Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ایرانی حملوں کے خوف سے دیوارِ گریہ سنسان، اسرائیلی قیادت زیرِ زمین پناہ گاہوں میں منتقل

    ایرانی حملوں کے خوف سے دیوارِ گریہ سنسان، اسرائیلی قیادت زیرِ زمین پناہ گاہوں میں منتقل

    ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیل کے اہم مذہبی مقام دیوارِ گریہ پر سناٹا چھا گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق، ایرانی حملوں کے خوف کے باعث یہودی زائرین نے دیوارِ گریہ پر آنا چھوڑ دیا ہے اور یروشلم میں غیر معمولی خاموشی چھا چکی ہے۔دیوارِ گریہ، جسے عرب دنیا "دیوارِ براق” کے نام سے جانتی ہے، مسجدِ اقصیٰ کمپاؤنڈ سے متصل ایک مقدس مقام ہے، لیکن حالیہ دنوں میں یہاں عبادت گزاروں کی آمد بالکل بند ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق، اسرائیلی شہری تہہ خانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ ایک اسرائیلی اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ سول اور عسکری قیادت بھی زیرِ زمین محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہو چکی ہے۔

    واضح رہے کہ 12 اور 13 جون کی درمیانی شب اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، جس کے جواب میں ایران نے "آپریشن وعدہ صادق سوم” کے تحت اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی۔اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں 7 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں میں 3 ایرانی جوہری سائنس دان اور پاسدارانِ انقلاب کے 3 اہلکار شہید ہوئے، جبکہ مزید دو اعلیٰ فوجی افسران، میجر مہدی ربانی اور میجر غلام رضا محرابی کی شہادت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

    ایران نے اسرائیل پر مزید بڑے پیمانے پر حملوں کا اعلان بھی کر دیا ہے اور اس بارے میں فرانس، برطانیہ اور امریکہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

    ایف-35 طیارہ گرانے اورخاتون پائلٹ گرفتار ی کی اسرائیل نے تردید کر دی

    سندھ حکومت کا ججز کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ

    امریکا میں سابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور شوہر قتل

  • ایف-35 طیارہ  گرانے اورخاتون پائلٹ گرفتار ی کی اسرائیل نے  تردید کر دی

    ایف-35 طیارہ گرانے اورخاتون پائلٹ گرفتار ی کی اسرائیل نے تردید کر دی

    ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی فضائی حدود میں ایک اسرائیلی ایف-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا ہے، جس کے بعد ایک خاتون پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، طیارہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایران کی حدود میں داخل ہوا تھا جسے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار کی جانے والی پائلٹ کا تعلق اسرائیلی ایئر فورس سے ہے جبکہ بعض حلقے اسے امریکی خاتون قرار دے رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون پائلٹ کو دکھایا گیا ہے، تاہم بعد میں تصدیق ہوئی ہے کہ یہ تصویر دراصل چلی کی نیوی پائلٹ لیفٹیننٹ ڈینیئلا فیگیروآ شولز کی ہے، جو 2021 کی ہے۔

    اسرائیل نے ان تمام دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح تردید جاری کی ہے۔ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئی ایف-35 طیارہ تباہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی پائلٹ لاپتہ ہے۔ماہرین کے مطابق، یہ دعویٰ بظاہر اطلاعاتی جنگ کا حصہ ہے جس کا مقصد نفسیاتی دباؤ ڈالنا ہو سکتا ہے، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تاحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

    ایران کا بڑا دعویٰ: ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 جنگی طیارے مار گرائے، اسرائیل کی تردید

    ایرانی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر اسرائیل کے 10 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔رپورٹس کے مطابق، خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام نے ایک گھنٹے کے دوران دشمن کے 10 اسرائیلی جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔

    ایرانی فوج کے مطابق، ہفتے کے روز ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک F-35 طیارے کو بھی کامیابی سے مار گرایا گیا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ملک کی دفاعی صلاحیتوں اور دشمن کے خلاف تیاری کا عملی مظاہرہ ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی حکام نے ان تمام دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران نے ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے اور دو اسرائیلی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، جس پر بھی اسرائیلی حکام نے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی۔

    سندھ حکومت کا ججز کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ

    امریکا میں سابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور شوہر قتل

    ایران پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی ملتوی کر دی

    احمد پور شرقیہ: THQ ہسپتال میں ڈینگی آگاہی مہم، شہریوں کی بھرپور شرکت

  • سندھ حکومت کا  ججز کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا ججز کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے ہاکس بے کے پرفضا مقام پر سندھ ہائیکورٹ کے ججز کیلئے ریسٹ ہاؤس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، جس پر 19 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ منصوبہ نئے مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کا حصہ ہے۔ سندھ حکومت نے محکمہ قانون اور عدلیہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 1 ارب 75 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔ انہی منصوبوں میں ہاکس بے پر نیا ریسٹ ہاؤس بھی شامل ہے، جو ہائیکورٹ کے ججز کی سہولت کیلئے تعمیر کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ریسٹ ہاؤس کا مقصد عدالتی افسران کو شہر کے ہنگامے سے دور ایک پرسکون ماحول میں آرام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    امریکا میں سابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور شوہر قتل

