Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ایس سی او اجلاس کے دوران خواجہ آصف کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

    شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور ایران کے وزیرِ دفاع عزیز ناصر زادہ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔

    یہ ملاقات چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں ایس سی او کے وزارتی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر منعقد ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی شعبے میں تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔

    وزرائے دفاع نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون نہ صرف دونوں ممالک کے مفاد میں ہے بلکہ پورے خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے بھی ضروری ہے۔دونوں وزراء نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی باہمی روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا، خصوصاً دفاع، انسداد دہشت گردی، سرحدی سلامتی اور معلومات کے تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے اہم ممالک پر مشتمل ایک پلیٹ فارم ہے، جہاں علاقائی سلامتی، اقتصادی ترقی، اور سیاسی تعاون پر اہم فیصلے کیے جاتے ہیں۔ اس اجلاس میں مختلف رکن ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔

    پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا

    افغان شہری کی چاقو سے حملے کی کوشش، پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی ہوگا

    مون سون بارشیں، پنجاب میں حادثات سے 6 افراد جاں بحق

  • پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا

    پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا

    پنجاب پبلک سروس کمیشن نے(پی ایم ایس) کے سال 2023 کے مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 391 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

    سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس نے بتایا کہ کامیاب امیدواروں کو اب سائیکالوجیکل اسیسمنٹ کے لیے بلایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر جیسے اہم عہدوں کے لیے حتمی تقرری سے قبل امیدواروں کو سائیکالوجسٹ اسیسمنٹ اور انٹرویو کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق، PMS 2023 کے تحریری امتحان میں 21022 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 6513 امیدوار ابتدائی طور پر کامیاب ہوئے اور انہیں فیز ٹو کے امتحان کے لیے بلایا گیا۔اب فیز ٹو کے بعد کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں 391 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

    محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی ہوگا

    میرپورخاص: یوسی 5 سمنا آباد میں گٹر اور کچرے کے ڈھیر، نمازی اور مکین شدید اذیت کا شکار

  • افغان شہری کی چاقو سے حملے کی کوشش، پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    افغان شہری کی چاقو سے حملے کی کوشش، پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    جرمنی کے شہر وانگن میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک افغان شہری نے گرفتاری کے دوران پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا، واقعے میں ایک پولیس افسر شدید زخمی ہو گیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، 27 سالہ افغان شہری کو ایک سابقہ حملے کے جرم میں سنائی گئی قید کی سزا پر عمل درآمد کے لیے دو پولیس اہلکار اس کے گھر پہنچے تھے۔پولیس اور استغاثہ کے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق، گرفتاری کے دوران افغان شہری نے اچانک چاقو نکال کر پولیس پر حملہ کر دیا، جس پر اہلکاروں نے اپنی جان بچانے کے لیے فائرنگ کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افغان شہری کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوششیں کی گئیں، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔واقعے میں ایک پولیس اہلکار کو چاقو کے متعدد وار لگے، جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

    ادھر، واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے اسلحے کے استعمال اور فائرنگ کے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ واقعے کی تمام تفصیلات کا جائزہ لیا جا سکے۔

    ننکانہ:مرکزی مسلم لیگ کا محور خدمتِ انسانیت ہے، چوہدری شفیق الرحمن

    مون سون بارشیں، پنجاب میں حادثات سے 6 افراد جاں بحق

    رونالڈو کا النصر کلب سے دو سالہ نیا معاہدہ، 2027 تک ساتھ نبھائیں گے

    پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظالم کی مذمت

  • محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی ہوگا

    محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی ہوگا

    محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد یکم محرم جمعہ 27 جون کو ہوگی، جبکہ یوم عاشور 10 محرم اتوار 6 جولائی کو منایا جائے گا۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک تھے۔اس موقع پر زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے، جبکہ اسلام آباد میں زونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔

    اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ محرم کا چاند نظر آ چکا ہے، کل بروز جمعہ 27 جون کو یکم محرم ہوگی، 9 محرم بروز ہفتہ 5 جولائی اور 10 محرم یوم عاشور بروز اتوار 6 جولائی کو منایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ محرم کا آغاز اسلامی سال کا پہلا مہینہ سمجھا جاتا ہے اور اس دوران یوم عاشور کا دن حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی قربانی کی یاد میں عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔

    مون سون بارشیں، پنجاب میں حادثات سے 6 افراد جاں بحق

    رونالڈو کا النصر کلب سے دو سالہ نیا معاہدہ، 2027 تک ساتھ نبھائیں گے

    پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظالم کی مذمت

    ایران جنگ: اسرائیل کو 20 ارب ڈالر تک معاشی نقصان، معیشت دباؤ میں

  • مون سون بارشیں، پنجاب میں حادثات سے 6 افراد جاں بحق

    مون سون بارشیں، پنجاب میں حادثات سے 6 افراد جاں بحق

    ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں پنجاب میں بارشوں سے متعلق مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔

    پنجاب کے ضلع چونیاں میں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوئیں، جبکہ بہاولنگر میں کچے مکان کی چھت گرنے سے چار سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

    لاہور میں بھی تیز بارش ہوئی، جہاں سب سے زیادہ نشتر ٹاؤن میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی بندش رپورٹ ہوئی۔خیبر پختونخوا کے اضلاع مردان اور شمالی وزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ جنوبی وزیرستان میں گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث جامع مسجد کی چھت گر گئی اور کچھ مکانات و دکانوں کو نقصان پہنچا۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم اربوں روپے سے تعمیر کی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت دو سال میں ہی بارش میں ٹپکنے لگی۔دوسری جانب سندھ میں بھی 29 جون تک کراچی سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    رونالڈو کا النصر کلب سے دو سالہ نیا معاہدہ، 2027 تک ساتھ نبھائیں گے

    پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظالم کی مذمت

    ایران جنگ: اسرائیل کو 20 ارب ڈالر تک معاشی نقصان، معیشت دباؤ میں

  • رونالڈو کا النصر کلب سے دو سالہ نیا معاہدہ، 2027 تک ساتھ نبھائیں گے

    رونالڈو کا النصر کلب سے دو سالہ نیا معاہدہ، 2027 تک ساتھ نبھائیں گے

    سعودی عرب کے معروف فٹبال کلب النصر نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ دو سالہ معاہدے کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت وہ 2027 تک کلب کا حصہ رہیں گے۔

    النصر کلب کی انتظامیہ کے مطابق، رونالڈو کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدے میں توسیع کر دی گئی ہے، اور وہ آئندہ دو سال مزید ٹیم کا حصہ بنے رہیں گے۔اس موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ "ایک نئے باب کا آغاز اسی جذبے اور خواب کے ساتھ ہوا ہے، آئیں ایک ساتھ مل کر تاریخ رقم کریں۔”

    واضح رہے کہ رونالڈو نے 2022 میں النصر کلب کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جو اب مزید دو سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

    پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظالم کی مذمت

    ایران جنگ: اسرائیل کو 20 ارب ڈالر تک معاشی نقصان، معیشت دباؤ میں

  • پاکستان کا  مظلوم فلسطینیوں و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظالم کی مذمت

    پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظالم کی مذمت

    پاکستان نے تشدد کا شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی قابض طاقتوں کے ہاتھوں جاری ’بدترین تشدد‘ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے 2019 میں غیر قانونی الحاق کے بعد کشمیری عوام پر قابض بھارتی افواج کے منظم تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی افواج کی کارروائیوں کے نتیجے میں 2023 سے اب تک 56,156 فلسطینی شہید اور 1,32,239 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جو انسانی تاریخ کے بدترین مظالم میں شمار کیے جا رہے ہیں۔انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی قید میں موجود فلسطینیوں کو بھی مسلسل ظلم و ستم اور بدترین سلوک کا سامنا ہے۔

