Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کوئٹہ: ڈیگاری قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتولہ کا دیور گرفتار

    کوئٹہ: ڈیگاری قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتولہ کا دیور گرفتار

    کوئٹہ ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، مقتولہ بانو بی بی کے روپوش دیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے میں اب تک قبائلی سردار سمیت 5 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔خیال رہے کہ 4 جون 2025 کو کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ایک مرد اور خاتون کو بے رحمی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا، جس کی ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مقتولین پر پسند کی شادی کا الزام تھا، تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وضاحت کی تھی کہ دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی ہیں۔

    اس کیس میں مرکزی ملزم بشیر احمد سمیت 20 افراد پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں جن میں ستکزئی قبیلے کے سربراہ شیرباز ستکزئی، ان کے 4 بھائی اور 2 محافظ بھی شامل تھے۔واقعے کا مقدمہ ہنہ اوڑک تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

    مودی کی کہانی ختم،فوج میں بغاوت، ائیر چیف کے جھوٹ

    آرمی چیف اور ایرانی ہم منصب کا دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈرز نامزد کردیے

  • بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازا میں بڑی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 سے 9 اگست کے درمیان یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشت گردوں کی بڑی تعداد بارڈر کراس کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔فورسز کی بروقت کارروائی میں مارے جانے والے زیادہ تر دہشت گرد افغان تھے اور ان کی لاشیں افغانستان کی حدود میں گریں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ دہشت گردوں کی لاشیں 15 روز تک افغانستان کی جانب کسی نے وصول نہ کیں اور وہ گلتی سڑتی رہیں۔مزید بتایا گیا کہ 25 اگست کو ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا جبکہ اس دوران وہ جانوروں کی خوراک بنتی رہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے درجنوں دہشت گردوں کو کسی ممکنہ بڑی کارروائی سے قبل ہی ہلاک کرنا پاکستان کی فورسز اور اداروں کی اہم کامیابی ہے۔

    عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

    مودی کی کہانی ختم،فوج میں بغاوت، ائیر چیف کے جھوٹ

    آرمی چیف اور ایرانی ہم منصب کا دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈرز نامزد کردیے

  • عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

    عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ عمران خان نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے متعلق سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج شام دوبارہ ہوگا، جس میں فیصلہ کیا جائے گا۔سلمان اکرم راجہ کے مطابق عمر ایوب اور شبلی فراز عدالتوں میں اپنے مقدمات میں مصروف ہیں، جبکہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ایک بار پھر محمود اچکزئی کا نام لیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ سیکرٹری جنرل کے عہدے سے الگ ہو رہے ہیں اور صرف قانونی معاملات پر توجہ دیں گے۔

    آرمی چیف اور ایرانی ہم منصب کا دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈرز نامزد کردیے

    کراچی میں دیور نے مبینہ طور پر بھابھی کو ریپ کے بعد قتل کردیا

  • مودی کی کہانی ختم،فوج میں بغاوت، ائیر چیف کے جھوٹ

    مودی کی کہانی ختم،فوج میں بغاوت، ائیر چیف کے جھوٹ

    معروف صحافی مبشر لقمان نے اپنے تازہ وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی معاشی اور سیاسی صورتحال شدید بحران کا شکار ہے۔

    مبشر لقمان کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ رات صنعتکار انیل امبانی کے گھر چھاپہ مارا اور مبینہ طور پر ان کے خلاف 3000 کروڑ روپے کی ہیر پھیر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امبانی پر یہ بھی الزام ہے کہ انہیں رافیل طیاروں کے سودے میں خصوصی نوازشات دی گئیں، جس سے اربوں ڈالر کے معاہدے ہوئے۔وی لاگ میں بتایا گیا کہ بھارت پر امریکہ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد ہونے جا رہا ہے اور مزید پابندیوں کا بھی امکان ہے۔ اس صورتِ حال کے باعث غیر ملکی کمپنیاں بھارت میں اپنے آرڈرز منسوخ کر رہی ہیں جبکہ بڑے صنعتی ادارے ملازمین کو فارغ کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر ٹاٹا گروپ نے ہزاروں آئی ٹی ماہرین کو ملازمتوں سے نکال دیا ہے۔

