Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، میدانی علاقوں میں شدید گرمی

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، میدانی علاقوں میں شدید گرمی

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں 3 سے 5 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، جبکہ میدانی علاقے عیدالاضحیٰ کے دوران شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    ادارے کے مطابق، نم آلود ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور مغربی سسٹم 3 جون سے شمالی علاقوں پر اثرانداز ہوگا جو 5 جون تک جاری رہے گا۔بارش کی زد میں آنے والے اضلاع میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، بنوں، لکی مروت اور کوہاٹ شامل ہیں۔

    مزید برآں، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور گجرات میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے 2 سے 5 جون کے دوران شدید آندھی، تیز ہواؤں اور بارشوں کے خدشے پر وارننگ جاری کر دی ہے۔ حالیہ موسم کی شدت کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں 12 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    سیالکوٹ، ناروال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، جبکہ جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) نے 2 سے 7 جون کے دوران ممکنہ شدید موسمی حالات کے لیے ملک گیر الرٹ جاری کیا ہے۔

    پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔ تاہم پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور آندھی کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع جیسے چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور کرم میں 2 سے 6 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

    سندھ کے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص سمیت بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک اور درجہ حرارت بلند رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، تربت، گوادر، خضدار اور ژوب میں بھی شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ موسمی شدت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

    جنرل اوپندر دیویدی کا مذہبی آشرم کا دورہ ،بھارتی فوج کی سیکولر روایت پر سوالیہ نشان

    پنجاب بلدیاتی انتخابات ، قانون سازی نہ ہوئی تو خود فیصلہ کریں گے،الیکشن کمیشن

    پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیارے گرائے وزیراعظم کا بڑا انکشاف

    بھارت نے سندھو پر حملہ کیا، کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک امن ممکن نہیں،بلاول بھٹو

  • جنرل اوپندر دیویدی کا مذہبی آشرم کا دورہ ،بھارتی فوج کی سیکولر روایت پر سوالیہ نشان

    جنرل اوپندر دیویدی کا مذہبی آشرم کا دورہ ،بھارتی فوج کی سیکولر روایت پر سوالیہ نشان

    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی کے ایک ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم میں وردی میں حاضری دینے پر نئی دہلی کے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جسے بھارتی فوج کی سیکولر روایت کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران روحانی پیشوا نے آزاد کشمیر کو “دکشینا” (نذرانہ) کے طور پر واپس لانے کا مطالبہ کیا۔جنرل دیویدی نے مبینہ طور پر اس مطالبے پر رضامندی ظاہر کی۔اس واقعے کو مذہب اور ریاستی اداروں کے خطرناک امتزاج کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔فوج جیسے پیشہ ور ادارے میں مذہبی اثر و رسوخ کے بڑھتے رجحان کی مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    قبل ازیں بھی فوجی تقریبات میں مذہبی رسومات کی نمایاں موجودگی رپورٹ ہو چکی ہے، جو بھارت کی فوجی تاریخ کی سیکولر شناخت سے انحراف کی نشاندہی کرتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق فوجی قیادت کا مذہبی بیانیے سے جُڑنا علاقائی استحکام کے لیے خطرناک اشارہ ہے۔اس رجحان سےپاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    کشمیر میں امن کی کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں۔مذہبی قوم پرستی کو ریاستی سرپرستی ملنے کا تاثر گہرا ہو رہا ہے۔بھارتی آئین فوج کو غیر جانبدار اور سیکولر ادارہ تصور کرتا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں فوجی قیادت کے مذہبی حلقوں سے روابط اور ہندوتوا نظریے سے قربت نے بھارت کے جمہوری اور سیکولر کردار پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

    جنرل دیویدی کا آشرم میں وردی کے ساتھ جانا صرف ایک علامتی قدم نہیں، بلکہ یہ بھارتی فوج میں نظریاتی تبدیلیوں کا عندیہ دے سکتا ہے — جو خطے میں نئی کشیدگیوں کو جنم دے سکتی ہے۔

    پنجاب بلدیاتی انتخابات ، قانون سازی نہ ہوئی تو خود فیصلہ کریں گے،الیکشن کمیشن

    پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیارے گرائے وزیراعظم کا بڑا انکشاف

    بھارت نے سندھو پر حملہ کیا، کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک امن ممکن نہیں،بلاول بھٹو

