Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ایران کا امریکی انسپکٹرز کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی مشروط اجازت پر غور

    ایران کا امریکی انسپکٹرز کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی مشروط اجازت پر غور

    ایران نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پاتا ہے تو وہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (IAEA) کے ذریعے امریکی انسپکٹرز کو اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کر سکتا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسلامی نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ان ممالک کے معائنہ کار جو ایران کے مخالف رہے ہیں، ہمارے لیے پہلے قابلِ قبول نہیں تھے، تاہم اگر کوئی معاہدہ طے پاتا ہے اور تہران کے مطالبات تسلیم کیے جاتے ہیں تو اس پالیسی پر نظرثانی ممکن ہے۔

    محمد اسلامی نے مزید کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودگی کا معاملہ بالکل نہیں اٹھایا گیا، اور یورینیم کی افزودگی کی شرح کو سیاسی رنگ دینا درست نہیں۔ ان کے مطابق، "افزودگی کا فیصد استعمال کی قسم پر منحصر ہے، اور زیادہ افزودہ یورینیم کا مطلب لازماً فوجی مقاصد نہیں ہوتا۔”ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی اسی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی جوہری صنعت کا بنیادی حصہ ہے اور اس اصول پر کوئی بھی سمجھوتہ ناقابلِ قبول ہے۔

    ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں میں جوہری مسئلے پر پانچ دور کی بات چیت ہو چکی ہے، جو 2018 میں امریکا کی یکطرفہ دستبرداری کے بعد اب تک کی اعلیٰ سطحی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ اسماعیل بقائی کے مطابق، مذاکرات کے اگلے دور کے مقام اور وقت پر مشاورت جاری ہے، اور اس کا اعلان عمان کرے گا، جو اس عمل میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان، جو اس وقت عمان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے خلیجی ریاست کی ثالثی کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔فی الحال ایران 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کر رہا ہے، جو کہ کسی بھی غیر جوہری ہتھیاروں والی ریاست کے لیے غیرمعمولی حد ہے۔ اگرچہ یہ ہتھیاروں کے لیے درکار 90 فیصد کی سطح سے کم ہے، لیکن 2015 کے معاہدے کی 3.67 فیصد حد سے کہیں زیادہ ہے۔

    فرانس، جرمنی اور برطانیہ — جو معاہدے کے یورپی فریقین ہیں — اس وقت اس امکان پر غور کر رہے ہیں کہ آیا ‘اسنیپ بیک’ میکانزم کو فعال کیا جائے، جس کے تحت ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال ہو سکتی ہیں۔ ایران نے اس اقدام کے خلاف سخت خبردار کیا ہے۔

    ٰیاد رہے کہ 2015 کے جوہری معاہدے سے امریکا کی دستبرداری اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "زیادہ سے زیادہ دباؤ” کی پالیسی کے بعد ایران نے جوہری سرگرمیوں میں تیزی لائی، جس پر مغربی دنیا کو شدید تحفظات ہیں۔ تاہم، ایران مسلسل اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔

    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص کو سزائے موت

    پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: پہلے ٹی20 میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری

  • ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص کو سزائے موت

    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص کو سزائے موت

    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک فرد کو سزائے موت دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی کو موصول ایران کی عدلیہ کے میڈیا سینٹر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی "ارنا” نے بتایا ہے کہ پدرم مدنی نامی ملزم کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعاون، (more…)

  • پاکستان نے بنگلادیش کو پہلے ٹی20 میں 37 رنز سے شکست دیدی

    پاکستان نے بنگلادیش کو پہلے ٹی20 میں 37 رنز سے شکست دیدی

    پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف تین میچز کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 37 رنز سے کامیابی حاصل کر لی اور سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔گرین شرٹس کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور ابتدائی دو وکٹیں صرف 5 رنز کے مجموعے پر گر گئیں۔ تاہم بعد میں سلمان علی آغا اور محمد حارث نے مل کر 48 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد حارث 53 کے مجموعے پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا اور حسن نواز نے مل کر 65 رنز کی شراکت قائم کی اور اسکور کو 118 رنز تک پہنچایا۔