    مبشر لقمان کے مطابق بھارت میں سیاسی بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔ نائب صدر سمیت اعلیٰ فوجی افسران کے استعفے اور غائب ہونا نریندر مودی حکومت کے لیے بڑا دھچکہ ہے۔ وی لاگ میں کہا گیا کہ بھارتی فضائیہ کے اندر بھی اینٹی مودی جذبات پائے جاتے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی پر انتخابی دھاندلی کے سنگین الزامات لگائے اور ثبوت پارلیمان میں پیش کیے۔ اسی طرح مودی کی ڈگری کے تنازع پر دہلی ہائی کورٹ نے اسے عوامی کرنے سے روک دیا۔

    مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ بھارت نہ صرف معاشی بحران کا شکار ہے بلکہ سیاسی طور پر بھی غیر یقینی کیفیت میں ہے۔ ان کے مطابق مودی حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور حالات اس نہج پر پہنچ سکتے ہیں کہ بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑے۔

    بھارت کے پاس وقت کم،پی سی بی جوئے کو سپورٹ کرتی ہے

    بازی پلٹ گئی،ڈھاکہ دلی کے تسلط سے آزاد،مودی پاکستان سے خوفزدہ

  • آرمی چیف  اور ایرانی ہم منصب کا  دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

    آرمی چیف اور ایرانی ہم منصب کا دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے مشترکہ سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    ایرانی سفارتخانے کے مطابق دونوں عسکری سربراہان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں سرحدی امن و سلامتی اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی گئی۔جنرل موسوی نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کے ساتھ سرحدوں کے تحفظ کے لیے تیار ہے، انہوں نے سرحد پار دہشت گرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو سرحد کو دوستی، بھائی چارے اور اقتصادی ترقی کی سرحد بنانے کے لیے مل کر اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے ایران میں حالیہ دہشت گرد حملے کے متاثرین کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا۔جنرل موسوی نے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

    دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف سطحوں پر جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ جنرل موسوی نے اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کے لیے پاکستان کے مؤقف اور حمایت کو بھی سراہا۔

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈرز نامزد کردیے

    رانا ثناء اللّٰہ کے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

    کراچی میں دیور نے مبینہ طور پر بھابھی کو ریپ کے بعد قتل کردیا

    فلسطین میں اسرائیلی مظالم ،اقوام متحدہ کی تحقیقات فنڈنگ نہ ملنے پر معطل

  • بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈرز نامزد کردیے

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈرز نامزد کردیے

    بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے لیے اپوزیشن لیڈر نامزد کردیے۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر علامہ راجا ناصر عباس جبکہ قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی کو نامزد کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت بھی دی ہے۔اس کے ساتھ ہی بانی چیئرمین نے پارٹی قیادت کو ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

    دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کے سینیٹ کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہونے کے اقدام کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کل اس درخواست پر سماعت کرے گا۔اپیل کنندہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کے کاغذاتِ نامزدگی میں ضروری معلومات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ امیدوار کی جانب سے جمع کرایا گیا اقرار نامہ اور بیانِ حلفی غیر قانونی ہے۔

    اپیل کنندہ کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کروانے کے لیے الیکشن ٹریبونل کو درخواست دی گئی ہے۔

    کراچی میں دیور نے مبینہ طور پر بھابھی کو ریپ کے بعد قتل کردیا

    بھارت کے پاس وقت کم،پی سی بی جوئے کو سپورٹ کرتی ہے

    فلسطین میں اسرائیلی مظالم ،اقوام متحدہ کی تحقیقات فنڈنگ نہ ملنے پر معطل

    پنجاب میں غیر رجسٹرڈ این جی اوز بند کرنے کا فیصلہ

  • رانا ثناء اللّٰہ کے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

    رانا ثناء اللّٰہ کے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

    وزیرِاعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کے سینیٹ کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہونے کے اقدام کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا گیا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کل اس درخواست پر سماعت کرے گا۔اپیل کنندہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کے کاغذاتِ نامزدگی میں ضروری معلومات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ امیدوار کی جانب سے جمع کرایا گیا اقرار نامہ اور بیانِ حلفی غیر قانونی ہے۔اپیل کنندہ کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کروانے کے لیے الیکشن ٹریبونل کو درخواست دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ کے سینیٹر منتخب ہونے پر انہیں اہم ذمہ داری بھی دی جاسکتی ہے۔