    عید کے کپڑے نہ ملے، 3 جانیں چلی گئیں؛ بھوک سے بزرگ خاتون جاں بحق

  • پنجاب بلدیاتی انتخابات ،  قانون سازی نہ ہوئی تو خود فیصلہ کریں گے،الیکشن کمیشن

    پنجاب بلدیاتی انتخابات ، قانون سازی نہ ہوئی تو خود فیصلہ کریں گے،الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے مسلسل التوا پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے فوری قانون سازی نہ کی تو کمیشن خود فیصلہ صادر کرے گا اور انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گا۔

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم سماعت ہوئی۔کمیشن نے واضح کہا کہ مزید انتظار نہیں کیا جائے گا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت 31 دسمبر 2021 کو ختم ہو چکی۔2019 سے اب تک پانچ مرتبہ بلدیاتی قوانین میں ترامیم ہو چکی ہیں۔

    الیکشن کمیشن تین بار حلقہ بندیاں مکمل کر چکا، چوتھی بار صوبائی حکومت کی درخواست پر معطل کی گئیں۔اسپیشل سیکریٹری لاء محمد ارشد نے زور دیا کہ آئینی تقاضے کے مطابق بلدیاتی انتخابات فوری اور بروقت ہونا لازم ہے۔کمیشن نے کہا کہ آئین کے تحت انتخابات کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔اگر حکومت قانون سازی میں ناکام رہی تو کمیشن خود حکم جاری کرے گا۔

    وزیر بلدیات پنجاب نے بتایا کہ قانون سازی کا مسودہ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے۔کمیشن نے نشاندہی کی کہ تین ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا، جبکہ کسی بل کی منظوری عام طور پر دو ماہ میں ہو جاتی ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ اب مزید وقت نہیں مانگا جائے گا، آئندہ سماعت میں حتمی فیصلہ دیا جائے گا۔”

    واضح رہے کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے۔صرف پنجاب میں یہ عمل تاحال تعطل کا شکار ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق الیکشن کمیشن کا یہ واضح پیغام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ادارہ بلدیاتی انتخابات کے التوا کو مزید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ پنجاب حکومت کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا، ورنہ فیصلہ کمیشن خود کرے گا۔

    پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیارے گرائے وزیراعظم کا بڑا انکشاف

    بھارت نے سندھو پر حملہ کیا، کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک امن ممکن نہیں،بلاول بھٹو

    عید کے کپڑے نہ ملے، 3 جانیں چلی گئیں؛ بھوک سے بزرگ خاتون جاں بحق

    بلوچستان پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا، دہشتگردی بھارت اسپانسر کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیارے گرائے وزیراعظم کا بڑا انکشاف

    پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیارے گرائے وزیراعظم کا بڑا انکشاف

    وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 3 نہیں بلکہ 4 رافیل طیارے مار گرائے، اور 10 مئی کو 1971ء کی جنگ کا بدلہ لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے پاکستان پر حملہ کیا۔پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے جن میں 4 رافیل شامل تھے۔ہم نے 10 مئی کو بھارت سے 1971 کا حساب چکا دیا۔ اب بھارت دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، مگر بھارت نے تحقیقات کے بجائے جارحیت کا راستہ اپنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی رویے نے کئی ممالک کو پاکستان کے مؤقف پر نیوٹرل کر دیا۔ پاکستان قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے لیے تیار ہے۔پانی، دہشتگردی اور تجارت جیسے معاملات پر بھارت سے بات چیت کرنا چاہتا ہےلیکن کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے شکست خوردہ بیانات کا جواب دینا ہم مناسب نہیں سمجھتے۔بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف سے بات چیت کامیاب ہوچکی ہے۔حکومت نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے، اب اگلا ہدف معاشی ترقی ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم کے اس بیان سے واضح ہے کہ حکومت دفاع، سفارت کاری اور معیشت تینوں محاذوں پر فعال اور پراعتماد پالیسی اپنا رہی ہے۔

    عید کے کپڑے نہ ملے، 3 جانیں چلی گئیں؛ بھوک سے بزرگ خاتون جاں بحق

    عمر ایوب کے خلاف اثاثے چھپانے کا ریفرنس 4 جون کو سماعت کے لیے مقرر

    کراچی ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان اور خاندان گھر چھوڑ کر چلے گئے

