Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • نیپرا نے کراچی کے لیے  سولر منصوبوں کی منظوری دے دی

    نیپرا نے کراچی کے لیے سولر منصوبوں کی منظوری دے دی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے دو بڑے سولر منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

    وزیر وزارت توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ کے مطابق نیپرا نے 270 میگاواٹ کے دو سولر پروجیکٹس کی منظوری دی ہے، جن میں سے ایک 120 میگاواٹ کا منصوبہ دیہہ ہلکانی میں جبکہ دوسرا 150 میگاواٹ کا منصوبہ دیہہ میٹھا گار میں قائم کیا جائے گا۔

    سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق سستی بجلی کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان 270 میگاواٹ کے سولر منصوبوں سے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

    پاکستان کی مسجد اقصیٰ اور غزہ پر اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

  • پاکستان کی مسجد اقصیٰ اور غزہ پر اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

    پاکستان کی مسجد اقصیٰ اور غزہ پر اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

    پاکستان نے اسرائیلی قابض قوتوں اور غیر قانونی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی مذہبی، تاریخی اور قانونی حیثیت کو نقصان پہنچانے والی اشتعال انگیز کارروائیوں اور اسرائیل کی جانب سے اسکول پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ان اشتعال انگیز حرکات کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ اقدامات ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتے ہیں۔پاکستان مقدس مقامات کی حرمت اور ان کی تاریخی شناخت کے تحفظ پر زور دیتا ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان غزہ میں فلسطینی شہریوں پر جاری حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ اسکول پر حملہ، جہاں بے گھر خاندانوں نے پناہ لے رکھی تھی، اسرائیلی ظلم و بربریت کی ایک اور واضح مثال ہے۔ حملے کے بعد سامنے آنے والی دلخراش تصاویر، جن میں درجنوں افراد خاص طور پر بچے شہید ہوئے، عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں۔ ان حملوں کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے اور اسرائیل کو ان سنگین جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

    ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور ایک آزاد، خودمختار، قابل عمل اور پائیدار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت کے طور پر شامل رکھتی ہو۔

    یوم تکبیر۔۔۔ تجدید عہد کا دن ،تحریرڈاکٹر حافظ مسعودعبدالرشید اظہر

    ‏اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی سے متعل بل کو مسترد کر دیا،

    بلوچستان سے بڑا بھارتی نیٹ ورک پکڑا گیا

  • عید الاضحیٰ 1446ھ ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    عید الاضحیٰ 1446ھ ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    پاکستان میں ذی الحجہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (منگل، 27 مئی 2025) کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی اپنے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد کریں گی۔چاند کی شہادتیں موصول ہونے پر مرکزی کمیٹی حتمی اعلان کرے گی۔

    سپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن) نے اپنی سائنسی و فلکیاتی تجزیے پر مبنی رپورٹ میں کہا ہے کہ

    ذی الحجہ کا نیا چاند 27 مئی کی شام کو پیدا ہوگا۔موسمی حالات اور فلکیاتی ڈیٹا کی روشنی میں چاند 27 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔اس پیش گوئی کی بنیاد پر عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتہ منائے جانے کا امکان ہے۔چاند کی رویت سے متعلق حتمی فیصلہ کل شام مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

    کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی الٹی میٹم

    "فریاد بلوچاں” . تحریر :عائشہ اسحاق

    سانحہ خضدار: بلوچستان اسمبلی میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

    سانحہ خضدار: بلوچستان اسمبلی میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

  • 28 مئی یومِ تکبیر 2025، حکومتِ پاکستان کا عام تعطیل کا اعلان

    28 مئی یومِ تکبیر 2025، حکومتِ پاکستان کا عام تعطیل کا اعلان

    کابینہ ڈویژن نے یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی 2025 (بدھ) کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، صوبائی دفاتر اور بلدیاتی کونسلز بند رہیں گی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور دیگر مالیاتی ادارے بھی تعطیل کے باعث بند ہوں گے۔یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے اعتراف کا دن ہے، جو ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے۔

    یہ وہ دن ہے جب 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے چاغی پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو اپنی دفاعی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔پاکستان نے ان دھماکوں کے ذریعے بھارت کے پانچ ایٹمی تجربات کا جواب دیا اور دنیا کی ساتویں جبکہ مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کے طور پر ابھرا۔

    یومِ تکبیر کی مناسبت سے:ملک بھر میں سیمینارز، خصوصی تقریبات، ریلیاں اور تقاریر منعقد ہوں گی۔ان تقریبات میں ایٹمی پروگرام میں خدمات انجام دینے والے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل وفاقی اور سندھ حکومت کی جانب سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے جا چکے ہیں۔اسٹاک مارکیٹ سمیت تمام مالیاتی سرگرمیاں 28 مئی کو معطل رہیں گی۔

    پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمت میں اچانک غیر معمولی اضافہ

    سانحہ خضدار: بلوچستان اسمبلی میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

    نوشکی آئل ٹینکر حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی

  • کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی الٹی میٹم

    کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی الٹی میٹم

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے سمیت کراچی کی تمام اہم شاہراہیں بند کر دی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے فیس بک پیج پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، امتحانات کے دنوں میں بچے کب پڑھیں گے؟ عوام اذیت میں ہیں، کرب میں ہیں۔”انہوں نے واضح کیا کہ اب احتجاج صرف وزیراعلیٰ ہاؤس یا گورنر ہاؤس تک محدود نہیں رہے گا۔کراچی کی تمام اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے کا حق جماعت اسلامی محفوظ رکھتی ہے۔

    انہوں نے نام لے کر کہا کہ شاہراہِ پاکستان، نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے، شاہراہِ اورنگی اور کورنگی سب احتجاج کی زد میں آ سکتی ہیں۔ایسا نہ ہو کہ کل پانی سروں سے اونچا ہو جائے، اور حکمرانوں کے پاس فرار کے سوا کوئی راستہ نہ بچے۔”

    ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ، بجلی، پانی اور دیگر شہری مسائل کے خلاف احتجاج کا دائرہ بڑھائے گی۔عوام کی مشکلات پر حکومت اور کے الیکٹرک کی مجرمانہ خاموشی ناقابلِ قبول ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 18 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ جاری ہے۔گرمی، امتحانات، اور پانی کی قلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔جماعت اسلامی طویل عرصے سے کراچی کے شہری مسائل پر متحرک احتجاج کر رہی ہے، جس میں کے الیکٹرک خصوصی ہدف بنتی رہی ہے۔

    یہ صورتحال نہ صرف کراچی کے شہریوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہے بلکہ حکمرانوں کے لیے ایک سیاسی دباؤ کا ذریعہ بھی بن رہی ہے، خاص طور پر جب احتجاج اب شہر کی اہم سڑکوں کی بندش تک بڑھنے جا رہا ہے۔

    "فریاد بلوچاں” . تحریر :عائشہ اسحاق

    سانحہ خضدار: بلوچستان اسمبلی میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

    نوشکی آئل ٹینکر حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی

  • پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمت میں اچانک غیر معمولی اضافہ

    پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمت میں اچانک غیر معمولی اضافہ

    قومی ایئرلائن پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران حیران کن اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے متعلقہ حکام اور سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کلاس بی شیئرز کی قیمت میں 18 ہزار روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فی شیئر قیمت 22 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی، جو گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں غیر متوقع پیش رفت ہے.سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی سے باقاعدہ جواب طلب کر لیا ہے۔

    شیئرز کی قیمت میں اس طرح کی تیزی سے اندرونی معلومات (Insider Trading) یا "قیمت سے متعلق حساس معلومات” کے ممکنہ استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے جوابی مراسلہ جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ہم کسی ایسی پیش رفت یا معلومات سے واقف نہیں ہیں جو قیمت میں غیر معمولی اضافے کا سبب بنی ہو۔”

    مزید کہا گیا کہ اس وقت ہمارے پاس کوئی ایسی ‘قیمت سے متعلق حساس معلومات’ نہیں ہیں جنہیں عوامی کیا جا سکے۔”واضح رہے کہ کلاس بی شیئرز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی دوبارہ تشکیل شدہ سرمایہ کاری کی اسکیم کا حصہ ہیں جو حکومتی نجکاری منصوبوں اور ممکنہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے تناظر میں متعارف کرائے گئے تھے۔

    دوسری جانب سرمایہ کار حلقے شیئرز کی طلب و رسد میں اچانک اضافے کو کسی ممکنہ اسٹریٹجک فیصلہ یا نجکاری کی پیش رفت سے جوڑ رہے ہیں، اگرچہ اس کی سرکاری تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔یہ صورتحال پاکستان کی مالیاتی مارکیٹ میں شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے ایک اہم لمحہ ہے، جہاں ادارہ جاتی احتساب اور ضابطہ اخلاق کا بروقت نفاذ نہایت ضروری ہو گیا ہے۔

    سانحہ خضدار: بلوچستان اسمبلی میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

    نوشکی آئل ٹینکر حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی

    پشاور میں پیپلز پارٹی کی "صوبہ بچاؤ تحریک” پر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگ گئی