    کراچی میں دیور نے مبینہ طور پر بھابھی کو ریپ کے بعد قتل کردیا

    فلسطین میں اسرائیلی مظالم ،اقوام متحدہ کی تحقیقات فنڈنگ نہ ملنے پر معطل

    بھارت کے پاس وقت کم،پی سی بی جوئے کو سپورٹ کرتی ہے

  • کراچی میں دیور نے مبینہ طور پر بھابھی کو ریپ کے بعد قتل کردیا

    کراچی میں دیور نے مبینہ طور پر بھابھی کو ریپ کے بعد قتل کردیا

    کراچی میں ملیر کے علاقے ذکریا گوٹھ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر دیور نے بھابھی کو ریپ کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق 30 سالہ شادی شدہ خاتون سعدیہ کی لاش پیر کو ذکریا گوٹھ سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کی گئی تھی۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں جبکہ موت دم گھٹنے سے ہوئی، تمام متعلقہ نمونے فرانزک کے لیے حاصل کرلیے گئے ہیں۔ملیر کینٹ تھانے کے ایس ایچ او آغا عبدالرشید کے مطابق گرفتار ملزم اسحٰق مقتولہ کا دیور ہے۔ مقتولہ کا شوہر بھاری گاڑیاں چلانے کے سلسلے میں بلوچستان میں موجود تھا جبکہ دونوں بھائیوں کے اہلخانہ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی طور پر پولیس کو بیان دیا کہ مقتولہ نے پھندا لگا کر خودکشی کی، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ خاتون کو ریپ کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

    فلسطین میں اسرائیلی مظالم ،اقوام متحدہ کی تحقیقات فنڈنگ نہ ملنے پر معطل

    بھارت کے پاس وقت کم،پی سی بی جوئے کو سپورٹ کرتی ہے

    پنجاب میں غیر رجسٹرڈ این جی اوز بند کرنے کا فیصلہ

    بازی پلٹ گئی،ڈھاکہ دلی کے تسلط سے آزاد،مودی پاکستان سے خوفزدہ

  • فلسطین میں اسرائیلی مظالم ،اقوام متحدہ کی تحقیقات فنڈنگ نہ ملنے پر معطل

    فلسطین میں اسرائیلی مظالم ،اقوام متحدہ کی تحقیقات فنڈنگ نہ ملنے پر معطل

    فلسطین میں اسرائیلی مظالم سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقات فنڈنگ میں کمی کے باعث روک دی گئیں۔

    اقوام متحدہ کے انکوائری کمیشن کے سربراہ کے مطابق مالی وسائل کی کمی اور عملہ بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے تحقیقات مکمل نہیں کی جاسکتیں۔گزشتہ برس پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غزہ جنگ میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور اسرائیلی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر تشدد سے متعلق تحقیقات کی منظوری دی تھی۔

    اقوام متحدہ کو اس وقت مالیاتی بحران کا سامنا ہے کیونکہ اس کے سب سے بڑے عطیہ دہندہ امریکا نے فنڈز روک دیے ہیں۔ امریکا کو اقوام متحدہ کو 1 ارب 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے تاہم صدر ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد غیر ملکی فنڈنگ روک دی تھی۔