  • بھارت نے سندھو پر حملہ کیا، کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک امن ممکن نہیں،بلاول بھٹو

    بھارت نے سندھو پر حملہ کیا، کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک امن ممکن نہیں،بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے دریائے سندھو پر حملہ کیا ہے، اور اقوام متحدہ میں یہ پیغام دیں گے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، خطے میں امن ممکن نہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کے لیے نیو یارک پہنچے، جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ "اقوام متحدہ میں پاکستان کی آواز بنوں گا، بھارت جب تک مسلمانوں پر تشدد اور دہشتگردی کو ہتھیار بنائے رکھے گا، امن قائم نہیں ہوسکتا۔” بھارت نے پانی کو سیاسی دباؤ کے لیے استعمال کرتے ہوئے سندھو طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی، جو پاکستان پر حملے کے مترادف ہے، اور اس سنگین مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، اور ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے، لیکن اگر کوئی ہمسایہ ملک دہشتگردی کو ہتھیار بنائے، تو پھر امن قائم نہیں ہو سکتا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن کا داعی ہے، مگر یہ امن عزت و برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں بلاول بھٹو کی موجودگی کے دوران توقع کی جا رہی ہے کہ وہ کشمیر، دہشتگردی، اور آبی تنازعات جیسے اہم مسائل پر پاکستان کا سخت اور واضح مؤقف عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے۔

    عید کے کپڑے نہ ملے، 3 جانیں چلی گئیں؛ بھوک سے بزرگ خاتون جاں بحق
    بلوچستان پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا، دہشتگردی بھارت اسپانسر کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    عمر ایوب کے خلاف اثاثے چھپانے کا ریفرنس 4 جون کو سماعت کے لیے مقرر

    کراچی ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان اور خاندان گھر چھوڑ کر چلے گئے

  • بلوچستان پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا، دہشتگردی بھارت اسپانسر کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بلوچستان پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا، دہشتگردی بھارت اسپانسر کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، یہ کبھی الگ نہیں ہو سکتا، صوبے میں دہشتگردی کے پیچھے کوئی نظریہ یا عوامی حمایت نہیں، بلکہ یہ بھارتی سرپرستی میں پھیلایا جانے والا فتنہ ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ہلال ٹالکس 2025 کے دوران اساتذہ سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچ، پنجابی، سندھی، پختون، کشمیری سب ایک ہیں، اور ہمیں کوئی جدا نہیں کر سکتا۔ بھارت پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے، اور بلوچستان میں دہشتگردی کو بھی وہی اسپانسر کر رہا ہے۔بھارت بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کو مالی معاونت، ٹریننگ اور بیرون ملک سہولیات فراہم کرتا ہے، اسی بنیاد پر اس دہشتگردی کو "فتنتہ الہندوستان” قرار دیا گیا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ اگر بلوچستان میں ترقی ہوئی تو بھارت کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا، کیونکہ تعلیم، روزگار اور شعور آنے سے نوجوان دہشتگردی کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ دہشتگردوں کا آلہ کار نہ بنیں بلکہ علم، ٹیکنالوجی اور شعور کی روشنی پھیلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    بھارت کی پراکسیز اور جھوٹے مفروضے بے نقاب

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بی ایل اے اور دیگر تنظیمیں بھارتی پراکسی ہیں، ان کے لیڈر بھارت میں ہیں اور بیرونِ ملک جلسوں کے اخراجات بھی وہی اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے ایک معروف بلوچ خاتون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اسکالرشپ پر پڑھی ہیں تو مہنگے یورپی ٹورز کے اخراجات کون کر رہا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کے لیے پانچ مفروضے بنائے تھے، جن میں عوام اور فوج میں خلیج کا دعویٰ، بیرونی حمایت کا نہ ہونا، اور دہشتگردوں کی جانب سے اندرونی محاذ کھڑا ہونے جیسے نظریات شامل تھے، لیکن یہ سب مفروضے مٹی میں مل گئے۔

    عوام اور افواج کے درمیان فاصلہ نہیں

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی فوج اور عوام کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں، یہ عوام کی فوج ہے جو عوامی خدمت، آفات سے نمٹنے اور دہشتگردی کے خلاف ہر میدان میں فرنٹ پر موجود ہے۔

