس کا ڈھانچہ ہی موجود نہیں۔ اس وجہ سے متاثرین تک امداد نہیں پہنچ رہی۔مبشر لقمان نے کہا کہ اس وقت حقیقی اور مخلصانہ امدادی کام صرف پاک فوج، دعوتِ اسلامی اور جماعت الدعوہ جیسے ادارے کر رہے ہیں۔ فوج کے جوان پہلے دن سے ہر صوبے میں سیلاب زدگان کی مدد کر رہے ہیں جبکہ مذہبی تنظیموں کے رضاکار جان ہتھیلی پر رکھ کر متاثرین تک سامان پہنچا رہے ہیں۔

    وی لاگ کے اختتام پر مبشر لقمان نے مریم نواز سے براہِ راست سوال کیا کہ کیا ’’اتحاد ٹاؤن‘‘ میں ان کے بیٹے اور قریبی خاندان کی بڑی سرمایہ کاری موجود ہے؟ اور کیا حکومت کی جانب سے وہاں اربوں روپے کی اسکیم صرف اس ٹاؤن کی قیمت بڑھانے کے لیے لائی گئی؟ انہوں نے خبردار کیا کہ ’’کفن کی جیبیں نہیں ہوتیں‘‘، لہٰذا لوٹ مار بند کر کے عوام کی خدمت کی جائے۔مبشر لقمان نے چیلنج دیا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت آل پارٹیز کانفرنس بلا کر سیلاب متاثرین کے لیے عملی لائحہ عمل دے، تب ہی عوام ان کی سنجیدگی پر یقین کریں گے۔

    80 ارب واجبات،پی ٹی اےکمپنیوں کے لائسنس معطل کردیئے

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو

  • 80 ارب واجبات،پی ٹی اےکمپنیوں کے لائسنس معطل  کردیئے

    80 ارب واجبات،پی ٹی اےکمپنیوں کے لائسنس معطل کردیئے

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واجبات ادا نہ کرنے پر پانچ ایل ڈی آئی ٹیلی کام کمپنیوں کے لائسنس معطل کرتے ہوئے انہیں آپریشنز بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    پی ٹی اے کے مطابق نادہندہ کمپنیوں میں ورلڈ کال، وتین ٹیلی کام، وائس کمیونیکیشن، ٹیلی کارڈ اور سرکل نیٹ شامل ہیں۔ کمپنیوں کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی تھی لیکن انہوں نے بقایا جات ادا نہیں کیے۔اتھارٹی نے سیلولر موبائل آپریٹرز اور کلاس ویلیو ایڈڈ سروس لائسنس ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ ان کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات فوری طور پر بند کر دی جائیں۔

    پی ٹی اے کے مطابق وتین ٹیلی کام کے ذمے 6.25 ارب، سرکل نیٹ پر 5.9 ارب، ورلڈ کال پر 5.69 ارب، ٹیلی کارڈ پر 4.07 ارب، ملٹی نیٹ پر 1.41 ارب اور ریڈٹون پر سب سے زیادہ 14.31 ارب روپے واجب الادا ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے ذمے مجموعی طور پر 24 ارب روپے کی اصل رقم اور 56 ارب روپے لیٹ پیمنٹ سرچارج ہے۔ ان کمپنیوں کے لائسنسوں کی علیحدہ علیحدہ سماعت کے بعد بقایا جات کی ادائیگی یا تجدید سے متعلق کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

    پی ٹی اے نے بتایا کہ کل 13 ایل ڈی آئی کمپنیوں میں سے 4 کے لائسنس 2024 میں تجدید ہوچکے ہیں، 7 کے لائسنس گزشتہ سال ختم ہوگئے، جبکہ 2 کمپنیوں کے لائسنس 2025 اور 2026 میں ختم ہوں گے۔اتھارٹی کے مطابق ایل ڈی آئی کمپنیوں کے ذمے یونیورسل سروس فنڈ کے اے پی سی چارجز بھی کئی سالوں سے واجب الادا ہیں، اس حوالے سے وزارت آئی ٹی کے خط اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں کارروائی کی گئی۔

    دہشتگردوں کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوں؟ سعد رفیق

    کیف پر روسی ڈرون اور میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک

    بھارتی آبی جارحیت،پنجاب میں سیلاب سے تباہی،درجنوں دیہات زیر آب،20 اموات

    پنجاب میں تھرمل ڈرونز کی مدد سے 800 افراد ریسکیو

    "میرا دل یوں یوں کر رہا ہے” خاتون صحافی کی کشتی میں رپورٹنگ کی ویڈیو وائرل

  • پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر ہے، اس لیے مستقبل کے تمام منصوبے ماحولیاتی صورتحال کو مدنظر رکھ کر بنانا ہوں گے۔

