Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی پولیس کا محرم الحرام سیکیورٹی پلان جاری، 20 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

    کراچی پولیس کا محرم الحرام سیکیورٹی پلان جاری، 20 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

    کراچی پولیس نے محرم الحرام 1447ھ کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں 20 ہزار 350 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔

    محرم کے دوران متوقع سرگرمیاں میں بتایا گیا کہ 829 جلوس برآمد ہوں گے،5227 مجالس منعقد کی جائیں گی،4605 مجالس اور 7004 جلوسوں پر اہلکار تعینات ہوں گے.انتہائی حساس امام بارگاہوں اور مقامات پر 1660 افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ ٹریفک پولیس کے 1100 افسران و اہلکار ٹریفک نظم و نسق سنبھالیں گے

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افراد یا حرکات پر نظر رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع پولیس مددگار 15 پر فوری دیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔

    دریائے سوات میں حادثات ، ٹورزم اتھارٹی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ

    سندھ طاس معاہدہ: عالمی ثالثی عدالت کی پاکستانی مؤقف کی تائید

    سوات کا سیلابی ریلہ مالاکنڈ میں داخل، متعدد علاقوں میں تباہی

    جنیوا ،کشمیری کمیونٹی کا مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج

    محرم الحرام، ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • دریائے سوات میں حادثات ، ٹورزم اتھارٹی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ

    دریائے سوات میں حادثات ، ٹورزم اتھارٹی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ

    خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے حالیہ واقعات کے بعد اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر دریا کے کنارے بیٹھنے کی گنجائش ختم کی جائے۔تمام کاروباری حضرات سیفٹی قوانین اور ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔خلاف ورزی کی صورت میں انتظامی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد حکام کی جانب سے مون سون سیزن کے پیش نظر احتیاطی تدابیر مزید سخت کی جا رہی ہیں۔اتھارٹی نے شہریوں، سیاحوں اور کاروباری افراد سے اپیل کی ہے کہ دریا کے قریب احتیاط برتیں اور محفوظ سیاحت کو یقینی بنانے میں تعاون کریں۔

    سوات کا سیلابی ریلہ مالاکنڈ میں داخل، متعدد علاقوں میں تباہی

    جنیوا ،کشمیری کمیونٹی کا مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج

    محرم الحرام، ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

    اسرائیل نےامداد کی آڑ میں فلسطینیوں پر حملے تیز کر دیے، 549 جاں بحق

  • سندھ طاس معاہدہ: عالمی ثالثی عدالت کی پاکستانی  مؤقف کی تائید

    سندھ طاس معاہدہ: عالمی ثالثی عدالت کی پاکستانی مؤقف کی تائید

    عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے اہم فیصلے میں پاکستان کے مؤقف کی مکمل تائید کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ بھارت کو معاہدہ معطل کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔

    پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں عدالت نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں کہیں بھی یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں ہے۔سندھ طاس معاہدے کا بغور جائزہ لینے کے بعد، عدالت نے بھارت کے اقدام کو غیرقانونی اور بلاجواز قرار دیا۔

    عدالت کے مطابق، ثالثی عدالت کا کردار واضح ہے اور بھارت کا اقدام عدالت کی فیصلہ سازی پر اثر انداز نہیں ہو سکتا.معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی کوشش کو معاہدے کی روح اور قانونی بنیادوں کے خلاف قرار دیا گیا۔

    پسِ منظر
    یاد رہے کہ 23 اپریل 2025 کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں حملے کے بعد بھارت نے اچانک سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، اور 24 اپریل کو پاکستان کو باضابطہ اطلاع دی گئی تھی۔اس پر عالمی ثالثی عدالت نے 16 مئی کو فریقین سے قانونی مؤقف طلب کیا، جس پر پاکستان نے بروقت تحریری مؤقف جمع کروا کر مؤثر دلائل دیے۔

    پاکستان کا مؤقف
    پاکستان نے اپنے جواب میں کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات، خواہ وہ کسی بھی نوعیت کے ہوں، نہ تو عدالت کے دائرہ اختیار کو متاثر کر سکتے ہیں اور نہ نیوٹرل ایکسپرٹ کی حیثیت کو ختم کر سکتے ہیں۔پاکستانی حکام نے اس فیصلے کو سفارتی اور قانونی محاذ پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کا پابند بنائے۔