    کشمیر بنے گا پاکستان، یہ ہمارا ایمان ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیری عوام نے خود فیصلہ کر رکھا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں، کیونکہ دونوں کا تعلق خون، تہذیب اور مذہب سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ "کشمیر بنے گا پاکستان” صرف نعرہ نہیں، یقین ہے۔

    ہلال ٹالکس 2025 میں ملک بھر سے آئے ہوئے 1950 اساتذہ شریک ہوئے، جس کا مقصد ملک دشمن پروپیگنڈے سے آگاہی اور سوشل میڈیا پر عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔ پروگرام میں معروف صحافی، دانشور اور تعلیمی ماہرین بھی شریک تھے۔

  • عمر ایوب کے خلاف اثاثے چھپانے کا ریفرنس 4 جون کو سماعت کے لیے مقرر

    عمر ایوب کے خلاف اثاثے چھپانے کا ریفرنس 4 جون کو سماعت کے لیے مقرر

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان کے خلاف اثاثے چھپانے سے متعلق الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا، کیس کی باضابطہ سماعت 4 جون کو ہوگی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ریفرنس عمر ایوب کے مدمقابل امیدوار بابر نواز خان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر ایوب نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے اور انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزی کی۔کمیشن نے ریفرنس کی ابتدائی جانچ کے بعد اسے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو 4 جون کو طلب کر لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب پر اثاثے چھپانے کے علاوہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق بھی ایک علیحدہ کیس زیرِ سماعت ہے۔

    عدالتی پس منظر

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 18 اپریل کو الیکشن کمیشن کی انکوائری پر عائد حکم امتناع ختم کرتے ہوئے ای سی پی کو کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمر ایوب کی جانب سے دائر وہ درخواست مسترد کر دی تھی جس میں انکوائری روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن 4 جون کو ریفرنس پر باقاعدہ سماعت کرے گا، جس میں آئندہ کی قانونی پیش رفت متوقع ہے۔

    کراچی ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان اور خاندان گھر چھوڑ کر چلے گئے

    کراچی ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان اور خاندان گھر چھوڑ کر چلے گئے

    عمران خان کا چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار

  • کراچی ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان اور خاندان گھر چھوڑ کر چلے گئے

    کراچی ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان اور خاندان گھر چھوڑ کر چلے گئے

    ڈیفنس کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، واقعے کا نشانہ بننے والا نوجوان سدھیر اور اس کا خاندان گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل ہو گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سدھیر رنچھوڑ لائن کا رہائشی ہے اور واقعے کے وقت اپنی بہن کلپنا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاندان کے فلیٹ پر تالا لگا ہوا پایا گیا۔واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کو تھانہ گذری منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

    ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا تھا کہ ملزم کے گھر اور دفتر پر چھاپے بھی مارے گئے، اور اسے جلد ہی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں واضح طور پر تشدد کے مناظر موجود ہیں، اور سلمان فاروقی کا بیان قلمبند کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ واقعے کے وقت موجود ایک عینی شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، اور ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ متاثرہ شہری اور عینی شاہد کا بیان مقدمے کا حصہ بنایا جائے گا، تاکہ کیس کو مضبوط اور مثالی بنایا جا سکے۔

    یاد رہے کہ یہ واقعہ عوامی سطح پر شدید غم و غصے کا باعث بنا، اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

    عمران خان کا چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار

  • وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

    وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

    وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے بجلی نرخوں پر نظرثانی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کرا دی ہے۔

    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا توانائی کا شعبہ کسی بھی ادارے، خواہ وہ نجی ہو یا سرکاری، کی نااہلی کو ٹیرف میں فراخدلانہ اضافے کے ذریعے برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ یہ نظرثانی کی درخواست ایک ذمہ دارانہ اقدام ہے، جس کا مقصد ملک کے بجلی تقسیم نظام میں پائیدار اور صحت مند ماحول کو فروغ دینا ہے۔اویس لغاری نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیپرا میں نظرثانی کا عمل شفافیت اور انصاف کے اصولوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

    ادھر نیپرا میں جمع کرائی گئی وفاقی حکومت کی درخواست کے اہم نکات بھی سامنے آ گئے ہیں۔ نیپرا کے فیصلوں سے کے-الیکٹرک پر 350 ارب روپے سے زائد کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا، جسے یا تو صارفین برداشت کریں گے یا حکومت۔پاور ڈویژن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیپرا نے کے-الیکٹرک کو غیر ضروری خصوصی مراعات، منافع اور زائد اخراجات کی اجازت دی ہے۔