    سلمان علی آغا نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 56 رنز بنائے جن میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ حسن نواز نے 44 رنز کی مفید اننگز کھیلی، جبکہ شاداب خان نے 48 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 11 اور حسن علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلادیش کی جانب سے بولنگ میں شریف الاسلام نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رشاد حسین، شمیم حسین، حسن محمود، مہدی حسن اور تنظیم حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بنگلادیش کی جانب سے کپتان لٹن داس نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے جو کہ انہوں نے صرف 30 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے اسکور کیے۔ دیگر نمایاں بیٹرز میں ذاکر علی 36 اور تنزید حسن 31 رنز کے ساتھ شامل رہے۔

    بنگلادیش کے توحید ہردوئی نے 17، شریف الاسلام نے 5، پرویز حسین، شمیم حسین، اور رشاد حسین نے 4، 4 رنز اسکور کیے۔ مہدی حسن نے 2 اور تنظیم حسن نے 1 رن بنایا جبکہ حسن محمود 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    شاداب خان کو ان کی آل راؤنڈ پرفارمنس، جس میں 48 رنز، 2 وکٹیں اور 2 کیچز شامل تھے، پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس میچ میں پاکستان کی فائنل الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔

    بنگلادیش کی ٹیم میں تنزید حسن، پرویز حسین، لٹن داس، توحید ہردوئی، مہدی حسن، ذاکر علی، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن، حسن محمود اور شریف الاسلام شامل تھے۔

    میچ سے قبل ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلادیشی کپتان لٹن داس میدان میں اترے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے اور ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔

    یوم تکبیر،مرکزی مسلم لیگ کے ملک گیر پروگرام، عوام کا جوش وجذبہ،پاک فوج کے حق میں نعرے

  • پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز  ٹرافی کی رونمائی ، آج سے آغاز

    پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز ٹرافی کی رونمائی ، آج سے آغاز

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلی جانے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ٹرافی کی رونمائی قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلادیشی ٹیم کے کپتان لٹن داس نے مشترکہ طور پر کی۔تقریب کے دوران دونوں کپتانوں نے قذافی اسٹیڈیم کی چھت اور میدان میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔ سیریز کا پہلا میچ آج 28 مئی کو رات 8 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ باقی دونوں میچز بھی اسی مقام پر ہوں گے۔

    پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہماری ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلادیش سمیت کوئی بھی انٹرنیشنل ٹیم آسان نہیں ہوتی، اور لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ایک اضافی فاسٹ بولر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    سلمان علی آغا نے کہا کہ شاہین، بابر اور رضوان نے ہمیشہ پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ٹی 20 میں کئی نئے لڑکوں کو آزمایا جا رہا ہے تاکہ ورلڈ کپ سے پہلے بیک اپ تیار ہو۔اسپنر سفیان مقیم کو ذاتی طور پر پسند کرتا ہوں، جلد موقع ملے گا۔ٹیم سلیکشن میں کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکٹرز مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔ڈی آر ایس کی عدم موجودگی میں امپائرز کے فیصلے پر انحصار کرنا ہوگا۔

    بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے کہا کہ وہ پاکستان کو ایک مضبوط ٹیم سمجھتے ہیں لیکن ان کی ٹیم بھی کسی کو بھی ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچز میں غلطیوں سے سیکھا ہے، اس بار بہتر کارکردگی کا ارادہ ہے۔پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنی کرکٹ پر فوکس رکھیں گے، نہ کہ حریف پر۔لاہور کی کنڈیشنز سے ہم واقف ہیں، خاص طور پر پی ایس ایل کے ذریعے، اور یہاں بڑا اسکور بنتا ہے۔اپنی ٹیم کے کچھ سینئر بولرز کو ضرور مس کریں گے، لیکن نئی ٹیم بھی اچھی صلاحیت رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ سیریز کا آغاز آج رات قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے، جہاں شائقین کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی امید ہے۔

    یومِ تکبیر پر مسلح افواج اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

    نواز شریف کی زیر نگرانی بنیان المرصوص ہوا، پی ٹی آئی ڈرامہ کہتی رہی،عظمیٰ بخاری

    ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی سے تمام معاہدے منسوخ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو شہید، ایک زخمی

    ادب کا روشن چراغ، آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا)

  • یومِ تکبیر پر مسلح افواج اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

