Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • حافظ آباد گینگ ریپ کیس، ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار

    حافظ آباد گینگ ریپ کیس، ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار

    پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں دل دہلا دینے والے گینگ ریپ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، واقعے کے چند روز بعد رشوت کے عوض مرکزی ملزم کو چھوڑنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، 3 جون کو حافظ آباد میں ایک جوڑے کو اغوا کر کے شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ کرنے کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا، جس نے پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ ذرائع کے مطابق، چار ملزمان میں سے دو کے نام ایف آئی اے نے عبوری قومی شناختی فہرست (PNIL) میں شامل کر لیے ہیں تاکہ انہیں بیرون ملک فرار ہونے سے روکا جا سکے۔

    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق، کاسوکی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق، حمید پورہ پولیس کے انچارج اے ایس آئی کاشف محمود کو واقعے کا پہلے ہی علم ہو گیا تھا اور انہوں نے مرکزی ملزم لائق مقصود کو گرفتار کر لیا تھا، لیکن واقعہ رپورٹ ہونے سے قبل ہی ملزم کو چھوڑ دیا گیا۔

    تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ اے ایس آئی کاشف نے ملزم کی گرفتاری کو اعلیٰ حکام سے چھپایا اور انسپکٹر منیب لیاقت کے ساتھ مبینہ طور پر ایک لاکھ 40 ہزار روپے کی رشوت کے عوض لائق کو رہا کر دیا۔ رقم وصول کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں رکھا گیا۔

    معاملہ اس وقت سنگین صورت اختیار کر گیا جب ملزمان کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد ضلعی پولیس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا، جن میں سے چار نامزد ملزمان کا تعلق گاؤں مانگٹ اوچا سے ہے۔

    بعد ازاں، پولیس کی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایک ملزم کو پہلے ہی حراست میں لیا گیا تھا لیکن رشوت کے عوض رہا کر دیا گیا، جو واضح طور پر بددیانتی، غفلت اور کرپشن کا مظہر ہے۔کاسوکی پولیس اسٹیشن نے دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف پولیس آرڈر 2002 کی دفعہ 155-C کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ 5 جون کو اس کیس میں مطلوب مرکزی ملزم خاور مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا مصری صدر  سے رابطہ، عید کی مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف کا مصری صدر سے رابطہ، عید کی مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم ہاؤس کے مطابق، وزیراعظم نے صدر السیسی کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے حالیہ پاک بھارت بحران میں مصر کے تعمیری کردار کو سراہا اور اسے خطے میں امن کے فروغ کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔

    ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے دسمبر 2024 میں قاہرہ میں ہونے والی ڈی-ایٹ سربراہی کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے مصر کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    دوران گفتگو مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جب کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

    مصری صدر نے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    امریکا میں تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار، مظاہرے

    روس کا خارکیف پر بڑا حملہ، ڈرون، میزائل اور بمباری سے 3 افراد ہلاک، 22 زخمی

    پاکستان میں مسلح کارروائیاں جہاد نہیں، ملوث افراد کو سزائے موت دی جائے گی، افغان امیر کا فتویٰ

    وفاقی بجٹ 10 اور سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا

    عیدالاضحی پر پنجاب کلین اپ آپریشن شروع، آلائشوں کی فوری تلفی اور جدید نگرانی کا نظام فعال

  • امریکا میں تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،  درجنوں گرفتار، مظاہرے

    امریکا میں تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار، مظاہرے

    امریکا کے بڑے شہروں لاس اینجلس اور نیویارک میں وفاقی ایجنٹس نے بغیر دستاویزات مقیم تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران ایجنٹس نے عدالتوں، پارکنگ ایریاز اور عوامی مقامات پر چھاپے مارے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، لاس اینجلس میں نقاب پوش اور مسلح وفاقی ایجنٹس نے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر کم از کم تین علاقوں میں غیر معمولی چھاپے مارے۔ عدالتوں سے لے کر ہارڈویئر اسٹورز کی پارکنگ تک، تارکین وطن کو ہتھکڑیوں میں ڈال کر گاڑیوں میں بٹھایا گیا۔سٹی ہال سے کچھ فاصلے پر چھاپے کے دوران مظاہرین نے ایجنٹس پر انڈے پھینکے، جس پر ایجنٹس نے فلیش بینگ گرینیڈز پھینک کر ہجوم کو منتشر کیا۔