    بھارت کے پاس وقت کم،پی سی بی جوئے کو سپورٹ کرتی ہے

    پنجاب میں غیر رجسٹرڈ این جی اوز بند کرنے کا فیصلہ

    بازی پلٹ گئی،ڈھاکہ دلی کے تسلط سے آزاد،مودی پاکستان سے خوفزدہ

  • بھارت کے پاس وقت کم،پی سی بی جوئے کو سپورٹ کرتی ہے

    بھارت کے پاس وقت کم،پی سی بی جوئے کو سپورٹ کرتی ہے

    سینئر صحافی و تجزیہ کار مبشر لقمان نے اپنے تازہ وی لاگ میں ملک کے اندر بڑھتے جرائم، کھیل کے شعبے میں جاری تنازعات اور عالمی سطح پر اہم پیش رفتوں پر کھل کر گفتگو کی۔

    مبشر لقمان نے کہا کہ ملک میں فرسٹریشن اور غصہ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ روزانہ افسوسناک واقعات رونما ہورہے ہیں۔ انہوں نے لاہور میں ایک پھل فروش کے ہاتھوں دو افراد کے قتل، گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے تصادم اور تیزاب گردی کے واقعات کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ "یہ سب عوامی مسائل، مہنگائی اور انصاف کے فقدان کا نتیجہ ہے۔”انہوں نے پولیس مقابلوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ ایکسٹرّا جوڈیشل کلنگ کہلاتی ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ایسے بیشتر مجرم قانون سے بچ نکلتے ہیں اور ان کا حل صرف سخت ایکشن ہے۔

    کرکٹ کے میدان میں ہونے والے جھگڑوں پر تبصرہ کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ "پاکستان میں کرکٹ جوا کے بغیر نہیں ہوتی۔” ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی خود جوا کمپنیوں کو پروموٹ کرتا رہا ہے جبکہ کئی کھلاڑی بھی اس دھندے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بیٹنگ مافیا پر قابو نہ پایا گیا تو اس قسم کے سانحات جاری رہیں گے۔پی سی بی کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ "کتنے ہی کپتان بدل لیں، اصل مسئلہ چیئرمین پی سی بی ہے۔” ان کے مطابق محسن نقوی کے پاس نہ کھیل کی سمجھ ہے اور نہ ایڈمنسٹریشن کا تجربہ۔ اگر پاکستان کو نئی مضبوط ٹیم تیار کرنی ہے تو تجربہ کار کرکٹرز کو قیادت سونپنی ہوگی۔

    بین الاقوامی امور پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ پینٹاگون کا یوکرین کو روس پر حملوں سے روکنا بڑی پیش رفت ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپ اور امریکا خود اپنے مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ایران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ "ایران نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ امریکا کے مطالبات نہیں مانے گا۔” ان کے مطابق غزہ میں جاری مظالم کے تناظر میں ایران کا مؤقف بالکل واضح ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بارے میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو اس کے غرور نے نقصان پہنچایا۔ شریر افزل مروت کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "عمران خان کا غرور صرف انہیں نہیں بلکہ پوری پارٹی کو لے ڈوبا۔”انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں بھی اگر پارٹی کے پاس سنجیدہ قیادت نہ ہوئی تو کارکردگی نہیں دکھا سکے گی۔

    معروف یوٹیوبر رجب بھٹ کی ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ "یہ صرف یوٹیوبرز کو الزام دینے کا معاملہ نہیں، والدین اور اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی تربیت کریں۔” تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ کسی بھی مذہب یا عقیدے کا مذاق اڑانا ناقابلِ برداشت عمل ہے۔کراچی کی بارشوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "کراچی کے شہری ہمیشہ حکمرانوں کی ناکامی برداشت کرتے ہیں۔” ان کے مطابق شہر جو ملک کی سب سے بڑی انکم پیدا کرتا ہے، وہاں پینے کا پانی تک دستیاب نہیں۔

    اداکارہ سمرانا کی گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعے پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ یہ ظلم ہماری معاشرتی روایت بن چکا ہے۔ ایوارڈز کے حوالے سے اداکارہ اریبہ حبیب کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل کامیابی بینک بیلنس ہے، نہ کہ خریدے گئے ایوارڈز۔

    بازی پلٹ گئی،ڈھاکہ دلی کے تسلط سے آزاد،مودی پاکستان سے خوفزدہ