    بلاول بھٹو نے پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مون سون کے نئے سلسلے کے آغاز پر سیلاب کی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، اس لیے ہمیں ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔انہوں نے ریسکیو آپریشنز میں مصروف رضاکاروں اور پاک فوج کے جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو ہر قسم کی تقسیم سے بالاتر ہو کر متحد ہو جانا چاہیے تاکہ بحران کا مقابلہ کیا جا سکے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بطور قوم ہم نے پہلے بھی بحرانوں کا سامنا کیا ہے اور اتحاد کی طاقت سے اس بار بھی سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران کو سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کی۔

    دہشتگردوں کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوں؟ سعد رفیق

    دہشتگردوں کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوں؟ سعد رفیق

    بھارتی آبی جارحیت،پنجاب میں سیلاب سے تباہی،درجنوں دیہات زیر آب،20 اموات

    پنجاب میں تھرمل ڈرونز کی مدد سے 800 افراد ریسکیو

  • روسی درآمدات، امریکا نے بھارت پر 50 فیصد محصولات عائد کردیے

    روسی درآمدات، امریکا نے بھارت پر 50 فیصد محصولات عائد کردیے

    بھارت کی روسی تیل کی درآمدات ستمبر کے مہینے میں نمایاں طور پر بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ دوسری جانب امریکا نے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد تک محصولات عائد کر دیے ہیں۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریفائنریز ستمبر میں روسی تیل کی خریداری 10 تا 20 فیصد بڑھا کر یومیہ 1.65 سے 1.8 ملین بیرل تک پہنچا سکتی ہیں، جو دنیا کی کُل سپلائی کا تقریباً ڈیڑھ فیصد بنتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر بھارت روسی تیل کی درآمدات روک دے تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں عارضی طور پر 100 ڈالر فی بیرل کے قریب جا سکتی ہیں۔روس پر 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک کی پابندیوں کے نتیجے میں بھارت سب سے بڑا خریدار بن کر سامنے آیا تھا۔ بھارتی ریفائنریاں رعایتی نرخوں پر روسی تیل خرید کر نہ صرف اپنی توانائی کی ضروریات پوری کر رہی ہیں بلکہ منافع بھی کما رہی ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت روسی تیل سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق یوکرین حملوں کے باعث روس کی کئی ریفائنریاں بند ہیں، جس کے نتیجے میں روس اضافی برآمدات کا خواہاں ہے۔ اس وقت بھارتی خریداروں کو برینٹ کے مقابلے میں فی بیرل 2 سے 3 ڈالر سستا روسی تیل مل رہا ہے جو پچھلے مہینے کی نسبت زیادہ پرکشش ہے۔

    دہشتگردوں کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوں؟ سعد رفیق

    کیف پر روسی ڈرون اور میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک

    پنجاب میں تھرمل ڈرونز کی مدد سے 800 افراد ریسکیو

    بھارتی آبی جارحیت،پنجاب میں سیلاب سے تباہی،درجنوں دیہات زیر آب،20 اموات

  • دہشتگردوں کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوں؟ سعد رفیق

    دہشتگردوں کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوں؟ سعد رفیق

    سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے حامی ہیں مگر اسکولوں اور مساجد پر حملے کرنے والوں کے ساتھ کیسے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے سیلاب سے متاثرہ باجوڑ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے اسلام کے نام پر اسلحہ اٹھایا، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پہلے بھی آپریشن ہو چکا ہے، لیکن ہونا یہ چاہیے تھا کہ اس کی نوبت ہی نہ آتی۔ ماضی میں صوبائی اور مرکزی حکومت کے درمیان تعاون کی کمی رہی، دونوں حکومتوں کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قبائلی مشران کو بھی متحد ہونا چاہیے۔ ریاست نے انہیں موقع دیا اور انہوں نے دہشت گردوں سے بات بھی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست سے پیچھے نہیں ہٹا بلکہ انتخابی سیاست سے خود کو الگ کیا ہے۔ باجوڑ کے دورے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی حیثیت میں آئے ہیں، یہاں لوگ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث بے گھر ہوئے اور اب سیلاب نے بھی انہیں متاثر کیا ہے، یہ دوہری آفت ہے۔

    سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ خواجہ فاؤنڈیشن کے ذریعے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی، حکومت کے اعلان کردہ پیکج پر بھی عمل ہونا چاہیے تاکہ متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سول انتظامیہ کو مزید مضبوط کیا جانا ضروری ہے۔

    بھارتی آبی جارحیت،پنجاب میں سیلاب سے تباہی،درجنوں دیہات زیر آب،20 اموات