    لاس اینجلس کی میئر کیرن باس نے کارروائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہتھکنڈے ہماری کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیلاتے ہیں اور شہر کے امن کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے تارکین وطن کو شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والا طبقہ قرار دیا۔دوسری جانب، وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ وفاقی قانون سپریم ہے اور اس پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا۔

    سروس ایمپلائز انٹرنیشنل یونین کے رہنما ڈیوڈ ہورٹا کو لاس اینجلس میں چھاپے کی ویڈیو بنانے پر مختصر وقت کے لیے حراست میں لیا گیا، بعد ازاں رہائی پر انہوں نے کہا کہ محنت کش افراد کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ناقابل قبول ہے۔ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز کی ترجمان یاسمین پٹس او کیف کے مطابق، چھاپے ان افراد کے خلاف تھے جو ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ دے رہے تھے۔

    ادھر نشریاتی ادارے اے بی سی 7 کے مطابق، سیکڑوں مظاہرین لاس اینجلس کے مرکزی علاقے میں جمع ہوئے اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا، ریلی کو بعد ازاں پولیس نے منتشر کر دیا، اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان کچھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

    روس کا خارکیف پر بڑا حملہ، ڈرون، میزائل اور بمباری سے 3 افراد ہلاک، 22 زخمی

    پاکستان میں مسلح کارروائیاں جہاد نہیں، ملوث افراد کو سزائے موت دی جائے گی، افغان امیر کا فتویٰ

    وفاقی بجٹ 10 اور سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا

    عیدالاضحی پر پنجاب کلین اپ آپریشن شروع، آلائشوں کی فوری تلفی اور جدید نگرانی کا نظام فعال

  • روس کا خارکیف پر بڑا حملہ، ڈرون، میزائل اور بمباری سے 3 افراد ہلاک، 22 زخمی

    روس کا خارکیف پر بڑا حملہ، ڈرون، میزائل اور بمباری سے 3 افراد ہلاک، 22 زخمی

    روس نے یوکرین کے شہر خارکیف پر ڈرون، میزائل اور گائیڈڈ فضائی بموں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور ایک ڈیڑھ ماہ کے شیر خوار سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خارکیف، جو یوکرین کے بڑے شہروں میں شامل ہے اور روسی سرحد سے چند درجن کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جنگ کے آغاز سے اب تک مسلسل روسی حملوں کا نشانہ بنا ہوا ہے۔شہر کے میئر ایہور تیریخوف نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں کہا کہ مکمل جنگ کے آغاز کے بعد خارکیف کو اس وقت سب سے طاقتور حملے کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رات بھر درجنوں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور روس نے بیک وقت میزائل، ڈرون اور گائیڈڈ بموں سے حملہ کیا۔

    ایہور تیریخوف کے مطابق رہائشی عمارتیں، تعلیمی ادارے اور بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات حملوں کی زد میں آئیں۔خارکیو کے گورنر اولیح سینیہوبوف نے کہا کہ شہر کے ایک صنعتی انفرا اسٹرکچر پر 40 ڈرونز، ایک میزائل اور چار گائیڈڈ بم برسائے گئے، جس سے شدید آگ بھڑک اٹھی، اور ملبے تلے اب بھی لوگ موجود ہو سکتے ہیں۔

    یوکرینی فوج کے مطابق روس نے رات بھر یوکرین پر 206 ڈرون، 2 بیلسٹک اور 7 دیگر میزائل داغے۔ فضائی دفاعی نظام نے 87 ڈرونز مار گرائے جبکہ 80 دیگر ضائع ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق دس مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

    وفاقی بجٹ 10 اور سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا

    عیدالاضحی پر پنجاب کلین اپ آپریشن شروع، آلائشوں کی فوری تلفی اور جدید نگرانی کا نظام فعال

    ایران اور افغان طالبان کی امریکی سفری پابندیوں کی مذمت، فیصلے کو نسل پرستانہ قرار دے دیا

  • پاکستان میں مسلح کارروائیاں جہاد نہیں، ملوث افراد کو سزائے موت دی جائے گی، افغان امیر کا فتویٰ

    پاکستان میں مسلح کارروائیاں جہاد نہیں، ملوث افراد کو سزائے موت دی جائے گی، افغان امیر کا فتویٰ

    افغان وزارت داخلہ نے امیرالمومنین شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کا باضابطہ فرمان جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی برادر ملک ہے اور اس کی سرزمین پر اسلام کے نام پر کی جانے والی کوئی بھی مسلح جدوجہد "جہاد” نہیں بلکہ جنگ ہے۔