    درخواست کے مطابق فیول کاسٹ کی مد میں 41 ارب روپے کی منظوری دی گئی، بجلی کے نقصانات کے لیے 71 ارب روپے کی اجازت دی گئی، لا اینڈ آرڈر مارجن کی مد میں 2 فیصد کے حساب سے 99 ارب روپے کی اجازت ملی، ناکارہ پاور پلانٹس کی ادائیگی کے لیے 62.5 ارب روپے کی اجازت دی گئی جبکہ ڈسٹری بیوشن نقصانات کے مد میں 21 ارب روپے کی منظوری دی گئی

    قصور: اپووا کا تاریخی دورہ، ادبی و فلاحی مرکز کا قیام اور گنڈا سنگھ بارڈر کا وزٹ

    جلالپور پولیس کا مبینہ دھاوا، چادر و چار دیواری کی پامالی، متاثرین ہائیکورٹ پہنچ گئے

  • عمران خان کا چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار

    عمران خان کا چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا، جس کے بعد لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی قیادت میں اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

    اطلاعات کے مطابق، عمران خان نہ تو پولیس ٹیم کے سامنے آئے اور نہ ہی ٹیسٹ کے لیے رضامند ہوئے، جس کے باعث فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہ ہو سکے۔ذرائع کے مطابق، جب لاہور پولیس کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ لینے اڈیالہ جیل پہنچی تو عمران خان نے تعاون کرنے اور ٹیسٹ میں شامل ہونے سے انکار کیا۔پولیس کی 12 رکنی ٹیم چار گھنٹے انتظار کے بعد ڈی ایس پی آصف جاوید کی زیر قیادت اڈیالہ جیل سے واپس چلی گئی۔

    عدالتی احکامات اور تفتیشی کوششیں

    انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت پہلے ہی دی جا چکی ہے۔لاہور پولیس کی تحقیقاتی ٹیم عدالتی حکم کی روشنی میں دن 12:45 پر اڈیالہ جیل پہنچی، جس میں انسپکٹر محمد اسلم، محمد عالم، اور محمد ارحم شامل تھے، جبکہ پنجاب فرانزک یونٹ کے ماہر عابد ایوب بھی ٹیم کا حصہ تھے۔

    تفتیشی ٹیم نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنا تھے۔ڈی ایس پی آصف جاوید کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ٹیم اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے، لیکن اگر ٹیسٹ نہ ہوئے تو تحقیقات آگے نہیں بڑھ سکتیں۔

    پس منظر اور عدالتی کارروائی

    پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کو لاہور میں 9 مئی کے 11 مقدمات پر عمران خان سے تفتیش کرنی ہے۔واضح رہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے پولیس پہلے بھی تین بار عمران خان سے رابطہ کر چکی ہے، لیکن ہر بار انہوں نے تحریری طور پر ٹیسٹ سے انکار کیا، جس کے باعث ٹیم کو بغیر کسی کارروائی کے واپس جانا پڑا۔

    26 مئی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پراسیکیوشن نے عمران خان کا جواب جمع کرایا۔ ڈی ایس پی لیگل نے مؤقف اختیار کیا کہ جب تک یہ سائنسی ٹیسٹ مکمل نہیں ہوں گے، تفتیش مکمل نہیں ہو سکے گی۔عدالت کو بتایا گیا کہ تفتیشی افسران عمران خان سے مکمل تعاون کریں گے، اور امید ہے کہ عمران خان بھی تفتیش میں معاونت کریں گے۔

    بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے پولیس سے 9 جون تک رپورٹ طلب کرلی۔

    یاد رہے کہ 14 مئی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی تھی۔ پراسیکیوشن کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی سچائی جاننے کے لیے سائنسی ٹیسٹ ناگزیر ہیں۔

    تاہم، سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواست کی سخت مخالفت کی اور اسے بدنیتی پر مبنی قرار دیا، مؤقف اختیار کیا کہ دو سال بعد ایسی درخواست کا آنا شکوک پیدا کرتا ہے۔

    ملک ظفر اقبال بھوہڑ کو عوامی میڈیا کونسل کا چیئرمین منتخب ہونے پر آل پاکستان بھوہڑ ایسوسی ایشن کی مبارکباد

    Tools