    سوات کا سیلابی ریلہ مالاکنڈ میں داخل، متعدد علاقوں میں تباہی

    جنیوا ،کشمیری کمیونٹی کا مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج

    محرم الحرام، ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

    اسرائیل نےامداد کی آڑ میں فلسطینیوں پر حملے تیز کر دیے، 549 جاں بحق

  • سوات کا سیلابی ریلہ مالاکنڈ میں داخل، متعدد علاقوں میں تباہی

    سوات کا سیلابی ریلہ مالاکنڈ میں داخل، متعدد علاقوں میں تباہی

    سوات سے نکلنے والا خطرناک سیلابی ریلہ 78 ہزار کیوسک پانی کے ساتھ مالاکنڈ میں داخل ہو چکا ہے، ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    محکمہ آبپاشی کے مطابق، سیلابی ریلہ انتہائی خطرناک نوعیت کا ہے اور تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ترئی، طوطہ کان اور جالاوانان ہیڈورکس سمیت مختلف مقامات پر الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو دریا کے کناروں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بارش اور سیلاب سے دیگر متاثرہ علاقوں میں شانگلہ، دیر اور ملاکنڈ میں بارشوں اور برساتی نالوں نے تباہی مچا دی ہے۔لوئر دیر کے علاقے رحیم آباد میں ایک شخص برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔خزانہ بائی پاس پر دریائے پنجکوڑہ میں پھنسے دو خواتین اور دو بچوں کو ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کر لیا۔

    مزید بارشوں کا خدشہ

    این ڈی ایم اے نے ملک بھر کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے مزید ممکنہ سیلابی صورتحال کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ریسکیو 1122 کے ترجمان ثاقب خان کے مطابق، تمام ہنگامی ٹیمیں فُل الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دریا یا ندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔

    محرم الحرام، ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

    اسرائیل نےامداد کی آڑ میں فلسطینیوں پر حملے تیز کر دیے، 549 جاں بحق

  • جنیوا ،کشمیری کمیونٹی کا مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج

    جنیوا ،کشمیری کمیونٹی کا مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج

    جنیوا میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی جانب سے مودی حکومت اور بھارتی قبضے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں 300 سے زائد کشمیریوں نے شرکت کی۔

    مظاہرین نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہو کر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کا اظہار کیا۔مظاہرین نے اپنے نعروں اور پلے کارڈز کے ذریعے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی اور آبادیاتی تبدیلیوں پر گہری تشویش ظاہر کی.مظاہرین کی جانب سے آر ایس ایس کی انتہا پسندانہ سوچ اور مودی سرکار کے ایجنڈے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

    کشمیری کمیونٹی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ اور قومی سلامتی مشیر کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کی،مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو کشمیری عوام کے خلاف جرائم پر جوابدہ بنایا جائے۔ مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی رہائی، طبی سہولیات کی فراہمی اور انسانی حقوق کی بحالی پر بھی زور دیا۔

    کشمیری رہنماؤں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے جارحانہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرے۔

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

    اسرائیل نےامداد کی آڑ میں فلسطینیوں پر حملے تیز کر دیے، 549 جاں بحق

  • محرم الحرام، ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات

    محرم الحرام، ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات

    وفاقی حکومت نے کے دوران ملک بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے تحت پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اس ضمن میں وزارت داخلہ نے ایک سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی تھی، جسے منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن کی صورت میں جاری کر دیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو محرم کے سیکیورٹی ڈیوٹیز کے لیے تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جائے گی، جبکہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں آئے گی۔چاروں صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے لیے باضابطہ درخواستیں دی گئی تھیں۔

    محرم الحرام میں حساس مقامات، محرم الحرام میں حساس مقامات، جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فرائض انجام دیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔

    دو روزہ اضافے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24 قیراط فی تولہ سونا 5,000 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہو گیا۔10 گرام سونا 4,287 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 925 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔فی تولہ چاندی 9 روپے کمی کے بعد 3,790 روپے اور10 گرام چاندی 8 روپے کم ہوکر 3,249 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.09 ڈالر کمی کے بعد 36.06 ڈالر ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا بھی نمایاں طور پر سستا ہوا،فی اونس سونا 53 ڈالر کمی کے بعد 3,290 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ماہرین کے مطابق، عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور مقامی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