    فرمان کے مطابق ایسی تمام کارروائیاں اسلامی اصولوں کے منافی ہیں۔ جو افراد پاکستان میں ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ان کو شریعت کے مطابق سزائے موت دی جائے گی، جبکہ ان کی مدد یا حمایت کرنے والوں کو بھی مجرم اور گناہگار قرار دیا گیا ہے۔

    امیرالمومنین نے حکم دیا ہے کہ وہ تمام افغان جنگجو جو پاکستان گئے ہیں، فوری طور پر واپس آ کر وزارت داخلہ کو رپورٹ کریں۔ اس حکم پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے، بصورت دیگر ان افراد کے اہلِ خانہ کو شریعت کے تحت سخت ترین سزائیں دی جائیں گی۔

    افغان انٹیلی جنس اور عدالتی اداروں کو اس حکم پر فوری اور سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

    عیدالاضحی پر پنجاب کلین اپ آپریشن شروع، آلائشوں کی فوری تلفی اور جدید نگرانی کا نظام فعال

    ایران اور افغان طالبان کی امریکی سفری پابندیوں کی مذمت، فیصلے کو نسل پرستانہ قرار دے دیا

  • وفاقی بجٹ 10 اور سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا

    وفاقی بجٹ 10 اور سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو جبکہ سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ وہ سیہون کے اپنے آبائی گاؤں واہڑ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق سے حتمی مالیاتی اعداد و شمار ملنے کے بعد ہی تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، تاہم مہنگائی کے باعث عوام پر بڑھتے بوجھ کے پیش نظر بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ضرور ریلیف دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت بھی تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پینے کے صاف پانی اور سولر انرجی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ سیلاب متاثرین کے لیے سندھ میں بننے والے 21 لاکھ گھروں میں سے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

    مراد علی شاہ نے بجلی کی صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک تینوں ادارے ناکام ہو چکے ہیں، خاص طور پر سیپکو کی کارکردگی مایوس کن ہے، جس کے باعث سندھ کے کئی علاقوں میں روزانہ 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ تینوں اداروں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

    عیدالاضحی پر پنجاب کلین اپ آپریشن شروع، آلائشوں کی فوری تلفی اور جدید نگرانی کا نظام فعال

    ایران اور افغان طالبان کی امریکی سفری پابندیوں کی مذمت، فیصلے کو نسل پرستانہ قرار دے دیا

  • عیدالاضحی پر پنجاب کلین اپ آپریشن شروع، آلائشوں کی فوری تلفی اور جدید نگرانی کا نظام فعال

    عیدالاضحی پر پنجاب کلین اپ آپریشن شروع، آلائشوں کی فوری تلفی اور جدید نگرانی کا نظام فعال

    عیدالاضحی کے موقع پر آلائشوں کی فوری صفائی اور تلفی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ صفائی کی نگرانی کے لیے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں رہتے ہوئے صفائی کے انتظامات کی براہ راست نگرانی کریں۔ انہوں نے صفائی کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر دھلائی اور عرقِ گلاب کے چھڑکاؤ کی بھی ہدایت کی تاکہ گلی، محلے، چوراہے اور بازار مکمل طور پر صاف نظر آئیں۔

    لاہور میں آلائشیں اٹھانے کے لیے اس بار انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔ سیف سٹی کے کیمروں اور ڈرونز کی مدد سے صفائی کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ آپریشن کی قیادت صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امید ہے پنجاب کے ادارے گزشتہ برس کی نسبت اس بار بہتر کارکردگی دکھا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑیں گے۔ آلائشیں اٹھانے کی سروس مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ صفائی مہم کے ساتھ نکاسی آب پر بھی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کڑی نظر رکھی جائے گی، تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

    ایران اور افغان طالبان کی امریکی سفری پابندیوں کی مذمت، فیصلے کو نسل پرستانہ قرار دے دیا

  • ایران اور افغان طالبان کی امریکی سفری پابندیوں کی مذمت، فیصلے کو نسل پرستانہ قرار دے دیا

    ایران اور افغان طالبان کی امریکی سفری پابندیوں کی مذمت، فیصلے کو نسل پرستانہ قرار دے دیا