    ایران پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی ملتوی کر دی

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    بہاولپور: ایس ایچ او کی مبینہ غنڈہ گردی، خاتون اور بچوں پر تشدد، مکان پر قبضے کی کوشش

  • امریکا میں سابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور شوہر قتل

    امریکا میں سابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور شوہر قتل

    امریکی ریاست منیسوٹا میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں سابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور اُن کے شوہر کو قتل کردیا گیا۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سیاسی نوعیت کا معلوم ہوتا ہے، جب کہ ریاست منیسوٹا کے ڈیموکریٹ سینیٹر جان ہوفمین اور ان کی اہلیہ بھی اسی قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے۔امریکی سیکیورٹی اداروں نے تصدیق کی ہے کہ مشتبہ حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور وہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

    ریاست کے گورنر ٹم والز کا کہنا ہے کہ میلیسا ہارٹ مین اور ان کے شوہر کے قتل کے پیچھے سیاسی محرک کارفرما ہے، اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    بہاولپور: ایس ایچ او کی مبینہ غنڈہ گردی، خاتون اور بچوں پر تشدد، مکان پر قبضے کی کوشش

    کراچی میں 13 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام، دلہا اور چچا گرفتار

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کا رابطہ، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

  • ایران پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی ملتوی کر دی

    ایران پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی ملتوی کر دی

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے بعد اپنے بیٹے ایوینرن اور امیت یار دینی کی شادی ملتوی کر دی ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب 16 جون کو تل ابیب کے رونیت فارم میں ہونا طے تھی، تاہم موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایران پر حملے سے قبل نیتن یاہو نے دیوار گریہ پر جا کر دعا بھی کی تھی۔ حملے کے بعد ایران نے "آپریشن وعدۂ صادق سوم” کے تحت بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر جوابی کارروائی شروع کی، جس کے دوران بڑے حملوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    ایرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے تین اہلکار اور تین جوہری سائنسدان شہید ہو چکے ہیں۔جوابی کارروائی میں اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں جیسے تہران، تبریز، لورستان، ہمدان اور کرمان شاہ میں میزائل حملے کیے۔ تہران میں ایک 14 منزلہ رہائشی عمارت پر حملے میں 20 بچوں سمیت 60 شہری جاں بحق ہوئے۔

    امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل کی ایک اور جنگ میں نہیں الجھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات طے تھے لیکن نیتن یاہو نے حملہ کر کے سفارت کاری کو نقصان پہنچایا اور ہزاروں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    بیرون ملک سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کے پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ

    کراچی میں 13 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام، دلہا اور چچا گرفتار

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کا رابطہ، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    صرافہ بازار سے موصولہ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,500 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار روپے ہو گئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت بھی 1,206 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 11 ہزار 213 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    چاندی کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے سے 3 ہزار 787 روپے میں فروخت ہوئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس نرخ 3,432 ڈالر ہو گئے۔

    بیرون ملک سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کے پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ

    کراچی میں 13 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام، دلہا اور چچا گرفتار

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کا رابطہ، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

  • بیرون ملک سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کے پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ

    بیرون ملک سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کے پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے بیرون ملک سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں جمع کروانے والے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے وزیر خارجہ کے گزشتہ سال کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کی منظوری کے لیے سمری تیار کر لی ہے، جو کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز (سی سی ایل سی) کو ارسال کر دی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سی سی ایل سی سے منظوری کے بعد یہ سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی، جس کے بعد سیاسی پناہ لینے والے شہریوں کے پاسپورٹس منسوخ کیے جائیں گے اور ان کی تجدید بھی ممکن نہیں ہو گی۔

    وزارت قانون و انصاف کے ذرائع کے مطابق ایک لاکھ سے زائد پاکستانی شہریوں نے بیرون ملک سیاسی پناہ کی درخواستیں دے رکھی ہیں، جن میں سے اکثریت کی بنیاد محض جھوٹے اور غیر حقیقی بیانات پر ہے۔ ان افراد کے اقدام سے ملک کی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچ رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں سیاسی پناہ لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔

    یاد رہے کہ رواں برس جون میں وفاقی حکومت نے 7 ہزار 800 سے زائد شہریوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا عمل بھی شروع کیا تھا، جو گداگری اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیے گئے تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کا رابطہ، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

  • کراچی میں 13 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام، دلہا اور چچا گرفتار

    کراچی میں 13 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام، دلہا اور چچا گرفتار

    کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں 13 سالہ کم عمر لڑکی کی شادی کی کوشش ویمن چائلڈ پروٹیکشن سیل اور پولیس نے ناکام بنا دی۔

    پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران لڑکی کے چچا اور دلہا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ سندھ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ اور شادی پر اکسانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ کم عمر لڑکی کے والد کا انتقال ہو چکا ہے اور وہ اپنے چچا کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ پولیس مزید قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کا رابطہ، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    ٹرمپ،روسی صدر رابطہ،روس کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

  • وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کا رابطہ، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کا رابطہ، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اسرائیلی اقدامات کا فوری نوٹس لے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان، اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر امن کے قیام کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے۔رابطے کے دوران وزیراعظم نے ترک صدر کو اسلامی تعاون یوتھ فورم کی جانب سے ملنے والے اعزاز پر مبارکباد بھی پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے قریبی رابطے میں رہیں گے۔

    دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی رابطہ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل تنازع صرف مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، اسرائیل کو روکنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

    ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے، ایران پر حملے نے اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کر دیا ہے، لہٰذا علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے اسرائیل کو فوری طور پر روکا جانا ضروری ہے۔

    ٹرمپ،روسی صدر رابطہ،روس کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

  • اقوام متحدہ میں ایران کا اسرائیل پر ریاستی دہشتگردی کا الزام، پاکستان کا شکریہ

    اقوام متحدہ میں ایران کا اسرائیل پر ریاستی دہشتگردی کا الزام، پاکستان کا شکریہ

    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کھلی ریاستی دہشتگردی ہے، اور ہم پاکستان سمیت دیگر ممالک کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں، ان حملوں میں امریکہ کی مدد بھی شامل تھی، اسرائیل نے ایران میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے عالمی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں چلنے والی نطنز تنصیبات پر بھی حملے کیے، جن سے تابکاری پھیلنے کے خدشات لاحق ہیں۔ ان حملوں میں 78 ایرانی شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جب کہ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    ایرانی مندوب نے سلامتی کونسل میں پاکستان، چین، الجزائر اور روسی فیڈریشن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسرائیلی جارحیت پر غور کے لیے اجلاس کے انعقاد میں کردار ادا کیا۔اس موقع پر پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنا دفاع کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور ایٹمی معاملے کا پرامن حل تلاش کیا جانا چاہیے۔

    اسرائیل کا ایران پر حملہ دفاعی اقدام ہے،سلامتی کونسل میں امریکا کا بیان

    امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ناگزیر تھا۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے امریکی شہریوں، تنصیبات یا دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔بیان میں کہا گیا کہ امریکا اس امر کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

    امریکی نمائندے نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت کے لیے یہ وقت مذاکرات کا ہے اور یہ دانشمندی ہوگی کہ وہ بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔امریکا نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیلی حملوں کی پیشگی اطلاع امریکا کو دی گئی تھی، تاہم امریکا ان حملوں میں شریک نہیں تھا۔

    ادھر امریکی مستقل مندوب ڈوروتھی شیا نے کہا کہ ایران پر حملہ اسرائیل کا یکطرفہ فیصلہ تھا تاہم امریکا کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے امریکی تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔روسی مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل پورے خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں سنگین کشیدگی پیدا ہو چکی ہے۔

    واضح رہے کہ آج علی الصبح (13 جون) اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کیے جن میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوئے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 78 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ ایران نے ان حملوں کے جواب میں ’وعدہ صادق 3‘ کے تحت اسرائیل کے مختلف علاقوں پر میزائل داغے، جس کے نتیجے میں تل ابیب میں دھماکوں اور دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    نیتن یاہو اور ٹرمپ کا رابطہ، بنکر میں ہنگامی اجلاس

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس کے بعد نیتن یاہو نے بنکر میں اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع اور عسکری قیادت نے موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا۔

    نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے پاس اب اپنی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا بہترین موقع ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے شہری علاقوں پر میزائل داغ کر سرخ لکیر عبور کی ہے، اور اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

    اسلام آباد، پنجاب، کے پی اور مری میں بارش ، موسم خوشگوار

    اوور سیز پاکستانیوں کے موبائل رجسٹریشن مسئلہ حل ہو گیا

    اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا

    ایران کا دو اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ، ایک پائلٹ کی تلاش جاری