Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ارشد ندیم کو ایشیا کا بہترین ایتھلیٹ قرار، پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز

    ارشد ندیم کو ایشیا کا بہترین ایتھلیٹ قرار، پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے ایک اور اعزاز , ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن نے انہیں سال 2024 کا "ایشیا کا بہترین ایتھلیٹ” قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ اعلان جنوبی کوریا میں ہونے والے فیڈریشن کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا گیا، جہاں ارشد ندیم کو خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ نے گزشتہ برس اپنی شاندار کارکردگی سے عالمی سطح پر خود کو منوایا، جب انہوں نے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپکس کی تاریخ کی سب سے طویل تھرو بھی کی، جس نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

    پاکستانی عوام اور کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے ارشد ندیم کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے، اور اسے نہ صرف ارشد بلکہ ملک کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کر کے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپکس کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

    ارشد کی ابتدائی تھرو فاؤل قرار دی گئی تھی، تاہم انہوں نے تیسرے راؤنڈ میں 88.72 میٹر کی شاندار تھرو کی، جس سے وہ مقابلے میں نمایاں ہو گئے۔ ان کے حریف، جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر کی تھرو کی۔پانچویں راؤنڈ میں ارشد نے 84.87 میٹر جبکہ چھٹے اور آخری راؤنڈ میں 91.79 میٹر کی تھرو کے ساتھ نہ صرف اولمپکس کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ اپنے نام کیا بلکہ پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ بھی دلایا۔

    یہ کامیابیاں ارشد ندیم کو نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا کے ممتاز ترین ایتھلیٹس میں شمار کرتی ہیں۔

    پاکستانیوں نے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    کوئٹہ سے تونسہ شریف جانے والی مسافر بس مسلح افراد لے گئے، مسافر محفوظ

    کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج، اہم سڑکیں بند

  • پاکستانیوں نے  دنیا کا سب سے بڑا  جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    پاکستانیوں نے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (پی اے ڈی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دنیا کا سب سے بڑا ہاتھوں کے نشانات پر مشتمل جھنڈا تیار کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ ریکارڈ "ہینڈز آف یونٹی” مہم کے تحت ایک ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا، جس میں 23 اسکولوں اور جامعات کے طلبہ و طالبات اور 39 مقامات پر موجود شرکاء نے بھرپور حصہ لیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے نے دبئی کے پاکستان آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں اس ریکارڈ کی باضابطہ تصدیق کی۔یہ جھنڈا 24 ہزار 514 ہاتھوں کے نشانات پر مشتمل ہے، جن میں 100 سے زائد قومیتوں کے افراد نے شرکت کی۔

    تقریب میں پاکستان کے سفیر برائے یو اے ای فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد سمیت 250 سے زائد معزز مہمانوں نے شرکت کی۔یہ شاندار کارنامہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، ایمریٹس لوز پاکستان اور فنکارہ روباب زہرہ کے اشتراک سے ممکن ہوا۔1960 کی دہائی میں قائم ہونے والی پی اے ڈی، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود، ثقافت کے فروغ اور ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ اقدام نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کی یو اے ای سے وابستگی کا اظہار ہے بلکہ بین الاقوامی اتحاد اور ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال بھی ہے۔”ہینڈز آف یونٹی” مہم نے یہ ثابت کیا کہ مختلف قومیتوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایک مقصد کے لیے متحد ہو کر نمایاں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

  • کوئٹہ سے تونسہ شریف جانے والی مسافر بس مسلح افراد لے گئے، مسافر محفوظ

    کوئٹہ سے تونسہ شریف جانے والی مسافر بس مسلح افراد لے گئے، مسافر محفوظ

    کوئٹہ سے تونسہ شریف جانے والی ایک مسافر بس کو مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے۔

    لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد نے مسافروں کو بس سے اتار کر انہیں محفوظ مقام پر چھوڑ دیا، جبکہ خالی بس کو ساتھ لے گئے۔حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ معاملہ لین دین کا تنازع معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    لیویز فورس نے بتایا کہ بس اور عملے کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    ماہرہ خان کو لندن میں فلم کی تشہیر کے دوران ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل

    کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج، اہم سڑکیں بند

    پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • ماہرہ خان کو لندن میں فلم کی تشہیر کے دوران ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل

    ماہرہ خان کو لندن میں فلم کی تشہیر کے دوران ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل

    پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اور مقبول اداکار ہمایوں سعید ان دنوں لندن میں اپنی آنے والی فلم "لو گرو” کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو کہ 6 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    لندن میں تشہیری مہم کے دوران سوشل میڈیا پر ماہرہ اور ہمایوں کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ماہرہ خان کو ایک ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا، جس میں کچھ نوجوانوں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق، دونوں فنکار ایک بگھی (گھوڑا گاڑی) میں سوار ہو کر تقریب میں پہنچے، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، تصاویر بنوائیں اور فلم کے حوالے سے بات چیت کی۔ تاہم، کچھ افراد نے ماہرہ خان کی موجودگی پر غیر مناسب رویہ اختیار کیا، جس کے باعث صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔

    چند مداحوں نے یہ مناظر موبائل فونز پر ریکارڈ کیے، جس کے بعد ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔ خوش قسمتی سے ماہرہ کے ساتھیوں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے انہیں بحفاظت ہجوم سے نکالا۔اب تک ماہرہ خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان حالیہ دنوں میں ذہنی صحت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار بھی کر چکی ہیں، انہوں نے ڈپریشن کو ایک بیماری قرار دیتے ہوئے کھل کر بات کی، جس پر ان کی کافی پذیرائی ہوئی۔

    کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج، اہم سڑکیں بند

    پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں،9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

  • کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج، اہم سڑکیں بند

    کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج، اہم سڑکیں بند

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سخی حسن، کالا پل اور گھارو پمپنگ اسٹیشن جیسے اہم مقامات پر مظاہروں کے باعث مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہو گیا۔سخی حسن پمپنگ اسٹیشن پر مکینوں نے پانی اور بجلی کی طویل بندش سے تنگ آ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مرکزی سڑک کو بند کر کے حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔

    احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں پانی نہیں آ رہا جبکہ واٹر ٹینکرز کو باقاعدگی سے پانی دیا جا رہا ہے، جو کہ کھلی ناانصافی ہے۔ادھر کالا پل پر بھی شہریوں نے بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف سڑک بلاک کر دی، جس سے ڈیفنس اور کورنگی جانے والی اہم سڑک پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوا۔

    گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی معطلی کی تصدیق کے الیکٹرک کے ترجمان نے کی ہے۔ ترجمان کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، اور کمپنی کا عملہ فالٹ دور کرنے میں مصروف ہے۔ بجلی فالٹ کی مرمت کے فوراً بعد بحال کر دی جائے گی۔

    شہریوں نے شدید گرمی میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مسائل کے حل میں حکام مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

    پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں،9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست ،لاہور قلندرز پی ایس ایل 10 کا چیمپئن بن گیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست ،لاہور قلندرز پی ایس ایل 10 کا چیمپئن بن گیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز کا ہدف دیا، جسے لاہور قلندرز نے عمدہ بیٹنگ کی بدولت آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، لاہور قلندرز اس فتح کے ساتھ پی ایس ایل ٹائٹل تین مرتبہ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس بڑے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔اننگز کی خاص بات حسن نواز اور فہیم اشرف کی جارحانہ بیٹنگ رہی، جنہوں نے ابتدائی اوورز میں ہی لاہور کی بولنگ پر دباؤ ڈال دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ اسٹروک پلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

    لاہور قلندرز کے گیند بازوں نے درمیانے اوورز میں واپسی کی کوشش کی، تاہم کوئٹہ کے بیٹرز نے آخری اوورز میں ایک بار پھر تیز رفتاری سے اسکور کیا اور ٹیم کو ایک مضبوط مجموعے تک پہنچا دیا۔

    ٹاس کے بعد سعود شکیل نے کہا کہ فائنل سے قبل ہمیں آرام کا موقع ملا، جس سے ہم مزید تازہ دم ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم لاہور قلندرز کی مضبوط باؤلنگ کے خلاف ایک بڑا اسکور بنانا چاہتے ہیں اور انہیں مشکل ہدف دینے کی کوشش کریں گے، جبکہ میں نے کھلاڑیوں کو یہی کہا ہے کہ یہ صرف ایک میچ ہے، فائنل کے دباؤ کو محسوس نہ کریں۔

    ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے سعود شکیل نے بتایا کہ محمد وسیم مکمل فٹ نہیں تھے، اس لیے ان کی جگہ خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم تسلسل سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور آج بھی اسی کارکردگی کو دہرانا چاہتے ہیں، تمام کھلاڑیوں کو اپنے کردار کا علم ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ سکندر رضا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جنہیں شکیب الحسن کی جگہ پلئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں،9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی کشیدگی کے دوران ترکیہ کی حمایت پر اظہار تشکر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دورے پر استنبول پہنچے۔استنبول ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال ترک وزیر دفاع یشار گلر، گورنر استنبول، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک، پاکستانی سفیر یوسف جنید، قونصل جنرل نعمان اسلم، ترک حکام اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتکاروں نے کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں دفاع، معیشت، سیاحت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیراعظم کے اس دورے کا مقصد ترکیہ کے عوام بالخصوص صدر اردوان کا شکریہ ادا کرنا ہے جنہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کے اصولی مؤقف کی بھرپور حمایت کی۔

    وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ ان دوروں کے دوران وہ ان ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔

    وزیراعظم دوست ممالک کی جانب سے بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران پاکستان کی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں،9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

  • خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں،9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں،9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی تین علیحدہ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کیے گئے، جبکہ ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران 2 خوارج کو مار گرایا۔خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی کارروائی میں 3 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام خوارج مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

    بھٹو شہیداور نوازشریف نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا یا،تجزیہ ،شہزاد قریشی

  • لندن میں آتشزدگی، برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، قتل کا شبہ

    لندن میں آتشزدگی، برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، قتل کا شبہ

    لندن کے علاقے برینٹ میں ایک افسوسناک واقعے میں آتشزدگی کے باعث برٹش پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

    برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے واقعے کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے ایک شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 43 سالہ خاتون، ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا شامل ہیں۔ تین منزلہ رہائش گاہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔واقعے کے وقت گھر میں موجود ایک 70 سالہ بزرگ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے 41 سالہ ایک شخص کو قتل کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے، اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان تقریباً دو دہائی قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا، اور مقامی کمیونٹی میں اچھی ساکھ رکھتا تھا۔

    پولیس اور فائر بریگیڈ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجوہات اور اس میں انسانی ہاتھ کے امکان کو واضح کیا جا سکے۔

    پی ایس ایل 10: فائنل میں پاک بحریہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا

    ایکس (سابق ٹوئٹر) کی سروس ایک بار پھر تعطل کا شکار، صارفین پریشان

    شام کے عبوری صدر احمد الشرع اچانک ترکی کے دورے پر پہنچ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز لگ گئے

  • صدر ٹرمپ کا آرمی کیڈٹس سے خطاب، امریکی فوج کو مضبوط بنانے کا سہرا اپنے سر لے لیا

    صدر ٹرمپ کا آرمی کیڈٹس سے خطاب، امریکی فوج کو مضبوط بنانے کا سہرا اپنے سر لے لیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویسٹ پوائنٹ کے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی فوج کو دنیا کی سب سے طاقتور فوج بنانے کا کریڈٹ خود کو دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیویارک کے مشی اسٹیڈیم میں منعقدہ کانووکیشن تقریب میں صدر ٹرمپ نے کیڈٹس کو تعلیمی و جسمانی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور کہا کہ اب آپ انسانی تاریخ کی سب سے باوقار اور مشہور فوجی اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہو رہے ہیں، اور جلد ہی دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے افسران میں شامل ہو جائیں گے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے امریکی فوج کو دوبارہ منظم کیا، پہلے دورِ حکومت میں اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا، اور اب ہماری افواج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور جدید ہیں۔”صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کا نیا سنہری دور شروع ہونے کو ہے۔ فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ دنیا میں اپنی برتری قائم رکھی جا سکے۔

    خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کیڈٹ "کرس ورڈوگو” کو سٹیج پر بلایا اور اسے ایک مثالی کیڈٹ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کرس نے جنوری کی ایک انتہائی سرد رات میں 18.5 میل طویل مارچ صرف دو گھنٹے 30 منٹ میں مکمل کیا، جو عزم اور تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    اپنی گفتگو میں صدر ٹرمپ نے قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ دورے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہاں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں، جنہوں نے علاقائی سیکیورٹی کے لیے امریکی کردار کو سراہا۔

    پی ایس ایل 10: فائنل میں پاک بحریہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا

    دہشت گردی کے خلاف عزمِ راسخ ، تحریر:جان محمد رمضان

    شام کے عبوری صدر احمد الشرع اچانک ترکی کے دورے پر پہنچ گئے

    شام کے عبوری صدر احمد الشرع اچانک ترکی کے دورے پر پہنچ گئے