    پاکستان نے غیر ملکی قبضوں کے دوران تشدد کے منظم اور وسیع پیمانے پر استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور بھارت کے زیرِ قبضہ علاقوں میں عوام کو ظالمانہ، غیر انسانی اور توہین آمیز سلوک کا سامنا ہے، جو ان کے بنیادی حق خودارادیت کو دبانے کی کوشش ہے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں تشدد کا شکار ہونے والے افراد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہے اور انسانی وقار کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔مزید کہا گیا کہ اسلام ہر انسان کی عزت، وقار اور جان و مال کے تحفظ کی تلقین کرتا ہے، اور کسی بھی قسم کا پُرتشدد یا ظالمانہ رویہ اسلامی تعلیمات اور انصاف، رحم اور ہمدردی کے اصولوں کے خلاف ہے۔

    دفتر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی، احتساب اور ادارہ جاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں، جبکہ تشدد کا شکار افراد کو طبی، قانونی اور نفسیاتی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

    آخر میں پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض طاقتوں کے مظالم کی سنجیدہ مذمت کرے، انہیں جوابدہ ٹھہرائے اور مظلوم عوام کی مشکلات ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    ایران جنگ: اسرائیل کو 20 ارب ڈالر تک معاشی نقصان، معیشت دباؤ میں

  • ایران جنگ: اسرائیل کو 20 ارب ڈالر تک معاشی نقصان، معیشت دباؤ میں

    ایران جنگ: اسرائیل کو 20 ارب ڈالر تک معاشی نقصان، معیشت دباؤ میں

    ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ نے اسرائیلی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، جس میں اسرائیل کو تقریباً 12 ارب ڈالر کا براہِ راست جبکہ مجموعی طور پر 20 ارب ڈالر تک نقصان پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    ایرانی خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کے مطابق، اسرائیلی میڈیا اور معاشی رپورٹوں میں انکشاف ہوا ہے کہ جنگی اخراجات، میزائل حملوں سے تباہی، متاثرہ شہریوں اور کاروباروں کو معاوضوں، اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت جیسے اخراجات اس نقصان کا سبب بنے ہیں۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بالواسطہ اثرات جیسے معیشت کی سست روی اور شہریوں کی نقل مکانی کے نتیجے میں نقصان کی حد 20 ارب ڈالر تک جا سکتی ہے۔

    اسرائیلی اخبار یدیعوت آحَرونوت کے مطابق اسرائیل کے خزانے کو 22 ارب شیکل (تقریباً 6.46 ارب ڈالر) کا نقصان ہو چکا ہے، جبکہ فوج نے 40 ارب شیکل (11.7 ارب ڈالر) کے اضافی فنڈز کی تلاش شروع کر دی ہے تاکہ ہتھیاروں کا ذخیرہ دوبارہ بھرا جا سکے اور ریزرو یونٹس برقرار رکھے جا سکیں۔جنگی اخراجات کے سبب اسرائیل کا بجٹ خسارہ 6 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی معیشت کی شرح نمو میں 0.2 فیصد کمی اور ٹیکس آمدنی میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    اسرائیلی مالیاتی اخبار کالکالسٹ نے بتایا کہ ایران پر حملے اور دفاعی اقدامات پر روزانہ 72.5 کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے، جبکہ صرف معاوضوں پر کم از کم 1.5 ارب ڈالر کا خرچ آیا۔اخبار دی مارکر کے مطابق ایرانی میزائل حملوں سے ہونے والا مادی نقصان 1.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جنگ طویل ہو جاتی تو اسرائیلی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ سکتی تھی۔

    پراپرٹی ٹیکس کے اندازوں کے مطابق ایرانی حملوں کے باعث 15 ہزار اسرائیلی اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے، جن میں سے بیشتر ہوٹلوں میں مقیم ہیں، جن کا خرچ حکومت کو ادا کرنا ہوگا۔اب تک 41 ہزار سے زائد افراد نے حکومتی معاوضہ فنڈ میں دعوے جمع کرائے ہیں، جن میں سے 33 ہزار عمارتوں، اور 8 ہزار گاڑیوں، سامان اور دیگر املاک سے متعلق ہیں۔ صرف تل ابیب کے رہائشیوں کی طرف سے 26 ہزار دعوے سامنے آئے ہیں۔