    بھارت، لالو پرساد یادیو نے بیٹے کو خاندان اور پارٹی سے نکال دیا

    مورو احتجاج: شرجیل میمن نے مظاہرین کے تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کی ویڈیوز پیش کردیں

  • سانحہ خضدار: بلوچستان اسمبلی میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

    سانحہ خضدار: بلوچستان اسمبلی میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

    بلوچستان اسمبلی نے سانحہ خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک مشترکہ قرارداد منظور کر لی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قرارداد میں 21 مئی کے المناک واقعے کو "بزدلانہ، انسانیت سوز اور سفاکانہ” قرار دیا گیا ہے۔یہ قرارداد رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ 21 مئی 2025 کو آرمی پبلک اسکول خضدار کے بچوں کی بس پر خودکش حملے میں 8 نہتے اور معصوم طلبہ شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ایوان اس بہیمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور شہدا کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔”

    زرک مندوخیل نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف ظلم و بربریت کی انتہا ہے بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل، نئی نسل اور علم کے نور پر حملہ ہے۔”فرح عظیم شاہ نے دعویٰ کیا کہ "اب ثبوت کے ساتھ واضح ہو چکا ہے کہ المناک واقعے کو "بزدلانہ، انسانیت سوز اور سفاکانہ” قرار کرنے والے بھارت کے آلہ کار ہیں۔سلیم کھوسہ (مسلم لیگ ن) نے کہا کہ "بچوں کی شہادت نے بلوچستان کو توڑنے کے خواب دیکھنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ ان کے چپٹر کو بند کر دیا گیا ہے۔”

    یاد رہے کہ 21 مئی کو خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ابتدائی طور پر 5 افراد شہید ہوئے تھے، تاہم بعد ازاں مزید دو طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔بلوچستان اسمبلی نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان، خصوصاً بلوچستان میں بیرونی مداخلت اور دہشتگردی کا نوٹس لے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ قرارداد بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے عوامی نمائندوں کے اتفاق رائے اور دشمن قوتوں کے خلاف قومی بیانیے کی عکاس ہے۔

    نوشکی آئل ٹینکر حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی

    بھارت، لالو پرساد یادیو نے بیٹے کو خاندان اور پارٹی سے نکال دیا

    بھارت، لالو پرساد یادیو نے بیٹے کو خاندان اور پارٹی سے نکال دیا

    مورو احتجاج: شرجیل میمن نے مظاہرین کے تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کی ویڈیوز پیش کردیں

    وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

  • نوشکی آئل ٹینکر حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی

    نوشکی آئل ٹینکر حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی

    بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 28 اپریل کو پیش آنے والے افسوسناک آئل ٹینکر آتشزدگی واقعے میں ایک اور زخمی کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق واقعے میں 80 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے، جن میں سے کئی تاحال کوئٹہ اور کراچی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔28 اپریل کو نوشکی کے ٹرک اڈے میں ایک آئل ٹینکر کی وائرنگ درست کرتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹینکر کو لپیٹ میں لے لیا۔

    ڈرائیور نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلتے ہوئے ٹینکر کو قریبی کھیت کی طرف لے جانے کی کوشش کی تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔تاہم وہاں موجود شہریوں کی بڑی تعداد ٹینکر کے پھٹنے سے شدید جھلس گئی۔متاثرین میں علاقہ مکین، مزدور اور راہگیر شامل ہیں جو حادثے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

    جھلسنے والے افراد کو شدید نوعیت کے زخم آئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک رہی۔جاں بحق افراد کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد نے واقعے کو بلوچستان کی حالیہ تاریخ کے المناک ترین حادثات میں شامل کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تھا۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع ابلاغ میں واقعے کو ناقص حفاظتی انتظامات اور تربیت کے فقدان کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔یہ واقعہ نہ صرف ریاستی مشینری کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ عوامی آگاہی اور ہنگامی حالات میں تربیت کی اشد ضرورت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

    نوشکی آئل ٹینکر حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی

    بھارت، لالو پرساد یادیو نے بیٹے کو خاندان اور پارٹی سے نکال دیا

    بھارت، لالو پرساد یادیو نے بیٹے کو خاندان اور پارٹی سے نکال دیا

    مورو احتجاج: شرجیل میمن نے مظاہرین کے تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کی ویڈیوز پیش کردیں

  • پشاور میں پیپلز پارٹی کی "صوبہ بچاؤ تحریک” پر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگ گئی

    پشاور میں پیپلز پارٹی کی "صوبہ بچاؤ تحریک” پر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگ گئی