    ایران اور افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نسل پرستانہ ذہنیت کی عکاسی قرار دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ میں بیرون ملک ایرانیوں کے امور کے ڈائریکٹر جنرل علی رضا ہاشمی راجا نے اس اقدام کو امریکی پالیسی سازوں کی ایرانی و مسلم دشمنی اور نسلی تعصب کا ثبوت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو کروڑوں افراد کو ان کی قومیت اور مذہب کی بنیاد پر سفر کے حق سے محروم کرتا ہے۔

    یہ نئی پابندیاں 9 جون سے نافذ العمل ہوں گی اور ان کا اطلاق ایران، افغانستان، یمن، میانمار، چاڈ، کانگو-برازاویل، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، لیبیا، صومالیہ اور سوڈان پر ہوگا۔ اس کے علاوہ برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا پر جزوی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن کے مخصوص شہریوں کو عارضی ورک ویزے دیے جائیں گے۔

    ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے منقطع ہیں، تاہم امریکا میں سب سے بڑی ایرانی برادری آباد ہے، جن کی تعداد 2020 میں تقریباً 15 لاکھ بتائی گئی۔دوسری جانب افغان طالبان کے سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے جنوبی قندھار میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکی فیصلے کی مذمت کی۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان رہنما نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر بھی امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    خطاب میں طالبان امیر نے امریکا کو فلسطینی مسلمانوں کا قاتل اور دنیا کا سب سے بڑا ظالم قرار دیا، انہوں نے کہا کہ امریکا، اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے، ورنہ اسرائیل میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھا سکے۔انہوں نے افغانستان میں افیون کی کاشت پر مکمل پابندی کا بھی دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اسلامی شریعت کی روشنی میں کیا گیا، نہ کہ عالمی دباؤ کے تحت۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اپنے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے یہ نئی سفری پابندیاں متعارف کرائی ہیں، جنہیں ان کی پہلی صدارت کی متنازع پالیسیوں کی واپسی قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کولوراڈو میں ایک یہودی اجتماع پر مبینہ حملے کے بعد اُٹھایا گیا ہے، جس میں مشتبہ شخص غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم تھا۔

    سکھر : بھینس چوری کے تنازع پر 3 افراد قتل، ایک بچہ زخمی

  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات 2026 کے اپریل میں کرانے کا اعلان

    بنگلہ دیش میں عام انتخابات 2026 کے اپریل میں کرانے کا اعلان

    بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 2026 کے اپریل کے ابتدائی 15 دنوں میں منعقد کیے جائیں گے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ جاری اصلاحاتی سرگرمیوں کے بعد اب الیکشن کی تاریخ طے کر دی گئی ہے، جبکہ انتخابی شیڈول کا تفصیلی روڈ میپ الیکشن کمیشن مناسب وقت پر جاری کرے گا۔واضح رہے کہ 2024 میں طلبہ کے پرتشدد مظاہروں کے باعث شیخ حسینہ کی حکومت ختم ہو گئی تھی، جس کے بعد عبوری حکومت قائم کی گئی۔ شیخ حسینہ مظاہروں کے دوران ملک چھوڑ کر ہندوستان چلی گئی تھیں۔

    محمد یونس، جو کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہیں اور انتخاب لڑنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، اگست 2024 سے 173 ملین آبادی پر مشتمل ملک کا نظم و نسق سنبھالے ہوئے ہیں۔عبوری حکومت کو حالیہ ہفتوں میں بعض فیصلوں، خصوصاً سرکاری ملازمین کی برطرفی اور اجرتوں سے متعلق احکامات پر احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

    عید پر ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کر دی

    عیدالاضحیٰ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروس چیفس کی قوم کو مبارکباد، پائیدار امن کے لیے دعا

    جسٹس منصور علی شاہ آج قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

    پاکستان کا بھارتی وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیانات پر شدید ردعمل

  • عید پر ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کر دی

    عید پر ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کر دی

    محکمہ موسمیات نے عید کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج سے 12 جون کے دوران وسطی اور بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ریلیف کمشنر نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں بھی درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔

    طبی ماہرین نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران گوشت کے زیادہ استعمال سے گریز کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بدہضمی اور ڈائریا جیسی شکایات جنم لے سکتی ہیں۔

    عیدالاضحیٰ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروس چیفس کی قوم کو مبارکباد، پائیدار امن کے لیے دعا

    جسٹس منصور علی شاہ آج قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، را کے لیے کام کرنے والے 3 دہشت گرد گرفتار

    چین کی جانب سے پاکستان کو J-35 طیارے، KJ-500 اواکس اور HQ-19 ڈیفنس سسٹم کی پیشکش