    7 اکتوبر 2023 سے قبل صرف 6 ہزار افراد مستقل معاوضہ وصول کر رہے تھے، جو اب 25 ہزار تک جا پہنچی ہے، اور ایران جنگ کے بعد مزید اضافے کا امکان ہے۔

    امریکا سے امداد کی اپیل
    اسرائیلی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، اسرائیل واشنگٹن سے مزید مالی امداد یا قرض کی ضمانت طلب کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ جنگی اخراجات پورے کیے جا سکیں۔خیال رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران کے خلاف بغیر کسی اشتعال کے جنگ چھیڑی، جس میں ایرانی جوہری تنصیبات، سینئر فوجی کمانڈرز اور سائنسدانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    جوابی کارروائی میں ایران نے سینکڑوں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فائر کیے، جنہوں نے اسرائیل کے اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ایرانی حملوں میں 29 افراد ہلاک اور 3238 زخمی ہوئے، تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ حقیقی اعداد و شمار کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔

    معاشی نقصان اور ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل تباہ نہ کر سکنے کے باعث اسرائیل کو بالآخر امریکا کی تجویز کردہ یکطرفہ جنگ بندی قبول کرنا پڑی۔

  • کینیا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں 16 ہلاکتیں

    کینیا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں 16 ہلاکتیں

    کینیا میں متنازعہ مالیاتی بل کے خلاف جاری حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے، جن میں زیادہ تر افراد پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا آج ایک سال مکمل ہو گیا ہے، جس کے دوران ملک بھر میں متعدد ریلیاں اور مظاہرے ہوئے۔دارالحکومت نیروبی سمیت دیگر شہروں میں مظاہرین پر پولیس کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    رپورٹ میں زخمیوں میں مظاہرین، صحافی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ حکومت نے احتجاج کی براہ راست کوریج پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور احتجاجی خبروں کی نشریات روک دی گئی ہیں۔مزید برآں، احتجاج سے متعلق حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی کے باعث دو مقامی ٹی وی چینلز کو آف ایئر کر دیا گیا ہے۔

    ایران کا جوہری بحران امریکا کی یکطرفہ پالیسیاں ہیں،اقوام متحدہ میں چین کا موقف

    عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا ریلیف

    سی پی ایل: شاہ رخ خان کی ٹیم میں پاکستانیوں کی شمولیت، بھارتی انتہاپسند برہم

    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی

    پینٹاگون کی رپورٹ سے ٹرمپ کو دھچکا، ایرانی تنصیبات کی مکمل تباہی کا دعویٰ غلط قرار

  • وزیراعظم کا جینکوز کی نیلامی اور اسمارٹ میٹرز کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کا جینکوز کی نیلامی اور اسمارٹ میٹرز کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں مالی نقصان کا باعث بننے والی جینکوز کی نیلامی کے دوسرے اور تیسرے مراحل کو جلد مکمل کرنے اور ملک بھر میں اسمارٹ الیکٹرک میٹر کی تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    یہ ہدایات وزیرِ اعظم کی زیر صدارت بجلی شعبے کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں دی گئیں، جس میں وفاقی وزراء، مشیران، نیشنل کوارڈینیٹر پاور ٹاسک فورس اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات اور ان سے حاصل ہونے والے فوائد کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔انہوں نے نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے دیگر نجکاری پروگرامز کی طرح اس کا براہ راست میڈیا پر نشر کرنے کی ہدایت بھی دی۔

    شہباز شریف نے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے حوالے سے بھی جلد رپورٹ پیش کرنے کا کہا تاکہ صارفین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

    ایران کا جوہری بحران امریکا کی یکطرفہ پالیسیاں ہیں،اقوام متحدہ میں چین کا موقف

    عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا ریلیف

    سی پی ایل: شاہ رخ خان کی ٹیم میں پاکستانیوں کی شمولیت، بھارتی انتہاپسند برہم

    پینٹاگون کی رپورٹ سے ٹرمپ کو دھچکا، ایرانی تنصیبات کی مکمل تباہی کا دعویٰ غلط قرار