    یومِ تکبیر پر مسلح افواج اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

    یومِ تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پُرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ تکبیر 1998ء کے اُس تاریخی لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کامیابی سے جوہری تجربات کے بعد دنیا کی ساتویں اور مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کے طور پر ابھرا۔ اس اقدام نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور پاکستان نے اپنے دفاع کے ناقابلِ تسخیر ہونے کا پیغام دیا۔

    آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت ایک "قومی امانت” ہے جو قوم کی اجتماعی امنگوں کی عکاس ہے۔ اس کارنامے کے پیچھے دور اندیش قیادت، قابل سائنسدانوں اور محنتی انجینئرز کا کردار قابلِ فخر ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

    ادارے کے مطابق یومِ تکبیر نہ صرف پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید ہے بلکہ یہ دن مؤثر اور قابلِ اعتبار "کم از کم ڈیٹرنس” کے نظریے کی توثیق بھی کرتا ہے۔ پاکستان کی جوہری صلاحیت خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہے اور خطے میں امن اور تزویراتی استحکام کی ضامن ہے۔

    بیان کے آخر میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس دن ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم مادرِ وطن کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد، چوکس اور پُرعزم رہیں گے۔ مسلح افواج ان تمام قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں جن کی بدولت پاکستان نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔ ہم استحکام اور خود انحصاری کے اس سفر کو مزید تقویت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    نواز شریف کی زیر نگرانی بنیان المرصوص ہوا، پی ٹی آئی ڈرامہ کہتی رہی،عظمیٰ بخاری

    ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی سے تمام معاہدے منسوخ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو شہید، ایک زخمی

    ادب کا روشن چراغ، آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا)

    کراچی کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ

    بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

  • نواز شریف کی زیر نگرانی بنیان المرصوص ہوا، پی ٹی آئی ڈرامہ کہتی رہی،عظمیٰ بخاری

    نواز شریف کی زیر نگرانی بنیان المرصوص ہوا، پی ٹی آئی ڈرامہ کہتی رہی،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے خلاف ہونے والا "بنیان مرصوص” آپریشن سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر نگرانی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق خواجہ آصف بھی کر چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور میں ان لوگوں کو کیوں جواب دوں جو 9 مئی کو ہونے والے واقعات کو فالس آپریشن قرار دیتے رہے؟ علیمہ خان تو مسلسل یہ دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ فوج اور مودی کے درمیان گٹھ جوڑ ہے، اور پی ٹی آئی والے اسے جعلی جنگ کہتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کا بیانیہ پاک بھارت کشیدگی کو "ٹوپی ڈرامہ” قرار دیتا رہا ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ میں ان لوگوں کو کیوں جواب دوں جو ملک اور افواج کے لیے زہر قاتل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے حکومت وفاق میں ہو یا پنجاب میں، پالیسی وہی چلتی ہے جو نواز شریف طے کرتے ہیں۔نواز شریف ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں اور پاک بھارت کشیدگی کے دوران انہوں نے خود آپریشن کی نگرانی کی، جب کہ شہباز شریف نے فوج کو مکمل اختیارات دیے تھے۔

    دوسری جانب اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی میں ایک بار پھر "غنڈہ ایکٹ” کا تذکرہ ہوا۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ حکومت غنڈہ ایکٹ متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں جبکہ 8 تحریک التوا محکمہ سے جواب موصول ہونے تک ملتوی کر دی گئیں۔

    ایوان کا ایجنڈا مکمل ہونے پر پینل آف چیئرپرسن راجہ شوکت بھٹی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا۔

    پاکستان اسکواڈ میں تبدیلی،وسیم جونیئر آؤٹ، عباس آفریدی کی واپسی

    بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

    ننکانہ: باغی ٹی وی کے احسان اللہ ایاز کو بہترین صحافتی خدمات پر بابا گورونانک یونیورسٹی کا اعزاز

  • ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی سے تمام معاہدے منسوخ کرنے کا فیصلہ

    ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی سے تمام معاہدے منسوخ کرنے کا فیصلہ

    امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ تمام وفاقی معاہدوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ یونیورسٹی کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کو مسترد کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ دورِ حکومت کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ وائٹ ہاؤس وفاقی اداروں کو ہدایت دے رہا ہے کہ وہ ہارورڈ کے ساتھ جاری تمام معاہدے ختم کر دیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے۔یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ہارورڈ یونیورسٹی نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے گورننس، نصاب، اور غیر ملکی طلبہ سے متعلق حساس معلومات فراہم کرنے کے مطالبات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

