Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • گوادر بارڈر راہداری بند، ایران میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا قافلہ تہران سے روانہ

    گوادر بارڈر راہداری بند، ایران میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا قافلہ تہران سے روانہ

    ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ گبد کلاتو 250 بارڈر پر راہداری تاحکمِ ثانی بند کر دی گئی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ حکومتِ بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے۔

    دوسری جانب ایران میں پھنسے پاکستانی طلباء و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ ہو گیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی طلبہ کو لے کر 6 بسیں تفتان بارڈر کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔ سفارت خانے کی کوششوں کے بعد تفتان بارڈر پر شام 4 بجے کے بعد بھی راہداری فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    یہ طلباء تہران اور اصفہان یونیورسٹی میں انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں زیر تعلیم تھے۔ پاکستانی سفارت کاروں نے طلباء کو تہران سے روانہ ہونے پر الوداع کیا۔

    روس نے ایران سے شہریوں کے انخلا کا عمل شروع کر دیا

    ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی 400 ملین ڈالر کی مزید سرمایہ کاری

    اسرائیل کا ایران کے مشہد ایئرپورٹ پر حملے کا دعویٰ

    ایرانی صدر کا تمام مسلم ممالک کو یکجا ہونے کا مطالبہ

    ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستانی شہریوں کے لیے ایران جانے سے گریز کی ہدایت جاری

  • روس نے ایران سے شہریوں کے انخلا کا عمل شروع کر دیا

    روس نے ایران سے شہریوں کے انخلا کا عمل شروع کر دیا

    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر روس نے اپنے شہریوں کو ایران سے نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی سفارت خانے نے بتایا ہے کہ انخلا کا عمل زمینی راستے سے ہو رہا ہے، جس کے لیے ایران سے متصل ملک آذربائیجان کا راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ماسکو میں موجود حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو محفوظ راستوں کے ذریعے ایران سے نکالا جا رہا ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے باعث متعدد ممالک ایران سے اپنے شہریوں کو واپس بلا رہے ہیں، اور روس کا یہ اقدام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    اسرائیل کا ایران کے مشہد ایئرپورٹ پر حملے کا دعویٰ

    ایرانی صدر کا تمام مسلم ممالک کو یکجا ہونے کا مطالبہ

    ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستانی شہریوں کے لیے ایران جانے سے گریز کی ہدایت جاری

    اسرائیل سے ممکنہ جنگ کی تیاری،ایران میں میٹرو اسٹیشنز کو پناہ گاہیں بنا دیا گیا

  • ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی 400 ملین ڈالر کی مزید سرمایہ کاری

    ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی 400 ملین ڈالر کی مزید سرمایہ کاری

    انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کے لیے ریکوڈک منصوبے میں مزید 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس تازہ اعلان کے بعد آئی ایف سی کی ریکوڈک منصوبے میں کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 6.6 بلین ڈالر ہے، جس کے لیے مالیاتی اتحاد قرض اور سرمایہ کاری کی مدد سے فنڈ فراہم کرے گا۔ریکوڈک منصوبے سے آئندہ 37 سال میں 74 ارب ڈالر تک آمدنی کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ اس منصوبے میں یو ایس ایگزِم بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، کینیڈا اور جاپان کے مالیاتی اداروں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

    آئی ایف سی کے سربراہ مختار ڈیوپ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی، قدرتی وسائل اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری کو دوگنا کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریکوڈک پاکستان کا سب سے بڑا تانبے اور سونے کا منصوبہ ہے، جو 2028 میں پیداوار شروع کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے بلوچستان میں ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

    اسرائیل کا ایران کے مشہد ایئرپورٹ پر حملے کا دعویٰ

    ایرانی صدر کا تمام مسلم ممالک کو یکجا ہونے کا مطالبہ

    ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستانی شہریوں کے لیے ایران جانے سے گریز کی ہدایت جاری

    اسرائیل سے ممکنہ جنگ کی تیاری،ایران میں میٹرو اسٹیشنز کو پناہ گاہیں بنا دیا گیا

  • اسرائیل کا ایران کے مشہد ایئرپورٹ پر حملے کا دعویٰ

    اسرائیل کا ایران کے مشہد ایئرپورٹ پر حملے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد میں واقع ایئرپورٹ پر کارروائی کی ہے، جس میں ایرانی ایندھن بھرنے والے طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشہد ایئرپورٹ اسرائیل سے تقریباً 2,300 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اور یہ حملہ اب تک کی کارروائیوں میں سب سے طویل فاصلے پر کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائیہ پورے ایران میں فضائی برتری حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی فضائیہ کی تاریخ کا سب سے دور دراز فضائی حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
    اس سے قبل 1985 میں اسرائیلی فضائیہ نے تیونس میں فلسطینی تنظیم "پی ایل او” کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا تھا، جو اسرائیل سے 2 ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع تھا۔