    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی "صوبہ بچاؤ تحریک” کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے، جب ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی۔احتجاج جناح پارک سے شروع ہوا اور خیبرپختونخوا اسمبلی چوک تک پہنچا، جہاں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے خطاب کیا۔خطاب کے بعد مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، اسمبلی کے گیٹ پر چڑھائی اور توڑ پھوڑ کی گئی۔

    پولیس نے شلنگ کی جس سے مظاہرین بکھر گئے، تاہم مظاہرین نے اسمبلی کے قریب قائم پی ٹی آئی احتجاجی کیمپ پر دھاوا بول دیا اور سامان کو آگ لگا دی۔آگ کے باعث کیمپ میں موجود گیس سلنڈر پھٹ گیا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کی شلنگ کے دوران حالت غیر ہو گئی، جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔

    ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کے مطابقپولیس صرف ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے تعینات تھی، کچھ نقاب پوش مظاہرین نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی۔”انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ کو آگ لگانے والے شرپسندوں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جائے گی۔”

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا:صوبائی حکومت نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے پرامن سیاسی کارکنوں پر شیلنگ کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے۔”ے پی کی نااہل حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔”آج ہر شہری ‘صوبہ بچاؤ تحریک’ کی آواز ہے۔”

    یاد رہے کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں مبینہ کوہستان اسکینڈل، گندم کرپشن اور بڑھتی بیروزگاری کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق، یہ تحریک صوبے کو بدانتظامی، اقربا پروری اور کرپشن سے نجات دلانے کی کوشش ہے۔

    ماہرین کے مطابق، خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کی موجودگی اور سرگرمی سیاسی توازن پر اثر انداز ہو سکتی ہے، لیکن احتجاج میں تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پارٹی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے، خاص طور پر جب واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    بھارت، لالو پرساد یادیو نے بیٹے کو خاندان اور پارٹی سے نکال دیا

    مورو احتجاج: شرجیل میمن نے مظاہرین کے تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کی ویڈیوز پیش کردیں

    حماس کا امریکی جنگ بندی تجویز سے اتفاق، اسرائیل کی تردید

  • بھارت، لالو پرساد یادیو نے بیٹے کو خاندان اور پارٹی سے نکال دیا

    بھارت، لالو پرساد یادیو نے بیٹے کو خاندان اور پارٹی سے نکال دیا

    بھارت کی اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو نے اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاب یادیو کو نہ صرف پارٹی بلکہ خاندان سے بھی نکال دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 76 سالہ لالو پرساد یادیو نے اپنے 37 سالہ بیٹے تیج پرتاب کو 6 سال کے لیے پارٹی سے معطل کر دیا۔ اس سخت اقدام کی وجہ ایک لڑکی کے ساتھ تیج پرتاب کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا بتایا جا رہا ہے، جس پر پارٹی اور خاندانی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا۔لالو پرساد نے اپنے بیان میں کہا کہ طذاتی زندگی میں اخلاقی اقدار کو نظرانداز کرنا اجتماعی جدوجہد اور سماجی مقاصد کو کمزور کرتا ہے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ تیج پرتاب کی سرگرمیاں، عوامی رویہ اور غیرذمے دارانہ طرز عمل پارٹی اور خاندان کی اقدار کے منافی ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ اب سے تیج پرتاب کا پارٹی یا خاندان میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔”

    واضح رہے کہ تیج پرتاب یادیو، جو بہار کی ریاستی اسمبلی میں آر جے ڈی کے رکن اور کبھی وزیر بھی رہ چکے ہیں، ماضی میں متنازع بیانات اور غیر روایتی انداز کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی تیجسوی یادیو پارٹی میں زیادہ بااثر اور لالو پرساد کے سیاسی جانشین سمجھے جاتے ہیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق لالو پرساد یادیو کا یہ قدم نہ صرف پارٹی ڈسپلن کے حوالے سے اہم سمجھا جا رہا ہے بلکہ اس سے خاندانی سیاست میں بھی نئی دراڑ سامنے آئی ہے۔اس اقدام سے آر جے ڈی کو آئندہ انتخابات میں اخلاقی اور نظریاتی برتری دکھانے کا موقع ملے گا، تاہم پارٹی کے اندرونی اختلافات مزید گہرے ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

    مورو احتجاج: شرجیل میمن نے مظاہرین کے تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کی ویڈیوز پیش کردیں

    وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

    حماس کا امریکی جنگ بندی تجویز سے اتفاق، اسرائیل کی تردید

    سیالکوٹ: PP-52 ضمنی الیکشن، سیکیورٹی پلان حتمی شکل دے دی گئی