    اسرائیل نےامداد کی آڑ میں فلسطینیوں پر حملے تیز کر دیے، 549 جاں بحق

  • اسرائیل نےامداد کی آڑ میں فلسطینیوں پر حملے تیز کر دیے، 549 جاں بحق

    اسرائیل نےامداد کی آڑ میں فلسطینیوں پر حملے تیز کر دیے، 549 جاں بحق

    اسرائیل نے عالمی امدادی اداروں کو غزہ میں کام سے روک کر خودساختہ تنظیم "غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن” قائم کر دی ہے، جس کے ذریعے فلسطینیوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

    فلسطینیوں نے بتایا ہے کہ اس فاؤنڈیشن کے تحت دی جانے والی امداد کے بہانے اسرائیلی فوج نہ صرف قتل و اغوا میں ملوث ہے بلکہ متعدد فلسطینیوں کو لاپتہ بھی کر رہی ہے۔فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق، غزہ میں جاری امدادی کارروائیوں کی آڑ میں اسرائیل کی جانب سے 549 فلسطینی شہید اور 4066 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ 39 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ غذائی اشیاء اور پانی کی شدید قلت پیدا کر کے فلسطینیوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ امداد حاصل کریں، اور اسی لمحے انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔فلسطینی بچوں نے بھی انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ کئی افراد امداد لیتے وقت اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

    ادھر اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ اگلے دو ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے، تاہم فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ "غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن” درحقیقت اسرائیلی فوج کی ایک حکمت عملی ہے جس کے تحت غزہ میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

    انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غیر جانبدار بین الاقوامی امدادی اداروں کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    سانحہ سوات،سول سوسائٹی کی جانب سے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ کی درخواست

  • 20 جون کو ختم ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 2.60 ارب ڈالرز کی کمی

    20 جون کو ختم ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 2.60 ارب ڈالرز کی کمی

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 2.60 ارب ڈالرز کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق، 20 جون تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 14.39 ارب ڈالرز رہے۔ اس دوران کمرشل قرضوں کی ادائیگی کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.65 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی۔مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 جون تک 9.06 ارب ڈالرز رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 5.13 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس سے ان کے ذخائر 5.33 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے حکومتِ پاکستان کو 3.1 ارب ڈالرز کی کمرشل قرض کی رقم موصول ہوئی ہے، جب کہ کثیر جہتی ذرائع سے بھی 50 کروڑ ڈالرز کی رقم مرکزی بینک کو موصول ہوئی ہے۔

    بینک کے مطابق، یہ تمام رقم 27 جون کے ہفتہ وار ذخائر میں شامل کی جائے گی، جس سے اگلے ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔اسٹیٹ بینک نے ذخائر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے اور معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

    روس کا ایران پر آئی اے ای اے سے تعاون جاری رکھنے پر زور

    ایس سی او اجلاس کے دوران خواجہ آصف کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

    پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا

    افغان شہری کی چاقو سے حملے کی کوشش، پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی ہوگا

  • روس کا ایران پر آئی اے ای اے سے تعاون جاری رکھنے پر زور

    روس کا ایران پر آئی اے ای اے سے تعاون جاری رکھنے پر زور

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اس بات کا خواہاں ہے کہ ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، سرگئی لاوروف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رہے۔ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران کی پارلیمنٹ نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایک بل منظور کیا ہے، جس کے تحت ایران کو آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    ایرانی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد یہ بل نگہبان شوریٰ نے بھی منظور کر لیا، جس سے ایران کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے باضابطہ تعاون معطل کرنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔روس، جس کے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں، نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو پرامن جوہری توانائی کے استعمال کا مکمل حق حاصل ہے۔

    سرگئی لاوروف نے ایرانی پارلیمنٹ کے فیصلے کو مشاورتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کو عملی اختیارات حاصل نہیں، لہٰذا اس کا فیصلہ مشاورتی نوعیت رکھتا ہے۔”ہم چاہتے ہیں کہ دنیا ایران کے سپریم لیڈر کا احترام کرے، جنہوں نے کئی بار واضح کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا نہ ارادہ تھا، نہ ہے، اور نہ ہوگا۔”

    تجزیہ کاروں کی جانب سے روس کی جانب سے یہ بیان عالمی برادری میں ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے تناظر میں امن و تعاون کی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    ایس سی او اجلاس کے دوران خواجہ آصف کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

    پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا

    افغان شہری کی چاقو سے حملے کی کوشش، پولیس کی فائرنگ سے ہلاک