    منگل کے روز جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار جوش گروینبام کی جانب سے ایک خط میں کہا گیا کہ ہر وہ معاہدہ ختم کیا جائے جو حکومتی معیارات پر پورا نہیں اترتا۔ اس سے قبل اپریل میں ہارورڈ کو ایک خط ارسال کیا گیا تھا جس میں متعدد مطالبات شامل تھے جنہیں یونیورسٹی نے مسترد کر دیا۔

    خط میں یہ الزام بھی دہرایا گیا کہ یونیورسٹی داخلے کے عمل میں نسل پرستی کو فروغ دے رہی ہے اور یہودی طلبہ کے تحفظ میں ناکام رہی ہے۔ ہارورڈ کی جانب سے طلبہ کے طرزِ عمل کے مکمل ریکارڈ کی فراہمی، اور کیمپس میں "نظریاتی تنوع” کو یقینی بنانے کے حکومتی مطالبات بھی رد کر دیے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ ہارورڈ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت عمل پیرا ہے اور کیمپس میں سام دشمنی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

    بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

    کراچی کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ

    شرجیل میمن کا گنڈاپور کو سخت جواب،بھٹو کے خلاف زبان درازی بند کریں

  • اسلام آباد اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو شہید، ایک زخمی

    اسلام آباد اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو شہید، ایک زخمی

    ملک کے دو بڑے شہروں، اسلام آباد اور کراچی میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سی آئی اے (کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) کے دو اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی شہید جبکہ کانسٹیبل جعفر جہانگیر شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے جا رہی تھی کہ ملزمان نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ واقعے کے بعد اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    ادھر کراچی کے علاقے مائی کلاچی پھاٹک کے قریب ٹریفک پولیس چوکی پر فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار زین محمد شہید ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان نے اہلکار پر دور سے دو گولیاں چلائیں، جو اسے لگیں اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں ممکنہ دہشت گردی یا منظم مجرمانہ سرگرمیوں کے پہلوؤں سے بھی تفتیش جاری ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

    ادب کا روشن چراغ، آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا)

    بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

    بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

    ننکانہ: باغی ٹی وی کے احسان اللہ ایاز کو بہترین صحافتی خدمات پر بابا گورونانک یونیورسٹی کا اعزاز

    کراچی کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ

  • پاکستان اسکواڈ میں تبدیلی،وسیم جونیئر آؤٹ، عباس آفریدی کی واپسی

    پاکستان اسکواڈ میں تبدیلی،وسیم جونیئر آؤٹ، عباس آفریدی کی واپسی

    بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں ایک ردوبدل کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تیز گیند باز وسیم جونیئر کو اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے، جب کہ آل راؤنڈر عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔عباس آفریدی نے پی ایس ایل کے دسویں سیزن میں 17 شکار کیے تھے۔وہ اب تک پاکستان کی جانب سے 20 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور 33 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے مابین 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل شیڈول ہے، اور سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی ہو چکی ہے۔

    شرجیل میمن کا گنڈاپور کو سخت جواب،بھٹو کے خلاف زبان درازی بند کریں

    وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے اہم ملاقات، تعلقات میں نیا باب

    نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے: وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل

    مودی حکومت کی ہٹ دھرمی،کرتارپور راہداری بدستور بند

  • بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

    بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے ڈگشائی کینٹونمنٹ میں 26 مئی کو ایک بس پر حملہ ہوا، جس میں بھارتی فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بس فوجی اہلکاروں کو ریلوے اسٹیشن اور کینٹونمنٹ کے درمیان منتقل کر رہی تھی۔حملہ کمار ہٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب کیا گیا۔ بھارتی فوج نے فوری طور پر حملے کی خبر میڈیا سے ہٹا دی، جو اس کے روایتی رویے کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ اپنے جانی نقصان کو عوام سے چھپانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر دکھائی دے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت میڈیا کو اپنے ایجنڈے سے متصادم خبروں کی اشاعت سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالتی ہے، جس سے آزاد صحافت کی آزادی پر سوالات اٹھتے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ ہماچل پردیش میں حالیہ برسوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں سے ایک ہے، جس سے خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