    اسرائیل سے ممکنہ جنگ کی تیاری،ایران میں میٹرو اسٹیشنز کو پناہ گاہیں بنا دیا گیا

  • ایرانی صدر کا تمام مسلم ممالک کو یکجا ہونے کا مطالبہ

    ایرانی صدر کا تمام مسلم ممالک کو یکجا ہونے کا مطالبہ

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو مزید شدید اور تباہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ایرانی صدر کی عراق کے وزیراعظم شیاع السُودانی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا لیکن بھرپور اور طاقتور جواب ضرور دیا۔عراقی وزیراعظم سے گفتگو کے دوران ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا تمام مسلم ممالک کا فرض ہے، اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو وہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی نشانہ بنائے گا۔

    اس موقع پر عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، شیاع السُودانی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو روکنے کے لیے عراقی کوششوں پر زور دیا۔شیاع السُودانی کا کہنا تھا کہ عراق، ایران کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔بیان کے مطابق ایرانی صدر نے خطے میں اسرائیلی حملوں کو مسترد کرنے پر عراقی حکومت کے مؤقف کو سراہا، اور کہا کہ اسرائیل نے مختلف اسلامی ممالک پر بار بار حملے کر کے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔

    ایرانی صدر نے اسرائیلی اقدامات کے خلاف مسلم دنیا کی مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ یہ جارحانہ کارروائیاں دیگر مسلم ممالک کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔

    یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیلی فضائیہ نے تہران سمیت ایران کے مختلف علاقوں میں درجنوں فوجی اڈوں اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں 200 سے زائد جنگی طیارے استعمال کیے گئے۔ ان حملوں میں ایران کے کئی اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنسدان شہید ہوئے۔

    بھارتی صحافی کرن تھاپر کا پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف

  • ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستانی شہریوں کے لیے ایران جانے سے گریز کی ہدایت جاری

    ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستانی شہریوں کے لیے ایران جانے سے گریز کی ہدایت جاری

    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات اور اسرائیلی حملوں کے تناظر میں پاکستانی شہری ایران کا سفر نہ کریں۔ اعلامیے میں شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کو مقدم رکھتے ہوئے ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

    وزارت داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ ایران میں مقیم پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے تمام ضروری اقدامات اور انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

    اسرائیل کا ایران پر تازہ حملہ، تہران سمیت 7 صوبوں میں فضائی دفاعی نظام فعال

    ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ، حیفا کی آئل ریفائنری اور بندرگاہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش

    ایران پر اسرائیلی حملوں کو امریکی صدر کی حمایت حاصل ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

    ایران پر اسرائیلی حملوں کو امریکی صدر کی حمایت حاصل ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

    ایرانی حملوں کے خوف سے دیوارِ گریہ سنسان، اسرائیلی قیادت زیرِ زمین پناہ گاہوں میں منتقل

  • اسرائیل سے ممکنہ جنگ کی تیاری،ایران  میں  میٹرو اسٹیشنز کو پناہ گاہیں بنا دیا گیا

    اسرائیل سے ممکنہ جنگ کی تیاری،ایران میں میٹرو اسٹیشنز کو پناہ گاہیں بنا دیا گیا

    ایران نے اسرائیل کے ساتھ ممکنہ جنگ کے پیش نظر بڑے پیمانے پر تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران نے جنگ کی صورت میں مساجد، اسکولوں اور سب وے اسٹیشنز کو ہنگامی پناہ گاہوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں اتوار کی رات سے میٹرو اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کے لیے عوام کے لیے کھلا رکھا جائے گا تاکہ شہری انہیں پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر سکیں۔

    حکام کے مطابق ان تمام مقامات کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا بندوبست کر لیا گیا ہے تاکہ شہری کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر محفوظ مقامات تک پہنچ سکیں۔ اس کے علاوہ، کئی دنوں کے لیے خوراک کا ذخیرہ بھی تیار کر لیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ جنگ کے دوران عوام کو اشیائے خوردونوش کی قلت کا سامنا نہ ہو۔

    یہ حفاظتی اقدامات ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔ حال ہی میں ایران نے اسرائیل کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر کی ہلاکت کے جواب میں سخت ردعمل دینے کی دھمکی دی تھی۔علاوہ ازیں، ایران نے روسی ماہرین کو جدید فضائی دفاعی نظام کی تربیت دینے کے لیے بھی اقدامات شروع کر دیے ہیں، جس کا مقصد کسی بھی فضائی حملے کے خطرے سے نمٹنا ہے۔

    بھارتی صحافی کرن تھاپر کا پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف

  • اسرائیل کا ایران پر تازہ حملہ، تہران سمیت 7 صوبوں میں فضائی دفاعی نظام فعال

    اسرائیل کا ایران پر تازہ حملہ، تہران سمیت 7 صوبوں میں فضائی دفاعی نظام فعال

    مشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اسرائیل نے ایران پر تازہ فضائی حملے شروع کر دیے ہیں، جس کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران سمیت 7 مختلف صوبوں میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی ایران کے شہر خرم آباد میں زیر زمین میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جہاں زمین سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل موجود تھے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے میڈیا کو بتایا کہ "یہ ایک اہم تنصیب تھی، جسے ایرانی حکومت خود بھی ماضی میں ویڈیو میں ظاہر کر چکی ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے میں کروز میزائلوں، لانچ شافٹوں اور ذخیرہ کرنے والی سرنگوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جب کہ اس نوعیت کے درجنوں دیگر مقامات کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ جمعہ کی صبح شروع ہونے والے فضائی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری سمیت 20 سے زائد اعلیٰ کمانڈرز کو شہید کر دیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد تہران کے علاوہ ہرمزگان، کرمانشاہ، لرستان، قم، مشرقی آذربائیجان، خوزستان، تبریز اور اصفہان میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ دشمن کے اہداف کا فوری جواب دیا جا سکے۔

    قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیلی حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جب کہ دارالحکومت تہران اور بندرعباس میں حملوں کے نتیجے میں ہنگامی صورت حال نافذ ہے۔اسرائیل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایران پر حملوں کی نئی اور شدید لہر شروع کر دی گئی ہے، جس کے دوران ہرمزگان، کرمانشاہ، مغربی آذربائیجان، لرستان اور خوزستان میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ایرانی فضائیہ نے جنوبی ایران کے شہر دیزفل میں اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا پریس ٹی وی نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ اسرائیلی ڈرون ہے جو ایران میں گرایا گیا۔ پریس ٹی وی کے مطابق ڈرون دیزفل کے مقام پر گرایا گیا، جو کہ ایران کے جنوبی حصے میں واقع ہے۔اس سے قبل ایرانی حکام نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک گھنٹے کے دوران اسرائیل کے 10 طیارے مار گرائے گئے ہیں۔

    اسرائیلی فوجی ترجمان کا تہران پر بڑے حملے کا دعویٰ، 40 اہداف نشانہ بنائے گئے

    اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ تہران پر دو گھنٹے تک ستر سے زائد طیارے پرواز کرتے رہے اور چالیس اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔یہ کارروائی ایران کے اندر اب تک کی سب سے بڑی فضائی کارروائی قرار دی گئی ہے، جس میں متعدد فوجی اور اسٹریٹجک تنصیبات کو تباہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اس حملے کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

    اسرائیل نے یمن میں بھی کارروائی کا آغاز کر دیا، حوثی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    اسرائیل نے ایران کے ساتھ ساتھ یمن میں بھی عسکری کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے یمن میں حوثی رہنماؤں پر حملے کیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق تازہ اسرائیلی حملوں میں حوثی ملیشیا کے ملٹری چیف محمد الغماری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    خبر رساں اداروں کے مطابق ان حملوں سے متعلق تاحال کسی قسم کی سرکاری تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یمنی ذرائع اور حوثی گروپ کی جانب سے بھی اس حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

    ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ، حیفا کی آئل ریفائنری اور بندرگاہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش

    ایران پر اسرائیلی حملوں کو امریکی صدر کی حمایت حاصل ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

    ایرانی حملوں کے خوف سے دیوارِ گریہ سنسان، اسرائیلی قیادت زیرِ زمین پناہ گاہوں میں منتقل

    ایف-35 طیارہ گرانے اورخاتون پائلٹ گرفتار ی کی اسرائیل نے تردید کر دی

  • ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ، حیفا کی آئل ریفائنری اور بندرگاہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش

    ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ، حیفا کی آئل ریفائنری اور بندرگاہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش

    مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ایک بار پھر سنگین، ایران نے اسرائیل پر بھرپور میزائل حملہ کر دیا۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق،ایران نے اسرائیل پر 100 بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے نیا حملہ کیا ہے۔ جن میں حیفہ کے معاشی مراکز بھی نشانہ ہیں۔ درجنوں بیلسٹک اور ہائبرڈ ڈرون میزائل اسرائیل کی جانب داغے گئے جن میں سے کئی تل ابیب اور دیگر شہروں میں آ کر گرے۔

    رپورٹس کے مطابق حیفہ شہر میں کلسٹر میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہاں واقع آئل ریفائنری میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ تل ابیب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جبکہ کئی عمارتوں میں آگ لگنے کے بعد دھوئیں کے گہرے بادل بلند ہوتے دکھائی دیے۔

    اسرائیلی فوج نے فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

    اسرائیل کا ایران پر تازہ حملہ، تہران سمیت 7 صوبوں میں فضائی دفاعی نظام فعال

    ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ، حیفا کی آئل ریفائنری اور بندرگاہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش

    ایف-35 طیارہ گرانے اورخاتون پائلٹ گرفتار ی کی اسرائیل نے تردید کر دی

  • ایران پر اسرائیلی حملوں کو امریکی صدر کی حمایت حاصل ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

    ایران پر اسرائیلی حملوں کو امریکی صدر کی حمایت حاصل ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل ہے۔

    اپنے ویڈیو خطاب میں نیتن یاہو نے ایران کو فضائی حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ "ایرانی رہنما اپنا بیگ پیک کر رہے ہیں۔”نیتن یاہو کے بیٹے کی شادی بھی حالیہ کشیدگی کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ایران کے ممکنہ جوابی حملوں کے خدشے کے باعث اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے قریب موجود ایک فوجی اڈہ اور موساد کا ہیڈ کوارٹر خالی کرا لیا گیا ہے۔

    ایک اسرائیلی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی سول و عسکری قیادت زیر زمین محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہو چکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات ایرانی جوابی حملوں میں اسرائیلی ایئر بیسز اور جوہری تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں میں تل ابیب کے قریب ایک غیر قانونی یہودی بستی کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

    اسرائیل کا تہران پر بڑے حملے کا منصوبہ تیار

    اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران پر بڑے حملے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ جلد تہران کی فضاؤں میں اسرائیلی جنگی طیارے پرواز کریں گے اور آیت اللّٰہ حکومت کو ہر جگہ نشانہ بنایا جائے گا۔اسرائیلی وزیر نے بھی ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں کے دوران تہران کو جلا کر راکھ کر دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ایران پر حالیہ حملے سے قبل دیوارِ گریہ پر خصوصی دعا بھی کی تھی۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے اور اس کے بعد تہران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر اپنے بیٹے کی شادی بھی ملتوی کردی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے بیٹے ایوینرن اور امیت یار دینی کی شادی کی تقریب، جو 16 جون کو تل ابیب کے معروف مقام رونیت فارم میں ہونا تھی، اب تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ شادی ملتوی کرنے کا فیصلہ موجودہ کشیدہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    اسرائیلی وزارتِ دفاع کی عمارت پر میزائل حملہ، ترک میڈیا کا انکشاف

    ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائل اسرائیلی وزارتِ دفاع کی عمارت پر آ کر گرا، تاہم اسرائیلی میڈیا اس واقعے پر مکمل طور پر خاموش ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے امریکی ٹی وی کریو کو عمارت کے قریب سے فوری طور پر ہٹا دیا تھا۔ ترک میڈیا نے امریکی اخبار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ میزائل اسرائیلی دفاعی ہیڈکوارٹر "کریا” کی عمارت کو لگا۔

    یہ واقعہ ایران کے بڑے جوابی فوجی آپریشن "وعدۂ صادق سوم” کے دوران پیش آیا، جس کا آغاز اس وقت ہوا جب اسرائیل نے 12 اور 13 جون کی درمیانی شب ایران پر حملہ کر دیا۔ایرانی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کی گئی، اور کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے اس بڑے حملے سے قبل فرانس، برطانیہ اور امریکا کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا تھا۔

    ترک صدر اردوان اور امریکی صدر ٹرمپ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے پر زور

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    رابطے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ادھر فرانسیسی صدر نے بھی ایرانی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے اور خطے میں کشیدگی سے بچنے کے لیے مذاکرات کی بحالی کی اپیل کی ہے۔ترک صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے جوہری معاملات پر بات چیت کو تنازع کے خاتمے کا واحد مؤثر راستہ قرار دیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال کو مزید نہ بگڑنے دیا جائے اور تمام فریقین صبر و تحمل سے کام لیں۔تجزیہ کار اس ٹیلیفونک رابطے کو مشرق وسطیٰ میں سفارتی کوششوں کے احیاء کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

    ایران نے برطانوی جنگی بحری جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا، ڈرونز کی پروازیں جاری

    ایران نے خلیج فارس میں برطانوی بحریہ کے جنگی جہاز کو داخلے سے روک دیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق برطانیہ نے اسرائیلی میزائلوں کی رہنمائی کے لیے اپنا جنگی بحری جہاز خلیج فارس میں لانے کی کوشش کی، جسے ایران نے روک دیا۔مزید برآں، ایرانی بحریہ کے ڈرونز برطانوی جنگی جہاز کے قریب پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ علاقے کی نگرانی کی جا سکے۔

    ایرانی حملوں کے خوف سے دیوارِ گریہ سنسان، اسرائیلی قیادت زیرِ زمین پناہ گاہوں میں منتقل

    ایف-35 طیارہ گرانے اورخاتون پائلٹ گرفتار ی کی اسرائیل نے تردید کر دی

    سندھ حکومت کا ججز کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ

    امریکا میں سابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور شوہر قتل